Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور : گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصورکی طالبات غیرمحفوظ،پرنسپل کودی گئی درخواست ردی کی نذر

    قصور : گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصورکی طالبات غیرمحفوظ،پرنسپل کودی گئی درخواست ردی کی نذر

    قصور،باغی ٹی وی ( نامہ نگار طارق نوید سندھو) گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصورکی طالبات غیرمحفوظ،پرنسپل کودی گئی درخواست ردی کی نذر
    تفصیل کے مطابق پرنسپل گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور کو طالبات کی طرف سے دی گئی درخواست کے مطابق کالج کے سامنے ایک دکان ہے،اس دکاندار کا کالج کے چوکیدار سے یارانہ ہے وہ دکاندار اپنی دکان پر بیٹھنے کی بجائے زیادہ وقت چوکیدار کے ساتھ کالج کے گیٹ پر گذارتا ہے اورآزادانہ طور کالج کے اندرجب چاہے آتاجاتا ہے ، وہ دکان سے زیادہ وقت لڑکیوں کے کالج میں گزارتا ہے

    جس سے تنگ آکر کالج کی طالبات نے پرنسپل کو درخواست دی جس میں اسلامیہ کالج کے گارڈ پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ عظیم نامی دکاندار کے ساتھ مل کر انہیں ہراساں کرتا ہے جس پر پرنسپل نے بجائے اس گارڈ پر ایکشن کرنے کے جواب دیا کہ ہم اس پر کوئی کارروائی نہیں کر سکتے ،دوسری طرف بچیوں کے والدین اور سول سوسائٹی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا پرنسپل قصور میں بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور والا واقعہ رونما کروانا چاہتا ہے؟طالبات کے والدین ،شہری ،سیاسی اورمذہبی حلقوں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ،چیف سیکرٹری پنجاب و دیگراعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے

  • سیالکوٹ:پنجاب کےصوبائی محکموں میں ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم متعارف کرایادیاگیا

    سیالکوٹ:پنجاب کےصوبائی محکموں میں ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم متعارف کرایادیاگیا

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)پنجاب کےصوبائی محکموں میں روایتی فائل سسٹم کی جگہ ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم متعارف کرایادیاگیا
    نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صوبائی محکموں میں روایتی فائل سسٹم کی جگہ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ای فائلنگ اینڈ آٹو میشن سسٹم متعارف کرایاگیاہے اور اس سلسلہ میں پنجاب انفارمشین ٹیکنالوجی بورڈکے زیر اہتمام جناح ہال قلعہ میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران اور سٹاف کو تربیت کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید اسد رضا کاظمی ،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور،اسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر منج، اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال احسن چیمہ،سینیئر پروگرام مینیجر پی آئی ٹی بی محمد نوید اسلم، ایس این اے حافظ ظہیر نے ”الیکٹرانک فائل اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم” کے سلسلہ میں تربیتی ورکشاپ کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد دفاتر میں پیپر لیس فائل سسٹم کا فروغ اور نفاذ ہے جس کی بدولت نہ صرف سرکاری امور کی ادائیگی میں تیزی‘ جدت اور شفافیت آئے گی بلکہ سٹیشنری اخراجات میں بھی مکمل طور پر بچت ممکن ہوسکے گی ۔

  • اوچ شریف : ڈی ایچ او احمد پور شرقیہ ڈاکٹر زین احمر بھٹی کی تعیناتی سے نمایاں تبدیلی آئی ہے- حسنات شاہ

    اوچ شریف : ڈی ایچ او احمد پور شرقیہ ڈاکٹر زین احمر بھٹی کی تعیناتی سے نمایاں تبدیلی آئی ہے- حسنات شاہ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد پور شرقیہ ڈاکٹر زین احمر بھٹی کی تعیناتی سے نمایاں تبدیلی آئی ہے، ولی عہد مخدوم سید حسنات مزمل بخاری کاشف خان حاجی احمد اعوان کا مشترکہ بیان
    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف بخاری خاندان سے تعلق رکھنے والے ولی عہد مخدوم سید حسنات مزمل بخاری ہمراہ کاشف خان حاجی احمد اعوان اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈاکٹر زین احمد بھٹی کی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احمد پور شرقیہ تعیناتی سے محکمہ صحت میں نمایاں تبدیلی آئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زین احمر بھٹی نے بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جو اقدامات کیے ہیں اہالیان احمد پور شرقیہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر زین احمر بھٹی جیسے آفیسران کسی بھی محکمہ کا سرمایہ ہوتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقداما ت کریں گے

  • اوچ شریف : مہنگائی کی آڑ میں بھٹہ خشت مالکان کے بہتی گنگا میں غوطے،اینٹوں کے من مانے نرخ

    اوچ شریف : مہنگائی کی آڑ میں بھٹہ خشت مالکان کے بہتی گنگا میں غوطے،اینٹوں کے من مانے نرخ

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) مہنگائی کی آڑ میں بھٹہ خشت مالکان کی بھی چاندی، بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اینٹوں کے مرضی کے نرخ وصول کرنا شروع کر دیئے، مقررکردہ نرخوں کی بجائے اضافی نرخوں کی وصولی جاری ، متعلقہ محکمہ نے چپ سادھ لےلی، انتظامیہ اے سی کمروں سے نکل کر اینٹوں کی زائد نرخوں پر فروخت روک کر کنٹرول نرخ پرفروخت کو یقینی بنائے، شہری سراپا احتجاج ۔

    مہنگائی کے عفریت نے غریب سفید پوش طبقہ کا کچومر نکال کر رکھ دیا ہے وہیں شہر بھرمیں بھٹہ خشت مالکان بھی پیچھے نہیں رہے ، بعض بھٹہ خشت مالکان نے مہنگائی کی آڑ میں حالیہ جاری مصنوعی منافع خوری کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے خود ساختہ اینٹوں کے نرخوں میں غیر معمولی اضافہ کرکے تعمیراتی شعبے کو تباہ کرنے کی ٹھان لی ہے جبکہ محکمہ انڈسٹری کے ضلعی افسران نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بھٹہ خشت مالکان نے مہنگائی کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے اینٹوں کے نرخوں میں بھی من مانا اضافہ کرکے تعمیراتی شعبے کو تباہ و برباد کرنے کی حکمت عملی مرتب کر لی ہے جس کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہے ، محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑرہے ہیں۔

    شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ اینٹوں کے نرخوں پر بھی توجہ دی جائے اور سرکار ی محکموں کے ذمہ داران کو کڑی نگرانی کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ خود ساختہ مہنگائی کا خاتمہ ممکن ہو سکے

  • اوچ شریف :ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح بلند، دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری

    اوچ شریف :ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح بلند، دریائے ستلج کی تباہ کاریاں جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح بلند، آمد سوا لاکھ کیوسک ہو گئی، دریائے ستلج کی نشیبی علاقوں میں تباہ کاریاں جاری، جھانگڑہ شرقی کے قریب زمیندارہ بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں تباہ،رہائشی مکانات بھی پانی میں گھِر گئے، پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان، بیٹ کے مکینوں پر قیامت صغری ٹوٹ پڑی ہے جانوروں کا چارہ اور سال بھر کی روزی کا زریعہ فصلیں دریا برد، چارے کی قلت سے پریشان مویشی پال افراد نے گھر میں پڑی گندم بھی مویشیوں کو کھلانا شروع کر دی، رابطہ سڑکیں بند اور شہر سے ملانے والے پل دریا برد ہونے سے مشکلات میں اضافہ، ضلعی انتظامیہ سے امدادی کیمپ اور متاثرہ علاقوں میں کشتی سروس مہیا کرنے کا مطالبہ،

    دریائے چناب کے بعد دریائے ستلج میں پانی کی مقدار میں اضافے کے سبب ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے پانی کی آمد سوا لاکھ کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ گیارہ ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ملحقہ نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی نے تباہی مچا دی ہے اور مجموعی طور پر ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں، گزشتہ روز جھانگڑہ شرقی بہاولپور گھلواں کے مقام پر زمیندارہ بند ٹوٹنے سے تیز رفتار سیلابی ریلے نے دیکھتے ہی دیکھتے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی نے رہائشی مکانات کو گھیرے میں لے رکھا ہے،

    جبکہ موقع پر موجود محکمہ انہار کے اہلکاروں کے مطابق دریائے ستلج کےسیلابی پانی کی سطح میں مزید اضافے کا امکان ہے جس کے باعث بیٹ کے علاقوں میں مقیم افراد کی پریشانیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کی تیار فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور مال مویشیوں کیلئے چارے کی کمی کے باعث گھر میں پڑی گندم بھی کھلانے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ شدید مہنگائی کے دور میں سیلابی صورتحال نے بیٹ کے مکینوں پر قیامت صغری ڈھا دی ہے،

    رابطہ سڑکیں بند ہیں اور شہروں کو ملانے والے پل بھی دریا برد ہو گئے ہیں ایسے میں حکومت کی طرف سے کوئی امدادی سرگرمیاں شروع نہیں کی گئیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں اپنے گھروں تک رسائی اور شہر سے رابطے بحال ہونے تک مفت کشتی سروس شروع کی جائے اور دیگر حفاظتی انتظامات بھی کئے جائیں

  • میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،انڈس ہائی وے پر دھرنا،شدید نعرےبازی

    میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،انڈس ہائی وے پر دھرنا،شدید نعرےبازی

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)بڑھتی ہوئی بدامنی کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے ،انڈس ہائی وے پر دھرنا،شدید نعرے بازی
    میہڑمیں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف سول سوسائٹی کا پولیس کے خلاف انڈس ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ، پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور ٹائر نذر آتش کرکہ انڈس ہائی وے کو مکمل بلاک کردیا جس کہ باعث لاڑکانہ سے کراچی آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی.

    شہریوں کا کہناہے کہ مطابق لوٹ مار، ڈکیتیاں اور قتل زور کا معمول بن گیا ہے مگر میہڑ پولیس صرف بھتا لینے اور شریف شہریوں کو پریشان کرنے میں مصروف ہے،

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ میہڑ شہرمیں بڑھتی ہوئی بدامنی کا نوٹس لیکر نااہل اورمنشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے شہر میں امن وامان قائم کروا کر شہریوں کو تحفظ دیاجائے دوسری صورت میں میہڑ پولیس کے خلاف تحریک چلائی جائیگی –

  • ڈیرہ اسماعیل خان:ایک طرف خود کش حملے،دوسری طرف حکومت نے عوام پربجلی اورپٹرول بم گرادیا -سہیل اعظمی

    ڈیرہ اسماعیل خان:ایک طرف خود کش حملے،دوسری طرف حکومت نے عوام پربجلی اورپٹرول بم گرادیا -سہیل اعظمی

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)ایک طرف خود کش حملے،دوسری طرف حکومت نے عوام پربجلی اورپٹرول بم گرادیا -سہیل اعظمی
    ایک طرف خیبرپختونخواہ حکومت میں خودکش حملوں کے باعث سینکڑوں لوگ شہید ہورہے ہیں تو دوسری جانب پی ڈی ایم کی نااہل حکومت پاکستان کی 23کروڑ روپے عوام پر بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بم گرانے میں مصروف ہے ، ان خیالات کا اظہار اانجمن تاجران صوبہ کے پی کے کے نائب صدر اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر و کالم نگار سہیل اعظمی نے تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،

    اجلاس میں سرپرست اعلیٰ حاجی کفیل احمد نظامی ، چوہدری جمیل احمد ، محمد رمضان ، محمد نواز، محمد اشرف، نعیم قریشی ، حاجی غلام سبحانی ، خلیل نمبردار ، حاجی امان اللہ، محمد زیشان ، راجہ فہد، سعید اعوان و دیگر موجود تھے ۔سہیل اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سال کی حکومت کی مثال ”کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے ”والی ہے ،پی ڈی ایم کی حکومت نے پی ٹی آئی کی نااہل حکومت کو بھی مات کرکے رکھ دیا،

    وزیروں ، مشیروں کی فوج کرپشن اور عیاشیوں میں مصروف ہے ، عوام کا گلا دبانے انہیں مہنگائی کی چکی میں پسنے اور اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں ،اگر پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الفور واپس نہ لیا گیا تو پاکستان بھر کی تاجر برادری کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کی تاجر برادری بھی تحریک چلانے پر مجبور ہوگی ۔

  • ڈی آئی خان :قتل کابدلہ ،دو بھائیوں نے مخالف کو گولیاں مارکرہلاک کرڈالا،موٹرسائیکل مکینک زد میں آکر جاں بحق

    ڈی آئی خان :قتل کابدلہ ،دو بھائیوں نے مخالف کو گولیاں مارکرہلاک کرڈالا،موٹرسائیکل مکینک زد میں آکر جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)پوٹہ اڈا پرقتل کابدلہ لینے کیلئے دو موٹرسائیکل سوار بھائیوں کی مخالف پر فائرنگ، مخالف موقع پر جاں بحق جبکہ قریبی موٹرسائیکل مکینک دکاندار بھی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، صدر پولیس نے دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

    تھانہ صدر میں طاہر آباد پوٹہ کے رہائشی 60سالہ حافظ محمد ہارون قریشی نے قتل کی دفعہ کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھتیجا محمد 42سالہ حافظ محمد ادریس ولد حافظ محمد طاہر اڈا پر پوٹہ پر واقع اپنی موٹرسائیکل مکینک کی دکان میں موجود تھا اور 39 سالہ عبدالقیوم ولد عبدالغفار سکنہ لونی حال پوٹہ اس کی دکان کے سامنے کھڑا تھا،

    اسی دوران عجب خان ، ریحان ولد نعیم قوم شے زئی سکنہ لونی موٹرسائیکلوں پر آئے جن کی عبدالقیوم کیساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی تھی ، عبدالقیوم پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے عبدالقیوم موقع پر جاں بحق جبکہ میرا بھتیجا جو دکان میں موجود تھا بھی زخمی ہوگیا، جس کو ہسپتال لے جایاجارہاتھا کہ اس نے راستے میں دم توڑ دیا، ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے، جبکہ مقتول عبدالقیوم کی ملزمان کے ساتھ قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے،

    واقعہ کی اطلاع پر صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔

  • ڈی آئی خان:ڈیرہ میں بھی ہفتہ شہدائے پولیس کا سلسلہ جاری

    ڈی آئی خان:ڈیرہ میں بھی ہفتہ شہدائے پولیس کا سلسلہ جاری

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنوازمغل)ڈیرہ میں بھی ہفتہ شہدائے پولیس کا سلسلہ جاری،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کی شہداء کی قبور پر حاضریپولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی دی،پھولوں کی چادر چڑھائیں
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پر ہفتہ شہدائے پولیس کے حوالے سے پولیس افسران کی جانب سے شہداء کی قبروں پر حاضری وسلامی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد سلیم بلوچ نے ایس ایچ اوز ڈیرہ ٹاؤن فہیم عباس ، یارک ذیشان اقبال اور صدر ارسلان خان کے ہمراہ شہید پولیس محمد جہانگیر،محمد رمضان و دیگر شہداء پولیس کی قبور پر حاضری دی

    جبکہ ڈی ایس پی پروآ سرکل سردار عالمگیر خان نے ایس ایچ او پروآ کاظم حسین کے ہمراہ شہید محمد اسلم،شہید محمد رمضان و دیگر شہداء کی قبور پر حاضری دی اور تمام شہداء کی قبروں پر قومی پرچم لہرا کر پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور شہید کے روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔

    ڈی ایس پی صدر سلیم بلوچ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور امن وامان برقرار رکھنے کی خاطر اپنے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے پولیس ہمارے ہیروز اور ہمارا فخر ہیں۔جن کی قربانیاں رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔یہی لوگ ہمارے حقیقی ہیرو اور محسن ہیں ۔ پولیس شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے پولیس افسران اور جوانوں کی جانب سے پولیس شہداء کی قبروں پر حاضری اور سلامی دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

  • میرپورخاص: سرکاری گندم کی بوریوں میں مٹی ملانے کا انکشاف

    میرپورخاص: سرکاری گندم کی بوریوں میں مٹی ملانے کا انکشاف

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزہب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص میں گندم کی قلت پوری کرنے کے لیے گندم کی بوریوں میں گندم کی مقدار کم اور مٹی کی مقدار زیادہ والی بوریاں پہنچانے کا انکشاف،ڈی ایف سی فوڈ نے غیر معیاری گندم کو چکیوں پر سپلائی کا حتمی پلان بھی ترتیب دے دیا

    ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ کو 3 لاکھ میٹرک ٹن ٹارگٹ دیا گیا تھا تاہم صرف 73 ہزار میٹرک ٹن گندم جمع کی گئی جس پر میرپورخاص میں گندم بحران کے باعث آٹے کی قیمت 150 سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کے سیکرٹری فوڈ کو لکھے گئے لیٹر کے بعد نوابشاہ سے گندم میرپورخاص پہنچنا تو شروع ہوگئی لیکن خراب گندم ہونے کا انکشاف ہوا ہے

    ڈی ایف سی فوڈ کی جانب سے خراب گندم پر موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا کہ گندم کی کوئی قلت بھی نہیں ہے اور کوئی گندم خراب بھی نہیں ہے جبکہ چکی مالکان کے مطابق مٹی زدہ گندم کرپشن کی ایک پرانی پریکٹس ہے جس کا بوجھ عوام پر آتا ہے چکی مالکان کو سرکاری ریٹ پر گندم کی بوری فروخت کی جاتی ہے لیکن اس میں مٹی کا وزن زیادہ اور گندم کا وزن کم ہونے کی وجہ سے وہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے اپنے نقصان کو پورا کرتے ہیں،ذرائع کے مطابق ڈی ایف سی فوڈ میر علی محمد خراب گندم چکی اور ملوں پر سپلائی کرنے کے لئے اپنے دفتر میں خفیہ میٹنگوں میں مصروف ہیں