Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: سمبڑیال وزیر آباد روڈ وین کی ڈمپر سے ٹکر4زخمی

    سیالکوٹ: سمبڑیال وزیر آباد روڈ وین کی ڈمپر سے ٹکر4زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہدریاض) سمبڑیال وزیر آباد روڈ وین کی ڈمپر سے ٹکر،حادثہ کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 4 افراد زخمی۔
    وین کا ڈرائیور 55سالہ سہیل حادثہ کے باعث گاڑی میں پھنس گیا جس کو ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد مہیا کی اور بعدازاں باحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

    زخمی ہونے والوں میں 40سالہ سعدیہ، 60سالہ رضیہ، 70سالہ محمودہ ناز اور 45 سالہ سہیل شامل ہیں جنہیں ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔
    فیملی کا تعلق اقبال ٹاون ڈیفنس روڈ سے ہے جو کہ وزیر آباد جا رہے تھے۔ریسکیورز نے حادثہ کا شکار گاڑی کو بھی سڑک کے ایک طرف کے کے راستہ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

  • لیہ :  ویگن اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

    لیہ : ویگن اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

    لیہ ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ویگن اور ٹرک میں تصادم، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
    مسافر وین اور منی ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وین بھکر سے میاں چنوں جا رہی تھی کہ اس دوران وین کا ٹائی راڈ کھل گیا جس کی وجہ سے مسافر وین منی ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • اوچ شریف :نہری پانی کی چوری،ٹیل کے کاشتکارپانی سے محروم

    اوچ شریف :نہری پانی کی چوری،ٹیل کے کاشتکارپانی سے محروم

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) شہر و گردونواح میں نہری پانی کی دھڑلے سے چوری جاری، مبینہ محکمانہ غفلت اور کمزور چیک اینڈ بیلنس کے باعث ٹیل تک پانی نہ پہنچنے سے ہزاروں ایکڑ رقبہ بنجر ہونے کا خدشہ،
    "خرچہ پانی” کے عوض موگہ توڑنے اور "جھٹہ” کا سلسلہ جاری، چھوٹے کاشتکاروں کی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں، محکمہ انہار کے ملازمین مبینہ رشوت اور بھتہ وصولی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف، کسانوں کا اللہ حافظ، اصلاح احوال کا مطالبہ،

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف عباسیہ لنک کینال میں محکمہ انہار کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ انہار آفیسرز و ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر نذرانے وصول کرکے نہری پانی بن واہ اوچ گیلانی اوچ بخاری کے موگہ جات کے اوقات کار اور حجم تبدیل کرنے بارے انکشاف ہوا ہے، محکمہ انہار کے "کماؤ پتر "رشوت دینے والے کاشتکاروں کو بڑے سائز کے موگے لگا کر دینے میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں، جس سے دیگر کاشتکاروں کو کم پانی میسر آتا ہے ۔

    محکمہ انہار کے افسروں و ملازمین کی جانب سے کرپشن کا انوکھا طریقہ اپنایا جاتا ہے ملازمین اپنی اور افسروں کی جیبیں گرم کرنے کے لیے چھوٹے کاشتکاروں کی حق تلفی کرتے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ انہار کے ملازمین شبیر احمد بیلدار اور حنیف احمد میٹ کی جانب سے بھاری نذرانے وصول کرکے مبینہ غیر قانونی طور پر دیہی علاقوں میں موجود راجباہوں اور نہروں کے موگہ جات کے اوقات کار اور حجم کو تبدیل کردیا جاتا ہے بڑے چھوٹے موگہ جات کی وجہ سے کاشتکاروں کے آپس میں لڑائی جھگڑے ہونا بھی معمول بن چکا ہے،

    آئے روز نہری پانی کی لڑائی میں کاشتکاروں کےزخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آتی رہتی ہیں مگر محکمہ انہار کے افسر مبینہ نذرانے وصول کرکے مسائل سے متعلق آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ محکمہ انہار کے ملازمین کی جانب سے نذرانے وصول کرکے بڑے کاشتکاروں کو چھوٹے کاشتکاروں کی حق تلفی کرنے کی کھلی چھوٹ دیدی جاتی ہے اور محکمے کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں پر جھوٹے مقدمات کا اندراج بھی کروایا جاتا ہے اور کاشتکاروں کو خوار کرنے کیلئے مقدمات کی پیروی بھی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے کیس خارج ہوجاتا ہے،

    پانی کی بندر بانٹ کے باعث چھوٹے کاشتکاروں کی فصلیں شدید متاثر ہوتی ہیں اور خاص طور پر ٹیل کے کاشتکاروں کیلئے پانی نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے، ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ٹیل کے کاشتکار طے شدہ وقت میں چند ایکڑ زمین ہی سیراب کر پاتے ہیں اور وقت ختم ہوجاتا ہے جبکہ ” خرچہ پانی ” ادا کرکے موگے بڑے کروانے والے کاشتکاروں کو کم وقت میں زیادہ پانی ملنے سے ان کی مکمل زمین سیراب ہوجاتی ہے، کاشتکاروں کے مطابق وہ متعدد بار محکمہ انہار کے افیسران کو شکایات کرچکے ہیں مگر شنوائی نہیں ہوتی،

    مزکورہ معاملے سے متعلق موقف لینے کیلئے "باغی ٹی وی ” نے ایس ڈی او محکمہ انہار سے رابطہ کرنے کی بارہا کوشش کی مگر رابطہ ممکن نہ ہوسکا، شہریوں نے کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے اس صورت حال بارے نوٹس لیکر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • کوہ سلیمان پرشدید بارشیں،کار ندی میں بہہ گئی، 4 افراد جاں بحق

    کوہ سلیمان پرشدید بارشیں،کار ندی میں بہہ گئی، 4 افراد جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(ویب نیوز) کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش کی وجہ سے ژوب ،ڈی آئی خان شاہراہ پر شیرانی کے مقام پر کار ندی میں بہہ گئی ،جس کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ریلے کی وجہ سے ندی میں بہہ جانے والی کار کے واقعہ میں دو افراد کو بچا بھی لیا گیا ہے۔سیلاب کے باعث ژوب، ڈی آئی خان قومی شاہراہ بند کر دی گئی ہے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔

  • اوچ شریف: دریائے چناب عبور کرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

    اوچ شریف: دریائے چناب عبور کرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) دریائے چناب عبورکرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے رسول پور بستی مونا کے رہائشی 24سالہ محمد جمشید اپنے سسرال دوستوں کے ہمراہ جاتے ہوئے دریائے چناب کے سیلابی پانی میں ڈوب گیا اور جانبحق ہو گیا

    1122 ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کی تلاش شروع کردی اور چند گھنٹوں کے بعد نوجوان کی نعش دریا سے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کر دی نوجوان کی ناگہانی موت پر علاقہ سوگوار ہو گیا اور والدین سمیت ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے

  • اوچ شریف: 30 سالہ ذہنی معذور خاتون ریپ کاشکار ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    اوچ شریف: 30 سالہ ذہنی معذور خاتون ریپ کاشکار ، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع ککس میں 30 سالہ ذہنی معذور خاتون کو مبینہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع ککس میں 30 سالہ ذہنی معذور شہناز بی بی کے ساتھ زنا بالجبر کا واقع پیش آیا جو کہ ذہنی طور پر معذور ہے ،ایف آئی آر کے مطابق ذہنی معذور 30 سالہ خاتون کے بھانجےمحمدصابرولدعبدالمجید نے تھانہ اوچ شریف میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز بوقت 6/30بجے شام میں اپنی ممانی فیض مائی کو ملنے اس کے گھر گیا میری ممانی گھرپر موجود نہ تھی ،

    میری خالہ شہناز مائی بعمری 30 سالہ جس کا ذہنی توازن درست نہ ہے عارف عرف عامر ولد عبد الحمید اسکے ساتھ مبینہ طور پر زبردستی زنا حرام کر رہا تھا اور وہ چیخ پکار کر رہی تھی جو ہمیں آتا دیکھ کر موقع سے بھاگ گیا ، جس کی رپورٹ تھانہ میں ارسال کی تو مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عارف عرف عامر کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا اور اس پر ایف آئی آر درج کر دی،

  • اوچ شریف : ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات،غیرمعیاری کھانے، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

    اوچ شریف : ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات،غیرمعیاری کھانے، شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف شہر و گردونواح میں قائم ہوٹلوں پر صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہونے لگے، فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران صرف کاغذوں کا پیٹ بھرنے میں مصروف، خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر و گردونواح کے بیشتر ہوٹلوں، بیکریوں، مٹھائی کی دکانوں، پیزا ہاٹ وغیرہ میں باسی پکوان کو تیز مصالحہ جات سے چٹخارے دار بنایا جاتا ہے اور مضر صحت زہریلے کیمیکلز بھی استعمال کئے جاتے ہیں اور ساتھ ہی ان میں کئی دن کا باسی اور بدبو دار گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔ملاوٹ شدہ زائد المیاد مصالحہ جات کوکنگ آئل اور بیمار جانوروں کا گوشت، باسی سبزیاں اور کیمیکل ملے دودھ کے استعمال سے شیر خوار بچے، عورتیں، اور ادھیڑ عمر کے شہری پیٹ کی مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

    فوڈ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں میں موت بانٹنے والے ہوٹلوں اور بیکریوں کے مالکان کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ہوٹلوں اور فاسٹ فوڈ پیزا ہٹس کے باورچی خانے گندگی سے اٹے پڑے ہیں جہاں صحت مند انسان کا سانس لینا بھی محال ہو جاتا ہے،ایسے گندے ماحول میں شہریوں کیلئے مختلف چٹ پٹی پاکستانی، چائنیز، ڈشیز تیار کی جارہی ہیں۔جن کے استعمال سے شہری پیٹ کی بیماریوں سمیت ہیپاٹائٹس، معدے کا السر اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ملی بھگت اور چشم پوشی کی وجہ سے شہر و گردونواح میں موجود ہوٹلوں میں باسی کھانے فروخت کئے جا رہے ہیں۔شہر و گردونواح میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام موثر نہ ہونے کی وجہ سے ناغہ والے دن گوشت، اور ہوٹلوں کے فریزر میں باسی گوشت، ناقص سبزیاں وغیرہ ہوٹلوں پر دھڑلے سے استعمال کی جارہی ہیں۔

    گندے،پرانے،ٹوٹے ہوئے برتن مختلف موذی امراض کو پھیلانے میں مدد دے رہے ہیں۔ہوٹلنگ،بیکریوں، مٹھائی کی دکانوں، پیزا شاپس کے باورچی خانوں میں رکھے گئے ملازمین جن کا خود متعدد موذی امراض میں مبتلا ہونے کے خدشات ہیں کے جراثیموں سے شہریوں کے بیماریوں میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے جس کی بنیادی وجہ فوڈ اتھارٹی کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی ہے جن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

    شہریوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہوٹلنگ،بیکریوں، مٹھائی کی دکانوں، پیزا شاپس کے مالکان کے خلاف سختی سے نوٹس لیا جائے اور کھانے پینے کے معیار کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ باورچی خانوں کی صفائی کا معیار بھی چیک کیا جائے اورہوٹلوں پر کام کرنے والے کاریگروں اور دیگر ملازمین کے ہیلتھ کارڈ چیک کئے جائیں تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خوردونوش دستیاب ہو سکیں

  • غازی یونیورسٹی، وائس چانسلرکی بدانتظامی اورنارواسلوک پر 19ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ  اپنے عہدوں سے مستعفی

    غازی یونیورسٹی، وائس چانسلرکی بدانتظامی اورنارواسلوک پر 19ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ اپنے عہدوں سے مستعفی

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)غازی یونیورسٹی کے وائس چانسلرکی بدانتظامی اورنارواسلوک پر 19ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ اپنے عہدوں سے مستعفی
    غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ایکٹنگ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کی طرف سے جس طرح غیر قانونی اقدامات و انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں اور اساتذہ کو جس طرح ہر اساں کیا جارہا ہے، اور جس طرح یونیورسٹی کا ماحول خراب کیا جارہا ہے، اس کے پیش نظر ہم جملہ چیئر مین ، ڈائریکٹر زو پر نسپل آفیسران انتظامیہ کے ہر غلط فیصلے سے بری الذمہ رہتے ہوئے اپنی اضافی ذمہ داریوں سے احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے،مستعفی ہونے والوں میں
    یہ بھی پڑھیں
    غازی یونیورسٹی جنسی سیکنڈل، پولیس نے آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈھائی ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا
    1۔ پروفیسر ڈاکٹر ارشد منیر (چیئر پرسن شعبہ اسلامی علوم) 2۔ پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ خان لغاری(چیئر پرسن شعبہ نباتیات)3۔ ڈاکٹر خضر سمیع اللہ(چیئر پرسن شعبہ حیوانیات)4 ۔ڈاکٹر صفدر بشیر(چیئر پرسن شعبہ سوائل اور انوائرمینٹل سائنس)5۔ ڈاکٹر محمد راشد(چیئر پرسن شعبہ فزکس)6۔ ڈاکٹر جاوید اقبال(چیئر پرسن شعبہ اگر ونومی)7۔ ڈاکٹر ضیا اللہ(چیئر پرسن شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن) 8۔ ڈاکٹر محمد آصف(چیئر پرسن شعبہ انگریزی )9۔ پروفیسر ڈاکٹر سعد اللہ خان لغاری(ڈائریکٹر اکیڈمکن)10۔ ڈاکٹر خضر سمیع اللہ(ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن)11۔ ڈاکٹر صفدر بشیر(ڈائر یکٹر پروجیکٹ)12۔ ڈاکٹر صغیر عطا(ڈائریکٹر اورک)13۔ ڈاکٹر محمد سلیم (ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ)14۔ ڈاکٹر فیصل حسین(ڈائر یکٹر کیوای سی)15۔ ڈاکٹر جاوید اقبال(ڈائر یکٹر ایکسٹرنل لنکیج)16۔ ڈاکٹر ثاقب بشیر(پی اے ٹو وائس چانسلر)17۔ ڈاکٹر محمد امجد بشیر(ٹریژرار)18۔ ڈاکٹر محمد ابو بکر صدیق(ڈائریکٹرآئی ٹی)19۔ ڈاکٹر فیصل حسین(کنوینیئرسینٹرل ایکزکیٹوکمیٹی)شامل ہیں

  • میرپورخاص: دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن نے احاطہ عدالت پودا لگایا

    میرپورخاص: دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن نے احاطہ عدالت پودا لگایا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن نے احاطہ عدالت پودا لگایا

    دعوت اسلامی کے شعبہء رابطہ برائے وکلاء میرپورخاص ڈویژن کے تحت دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ بار میرپورخاص قرآن پاک کی تعلیم اور تعظیم کے موضوع پربیان فرمایا اور شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے.

    اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے وکلاء میرپورخاص کی جانب سے بار کے نائب صدر انیس الرحمن ایڈوکیٹ, ہائی کورٹ بار میرپورخاص کے سکریٹری قلندر بخش لغاری ایڈوکیٹ, چوہدری جاوید ایڈوکیٹ اور آصف زئی ایڈوکیٹ نے رکن شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری اور دیگر مبلغ مہمان کو سندھ کا روایتی اجرک کے تحفے پیش کیے گئے.

    تلاوت قرآن پاک آصف زئی ایڈوکیٹ نے اور ہدیہ نعت پیش کی گئی اور اس موقع میرپور خاص ڈویژن کے نگران حافظ محمد زین عطاری کے ساتھ شعبہ رابطہ برائے وکلاء میرپورخاص ڈویژن کے ذمہ دار محمد نعیم شیخ عطاری ایڈوکیٹ موجود تھے ، وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی آخر میں دعا ہوئی.

  • میرپورخاص:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ايم اين اے سيد علی نواز شاہ سے الوداعی ملاقات

    میرپورخاص:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ايم اين اے سيد علی نواز شاہ سے الوداعی ملاقات

    میرپورخاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سیاسی رہنما ايم اين اے سيد علی نواز شاہ سے الوداعی ملاقات،

    میرپورخاص کے سیاسی رہنما ایم این اے سید علی نواز شاہ کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے الوداعی ملاقات کی ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے نئی پارلیمانی روایت قائم کرتے ہوئے ایوان میں موجود جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے الوداعی ملاقاتوں کا فیصلہ کیا تھا اور یہ ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ايم اين اے سيد علی نواز شاہ کا موجودہ اسمبلی میں بھرپور اور مثبت کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا اور انکی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

    ملاقات میں ايم اين اے سيد علی نواز شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو، ایوان کو منصفانہ، باوقار اور بھرپور طریقے سے چلانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔