Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ:چیئر مین پی ٹی آئی  کے خلاف جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے- چوہدری منیب الحق

    اوکاڑہ:چیئر مین پی ٹی آئی کے خلاف جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے- چوہدری منیب الحق

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کہا ہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ مکافات عمل ہے، اپنے دور اقتدار میں ساری جماعتو ں کے لیڈروں کو چور کہنے والا آ ج سر ٹیفائیڈ چور ثابت ہو گیا،

    توشہ خانہ کیس میں فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ایک نام نہاد صادق و ا مین کی اصلیت سامنے آ گئی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری منیب الحق نے کہاکہ سیاسی لیڈروں کوچور کہنے والا ایک دفعہ ضرور اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے

    چیئر مین پی ٹی آئی کیخلاف فیصلہ دینے والے جج کو سلام پیش کر تے ہیں کہ اس نے کسی دھمکی و لالچ سے مرعو ب ہو ئے بغیر حق اور سچ کا فیصلہ کرکے ایک متکبر شخص کو اپنے انجام تک پہنچایا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی بارے فیصلہ عدلیہ اور ان کے جرم کا معاملہ ہے جس سے (ن) لیگ کا کو ئی تعلق وا سطہ نہیں ہے

    چیئرمین پی ٹی آئی کے بارے میں جو فیصلہ عدالت نے کیا ہے اس فیصلہ میں چیئرمین پی ٹی آئی خود کو بے گناہ ثابت کر یں اگر اس مو قع پر لیگی کارکنو ں سے الجھنے کی کو شش کی گئی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔

  • اوکاڑہ :پولیس چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

    اوکاڑہ :پولیس چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس چوری کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام . چوری کی آٹھ مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل چُرا کر لے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق رفیع کالونی اوکاڑہ کے رہائشی شکیل نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ اعوان اوتاڑ کے رہائشی عنائت اللہ نے اپنی موٹر سائیکل سبزی منڈی کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔

    تیسری واردات میں نواحی قصبہ لالو پور کے رہائشی امتیاز نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ بھومن شاہ کے رہائشی اسلم نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔

    پانچویں واردات میں نواحی قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی ارشاد نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔چھٹی واردات میں نواحی قصبہ بصیر پور کے رہائشی شاہ بہرام نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔

    ساتویں واردات میں نواحی قصبہ مہتاب گڑہ کے رہائشی محمد یٰسین نے اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ گھمن کوٹ کے رہائشی افضل کے گھر سے احمد، نعیم، اکرام ار عرفان موٹر سائیکل اور دیگر سامان چُرا کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

  • نوری آباد: بااثرلینڈ مافیا اور محکمہ ریونیو کے گٹھ جوڑکیخلاف عوام احتجاج

    نوری آباد: بااثرلینڈ مافیا اور محکمہ ریونیو کے گٹھ جوڑکیخلاف عوام احتجاج

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) بااثرلینڈ مافیا اور محکمہ ریونیو کے گٹھ جوڑکیخلاف عوام احتجاج

    نوری آباد کے قریب بااثر مافیا اور محکمہ ریونیو کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج کے قائدین میں حضور بخش گل زمان پالاری بھی شامل تھے۔ اللہ رکھا پالاری اور دیگر کی قیادت میں سروس روڈ پر شدید احتجاج کیا گیا۔

    گاؤں نواب پالاری بخشو پالاری اللہ رکھا۔حضور بخش پالاری گلاب پالاری اور دیگر کی رہائش علاقوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا۔مظاہرین کاکہناتھاکہ جھوٹے کھاتےبنا کر ایک سو ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا جا رہا ہے۔ گاؤں والوں نے وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ عدالتوں سے لینڈمافیاء کیخلاف نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • دراہمہ کے علاقے سہراب گوٹھ بننے لگے،سرشام ہوائی فائرنگ،علاقہ مکین خوف میں مبتلا

    دراہمہ کے علاقے سہراب گوٹھ بننے لگے،سرشام ہوائی فائرنگ،علاقہ مکین خوف میں مبتلا

    دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالوحید)علاقہ دراہمہ میں شام ہوتے ہی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نہ رک سکا علاقہ مکین خوف میں مبتلا مغرب کے بعد گھروں سے نکلنا محال،پولیس گشت نا ہونے سے جرائم پیشہ افراد دندناتے پھررہے ہیں، آۓ روز ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ڈی پی او ڈیرہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق دراہمہ کے نواحی علاقوں دری میرو کالی پل سرور والی بورانے والا چوک کھاکھی سمینہ و دیگر علاقوں میں شام ہوتے ہی ہوائی فائرنگ کا سلسلہ نا رک سکا جرائم پیشہ افراد کھلے عام ناکے لگا کر علاقہ میکنوں کو لوٹتے ہوۓ اپنی محفوظ کمین گاہوں میں منتقل ہو جاتے ہیں اب تک سینکڑوں افراد اپنی قیمتی اشیا موبائل فون نقدی اور گاڑیوں سے محروم ہوچکے ہیں

    دراہمہ پولیس کا گشت نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ،جرائم پیشہ افراد مغرب کے بعد مختلف مقامات سے ہوائی فائرنگ کرتے رہتے ہیں جس سے علاقہ مکین شدید قسم کے خوف میں مبتلا ہیں، علاقہ مکین مجاہد حسین، محمد طارق، ڈاکٹر ریاض حسین مکی، نزیر احمد ،اختر حسین ایسراں ، محمد رضوان ودیگر نے نے ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا کہ علاقہ تھانہ میں فوری طور پر ایماندار افسر تعینات کرتے ہوۓ پولیس گشت بڑھایا جاۓ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ

  • تنگوانی :اغواء کے2 دن بعد تنگوانی تھانے کا ہیڈ محرر ڈاکوؤں سے بازیاب

    تنگوانی :اغواء کے2 دن بعد تنگوانی تھانے کا ہیڈ محرر ڈاکوؤں سے بازیاب

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی تھانے کا ہیڈ محرر محمد شعبان جکھرانی بازیاب ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق تنگوانی تھانے کا ہیڈ محررمسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں دو دن پہلے اغوا ہو گیا تھا جو کہ آج بازیاب ہو گیا ہے
    یاد رہے کہ ہیڈ محرر تھانہ تنگوانی محمد شعبان جکرانی کو گشت کے دوران رات کو دو روز قبل ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا تھا

    ہیڈ محرر محمد شعبان جکرانی کو اپنے ہی تھانے کے حدود حاصو اسٹاپ روڈ پر مسلح ڈاکوؤں نے گاڑی روک کر اغوا کر لیا تھا ،ذرائع سے معلوم ہوا کہ ورثاء اور ڈاکوؤں کے درمیان ڈیل کے تحت بازیابی ہوئی ہے جبکہ پولیس نے بازیابی ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلے میں ہونے کی بتاتے ہے

  • گوجرخان: کنویں کی صفائی کے دوران 4 نوجوان جاں بحق

    گوجرخان: کنویں کی صفائی کے دوران 4 نوجوان جاں بحق

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) تھانہ گوجرخان کے علاقہ آدڑہ خورد میں چار نوجوان کنویں کی صفائی کے دوران زہریلی گیس جمع ہو جانے کے باعث جاں بحق ہو گے جن میں سے تین کا تعلق ادڑا خرد اور ایک کا تعلق کہک بدال سے بتایا جاتا ہے

    یہ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش ایا جب چاروں نوجوان صفائی اور کنویں کو مزید گہرا کرنے کے لیے کنویں میں اترے جہاں زہریلی گیسز کی وجہ سے ان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کیا لیکن وہ جا نبر نہ ہو سکے

    متوفیان میں محمد رمضان عمر 40 سال سکنہ آدڑہ خورد، محمد جمیل عمر 20 سال سکنہ آدڑہ خورد ،عبدالوہاب عمر 25 سال سکنہ آدڑہ خورد اور محمد نصیر سکنہ کہک بدال عمر 40 سال جبکہ ایک نوجوان کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

    افسوس ناک واقعہ اتوار کی صبح رونما ہوا اطلاعات کے مطابق دوافراد کنویں میں جنریٹر چلا کر کام کر رہے تھے کنویں میں زہریلی گیس جمع ہو گئی جس کے باعث وہ بے ہوش ہوگئے ،بے ہوش نوجوانوں کو بچانے کے لئے تین افراد کنویں میں اترے اور وہ بھی بے ہوش ہوگئے-

  • تنگوانی :عمران خان کی نااہلی، قید اور جرمانہ اس کے قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں-مولانا فضل الرحمن

    تنگوانی :عمران خان کی نااہلی، قید اور جرمانہ اس کے قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں-مولانا فضل الرحمن

    تنگوانی ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ)عمران خان کی نااہلی، قید اور جرمانہ اس کے قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں-مولانا فضل الرحمن
    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان کی نااہلی، قید اور جرمانہ اس کے قومی جرائم کے مقابلے میں کچھ نہیں، فارن فنڈنگ کیس اور جھوٹے سائفر کی سزا باقی ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے سیاست میں نفرت،گالم گلوچ،سوشل میڈیا پر غلیظ پروپیگنڈا کا کلچر متعارف کروایا۔ سانحہ باجوڑ قومی سانحہ ہے جس نے پوری امت کو نڈھال کردیا،

    امن کے علمبرداروں اور پرامن کارکنان پر مفسدین نے حملہ کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ سیاسی قوت اور برداشت سے جیتیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی جیکب آباد اور کندھکوٹ کشمور سے جیکب آباد کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں مفتی عبدالشکور کھوسہ، حاجی سعید احمد کھوسہ، حافظ محمد صدیق کھوسہ،انجنیئر حماداللہ انصاری ،قاری کفایت اللہ، عبداللہ عباس نوناری،میر حسن برڑو ودیگر شامل تھے۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نالائق، نااہل اور کرپشن کا بادشاہ ثابت ہوچکا ہے اس غیر ملکی ایجنٹ سے مزاکرات نہیں ہوسکتے جس نے ایٹمی قوت رکھنے والے ملک کی بقا و سالمیت کو داؤ پر لگا دیا تھا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک کی معیشت کو تباہ اور کشمیر کا سوداکیا گیا۔

    جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہم امن کے علمبردار ہیں دہشت گردی کا جواب دہشت گردی سے نہیں دینا بلکہ سیاسی قوت، برداشت اور تحمل سے فسادیوں کو شکست دیں گے، باجوڑ کے حملہ آور جاہل سفاک قاتل اور اسلام کے دشمن ہیں اسلام اور ملک کے دشمنوں کے خلاف ہماری امن کی تحریک جاری رہے گی ایسے گھناؤنے عمل سے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ جے یو آئی روز اول سے بدامنی کی آگ کو بجھانے کا فریضہ انجام دے رہی ہے اس لیے ہمیشہ جے یو آئی کو نشانہ بنایا گیا ہے ایسی بزدلانہ، سفاکانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔

  • ڈی جی خان :قبائلی علاقہ میں دو افراد قتل،بی ایم پی پولیس کا بھرپوراپریشن، قاتل گرفتار

    ڈی جی خان :قبائلی علاقہ میں دو افراد قتل،بی ایم پی پولیس کا بھرپوراپریشن، قاتل گرفتار

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی )قبائلی علاقہ میں دو افراد قتل،بی ایم پی پولیس نے بھرپوراپریشن کے بعد قاتل گرفتارکرلئے
    کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ملک مشتاق احمد ٹوانہ کی سربراہی میں بی ایم پی کی کارروائیاں،ایس ایچ او لاکھا یونس کھوسہ کی بھرپور کارروائی، قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے قبائلی علاقہ میں دو افراد قتل کردئے گئے، بی ایم پی کے متعلقہ تھانہ جات تھانہ لاکھا اور تھانہ سخی سرور میں مقدمات درج کر دیئے گئے، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ایک درجن کے قریب ملازمین و متعلقہ رسالداران کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل، کمانڈنٹ کے جاری کردہ احکامات پر دو سواران نے حکم ماننے سے انکار کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تھانہ لاکھا جانے سے انکار کردیا ،حکم کی بجاآوری سے انکار کرنے پر کمانڈنٹ مشتاق ٹوانہ کا نوٹس، انکار کرنے والے ملازمین راول حسن اور امیربخش کو لائن حاضر کرنے سمیت معطل اور ان کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا فیصلہ، ڈیوٹی چور ملازمین نے کارروائی سے بچنے کیلئے کمانڈنٹ پر سیاسی دباؤ بڑھانے کےلیے منفی ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کر دیا

    مقتول محمد محبوب کو تھانہ لاکھا کی حدود میں قتل کرنے کا مقدمہ وسن اور جعفر کیخلاف مقدمہ نمبر 11 بجرم 302 کے تحت تھانہ لاکھا میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ ملزمان وقوعہ کے بعد گرفتاری کی خوف سے فرار ہو گئے ہیں اسی طرح بی ایم پی تھانہ سخی سرور کی حدود میں مقتول گل جان کو ملزمان رحیم بخش اور شاہ گل وغیرہ نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا جس پر ملزمان کیخلاف تھانہ سخی سرور میں قتل کے جرم میں مقدمہ نمبر 12 درج ہوا ہر دو مقدمات میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کمانڈنٹ ملک مشتاق احمد ٹوانہ نے الگ الگ اسپیشل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے باقاعدہ طور پر تحریری آرڈر جاری کر دیئے اورایک ہفتے میں قاتلوں کی گرفتاری یقینی بنانے کا حکم دیکر پراگراس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی

    لیکن کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ملک مشتاق احمد ٹوانہ کی طرف سے جاری حکم مورخہ 2 اگست 2023 نمبری 735، 736 پر دو ملازمین جن میں راول حسن کھوسہ سوار اور امیربخش کھوسہ سوار نے تھانہ لاکھا میں جانے اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کمانڈنٹ بی ایم پی کی طرف سے دئیے گئے حکم کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے حکم عدولی کی اور قاتلوں کی تلاش کےلیئے بنائی گئی خصوصی ٹیم کی معاونت نہ کی جو ڈسپلن کی کھلا کھلم مخالفت کی جس پر کمانڈنٹ نے ماتحت سواروں کے اس اقدام پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ہر دو ملازمین کو معطل کرنے سمیت انکے خلاف محکمانہ انکوائری کرنے کیلئے سٹاف کو ہدایت جاری کر دیں، زرائع کے مطابق غیر حاضر اور ڈیوٹی کرنے سے انکاری ملازمین نے اپنی سرکشی اور حکم عدولی پر کارروائی سے بچنے کیلئے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرنے اور کمانڈنٹ پر دباؤبڑھانے کیلئے منفی انداز میں کوششیں تیز کر دیں

    دوسری طرف تھانہ سخی سرور اور تھانہ لاکھا پولیس نے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے مشکوک جگہوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ایک اطلاع کے مطابق تھانہ سخی سرور بی ایم پی کو مطلوب ملزمان کے ملحقہ علاقہ بی ایم پی تھانہ لاکھا کی حدود میں آنے کی اطلاعات پر سرکل آفیسر رزم علی خان کھوسہ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ لاکھا محمد یونس کھوسہ کی سربراہی میں بی ایم پی ملازمین کے ہمراہ ملزمان کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مارنے اور انکی گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری ہیں اس بارے ایس ایچ او تھانہ لاکھا یونس کھوسہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں، جرائم پیشہ افراد سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی گزشتہ کئی روز سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کیلئے مشکوک جگہوں پر پیدل چل کر دشوار گزار راستوں کے باوجود سرچ اپریشن جاری ہے

    آخری اطلاعات کے مطابق کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس ملک مشتاق احمد ٹوانہ کی سربراہی میں بی ایم پی تھانہ لاکھا کے ایس ایچ او یونس کھوسہ ملزمان کوٹریس کرنے میں کامیاب ہوگئےاور قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

  • دراہمہ : چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،شہری پریشان

    دراہمہ : چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،شہری پریشان

    دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالوحید )چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا،شہری پریشان
    علاقہ دراہمہ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، مختلف واقعات میں شہری موٹرسائيکل، بکریوں، مسجد کی بیٹریوں سے محروم علاقہ پولیس جرائم پیشہ افراد کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ،پولیس گشت نا ہونے سے موبائل سنیچنگ کے واقعات بڑھنے لگے علاقہ مکینوں کا ڈی پی او ڈیرہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق علاقہ دراہمہ میں گزشتہ کچھ دنوں سے جرائم پیشہ افراد کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے شہری بلا ناغہ اپنی قیمتی چیزوں سے محروم ہورہے ہیں گزشتہ دن دوپہر دوبجے کے قریب سروروالی کے رہائشی فیض محمد ماڑھا سے سرور والی مین ملتان روڈ جلبانی پمپ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سی ڈی موٹرسائيکل چھین لی جبکہ دوسرے واقعہ میں بستی سندیلہ سروروالی کے رہائشی حیدر سندیلہ کی دو قیمتی بکریاں دن دھاڑے چور لے اڑے اسی طرح دائی والی پل کے قریب چور مسجد کا یوپی ایس اور بیٹریاں چراکر لے گئے جبکہ مختلف واقعات میں متعدد شہری ملتان روڈ پر موبائل سنیچنگ کا شکار ہوچکے ہیں

    گذشتہ روز سروروالی سبزی منڈی سے عوام نے چورکوموقع پر قابو کرلیا جسے پولیس تھانہ دراہمہ کے حوالہ کیا گیالیکن ذرائع کاکہنا نے پولیس نے روائتی انداز اپنانے ہوئے ملزم کو چھوڑ دیا

    شہریوں جن میں ملک خالد حسین،غلام اختر ایسراں، فوجی محمد رمضان، ملک جمیل ،حاجی اعجاز ودیگر نے ڈی پی او ڈیرہ سے فوری طور علاقہ تھانہ میں ایماندار افسر تعینات کرنے پولیس گشت بڑھانے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • میرپور ماتھیلو: پولیس نے بیگناہ نوجوان کوگرفتارکرکے غائب کردیا،ورثاء کا احتجاج

    میرپور ماتھیلو: پولیس نے بیگناہ نوجوان کوگرفتارکرکے غائب کردیا،ورثاء کا احتجاج

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) پولیس نے بیگناہ نوجوان کوگرفتارکرکے غائب کردیا،ورثاء کا احتجاج
    جمعیت علمائے اسلام اوباڑو کے رہنما مولانا شاہنوازچاچڑکے چھوٹے بھائی علی نوازچاچڑکوگذشتہ ہفتے 2اگست کو شام 6 بجے اوباڑو تھانے میں تعینات دو پولیس اہلکاروں نور حسن بھٹو اور عبدالرحیم سومرونے گھر کے باہر تشدد کا نشانہ بنایاجوکہ پولیس کو کسی قسم کے مقدمہ میں بھی مطلوب نہیں تھا،اسے ناجائزطورپرگرفتارکرکے لے گئے اور غائب کردیا ہے


    گرفتار نوجوان علی نوازچاچڑ کے بھائی جمعیت علمائے اسلام اوباڑوکے رہنما مولانا شاہنواز چاچڑ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس ہم لاکھوں روپے لینا چاہتی ہے،ہم غریب اور شریف شہری ہیں ، ہم آئی جی سندھ ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی تنویر احمد تنیو سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوان کو رہا کیا جائے۔جسے تھانہ اوباڑو پولیس کے دو پولیس اہلکاروں نور حسن بھٹو اور عبدالرحیم سومرو گھر کے باہر تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتارکرکے لے گئے ،اب پولیس نے ہمارے بھائی کو غائب کردیا ہے ،ہمیں انصاف دلایا جائے ۔