Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص: سابق میونسپل کمیٹی کے کلرک پر کرپشن رشوت اور بھتہ خوری کے الزامات، انکوائری ، کراچی طلب

    میرپورخاص: سابق میونسپل کمیٹی کے کلرک پر کرپشن رشوت اور بھتہ خوری کے الزامات، انکوائری ، کراچی طلب

    میرپورخاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) سابق میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے کلرک سعد مہر کرپشن رشوت خوری اور سینٹری ورکرز سے بھتہ خوری کے الزام کی انکوائری میں کراچی طلب کڑلئے گئے ۔۔ تفصیلات کے مطابق سابقہ میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے کلرک سعد مہر جو ان دنوں میونسپل کارپوریشن میرہورخاص کے ٹاؤن سید خادم علی شاہ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ کام کر رہے ہیں کو کرپشن کرنے ، رشوت وصول کرنے اور سینٹری ورکرز سے ماہانہ بھتہ جمع کرنے کے الزام کے تحت ہونے والی انکوائری میں بیان کے لیے ذاتی طور پر کراچی طلب کر لیا گیا ۔ سندھ لوکل گورنمینٹ (بورڈ ) کے ڈائریکٹر III امجد علی پتافی کے جاری کردہ لیٹر نمبر SLGB/AO(Inquiry)GEN/2023/253 بتاریخ یکم اگست 2023 کے مطابق سعد مہر کو 2023-08-08 کو صبح گیارہ بجے کراچی میں سیکریٹری لوکل گورنمینٹ بورڈ کے سامنے پیش ہو کر بیان قلمبند کرانے حکم دیا گیا ہے ۔

  • سرگودھا: قرآن پاک میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے -حافظ محفوظ الرحمن

    سرگودھا: قرآن پاک میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے -حافظ محفوظ الرحمن

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ ) قرآن پاک میں دنیا کے تمام مسائل کا حل موجود ہے بدقسمتی سے ہم نے قرآن پاک کو چھوڑ کر مصنوعی سہاروں کو اپنا نجات دہندہ سمجھ رکھا ہے جس کی وجہ سے لوگ روز بروز معاشی اور ذہنی مسائل کا شکار ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار سرگودھا کے معروف عالم دین اور گدی نشین حافظ پیر محفوظ الرحمن نے اپنے ایک بیان میں کیا

    انہوں نے کہا کہ لوگ ادھر ادھر بھٹکنے کی بجائے قرآن پاک کی تعلیم کو اپنا شعار بنائیں اور اس سے راہنمائی حاصل کریں حافظ پیر محفوظ الرحمن نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی زندگی میں لوگوں کی بھلائی کیلئے جو کچھ کرسکتا ہوں کروں

  • سیالکوٹ :معروف سیاسی وسماجی راہنما کی کاوشوں سے یو سی 22 بن میں بجلی کا نیاٹرانسفارمرنصب

    سیالکوٹ :معروف سیاسی وسماجی راہنما کی کاوشوں سے یو سی 22 بن میں بجلی کا نیاٹرانسفارمرنصب

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) معروف سیاسی وسماجی راہنما کی کاوشوں سے یو سی 22 بن میں بجلی کا نیاٹرانسفارمرنصب
    معروف سیاسی وسماجی راہنما یو سی 22 بن حاجی پورہ فرقان طاہر کی کاوشوں سے بجلی کے نئےٹرانسفارمر کو نصب کر دیا گیا حاجی پورہ کے عوام نے فرقان طاہر کی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرقان طاہر نے اپنے والد طاہر سرفراز قریشی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خدمت کے دائرے کو وسیع سے وسیع تر بنا دیا ہے بن حاجی پورہ سلائی سکول کے قریب پورے علاقے کا بڑا ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث بن حاجی پورہ کے عوام نہایت پریشان تھے

    گرمی کی شدت میں بچوں اور بزرگوں سمیت ہر فرد کا بجلی کی بندش نے جینا محال کر لیا تھا ایسی صورتحال میں فرقان طاہر نے بھرپور جدوجہد کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ٹرانسفارمر نصب کروا کے ہمارے دل جیت لیے ہیں اس موقع پر اپنے پیغام میں فرقان طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بن حاجی پورہ کے عوام کے لیے بھرپور خدمات کرتے رہیں گے ہمارا ایمان ہے کہ جو لوگ خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں اللہ تعالی ان کے لیے راہیں ہموار کر دیتا ہے ہم اپنے علاقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے دن رات جدوجہد اور خدمت کرتے رہے گے

  • سیالکوٹ :دعوت اسلامی نے  ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغازکردیا

    سیالکوٹ :دعوت اسلامی نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغازکردیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)دعوت اسلامی نے ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغازکردیا
    دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے رکن مولانا محمد اظہر عطاری نے سیالکوٹ پولیس لائن اور دیگر سرکاری دفاترمیں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال، اے ایس پی محسن علی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنراحمد رضا۔اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرمحمد اقبال کے علاوہ متعدد ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز نے رکن شورٰی کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم میں شرکت کی،ہمارا عزم ہے پودا لگانا اور درخت بنانا ہے، پودالگانے کے بعد مرکزی مجلس شورٰی کے رکن مولانا محمد اظہر عطاری کی گفتگو

    سیالکوٹ پولیس لائن اور دیگر سرکاری دفاترمیں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا، دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت یکم اگست 2023کو ملک بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے رکن مولانا محمد اظہر عطاری نے سیالکوٹ پولیس لائن اور دیگر سرکاری دفاتر میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ دیگر کئی مقامات پر رکن شوریٰ و دیگر مبلغین دعوت اسلامی اور ایف جی آر ایف کے ذمہ داران سمیت مذہبی، سرکاری ، سماجی دیگر شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والے افراد نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودے لگائے۔

    دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شورٰی کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے پودا لگانے کےبعد گفتگو کرتےہوئے کہا کہ اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ فرماتے ہیں جو مسلمان دَرخت لگائے یا فَصل بوئے پھر اس میں سے جو پرندہ یا اِنسان یا چوپایا کھائے تو وہ اس کى طرف سے قیامت تک صَدَقہ شُمار ہو گا۔ رکن شورٰی نے مزیدکہا کہ وہ سات چیزیں جن کا ثواب مرنے کے بعد بھی انسان کو ملتا رہتا ہے ان میں ایک درخت لگانا بھی ہے۔ رکن شورٰی نے کہا کہ اگست کے پورے ماہ ایف جی آر ایف کی جانب سے شجر کاری مہم چلتی رہے گی ہم نے پودا لگانا اور اسے درخت بنانا ہے، لہذا تمام عاشقان رسول ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے خود بھی اور اپنے بچوں، پڑوسیوں سے بھی پودے لگوائیں یہ آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا ۔

  • سیالکوٹ :ریسکیو 1122 نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے

    سیالکوٹ :ریسکیو 1122 نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے
    ریسکیو 1122میڈیا ترجمان سیالکوٹ کے مطابق سینٹرل ریسکیو1122اسٹیشن پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی سربراہی میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ونگ اور اسٹیشنز انچارجز شامل تھے۔ ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب نے ماہانہ کارکردگی کا مختصراََ جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو کنٹرول کو26049 فون کالز موصول ہوئیں جس میں سے2324ایمرجنسی کالز تھیں جب کہ باقی بوگس اور غیر ضروری کالز تھیں۔

    ایمرجنسی کالز میں 756 سڑک کے حادثات،40آگ لگنے کے واقعات، 55 کرائم ایمرجنسییز،1051میڈیکل ایمرجنسیز،4 ڈوبنے کے واقعات93 بلندی سے گرنے کے واقعات اور325 ریسکیو آپریشنز جن میں جانوروں کو ریسکیو کرنا شامل ہے کی کالز موصول ہوئیں۔ ریسکیو1122نے بروقت کارروائی کر کے2903مریضوں میں سے450مریضوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد مہیا کی، 2453 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کرنے کہ بعد زندہ ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ 59 مریض ہسپتال منتقلی کے دوران یا جائے حادثہ پر انتقال کر گئے۔

    ریسکیو1122نے کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت6تربیتی سیشن میں 85لوگوں کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے بچنے کی تربیت فراہم کی۔ ریسکیورز و ریسکیوزنے محافظین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے دوران ہونے والی مجالس و جلوسوں کو کوریج مہیا کی اور 908عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 12کو ہسپتال منتقل کیا۔

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کارکردگی کو سراہا اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرح جوش و جذبہ کے ساتھ عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہیں۔ریسکیورز اپنی جسمانی صحت کا بھی خیال رکھیں جس بھی ایمرجنسی گاڑی پر ڈیوٹی اس کو آپریشنل حالت مین رکھنا اس کی ذمہ داری ہے تا کہ لوگوں کو بروقت مدد مہیا کی جا سکے۔

  • چترال وادی کیلاش میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ،2 افراد کی حج کی ادائیگی ، واپس آنے پرکیلاش قبیلے کی طرف سے شاندار استقبال

    چترال وادی کیلاش میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارہ،2 افراد کی حج کی ادائیگی ، واپس آنے پرکیلاش قبیلے کی طرف سے شاندار استقبال

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی) وادی کیلاش میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال
    حاجی ظفر احمد اور حاجی قاری نذیر احمد حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وادی کیلاش رومبور پہنچنے پر کیلاش قبیلے کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا ۔

    کیلاش قبیلےسے چیف قاضی شیر زادہ قاضی فضل اعظم وی سی چیرمین سلطان سابق ایم پی اے وزیرزادہ کے والد بشگالی خان ، کیلاش رہنماء پی ٹی آئی رومبور کے صادر برزانگی خان کیلاش عجب خان انفارمیشن سکٹری پی ٹی آئی رومبر ، تاش خان کیلاش ،قاضی قنداھارکیلاش شیخ عنایت خواتین اور علاقے کے عمائدین نے شاندار استقبال کیا۔

    کیلاش کمیونٹی سے مسلمان ہوئی یہ تیسری فیملی ہے جس نے حج کی سعادت حاصل کی۔ کیلاش قبیلے کی طرف سے حاجی قاری نذیر احمد کے فیملی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

  • کوٹ مبارک : ہزاروں نفوس پر مشتمل کئی بستیوں کی رابطہ سڑک پختہ نہ ہوسکی،عوام مشکلات کا شکار

    کوٹ مبارک : ہزاروں نفوس پر مشتمل کئی بستیوں کی رابطہ سڑک پختہ نہ ہوسکی،عوام مشکلات کا شکار

    کوٹ مبارک ،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم )ہزاروں نفوس پر مشتمل کئی بستیوں کی رابطہ سڑک پختہ نہ ہوسکی،عوام مشکلات کا شکار
    تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے براستہ باڑہ ،سے مغرب ریلوے لائن تک کئی بستیوں کی رابطہ سڑک جو کہ آج بھی کچی ہے جو آج تک پختہ نہیں ہوسکی دن رات اس سڑک پر ٹریفک اور لوگوں کا آنا جانا رہتا ہے

    بارش کے دنوں اور دھان کی فصل کے دوران سڑک پر پانی کھڑا ہوجاتا اور ساتھ ہی کیچڑ بن جاتا ہے ۔ جس کی وجہ سے یہاں سے گزرنا ناممکن ہوجاتا ہے سیکڑوں بچے اور بچیاں سکول و مدرسہ جبکہ مریضوں اور عام شہریوں کو شہر آنے جانے میں بہت ہی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،

    اس سڑک پر اپنی مدد آپ کے تحت غلام فرید ،حسین عمرانی و بھائی ،جلال بہارانی،یاسین قلندرانی ، محمد عمر کرمانی و دیگر نے سڑک پر مٹی کی ٹرالیاں ڈلوارہے ہیں اور راستہ بنا رہے ہیں کمشنر ڈیرہ غازی اور وزیر اعلی پنجاب سے گزارش اس روڈ کو بنوایا جائے۔ .

  • کوٹ مبارک :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے-عبدالعزیزکھوسہ

    کوٹ مبارک :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے-عبدالعزیزکھوسہ

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداداللہ تھہیم) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے-عبدالعزیزکھوسہ
    حکومت مہنگائی کرنے کی بجائے اپنی عیاشیاں ختم کرے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم کی انتہا ہے پندرہ ماہ میں اٹھائیس فیصد سے زائد مہنگائی پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین شرح ہے ان خیالات کا اظہار امید وار چئیرمین عبدالعزیز خان کھوسہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے غریب اور امیر کے لئے ایک ہی پاکستان بنایا تھا لیکن حکمران طبقہ۔ اشرافیہ اور مافیاز نے 75 سالوں میں اپنی حرکات۔ کرپشن اور لوٹ مار سے غریب اور امیر کے لئے الگ الگ پاکستان قائم کر دیئے ہیں

    اسلامی ریاست ماں جیسی ہوتی ہے شہریوں کی حفاظت اور روز گار امن و امان ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے اور سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال اور لوٹ مار کر رہا ہے اکثر کرپٹ حکمرانوں اور افسران نے بیرون ممالک اپنی جائیدادیں بنا رکھی ہیں لیکن چینی،گھی،آٹا اور پٹرول غریب عوام کی پہنچ سے دور کر دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپسی لیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا

  • ڈیرہ غازیخان:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

    ڈیرہ غازیخان:پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج
    تفصیل کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس میں ضلعی رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ عبد الرحمن سیاف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لے ورنہ حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی

    حافظ ذکاء اللہ ایڈوکیٹ صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ ڈیرہ غازی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاحکومت اپنی عیاشیوں کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے لیکن غریب کے منہ سے نوالہ چھیننے کے لیے ہر اقدام اٹھا رہی ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں فی الفور عوام کو ریلیف دے ،اگرعوام کو ریلیف نہ دیاگیا توپاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک بھر احتجاج کادائرہ وسیع کردے گی-

    پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت اور حکومت کے خلاف نعرے بازی ،عوام کا کہنا تھا حکومت آفیسران کوگھر،گاڑی ،پٹرول اورمفت بجلی کے ساتھ بھاری تنخواہیں اور دیگر مراعات دیتی ہے ،اگرملکی حالات ٹھیک کرنے ہیں تو سب سے افسرشاہی کیلئے وہی قانون اور قاعدے رائج کریں جو عام دیہاڑی دارشہری کیلئے ہیں

  • چترال :استاذالاساتذہ سینگور کے سید غفار 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    چترال :استاذالاساتذہ سینگور کے سید غفار 96 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

    چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی)چترال میں کئی اساتذہ اور ہزاروں شاگردوں کا استاد سید غفار سکنہ سینگور 96 سال کے عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ چترال کے پہلے اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے کئی شاگرد محتلف سکولوں، کالجوں، اور جامعات میں اساتذہ ہیں جبکہ کئی شاگرد اعلےٰ عہدوں پر بھی تعینات ہیں۔ سید غفار مرحوم کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور کل رات اچانک بیماری میں شدت آگئی جنہیں ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرد نہ ہوسکے اور اپنے خالق خقیقی سے جاملے۔

    وہ عبدالغفور، رشید الغفور ڈی سی آفس، ساجد الغفور لفٹیننٹ کرنل اور غفور احمد سماجی کارکن کے والد تھے۔ ان کے آباء و اجداد اوویر سے آکر سینگور میں آباد ہوئے تھے اور وہ معلم کے پیشہ سے وابستہ ہوئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ کثیر تعداد میں فوجی و سول افسران، اساتذہ، ان کے شاگرد اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ان کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کیلئے سینگور لوٹ دیہہ میں انتظام کیا گیا ہے۔