Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ: پریس کلب اور پی ایف یو جے ننکانہ یونٹ کا اجلاس،زیر صدارت اصف اقبال شیخ اور سمیع اللہ عثمانی منعقد ہوا

    ننکانہ: پریس کلب اور پی ایف یو جے ننکانہ یونٹ کا اجلاس،زیر صدارت اصف اقبال شیخ اور سمیع اللہ عثمانی منعقد ہوا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پریس کلب اور پی ایف یو جے ننکانہ یونٹ کا اجلاس،زیر صدارت اصف اقبال شیخ اور سمیع اللہ عثمانی منعقد ہوا
    ننکانہ پریس کلب اور پی ایف یو جے ننکانہ یونٹ کا اجلاس زیر صدارت آصف اقبال شیخ اور سمیع اللہ عثمانی منعقد ہوا اجلاس میں ننکانہ صاحب کے صحافیوں کو وزیر اعظم ہیلتھ سکیم کے ذریعے کارڈز بنوا کر دینے پر صدر ننکانہ صاحب پریس کلب آصف اقبال شیخ اور صدر پی یو جے ننکانہ صاحب یونٹ سمیع اللہ عثمانی کی خدمات کو سراہا گیا اور ان کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ننکانہ صاحب پریس کلب آصف اقبال شیخ نے کہا کہ الحمداللہ اپنے قائدین صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہد رفیق بھٹی ، جنرل سیکرٹری خاور بیگ ، جوائنٹ سیکرٹری حسنین اخلاق اور حسنین ترمذی کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی مرتبہ ننکانہ صاحب کے صحافیوں کو اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک کے دیگر بڑے شہروں کے صحافیوں کے برابر ہیلتھ انشورنس پالیسی سے فائدہ پہنچانے میں پی ایف یو جے ننکانہ یونٹ نے بھرپور کردار ادا کیا

    پی ایف یو جے ننکانہ یونٹ کے ممبران کی ہیلتھ انشورنس کارڈز بنوانے میں بھرپور محنت کی جس پر پی ایف یو جے ننکانہ یونٹ کے صدر سمیع اللہ عثمانی ، سئنیر نائب صدر بشارت عرفان چوہدری اور جنرل سیکرٹری راؤ توقیر السلام سمیت تمام عہدیداران اور ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

    اس موقع پر صدر پی ایف یو جے ننکانہ صاحب یونٹ سمیع اللہ عثمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ایف یو جے کی قیادت اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کے بے حد مشکور ہیں جہنوں نے علاقائی صحافی جو عرصہ دراز سے مختلف ادوار میں نظر انداز کیے جاتے تھے ان کو بھی وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس سکیم سے مستفید ہونے کا موقع دیا اس موقع پر ایک مشترکہ قرارداد میں پی ایف یو جے اور پی یو جے کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

  • میرپورخاص:جشن آزادی ،پاکستان زندہ باد ریلی،لوگوں کی والہانہ انداز میں شرکت

    میرپورخاص:جشن آزادی ،پاکستان زندہ باد ریلی،لوگوں کی والہانہ انداز میں شرکت

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)جشن آزادی ،پاکستان زندہ باد ریلی،لوگوں کی والہانہ انداز میں شرکت
    تفصیل کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن جامع مسجد مکہ چوک سے جشن آزادی کے سلسلہ میں ایک عظیم الشان موٹرسائیکل ،کار ریلی”پاکستان زندہ باد کے نام سے نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے والہانہ انداز میں شرکت کی ، ریلی کے شرکاء نے سبز ہلالی پرچم ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے ،موٹرسائیکل اور کار والوں نے اپنی گاڑیوں کو قومی پرچم سے سجایاہوا تھا، قومی نغموں کی دھنوں پر نوجوان رقص کرتے رہے،

    ریلی پر کئی جگہ اہل محلہ کی جانب سے گل پاشی کی گئی، پاکستان زندہ باد ریلی کےآرگنائزر آفتاب ملک ، طاہر انجم ، اور انجینئر نوشاد بدر نے باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے دلوں میں وطن کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، پاکستانی قوم جشن آزادی کے موقع پر عہد کرتے ہیں کہ ہم پاکستان اور افواج پاکستان کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

    ریلی میں آفتاب ملک طاہر انجم انجینئر نوشاد بدر صافی حیات قریشی ن باغی ٹی۔وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کے علاوہ ہزاروں افراد شریک تھے پاکستان زندہ باد ریلی نیشنل پریس کلب اور دیگر پریس کلبوں سے گذرتی ہوئی اختتام پذیر ہوئی

  • دبئی:پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر انتظام ،5 اگست یوم استحصال کشمیر تقریب کا انعقاد

    دبئی:پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر انتظام ،5 اگست یوم استحصال کشمیر تقریب کا انعقاد

    دبئی،باغی ٹی وی (ملک خرم شہزاد اعوان )پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر انتظام ،5 اگست یوم استحصال کشمیر تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ساتھ ہیچیئرمین پی ایس ایف آزاد کشمیر عامر بشیر انقلابی کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیاگیا
    تقریب میں مہمان خصوصی چیرمین پی ایس ایف آزاد کشمیر عامر بشیر انقلابی کے ساتھ خصوصی شرکت صدر پی پی گلف میڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے کی فاروق بانیاں صدر پی وائی یو اے ای کی صدارت میں منعقدہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے شعیب معروف نے کیا چوہدری محمد اکرم نے نعت رسول مقبول پڑھی

    مہمان خصوصی عامر بشیر انقلابی چیرمین پی ایس ایف آزاد کشمیر ، میاں منیر ہانس صدر پی پی گلف میڈل ایسٹ ، اسحاق بدر نائب صدر پی پی گلف، صدر محفل فاروق بانیاں نو منتخب صدر پی وائی او یو اے ای ، میڈم زہداہ اعوان سیکرٹری جنرل پی پی خواتین ونگ یو اے ای ، ملک خرم شہزاد صدر سوشل میڈیا سیل پی پی گلف ،


    کامران الہی سینئر نائب صدر پی وائی گلف ،انوار اعظم چوہان نائب صدر پی وائی گلف ،سردار طاہر انور نائب صدر پی وائی گلف ، وقار جانی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی وائی گلف ، عابد بشارت چیف آرگنائزر پی وائی یو اے ای ، یاسر بشیر رضا کوآرڈینیٹر پی وائی یو اے ای طیب مقصود آغا سیکرٹری انفارمیشن پی وائی او یو اے ای، مہر احسان نائب صدر پی وائی یو اے ای ، سید تاج علی نائب صدر پی وائی او یو اے، ساجد گورسی نائب صدر پی وائی او یو اے ای ، فرید انجم میڈیا ایڈوائزر پی وائی او یو اے ای،

    پہلوان معروف شاد سیکرٹری رکاڈ پی وائی او یو اے ای، شوکت طاہر سینئر رہنما پی وائی او یو اے ای ، میاں عطاء اللہ ۔ چیرمین عبدالسلام ، ملک راشد صدر پی وائی او دبئی ، عارف کھٹانہ ، جنید رفیق ، سجاد سبحانی ، عامر گورسی، و دیگر نے خطاب کیا سٹیج کے فرائض حافظ ارشد محمود الحق سیکرٹری جنرل پی وائی او یو اے ای نے سر انجام دیے،

    تمام مکررین نے اپنے مہمان کا پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ویلکم کرتے ہوئے کشمیری کی آئینی حیثیت اقوام متحدہ کی منظور کردہ کرارداد کے مطابق بحال کروانے اور کشمیر میں انڈیا کی جانب سے ظلم و جبر کے خلاف یو این اے سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو نوٹس لینے پر زور دیا بھارتی حکومت کا کشمیریوں کے قتل عام ظلم و بربریت کے خلاف شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے شہداء کشمیر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

    اور دعا کی پروگرام کو فاروق بانیاں کی قیادت میں چیرمین عبدالسلام، شوکت طاہر ،عابد بشارت ، ساجد گورسی ، یاسر بشیر رضا ، پہلوان معروف شاد ، کفیل احمد ، حافظ ارشد محمود الحق و دیگر پی وائی او یو اے ای کے اراکین نے خوبصورتی سے آرگنائز کیا،انصر محمد انچارج سوشل میڈیا سیل پی وائی او یو اے ای ،ابرار گجر، شعیب معروف، یوسف شہبازی ، شہزاد کسانہ نے بہترین سوشل میڈیا کوریج دی



  • کندھ کوٹ : زندہ قومیں اپنے قومی دن بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں . اے ڈی سی عبدالوہاب

    کندھ کوٹ : زندہ قومیں اپنے قومی دن بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں . اے ڈی سی عبدالوہاب

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان )کندھ کوٹ زندہ قومیں اپنے قومی دن بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں۔آزادی اللہ کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ون عبدالوہاب ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھانی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی سربراہی میں یوم آزادی کی پیشگی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا،

    اجلاس میں وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران، اسکول اور کالجز ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن بڑے جوش و خروش سے مناتی ہیں۔ آزادی اللہ کی طرف سے ایک نعمت اور تحفہ ہے۔ یوم آزادی کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

    14 اگست یوم آزادی کے موقع پر منی اسٹیڈیم گراؤنڈ میں صبح 7.55 پر پرچم کشائی کی جائے گی، جس کے بعد مرکزی پروگرام بھی منعقد کیے جائیں گے، حب الوطنی پر مبنی ڈرامے بھی پیش کیے جائیں گے، اس موقع پر انہوں نے تمام اسکولوں اور کالجوں کو ہدایت کی کہ پرنسپلز اپنے اپنے اسکولز اور کالجز کے طلباء کو یوم آزادی کے لیے تیار کریں اور پروگرام ترتیب دیں۔

    وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران کو سرکاری عمارتوں پر چراغاں کرنے کی ہدایت کیں۔ محکمہ جنگلات کے افسر کو یوم آزادی کے سلسلے میں شجر کاری مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

  • اوچ شریف :تجاوزات کی وجہ سے الشمس چوک میں ٹریفک کی ابتر صورتحال

    اوچ شریف :تجاوزات کی وجہ سے الشمس چوک میں ٹریفک کی ابتر صورتحال

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر الشمس چوک میں ٹریفک کی ابتر صورتحال سے جہاں ایک طرف شہری پریشان ہیں وہیں دوسری طرف خواتین اور بچے اس صورتحال سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، ہنگامی سروس مہیا کرنے والی گاڑیاں بھی ٹریفک جام میں پھنسی رہتی ہیں
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف الشمس چوک ،غوث اعظم چوک، للو والی پل چوک ایسی جگہیں ہیں جہاں ٹریفک جام رہنا معمول ہے صرف یہی نہیں بلکہ یہاں تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں کا ٹریفک جام سے نظریں چرانا اور اپنی ڈیوٹی سے پہلو تہی کرنا اور بھتہ خوری کرنا بھی معمول بن چکا ہے

    مرکزی شاہراہ پر جا بجا پارکنگ اسٹینڈز موٹر سائیکل اسٹینڈ بس اسٹینڈ وین اسٹینڈ بن چکے ہیں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی طرف سے چھوٹ کی وجہ سے بسیں ویگنیں موٹر سائیکل جہاں سے جی چاہیں اٹھائیں سواریاں والی صورتحال بن چکی ہے مذکورہ بالا کسی ایک چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی ادا کرتے نظر نہیں آتے

    ٹریفک کے ساتھ ساتھ چاند گاڑیوں کی بھرمار اور ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر رہتی ہے اورحادثات معمول بن چکے ہیں، چاند گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جُل دیکر نکلنے میں کامیاب رہتے ہیں اور سڑکوں پر جس بے ہنگم طریقے سے ڈرائیونگ کرتے وہ قابل تعزیر ہے کیونکہ ان کی لا پرواہی پر مبنی ڈرائیونگ سے نہ صرف سواریوں کی زندگیاں تو خطرے میں رہتی ہی ہیں بلکہ سڑک کنارے پیدل چلتے راہگیر بھی اس خطرے سے محفوظ نہیں،

    للو والی پل ،غوث اعظم چوک میں ویگنوں اور لانگ روٹ پر چلنے والی بسوں نے اَت مچا رکھی ہے اور بیچ سڑک کے گاڑیاں کھڑی کر کے سواریاں بٹھاتے ہیں جس سے عقب سے آتی ٹریفک جام ہوجاتی ہے اور سبھی لوگ اس ٹریفک جام میں پھنس کر رہ جاتے ہیں یہ سب اس وجہ سے ہے کہ ٹریفک پولیس کا محکمہ شہر بھر کی ٹریفک کو ڈسپلن دینے یں بری طرح ناکام ثابت ہوا ہے

  • پنجاب میں گاڑیوں میں لوڈ مرغیوں کی آلائشیں کہاں جاتی ہیں؟ان سے کیا بنتاہے؟،پنجاب فوڈ اتھارٹی بتانے سے قاصر

    پنجاب میں گاڑیوں میں لوڈ مرغیوں کی آلائشیں کہاں جاتی ہیں؟ان سے کیا بنتاہے؟،پنجاب فوڈ اتھارٹی بتانے سے قاصر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پنجاب میں گاڑیوں میں لوڈ مرغیوں کی آلائشیں کہاں جاتی ہیں؟ان سے کیا بنتاہے؟،پنجاب فوڈ اتھارٹی بتانے سے قاصر
    پورے پنجاب فوڈ اٹھارٹی والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ پتہ لگائیں کہ یہ گاڑی مرغیوں والی دکانوں سے گند اٹھا کر کہاں لے جاتی ہےاور اس گند کو کس استعمال میں لایا جاتا ہے،
    زرائع کے مطابق یہ لوگ اس گند یعنی چکن ویسٹ کا دکانداروں کو ماہانہ لاکھوں روپیہ ایڈوانس دیتے ہیں ،اگر ایک سبزی فروش کو ہلکی کوالٹی کا شاپر استعمال کرنے پر 10 ہزار جرمانہ کیا جا سکتا ہے یا ایک سموسہ فروش کو سر پر کیپ نہ پہننے پر 5 ہزار جرمانہ کیا جا سکتا ہے توگاڑیوں میں لوڈ چکن ویسٹ کی تحقیقات اور کارروائی کیا پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی؟

    دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی کی آلائشوں سے چربی نکال مضرصحت بناسپتی گھی بنایا جارہا ہے ،ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے مبینہ چمک کے کمال کی وجہ سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داروں کو دکھائی نہیں دیتا،

    سماجی حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغیوں کی آلائشیں اٹھانے والوں کو سراغ لگا کر پتہ کیا جائے اور عوام کو بتایا جاۓ کہ اسے کس کام کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ مرغیوں کی آلائشوں سے متعلق کافی خوفناک قسم کی باتیں اورخبریں گردش میں ،ان خبروں کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جارہی ،اعلیٰ حکام سے اس اہم معاملے پر نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • سالکوٹ :بجلی کے بل مقررہ تاریخ کے بعد تقسیم ہونے لگے،عوام پرناجائز بھاری جرمانے عائد

    سالکوٹ :بجلی کے بل مقررہ تاریخ کے بعد تقسیم ہونے لگے،عوام پرناجائز بھاری جرمانے عائد

    سالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض سے)بجلی کے بل مقررہ تاریخ کے بعد تقسیم ہونے لگے،عوام پرناجائز بھاری جرمانے عائد
    سیالکوٹ کی تمام سب ڈویزنز کے بل تقسیم کرنے والے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل جاری ہونے والے بجلی کے بلوں کو ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں ایک دو دن کے وقفہ سے بلوں کی تقسیم کو معمول بنالیا, بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی ادائیگی کے لیے ایک دن میں پیسے کہاں سے لائیں۔شہری پریشان حال،

    واپڈا آفس ضلع سیالکوٹ کی تمام سب ڈویزنز کے تمام بل تقسیم کرنے والے اہلکاروں نے ایک ہفتہ قبل جاری ہونے والوں بلوں کو ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں ایک دو دن بعد بلوں کی تقسیم کو معمول بنالیا۔مقررہ تاریخ والے دن بل کے لیے پیسے اکٹھےنہ ہوپانے کی صورت میں بھاری جرمانہ بھی بل میں شامل ہوجاتاہے۔مقررہ تاریخ گزرنے کے تین چارروزبعد ہی واپڈااہلکار میٹرکاٹنے کی دھمکیاں دینے چلے آتے ہیں۔

    مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کومقررہ تاریخ کے بعد جاری ہونے والے بجلی کے بھاری بھرکم بل اور جرمانے کے ساتھ ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،دوسری طرف طرح طرح کے ٹکیسوں سے مزین بجلی کے بھاری بلوں اور شدید ترین مہنگائی کے بوجھ تلے دب کرمری ہوئی عوام کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے برابرہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ چئیرمین واپڈا، چئیرمین گیپکو، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب سمیت متعلقہ اداروں کے ذمہ داران فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹیلی فون اور گیس کے بلوں کی طرح کم ازکم ایک ہفتہ قبل بجلی کے بلوں کی تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کرداراداکریں۔

  • میرپورخاص: سوشل میڈیا پر نام نہاد افراد کے ذریعے سینٹرل جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

    میرپورخاص: سوشل میڈیا پر نام نہاد افراد کے ذریعے سینٹرل جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) سوشل میڈیا پر نام نہاد افراد کے ذریعے سینٹرل جیل انتظامیہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
    سپرنٹینڈنٹ جیل میرپورخاص عظیم قادر تھیبو نے کہا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر جن میں کچھ ہمارے اسٹاف کے لوگ چھپے ہوئے ہیں سوشل میڈیا پر مختلف نام نہاد افراد کے ذریعے سے سینٹرل جیل انتظامیہ کو فیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی میں شدید مذمت کرتا ہوں جبکہ ہمارے یہاں پر قیدیوں کو انتہائی بہترین ماحول فراہم کیا گیا ہے بہترین کوالٹی والا کھانا اور رشتہ داروں کے ملنے کی سہولت انہیں میسر ہے جبکہ ڈاکٹر انہیں میڈیکل ایڈ فراہم کرتا ہے

    دوسری طرف جیل ہسپتال میں ساری سہولتیں میسر ہیں اس وجہ سے سینٹرل جیل میرپور خاص سندھ میں ایک مثالی جیل ہے۔وہ آج اپنے آفس میں نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے جس میں شامل قمرالدین شیخ، سہیل احمدخان، نظیر احمد چانڈیو، حیات قریشی اور شاہزیب شاہ شامل تھے۔انہوں نے سوالوں کے جواب میں کہا کہ سینٹرل جیل میرپورخاص میں چھ ڈویژن بنائے گئے ہیں جن میں ٹوٹل 21 بیرکس ہیں اور ہر بیرک میں 40 سے 50 قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے

    انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی سیل میں 120 افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے جبکہ اس وقت ٹوٹل 835 قیدی سینٹرل جیل میں قید ہیں تاہم ایک ہزار قیدیوں کے رکھنے کی یہاں پر گنجائش ہے انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کے منظور شدہ شیڈول کے حساب سے بہترین کوالٹی والا کھانا یہاں قیدیوں کو فراہم کیا جاتا ہے جبکہ ہر مہینے متعلقہ مجسٹریٹ بھی جیل کا دورہ کر کے ہر بیرک ہسپتال اور قیدیوں سے ملاقات کر کے معلومات حاصل کرتے ہیں

    سپرنٹینڈنٹ جیل میرپورخاص عظیم قادر تھیبو نےکہا کہ ہمارے پاس 178 پولیس مین ہیں جن میں دو اے ایس آئی ہیں تین اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ ہیں اور دو سب انسپکٹرز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک سازش کے تحت جیل کی انتظامیہ کو فیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حقیقت میں ملوث افراد جیل انتظامیہ کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں جو انشاءاللہ تعالی ناکام ہوں گے

    انہوں نے کہا کہ مجھے عارضی ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے اور میں اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دے رہا ہوں بعد ازاں صحافیوں نے جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کر کے معلومات حاصل کیں

  • گوجرہ: ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ سٹی و صدر گوجرہ اور نواں لاہور کا سرپرائز وزٹ

    گوجرہ: ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ سٹی و صدر گوجرہ اور نواں لاہور کا سرپرائز وزٹ

    گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ سے )ڈی پی اوٹوبہ ٹیک سنگھ کا تھانہ سٹی و صدر گوجرہ اور نواں لاہور کا سرپرائز وزٹ
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ سید کرار حسین نے تھانہ سٹی گوجرہ،صدر گوجرہ اور نواں لاہور کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دوران وزٹ تھانہ جات میں صفائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ ایس ایچ او کو صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ تھانہ جات کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ تھانہ اور حوالات کو چیک کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا اور تھانہ جات کے تفتیشی افسران و ملازمین سے ملاقات کی تمام تھانہ جات کے ایس ایچ او ز کو زیر تفتیش مقدمات کی جلد ازجلد میرٹ پر تفتیش کر کے چالان عدالت داخل کروانے کا حکم دیا۔

    دوران وزٹ افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ نے کہا کہ شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست بالکل برداشت نہیں کی جائے گی تھانہ میں بند ملزمان کی صحت کا بھرپور خیال رکھا جائے تمام افسران و ملازمان شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔
    اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    ڈی پی او نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان شہریوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں۔ گشت کو موثر بنایا جائے اور جو لوگ اپنے معمولات کے کام سے فارغ ہوکر لیٹ نائٹ اپنے گھروں کو جاتے ہیں ان دیہاتوں کے لنک روڈز کو محفوظ بنایا جائے۔

  • اوکاڑہ:رائیڈ سٹار موٹرسائیکل ماڈل 2024ء کی لانچنگ سَرمَنی،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت

    اوکاڑہ:رائیڈ سٹار موٹرسائیکل ماڈل 2024ء کی لانچنگ سَرمَنی،کثیر تعداد میں لوگوں کی شرکت

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)رائیڈ سٹار موٹرسائیکل ماڈل 2024ء کی لانچنگ سَرمَنی ،ملک بھرسے ڈیلرز، ڈسٹی بیوٹرز، تاجر حضرات اور صحافی برادری کی کثیر تعداد میں شرکت کی
    رائیڈ سٹار پاکستانی موٹرسائیکل 2024ء ماڈل کی تقریبِ رونمائی فیکٹری کے لان میں منعقد ہوئی ، رائیڈ سٹار گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین عبدالرزاق گِل، سی ای او محمد شبیر چوہدری، ڈائریکٹر ایڈمن مرزا الطاف حسین بابر جبکہ مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری نوید احمد ، کرنل مظہر، انجمن تاجران اوکاڑہ کے وفد سمیت پاکستان بھر سے آٹو موبائل انجینئرز، ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز، تاجر حضرات صحافی برادری اور آٹو موبائلز سے وابستہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

    تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سٹار گروپ آف کمپنیز کے سی ای او محمد شبیر چوہدری نے رائیڈ سٹار موٹرسائیکل کی تاریخ اور جدت پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ ہماری عام موٹرسائیکل بھی دوسری موٹر سائیکلوں سے زیادہ دیرپا مضبوط اور زیادہ ایوریج دینے والی موٹر سائیکل ہے پھر انہوں نے بتایا کہ ہماری کمپنی نے ایک ہائبرڈ موٹر سائیکل تیار کی جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور جدید ترین موٹر سائیکل ہے جو کہ پٹرول اور بیٹری دونوں طرح سے چل سکتی ہے اور سب سے بڑی خوبی اس کی یہ ہے کہ جب یہ موٹر سائیکل بیٹری پر چلے گی تو اس کا چَین ساتھ نہیں چلے گا یہ پاکستان میں سب سے پہلی موٹر سائیکل ہے جس میں یہ جدید ترین آلات سے لیس سسٹم لگایا گیا ہے

    بیٹری پر چلنے والی موٹر سائیکل میں دو طرح کی بیٹری متعارف کروائی گئی ہے ایک ساٹھ وولٹ اور دوسری بہَتّر وولٹ کی بیٹری ہے یہ موٹر سائیکل پینسٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور ایک بار بیٹری چارج کرنے پر ایک سو کلومیٹر سفر طے کرے گی اور اس کی طاقت کو بھی بڑھایا گیا ہے تاکہ عام موٹر سائیکل کی طرح اس پر دو یا تین اشخاص بیٹھ کر بآسانی سفر کر سکیں چوہدری محمد شبیر نے کہا کہ یہ تمام کریڈٹ میری پوری ٹیم کو جاتا ہے جس نے شب و روز انتھک محنت کرکے ایک قلیل عرصے میں بہت بڑی کامیابی کو یقینی بنانے میں اپنا بہترین اور بھرپور کردار ادا کیا

    انہوں نے کہا کہ رائیڈ سٹار آٹو موبائلز کمپنی نے ایک ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں وہ کام کر دکھایا جو عام لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے کمپنی کے سی ای او محمد شبیر چوہدری نے اپنے پوری ٹیم کو بار ہا دفعہ مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے اور اب آٹو موبائلز کی دنیا میں ہم نہ صرف اوکاڑہ بلکہ اوکاڑہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن کریں گے ڈیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور تاجر حضرات نے رائیڈ سٹار موٹرسائیکل 2024ء کے تمام ماڈلز کو بہت پسند کیا

    کمپنی کے چیئرمین، چیف ایگزیکٹو، صدر سمیت پوری ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا کمپنی کے چیئرمین عبدالرزاق گِل اور سی ای او محمد شبیر چوہدری نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا پروگرام کے اختتام پر شرکاء تقریب کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی۔