Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • نوابشاہ: ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، جاں بحق افراد کی تعداد30جبکہ 80 سے زائد زخمی

    نوابشاہ: ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، جاں بحق افراد کی تعداد30جبکہ 80 سے زائد زخمی

    گھوٹکی ،میرپورماتھیلو،نواب شاہ (باغی ٹی وی نامہ نگار)ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

    اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا ہے کہ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریں، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے، لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین کا حادثہ اس قدر اچانک ہوا کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا۔

    ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کے مطابق ٹرین کی بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، 10 ایس ایچ اوز، 4 ڈی ایس پیز اور 100 سے زائد پولیس اہلکار ریسکیو کے کام میں مصروف ہیں۔

    ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد یونس چانڈیو نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہزارہ ایکپسریس ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے، 10 میں سے 9 بوگیوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے، اب بھی بوگیوں کے اندز زخمی پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ڈی ایچ او سانگھڑ فیض محمد کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق 19 افراد اور 80 سے زائد زخمی مختلف اسپتال لائےگئے، 12 میتیں سرہاری کے دیہی صحت مرکز میں موجود ہیں جبکہ 7 میتیں پیپلز میڈیکل کالج نوابشاہ منتقل کی گئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 42 زخمی سرہاری مرکز صحت لائے گئے جبکہ 40 زخمیوں کو پی ایم سی نوابشاہ منتقل کیا گیا، سانگھڑ اور نواب شاہ ڈسٹرکٹ میں تمام اسپتالوں کو الرٹ کیاگیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل اظہر وقاص کی ہدایت پر آرمی اور رینجرز کے دستے بھی امدادی کارروائیوں کے لیے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

    جیوز نیوز کے مطابق متاثرہ ٹرین کے ڈرائیور راشد منہاس نےبتایا کہ ٹریک بالکل ٹھیک تھا اور ٹرین 50 کلو میٹرفی گھنٹاکی رفتارپر تھی، حادثےکے مقام پر رفتارکی حد 105کلو میٹر فی گھنٹہ تک مقرر ہے۔

    ٹرین ڈرائیور نے بتایا کہ ٹرین میں مجموعی طورپر 19بوگیاں تھیں جس میں سے 10 حادثےکا شکار ہوئیں، ٹرین کو حادثہ ایک بج کر 15منٹ پر پیش آیا۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل پڈ عیدن میں بھی علامہ اقبال ایکسپریس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

  • سیالکوٹ:دودھ فروش وگوالا یونین کی شٹرڈاؤن ہڑتال،مطالبات پورے ہونے پر ہڑتال ختم

    سیالکوٹ:دودھ فروش وگوالا یونین کی شٹرڈاؤن ہڑتال،مطالبات پورے ہونے پر ہڑتال ختم

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)انجمن شیر فروشاں و گوالا یونین کی ہڑتال کامیاب،4 اگست کو دی جانے والی ہڑتال کی کال انتظامیہ کی جانب سے مطالبات پورے ہونے پر ختم کردی گئی
    سیالکوٹ انجمن شِیرفروشاں و گوالا یونین نے انتظامیہ کی جانب سے مطالبات کی منظوری پر ہڑتال ختم کردی، ہڑتال کے نتیجے میں شہر بھر میں دودھ دہی کی دکانیں مکمل طور پر بند رہیں، جس پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے انجمن شِیرفروشاں کے آراکین جس میں نثار پہلوان، چوھدری فیصل، چوھدری اسلام، چوھدری محمد علی، ملک شاہد، جبکہ گوالا یونین کے اراکین چوھدری سرور، چوھدری شبیر گجر کے ساتھ اپنے آفس میں میٹنگ کال کی اور سیالکوٹ میں دودھ دہی کے سرکاری نرخ ازسرنو ترتیب دے کر مطالبات کی منظوری دے دی،

    انجمن شِیرفروشاں و گوالا یونین نے سیالکوٹ کے تمام دودھ فروش دکاندار و گوالا یونین کے تمام ممبران کو ہڑتال کامیاب کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے فوری طور پر دودھ کی ترسیل شروع کرکے سیالکوٹ کی عوام کی پریشانی ختم کرنے پر زور دیا اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کی جانب سے مسائل کا فوری حل کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کیمیکل ملا دودھ بیچنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم کیا،

  • دراہمہ : پولیس چوری اورڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

    دراہمہ : پولیس چوری اورڈکیتی کی وارداتیں کنٹرول کرنے میں ناکام

    دراہمہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارعبدالوحید )دراہمہ کے مضافاتی علاقوں میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر بلیئرڈ کلب قائم ہونے سے سکولوں میں پڑھنے والے بچے نشہ کی لت میں پڑنے لگے ،جوا اور نشہ کے کھلے عام استعمال سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ،دراہمہ پولیس اطلاع کے باوجود کارروائی سے گریزاں ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس کامطالبہ

    دراہمہ کے مضافاتی علاقوں دری میرو، کالی پل، لاڈن ،گیدڑوالا ،سروروالی، پل سیدن شاہ، کھاکھی ،سمینہ ودیگر علاقوں میں گزشتہ چند دنوں سے چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں علاقہ مکین گاڑیوں نقدی قیمتی موبائل ودیگر اشیا سے محروم ہوگئے ہیں گذشتہ رات چاہ کھوجے والا موضع نوریہ کوریہ کا رہائشی اللہ ڈتہ زہرانی اپنے بیوی بچوں کی دوائی لیکر تھانہ دراہمہ سے ایک کلوميٹر فاصلہ پر دائی والی پل کے قریب پہنچا تو تین مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگایا ہوا تھا اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل ہنڈا سی ڈی 70چھین لیا، مزاحمت پر بیوی بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوۓ فرار ہوگئے

    ایک اور واقعہ میں بری شاہ کے رہائشی صحافی حاجی اعجاز رند کا بھتیجا سودا سلف لینے گھر سے ملتان روڈ بری شاہ کے قریب پہنچا ہی تھا کہ تعاقب میں بیٹھے ڈکیتوں نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائيکل چھین کر فرار ہوگئے دوسری طرف علاقہ میں بلیئرڈ کلب کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے سکولوں میں پڑھنے والے بچے نشہ اور جوا کی لت میں پڑنے لگے ہیں ،

    علاقہ مکینوں جن میں عظمت خان، جلیل احمد، سجاد حسین، احمد علی و دیگر کا کہنا ہے کہ دراہمہ پولیس کو بارہا اطلاع دی کہ بلیئرڈ کلب پر جوا اور نشہ کا بے تحاشہ استعمال ہورہا ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے مگر علاقہ پولیس نا تو بلیئرڈ کلب کے سرپرستوں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور نا جوا کھیلنے والوں کے خلاف کوئی ایکشن لیا جسکی وجہ سے نوجوان نسل کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے

    شہریوں ے نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے چوروں ،ڈکیتوں اور بلیئرڈ کلب مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ، اس معاملے پر جب ایس ایچ او دراہمہ سے مؤقف لینا چاہا تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی-

  • پورے ملک میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم استحصال منایاگیا

    پورے ملک میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم استحصال منایاگیا

    سیالکوٹ،کندھ کوٹ ،ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی نمائندگان)پورے ملک میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم استحصال منایاگیا
    سیالکوٹ سے سٹی رپورٹرشاہدریاض کی رپورٹ کے مطابق یوم استحصال کشمیر ، کشمیر بنے گا پاکستان۔ ریسکیورز نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی میں شرکت کی۔

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقدہ ریلی و جلوس میں۔ریسکیورز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اظہار یکجہتی کی ریلی کے دوران ریسکیورز نے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریلی میں شمولیت کا مقصد اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے اور انشا اللہ جلد مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ ختم ہو گا اور کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

    کندھ کوسے نامہ نگار مختیاراعوان کی رپورٹ کے مطابق ضلع کشمور کندھ کوٹ میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی۔

    ریلی میں شریک لوگوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور بھارت کی کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و جبر کے خلاف نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی اور دیگر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے، ہم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،

    اقوام متحدہ کو کشمیریوں کے ظلم کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ضلع کشمور اور کندھ کوٹ کی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ متحد ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت کا استعمال کرنے دیں اور کشمیریوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

    آخر میں اقوام متحدہ سے مشترکہ طور پر درخواست کی گئی کہ وہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و جبر کا سلسلہ بند کروائیں-

    ڈیرہ غازیخان سے نامہ نگار شہزاد خان خی رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان آرٹس کونسل میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر ،آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان ،ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک ،ڈی پی او حسن افضل ،صدر بار قیصر عباس خٹک،ممبر صوبائی علماء بورڈ مولانا محمد خان لغاری، محکموں کے افسران و ملازمین،وکلاء،تاجر صحافی برادری،علمائے کرام،
    سول سوسائٹی سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    سیمینارمیں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی طرف سے کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے قراداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ طلبا وطالبات نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملی نغمے پیش کئے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے بارے ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد کشمیریوں کی آزادی جدوجہد کو اجاگر کرنا ہے۔ایک کروڑ سے زائد کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہ ملنا عالمی قوتوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔کشمیریوں پر مظالم سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کی آواز ہر فورم تک پہنچائی جائیگی۔

    ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم استحصال پر کشمیری شہداء کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بحثیت قوم عہد کرتے ہیں کہ کشمیر کی آزادی کیلئے ہم سب ایک ہیں۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ 5اگست2019کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے اقوام متحدہ کے چارٹر کو پامال کیا۔ڈیرہ غازیخان کی غیور عوام کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں۔کشمیر معاملے پر ہم متحد ہیں،بھارتیوں کے کالے کرتوتوں کو بےنقاب بےحد ضروری ہے۔کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا احساس پوری دنیا میں اجاگر ہورہا ہے۔

    ڈی پی او حسن افضل نے کہا کہ کشمیر واحد ریاست ہے جہاں دہشتگردی کی سرپرستی خود بھارتی حکومت کررہی ہے۔کشمیری اراضی کو بھارتی شہری خرید سکتے ہیں یہ حق تلفی نہیں ہونے دی جائیگی ۔صدر بار قیصر عباس خٹک نے کہا کہ پاکستانی قوم دل وجان سے کشمیریوں کے ساتھ ہے۔وہ دن دور نہیں جب کشمیری اپنی آزادی چھین کر پاکستان سے الحاق کریں گے۔ممبر صوبائی علماء بورڈ مولانا محمد خان لغاری،حافظ احمد حسن اور دیگر نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔سیمینار میں کشمیریوں کی آزادی اور ملکی سالمیت کیلئے دعا بھی کی گئی۔ کمپیئرنگ کے فرائض محبوب حسین جھنگوی نے انجام دیئے۔

  • پڈعیدن: علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

    پڈعیدن: علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں

    نوشہروفیروز،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پڈعیدن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

    ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی 2بوگیاں نوشہروفیروز کے شہر پڈعیدن کے قریب پٹری سے اترگئیں جس کی وجہ سے اپ ٹریک بند ہو گیا۔

    علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے سیالکوٹ جارہی تھی، خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    ڈی ایس ریلوے کے مطابق ریلیف ٹرین کو حادثے کےمقام پر پہنچنے میں 2 گھنٹے لگیں گے جبکہ کراچی سے پنجاب جانے والی دیگر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشن پر روک دیا گیا ہے۔

  • تلہ گنگ:سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء ملک سلیم اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    تلہ گنگ:سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء ملک سلیم اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

    تلہ گنگ، باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک )سابق صوبائی وزیر پاکستان مسلم لیگ ن کے بزرگ رہنماء ملک سلیم اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    ان کی نماز جنازہ آبائی علاقے تلہ گنگ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سابق سینیٹر چوہدری تنویر احمد خان، سابق صوبائی وزیر چودھری محمد ریاض گوجر خان، سابق صوبائی وزیر چوہدری شیر علی، سابق ایم این اے سردار منصور حیات ٹمن، سابق ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ، سابق صوبائی وزیر سردار غلام عباس خان، سابق کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض جیلانی، کرنل ریٹائرڈ عابد خان نیازی سمیت اعلیٰ سول و فوجی حکام، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

  • سیالکوٹ : پولیس کے شہداءان کی فیملیوں کو سلام جنہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی- شاہد ریاض

    سیالکوٹ : پولیس کے شہداءان کی فیملیوں کو سلام جنہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی- شاہد ریاض

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر)پولیس کے شہداءان کی فیملیوں کو سلام جنہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی- شاہد ریاض
    4اگست کو شہدائے پولیس ڈے پرشہید پولیس افسران سے بھرپور اظہار محبت کا اظہار کرتے ہیں اورپولیس کے اُن تمام شہید افسران و اہل کاروں اور ان کی فیملیوں کو سلام جنہوں نے ملک و قوم کیلئے اپنی جان قربان کر دی لیکن فرض کی ادائیگی سے پیچھے نہیں ہٹے یہ بات پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک باغی ٹی وی کے سیالکوٹ میں نمائندے شاہدریاض نے شہدائے پولیس ڈے کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہی

    شاہد ریاض نے کہا کہ شہدائے پولیس ڈے کے موقع پر پولیس کے اُن جاں نثارغازیوں کو بھی سلام جنہوں نے عمر بھر کی معذوری برداشت کرلی لیکن کسی دہشت گرد کےآگے نہیں جھکےملک و قوم پر آنچ نہ آنے دی،پولیس کے بہادرافسران اورجوان ہمارے محافظ ہیں جن کی بدولت ہماری عزتیں محفوظ ہیں ہم سکون سے کاروبار کرتے ہیں اور ہم سکون کی نیند سوتے ہیں

    ملک وقوم کی سلامتی کیلئے جام شہادت نوش کرنے والے شہید افسران و اہل کار صرف فورسز کے ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے ہیروز ہیں،
    پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں سے وابستہ غازیوں اور شہیدوں پر پوری قوم کو فخر ہے کیونکہ امن کا قیام اِنہی غازیوں اور شہیدوں کی قربانیوں کا ثمر ہے،

  • تنگوانی :جسقم  کے کارکنوں نے کارونجھر جبل بیچنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

    تنگوانی :جسقم کے کارکنوں نے کارونجھر جبل بیچنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی پریس کلب میں جسقم تنگوانی کے کارکنوں نے کارونجھر جبل کے بیچنے کی خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
    تفصیلات کے مطابق جسقم تنگوانی کے کارکنوں روپلو باجکانی،فائق ، منصور ملک اور دوسرے نے ہاتھوں میں پلی کارڈ اٹھا کر پریس کلب تنگوانی میں کارونجھر جبل کے بیچنے والے کے خلاف نعرہ لگاتے رہے انھوں مزید کہا کہ قومی ادارے بیچنے والے شرم وحیاء کروسندھ حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی

    تنگوانی کے قریب 8 سالہ لڑکا نہرمیں ڈوب کر جاں بحق
    تنگوانی شہر کے قریب راجواہ میں 8 سال بچہ گل ملک ڈوب کر ہلاک ہوگیا ، ماں صدمے سے نڈھال اور غشی کی کیفیت طاری

  • سیالکوٹ :ڈکیتی کی واردات،مسجد ڈیوٹی پرموجود اہلکارکا ڈاکوؤں سے مقابلہ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سےشہری ہلاک

    سیالکوٹ :ڈکیتی کی واردات،مسجد ڈیوٹی پرموجود اہلکارکا ڈاکوؤں سے مقابلہ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سےشہری ہلاک

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ڈکیتی کی واردات،مسجد ڈیوٹی پرموجود اہلکارکا ڈاکوؤں سے مقابلہ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیرہلاک
    سیالکوٹ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہابپورہ روڈ گوجرانوالہ کے رہائشی محمد عارف جو نجی بنک سے 15 لاکھ 45 ہزار رقم لے کر نکلا تو دو ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اس سے رقم چھینی اسی دوران قریبی مسجد پر سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکار نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوئوں پر فائرنگ کی جو ڈاکو جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جوابی فائرنگ سے قریبی کھڑا 27 سالہ محمد تعظیم جو کہ پی ٹی سی ایل کا ملازم تھا سر میں گولی لگنے سے جانبحق ہو گیا۔

    ڈاکوؤں نے واردات کے بعد شہابپورہ پل کے نیچے سے عامر شکیل نامی شہری سے موٹرسائیکل اور ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھینی اور پرانی موٹرسائیکل پھینک کر عامر شکیل کی موٹرسائیکل پر فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی طارق محمود اور پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئی مقتول محمد تعظیم تین بچوں کا باپ تھا اور جوگو چک چپراڑ روڈ کا رہائشی تھا۔ترجمان پولیس نے رابطہ پر بتایا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ:مشہورمارکی اور ہوٹل گرین ایپل ریسٹورینٹ میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ:مشہورمارکی اور ہوٹل گرین ایپل ریسٹورینٹ میں آگ لگ گئی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)مشہورمارکی اور ہوٹل گرین ایپل ریسٹورینٹ میں آگ لگ گئی
    تفصیل کے مطابق گذشتہ رات سیالکوٹ کی مشہور مارکی اور ہوٹل گرین ایپل ریسٹورینٹ نزد کمانوالہ میں آگ لگ گئی۔ آگ ویلڈنگ کے کام دوران شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ نے حال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،

    ریسکیو 1122 نے بروقت پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں8 ریسکیو وہیکلز نےآپریشن میں حصہ لیا۔ ریسکیو 1122 نے ڈیڑھ گھنٹے کی انتھک کوشش کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا۔

    بقول مالک آگ لگنے سے تقریبا 5کروڑ روپے مالیت کا فرنیچر اور کارپیٹ وغیرہ جل گیا جبکہ ریسکیو کی بروقت کاروائی سے 15کروڑ مالیت کے سامان اور ریسٹورینٹ کو بچا لیا گیا۔