Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • احمد پور شرقیہ :سعودی عرب کے شہر جدہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے یوم آزادی  کی تقریب

    احمد پور شرقیہ :سعودی عرب کے شہر جدہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے یوم آزادی کی تقریب

    احمد پورشرقیہ،باغی ٹی وی(ملک الیاس کلیار)سعودی عرب کے شہر جدہ میں اوورسیز پاکستانیوں( پاکبان انٹرنیشنل کی جانب سے) یوم آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب منعقد میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی جن میں سرفہرست پاکستان ایمبیسی اور قونصلیٹ کے لوگ شامل تھے

    مختلف یوٹیوبرز / ٹک ٹاکرز کو ان کی خدمات اور کاوشوں کو سراہنے کے لیے ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا عرفان بلوچ جوکہ تحصیل صدر ہیں ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس احمد پور شرقیہ کے اور غریب اور مستحق لوگوں کے کام آتے ہیں ان کو محنت کا صلہ ملا اور Best influencer کے ایوارڈ سے نوازا گیا جو کہ پورے احمد پور شرقیہ اور ضلع بہاول پور کے لیے بہت اعزاز کی بات ہے

  • میرپورخاص :ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی کی عوامی مسائل کے حل کیلئے واپڈا حکام سے ملاقات

    میرپورخاص :ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی کی عوامی مسائل کے حل کیلئے واپڈا حکام سے ملاقات

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر ظفر کمالی کی میرپورخاص کے مسائل کے حل کیلئے واپڈا میرپورخاص کے اعلی حکام سے ملاقات

    رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم(پاکستان) ڈاکٹر ظفر کمالی، رکن stc شفیق احمد،ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم،جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان،سلیم میمن پر مشتمل وفد کی حیسکو افسران کے ساتھ میٹنگ

    اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر حیسکوایکسیئن حیسکو میرپورخاص،ایس ڈی اوز موجود تھے- متحدہ وفد نے میرپورخاص و ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوں میں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور خراب جلے ہوئے ٹراسفارمروں کی فوری تبدیلی و مرمت ، واپڈا کی جانب سے اوور بلنگ ڈیڈکشن بلوں کے حوالے سےحیسکو صارفین کی مشکلات سے حیسکو افسران کو آگاہ کیا اور ان مشکلات و مسائل کے فوری حل پر زور دیا۔

    حیسکو افسران نے متحدہ وفد کو یقین دلایا کہ نشاندہی کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا

  • سیالکوٹ :تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ اے ایس آئی شہید

    سیالکوٹ :تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ اے ایس آئی شہید

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں پولیس مقابلہ اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ شہید
    سیالکوٹ سی آئی اے پولیس نے بمبانوالہ کے علاقہ موضع سکھر نہر قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم اشتہاری لیاقت عرف چھوٹو ساکن بلوچی ضلع فیصل آباد کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تو ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر اے ایس آئی شہزاد احمد چیمہ شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے.

    ایس انویسٹی گیشن ضیاء اللہ ڈی ایس پی ڈسکہ، ایلیٹ فورس و پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ چکے ہیں فرار ملزمان کی تلاش و گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی ہے.

    ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ نے کہا ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلدازجلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا.

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا اس واقعہ کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی،آئی جی پنجاب کا واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے-

    پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،اے ایس آئی شہزاد چیمہ سی آئی اے سیالکوٹ میں تعینات تھا،اے ایس آئی شہزاد نے متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاری ملزم لیاقت عرف چھوٹو کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا

  • اوچ شریف :گھریلو رنجش،نوجوان نے ہیڈ پنجند سے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    اوچ شریف :گھریلو رنجش،نوجوان نے ہیڈ پنجند سے دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) گھریلو رنجش پر نوجوان نے ہیڈ پنجند دریا میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا-
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے ہیڈ پنجند کے رہائشی امتیاز احمد والد نیاز قوم لاشاری کی بیوی گھریلو ناچاکی پر روٹھ کر میکے چلی گئی

    25 سالہ نوجوان محمد امتیاز نے اپنے والدین کو اپنی بیوی واپس لانے کا کہتا رہا جو کہ والدین نہیں مانے،گزشتہ روز دل برداشتہ ہو کر 25سالہ نوجوان محمد امتیاز نے دریائے ہیڈ پنجند میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر دیا مرحوم دو بچوں کا باپ تھا مرحوم کے دریائے ہیڈ پنجند میں ڈوب کر جاں بحق ہونے کی اطلاع پا کر والدین سمیت اہل وعیال غم سے نڈھال ہو گئے اور علاقہ سوگوار ہو گیا

    نوجوان کی ڈیڈ باڈی ملنے کے بعد نماز جنازہ ادا کرکے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا

  • بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

    بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

    باغی ٹی وی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مونٹگمری کاؤنٹی کی عدالت میں 44 سالہ خاتون ویرٹی بیک کے خلاف اپنے والدین گھر کے اندر سفاکانہ انداز میں قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے تاہم استغاثہ کا کہنا ہے کہ وہ ملزمہ کے خلاف سزائے موت کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

    رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ مونٹگمری کاؤنٹی پراسیکیوٹر سمانتھا کافمین نے گزشتہ جمعرات کو عدالت میں کہا کہ وہ ملزمہ کے خلاف سزائے موت کا مطالبہ نہیں کریں گی کیونکہ اس مقدمے میں ملزمہ کے خلاف مطلوبہ شواہد موجود نہیں ہیں۔

    رواں سال 17 جنوری کو مقتول افراد کے بیٹے کی جانب سے فون کال موصول ہونے کے بعد ایبنگٹن ٹاؤن شپ پولیس نے بیورلی روڈ پر واقع گھر کو چیک کیا تھا تو اندر سے مختلف ٹکڑوں میں دو لاشیں ملی تھیں جن کی ایک 73 سالہ مرد اور دوسری 72 سالہ خاتون کی تھی جب کہ لاشوں کے قریب ہی ایک زنجیر بھی پڑی ہوئی تھی۔

    گھر کی مکمل تلاشی کے دوران پولیس افسران کو متعدد آتشیں اسلحہ بھی ملا جب کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں مقتولین کی موت سر پر گولی لگنے سے ہوئی تھی۔

    مقتولین کی شناخت ریڈ بیک اور مریم بیک کے طور پر ہوئی جو میاں بیوی تھے۔ ریڈ بیک کا مبینہ طور پر سر بھی قلم کر دیا گیا تھا جب کہ جسم کے دیگر حصے قریب ہی ایک کچرے کی ٹوکری سے ملے۔

    ملزمہ ویرٹی بیک کے بھائی جسٹن بیک نے پولیس کو فون کیا کیونکہ وہ ہر روز اپنے والدین سے بات کرتا تھا اور جب ان سے بات نہ ہوئی تو اس نے اپنی بہن ویرٹی بیک کو اطلاع دی جس نے مبینہ طور پر اپنے بھائی کو بتایا کہ گھر میں داخل ہونے پر اسے والد کی لاش بستر کی چادر سے لپٹی ہوئی ملی اور وہ مبینہ طور پر انتہائی خراب حالت میں تھی۔

    بعد ازاں پولیس نے ملزمہ ویرٹی بیک کو اپنے والدین کے قتل کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا جو کہ سینٹ کیتھرین اسکول آف اسپیشل ایجوکیشن میں بطور استاد اپنے فرائض انجام دے رہی تھی۔

    عدالتی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ 44 سالہ بیک پر فرسٹ ڈگری قتل، تیسرے درجے کے قتل، لاش کے ساتھ بدسلوکی اور آلہ قتل رکھنے کے الزامات لگائے گئے ہیں اور مبینہ طور پر اس کے مقدمے کی سماعت فروری میں ہونے والی ہے۔

  • دادو: ہیڈ محرر سمیت نقلی ایس ایس پی گرفتار

    دادو: ہیڈ محرر سمیت نقلی ایس ایس پی گرفتار

    دادو،باغی ٹی وی (ویب نیوز) جعلی ایس ایس پی بننے والا نوجوان پکڑا گیا،نوجوان لڑکے جہانگیر نے سرکاری واکی ٹاکی سے مختلف پیغامات جاری کرکے پولیس کو ماموں بنا ڈالا۔

    جھلو تھانہ کے ہیڈ محرر کے بیٹے نے نقلی ایس ایس پی بن کر ضلع پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ایس ایس پی عبدالخالق پیرزادو نے معاملے کا فوری نوٹس لے لیا، جھلو تھانہ کے ہیڈ محرر سکندر گوپانگ اپنے بیٹے جہانگیر گوپانگ کے ہمراہ سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا۔

    دونوں باپ بیٹے کے خلاف جھلو تھانہ کے ایس ایچ او رحمت اللہ میمن کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے،بیٹے جہانگیر پر 419 پی پی سی کے تحت دفعات شامل جبکہ ہیڈ محرر سکندر گوپانگ پر 114 پی پی سی اور 155 C پولیس آرڈر کے تحت دفعات درج کی گئی ہیں۔

    ترجمان ضلع پولیس کے مطابق ہیڈ محرر سکندر گوپانگ اور اسکے بیٹے جہانگیر نے سرکاری واکی ٹاکی کا غلط استعمال کرکے ایس پی کا نام استعمال کیا، دونوں باپ بیٹے نے سرکاری واکی ٹاکی کے ذریعہ ایس ایس پی کا نام استعمال کرکے فیک پیغامات جاری کئے۔

  • بھارت نے دریائے ستلج میں ہزاروں کیوسک پانی چھوڑ دیا

    بھارت نے دریائے ستلج میں ہزاروں کیوسک پانی چھوڑ دیا

    قصور،باغی ٹی وی (طارق نوید سندھو) بھارت نے ایک بھر آبی جارحیت کرتے ہوئے دریائے ستلج میں ہزاروں کیوسک پانی چھوڑ دیا۔
    بھارت کے پانی چھوڑنے کی وجہ سے ستلج بپھر گیا، بھاکڑا ڈیم بھرنے سے ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی 20 فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔

    دھوپ سڑی، سہجرہ میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا، پانی کا بہاؤ مزید تیز ہونے کا امکان، لوگ شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔

    بھپرے ستلج کی تباہی سے بچنے کے لئے انتظامیہ نے اعلانات کرکے دیہاتوں سے گھر خالی کروا لئے، پاک بھارت سرحدی بارڑ بھی کالو واڑا کے نزدیک سے ڈوب گئی، سینکڑوں افراد پانی میں محصور ہو گئے۔

  • سرگودھا :غیرقانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور ہوائی فائرنگ،6ملزمان گرفتار

    سرگودھا :غیرقانونی اسلحہ رکھنے، نمائش اور ہوائی فائرنگ،6ملزمان گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک شاہنوازجالپ سے)تھانہ مڈھ رانجھا پولیس غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سرگرم،غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج

    گرفتار ملزمان میں رفاقت، معظم، ظفر، ارشد،سجاد اور غلام شبیر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے،

    ڈی پی او محمد فیصل کامران کاکہناہے کہ غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

  • چترال :اکنامک زون پر تیزی سے معیاری کام جاری

    چترال :اکنامک زون پر تیزی سے معیاری کام جاری

    چترال(باغی ٹی وی ) 75سال بعد چترال اکنامک زون پر نہایت تیزی سے معیاری کام جاری ہے۔ اس کی تکمیل سے یہاں 100سے زیادہ کارخانے لگنے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے اور خواتین کیلئے بھی یہاں دستکاری مراکز وغیرہ سے ان کیلئے بھی یہ ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔ اکنامکس زون چترال کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا تفصیل چترال سے گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • گوجرخان: دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرخان: دفعہ 144 کی خلاف ورزی ،سابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )گوجرخان کے علاقہ بیول میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پرسابق ایم پی اے کے خلاف مقدمہ درج ۔
    پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور دیگر افراد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر گوجرخان پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا

    مقدمہ میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست کے روز سابق ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ ریلی نکالی جس کے باعث بیول بازار میں ٹریفک بند ہوگئی اور شہریوں کو بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا