Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا:پریس کلب کے سامنے پٹرولیم مصنوعات بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا احتجاج

    سرگودھا:پریس کلب کے سامنے پٹرولیم مصنوعات بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا احتجاج

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہنواز جالپ) پٹرولیم مصنوعات بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے سرگودھا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھر پور شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے، احتجاجی مظاہرے کے شرکاءکی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ نا منظور، غریب نہیں غربت مکاﺅ، مار گئی مہنگائی، غریبوں کو جینے دو، حکمرانو اپنی مراعات ختم کرو، اور حکمرانو اپنی عیاشیاں ختم کرو جیسے نعرے بھی لگائے جاتے رہے،

    ضلعی صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ چوہدری اکمل جسپال جنرل سیکرٹری رائے منیر احمد کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف دہشتگرد دھماکے کر رہے ہیں، اور دوسری طرف حکومت نے پٹرول بم گرا دیا ہے، اس وقت مزدور اور عوام پس رہی ہے، خرچے آمدن سے کہیں زیادہ بڑھ گئے ہیں، غریب عوام کا معاشی قتل عام بند کیا جائے، مہنگائی کے نام پر سیاست کرنے والے آج عوام پر مہنگائی کا قہر برسا رہے ہیں،

    نا اہل حکمران ٹولہ آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر ظلم بند کرے، عوام الیکشن میں ان نا اہل حکمرانوں کا احتساب کریں گے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے حقوق کی جنگ جاری رکھے گی، انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم اور بے حسی کی انتہا ہے، مہنگائی مارچ کرنے والے غربت مکاﺅ مہم چلا رہے ہیں،

    حکمرانوں کی شاہ خرچیاں پوری نہیں ہو رہیں، جبکہ عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں، اشرافیہ پر ٹیکسز لگانے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، عوام الیکشن میں ان حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے، ہمیشہ عوام کی آواز بنتی رہے گی اور عوام کےلئے مہنگائی کی اس لہر کا مقابلہ کرنے کےلئے سستے تندور اور سستے سہولت بازار کا انعقاد کرتی رہے گی،

    عوام کےلئے مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کےلئے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے، اور مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • ڈی جی خان :ٹریکٹر فیکٹری کے قریب گھریلو رنجش پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

    ڈی جی خان :ٹریکٹر فیکٹری کے قریب گھریلو رنجش پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان ) تھانہ گدائی ٹریکٹر فیکٹری کے قریب گھریلو رنجش پر بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا
    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد، ڈی ایس پی سرکل سٹی اور ایس ایچ او تھانہ گدائی موقع پر پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق منیر احمد ولد فیض محمد نے اپنی سگی ماں کو گھریلو رنجش پر نماز کی حالت پیچھے سے سر پر کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا
    ملزم کی گرفتاری کے لئے تھانہ گدائی پولیس کا تحرک جاری ہے۔

    لاش کو پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا جا رہا ہے۔ملزم کے خلاف میرٹ پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جاۓ گی

  • کوٹ مبارک:شہداء نےجانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا مقام بلند کیا

    کوٹ مبارک:شہداء نےجانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا مقام بلند کیا

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم ) ہمارے شہداء جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کی خدمت میں اپنا مقام بلند کر گئے ۔
    معاشرے میں ہماری فورس کا کردار ہمیشہ مثبت رہا

    ڈیرہ غازیخان صدرسرکل ڈی ایس پی فیاض الحق تھانہ شاہصدردین کے ایس ایچ او شاہد عباس بھنبھان اور ان کی ٹیم جن میں ایس آئی عرفان مصطفےٰ کانسٹیبل محمد رفیق، حافظ زاہد سیکورٹی انچارج نے شہداء کی قبروں پر فاتحہ دیا ،جس میں ایلیٹ فورس کے شہید محمد سلیمان جروار پنجاب پولیس فورس کے شہید محمد نعیم حیدر کھوسہ پنجاب پولیس فورس کے شہید محمد سالک خوجہ

    ہم 14اگست کے موقع پر اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے جرائم کے سد باب کے لئے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کی قربانی دی

  • اوکاڑہ یونیورسٹی اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تدریسی و تحقیقی اشتراک کا معاہدہ

    اوکاڑہ یونیورسٹی اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تدریسی و تحقیقی اشتراک کا معاہدہ

    اوکاڑہ باغی ٹی وی ن(امہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تدریسی و تحقیقی اشتراک کا معاہدہ
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ یونیورسٹی اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پہ دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے مینجمنٹ سائنسز، سائیکالوجی، ہیلتھ سائنسز، لائف سائنسز، فوڈ سائنسز، نیوٹریشن، بائیو سائنسز اور بائیو کیمسٹری جیسے شعبہ جات میں تعلیمی و تحقیقی تعاون کے مختلف اقدامات پہ کام کیا جائے گا۔

    اس معاہدے کی شرائط اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد اور نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور کے مابین ایک آن لائن میٹنگ میں طے پائیں۔ اس موقع پر نور یونیورسٹی کے رجسٹرارحنان مجتبی اور اکاڑہ یونیورسٹی سے ڈاکٹر ثاقب جمیل، ڈاکٹر فیصل نصار، ڈاکٹر سائرہ ستار، ڈاکٹر فرخندہ یاسمین، ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈاکٹر امجد علی اور عائشہ جبار بھی موجود تھے۔

    معاہدے میں دونوں جامعات نے مختلف اقدامات پہ اتفاق رائے کیا جن میں اساتذہ اور طلباء کا تبادلہ، پیشہ وارانہ تربیت کے سیشن کا انعقاد، تدریسی دورے، کلچرل ایکسچینج پروگرام، صنعتی دورے، کیئریر کونسلنگ اور انٹرنشپ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ باہمی اشتراک سے ورکشاپس، سیمینارز اور کانفرنسز بھی منعقد کروائی جائیں گی۔ نور انٹرنیشنل یونیورسٹی اکاڑہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کو ریسرچ پراجیکٹس میں بھی معاونت فراہم کرے گی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے لائف سائنسز اور ہیلتھ سائنسز کے طلباء کےلیے نور یونیورسٹی کی لیبارٹریوں اور ان سے منسلک ہسپتالوں کے دوروں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

    نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سےدور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے والی نئے ڈگری پروگرامز بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

    معاہدے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر واجد کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی اپنی تدریسی و تحقیقی کوالٹی کو بہتر بنانے اور طلباء کو جدید تعلیم اور سہولیات کی فراہمی کےلیے نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وسائل، تجربات اور سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

  • اوکاڑہ : اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ کی گاڑی ڈرائیور سمیت پکڑی گئی

    اوکاڑہ : اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی دودھ کی گاڑی ڈرائیور سمیت پکڑی گئی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر اورمحکمہ فوڈ اتھارٹی کی حساس ادارے کی نشاہدہی پر کاروائی جعلی دودھ کی گاڑی ڈرائیور سمیت پکڑ لی گئی ۔
    تفصیلات کے مطابق رینالہ خورد اسسٹنٹ کمشنر اورمحکمہ فوڈ اتھارٹی کی حساس ادارے کی نشاہدہی پر اندرون جی ٹی روڈ انوار شہید کالونی پل کے قریب کارروائی، جعلی دودھ کی گاڑی ڈرائیورسمیت پکڑ لی گئی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گاڑی میں 5 ہزار لیٹر جعلی دودھ موجود تھا ،دودھ والی گاڑی ہڑپہ سے سپلائی کے لیے رینالہ خورد آرہی تھی

    ڈرائیور کے مطابق دودھ مبینہ طور پر سرکاری ادارے میں سپلائی کیا جانا تھا اسسٹنٹ کمشنر اور فوڈ اتھارٹی کی نگرانی میں دودھ کو مقامی نہر میں ضائع کر دیا گیا جبکہ سٹی پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا

  • میرپورخاص:2013 میں جاری کئے گئے لیز نوٹیفیکیشن پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا

    میرپورخاص:2013 میں جاری کئے گئے لیز نوٹیفیکیشن پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )2013 میں جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا . سابقہ بلدیاتی سٹی گورنمنٹ بھی مال بناتی رہی ، موجودہ میئرعبدالرؤف غوری اور ڈپٹی میئر جنید بلند میرپورخاص کے شہریوں کے اس اہم ترین مسئلے پر خاموش ہیں ،جبکہ نوٹیفیکیشن 2013 میں جاری کیا جاچکا ہے
    باغی ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند برس پہلے میرپورخاص کے گنجان آبادی والے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کاغذات میں ختم ہو جانے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے نئی لیز کرانے کے لئے ایک نوٹیفیکیشن ارسال کیا گیا تھا ، جس پر سابقہ حکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا بلکہ اپنے پرائیویٹ ایجنٹوں کے ذریعے من پسند بااثر افراد کی اور منہ مانگی رقم لیکر شرفاء کو کاغذات بناکر دئیے گئے ،

    پرائیویٹ ایجنٹ جس کے لوٹ مارکے طریقہ کار سے معصوم عوام خوف کھاتے ہیں، اسے حکمران پارٹی کے سیاسی بازیگروں کی مکمل آشیرباد حاصل ہے ، کھلم کھلا میرپورخاص کے معصوم شہریوں سے لیز کے نام پہ رقم لوٹتا رہاہے جبکہ 2013 سے 2023 تک اور تاحال میرپورخاص کی سٹی گورنمنٹ پر بلا شرکت غیرے پیپلز پارٹی کا قبضہ رہا ہےمگر 10 سال کا عرصہ گذرنے کے بعد بھی میرپورخاص کی عوام کے لئے اب تک لیز تو کیا کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا گیا، صرف ایک نالہ بنایا جارہا ہے جو شہری عوام کے لئے وبال جان بن گیا ہے ،

    میرپورخاص کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹیلائٹ ٹاؤن کی لیز کا مسئلہ پیپلز پارٹی کبھی حل نہیں کریگی کیونکہ یہاں اردو بولنے والے طبقے کی اکثیریت ہے اور یہ سب پیپلزپارٹی مخالف ووٹ بنک ہے

  • سیالکوٹ : نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد ،ڈی پی او کا نوٹس ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ : نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد ،ڈی پی او کا نوٹس ملزمان گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپوٹر شاہد ریاض)تھانہ پھلورہ کے علاقہ ککھاں والی میں نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کا معاملہ. ڈی پی او کا نوٹس ملزمان گرفتار. شہری جمشید نے نامعلوم ملزمان کے خلاف برہنہ کر کے تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے سے متعلق درخواست دی تھی.

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے بربریت کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے. ایس ایچ او تھانہ پھلورہ نے مقدمہ درج کر کے قلیل وقت میں واقعہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے.

    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی مقدمہ میں تفتیش کے دوران قانون و انصاف کے تقاضوں کو کیا جائے گا.

  • نوری آباد :کوہستان اتحاد کی میزبانی میں جرنلسٹس ،سول سوسائٹی کا ایس ایس پی آفس جامشورو کے سامنے دھرنا

    نوری آباد :کوہستان اتحاد کی میزبانی میں جرنلسٹس ،سول سوسائٹی کا ایس ایس پی آفس جامشورو کے سامنے دھرنا

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگاراللہ وسایا پالاری)کوہستان اتحاد کی میزبانی میں مختلف سیاسی و سماجی ایس یو پی جامشورو جرنلسٹس سول سوسائٹی کا ایس ایس پی آفس جامشورو کے سامنے دھرنا جاری۔

    19 جولائی کو پولیس کی سرپرستی میں گاؤں صوفن جاکرو کی زمین پر قبضہ ختم کیا جائے،گاؤں والوں پر حملہ کر کے زخمی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، ایس ایچ او لونی کوٹ سیف الرحمان سہتو کو فوری طور پر ہٹا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ریونیو کے معاملات میں پولیس کی مداخلت بند کی جائے۔ پولیس کی سرپرستی میں مقبوضہ زمین پر تعمیراتی کام بند کیا جائے

  • میہڑ: بدامنی پولیس کیخلاف شہری دوسرے بھی دن تپتی دھوپ میں احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

    میہڑ: بدامنی پولیس کیخلاف شہری دوسرے بھی دن تپتی دھوپ میں احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) بدامنی پولیس کیخلاف شہری دوسرے بھی دن تپتی دھوپ میں احتجاجاََ سڑکوں پر نکل آئے
    میہڑ میں دن بہ دن بڑھتی ہوئی بدامنی پر پولیس کے خلاف شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو اور ڈاکٹر عباس مہیسر کی قیادت میں شہری تپتی دھوپ میں روڈوں پر نکل آئے

    ایس ایس پی دادو اور پولیس انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ، مقررین نے گھنٹہ گھر چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ایس ایس پی دادو لیٹیروں اور چوروں کے ساتھ ملاہواہے کیونکہ ایس ایس دادو ڈاکٹر خالق کے دادو میں آنے سے بدامنی میں بے حد اضافہ ہواہے اور میہڑ پولیس لوٹ مار پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لیکر شہر میں امن وامان بحال کروایا جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • کوئٹہ :نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی

    کوئٹہ :نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان )نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کی نماز جنازہ کانک اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی
    نماز جنازہ میں سابق وزیر اعلیٰ چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی شریک ،نوابزادہ لشکری رئیسانی ،نوابزادہ رئیس رئیسانی،نوابزادہ میر یادگار رئیسانی نوابزادہ میر جمال رئیسانی سمیت دیگر سیاسی و قبائلی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت

    نماز جنازہ میں کوئٹہ، مستونگ، کانک ، نوشکی اور صوبے کے دیگر علاقوں سے ہزاروں افراد نے شرکت کی نوابزادہ ہارون رئیسانی کی جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آرنر اور سلامی پیش کی ،نوابزادہ میر ہارون رئیسانی کو کانک کے شہداء قبرستان میں شہداء کے پہلومیں سپر دخاک کردیا گیا

    یاد رہے گذشتہ روزکوئٹہ میں دکاندار کو جرمانہ کرنے پر جھگڑا، نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے سمیت تین ہلاک ہوگئے تھے،فائرنگ کے واقعہ میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کے بھتیجے نوابزادہ ہارون رئیسانی اور ان کے محافظ سمیت تین افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئےتھے،
    ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی بلوچستان نعیم بازئی کے مطابق نوابزادہ ہارون رئیسانی بلوچستان فوڈ اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات تھے انہیں سرکاری ڈیوٹی کے دوران قتل کیا گیا

    ایس پی سریاب ضیا مندوخیل کے مطابق واقعہ بدھ کی رات کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ایک نجی بس ٹرمینل کے قریب پیش آیا جہاں نوابزادہ ہارون رئیسانی بطور فوڈ اتھارٹی کے افسر کے طور پر چھاپہ مارنے پہنچے تھے،وہ جوس اور خوردنی اشیاء فروخت کرنے والی دکانوں کا معائنہ کررہے تھے۔
    انہوں نے بتایا کہ ہارون رئیسانی نے بس ٹرمینل سے ملحقہ ایک دکاندار کو جرمانہ کیا تو ان کی وہاں موجود بس ٹرمینل کے مالک کے بیٹے میر برہمداغ لہڑی سے تلخ کلامی ہوگئی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی نعیم بازئی کے مطابق کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے نوابزادہ ہارون رئیسانی کو روکا گیا جس کی وجہ سے تلخ کلامی ہوئی۔
    انہوں نے بتایا کہ ہارون رئیسانی کے ساتھ ایک سرکاری محافظ بھی تھا۔ دونوں کو سرکاری ڈیوٹی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

    ایس پی سریاب کے مطابق تلخ کلامی سے بات ہاتھا پائی تک پہنچی ۔اس دوران نوابزادہ ہارون رئیسانی کے سرکاری محافظ لیویز اہلکار اور بس ٹرمینل کے مالکان اور ان کے محافظوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین افراد کی موت ہوگئی۔
    ایس پی سریاب کے مطابق قتل ہونے والوں میں نوابزادہ ہارون رئیسانی، ان کے محافط لعل محمد سومرو جب کہ دوسرے گروہ کا میر برہمداغ لہڑی شامل ہے۔

    براہمداغ لہڑی بس ٹرمینل کے مالک معروف ٹرانسپورٹر قبائلی رہنما میر فیروز لہڑی کا پوتا اور بلوچستان کی سب سے بڑی ٹرانسپورٹ کمپنی سدابہار کے مالک دولت لہڑی کا بیٹا تھا۔