Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:جماعت اسلامی کا مہنگائی مکاؤ احتجاجی کیمپ

    سیالکوٹ:جماعت اسلامی کا مہنگائی مکاؤ احتجاجی کیمپ

    ،سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)جماعت اسلامی کا مہنگائی مکاؤ احتجاجی کیمپ
    جماعت اسلامی پاکستان ضلع سیالکوٹ کے تحت منعقد احتجاجی کیمپ میں موجود تمام خواتین اسلام مائیں بہنیں، بیٹیاں ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ، ڈالر کے مقابلے میں رویے کی تاریخی بے قدری اور ملکی معیشت کی مکمل تباہ حالی پر حکومت کی شدید مذمت کرتی ہیں۔

    آئی ایم ایف کے مطالبات کا سارا زور با لواسطہ ٹیکسوں اور غریب عوام پر بوجھ ڈالنے کے لیے ہے ۔ ان کی طرف سے اگر اشرفیہ کی مراعات میں کمی کا مطالبہ بھی کیا گیا تو حکومت نے قطعاً عمل درآمد نہیں کیا اس وقت تمام معاشی اشارے بھیانک صورتحال کو واضح کر رہے ہیں ۔

    260 ارب روپے کے گردشی قرضے کم کرنے کے لیے بجلی صارفین پر 28۔3 روپے فی یونٹ فی سرچارج عائد کر دیا گیا ہے اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کیے گئے ہیں۔قومی بجٹ برائے سال 2023-24ء میں حکومتی اعلانات کی وجہ سے عوام کو بجا طور پر بڑا ریلیف ملنے کی توقع تھی لیکن بجٹ کا ایک ایک حرف گواہی دے رہا ہے کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی خوش نودی کو اصل اہمیت دی ہے۔

    28 اپریل 2022 کو وفاقی شرعی عدالت نے سود کی ہر قسم کو حرام قرار دیتے ہوئے حکومت کو سودی معیشت سے نجات کے لیے واضح ہدف دیا تھا لیکن ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت سود کے خاتمے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا بلکہ آئین پاکستان اور عدالتی فیصلے کی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے شرح سود میں 4 مرتبہ اضافہ کیا ہے اور اب شرح سود 21 فیصد ہے ۔

    جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع سیالکوٹ یہ مطالبہ کرتی ہیں کہ انتہائی گھمبیر معاشی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر ملک میں خصوصی اور بڑے مالیاتی اقدامات کیے جائیں اور اس مرتبہ عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائےصرف مراعات یافتہ اشرفیہ سے قربانی لی جائے۔تمام موجودہ و سابقہ سول و ملٹری بیورو کریسی ، ممبران پارلیمنٹ، وزراء اور حجز حضرات سے شاہانہ مراعات واپس لی جائیں۔

    مفت پیٹرول بجلی اور بڑی بڑی گاڑیوں کے استعمال پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔ نیز پروٹوکول اور سکیورٹی گارڈز کا استعمال ختم یا محدود کیا جائے۔تمام سرکاری عمارات ملٹی نیشنل کمپنیز و دیگر صنعتی و تجارتی کمپنیوں کو نیشنل گرڈ سے سولر پر منتقل کیا جائے۔

    سولر سسٹم برائے گھریلو استعمال و رفاہی و تعلیمی مقاصد کے لیے آسان اقساط پر بلا سود قرضے دیے جائیں ۔ پڑولیم مصنوعات میں تمام اضافہ واپس لے کر قیمتوں 40 فی صد کمی کی جائے ۔ پیٹرولیم لیوی کا نفاد ختم کیا جائے۔ ٹیکس کلچر کو پروموٹ کیا جائے شرح ٹیکس کم کر کے ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے ۔

    بڑی گاڑیوں، کاسمیٹکس اور اشیائے تعیش کی درآمد بند ہو اور پیٹرولیم مصنوعات کے درآمدی بل میں بھی 25 فی صد کمی کی جائے۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق حکومت سودی معیشت ختم کرے. سودی قوانین ختم کر کے متبادل قانون سازی کی جائے۔حکومت حرمت سود کے فیصلے کے خلاف عدالتی اپیل کی بجائے واضح اعلان کرے کہ کنونشنل بنکنگ کا خاتمہ کیا جائے گا اور صرف غیر سودی بنکاری کی اجازت ہو گی۔

  • سیالکوٹ:14 اگست کادن قریب آتے ہی بازاروں میں جھنڈے، جھنڈیاں بیجز کے مختلف سٹالزسج گئے

    سیالکوٹ:14 اگست کادن قریب آتے ہی بازاروں میں جھنڈے، جھنڈیاں بیجز کے مختلف سٹالزسج گئے

    سیالکوٹ میں 14 اگست جشنِ آزادی کا دن نزدیک آتے ہی سیالکوٹ شہر کے مختلف بازاروں میں جھنڈے جھنڈیاں بیجز کے مختلف سٹالز لگا دیے گئے شہری اپنے بچوں کے ساتھ خریدداری کے لیے تو آگئے مگرمہنگائی سے پریشان ،
    باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹرشاہد ریاض کی رپورٹ

  • اوچ شریف :خیر پور ڈاہا میں زمین پر قبضے کا تنازعہ،مسجد میں نماز پڑھتے  نوجوان کو گولیاں مار دیں گئیں

    اوچ شریف :خیر پور ڈاہا میں زمین پر قبضے کا تنازعہ،مسجد میں نماز پڑھتے نوجوان کو گولیاں مار دیں گئیں

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) خیر پور ڈاہا میں زمین پر قبضے کا تنازعہ، مخالفین نے مسجد میں نماز پڑھنے کے دوران نوجوان کو گولیاں مار دیں، موقع پر جاں بحق ہو گیا، تفصیلات کے مطابق خیر پور ڈاہا میں زمین پر قبضے کے تنازع میں مخالفین نے مسجد میں نماز کی ادائیگی کے دوران گولیاں مار کر نوجوان کو قتل کر ڈالا،

    محمد راشد ولد غلام فرید عشاء کی نماز مسجد میں پڑھنے گیا جہاں مخالفین نے اس پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی شروع کر دی ہے

  • ننکانہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عہدیداران کی ضلعی سیکٹریٹ میں پریس کانفرنس

    ننکانہ: پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عہدیداران کی ضلعی سیکٹریٹ میں پریس کانفرنس

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم کے عہدے داران کی پریس کانفرنس پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ کے سرپرست اعلی رانا جبران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا 14 اگست کے حوالے سے ہم پوری قوم کو یہ میسج دینا چاہتے ہیں کہ جس طرح 1947 کے اندر ساری جماعتیں سارے فرقے متحد ہو کر ایک نظریے لا الہ الا اللہ کے پرچم کے نیچے جمع ہوئیں اور ان کی کوششوں سے اللہ رب العزت نے ہمیں 14 اگست 1947 کویہ خطہ عظیم عطاء کیا آج ملک پاکستان میں سیاسی بدمزگی اور انتشار پھیلا ہوا ہے جس سے پوری قوم پریشان ہے ہم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے پوری قوم کو ایک بار پھر متحد کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ ملک کو ناکام کرنے کے لیے جو اندرونی وبیرونی سازشیں کی جارہی ہیں ان کو ناکام کیا جاۓ

    انہوں نے کہا ہم پورے پاکستان میں دکھی انسانیت اور سفید پوش لوگوں کے لیے جگہ جگہ سستے تندور، سستی سبزی اور دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے پہلے بھی خدمت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں آنے والے الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گئے اور ساری جماعتوں کو اس ملک پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لیے ایک پلیٹ فارم میں جمع کر کے اتحاد کی دعوت دیں گئیں اور اپنی قوم کی خدمت کریں گے

    انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کے جذبے کو لے کر نکلیں ہیں اور مفاد کی سیاست کوختم کریں گے باقی عہدے داران جن میں 111_NA کے امیدوار شہباز حسین سدھو 112_ NAحاجی غریب غریب عالم مٹمل 133_ PPمیاں عابد اور مسلم یوتھ لیگ کے صدر انجینئر علی احمد اور تمام عہدے داران نے کہا ہماری جماعت خدمت انسانیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے جب بھی پاکستان کو درپیش مسائل نے جب بھی چاروں طرف سے گھیرا جن میں زلزلہ ہو یا سیلاب ہو یاکوئی بھی ناگہانی آفت ہو ہماری جماعت کے لوگوں نے خدمت انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی

  • کوٹ مبارک :یارو کھوسہ میں پہلاعباس ،عیسیٰ ،شہباز ضلعی میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے

    کوٹ مبارک :یارو کھوسہ میں پہلاعباس ،عیسیٰ ،شہباز ضلعی میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی(امداداللہ تھہیم)یارو کھوسہ میں پہلا عباس ،عیسی ،شہباز ضلعی میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلا جارہا ہے جس میں کل 16 ٹیمیم حصہ لے رہی ہیں۔
    زیرسرپستی و چیف ایگزیکٹو عامر لشاری ۔ میچ 6 اورز پر مشمل ہے ،پہلا انعام 16 ہزار بمہ ٹرافی ،دوسرا 8 ہزار بمعہ ٹرافی ہے ۔ افتتاحی میچ ینگ فائٹریارو کھوسہ اور بھٹی کرکٹ کلب کوٹ ہیبت کے درمیان کھیلا گیا جس میں پہلے کھیلتے ہوئے ینگ فائٹر نے 6 اورز 122 رنز بنائے ۔عمیر دستی نے 57 اورعمر قسمانی نے 45 رنزناٹ آؤٹ بنائے جبکہ دوسری ٹیم نے 6 اورز میں 65 سکور بناسکی ۔

    اسی طرح دوسرے میچ میں شیخ کرکٹ کلب ڈی جی خان نے پہلے کھلیتے ہوئے 80 رنزبنائے ۔جبکہ مدمقابل دوسری ٹیم کامریٹ کرکلٹ کلب کوٹ مبارک صرف 63 رنزبناسکی ۔اس طرح شیخ الیون نے یہ میچ 17 رنز سے جیت لیا ۔ایمپائرنگ کے فرائض جمعہ خان اور سجاد نے انجام دیے ۔
    مہمان خصوصی استاد امیر بخش خان،جابر جیانی ۔سابق کونسلر حسن عمرانی تھے ۔

  • غازی یونیورسٹی، طالبہ زیادتی کیس،مرکزی ملزمان گرفتار

    غازی یونیورسٹی، طالبہ زیادتی کیس،مرکزی ملزمان گرفتار

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی )غازی یونیورسٹی طالبہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان گرفتارکوپولیس نے گرفتار کرلیا ہے،
    ارشاد ولد اللہ وسایا نے تھانہ صدر تونسہ پولیس کو درخواست دی کہ ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر خالد خٹک نے اس کی بیٹی (ث) جو غازی یونیورسٹی کی طالبہ ہے سے زیادتی کی تھی۔جس کا مقدمہ نمبر 955/23 بجرم 376 تھانہ گدائی میں درج ہوا۔

    مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر ملزمان ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر خالد خٹک نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر تونسہ میں مقدمہ نمبر 392/23 بجرم 506B درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تمام پہلوؤں سے میرٹ پر تفتیش کر رہی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں
    غازی یونیورسٹی جنسی سیکنڈل، پولیس نے آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈھائی ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا

    غازی یونیورسٹی، وائس چانسلرکی بدانتظامی اورنارواسلوک پر 19ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ اپنے عہدوں سے مستعفی

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،بزدار دورمیں وائس چانسلرکو نکالنے کی سفارش ہوئی تھی

    قصور : گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصورکی طالبات غیرمحفوظ،پرنسپل کودی گئی درخواست ردی کی نذر

    یاد رہے کہ ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے دو اساتذہ پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا۔اس اسکینڈل کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب ریپ کا شکار طالبہ کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا۔ طالبہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر ظفر وزیر نے اسے نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    جس پر میں اپنی بدنامی کے باعث خاموش رہی، مگر اس دوران ظفر وزیر اور خالد خٹک مجھے مسلسل بلیک میل کرتے رہے اور میری چھوٹی بہن جو( بی ایس سیکنڈ سمسٹر) کی سٹوڈنٹ ہے کو بھی اپنی جنسی حوس کا نشانہ بنانے اور تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرتے رہے

    دوسری طرف غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی بدانتظامی اورنارواسلوک پر 19ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے انہوں نے پریس ریلیز اور ویڈیو بیان میں کہا کہ غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی طرف سے جس طرح غیر قانونی اقدامات و انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں اور اساتذہ کو جس طرح ہر اساں کیا جارہا ہے، اور جس طرح یونیورسٹی کا ماحول خراب کیا جارہا ہے، اس کے پیش نظر ہم جملہ چیئر مین ، ڈائریکٹر زو پر نسپل آفیسران انتظامیہ کے ہر غلط فیصلے سے بری الذمہ رہتے ہوئے اپنی اضافی ذمہ داریوں سے احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہیں

  • میرپورخاص:گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائیاں،5 گرفتار

    میرپورخاص:گٹکا فروشوں کیخلاف کارروائیاں،5 گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر اور ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ کے احکامات پر نارکوٹکس کے خلاف کارروایاں، ایس ایچ او پتھورو احمد بخش راہموں گٹکافروشوں کی خلاف ایکشن میں آگئے اور پولیس تھانہ پتھورو کی حدود میں خفیہ طور پر گٹکا بیچنے والوں کی دکانوں اور کیبنوں پر چھاپے۔

    چھاپہ مار کارروائی میں 05 گٹکا سیلرز گرفتار کئے گئے،جن سے 169 ہینڈ میڈ گٹکا برآمد کیا گیا، 32 سفینہ گٹکا پڑیاں اور 159 رائل گٹکا پڑیاں برآمد ہوئیں تمام گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردئے گئے ہیں

    گرفتار ملزمان میں کرشن کولہی،یاسین بھٹی،نذر بھٹی،جان شر رندھاواماشرف نہڑی شامل ہیں ،ایس ایچ او پتھورو احمد بخش راہموں کا کہنا ہے کہ جناب ایس ایس پی عمرکوٹ اعجاز شیخ کے احکامات پر کاروائیاں جاری ہیں، پتھورو کی حدود میں گٹکا اور گٹکا پیڈلرز و سیلرز کا صفایا کیا جائیگا۔

  • میرپورخاص:محمد ﷺ ہمارے بڑی شان والے، محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

    میرپورخاص:محمد ﷺ ہمارے بڑی شان والے، محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا

    میرپورخاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) محمد ہمارے بڑی شان والے کے عنوان سے ہونے والے پروگرام میں بین المذاہب ہم آہنگی و سیاسی امور صوبہ سندھ کے نائب صدر و یوسی چیئرمین حاجی محمد علی کی رہائش گاہ پر صاحبزادہ حسنین راجپوت محمد فیصل سوئیٹ اور سلمان مغل کی جانب سے محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا،

    جس میں چیئرمین حاجی محمدعلی اور معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور معروف ثناء خوانوں نے نذرانہ عقیدت پیش کئے.اس موقع پر میرپورخاص کے معروف عالم دین مولانا ہارون معاویہ نے فکر انگیز بیان بھی کیا۔

  • سیالکوٹ:  ریسکیو1122اہلکاروں ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا- انجینئر نوید اقبال

    سیالکوٹ: ریسکیو1122اہلکاروں ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا- انجینئر نوید اقبال

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہد ریاض) ریسکیو1122اہلکاروں کی جسمانی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ انجینئر نوید اقبال
    ریسکیو 1122سیالکو ٹ کے جوانوں کی فزیکل فٹنس کو جانچنے کے لیے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی کیا گیا۔اس سلسلہ میں تمام ریسکیورز کی جسمانی فٹنس کا جائزہ اورایک میل رننگ بھی کروائی گئی۔

    ریسکیورز کے جسمانی وزن کی جانچ کا معائنہ بھی کیا۔ تحصیل سیالکوٹ کے علاوہ فزیکل فتنس ٹیسٹ ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں بھی ان کے انچارجز کی زیر نگرانی منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی فزیکل فٹنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیورز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں اور جسمانی مشق کو اپنی روزہ مرہ زندگی کا حصہ بنائیں۔

    بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایات کے مطابق ریسکیورز کو جسمانی طور پر چست رکھنے کے لیے ایکسرسائز بہت ضروری ہے، انہوں نے ریسکیورز کو تاکید کی کہ اسی جوش و جذبہ کے ساتھ اپنے فرائض احسن طریقے سے نبھاتے رہیں۔

  • گوجرخان :تھانہ جاتلی میں 36گھنٹوں کے دوران 4خواتین سمیت 5 افراد قتل

    گوجرخان :تھانہ جاتلی میں 36گھنٹوں کے دوران 4خواتین سمیت 5 افراد قتل

    گوجرخان باغی ٹی وی نامہ نگار( شیخ ساجد قیوم ) گوجرخان پولیس سرکل کے تھانہ جاتلی میں دو روز کے دوران 4 مختلف واقعات میں 4خواتین سمیت 5 افرادموت کے گھاٹ اتار دیئے گئے

    دوروز قبل 75 سالہ بزرگ عورت کو کھیتوں میں جانور چرانے پر قتل کر دیا گیا جبکہ غیرت کے نام پر بھائی نے 2حقیقی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

    جبکہ تھانہ جاتلی کے علاقہ میں نوجوان عورت کو اس کے پھوپھا نے فائرنگ کرکے قتل کردیا جمعہ کے روز موہڑہ پھل میں 21 سالہ نوجوان رافع کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا