Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تنگوانی :سکھر کے بہادر صحافی جان محمد مہر کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت ۔صحافی سراپا احتجاج

    تنگوانی :سکھر کے بہادر صحافی جان محمد مہر کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت ۔صحافی سراپا احتجاج

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)سکھر کے بہادر صحافی جان محمد مہر کی دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت ۔صحافی سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے بہادر صحافی جان محمد مھر بیرو چیف Ktn نیوز کوگذشتہ رات سکھر میں اپنی آفس سے نکلتے ہوئے دہشت گردوں نے حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ہے جس کی جنازہ نماز ان کے آبائی گھر چک شہر میں ادا کی گئی۔ جنازے نماز میں بڑی تعداد میں صحافیوں اور دوسرے لوگوں نے شرکت کی ہے

    سندھ کے صحافی سراپا احتجاج بن کر مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوراََ قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

    سینئر صحافی نڈر اور بے باک صحافی جان محمد مہر کے افسوسناک شہادت پر پورے پاکستان کی صحافی برادری کی طرح تنگوانی کے صحافیوں نے بھی احتجاجی مظاہرہ کر کے کہا کہ ہم افسردہ ہیں اس واقعہ کی جتنا مذمت کی جائے کم ہے ،اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہید کے قاتلوں کو جلد از جلد ٹریس کرکے کیفر کردار تک پھنچایا جائے

  • میہڑ :جشن آزادی کے موقع پر مزہبی جماعت کی جانب سے شاندار ریلی نکالی گئی

    میہڑ :جشن آزادی کے موقع پر مزہبی جماعت کی جانب سے شاندار ریلی نکالی گئی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)جشن آزادی کے موقع پر مزہبی جماعت کی جانب سے شاندار ریلی نکالی گئی
    14آگشت جشن آزادی کے موقع پر اہلسنت والجماعت کی جانب سے مسجد علی مرتضیٰ سے پریس کلب تک مولانامنظورچانڈیو کی جانب سے پاکستان کاپرچم ہاتھوں میں اٹھاکر پاک آرمی زندہ آباد ،پاکستان زندہ آباد اور ہندوستان مردہ باد کے نعرے لگائے –

    انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا ہر فرداور بچہ بچہ پاک آرمی کے ساتھ ہے اورانشاء اللہ ایک ایسا ضرور آئے گا جب مقبوضہ کشمیربھارتی غاصبوں کے شکنجے سے آزاد ہوکرپاکستان میں شامل ہوگا-

  • میرپورماتھیلو:76واں یوم آزادی جوش جذبے سے منایا جارہا ہے

    میرپورماتھیلو:76واں یوم آزادی جوش جذبے سے منایا جارہا ہے

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)76واں یوم آزادی جوش جذبے سے منایا جارہا ہے
    جشن آزادی کے پروگراموں کے سلسلہ میں میرپورماتھیلو کے علاقہ جروارکے قریب گاؤں خدابخش لغاری کے پرائمری سکول میں جشن آزادی کے دن کی مناسبت ایک پروگرام منقعد کیا گیا جس میں سکول کے بچوں ،اساتذہ اور والدین بھرپور شرکت کی ،

    سکول کی رنگارنگ تقریب میں بچوں نے ملی نغمے،ٹیبلوزکے علاوہ جشن آزادی کی مناسبت سے تقاریر کیں، بچوں نے اپنی تقاریرمیں قائداعظم محمد علی جناح اور ان کے ساتھیوں کو سلام پیش کیااورمسلمانان ہند کی انتھک جدوجہد کے بعد ہماراپیارے وطن پاکستان کو آزادی ملی، آج ہم آزادفضاؤں میں سکون کی زندگی گزار رہے ہیں

  • کندھ کوٹ :پاکستان کا 76 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور کشمیریوں سے یکجہتی کیساتھ منایا جارہا ہے

    کندھ کوٹ :پاکستان کا 76 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور کشمیریوں سے یکجہتی کیساتھ منایا جارہا ہے

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان)پورے ملک کی طرح کندھ کوٹ میں بھی 76 واں یوم آزادی جوش و جذبے اور کشمیریوں سے یکجہتی کے تحت منی اسٹیڈیم کندھ کوٹ میں منایا گیا
    جشن آزادی کا آغاز ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی ،چیئرمین گل محمد جکھرانی وائس چیئرمین الطاف خان کوسو، ڈی ایس پی سید اصغر علی شاہ، سید بشیر شاہ اور دیگر شہر کے معززین نے مقررہ وقت پر پاکستانی پرچم کشائی کرکے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ کیا گیا ۔

    سندھ پولیس اور اسٹوڈنٹ اسکاؤٹس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اس کے بعد منی اسٹیڈیم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ مختلف سیاسی سماجی تنظیمیں، شہری ،اساتذہ و طلباء اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

    تقریب میں موجود شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے تھے، پاکستانی پرچم کے ساتھ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے ۔ تقریب کی شروعات کلام پاک حمد و نعت سے کی گئی جس کے بعد طلباء نے حب الوطنی کے حوالے سے مختلف تقاریر پیش کی ۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹیانی,چیئرمین گل محمد جکھرانی اور دیگر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارے بڑوں کی قربانیوں اور قائد اعظم محمد علی جناح کی جدوجہد سے حاصل ہوا ہے آزادی نعمت ہے جس کی جتنی قدر کی جائے اتنی کم ہے پاکستان کی جدوجہد میں سندھ کے لوگوں کا بہت بڑا کردار ہے اس دن کو ہم اپنے بڑوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے جوش و جذبے سے یہ دن مناتے ہیں

    کشمیری بھائیوں سے یکجہتی میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر دی ہیں ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے تقریب کے اختتام پر تقریر کرنے والے طلباء کو انعام پیش کئے گئے ،

    آئے ہوئے تمام معزز مہمانوں کو جشن آزادی کے حوالے سے مٹھائی پیش کی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ یوم آزادی کے موقع پر رات کو کیک اور آتش بازی بھی کی گئی۔ ضلع کندھ کوٹ میں وفاقی اور صوبائی دفاتر کو روشنیوں اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔

  • سیالکوٹ ۔ جشن آزادی کے موقع پر قلعہ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

    سیالکوٹ ۔ جشن آزادی کے موقع پر قلعہ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر) جشن آزادی کے موقع پر قلعہ پر پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد
    ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے پرچم کشائی کی تقریب میی سرکاری و نیم سرکاری سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد میی شرکت،
    پرچم کشاٸی تقریب میں کرنل وحید الزماں، ایس پی محمد ضیاء ،صدر چیمبرآف کامرس ملک عبدالغفور، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز محمد اقبال ، اسد کاظمی بھی شریک ہوئے ،بڑی تعداد میں فیملیز، سکولوں کے اساتذہ و طلباء و طالبات بھی پرچم کی تقریب میں شریک

    پرچم کشائی سے قبل سائرن بجایا گیا، پنجاب پولیس، ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس کے دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی ، قومی ترانہ پڑھا گیا ۔گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زریں فاطمہ رضوی نے پرچم کشائی کی ، یونیورسٹی کی طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے ، اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی

  • ڈیرہ غازیخان : نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہسپتال مقتل گاہ بن گئی۔ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہنگامی پریس کانفرنس

    ڈیرہ غازیخان : نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہسپتال مقتل گاہ بن گئی۔ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی ہنگامی پریس کانفرنس

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے آئی سی یو میں داخل مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔وائی ڈی اے ڈیرہ غازیخان اس افسوسناک واقعے پر افسردہ ہے اور اِس انتظامی نااہلی کی پُرزور مُذمت کرتے ہیں۔ایک مریض کو سیریس حالت میں لاہور علاج کےلیے شِفٹ کیا جارہا ہے۔

    نااہل انتظامیہ کی وجہ سے ہسپتال مقتل گاہ بن چُکا ہے۔آج ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ صحت سے مُطالبہ کیا ہے کہ فی الفور اس نااہل اور کرپٹ پرنسپل کو عُہدے سے ہٹایاجائے/terminateکیا جائے اور ایک اعلٰی درجے کی انکوائری کمیٹی بناکر اِس معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لاکرسزادی جائے۔

    اس پرنسپل کے عُہدے پر بیٹھے ہوئے کبھی بھی صاف اور شفاف انکوائری مُمکن نہیں کیونکہ گُذشتہ تین سال میں یہ تیسرا واقعہ ہے کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے اموات واقع ہورہی ہیں 1..تین سال پہلے آکسیجن سپلائی بند کرنے کی وجہ سے مریضوں کی موت واقع ہوئی تھی 2۔ ۔اُس کے بعد آئی سی یو میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی اور چھ گھنٹے ڈاکٹرزاورعملہ اپنی مدد آپ کے تحت مریضوں کو مصنوعی سانس دیتے رہے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی ۔۔اس انکوائری کا بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلا ،3.اب نیفرالوجی وارڈ میں سلنڈر بلا سٹ ہواہے،4۔ایک ہفتہ پہلے ٹراما سنٹر کی لفٹ بند ہونے سے ایک شخص موت کے منہ سے بچا ہے،5۔نیو بلڈنگ کی 80 لاکھ مالیت کی ایچ ویک کیبل چوری ہوئی اسکی انکوائری کا نتیجہ بھی نہیں نکلا۔

    ہر دفعہ کِسی جونئیر بے قصور ڈاکٹر کو قُربانی کا بکرا بناکر نوکری سے برخواست کردیا جاتاہے ،اب ینگ ڈاکٹرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اس انتظامی نااہلی کو چھُپانے یا پردہ ڈالنے سے پہلے پرنسپل کاعُہدے سے ہٹایا جانا/ٹرمینیٹ ہونا انتہائی ضروری ہے اور اس مُطالبے کےلیے ہمیں جِس حد تک احتجاج کرنا پڑا ہم کریں گے۔

    وائی ڈی اے ڈیرہ غازیخان پرنسپل کی ٹرمینیشن اور اُسکے بعد فوراََ صاف شفاف انکوائری کا مُطالبہ کرتے ہیں اور جب تک مُطالبات پورے نہیں ہوتے ہم آؤٹ ڈور (OPD) ہڑتال کا اعلان کرتے ہیں۔

  • میرپورخاص:جشن آزادی کے پر مسرت موقع پرپاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

    میرپورخاص:جشن آزادی کے پر مسرت موقع پرپاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

    میرپورخاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سیدشاہزیب شاہ کی رپورٹ) میرپورخاص میں جشن آزادی کے پر مسرت موقع پر اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئےامن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و سیاسی امور صوبہ سندھ کے نائب صدر و چیئرمین یونین کونسل نمبر 8 حاجی محمد علی کی قیادت میں زبیدہ ہائٹس سے پریس کلب تک پاکستان زندہ باد کے عنوان سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی

    ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ ، پوسٹرز اور بینر اٹھا رکھے تھے جس پر جشن آزادی اور پاک افواج کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگارہے ، مختلف مقامات پر ریلی کے شرکاء پر عوام کی جانب سے پھول نچھاور کئے گئے

    ریلی سے صاحبزادہ حسنین راجپوت معروف عالم دین مولانا حفیظ الرحمن ،سماجی رہنماء رئیس احمد خان ،صحافی حیات قریشی یوسی چیئرمین میر علی رضا تالپور، یوسی چیئرمین حاجی فاروق ملک ،دوست محمد خاصخیلی پاک گرین فاؤنڈیشن کے محمد نوازخان ،ایڈمن صدائے حق پاکستان محمد علی بھرگڑی ،باغی ٹیوی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ، محمود قادرری ،حافظ طارق قادری، شوکت بٹ، ممتاز علی مری، شاکر حسین شاکر، فیصل خان زئی نے بھی خطاب کیا

    ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی پریس کلب پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین حاجی محمد علی نے کہا کہ آج کی یہ ریلی بانیان پاکستان اور افواج پاکستان کے گمنام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی ایک چھوٹی سی کاوش ہے جو اس پاک وطن کے عشق میں چور اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں پاک فوج سے تعلق رکھنے والا ہر فرد خواہ سپاہی ہو یا جرنیل آسمان شجاعت کا ایک درخشاں ستارہ ہے جس کے سینے پر کسی نہ کسی قربانی کا تمغہ سجا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے ہمیں اپنی افواج پہ ناز ہے

    دنیا بھر کی تمام شیطانی قوتیں مل کر بھی پاک فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتیں ہیں اب دشمن ہم پر براہ راست وار نہیں کر پارہا ہے لیکن معصوم عوام کے دلوں میں خوف پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے اور کچھ لوگ آلہ کار بن کر اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں لیکن پاکستان میں ایک فوج ہی ایسا ادارہ ہے جو ہم وطنوں کو اعتماد دلاتا ہے کہ ہم وطنوں آپ سکون کی نیند سوجاؤ ، آپکے سکون اور آرام کے لئے پاک فوج جاگ رہی ہے

    انھوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے حالات سے نمٹنا جانتی ہے اور عاقبت نا اندیش لوگ جو اس پروپیگنڈے کا حصہ بن رہے ہیں ان سے درخواست ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں، دشمن ہمارے سر پر تیار کھڑا ہے، اگر اب بھی آپ نے آنکھیں نہ کھولیں تو تمھاری داستان تک نہ ہوگی داستانوں میں

    اس موقع پر دیگر معززین میں شوکت بٹ، محمود صابری، جمیل احمد، بشیر الہی ،محمدی فیصل، سویٹ سلمان مغل، شاکر حسین شاکر ،شہزاد احمد قادری فیصل خان زئی ،امام بلوچ، رضی انصار، محمد سعید، حاجی محمدایوب،حاجی محمد یونس ،ملک محمد خالد ،چیئرمین دوست محمد،ملک محمد ابراہیم چیئرمین ،حاجی فاروق ،ملک نواز ،احمد خان، ایاز حسین، دانش قائمخانی، قدیر احمد قدیر وائس چیئرمین محمد نعیم سید الرحمن فیض الدین فاروقی،طارق شیخ منظور قادری عظمت حسین عابدی آفتاب چوہان شازیہ قریشی ایوش درشن کمار امر لال کپل کے علاوہ صحافی حضرات سماجی شخصیات بزرگوں نوجوانوں اور بچوں نے پاک فوج سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی کیا.آخر میں چیئرمین حاجی محمد علی نے ریلی میں آنے والے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا

  • سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

    سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے ) بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون چل بسی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بنیادی طبی مرکز بچہ کلاں میں 5 بچوں کی ماں بصرہ بی بی کو علاج معالجہ کی غرض سے لایا گیا، زچہ بچہ کے صحت کے حوالہ سے ڈیوٹی پر موجود عملہ نے حاملہ خاتون کو انجکشن لگا دیا انجکشن لگتے ہی عورت کی حالت غیر ہو گئی

    جس پر اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ مومن لایا گیا جہاں پہنچتے ہی خاتون دم توڑ گئی، ورثاء نے نعش ہسپتال کے سامنے رکھ کر زبردست احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی، احتجاج کی خبر پہنچنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن رب نواز چدھڑ اور انچارج تھانہ میلہ توقیر عباس بلوچ موقع پر پہنچ گئے انصاف کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا

  • تنگوانی:پرائمری سکول ٹیچرتین دن سے غائب، ورثاء کو اغوا کا خدشہ

    تنگوانی:پرائمری سکول ٹیچرتین دن سے غائب، ورثاء کو اغوا کا خدشہ

    تنگوانی باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ)پرا ئمری سکول ٹیچر تین دن سے غائب، ورثاء کو اغوا کا خدشہ

    تفصیلات کے مطابق تنگوانی شہر کا رہائشی اور مین پرائمری سکول ٹیچر محمد آصف میرانی تین دنوں سے لاپتہ ہوگیاہے اس کے ورثہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور ورثہ نے کہا کہ وہ جیک آباد اپنی گاڑی فروخت کرنے گیا تھا اب تین دن سے اسکا فون بند ہے،جس سے رابطہ نہیں ہوپارہا ہے

  • سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال پولیس کی بروقت کارروائی,بھاوج کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم گرفتار

    سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال پولیس کی بروقت کارروائی,بھاوج کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)تھانہ سمبڑیال پولیس کی بروقت کارروائی بھاوج کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو چند گھنٹوں بعد ہی دھرلیاگیا
    تفصیلی کے مطابق بھوپالوالہ کے رہائشی وقاص نعیم نے گھریلو رنجش پر 35 سالہ بھاوج صائمہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا،ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ کا واقعہ کا نوٹس. ڈی ایس پی سمبڑیال کی سربراہی میں پولیس ٹیموں کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال شبیر گل نے بروقت مؤثر ناکہ بندی کرکے ملزم کو چند گھنٹوں میی ہی حراست میں لے لیا ہے.

    ایس پی انویسٹیگیشن ضیاء اللہ نے کہا کہ ملزم کو قانون کے مطابق عدالت سے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی،سیالکوٹ پولیس شہریوں کی حفاظت کیلیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے.