Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا: 4 اگست یوم شہداء پولیس کے سلسلہ میں پروقار تقریبات

    سرگودھا: 4 اگست یوم شہداء پولیس کے سلسلہ میں پروقار تقریبات

    سرگودھا،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک شاہنواز جالپ سے)4 اگست یوم شہداء پولیس کے سلسلہ میں پروقار تقریبات
    4 اگست یوم شہداء پولیس کے موقع پر ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودھا میں یادگارِشہدا ء پر سلامی دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آر پی اوشارق کمال صدیقی، کمشنر محمد اجمل بھٹی، ڈی پی اومحمد فیصل کامران نے شہداء کو جذبے سے بھرپور سلام پیش کیا، یادگارِشہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ۔

    الحمراآرٹس کونسل میں یومِ شہداء کے حوالے سے پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شہدا کے ورثاء نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی، کمشنر محمد اکمل بھٹی،ڈی پی او محمد فیصل کامران ودیگر افسران نے شرکت کے علاوہ صدر چیمبر آف کامرس، انجمن تاجران ، سیکرٹری بار اور سول سوسائٹی نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔

    تقریب میں شہدا کو ملی نغموں اور بچوں کی تقاریر کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ سرگودھا پولیس اپنے شہدا کی وارث ہے۔ شہداء کے ورثاء کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جارہا ہے۔کمشنر محمد اجمل بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں میں شہادت کا جزبہ قابلِ ستائش ہے۔ کسی عظیم مقصد کے لیے ہی جان قربان کی جاسکتی ہے۔سروس کے دوران وطن پر مر مٹنے کے جذبے کو قریب سے دیکھا ہے۔

    آرپی او شارق کمال صدیقی نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ دو دن قبل تھانہ مکڑوال کے علاقے میں اشتہاریوں سے مقابلہ کے دوران ہیڈ کنسٹیبل محمد علی نے جام شہادت نوش کیا ہے اور یوں ایک تازہ پھول اس گلدستے میں شامل ہوا ہے ۔ ہر شہادت ہمارے جذبے کو مزید بلند کرتی ہے۔ ہم اپنے خون سے امن وامان برقرار رکھنے کے عہد پر قائم ہیں۔

    2017 سے قبل شہید ہونے والے سرگودھا پولیس کے شہداء کی فیملیز میں پلاٹ کی تقسیم کی جا رہی ہے ابتدائی طور پر آٹھ فیملیز میں پلاٹ تقسیم کئے جا رہے ہیں جو آئندہ دنوں میں تمام شہدا کو پلاٹ دیے جائیں گی۔آر پی او شارق کمال صدیقی،کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے شہداء کی فیملیز میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔آخر میں پولیس شہداء کے خاندانوں کو پر تکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔

  • گوجرخان : بیول کے علاقہ میں سابق کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    گوجرخان : بیول کے علاقہ میں سابق کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )بیول کے علاقہ میں سابق کونسلر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    تھانہ گوجرخان کے علاقہ جبر روڈ بیول میں قتل کی لرزہ خیز واردات سابق کونسلر چوہدری محمد شکیل کو ڈاکخانے کے پاس فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

    مقتول بیول کے سابق کونسلر اور علاقہ کی ہردلعزیز شخصیت تھے ،گوجرخان پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے قتل کی واردات جمعرات کی شام کو رونما ہوئی ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے

  • تنگوانی : یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

    تنگوانی : یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی

    تنگوانی، باغی ٹی وی ( نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی میں یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی
    تفصیلات کے مطابق آج تنگوانی میں قومی امن کامیٹی کے جانب سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت محمد سچل شیخ، الٰہی بخش،حضور بخش،خادم حسین ،علی گوہر،شعبان نندوانی اور دیگر رہنماؤں کے قیادت میں نکالی گئی ۔

    جبکہ نادرا چوک سے وین اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی ہے،دوسری جانب ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پینا فلیکس اٹھا کر پاکستان کشمیر کے حق میں نعرے بلند کئے ۔

  • میہڑ:بڑھتی بدامنی،پولیس کے خلاف شہری اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ:بڑھتی بدامنی،پولیس کے خلاف شہری اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)بڑھتی بدامنی،پولیس کے خلاف شہری اتحاد کا احتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق میہڑمیں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہری اتحاد کے چئرمین نیاز علی برڑو اور ڈاکٹر غلام عباس مہیسر کی قیادت میں دوسرے دن بھی سول سوسائٹی کادعاچوک سے گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،پولیس کے خلاف نعرے بازی،ضلع دادو اور تعلقہ میہڑمیں بدامنی پر قابو پانے کیلئے ایس ایس پی دادو عبدالخالق پیزادہ کو ہٹانے کامطالبہ
    یہ بھی پڑھیں
    میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،انڈس ہائی وے پر دھرنا،شدید نعرےبازی

    میہڑ: بدامنی پولیس کیخلاف شہری دوسرے بھی دن تپتی دھوپ میں احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

  • میرپورخاص : دعوت اسلامی کے زیراہتمام شجرکاری مہم جاری ہے

    میرپورخاص : دعوت اسلامی کے زیراہتمام شجرکاری مہم جاری ہے

    میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے زیراہتمام شجرکاری مہم زور و شور سے جاری ہے،اسی طرح کا ایک پروگرام میرپورخاص کے نذیر حسین پارک میں ترتیب دیا گیا، جہاں مبلغ دعوت اسلامی ریحان عطاری نے دنیا بھر میں دعوت اسلامی کی خدمات پہ روشنی ڈالی اور آخر میں شجرکاری مہم کے انچارج مبلغ دعوت اسلامی علامہ منصور عطاری قادری نے قرآن وحدیث سے درخت لگانے اور انکی نگہداشت کرنے کے فضائل بیان کئے ،

    تقریب میں پیپلز پارٹی سٹی میرپورخاص کے صدر چیئرمین حاجی حنیف میمن چیئرمین حاجی فاروق ملک حاجی محمد علی چیئرمین خلیل احمد نائب چیئرمین یونس غوری صحافی حیات قریشی صاحبزا دہ حسنین راجپوت کونسلر لیاقت شاہ کاشف اقبال فیصل راجپوت شاہزیب شاہ محمدعلی بھرگڑی فرخ راجپوت کے علاوہ دعوت اسلامی میرپورخاص کے ذمہ داران مختلف میڈیا چینلز کے نمائندے صحافی حضرات اور دیگر لوگوں نے شرکت کی، واضح رہے کہ دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم میں میرپورخاص میں 26000 پودے لگانا اور انکی نگہداشت کرنے کی مہم زور و شور سے جاری ہے اور نذیر حسین پارک میں اس سلسلے کا دوسرا پروگرام تھا-

  • قصور:باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ،اسلامیہ کالج کی طالبات کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

    قصور:باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ،اسلامیہ کالج کی طالبات کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

    قصور،باغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو) باغی ٹی وی کی خبرپرایکشن ،اسلامیہ کالج کی طالبات کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار،شہریوں ،عوامی وسماجی حلقوں کا باغی ٹی وی کی ٹیم کوخراج تحسین

    تفصیل کے مطابق گذشتہ روزباغی ٹی وی پر ایک خبر شائع ہوئی جس کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصورکی طالبات غیرمحفوظ،پرنسپل کودی گئی درخواست ردی کی نذر ہوگئی،بچیوں کے والدین اور سول سوسائٹی نے تشویش کا اظہار کیا تھااور خدشہ ظاہر کیا تھاکہ کالج کا پرنسپل قصور میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور والا واقعہ رونما کروانا چاہتا ہے

    یہ بھی پڑھیں
    قصور : گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصورکی طالبات غیرمحفوظ،پرنسپل کودی گئی درخواست ردی کی نذر

    جس پر ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے ایکشن لیتے ہوئے فوری کارروائی کاحکم دیا،ڈی پی او کے حکم پرگورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور کی طالبات کو ہراساں کرنے والا عظیم نامی شخص جو کہ کالج میں کھلے عام گھومتا رہتا تھاکوگرفتار کرلیاگیا ہے اوراس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی اور آج یہ ملزم قانون کے شکنجے میں آچکا ہے،

    ملزم کی گرفتاری پر عوامی سماجی حلقوں نے باغی ٹی وی اوراس کی ٹیم کا شکریہ اداکیا اور خراج تحسین پیش کیا،

    دوسری طرف ذرائع کاکہنا ہے کہ پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور نے گرفتارملزم کے ساتھی جوکہ کالج کا چوکیدار ہے کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونے دی ،اس طرح پرنسپل نےملزم کے ساتھی کالج کے چوکیدارکو بچالیا،

    عوامی وسماجی ،مذہبی اور شہری حلقوں نے چوکیدارکی گرفتاری،اس کاموبائل فون قبضہ میں لیکر وسیع پیمانے پر تحقیقات کامطالبہ کیا تاکہ دوسرے کردار بھی سامنے آسکیں اور ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہوسکے،تاکہ آئندہ تعلیمی اداروں کاماحول خراب کرنے کی کسی کوجرات نہ ہو-

  • اوچ شریف : نہ نقشہ اور نہ ہی سرکاری فیسیں،کئی منزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ دھڑلے سے جاری

    اوچ شریف : نہ نقشہ اور نہ ہی سرکاری فیسیں،کئی منزلہ عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ دھڑلے سے جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) شہر و گردونواح میں بغیر نقشہ جات اور سرکاری فیسوں کی عدم ادائیگی والی عمارتوں کی تعمیر کا سلسلہ دھڑلے سے جاری، مقامی و تحصیل انتظامیہ ” مال” بناؤ پالیسی پر عمل پیرا ، سرکاری خزانے کو آفیسران و ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں کا چونا، کمشنر بہاولپور فوری نوٹس لیں، شہری

    اوچشریف شہر و گردونواح میں کھمبیوں کی صورت راتوں رات بلند و بالا سر اٹھاتی بلڈنگز ،عدم ادائیگی سرکاری تعمیراتی فیس اور نقشہ جات کی منظوری کے بغیر عمارتوں کی تعمیر زور و شور سے جاری ہیں، جس میں مبینہ طور پر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاروں کے باقاعدہ حصہ لیکر ” خاموش” رہنے کا انکشاف ہوا ہے ،

    باوثوق ذرائع کے مطابق مین روڈ پر واقع بالمقابل ٹرک اڈہ پانچ منزلہ عمارت، عباسیہ روڈ پر قائم نصف درجن کے قریب کمرشل دوکانیں اور سی پیک انٹر چینج کے قریب نئی کمرشل تعمیرات کے مبینہ طور پر بغیر منظوری نقشہ و عدم ادائیگی سرکاری فیس بارے علم ہونے کے باوجود سرکاری اداروں کی جانب سے آنکھیں بند کرکے چپ کا روزہ رکھا جارہا ہے ، مقامی و تحصیل انتظامیہ کے کچھ ملازمین کا خفیہ طور پر اپنا حصہ لینے کی بھی اطلاعات ہیں،

    یاد رہے مبینہ غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کے ڈھانچے غیر معیاری میٹریل سے تیار ہونے اور ان فٹ ڈیزائن کے باعث مقامی لوگوں کے لیے کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا مؤجب بن سکتے ہیں، شہریوں کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے ،

  • اوچ شریف:اولیاء کرام کی سرزمین کچرا کنڈی اور گٹروں کے تعفن زدہ ٹھاٹھیں مارتے دریا میں تبدیل

    اوچ شریف:اولیاء کرام کی سرزمین کچرا کنڈی اور گٹروں کے تعفن زدہ ٹھاٹھیں مارتے دریا میں تبدیل

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) اولیاء کرام کی سرزمین کچرا کنڈی اور گٹروں کے تعفن زدہ ٹھاٹھیں مارتے دریا میں تبدیل، نہر کنارے پڑے گندگی کے انبار اور مبینہ بھتہ مافیا کی قائم شدہ غیر قانونی تجاوزات نے شہر کے حسن کو بھی گہنا دیا، ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ اور سرکاری خزانے میں ریونیو کی مد میں بھتہ خوروں کی جیب میں جانے والے ماہانہ کروڑوں روپے کی بندربانٹ مقامی و تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی زندہ مثال ثابت، کمشنر بہاولپور خصوصی توجہ فرمائیں ، شہری

    پنجاب کے متعدد مختلف شہروں میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں میں خیر مقدمی بورڈز، تعارفی تختیاں اور خوبصورت پھولدار پودے یا درخت لگا کر علاقے اور مکینوں کے ذوق کی عکاسی کرتا ہوتا ہے، جبکہ اس کے برعکس ہمارے قدیم ترین مقدس ترین مدینتہ الاولیاء کے نام سے مشہور اوچشریف شہر کا تعارف نہر کیساتھ پڑے گندگی کے انبار، تجاوزات سے اٹی سڑکوں، ابلتے گٹروں اور گردآلود گلیوں سےہوتا ہے۔

    ابوظہبی نہر کےکنارے بنی مبینہ غیر قانونی دکانوں، تھڑوں اور ہوٹلز وغیرہ کی قائم تجاوزات نے مکینوں کا گزرنا مشکل اور قومی شاہراہ کی بھاری ٹریفک کے لیے شدید مشکلات پیدا کررکھی ہیں، غیر قانونی قابضین اور بھتہ مافیا کی آئے روز نت نئی کھدائیوں کے باعث نہر کے پشتے کمزور پڑ رہے ہیں، جوکسی وقت بھی قدیمی شہر کے لئے بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں،

    باوثوق ذرائع کے مطابق مبینہ غیر قانونی تجاوزات ، تھڑوں، سرکاری زمین پر قائم ہوٹلز کا کرایہ ہزاروں روپے ماہانہ بھتہ کی صورت میں وصول کرلیا جاتا ہے، جسکی مبینہ طور پر کوئی سرکاری رسید وغیرہ تاحال منظر عام پر نہیں آسکی ہے، اور مذکورہ وصولی بجاۓ سرکاری خزانے میں جمع ہونے کے مافیا کی جیبوں میں چلی جاتی ہے، جبکہ اکثریت عارضی دکانیں، تھڑے وغیرہ مبینہ بااثر افراد کی پشت پناہی اور آشیرباد حاصل کرنے کے لیے قبضہ مافیا کو بھتہ دیکر مفت بھی حاصل کرلی جاتی ہیں، جو کہ مختلف ذاتی نوعیت کے مفادات کے تحفظ کے لئے استعمال ہورہی ہیں، اس آف دی ریکارڈ ریونیو وصولی میں سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے بارے بھی اطلاعات ہیں،

    کمشنر، ڈپٹی کمشنر بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سمیت دیگر متعلقہ محکموں سے شہریوں نے اپیل کی ہے کہ نہر کنارے قائم ان تجاوزات کو فی الفور ختم کیا جائے یا پھر مبینہ بااثر قبضہ مافیا سے ناجائز تجاوزات کا گورنمنٹ کا کرایہ نامہ بنوا کر ان سے باقاعدہ وصولیوں کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری خزانے میں جمع کروائیں تاکہ ریونیو کی اہداف کی تکمیل کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کی سرکاری آمدن میں اضافہ ہو ، اور فنڈز کی مبینہ قلت کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو شہر کے گٹروں کی حالت زار درست کروانے کا موقع مل سکے، اور نئے عملہ کی کمی کا رونا روتی میونسپل کمیٹی مزید نیا سٹاف بھی بھرتی کرے جس سے شہر کی تباہ شدہ حالت کے سدھار میں عملی طور پر کچھ بہتری دیکھنے میں آسکے اور شہریوں کی زندگیوں میں آسانیاں ممکن ہوں-

  • اوچ شریف:دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری،بستی چاکر خان کے قریب بند ٹوٹ گیا

    اوچ شریف:دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری،بستی چاکر خان کے قریب بند ٹوٹ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) دریائے ستلج کنارے نشیبی علاقوں میں تباہ کاریاں جاری، بستی چاکر خان کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے سے فصلیں برباد، زمینی راستے منقطع،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بھرنے کیلئے کوشاں، ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح بلند، آمد 132572 کیوسک اور اخراج 118472 کیوسک ریکارڈ،ہیڈ پنجند پر انتظامات مایوس کن، رات کے اوقات میں ہیڈ پنجند پر بجلی غائب ،دریائے ستلج کے سیلابی پانی میں مزید اضافے کا امکان، متعدد مواضعات میں زمیندارہ بند ٹوٹنے کے خطرے کے پیش نظر مکین پہرے پر تعینات،
    تفصیل کے مطابق دریائے ستلج کی تحصیل احمد پور شرقیہ کے نشیبی علاقوں میں تباہ کاریاں جاری ہیں گزشتہ تین دنوں میں شمس آباد موضع بقا پور، بہاول پور گھلواں میں جھانگڑہ شرقی کے قریب اور ترنڈ بشارت میں بستی چاکر خان کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، مقامی آبادی کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت بند باندھنے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں

    سیلابی ریلے نے بیٹ کے علاقوں میں تباہی مچا رکھی ہے، ان علاقوں کے سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت نے انہیں بےگھر اور بے سروسامان کر دیا ہے ان کے مال مویشی بھی سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ حکومت کی طرف سے امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں،

    دوسری جانب ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح بلند ہونے کی اطلاعات ہیں پانی کی آمد ایک لاکھ بتیس ہزار کیوسک سے زیادہ اور اخراج ایک لاکھ اٹھارہ ہزار کیوسک سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ہیڈ پنجند سے گذرنے والے سیلابی ریلے سے مواضعات کچی شکرانی، مکھن بیلہ، جاگیر صادق آباد ،رسول پور، بختیاری، چک کیہل ،کندرالہ میں درجنوں مقامات پر زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں اور کئی جگہوں پر زمیندارہ بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، لوگ اپنی مدد آپ کے تحت سیلابی پانی کو روکنے کیلئے بند مضبوط کرنے میں مصروف ہیں

    کئی جگہوں پر بندوں کی حفاظت کیلئے لوگوں نے آپس میں ڈیوٹیاں لگا رکھی ہیں مکینوں کو فصلیں تباہ ہونے کے علاوہ مچھروں کی بہتات نے پریشان کر رکھا ہے جس سے ملیریا سمیت دیگر وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے پانی کی سطح مزید بلند ہونے کے خدشات سے ملحقہ علاقوں کے مکین بھی پریشانی کا شکار ہیں سیلابی علاقوں میں گھرے متاثرین نے حکومت سے ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

  • لاہور:قلعہ محمدی سب ڈویژن سے بجلی غائب ،شہری پریشان

    لاہور:قلعہ محمدی سب ڈویژن سے بجلی غائب ،شہری پریشان

    لاہور،باغی ٹی وی :قلعہ محمدی سب ڈویژن سے بجلی غائب ،شہری پریشان، سب ڈویژن قلعہ محمدی راوی روڈ کے کئی علاقوں کی بجلی بند،گرمی اور مچھروں سے عوام بے حال،
    ایس ڈی او قلعہ محمدی کوشہری بارہا فون کرتے رہے لیکن ایس ڈی او نے کسی شہری کی کال اٹینڈ نہ کی،جب کہ لیسکو چیف آفس میں بھی متعدد بار کمپلینٹ کروانے پرکوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی،شہری جب کمپلینٹ نمبر کال کرتے ہیں تو کہا جاتارہا ہے تکلیف کیلئے معذرت چاہتے ہیں آپ کی کمپلینٹ فارورڈ کی جاچکی ہے ،ایک شہری کوکمپینٹ سنٹرسے ایک مسیج موصول ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ Dear ALAM DIN
    Your case has been registered. Your Ticket No. is 23080411000049 لیکن تاحال بجلی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی،

    ایس ڈی او قلعہ محمدی و ایکس ای این داتا دربار خواب خرگوش کے مزے لینے لگے عوام بے حال ہوکرسڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوچکی ہے ،شہریوں وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے غفلت کے مرتکب افسران کو دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والے لاہور سے تبدیل کیا جائے انہیں سزاکے طورپر کشمور ، راجنپور یا رحیم یارخان کچے کے علاقوں میں بھیجا جائے-