Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • لوئر چترال:سیدآباد 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم،2جانبحق،ایک زخمی

    لوئر چترال:سیدآباد 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم،2جانبحق،ایک زخمی

    چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی ) لوئر چترال سیدآباد میں دو موٹر سائیکل سواروں کا آپس میں تصادم، حادثے کے نتیجے میں دو افراد جانبحق اور ایک زخمی ہوا،ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا

    لیکن دونوں افراد ہسپتال پہنچتے ہی انتقال کر گئے، حادثے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جن میں ایک زخمی کو THQ ہسپتال دروش منتقل کردیا گیا ہے، جانبحق ہونے والوں میں سے ایک کا تعلق لوئر چترال کے مقام گنگ سے ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق مخالف سمت سے آنے والے دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئیں.

  • میہڑ:بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ:بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑباغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ )بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج مظاہرہ، نعرے بازی بھی کی گئی
    روز بروز بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی کا شہری اتحاد کے چئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں تپتی دھوپ میں دعاچوک سے ریلی نکال کر گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کرکے کرپٹ پولیس افسران کے خلاف نعرے بازی کی گئی

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ شہر اور گرد نواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر کنٹرول کرکے شہریوں کو تحفظ دیا جائے اور کرپٹ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصہ سے بدامنی خلاف شہریوں کااحتجاجی سلسلہ جاری ہے

  • چترال :گرم چشمہ روڈ  خطرناک موڑ پر این ایچ اے نے حفاظتی دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے

    چترال :گرم چشمہ روڈ خطرناک موڑ پر این ایچ اے نے حفاظتی دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے

    چترال (باغی ٹی وی )گرم چشمہ روڈ خطرناک موڑ پر این ایچ اے نے حفاظتی دیوار کی تعمیر شروع کردی ہے
    رواں سال طوفانی بارشوں کے باعث چترال کے مختلف برساتی نالوں میں طغیانی نے اکثر جگہوں پر دریا میں پانی کا راستہ بند کیا تھا جو بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنا تھا۔ گرم چشمہ سڑک پر ایک خطرناک موڑ ہے جہاں سڑک اور آس پاس آبادی کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے یہاں حفاطتی دیوار تعمیر کیا گیا تھا مگر شدید سیلاب کی وجہ سے وہ دیوارٹوٹ گئی تھی ،چترال سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارگل حماد فاروقی کی رپورٹ

  • چترال: گرم چشمہ سڑک، خطرناک موڑ پر حفاظتی دیوار کی تعمیرشروع کردی گئی

    چترال: گرم چشمہ سڑک، خطرناک موڑ پر حفاظتی دیوار کی تعمیرشروع کردی گئی

    چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی)امسال طوفانی بارشوں کے باعث چترال کے مختلف برساتی نالوں میں طغیانی سے بیشترجگہوں پر دریا میں پانی کا راستہ بند کیا تھا جو بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنا تھا۔ گرم چشمہ سڑک پر ایک خطرناک موڑ ہے جہاں سڑک اور آس پاس کی آبادی کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچانے کیلئے یہاں حفاطتی دیوار تعمیر کی گئی تھی، مگر شدید سیلاب کی وجہ سے وہ ٹوٹ گئی۔ اسی جگہہ ایک جانب دریا بہتا ہے جبکہ اوپر سے برساتی نالے میں بھی طغیانی آکر تباہی کا باعث بنتی ہے۔ اس نالے میں اونچے درجے کا سیلاب آتا ہے کہ پانی پل تک پہنچ جاتا ہے۔

    نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی مینٹیننس سیکشن کی جانب سے اس خطرناک موڑ کے ساتھ برساتی نالے میں ایک حفاظتی دیوار تعمیر ہورہی ہے۔ اور دریا کی جانب جو حفاظتی دیوار سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے جب پانی کی سطح کم ہوجائے گی تو اسے بھی دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

    اس حفاظتی دیوار کی تعمیر سے نہ صرف دریا کے کنارے مکانات، زیر کاشت زمین اور دکانوں کی حفاظت ہوگی بلکہ گرم چشمہ کی یہ سڑک بھی تباہی سے بچ جائے گی جو پچاس ہزار کی آبادی کیلئے رابطے کا واحد ذریعہ ہے، اس کے علاوہ اسی سڑک پر یونیورسٹی آف چترال کے سینکڑوں طلباء و طالبات بسوں میں گزرتے ہیں ان کی جانوں کو بھی اب خطرہ نہیں ہوگا۔اس حفاظتی دیوار کی تعمیر پر علاقے کے لوگ نہایت خوش ہیں اور این ایچ اے حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح جامعہ چترال کے طلباء نے بھی اس پر خوشی کا اظہار کیاہے۔

    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بونی سڑک کی کشادگی اور تعیر کے وقت ٹھیکدار نے بڑے بڑے پتھر اور سارا ملبہ دریا میں گرایا تھا جس کی وجہ سے دریائے مستوج نے ایک سنگم پر جہاں دو دریا ملتے ہیں دریائے لٹکوہ کا راستہ بند کیا جو سینگور بجلی گھر کی تباہی کا باعث بنا۔ دریائے مستوج کے پانی میں بڑے بڑے پتھر اور ملبہ آکر دریائے لٹکوہ کے سامنے ٹہر گئے اور اسی سنگم پر دریا ئے لٹکوہ کے پانی نے پورے بجلی گھر کوڈبودیا،جو ابھی تک خراب ہی پڑا ہے اور لوگ بجلی سے محروم ہیں۔

    مقامی لوگ یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ سڑک کے کنارے دریا ء کی جانب جہاں کمزور جگہ ہو وہاں بھی حفاظتی دیواریں تعمیر کرکے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ واضح رہے کہ چترال ایک سیاحتی ضلع ہے اور یہاں ہر سال ہزاروں کی تعداد میں سیاح آتے ہیں مگر سڑکوں کی خراب حالت کی وجہ سے ان سیاحوں کو اکثر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • سیالکوٹ :ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر 3 روزہ کرکٹ میچ سیالکوٹ بمقابلہ نارووال ،سیالکوٹ کی ایک انگزاور 94 رنز سے جیت

    سیالکوٹ :ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر 3 روزہ کرکٹ میچ سیالکوٹ بمقابلہ نارووال ،سیالکوٹ کی ایک انگزاور 94 رنز سے جیت

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر 3 روزہ کرکٹ میچ سیالکوٹ بمقابلہ نارووال ،سیالکوٹ کی ایک انگزاور 94 رنز سے جیت
    ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر تین روزہ کرکٹ میچ سیالکوٹ بمقابلہ نارووال کے درمیان CSS کرکٹ گراؤنڈ سیالکوٹ میں کھیلا گیا جو کہ سیالکوٹ نے ایک اننگز اور 94 رنز سے جیت لیا ،

    سیالکوٹ کو 10 پوائنٹ ملے نارووال کی ٹیم پہلی اننگز 134 رنز اور دوسری اننگز میں 132 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ سیالکوٹ نے پہلی اننگز میں 360 رنز بنائے جس میں سیالکوٹ کی طرف سے دو سنچریاں بنائی گئیں، مومن وقار 120 رنز، ولید گھمن 100 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر نمایاں رہے،

    سیالکوٹ کے فاسٹ باؤلر محمد رافع نے پورے میچ میں 7 کھلاڑیوں کو آؤٹکیا، شکیب علی نے 6 آؤٹ،اسامہ ندیم نے دوسری اننگز میں 10 اوور میں 13 رنز دے کر 2کھلاڑی آؤٹ کیے ،شاہ زیب بھٹی کی انگلی زخمی ہونے کے باوجود 2 وکٹ اور 32 ناٹ آؤٹ رنز کیے

    ملک فیصل خورشید صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے کہا کہ چیمپین کی منزل سے ہم چند قدم پیچھے ہیں انشاءاللہ چیمپین میری ٹیم کا مقدر بنے گی.

  • ننکانہ : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مجھے ہے ‘حکم اذاں لا الہ الاللہ’ کے نام سے کمپین کا آغاز

    ننکانہ : پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مجھے ہے ‘حکم اذاں لا الہ الاللہ’ کے نام سے کمپین کا آغاز

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ضلعی سیکرٹریٹ میں 14 اگست کے حوالے سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر "مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الاللہ” کے نام سے کمپین کا آغاز کیا گیا جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ کے سرپرست اعلیٰ رانا جبران اور شہباز حسین سدھو امیدوار NA-111 حاجی غریب عالم مٹمل امیدوار NA-112 میاں عابد امیدوار pp-133 اور مسلم یوتھ لیگ کے صدر انجینیئر علی احمد اور مسلم کڈز کے صدر ملک عمر اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

    رانا جبران نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12 اگست سے 14 اگست تک گلی محلوں میں مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الااللہ کے نام سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور جگہ جگہ 14 اگست کے حوالے سے کیمپ لگائے جائیں گے جس میں مجھے ہے حکم اذاں لا الہ الا اللہ کے نام کے ترانے گونجیں گے اور خواتین کی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی اور مختلف گاڑیوں کا فلوٹ جن میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ کے بینرز آویزاں ہوں گے مجھے ہے حکم اذا ں لا الہ الا اللہ کے ترانے گونجیں گے

    مزید بات چیت کرتے ہوئے رانا جبران نے کہا 14 اگست کو ایک تاریخ ساز ریلی یادگار چوک سے نکالی جائے گی

  • اوکاڑہ : ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی ہیلمٹ مہم کا آغاز

    اوکاڑہ : ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی ہیلمٹ مہم کا آغاز

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اوکاڑہ ٹریفک پولیس کی جانب سے روڑ سیفٹی ہیلمٹ مہم کا آغاز کیا گیا اور عوام الناس میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے

    جس میں ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان ،سابقہ صدر اوکاڑہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری خلیل الرحمن اور چیمبر آف کامرس کے اعلی ممبران نے شرکت اختیار کی اور عوام الناس میں ہیلمٹ تقسیم کیے گئے تاکہ عوام الناس میں شعور اجاگر ہو اور وہ خود اپنی حفاظت کو ترجیح دیں

  • سیالکوٹ: سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ 2023 کا افتتاح کر دیا

    سیالکوٹ: سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ 2023 کا افتتاح کر دیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان میں ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ 2023 کا افتتاح کر دیا، ڈپٹی کمشنر نے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔چیف کوآرڈینیٹر جہانگیر بابر باجوہ نے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی ۔

    ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سرجیکل انسٹرومنٹ بنانے میں دنیا میں ثانی نہیں رکھتا، سرجیکل انڈسٹریز ویلیو ایڈڈانڈسٹری ہے جو سالانہ 500ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کرکے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کما کردیتا ہے، سرجیکل انڈسٹریز کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان نے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن نمائش کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے،

    وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کے ویژن کے مطابق سرجیکل انڈسٹریز کے فروغ کیلئے سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے مطلوبہ اراضی ایکوائر کرلی گئی ہے اس ضمن میں انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    سمٹ میں چیئرمین SIMAP یوسف حسن باجوہ، چیف کوآرڈینیٹر جہانگیر بابر باجوہ، ایس وی سی فیصل اکرام، حاجی سرفراز احمد چوہدری، فضل جیلانی اور ملک اشرف کے علاوہ سرجیکل انڈسٹریز سے وابستہ مختلف فیڈنگ ایجنسی کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    چیئرمین SIMAP یوسف حسن باجوہ نے سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے مطلوبہ اراضی کو ایکوائر کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

  • سیالکوٹ : مختلف تھانہ جات کے پولیس افسران کے تبادلے کردئے گئے

    سیالکوٹ : مختلف تھانہ جات کے پولیس افسران کے تبادلے کردئے گئے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ڈی پی او نے مختلف تھانہ جات کے پولیس افسران کے تبادلے کردئے گئے

    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ احسن اقبال نے ضلع سیالکوٹ کے مختلف تھانہ جات کے پولیس افسران کو ،ادھر أدھر کرنے کے احکامات جاری کردیے جن میں سب انسپکٹر مبین احمد کو تھانہ نیکا پورہ ، سب انسپکٹر ملک افضال احمد کو تھانہ نیکا پورہ سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ موترہ ، سب انسپکٹر عادل اقبال تھانہ موترہ سے کلوز ٹو پولیس لائن ،

    انسپکٹر ارشاد احمد انچارج سی آئی اے سٹاف، انسپکٹر گلزار احمد ایس ایچ او تھانہ سول لائن ، انسپکٹر اشرف کو تھانہ سول لائن سے کلوز ٹو پولیس لائن ، سب انسپکٹر سرمد فیاض تھانہ پھلورہ سے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی ، سب انسپکٹر بلال تھانہ کوتوالی سے کلوز ٹو پولیس لائن ، انسپکٹر اصغر علی تھانہ صدر سے ایس ایچ او تھانہ اگوکی ، سب انسپکٹر جہانزیب خان تھانہ اگوکی سے سی آئی اے سٹاف ،

    انسپکٹر محمد عمران تھانہ سول لائن سے ایس ایچ او سٹی ڈسکہ ، سب انسپکٹر عامر علی ایس ایچ او سٹی ڈسکہ سے تھانہ کینٹ ، سب انسپکٹر وسیم احمد ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ ، سب انسپکٹر شعیب رضا تھانہ اگوکی سے ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والا ، سب انسپکٹر عابد حسین تھانہ قلعہ کالر والا سے کلوز ٹو پولیس لائن ، سب انسپکٹر محمد شہباز تھانہ ائیرپورٹ سے کلوز ٹو پولیس لائن ، سب انسپکٹر محمد نوید تھانہ صدر سے ایس ایچ او تھانہ ائیرپورٹ تعینات-

  • گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 2 حقیقی بہنوں سمیت 3خواتین قتل

    گوجرخان تھانہ جاتلی کے علاقہ میں 2 حقیقی بہنوں سمیت 3خواتین قتل

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تھانہ جاتلی کے علاقہ مستالہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر اپنی 2سگی بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزم رضوان نے اپنی حقیقی بہنوں نازیہ اور سعدیہ جوکہ شادی شدہ تھیں غیرت کے نام پر طیش میں آکر گھر میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

    جبکہ تھانہ جاتلی کے علاقہ بنڈوٹ میں بدھ کے روز 75 سالہ بزرگ عورت نوربیگم کو جانور چرانے کی پاداش میں تین افراد نے تشدد اور کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا سی پی او راولپنڈی نے قتل کی دونوں وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جاتلی پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے