Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ : 5 رکنی چھوٹو ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ : 5 رکنی چھوٹو ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

    سیالکوٹ، با غی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض) تھانہ ہیڈ مرالہ پولیس کی چوروں ، ڈکیتوں کے خلاف کارروائی. 5 رکنی چھوٹو ڈکیت گینگ سرغنہ سمعیت گرفتار، لاکھوں روپے مال مسروقہ برآمد ملزمان گرفتار
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اقبال کی ہدایات اور ڈی ایس پی صدر سرکل صابر حسین چھٹہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ محمد عرفان ڈھلوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے 5 رکنی چھوٹو ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمعیت گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت مال مسروقہ ، موٹر سائیکلیں ، جنریٹر ، موٹر اور ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا

    اس موقع پر ترجمان پولیس کا کہنا تھا ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں چوروں ڈکیتوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے سیالکوٹ کو امن کا گہوارہ بناکر دم لیں گے۔

  • سرگودھا:اندھے قتل کا معمہ حل،3 قاتل گرفتار

    سرگودھا:اندھے قتل کا معمہ حل،3 قاتل گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہ نواز جالپ)اندھے قتل کا معمہ حل،3 قاتل گرفتار
    سرگودھاپولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا ہے ،قتل کر کے نعش کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہونے والے 3 قاتل ٹریس ،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے اندھےقتل میں تین ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیاہے، ملزم آصف نے اپنے ساتھیوں ناظم اور صابر سے ملکر اپنے سالے کو قتل کیا تھا ،ملزمان نے قتل کرنے کے بعد نعش کو جھاڑیوں میں پھینک دیا اور فرار ہو گئے تھے

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بتایا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے ،گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

  • میرپورخاص: پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے-کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری

    میرپورخاص: پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے-کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)صحافی اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے اور ہر انسان جرم سے نفرت اور امن سے پیار کرتا ہے ، یہ بات ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی 19 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی –

    تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی 19 ویں سالگرہ کی انتہائی خوبصورت اور پروقار تقریب کا پروگرام نیشنل پریس کلب میرپورخاص میں انعقاد پذیر ہوا جس میں ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے مہمان خصوصی کے طور پہ شرکت کی اور سالگرہ کا کیک کاٹا،سالگرہ کی تقریب میں نیشنل پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ آفاق احمد ، صدر قمر الدین شیخ ، ممبر نیشنل پریس کلب حیات قریشی نے ایس ایس پی میرپورخاص کا نیشنل پریس کلب پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا اور سندھی پگ پہنائی ۔ سالگرہ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، قرآن مجید کی تلاوت کی سعادت حیات قریشی نے حاصل کی

    نیشنل پریس کلب کے صدر قمرالدین شیخ نے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے وجود میں لانے کے معاملات پہ روشنی ڈالی اور کہا کہ نیشنل پریس کلب پریس میرپورخاص کا وہ واحد صحافتی ادارہ جس نے میرپورخاص اور ملک بھر میں نامور صحافی پیدا کئے جو آج قلم کے ذریعے ملک اور قوم کی خدمت کر رہے ہیں ، اس موقع پر نیشنل پریس کلب کے سرپرست آفاق احمد خان نے کہا صحافی اور پولیس ایک دوسرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں ، انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے نیشنل پریس کلب کے ذریعے تحقیقی صحافت کو پروان چڑھایا تاکہ صحافی میں صحافت کی اصل روح اجاگر ہو اور اسے پتہ چلے کہ وہ صحافت جیسے عظیم اور پاکیزہ شعبے سے وابستہ ہے –

    اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اسلم جاگیرانی نے محکمہ پولیس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس کو اللہ پاک نے شہادت کے عظیم رتبے سے سرفراز فرمایا ہے اور ہم انتہائی کم وسائل ہونے کے باوجود ظلم وجبر سے برسرپیکار رہتے ہیں ،تقریب میں نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سہیل احمد خان ،حیات قریشی معروف صحافی و کیمرہ مین خالد(فوجی) باغی ٹی وی کے نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ،حسن سولنگی ،شاہزیب خاصخیلی ، سٹی پریس کلب کے صدر وارث خاصخیلی ،امید علی لغاری ،کیمرہ مین سہیل احمد ، ڈاکٹر فہد ملک ، غلام قادر چانڈیو، پیپلز بیورو میرپورخاص کے رہنما ملازم حسین خاصخیلی اور دیگر معززین شہریوں نے شرکت کی اور مہمان خاص کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف پیش کئے ۔

    اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے کہا کہ پولیس امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے کیونکہ ہر انسان جرم سے نفرت اور امن سے پیار کرتا ہے اس لیے پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی اور کہا کہ پولیس کی کارکردگی عوام کے باہمی تعاون سے ہی مشروط ہے .ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چودھری نے نیشنل پریس کلب میرپورخاص کی 19 ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل پریس کلب کے تمام ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صحافتی اداروں نے نہ صرف عوامی مسائل کی نشاندہی اوران کے حل کرنے میں بلکہ ملکی ترقی میں بھی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا ہے اور کہا ہے میڈیا نے ہمیشہ عوام کے مسائل کی نشاندہی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پولیس کی رہنمائی کی ہے جس سے عوام اور پولیس کا رابطہ بھی بحال ہوا ہے جو قابل ستائش بات ہے

    اس موقع پر ایس ایس پی میرپور خاص کے ہمراہ ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن قاسم ملک ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسلم جاگیرانی بھی موجود تھے ، آخر میں نیشنل پریس کلب کے سرپرست آفاق احمد خان نے ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد علی چوہدری ڈی ایس پی اسلم جاگیرانی ،ڈی ایس پی سٹیلائٹ ٹاؤن قاسم ملک، صدر سٹی پریس کلب وارث خاصخیلی اور تقریب میں شریک تمام مہمانوں کا نیشنل پریس کلب کے تمام ممبران کی جانب سے شکریہ ادا کیاگیا جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض حسن سولنگی نے ادا کئے-

  • سیالکوٹ :دودھ دہی مہنگا فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10گرفتار

    سیالکوٹ :دودھ دہی مہنگا فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)دودھ دہی مہنگا فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،10گرفتارڈپٹی کمشنر عدنان محمود کے حکم پراسسٹنٹ کمشنر غلام سرور کی قیادت میں ٹیم نے تھانہ حاجی پورہ ، تھانہ کوتوالی کے علاقے میں چیکنگ کی،مہنگے داموں فروخت کرنے پر 10 دودھ فروش گرفتار ۔گرانفروش دودھ فروشوں کیخلاف مقدمات درج

    گرفتار ہونیوالوں میں محمد یو نس ، بٹ ملک شاپ ڈرماں والا چوک ،عمران عباس، کریم پورہ عاصم محمود، گرین وڈ سٹریٹ سے گرفتار ۔
    دودھ فروش علی اسد ،علی حسن، گرین و ڈ سٹریٹ ، محمد غفار، مجا ہد روڈ سے گرفتار

    دودھ فروش مظہر اقبال، حا جی پورہ،ظہیرا لدین ، حاجی پورہ ل،سلمان فرید، ڈسکہ روڈ، عباس عزیز، نشینل ٹی سٹال بھی گرفتار ۔
    ڈپٹی کمشنر عدنان محمود نے کہا ہے کہ گرانفروشوں کیخلاف ایکشن بلا تفریق جاری رہے گا ۔

  • ڈی جی خان :گدائی غربی پل جبوجہ مانکہ روڈ لوہار والا ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول

    ڈی جی خان :گدائی غربی پل جبوجہ مانکہ روڈ لوہار والا ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان ) ڈیرہ غازی خان کے موضع گدائی غربی پل جبوجہ مانکہ روڈ لوہار والا گذشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے حادثے معمول بن گئے ہیں-
    یہاں پر بسنے والے ہزاروں لوگوں کی آبادی کیلئے یہ واحد پل ہے جو دور دراز کے راستوں کو سمیٹ کر نہ صرف کم فاصلے والا آسان راستہ فراہم کرتی ہے بلکہ یہاں کی ہزاروں کی آبادی کو آپس میں ملانے کیلئے اہم کردار ادا کرتی ہے یہ پل بہت ہی پرانی اور قدیمی ہے کئی دہائیوں سے یہ بنی پل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے،اس پل پر کسی بھی حکومتی وزیرمشیرکی نگاہ نہیں پڑی

    نہ ہی کسی ایم این اے یاایم پی اے نے اس پل کو مرمت کروانے کی زحمت نہیں کی ،حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ نون حکومت کے پارٹی ایک عہدیدار نے نہ صرف مانکہ پل جبوجہ بنا کر دینے کا وعدہ کیا، بلکہ یہاں کے لوگوں کو در پیش تمام مسائل حل کرا کر دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ،لیکن اس یقین دہائی کے باوجود بھی اس پر ابھی تک کوئی کام نہ ہو سکا

  • میرپورخاص: قتل کا جرم ثابت ہونے پرعدالت نے 2 قیدیوں کو  سزائے موت سنادی

    میرپورخاص: قتل کا جرم ثابت ہونے پرعدالت نے 2 قیدیوں کو سزائے موت سنادی

    میرپورخاص(باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )قتل کا جرم ثابت ہونے پرعدالت نے 2 قیدیوں کو سزائے موت سنادی
    تفصیل کے مطابق چند ماہ قبل کوٹ غلام محمد میں افضال جٹ نامی شخص کے قتل کے الزام میں میں نامزد دو ملزمان کشورکمار بھیل اور بھارو مل بھیل کو فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج اور ماڈل اینڈ کریمنل کورٹ میرپورخاص نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی .

    مدعی شہزاد علی جٹ کی مدعیت میں مقدمہ کوٹ غلام محمد پولیس اسٹیشن میں درج ہوا تھا مقدمے میں مدعی کی جانب سے نامور سینئر وکیل ایڈوکیٹ علی حسن چانڈیو کیس کی پیروی کر رہے تھے،مجرمان کوسزا دلوانے پر وکلاء کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے-

  • سیالکوٹ: تحصیل پسرور نالہ ڈیک کے سیلاب متاثرین کا احتجاج ،اتنظامیہ غائب

    سیالکوٹ: تحصیل پسرور نالہ ڈیک کے سیلاب متاثرین کا احتجاج ،اتنظامیہ غائب

    سیالکوٹ ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر )تحصیل پسرور نالہ ڈیک کے سیلاب متاثرین کا احتجاج ،اتنظامیہ غائب
    انتظامیہ جعلی کارروائی کرنے میں مصروف شہریوں میں غم و غصہ ۔ضلعی انتظامیہ صرف تصاویر اور فوٹو سیشن بنانے میں مصروف ہے ۔مقامی سیلاب متاثرین شہری اپنی مدد اپ کے تحت راستے اور بند بنانے لگے ۔

    نالہ ڈیک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھڑے پانی سے ڈینگی اور مختلف بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے سیلاب سے متاثرہ گاؤں روپوالی ،سیداوالی،اونچاپہاڑنگ،قاضی پہاڑنگ،ماخن پور،ڈھوڈا،ہیبت پور اور دیگر دیہات شامل ہیں ۔ سیلاب سے متاثرہ گاؤں قاضی پہاڑنگ اور ماخن پور کا زمینی راستہ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔متاثرہ شہریوں کا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے ۔

  • میرپورخاص: پولیس کی بروقت کارروائی،پٹرول پمپ سے ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈکیت گرفتار

    میرپورخاص: پولیس کی بروقت کارروائی،پٹرول پمپ سے ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈکیت گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگارشاہزیب شاہ) پولیس کی بروقت کارروائی،پٹرول پمپ سے ڈکیتی کے بعد فرار ہونے والے ڈکیت گرفتار
    میرواہ روڈ پر دعا ہوٹل کے سے کچھ فاصلے پر لیک سٹی کے ساتھ (مہر اینڈ نائیک) پیٹرول پمپ پر دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے 2 لاکھ 53 ہزار روپے ، 3 چیک اور دو موباٰئل فون چھین کر فرار ہوئے.

    ایس ایچ او تعلقہ پولیس اسٹیشن انسپکٹر غازی خان راجڑ کی فوری کارروائی، تعاقب و مقابلے کے بعد ایک ڈاکو اسلحہ و موٹر سائیکل سمیت گرفتار جبکہ گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر پولیس کا چاندنی چوک پر چھاپہ 2 ملزمان عبدالمنظور اور عبدالغفور کو حراست میں لے لیا۔تعلقہ پولیس اسٹیشن انسپکٹر غازی خان راجڑ کے مطابق تفتیش جاری ہے

  • گوجرخان: تھانہ گوجرخان کی حدود میں 35 سالہ شخص قتل

    گوجرخان: تھانہ گوجرخان کی حدود میں 35 سالہ شخص قتل

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) اتوار کے روز تھانہ گوجرخان کے علاقہ چھیال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 35 سالہ شخص طاہر محمود کو قتل کر دیا، مقتول کیری ڈرائیور بتایا جاتا ہے

    مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، ایس ایچ نے مقتول کیری ڈرائیور کے بھائی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ہم مجرمان کوٹریس کرکے قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں گے- اور قانون کے تمام تقاضے پورے کریں گے-

  • میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان،پنجاب بھرمیں ڈیرہ بورڈ کی پہلی پوزیشن

    میٹرک کے سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان،پنجاب بھرمیں ڈیرہ بورڈ کی پہلی پوزیشن

    ڈیرہ غازیخان،سرگودھا،لاہور (باغی ٹی وی نمائندگان) تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں میٹرک کےامتحانات کےنتائج کا اعلان کر دیا گیا، نتائج کا اعلان سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن آغا علی عباس نے پریس کانفرنس میں کیا۔لاہوربورڈ میں کامیابی کاتناسب 74.57 فیصد، فیصل آبادمیں81.76 فیصد ، ڈی جی خان بورڈ میں کامیابی کا تناسب 86.37 فیصد، بہاولپور میں82.70فیصد رہا۔

    اس کے علاوہ گوجرانوالہ بورڈ میں کامیابی کا تناسب 80.82فیصد ،ملتان میں 85فیصد ، راولپنڈی بورڈ میں کامیابی کا تناسب 77.20 فیصد، ساہیوال میں 78.76فیصد اور سرگودھا میں 82.82 فیصد رزلٹ رہا۔لاہور بورڈ میں 230915 امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 172204 امیدوار نے کامیابی حاصل کی،دوسری جانب راولپنڈی بورڈ نے بھی میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، راولپنڈی بورڈ کے مطابقمیٹرک کے سالانہ امتحانات میں 89184 امیدوار کامیاب ہوئے۔راولپنڈی بورڈ کا کہنا ہے کہ طلبا میں کامیابی کی شرح 71.42 فیصد اور طالبات کی 83.11 فیصد رہی۔

    ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان نے میٹرک پہلے سالانہ 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کلک کرکے رزلٹ آن لائن کیا. امتحان میں کل81296امیدواروں نے شرکت کی اور 70222نے کامیابی حاصل کی اور کامیابی کا تناسب 86.37فیصد رہا ۔ ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں

    اس موقع پر کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر ، سیکرٹری بورڈ عبدالرحمن رشید ، آر سی او حبیب الرحمن گاڈی ، سسٹم اینالسٹ محمد بلال بھٹہ ، ٹیکنیکل پرسن احمد علی قریشی،پی ایس ٹو چیئر مین سجاد حسین سرکانی اوردیگر بھی موجود تھے ۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ مذکورہ امتحان میں 44132طلبہ نے حصہ لیا اور 36992کامیاب ہو ئے اور کامیابی کی شرح 83.92فیصد رہی جبکہ 37164طالبات نے امتحان میں شرکت کی اور 33230نے کامیابی حاصل کی اسی طرح لڑکیوں کی کامیابی کی شرح 89.41فیصد رہی۔

    انہوں نے بتایا کہ اگلے سال سے طلبہ و طالبات کی ذہنی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 25فیصد اینالیٹیکل اور کریٹیکل طرز پر امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر نے بتایا کہ کمشنر و چیئر مین ڈاکٹر ناصر محمود بشیر اور ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش کی سربراہی میں امتحان اور نتائج کی تیاری کے عمل کو انتہائی شفاف اور معیاری رکھا گیاجس میں انکی ٹیم نے بھر پور محنت کی اور نتائج تیار کرنے میں کامیاب ہوئے

    انہوں نے بتایا کہ میٹرک دوسرا سالانہ امتحان2023 پندرہ ستمبر سے شروع ہو رہے ہیں جس کے لیے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ یکم سے 12اگست کے درمیان جمع کروائے جا سکتے ہیں اسی طرح دوگنا فیس کے ساتھ 13سے 16اگست جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 17سے 19اگست تک داخلہ فارم جمع کرائے جاسکیں گے .