Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ صاحب :ضلع کونسل ٹھیکے پر دے دیا گیا،آفیسران بے بس

    ننکانہ صاحب :ضلع کونسل ٹھیکے پر دے دیا گیا،آفیسران بے بس

    ننکانہ صاحب ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)ضلع کونسل ٹھیکے پر دے دیا گیا،آفیسران بے بس
    چیف آفیسر کے مراسلہ کے مطابق میرے پاس متعدد بل,ڈاک ,چیک وغیرہ متعلقہ اتھارٹی کے دستخط کے بغیرساٸن کے لیے بھجوا دیۓ جاتے ہیں اورمتعلقہ اتھارٹی کی بجائے ٹھیکیدارلیکرآتے ہیں چیف آفیسر کاجاری کیا گیالیٹر سامنے آ گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب میں تعینات افسران،سب انجینئر سمیت کلرک چند چہیتے ٹھیکیداروں کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں اور ٹھیکیدار دفتری معاملات اور فائل ورک خود چلا رہے ہیں جس کے باعث ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب میں کئی مسائل جنم لے چکے ہیں اور مزید جنم لے رہے ہیں اور ضلع کونسل میں تعینات تمام عملہ ہاتھ پر ہاتھ رکھے نظر آتا ہے،

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کوڈسٹرکٹ آفیسر فنانس ،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی اینڈ ایس ،ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن,ریزیڈنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر آڈٹ اینڈ اکاٶنٹس کے دفاتر سے دور رکھنے کے لیے ایک حکم نامہ مراسلہ نمبر772 مورخہ 7جون 2023 کو تقریباََ دو ماہ قبل جاری کیا گیا تھا جس میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب ساجد مشرف نے حقائق کو تسلیم کرتے ہوۓ مراسلہ میں کہا ہے کہ میرے پاس متعدد بل،ڈاک،چیک وغیرہ متعلقہ اتھارٹی کے دستخط کے بغیرسائن کے لیے بھجوا دیۓ جاتے ہیں جبکہ اکثر اوقات چیکس بھی اکاؤنٹ اور متعلقہ اہلکار کی بجاۓ ٹھیکیدار لیکرآتے ہیں لہذا بذریعہ لیٹر ہذا آپ کو ہدایت کی جاتی ہےکہ کوئی ڈاک چیک وغیرہ میرے پاس نہ بھجوایا جاۓ جب تک ڈی ڈی او یا اتھارٹی کے سائن نہ ہوں مزید یہ کہ دفتری ڈاک ،چیک وغیرہ ٹھیکیدار کی بجاۓ اکاٶنٹنٹ ،سب انجینیر وغیرہ کے ذریعے ہی بھجواۓ جائیں-

    ضلع کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مراسلہ کے جاری ہونے کے باوجود ٹھیکیدار ڈسٹرکٹ کونسل ننکانہ صاحب کی تمام برانچوں پرحاوی ہیں جس کے باعث بہت سارے مسائل جنم لےرہے ہیں ,ڈی سی ننکانہ صاحب میاں رفیق احسن ،کمشنر لاہور ڈویژن اور چیف آفیسر ضلع کونسل سے فوری نوٹس کا مطالبہ ہے کہ اس اجارہ داری کو ختم کیا جاۓ تاکہ افسران ڈسٹر کٹ کونسل اور دیگر ملازمین سکون کے ساتھ اپنے دفتری معاملات کو چلا سکیں

  • نوری آباد:اتحادِ تنظیماتِ اہلسنت و جماعت کوٹری کا اہم اجلاس منعقد ہوا

    نوری آباد:اتحادِ تنظیماتِ اہلسنت و جماعت کوٹری کا اہم اجلاس منعقد ہوا

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)اتحادِ تنظیماتِ اہلسنت و جماعت کوٹری کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی سربراہی امیر آرگنائزنگ کمیٹی مولانا حافظ قائم الدین لاکھو نے کی جبکہ اجلاس میں کوٹری کی نامور مذہبی شخصیت علامہ مولانا محمد حنیف حقانی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
    اجلاس میں سوئیڈن اور ڈنمارک میں حالیہ ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سوئیڈن اور ڈنمارک کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ،

    اجلاس میں بھان سعیدآباد میں مفتی خلیل احمد اشرفی کے جلسے میں پولیس گردی اور آئمہ مساجد کا گھیرا تنگ کرنے کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کروا کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے

    اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ 4 آگست 2023 بمطابق 16 محرم الحرام 1445ھ بروز جمعہ کو شہری سطح پر یومِ عظمت قُرآن پاک منایا جائےگااور شہر کوٹری کی تمام مساجد کے خطیب حضرات عظمتِ قرآن کے عنوان پر خطاب فرمائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ بعد نماز جمعہ 03:00 بجے کوٹری عیدگاہ سے اللہ والے چوک تک عظیم الشان پُرامن احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائےگا جس میں علماء و مشائخ عظمتِ قرآن کے حوالے سے خطاب کریں گے

    امیر آرگنائزنگ کمیٹی اتحادِ تنظیماتِ اہلسنت و جماعت کوٹری مولانا حافظ قائم الدین لاکھو نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ "دنیا میں کفار کلامِ الٰہی کی بار بار بے حرمتی کرکے لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بن رہے ہیں اس کی خاص وجہ صرف یہ ہے کہ مسلمان حکمران دین سے دور ہیں، مسلمان حاکم آپس میں متحد نہیں”تمام حاکمانِ اسلامی ریاست سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسلامی ممالک ریاستی طور پر متحد ہو کر اقوامِ متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائیں اور اس فعل کے خلاف کوئی سخت لائحہ عمل تیار کریں

    اجلاس میں سرپرستِ اعلی و مہتم جامعہ اعظمیہ مجددیہ حلیم الاسلام مولانا محمد حنیف حقانی ثانوی، خلیفہ جماعت اصلاح المسلمین کوٹری مولانا مجاہد حسین طاہری چنہ، امیر تحریک صراط المستقیم ضلع حیدرآباد محمد جواد جلالی، رہنماءانجمنِ غلامانِ قاسمیہ جام شورو الطاف حسین قاسمی چنہ، فقیر عبدالہادی بروہی جماعت عتیقیہ، رہنماء الحسینی جماعت تعلقہ کوٹری علی حیدر حسینی سومرو، رہنماء جماعتِ قادریہ کوٹری فقیر قربان علی ڈاہری، صدر جامع مدینہ مسجد لیبر کالونی راؤ فلک شیر قادری، صدر جامع قادریہ مسجد بہارکالونی جاوید انصاری، خطیب و امام جامع مسجد درگاہ بابا صلاح الدین مفتی وقار احمد سانڈ، رہنماء جماعت اشرفیہ کوٹری فقیر حق نواز چانڈیو، صدر جامع مسجد نور کبریا کوٹری عبداللہ بروہی، مولوی غلام یاسین غفاری چانڈیو سمیت دیگر علماء مشائخ نے اجلاس سے خطاب کیا۔

  • سرگودھا :موٹر سائیکل چور گرفتار،04 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    سرگودھا :موٹر سائیکل چور گرفتار،04 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار )موٹر سائیکل چور گرفتار،04 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد
    تفصیل کے مطابق تھانہ عطاء شہید پولیس کا موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ایک موٹرسائیکل چور گرفتار، گرفتار موٹر سائیکل چور بابر وسیم سے 04 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد

    گرفتار ملزم کی تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے ، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا
    پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

  • کندھ کوٹ :ضلع کا امن و امان حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ گل محمد جکھرانی

    کندھ کوٹ :ضلع کا امن و امان حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ گل محمد جکھرانی

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان)ضلع کا امن و امان حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے۔ ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی۔
    ضلع کشمور کا ضلع کونسل کا اجلاس، ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی اور وائس چیئرمین الطاف خان کوسو کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
    اجلاس میں ضلع کونسل ممبران اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی نے ضلع کونسل کا بجٹ 2023-24 پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور کے چیئرمین گل محمد جکھرانی نے آج 50 کروڑ سات ہزار نو سو پچاس روپے کا بجٹ پیش کیا۔ جس میں لاگت کا تخمینہ 50 کروڑ 29 لاکھ 64 ہزار 147 روپے ہے جب کہ بچت 10 لاکھ 33 ہزار 833 روپے ہے۔ تنخواہ اور پنشن 17 کروڑ 68 لاکھ، 13 ہزار آٹھ سو روپے، قدرتی آفات کے لیے 60 لاکھ، صفائی کے لیے 2 کروڑ، گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 کروڑ، نئے ترقیاتی کاموں کے لیے 17 کروڑ، پریس کلب کے لیے 15 لاکھ۔ غریبوں کی مالی امداد کے لیے 10 لاکھ، سکالرشپ کے لیے 20 لاکھ 30 لاکھ روپے، جاری ترقیاتی کاموں کے لیے 1 کروڑ روپے، وہیل چیئر کے لیے 20 لاکھ روپے، ڈسپنسری اور ادویات کے لیے کے 20 لاکھ روپے رکھا گیا ہے.

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی اور وائس چیئرمین الطاف خان کوسو کا کہنا تھا کہ ہماری آمدنی کا خاص ذریعہ OZT ہے جو حکومت سے ملتا ہے ہم سندھ حکومت سے درخواست کریں گے کہ ہمارے ضلع کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے۔

    جہاں تک ترقیاتی کاموں کا تعلق ہے تو بجٹ میں خصوصی رقم رکھی گئی ہے، ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تجویز ہے کہ ہر منتخب رکن کو بیس بیس لاکھ کی سکیمیں دی جائیں تاکہ ضلع کشمورکے باسیوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جا سکے۔ . ضلعی چیئرمین گل محمد جکھرانی اور وائس چیئرمین الطاف خان کھوسو کی صدارت میں بجٹ 23-24 کی اکثریت رائے سے منظوری دی گئی۔

  • میرپورماتھیلو:جروارمیں قائم ہسپتال کے ڈاکٹرزغائب،عوام گھنٹوں انتظارکی سولی پر لٹک گئے

    میرپورماتھیلو:جروارمیں قائم ہسپتال کے ڈاکٹرزغائب،عوام گھنٹوں انتظارکی سولی پر لٹک گئے

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمشتاق لغاری)جروارمیں قائم ہسپتال کے ڈاکٹرزغائب،عوام گھنٹوں انتظارکی سولی پر لٹک گئے
    کوئی بااختیارسرکاری آفیسرہسپتال میں ڈیوٹی ڈاکٹرز سے یہ پوچھنے کی ہمت نہیں رکھتا کہ آپ اپنی ڈیوٹی اوقات میں ہسپتال سے غائب کیوں رہتے ہیں،یہاں کی غریب عوام علاج کےلیے ڈاکٹرزاور دیگرعملے کاگھنٹوں انتظارکرتے ہیں ، ڈاکٹرز کے ہسپتال میں ڈیوٹی پرکیلئے نہ آنے سے غریب شہری اپنے پیاروں کو بغیر علاج کے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں،

    جروارکے سرکاری ہسپتال میں ادویات اور ڈاکٹرزعوام کی پہنچ سے دور ہوچکے ہیں،عوامی وسماجی حلقوں کے علاوہ شہریوں وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ ،چیف سیکرٹری سندھ ،کمشنراور ڈپٹی کمشنرگھوٹکی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تا کہ جروار شہر میں قائم سرکاری صحت مرکز میں عوام کو علاج کی بروقت سہولت مل سکے ۔

  • عرب ممالک میں کریڈیٹ کارڈ کیلئے دونمبر کمپنیاں بنا کر فراڈیوں نے پاکستان کو بلیک لسٹ کے دہانے پرپہنچا دیا

    عرب ممالک میں کریڈیٹ کارڈ کیلئے دونمبر کمپنیاں بنا کر فراڈیوں نے پاکستان کو بلیک لسٹ کے دہانے پرپہنچا دیا

    ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(بیورو چیف قیصر عباس جعفری) عرب ممالک میں کریڈیٹ کارڈ کیلئے دونمبر کمپنیاں بنا کر فراڈ کرنے والے لٹیروں نے پاکستان کو بلیک لسٹ کے دہانے پرپہنچا دیا،انٹرنیشنل بینک فراڈیوں نے پاکستان میں اربوں کے اثاثہ جات بنالئے اور لگژری گاڑیاں رکھ کرامارات کی نئی تاریخ رقم کر ڈالی،ایف آئی اے سمیت اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی
    ڈیرہ غازیخان سٹی اور اس کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے پڑھے لکھے بے روز گاروں کے ساتھ مہنگائی اور معاشی بد حالی کے مارے افراد اس خطرناک انٹر نیشنل بینک کریڈیٹ کارڈ ز لٹیروں کا خاص شکار بن کر معمولی رقم کے عوض عرب ممالک میں پوری زندگی کیلئے بلیک لسٹ ہوچکے ہیں ،باوثوق ذرئع کے مطابق عرب امارات میں سب سے پہلے بینک کریڈیٹ کارڈ فراڈ انڈین نژادافراد نے شروعات کی،

    اس وقت داؤد ابراہیم کی کمپنی دنیا فنانس کمپنی جو کہ بعد میں دین فنانس کمپنی کے نام پر فنانسنگ کر رہی ہے بڑی تیزی سے کریڈٹ کارڈ وغیرہ پر لون دیتی تھی کیونکہ شروع کے دنوں میں اماراتی بینکوں کی جانب سے ہمہ قسمی لون کیلئے پالیسی شرائط بہت ہی سخت تھیں جس کی وجہ سے بنک کے لون پاس ہونے کی تعداد کم تھی جس پر بنک سیکٹر نے تھڑڈ پارٹی کو کمیشن ایجنٹ رکھ کر لون کی تقسیم شروع کر دی اور پرائیوٹ افراد کے آنے سے جہاں انڈیاسمیت دوسرے ممالک کے ساتھ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا شروع کر دیئے ،جس میں پہلے اپر پنجاب اور بعد میں جنوبی پنجاب کے رہنے والوں نے اربوں درہم کی لوٹ مار کر ڈالی ہے ،

    ذرائع کے مطابق لیبر کلاس جس کی تنخواہ ایک ہزار درہم یا اس سے کم ہے کا 20 ہزار درہم کا کریڈٹ کارڈ جاری ہوتا ہے ،کمیشن اور ایجنٹ کے پیسے کاٹ کر پانچ سے چھ ہزار درہم تک اصل بندے کو ملتا ہے ، اوراگر یہ کسی جنوبی پنجاب کے علاقہ کے نوسر باز کے ہاتھ لگ جائے تو اصل بندہ اس رقم سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے ، اس کے علاوہ فراڈ کمپنیاں بنا کر بڑے ہاتھ مارنے کیلئے اپنی نام نہاد کمپنیوں میں بھاری تنخواہوں پر پاکستان کے علاقوں سے پڑھے لکھے بے روز گار افراد کو بلوا کر بنک سے ایک لاکھ سے دو لاکھ درہم جو کہ پاکستانی کروڑوں روپے بنتے ہیں کریڈٹ کارڈ پاس کرا کر اصل بندے کو پاکستانی کرنسی میں چار سے چھ لاکھ تک میں ٹرخا دیا جاتا ہے جبکہ اس کا نام ڈیفالٹر میں آکر بلیک لسٹ میں آجاتا ہے اور پاکستان کیلئے بھی بدنامی کا باعث بنتا ہے ،

    جبکہ آئی فون سمیت قیمتی چیزیں بھی ETISALATاورDUکمپنیوں سے حاصل کر کے بھی مال بناتے ہیں ،دبئی المتینہ ،فرج المرار ڈیرہ، سطوا، ڈیرہ دبئی،بردبئی،سونا پور،شارجہ 10اور6کے علاقہ جات ان کا گڑھ ہے جہا ں اس مافیا نے بڑے بڑے آفس بنا کر وارداتیں کر نا معمول بنا رکھا ہے جبکہ کریڈٹ کارڈ کیلئے کام کرنے والی تھرڈ پارٹی کے اعلیٰ عہددار جس میں بنک منیجر تک اپنا حصہ وصول کرتے ہیں اور فرضی انسپکشن دیکھا کر ایک ہی آفس کو کئی کئی کمپنیوں کا آفس دیکھا کر بھی فراڈ کیا جاتا ہے ،یہا ں کے بنک کریڈٹ کارڈ فراڈ کے مافیاسے جڑے بدنام زمانہ جن کا تعلق ڈیرہ غازیخان کے علاوہ جامپور ،راجن پور سے شامل ہیں ،

    کریڈٹ کارڈ مافیا خلیجی ممالک سمیت عرب امارات میں نام نہاد منٹینس کمپنیاں بنا کر انٹرنیشنل سطح پر بینکوں اور مالیاتی اداروں سے کریڈٹ کارڈ،آئی فون، ایپل آئی پیڈ وغیرہ غریب بے روزگار لوگوں کے نام پر لیز کرا کراربوں روپے کا فراڈ کر کے پاکستان میں غیر قانونی اثاثہ جا ت بنا کر گورنمنٹ کو بھی ٹیکس کی مد میں چونا لگاتے ہیں ،ڈیرہ غازی خان کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمدشہبازشریف ،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب ،ڈی جی ایف آئی اے محسن بٹ، چیئرمین فیڈل بورڈ آف رونیو عاصم احمد سمیت حساس اداروں سے ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے فراڈیہ ٹولے کے کرتا دھرتاﺅں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ان کے غیر قانونی اثاثہ جات،لگژری گاڑیوں کی تحقیقات کراتے ہوئے گھیرا تنگ کیا جائے ،اور بلیک میلر مافیاء کے کالے کرتوں کا سدباب کرکے پاکستان کو عرب ممالک خاص طور متحدہ عرب امارات میں بلیک لسٹ ہونے سے بچایا جائے-

  • اوچ شریف : اولیاء اللہ کا شہر سنوکر کلب,ویڈیو گیمز اور جوئے کے اڈوں میں تبدیل

    اوچ شریف : اولیاء اللہ کا شہر سنوکر کلب,ویڈیو گیمز اور جوئے کے اڈوں میں تبدیل

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار حبیب خان) اولیاء اللہ کا شہر اوچ شریف سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزجوئے کے اڈوں میں تبدیل‘نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر انتظامیہ کی جانب سے سب ٹھیک کی رپورٹ ارسال کرنے لگا پنجاب پولیس کے شیر جوان منتھلیوں میں مصروف شہریوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
    اوچ شریف تھانہ کی حدود کے علاقوں اوچ موغلہ ،مانجھی والا بیٹ معززین مخدوم پور ودیگر علاقوں میں سر عا تاش جوا کھیلا جانے لگا ان علاقوں کے رہائشی جو کہ کمائی کے سلسلے میں لاہور کراچی گئے ہوئے تھے وہ اپنی حلال کمائی ان جواریوں کے ہاتھوں لوٹانے لگے ہیں اس کے علاوہ اوچ شریف کے محلہ شمیم آباد،کوچاں بلوچاں،شمس کالونی ،اکبر ٹاؤن اور اوچ شریف کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ قائم سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزجوئے کے اڈوں میں تبدیل ہوگئے

    نوجوان نسل کا مسقبل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا سکولوں اور کالجوں میں گرمیوں کی تعطیلات کے دنوں طلباء نے سنوکر بلیئرڈ کلبوں کو اپنا مسکن بنا لیا ان جوؤں کے اڈوں کی وجہ سے والدین پریشان دکھائی دے رہے ہیں یہاں تک کہ رات گئے تک یہ سنوکر کلب اور ویڈیو گیمزکھلے رہتے ہیں اور مقامی پولیس تھانہ کے اسکواڈ مبینہ منتھلیاں وصول کرنے میں مصروف ہیں، انتظامیہ سب کچھ جاننے کے باوجود سب ٹھیک کی رپورٹ ارسال کر رہی ہے

    ان ویڈیو گیمز، بلیئرڈ اور سنوکر کلبوں میں منشیات فروشی بھی کی جا رہی ہے اور زہر بیچنے والوں نے ان اڈوں کو اپنی جائے پناہ بنا لیا ہے اکثر والدین نے یہ بات بھی ظاہر کی ہے کہ ہمارے بچے ٹیوشن فیس سمیت گھر کے سودے سلف کی خریداری کے پیسوں کو بھی ان جوؤں کے اڈوں کی نظر کر جاتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ تعلیم جیسی نعمت سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں انہیں سنوکر کلبوں اور ویڈیو گیمزکی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تباہ و برباد ہوتا جا رہا ہے

    ذرائع کا کہنا ہے ان اڈوں پر چرس،آئش اور دیگر نشوں کا بے دریغ اسعمال معمول بن گیا ہے اگر یہ ہی صورتحال رہی تو وہ دن دور نہیں جب تھانہ اوچ شریف حدود میں جرائم کی شرح سو فیصد سے بھی تجاوز کر جائے گی ،اس بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوچ شریف : واقعہ کربلا حق سچ کی سربلندی کا نام ہے -شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ

    اوچ شریف : واقعہ کربلا حق سچ کی سربلندی کا نام ہے -شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) واقعہ کربلا حق سچ کی سربلندی کا نام ہے حضرت امامِ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے دینِ اسلام کی عظمت و بلندی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کردیا ،واقعہ کربلا ہمیں درس دیتا ہے کہ باطل اگر طاقت و قوت کے سارے حوالوں سے بھی خود کو مسلح کرلے پھر بھی شکست اس کا مقدر بن کر رہتی ہے ان خیالات کا اظہار جنوبی پنجاب کے صدر چیمبر آف ایگریکلچر شیخ ناصر سلیم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے عشرہ محرم کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے اور مقامی و ضلعی انتظامیہ کی معاونت سمیت انہیں قیام و طعام کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی پاداش میں معززین و عمائدین علاقہ سمیت عشرہ محرم کے منتظمین اور لائیسنس داران پر مشتمل وفد کی جانب سے ان کی رہائش گاہ مہر ہاؤس اوچشریف میں ان کا شکریہ ادا کرنے کے موقع پر کیا

    واضح رہے کہ عشرہ محرم کے دوران ریجنل پولیس آفیسر بہاول پور رائے بابر سعید ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور سید محمد عباس ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ ، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی اور سرکل پولیس آفیسر احمد پور شرقیہ فرخ جاوید سمیت دیگر ضلعی و مقامی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کے لیے شیخ ناصر سلیم کی رہائش گاہ پر قیام و طعام کا بہترین بندوبست کیا گیا تھا

    شیخ ناصر سلیم کا کہنا تھا کہ امامِ حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے بھائیوں، بیٹوں، بھتیجوں اور بھانجوں کو دین ِ اسلام کی بقا اور استحکام کے لیے قربان کر کے دنیا کوبتادیا کہ خانوادہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے سب سے قیمتی متاع اسلام اور دینی اقدار کا تحفظ ہے گفتگو کے اس موقع پر شیخ ناصر سلیم نے مخدوم سید سبطین حیدر بخاری اور حاجی غلام یسین سومرو کے ہمراہ آر پی او بہاول پور رائے بابر سعید ، ڈی پی او بہاول پور سید محمد عباس ، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ ، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ احمد ندیم ہاشمی سمیت دیگر ضلعی و مقامی انتظامیہ کے افسران کا بھی قدیمی تاریخی شہر اوچشریف میں عشرہ محرم کے دوران سیکورٹی کے بہترین اقدامات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افسران کی امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات اور کوششیں قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں

  • اوچ شریف : پرکشش انعامات کی آڑ میں جعلی بیج ،زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

    اوچ شریف : پرکشش انعامات کی آڑ میں جعلی بیج ،زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں پرکشش انعامات کی اڑ میں جعلی زرعی ادویات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا بیج،جعلی زرعی ادویات کھاداور اسپرے کی فروخت دھڑلے سے جاری اوچ شریف کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں عرصہ دراز سے انعامات کا لالچ دے کر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے نقلی بیج، نقلی زرعی ادویات اور نقلی کھاد۔ نقلی اسپرے کی فروخت کا کام زرو و شور اور بلاخوف سے جاری و ساری ہے۔

    ذرائع کاکہناہے کہ مبینہ طورپر محکمہ ایگریکلچر کی چھاپہ مار ٹیموں کی جانب نے تمام نقلی بیج، کھاد اور زرعی ادوایات فروخت کرنے والے دکانداروں سے منتھلی وصول کرکے اوچ شریف کی زراعت کو تباہ کرنے کا کھلم کھلا لائسنس دے دیا ہے۔ محکمہ ایگریکلچر کی چھاپہ مار ٹیمیں نقلی کھاد ، بیج اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں سے منتھلی، کروڑوں روپے بلاخوف اور سینہ تان کربٹور رہے ہیں اور محکمہ زراعت کے افسران بالا، ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت خاموش تماشائی نظر دکھائی دیتی ہے جس کے سبب نقلی بیج، نقلی زرعی ادویات اور نقلی کھاد کی فروخت کا کاروبار دن بدن زور پکڑتا جا رہا ہے اور فصلو ں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

    مقامی آباد کاروں،کاشتکاروں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کارکنوں کے مطابق نقلی زرعی ادویات، نقلی کھاد اور بیج فصل کے لئے خاص طور پر سبزیوں وغیرہ پر دیرپا اثر اندازنہیں ہوتی ہیں کیونکہ سبزیاں انسانوں کے استعمال میں آتی رہتی ہیں تو ان پر ایسی ادویات کا استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتاہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے اپیل کی ہے کہ اوچ شریف سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر پنجاب، کراچی اور دیگر شہروں سے تیار ہوکر آنے والا بیج مقامی دکانوں پر فروخت ہونے والی نقلی زرعی ادویات، نقلی کھاد اور بیج کی فروخت پر کریک ڈاؤن کرے اور ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں‌لائی جائے اور روڈ رستوں پر نقلی بیج بیچنے والوں کے خلاف بھی جلد از جلد کارروائی کی جائے۔

  • ڈی جی خان :سانحہ باجوڑ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-عبدالسلام ناصر

    ڈی جی خان :سانحہ باجوڑ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-عبدالسلام ناصر

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی )سانحہ باجوڑ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے-عبدالسلام ناصر
    گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدراور جمعیت علمائے اسلام کے رہنما عبدالسلام ناصر نے کہاہے کہ سانحہ باجوڑ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے حوالے سے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے،


    عبدالسلام ناصر نے کہاہے ایسے جرائم کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں ،ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے حوالے سے فوری اور سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ دہشت گردی کے اس سلسلے کو مزید بڑھنے اور پھیلنے سے روکا جا سکے-

    عبدالسلام ناصر نے مولانا فضل الرحمان اورمولانا اسد محمود سمیت جمعیت علماء اسلام کی پوری قیادت اور سانحہ میں شہید ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔