Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ایک تھا وزیراعظم جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا : بلاول بھٹو

    ایک تھا وزیراعظم جو کہتا تھا کہ میں 50 لاکھ گھر بنا کر دوں گا : بلاول بھٹو

    گھوٹکی،باغی ٹی وی (میرماتھیلو سے مشتاق لغاری کی رپورٹ) وزیر خارجہ و پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک بزرگ وزیر اعظم تھا جو کہتا تھا کہ میں 50لاکھ گھر بنا کر دوں گا

    گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کو گھروں کی مالکانہ سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اُس وزیر اعظم کو 4 سال ملے وہ ایک گھر نہیں بنا سکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوکریوں اور گھروں کا وعدہ کرنے والوں نے عوام کو مایوس کیا جبکہ پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدہ کیا وہ پورا ہوا، غریبوں کو اس ملک میں وہ سہولتیں میسر نہیں جس سے وہ آگے بڑھ سکیں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت ایک عوام دوست حکومت ہے ، آج کے بعد گھوٹکی سرداروں کا نہیں عام آدمی کا ہے ، پکے گھروں کی تعمیر کے لیے آسان قرضے دے رہے ہیں، ایسے گھر بنا کر دیں گے جو دوبارہ سیلاب آنے سے نہیں گریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ موقع ملا تو پورے پاکستان میں ہر کچے گھر میں رہنے والے کو پکے گھر اور زمین کا مالک بنانے کا منصوبہ بنائیں گے ،سندھ کے تمام اضلاع میں سیلاب متاثرین کو گھر دینے کا پروگرام جاری ہے ،

    گھروں کی تعمیر کے لیے عورتوں کے نام پر بینک اکاؤنٹ کھولیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 10 سالوں میں بھر پور کام ہوا، بلاول بھٹو کی مدد سے وہ کام کئے جو نہیں کر سکتے تھے۔

  • کندھ کوٹ :ڈپٹی کمشنر آفس میں زرعی ادویات اورکھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

    کندھ کوٹ :ڈپٹی کمشنر آفس میں زرعی ادویات اورکھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھيانی کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر ون عبدالوہاب ، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر فتح محمد نے کندھ کوٹ کی زرعی کھاد کی دکانوں کا اچانک دورہ کر کے یوریا اور ڈی اے پی سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کی ہدایت کی۔ اے ڈی سی نے کسانوں کو سرکاری نرخوں پر کھاد فراہم کرنے دکانوں پر پہنچے اور چار تاجروں کو عدم تعمیل اور لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ کیا۔

    آج ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی ہدایات پر ای ڈی سی ون، محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختیار کار نے کندھ کوٹ ضلع میں بڑھتی کھاد کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے غلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ اے ڈی سی نے چار تاجروں مہندرا نیو گلیمر شاپ، وجے کمار گریش ٹریڈر، ونیش کمار لال ٹریڈر اور کیلاش کمار ڈیلر کے پاس لائسنس نہ ہونے پر کارروائی کرنے کی ہدایت کی۔

    جس کے بعد ایڈیشنل کمشنر ون عبدالوہاب کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں زرعی کھاد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع ڈاکٹر فتح محمد ، کھاد ڈیلرز اور کسانوں نے شرکت کی

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کھاد کے تاجروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تجدید شدہ لائسنس پہلی فرصت میں تیار کرالیں۔ زائد منافع اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے تاجروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • کندھ کوٹ :الیکشن کمیشن و فلاحی تنظیم کاخواتین کے حق رائے دہی کی اہمیت بارے میں مشترکہ اجلاس

    کندھ کوٹ :الیکشن کمیشن و فلاحی تنظیم کاخواتین کے حق رائے دہی کی اہمیت بارے میں مشترکہ اجلاس

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )کندھ کوٹ الیکشن کمیشن اور نجی فلاحی تنظیم کائنات فاؤنڈیشن کاخواتین کے حق رائے دہی کی اہمیت کے بارے میں مشترکہ اجلاس کائنات فاؤنڈیشن کشمور کے دفتر میں منعقد ہوا۔

    اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، اجلاس کی صدارت الیکشن کمشنر ستار سردار، الیکشن کمیشن آفیسر آصف زیدی نے کی، اجلاس میں ضلع بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین اقلیتوں، خصوصی افراد اور خواجہ سراؤں کے ووٹ کے ووٹ کی اہمیت اور نوجوان نسل کی جمہوری اور سیاسی ذمہ داریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ستار سردار نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پسماندہ علاقوں میں خواتین، خواجہ سراؤں اور معذور افراد کے ووٹ میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کی خواہش مند ہے اسی حوالے سےمختلف پروگرامترتیب دیے گئے ہیں تاکہ خواتین، خواجہ سراؤں اور معذور افراد کی ووٹ میں شمولیت زیادہ سے زیادہ ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنا قومی شناختی کارڈ چیک کریں اور اگر کسی قسم کی معلومات درکار ہوں تو دفتر کے فون نمبر 0722921620 پر رابطہ کریں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا عملہ آپ کی مدد کے لیے موجود رہے گا۔

    میٹنگ کے آخر میں کائنات فاؤنڈیشن نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کشمور کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا۔

  • کندھ کوٹ :کشمور شہر کے قریب 45 آرڈی کے مقام پر مسلح افراد نے ایک شخص کو  قتل کر دیا

    کندھ کوٹ :کشمور شہر کے قریب 45 آرڈی کے مقام پر مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )کشمور شہر کے قریب 45 آرڈی کے مقام پر مسلح افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا، مقتول کی لاش گھر پہنچنے پرگھر میں کہرام مچ گیا۔ورثاء کا لاش سندھ پنجاب بارڈر پر رکھ دھرنا جاری

    مقتول شاہ نواز شر کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان کو پولیس چوکی کے سامنے قتل کیا گیا جہاں پولیس موبائل بھی موجود تھی۔اور پولیس بھی لیکن پولیس نے بچانے کی کوشش نہ کی بلکہ پولیس نے قاتلوں کو پروٹوکول دیکر روڈ کراس کرا دیا، ہمارا بھائی ناجائز قتل کیا گیا ہے ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں، مقتول کے بھائی نورل. شر کا میڈیا کو. موقف

    ورثاء کی جانب سے نعش انڈس ہائے وے ڈیرہ موڑ سندھ پنجاب بارڈر پر رکھ کر روڈ بند کر دیا گیا جب تک ایس ایس پی قاتلوں کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کرتے ہم لاش نہیں اٹھائیں گے

  • سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کااجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کااجلاس منعقد ہوا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کلب کرکٹ چیمپین شپ 2023 کے حوالے سے CSS گراونڈ سیالکوٹ میں زیر صدارت صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ ملک فیصل خورشید ایمپائرز اور اسکورر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کوالیفائیڈ کوچز فیصل خان. فیصل نوید پی سی بی آفیشل فرخ راجہ اور دیگر ایمپائرز و اسکورر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ جوائنٹ سیکرٹری شاہد جٹ ممبر رانا عبدالرحمان نے شرکت کی

    صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے سب ایمپائرز اسکورر اور کوچز کا شکریہ ادا کیا اور امید کی جیسے 2014.17 میں سیالکوٹ میں کلب کرکٹ ہوئی انشاءاللہ آئندہ بھی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے اُس سے زیادہ کرکٹ کروانے کا ارادہ کیا ہے اور آپ لوگ ایمپائرنگ میں پروفیشنل طریقے سے میچز کو کروائیں گے انشاءاللہ ہماری سپورٹ آپکے ساتھ ہوگی

    آپ لوگ فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے آپکو کسی قسم کا پریشر نہیں ہوگا ڈسپلن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا ایمپائرز اور اسکورر کے ہیڈ فرخ راجہ نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن سیالکوٹ سے ایمپائرز اور اسکورر کی فیس میں اضافہ کی ریکوسٹ کی جو کہ مان لی گئی انشاءاللہ سیالکوٹ میں کلب کرکٹ دوبارہ عروج پر ہوگی

  • غازی یونیورسٹی جنسی سیکنڈل، پولیس نے آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈھائی ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا

    غازی یونیورسٹی جنسی سیکنڈل، پولیس نے آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈھائی ماہ بعد مقدمہ درج کرلیا

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کے بعد پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کی غازی یونیورسٹی کی طالبہ نے دو اساتذہ پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کردیا۔
    اس اسکینڈل کا پردہ فاش اس وقت ہوا جب ریپ کا شکار طالبہ کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوا۔ طالبہ نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر ظفر وزیر نے اسے نشہ آور چیز پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔لڑکی کے وائرل ہونے والے بیان کے بعد ڈیرہ غازی خان کے گدائی تھانے میں دو پروفیسرز اور ایک ٹیچر کے خلاف دفعہ 376 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان کی طالبہ ثناارشاد کی وائرل ویڈیو بیان کے معاملہ پر اعلی حکام ڈھائی ماہ بعد متحرک ہو گئے ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کو واقعہ کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دے دیا، اور ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش جلد مکمل کرتے ہوئے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،

    آئی جی پنجاب نے کہا کہ طالبات کو بلیک میل یا زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ طالبہ کو فوری انصاف مہیا کیا جائے۔ واضح رہے کہ غازی یونیورسٹی میں جنسی زیادتی کا سکینڈل جسے وائس چانسلر ڈاکٹر کامران اور اس کی ٹیم نے معمولی کارروائی کرنے کے بعد چھپائے رکھا بارے یونیورسٹی کی طالبہ ثنا ارشاد نے پردہ چاک کر دیا

    غازی یونیورسٹی جنسی سیکنڈل سے پردہ چاک کر نیوالی طالبہ ثنا ارشاد نے یونیورسٹی پروفیسر ز ڈاکٹر ظفر وزیر اور خالد خٹک پر براہ راست اپنے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے شوشل میڈیا کے بعد گدائی پولیس کو بھی ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے مبینہ الزام عائد کیا کہ ڈاکٹر پروفیسر ظفر وزیر ایچ او ڈی فزکس اور پروفیسر خالد خٹک دونوں پروفیسر نے میرے ساتھ زیادتی کی۔
    یہ بھی پڑھیں
    اسلامیہ یونیورسٹی ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،بزدار دورمیں وائس چانسلرکو نکالنے کی سفارش ہوئی تھی

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور،بزدار دورمیں وائس چانسلرکو نکالنے کی سفارش ہوئی تھی

    قصور : گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصورکی طالبات غیرمحفوظ،پرنسپل کودی گئی درخواست ردی کی نذر

    قصور:باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ،اسلامیہ کالج کی طالبات کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

    ماہ مئی میں میری کلاس فیلو طاہرہ لال نے فون کیا کہ اگر پیپرز میں نمبر بہتر لگوانے ہے تو فلاں جگہ پہنچ جائے۔ میں اس کے کہنے پر جامپور روڈ پہنچی تو طاہرہ لال اور خالد خٹک وہاں موجود تھے اسی اثنا میں پروفیسر ڈاکٹر ظفر وزیر وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے دونوں کو بہانے سے باہر بھیج دیا اور مجھے نشہ آور چیز ملکر پلا دی اور بعد ازاں مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اور دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

    جس پر میں اپنی بدنامی کے باعث خاموش رہی، مگر اس دوران ظفر وزیر اور خالد خٹک مجھے مسلسل بلیک میل کرتے رہے اور میری چھوٹی بہن جو( بی ایس سیکنڈ سمسٹر) کی سٹوڈنٹ ہے کو بھی اپنی جنسی حوس کا نشانہ بنانے اور تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرتے رہے

    دریں اثنا، یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ یہ ایک پرانا مسئلہ ہے اور یونیورسٹی نے مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی بھی کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ "دونوں اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری بھی جاری ہے”

  • سیالکوٹ: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارویمن سید پور کا افتتاح کردیا

    سیالکوٹ: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فارویمن سید پور کا افتتاح کردیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماو رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے10کروڑ 63لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار وویمن سید پور کا افتتاح کردیا

    سابق رکن صوبائی اسمبلی رانا عارف ہرناہ، شاہد کہگ، ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز تنویرفاضل، پراجیکٹ ڈائریکٹر ریحانہ یاسمین، پرنسپل منیبہ سلیم، قمر زمان کسانہ ،عدیل کسانہ،صوفی اسحاق اور ایس ڈی او بلڈنگ چودھری اعجاز سمیت کثیر تعداد میں اہلیان دیہہ نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

    رکن قومی اسمبلی چودھری ارمغان سبحانی نے کہا کہ تعلیم کا فروغ میرا مشن ہےاس سلسلہ مین بچیوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے گزشتہ 10سالوں میں 100سے زائد سکولوں کو اپ گریڈ کیا گیا اور5 نئے ایسوسی ایٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا،


    انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے ان تعلیمی اداروں کو معیاری درسگاہوں میں تبدیل کیا جائے اس سلسلہ میں سب سےاولین اور بنیادی ذمہ داری اساتذہ کی ہے کہ وہ بچوں کو بہترین تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے علاوہ ان کی اخلاقی تربیت کرکے ان کو معاشرے کا مفید اور باعزت شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے مردم شماری کی وجہ سے چند روز کا فرق کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اور رہے گی تاہم پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور یہاں اسلامی اور جمہوری نظام ہی رہے گا اور یہی مقصد اس ملک کی بقا کا ضامن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام اپنا ووٹ مکمل سمجھ داری سے ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے استعمال کریں تاکہ ایک ایسی حکومت معرض وجود میں آئے جو ملکی سلامتی اور ترقی کی ضامن ہو۔

  • ڈی آئی خان:وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے پی آئی ڈی آفس کا افتتاح کردیا

    ڈی آئی خان:وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے پی آئی ڈی آفس کا افتتاح کردیا

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)پی آئی ڈی ڈیرہ دفتر کے افتتاح کے بعد وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کی پریس ٹاک
    وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی آئی ڈی کو پچھلے ادوار میں بند کیاگیا تھا جسے اب دوبارہ بحال کردیا گیا ہے،ڈیرہ کی صحافی برادری کیلئے اچھا شگون ہے،
    ان کا کہنا تھا کہ چند دن مین نگران حکومت کا قیام ہونے جارہاہے،امید کرتے ہیں کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ ملکر فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں گے،سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے بھگانا نہیں چاہئے ، عوام کے ووٹ کی طاقت سے جو بھی حکومت آئے اسکو ویلکم کریں گے،عوام جس کو ووٹ دے ہمیں اسکو قبول کرنا چاہئے

    وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ میں 11ڈائنامک سنٹرز کا افتتاح کرچکے ہیں،ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیں،ماضی کی حکومتوں کی نااہلی کی وجہ سے پینالہ میں انٹرچینج نہیں بنی جو افسوسناک بات ہے،کے پی 23 فیصد ٹیکس ادا کررہا ہے، ظالمانہ ٹیکس کی پرزور مذمت کرتے ہیں

    ان کاکہناتھا کہ جس سیپڈ سے وزیراعظم نے تختیاں لگائی ہیں انکا فنڈز جاری کئے جائیں ،یہ وعدے سیاسی نہ ہوں ورنہ ہم ہر موقع پر آپکو یاد دلائیں گے
    جہاں نادرا افس ہیں وہاں پاسپورٹ آفس کھولے جائیں گے

    وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ سیٹ ایڈجسمنٹ کرے، ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر سیٹ پر الیکشن لڑیں،اگلے وزیراعظم پاکستان بلاول بھٹو ہی ہوگا،نگران وزیراعظم پر اختلاف سیاست کا حسن ہے،ہماری کوشش ہے کہ انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں ، پی پی کی کوشش ہے ہے کہ 23 میں الیکشن ہو جانا چاہئے

    پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگانی چاہئے انہیں الیکشن لڑنا چاہئے،جو شخص 9مئی کے واقعات میں ملوث ہے اسے سزا ملنی چاہئے، ہمیں پچھلے سیاسی اختلافات ختم کرکے اگے بڑھنا چاہئے

    ہماری عدالتیں کو صحیح ڈگر پر چلنا چاہئے تاکہ عوام کو انصاف ملے، عوام کا جو حق بنتا ہے اسے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے، ہم پی ٹی آئی کے تحصیل ممبر کی جیت پر مبارکباد دیتے ہیں، سیاسی جماعتوں ہمیشہ سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑتی آٸی ہے

  • میرپورخاص:سی ایس ایس پی آفس میں ریجنل ڈائریکٹر نادرا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی کمیونٹی گروپس سے ملاقات

    میرپورخاص:سی ایس ایس پی آفس میں ریجنل ڈائریکٹر نادرا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی کمیونٹی گروپس سے ملاقات

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) سی ایس ایس پی آفس میں ریجنل ڈائریکٹر نادرا اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی کمیونٹی گروپس سے ملاقات ۔
    میرپورخاص کی سی ایس ایس پی آفس میں کمیونٹی گروپس سے ملاقات میں سی ایس ایس پی کے مینیجر محمد بخش کپری نے پروجیکٹ پر بریفنگ دی اور خواتین کے ووٹ رجسٹریشن اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بنوانے کے طریقہ کار اور شیڈول بنانے پر تفصیل سے بات کی،

    ریجنل ڈائریکٹر نادرا میرپورخاص فیصل علی چانڈیو اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد حسین لوند سی ایس ایس پی آفس میرپورخاص میں مختلف گوٹھوں سے آئے وفود سے ملاقات کی جس میں خواتین اور 18 سال کی عمر کی لڑکیوں کا ووٹ اور کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ کار اور مختلف گاؤں یو سی جھلوری مکھن سموں وڈل شاہ میں موبائل رجسٹریشن وین کے شیڈول پر گفتگو کی گئی

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر میرپورخاص نے ووٹ کا اندراج منتقلی اور خارج کرنے کے فارم دئیے اور بھرنے کے طریقوں پر بات کی اور پسماندہ علاقوں میں ووٹ کی اہمیت پر سیمینار کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    نادرا کے فیصل علی چانڈیو نے بتایا کہ تمام اضلاع میں سے سب سے زیادہ فی میل کاؤنٹر میرپورخاص نادرا نے لگائے ہیں اور ضلع میرپورخاص کے دو تحصیلوں حسین بخش مری اور شجاع آباد میں نادرا دفاتر کا قیام عمل میں آگیا ہے۔

    ریجنل ڈائریکٹر نادرا کے ساتھ کمیونٹی نمائندوں نے ایم آر وی کا پلان بنایا اور فی میل کے کمپیوٹر شناختی کارڈ کے لیے لسٹ بھی دی۔ اس موقع پر افشین اقبال، عزیز بانو، سید بختیار شاہ، پدم مل، نجمہ شیخ ،کنول فاطمہ بیداری آرگنائزیشن کی نصرت زہرہ اور سی ایس ایس پی ایس پی نمائندگان موجود تھے ۔

  • چترال :ٹی ایم اے ملازمین کی 6 ماہ تنخواہیں بند،10 روز سے ملازمین کی ہڑتال جاری، شہر گندگی کا ڈھیربن گیا

    چترال :ٹی ایم اے ملازمین کی 6 ماہ تنخواہیں بند،10 روز سے ملازمین کی ہڑتال جاری، شہر گندگی کا ڈھیربن گیا

    چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی)تحصیل میونسپل انتظامیہ یعنی ٹی ایم اے چترال کے عملہ کو گذشتہ 6 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر 135 ملازمین کی 10 دنوں سے ہڑتال جاری ہے۔ عملہ صفائی کی ہڑتال سے چترال میں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، شاہی مسجد روڈ، اتالیق چوک اور مختلف بازار گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے جہاں گرمی کی وجہ سے پڑی ہوئی گندگی سے تعفن اور بدبو سے راہ گیروں کو نہایت مشکلات کا سامنا ہے۔

    ٹی ایم اے کے عملہ نے تحصیل میونسپل آفیسر کے دفتر کو بھی تالہ لگایا ہوا ہے اور اس کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا ہوا ہے۔ ہمارے نمائندے نے ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے ان سے ان کی موقف جاننے کی کوشش کی۔ عمر عتیق کا کہنا ہے کہ میں پچھلے تیرہ سالوں سے ٹی ایم اے میں درجہ چہارم ملازم ہوں۔ ہمیں پچھلے 6 مہینوں سے تنخواہیں نہیں مل رہی ہے۔ ہم نے اپنے بچوں کیلئے نہ تو چھوٹی عید پر نہ بڑی عید پر نئے کپڑے اور جوتے خریدے۔ ہمارے آس پاس کے لوگ بڑی عید پر قربانی کررہے تھے مگر ہماری تنخواہیں نہ ہونے کی وجہ سے ہم صرف ان کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھ کر مایوسی تصویر بنے رہے

    زاربہادر خان ان کا سپر وائزر ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم دکانداروں سے ادھار لے لے کر اب ہم شرم کے مارے اس راستے سے بھی نہیں گزرسکتے کیونکہ جب ہم دکان کے سامنے سے گزرتے ہیں تو دکاندار اپنے ادھار کا تقاضا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر افسوس ہورہا ہے کہ پورے شہر کی صفائی ستھرائی ہم کررہے ہیں ہم پچھلے دس دنوں سے ہڑتال میں بیٹھے ہوئے ہیں مگر ابھی تک نہ ڈپٹی کمشنر، نہ اسسٹنٹ کمشنر نہ کوئی اور ذمہ دار بندہ ہمارے پاس آیا تاکہ ہمارا دکھڑا تو سنے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارا جائز مطالبہ پورا نہیں ہوا تو ہم راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس میں سڑک کو بلاک کرنا اور لوگوں کو پینے کی پانی کی فراہمی بھی معطل کرنا شامل ہے۔

    خورشید علی سینٹیشن سپر وائزر کا کہنا ہے کہ پورے چترال بازار کی صفائی کا ذمہ داری ان کی ہے ان کے پاس 18 خاکروب اور چار گاڑیاں ہیں۔ ہمیں پچھلے چھ مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی جس کی وجہ سے ہم پچھلے دس دنوں سے ہڑتال میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر نہایت افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک کسی بھی ذمہ دار افسر نے ہمارا حال احوال تک نہیں پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ دس دنوں سے بازار میں گند پڑا ہے اور بد بو کی وجہ سے لوگوں کو نہایت مشکلات کا سامنا ہے ہمیں لوگوں کی مشکلات کا احساس ہے مگر ہم کیا کریں ہم بھی بال بچوں والے ہیں۔ ہمارے گھر میں بیوی بچے بھوک سے نڈھال ہیں۔

    عبد الرحیم بھی ٹی ایم اے کا ملازم ہے جو ہڑتالی کیمپ میں بیٹھا ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ ہم تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے مجبوراً ہڑتال میں بیٹھ گئے مگر ابھی تک کسی نے ہمار ا حال احوال تک نہیں پوچھا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں تنخواہیں نہیں ملتی ہماری ہڑتال جاری رہے گی۔

    اس موقع پر بعض سیاسی کارکن اور وکلاء برادری نے بھی ہڑتالی کیمپ کا دورہ کرکے ان کے ساتھ اظہاری یکجہتی کیا۔

    اس سلسلے میں تحصیل میونسپل آفیسر محمد حنیف سے بھی رابطہ کرکے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی گئی جن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ان ملازمین کی تنخواہ جاری ہونے کیلئے حکام بالا تک تحریری رپورٹ بھیجی ہے اور ہماری کوشش ہوگی کہ ان درجہ چہارم ملازمین کو جو سارا دن شہر کی صفائی ستھرائی کرتے ہیں ان کی تنخواہیں جلد سے جلد جاری ہوسکیں۔ ان سے جب یہ پوچھا گیا کہ بعض حلقے یہ بھی الزام لگا رہے ہیں کہ ٹی ایم اے چترال میں سفارشی بنیادوں پر ڈیڑھ سو سے زیادہ ملازمین بھرتی کئے گئے جن میں سے اکثر کام نہیں کرتے اور گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے صوبائی حکومت کے ہدایت پر 70 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔