Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ:پسرور پولیس کی کارروائی، 2 خطرناک ڈکیت گینگز کے  ملزمان کو گرفتار

    سیالکوٹ:پسرور پولیس کی کارروائی، 2 خطرناک ڈکیت گینگز کے ملزمان کو گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پسرور پولیس کی کارروائی، 2 خطرناک ڈکیت گینگز کے ملزمان کو گرفتار
    تفصیلات کے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر اورزیر نگرانی ڈی ایس پی شہباز چیمہ،ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور لیاقت گجر نے بمعہ اپنی ٹیم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیاملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 6عدد موٹر سائیکل ملیت 2لاکھ اور موبائل فون 6عدد مالیت 2لاکھ پسٹل 2عددبمعہ گولیاں برآمد-

    برامد شدہ موٹر سائیکل ورثا کے حوالے کی جس پر اہل علاقہ نے انسپکٹر لیاقت گجر اور اس کی ٹیم کو سراہا ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے. جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم میں شامل افسر و ملازمان کو 2 ڈکیت گینگز کو گرفتار کرنے پر شاباش دی

  • سیالکوٹ:سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کااپنی ٹیم کےہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کادورہ

    سیالکوٹ:سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کااپنی ٹیم کےہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کادورہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)ڈاکٹرفرید اقبال قریشی نے اپنی ٹیم کےہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عبدالغفور ملک نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے صدر چیمبر کا کہنا تھا کہ ہم سیکرٹری (ٹی ڈی اے پی)اور انکے ہمراہ آنے والے ٹیم ممبرز کو سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ملکی برآمدات کے فروغ اور برآمد کنندگان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہےجس پر سیالکوٹ کی تاجر برادری انکی بے حد ممنون ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ٹی ڈی اے پی کی سیالکوٹ چیمبر آمد اسی بات کی غماز ہے کہ باہمی اعتماد و تعاون کا یہ سفر آنے والے وقت میں مزید مستحکم ہو گا۔

    صدر چیمبر عبدالغفور ملک کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ چیمبر کے پلیٹ فارم سے اب تک کئی ممالک کے لیے تجارتی وفود بھیجنے کا اہتمام کیا جا چکا ہےاور اس میں کوئی دورائے نہیں کہ ٹی ڈی اے پی آفس سیالکوٹ نے تجارتی وفود و ٹریڈ ایگزیبشنز میں شمولیت سمیت دیگر معاملات میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹی ڈی اے پی سیالکوٹ کی برآمدی مصنوعات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں تشہیر و فروغ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

    صدر چیمبر نے سیکرٹری ٹی ڈی اے پی سے سیالکوٹ کی تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل بارے بھی تبادلہ خیال کیا جس پر سیکرٹری ٹی ڈی اے پی نے ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ سیکرٹری ٹریڈ ڈویلپمنٹ آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)ڈاکٹر فرید اقبال قریشی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا اور سیالکوٹ کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ سیالکوٹ کے لوگ بہت محنتی ہیں۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹی ڈی اے پی) ملکی صنعت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے اور اس ضمن میں اہم و ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم سیالکوٹ میں ایکسپو سینٹر بھی بنا رہے ہیں جسکے لیے حکومت پنجاب سے ڈسکہ روڈ پر جگہ کا مطالبہ کر رکھا ۔ سیکرٹری ٹی ڈی اے پی ڈاکٹر فرید اقبال قریشی نے تاجر برادری کے مسائل بھی سنے اور ان کے تفصیلی جوابات بھی دئیے۔

    ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان خالد رسول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر زین العابدین، اسسٹنٹ مینجر جواد احسن خواجہ، سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہب جہانگیر، نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عامر مجید شیخ ، ایگزیکٹو رکن خرم اسلم بٹ، صدر وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان، نائب صدر گلزیب وقاص اور ایگزیکٹو ممبر نادیہ قیصر سمیت سیالکوٹ کی تاجر برادری کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھی۔

  • چترال :سکول وین کو حادثہ 13 بچے زحمی۔ زحمی بچے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل

    چترال :سکول وین کو حادثہ 13 بچے زحمی۔ زحمی بچے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چترال منتقل

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی ) چترال میں سکول کے بچوں کو لے جانے والا گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجے میں13 بچے زحمی ہویے۔
    لوئر چترال دنین گہتک آفاق ماڈل سکول کے قریب سکول کے بچوں کی سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے نیچے گر گئی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے زخمی ہونے والے بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

    حادثے کے نتیجے میں 13بچے زخمی ہوئے، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بچوں کو لیکر سکول جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم ریکوری وہیکل کے ذریعے متاثرہ گاڑی کو ریکور کر لیا یعنی گاڑی کو نیچے سے سڑک پر نکال باہر کیا۔ ابتدای اطلاعات کے مطابق فرنٹییر کور پبلک سکول کے بچے نجی سوزکی میں سکول جارہے تھے کہ یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ تاہم حادثے میں معجزانہ طور پر کوی جانی نقصان نہیں ہوا بچوں کو چوٹیں آئیں ، بتایا جاتا ہے کہ دو بچے زیادہ زحمی ہیں۔

  • اوچ شریف : جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں سے کپاس کی فصل پر سبز تیلہ اور گلابی سنڈی  کا حملہ شدت اختیار کر گیا

    اوچ شریف : جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں سے کپاس کی فصل پر سبز تیلہ اور گلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار کر گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) جنوبی پنجاب میں حالیہ بارشوں سے کپاس کی فصل پر سبز تیلہ اور گلابی سنڈی کا حملہ شدت اختیار کر گیا،محکمہ زراعت کے ماہرین اور آفیسرز بند ٹھنڈے کمروں میں میٹنگز میں مصروف،کسانوں کی رہنمائی یا پیسٹ سکاؤٹنگ کیلئے کوئی موجود نہیں ہے،جس سے کپاس کی فصل متاثر ہونے پر کاشتکاروں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حملے کو ناکام بنانے کے لیے مہنگی ادویات کے سپرے بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا
    اوچ شریف وگردونوح میں بارشوں کی وجہ سے کپاس کی فصل پر سبز تیلے گلابی سنڈی کے حملوں کے بعد اب تھریپس کے حملے میں شدت سے نیا حدف بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا جس سے کاشتکاروں کے مالی نقصان کے ساتھ ملکی معیشت کو نقصان ہونے کا اندیشہ ہے جس سے کاشتکار اور کاشتکار تنظیموں کو بھی پیداوار کے حوالے سے تحفظات ہیں ،

    کاشتکاروں کے مطابق کپاس کی فصل اہم مرحلے سے گزر رہی ہے تاہم محکمہ زراعت کی جانب سے ان کی کوئی بھی رہنمائی نہیں کی جا رہی ہے اور بار بار سپرے کرنے کے بعد بھی فصل ٹھیک ہونے کی بجائے خراب ہو رہی ہے کاشتکاروں محمد اسلم ۔محمد دین ،فیض محمد، غلام رسول اور دیگر کسانوں کے ہمراہ بتایا کہ جعلی ادویات کی وجہ سے فصل پر متعدد اسپرے کرنے سے بھی بیماری ختم نہیں ہوئی پیسہ بھی ضائع ہورہا ہے اور فصل بھی تباہ ہو رہی ہے۔

    کسانوں نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے کاشتکار تنظیموں نے محکمہ زراعت کے آفیسران اور ماہرین کی ائرکنڈیشنڈ بند کمروں میں میٹنگ ڈرامہ ختم کرایا جائے ،جس کام کیلئے انہیں بھاری تنخواہیں اور مراعات دی جاتی ہیں ،اس کیلئے انہیں ٹھنڈے کمروں سے نکال کر کسانوں کی رہنمائی کیلئے فیلڈ میں بھیجیں اورجعلی زرعی ادویات ، کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف : راشد منہاس گرلز ہائر سیکنڈری سکول اوچ شریف کا اعزاز،13 طالبات کی نمایاں پوزیشن

    اوچ شریف : راشد منہاس گرلز ہائر سیکنڈری سکول اوچ شریف کا اعزاز،13 طالبات کی نمایاں پوزیشن

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) راشد منہاس گرلز ہائر سیکنڈری سکول اوچ شریف کا اعزاز،13 طالبات کی نمایاں پوزیشن
    اوچ شریف کے مقامی تعلیمی ادارے راشد منہاس گرلز ہائر سیکنڈری سکول کا اعزاز کلاس دہم کی 13 طالبات نے پوزیشن حاصل کرکے اوچ شریف شہر کا نام روشن کیا

    ہونہار طالبہ مابین فاطمہ 1035 سعدیہ ریاض 1034 ثانیہ مریم 1033 عائشہ مصطفیٰ 1024 شان زہرہ 1023 عروج زہرہ 1021 منیبہ صدیق 986 خدیجہ زہرہ 976 کائنات فاطمہ 958 انعم زہرہ 925 حجاب وسیم 920 ام حبیبہ حبیب 855فوزیہ عطا 791 اوردیگر طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی پرنسپل ادارہ نے تمام طالبات اور سٹاف کو اِس شاندار کامیابی پر مبارک باد دی ۔

    اوچ شریف کے تعلیمی اداروں سمیت سوِل سوسائٹی نے ادارہ کی اِس شاندار کا رکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔طالبات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ انکی کامیابی میں اساتذہ اور والدین کی دعائیں شامل ہیں۔ اہل علاقہ سماجی شخصیات والدین نے راشد منہاس گرلز ہائر سیکنڈری سکول سکول اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے طالبات کو مبارک دی

  • اوچ شریف : کروڑوں روپے مالیت کے سیوریج لائن، ٹف ٹائل منصوبوں میں بھاری کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

    اوچ شریف : کروڑوں روپے مالیت کے سیوریج لائن، ٹف ٹائل منصوبوں میں بھاری کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) کروڑوں روپے مالیت کے سیوریج لائن، ٹف ٹائل منصوبوں میں بھاری کرپشن کا بھانڈا پھوٹ گیا، شہر بھر میں گلیاں، بازار ناکارہ سیوریج سسٹم کے گندے پانی میں ڈوب گئے، دکانداروں کا ٹینکی چوک پر احتجاج، انجمن تاجران و سول سوسائٹی نے میونسپل کمیٹی اوچ شریف کے دفتر میں احتجاج ریکارڈ کرایا، سیوریج کے ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے اور ناقص منصوبے کی تعمیر پر ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور شہر میں صحت و صفائی کی ابتر صورتحال کو ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنانے کا مطالبہ،

    اوچ شریف میں ٹینکی چوک پر دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ 7 محرم سے سیوریج لائن بند ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ شدید اذیت میں مبتلا ہیں، ٹھیکیدار نے سیوریج کی تنصیب کے دوران ٹینکی چوک پر چار سے پانچ سو فٹ کا ٹکڑا چھوڑ دیا اور سیوریج لائن نہیں ڈالی گئی جس کے باعث آئے روز گٹروں کے گندے پانی سے بازار بھر جاتے ہیں اور ان کا کاروبار راستہ نہ ہونے کے باعث تباہ ہو گیا ہے، انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے مقامی سیاسی نمائندوں اور میونسپل افسران کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا،

    علاوہ ازیں اندرون ہاتھی گیٹ بازار و جہانیاں روڈ پر گٹروں کے گندے پانی کی تشویشناک حالت کے باعث انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی سربراہی میں دکانداروں نے میونسپل کمیٹی اوچ شریف پہنچ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اس موقع پر تاجر رہنما عمر خورشید سہمن نے انتظامیہ کو باور کرایا کہ اگر فوری طور پر سیوریج سسٹم کو بحال کر کے شہر اور بازاروں کو گندگی سے پاک نہ کیا گیا تو تاجر برادری احتجاجاً ہڑتال کرنے اور الشمس چوک پر دھرنا دینے پر مجبور ہو جائے گی

  • اوچ شریف : کھیلوں کے فروغ کیلئے مقامی سطح پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

    اوچ شریف : کھیلوں کے فروغ کیلئے مقامی سطح پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) کھیلوں کے فروغ کیلئے مقامی سطح پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی سے ہماری نئی نسل فضول سرگرمیوں سے محفوظ رہے گی، پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیلئے گراس روٹ لیول تک کام کیا، اقتدار میں آ کر سٹیڈیم کی تعمیر اولین ترجیح ہوگی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 سید عامر علی شاہ نے نواحی قصبہ طاہر والی میں شروع ہونے والے سپر لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران تعارفی اجلاس میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    انہوں نے کہا کہ جہاں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں سپر لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں سردار عامر غنی لنگاہ ایڈووکیٹ ،سردار مشتاق احمد خان لنگاہ ایڈووکیٹ،محمد سلیم خان لنگاہ، توقیر خان لنگاہ،، شکیل خان سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں گھوٹیا الیون اور خان الیون چنی گوٹھ کی ٹیموں نے کھیل کا آغاز کیا، خان الیون چنی گوٹھ نے ٹاس جیت کر گھوٹیہ الیون کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی دس اوور کے کھیل میں گھوٹیہ الیون نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کا آغاز کرتے ہوئے 106 رنز بنا کر مدمقابل ٹیم کو 107 رنز کا ہدف دیا جبکہ سب سے زیادہ سکور بنانے کا اعزاز گھوٹیہ الیون کے کھلاڑی ملک فراز رڈ نے 46 رنز بنا کر اپنے نام کیا،

    ان کے مقابلے میں خان الیون کی پوری ٹیم 52 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئی یوں یہ میچ گھوٹیہ الیون چنی گوٹھ نے 54 رنز کی برتری سے جیت لیا، نوجوان کھلاڑی ملک فراز رڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلئے میدان کے اطراف موجود تھی جو کھلاڑیوں کا جوش بڑھاتے رہے

  • اوچ شریف :ایک ہفتہ قبل دوران ڈکیتی قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

    اوچ شریف :ایک ہفتہ قبل دوران ڈکیتی قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہوسکے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) 6 روز گزرنے کے باوجود واردات کے دوران قتل ہونے والے نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، ڈی پی او بہاول پور کا 72 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ وفا نہ ہو سکا، مقامی پولیس انچارج بھی قاتلوں کی گرفتاری میں عدم دلچسپی دکھانے لگا،
    جھوٹی تسلیوں کی بجائے اکلوتے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سرعام پھانسی دی جائے، مقتول کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    اوچ شریف کے نواحی علاقے مراد والی چکی کے مقام پر بستی لاشاری میں گزشتہ ہفتے مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بابر نامی نوجوان کے قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جو کہ نامعلوم ڈاکو ڈکیتی اور لوٹ مار کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیاتھا ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے والدین کا اکلوتا جوان بیٹا بابر جاں بحق ہوگیا۔

    جس کی اطلاع پا کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور سید محمد عباس سرکل پولیس آفیسر احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور مقامی تھانہ اوچشریف کے انچارج ایس ایچ او مسلم ضیاء و دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تھے جہاں پر انہوں نے کرائم سین کا وزٹ کر کے قتل ہونے والے نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر دیا اور ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ فرخ جاوید کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے کر 72 گھنٹوں میں ملزمان ٹریس کرنے کے دعوے کئے گئے

    گزشتہ روز مقتول بابر لاشاری کی والدہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران نے 72 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کر کے انہیں سزا دلانے کا وعدہ کیا تھا جو آج 6 دن گزرنے کے باوجود بھی پورا نہیں کیا مقامی پولیس انچارج اس کے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے جبکہ اس کے اکلوتے نوجوان بیٹے کے قاتل آزاد ہیں مقتول کے قریبی رشتہ داروں نے بتایا کہ مقامی پولیس کو کھوجی نے ملزمان کی نشاندہی کر دی ہے اس کے باوجود قاتل گرفتار نہیں ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب عثمان انور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • سرگودھا پریس کلب صحافیوں، میڈیا ورکروں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے – مہر آصف حنیف

    سرگودھا پریس کلب صحافیوں، میڈیا ورکروں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے – مہر آصف حنیف

    سرگودھا، باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار )سرگودھا پریس کلب صحافیوں، میڈیا ورکروں کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور اقدامات کررہا ہے ، کلب میں صحافتی اور تفریحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور ممبران کے درمیان باہمی اتحاد اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھیں گے ان خیالات کا اظہار سرگودھا پریس کلب کی نئی مجلس عاملہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مہر آصف حنیف نے کیا۔

    اجلاس میں ادارہ کے ریکارڈ کی چوری، رجسٹرکارروائی میں ٹمپرنگ ، جعلسازی سے کارروائی رجسٹر میں ناموں کے اندراج اور ادارہ کے مفاد کے منافی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی اور تین دن کے اندر سابقہ ریکارڈ نئی انتظامیہ کے حوالے نہ کرنے پر سابق جنرل سیکرٹری میاں محسن رضا اور سابق سیکرٹری اطلاعات ملک اقبال کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور صدر مہر آصف حنیف نے کہا کہہ سابق عہدیداران آئین کے مطابق ریکارڈ جنرل سیکرٹری کے حوالے کردیں۔ ہاؤس نےمہرآصف حنیف کی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔

    سرگودہاپریس کلب کی ایگزیکٹوباڈی کا اجلاس زیر صدارت صدرمہرآصف حنیف منعقدہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی، جنرل سیکرٹری راناساجد اقبال نے ہاؤس کی کارروائی کو سرانجام دیا اور ممبرمجلس عاملہ سلیمان معظم سے عہدے کا حلف صدرپریس کلب مہر آصف حنیف نے لیا۔فنانس سیکرٹری امیر افضل اعوان نے سرگودہاپریس کلب کی ماہانہ آمدن خرچ کی تفصیلات اجلاس کے سامنے پیش کیں جن کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں الیکشن کے فوری بعد پریس کلب میں دو نئے اے سی،ڈیپ فریزر ،2 ائیرکولر، جوسرمشین اور اوون کی خریداری کے علاؤہ ایلمونیم کے 5 دروازوں کی مرمت کرائی گئی۔عید کے موقع پر ممبران کلب میں عید گفٹس کی تقسیم اور کامیاب مینگوپارٹی پر بھی صدر،جنرل سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔صحافی کالونی کے دیرینہ مسئلہ کے جلد حل اور مثبت پیش رفت کیلئے چوہدری امجد پرویز کو کوآرڈینیٹر مقررکرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اور فیصلہ کیا گیا کہہ سرگودھا پریس کلب کے میڈیا سنٹر کو فعال بنایا جائے گا جس کے لئے راؤ عابد مجید کی سربراہی میں رانااشرف ،تصور ملیانہ ،شیخ عثمان اور سلیمان معظم پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

    اجلاس میں بیڈ منٹن کورٹ کو فعال کرنے اور جشن آزادی کی تقریبات بھرپور انداز سے منانے کا فیصلہ کیا گیا، کلب میں تقریبات اور ممبران کی ہیلتھ انشورنس کے لئے عبدالحنان چوہدری کواڈینیٹر ہوں گے، اجلاس کے اختتام پر رحلت فرما جانے والے ممبران کے عزیز اقارب کی مغفرت اور پاکستان کی بقاء سلامتی کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

  • سرگودھا:آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا:آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ملک شاہنواز جالپ۔نامہ نگار)آر پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد۔
    آر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں سرگودھا ریجن سے آنے والے شہریوں کے مسائل سنے اور اُن کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ کھلی کے انعقاد کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔اب عام شہری گھر بیٹھ کر ہی شکایت درج کروا رہے ہیں

    شکایات کے ازالہ کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے شہریوں کی سہولت کا خیال رکھا جائے اورمسئلہ کے حل تک اُن سے رابطے میں رہا جائے۔انہوں نے آئندہ انچارج کمپلینٹ سیل کودرخواستوں پر کی جانے والی پیش رفت کے بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔