Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :تھانہ رنگ پورہ پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

    سیالکوٹ :تھانہ رنگ پورہ پولیس نے خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)تھانہ رنگ پورہ پولیس نے خطرناک گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا
    خطرناک ملزم اقدام قتل ڈکیٹی راہزنی اشتہاری ساگر بمعہ مکمل گینگ کیساتھ تھانہ رنگ پورہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار۔ ملزم کے قبضہ سے 10موٹر سائیکل رکشہ سمیت نقدی مسروقہ موبائل فون اور اسلحہ برآمد مقدمہ درج،ملزم اقدام قتل اور ڈکیتی سمیت مختلف مقدمات میںسابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔
    ملزم سیالکوٹ اور گردونواح میں مختلف وارداتوں میں ملوث تھا۔

    ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی ایس ایچ او تھانہ رنگ پورہ کے ایس ایچ او قیصر بشیر گھمن اور ہمراہی ٹیم کو شاباش۔
    ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کو ناسور سے پاک بنانا میری اولین ترجیح ہے،جراہم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی پی او سیالکوٹ

  • چترال:سیلاب متاثرین10 دن گذرنے کے باوجود حکومتی امداد کےمنتظر، لوگ پانی کی بوند بوند کوترسنے لگے

    چترال:سیلاب متاثرین10 دن گذرنے کے باوجود حکومتی امداد کےمنتظر، لوگ پانی کی بوند بوند کوترسنے لگے

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگارگل حماد فاروقی) جولائی کے 22 تاریخ کو جو تباہ کن سیلاب آیا تھا اس نے چترال کا نقشہ بدل دیا تھا۔ سیلاب کی سطح اتنا بلند تھی کہ دریا سے پانچ فٹ اونچا یہ ریلہ بہہ رہا تھا، جس کے نتیجے میں آس پاس کے مکانوں، دکانوں، مارکیٹ، ورکشاپ، کھڑی فصلوں، زیر کاشت زمین، باغات اور کھیتوں کو بھی بہت نقصان پہنچا۔ سیلاب کی وجہ سے آبپاشی اور پینے کے پانی کی پائپ لائن اور نہریں بھی بہہ گئیں۔ گولین سے تقریباً چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے لانے والا پینے کے پانی کی پائپ لائن ہر سال سیلاب کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے۔ معلوم نہیں کہ محکمے میں تیکنیکی اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی ہے یا ایمانداری اور خلوص کی فقدان ہے۔ یہ پائپ لائن جب تعمیر کی گئی تھی اسی وقت بھی ہماری ٹیم نے اس کا سروے کرکے محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ سے مطالبہ کیا تھا کہ اس پائپ لائن کی مستقل بنیادوں پر حفاظت کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے جائیں مگر کچھ نہیں ہوا اور ایک سال بعد یہ سیلاب کا نذر ہوگئی۔ اس کے بعد ہر سیلاب میں بری طرح اس پانی کی پائپ لائن کا متاثر ہونامعمول کی بات بن چکی ہے۔


    پچھلے سالاس پائپ لائن کازیادہ ترحصہ دریا برد ہوا تھا اور ایک سال تک لوگ پینے کی پانی سے محروم تھے جس کی بحالی پر کروڑوں روپے تو لگ گئے مگر ناقص منصوبہ بندی اور غلط ڈیزائن کی وجہ سے یہ پائپ لائن ایک بار پھر سیلاب کی وجہ سے بری متاثر ہوئی ہے اور لوگ 22 جولائی سے لیکر آج پینے کے پانی سے محروم ہیں اور متاثرہ لوگ پانی کی بوند بوند کوترس رہے ہیں۔

    اس کے برعکس انگار غون شاہ شاہ واٹر سپلائی سکیم جو جرمنی نے چالیس سال پہلے بنائی تھی وہ ابھی تک بحال ہے اور اس وقت پورے چترال ٹاؤن کو انگار غون والے منصوبے سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختون خواہ ندیم اسلم چوہدری نے سیلاب کے فور! بعد چترال کا دورہ کیا تھا اور انہوں نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔ ان کو شائد متعلقہ محکمے یا ضلعی انتظامیہ نے غلط بیانی سے کام لیا تھا کہ پینے کے پانی کی سپلائی بحال ہوچکی ہے اور لوگوں کو پانی مل رہا ہے ،حالانکہ سیلاب متاثرین ایک ایک بوند پانی کیلئے پچھلے دس دنوں سے ترس رہے ہیں اور گولین واٹرسپلائی بند پڑی ہے۔

    دنین میں سب سے بڑیگاڑیوں کی ورکشاپ ہے جہاں 120 دکانوں پر مشتمل پورے مارکیٹ میں متعدد ورکشاپ، سپئیر پارٹس کے دکانیں، سروس اسٹیشن اور ایک ڈرائیونگ سنٹر بھی ہے۔ 22 جولائی کو سیلاب کا سطح اتنا بلند تھی کہ دریا کے کنارے ان دکانوں کو توڑ کر اس مارکیٹ میں پانی داخل ہوگیا اور یہاں سیلاب نے تباہی مچادی۔ لوگوں نے اپنی جانیں تو بچالیں مگر یہاں کھڑی گاڑیاں اب بھی سیلاب کی تباہی کی گواہی دے رہی ہیں، ان گاڑیوں ملبے سے نکالنے کی بھی کسی ادارے نے زحمت تک نہیں کی۔ مستری اسحاق اور اس کے والد کا کہنا ہے کہ ہمارا کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے مگر ابھی تک ان متاثرین کو انتظامیہ کی جانب سے ایک کلو آٹا تک نہیں ملا ہے اور یہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بے یار ومدد گار ہوکر بیلچے سے یہ ملبہ ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ پوری مارکیٹ تباہ ہوئی ہے ان کو کھانا بھی نہیں ملتا۔

    آصف خان کا گھر دنین گول نالے کے اوپر واقع ہے ان کا کہنا ہے کہ رات کو تین بجے اچانک سیلاب آیا اور اس نے میری پوری دنیا اجاڑ دی۔ میرا ایک معذور بیٹا اور چند بیٹیاں ہیں ہم نے رات کو بھاگ کر کھلے آسمان تلے رات گزاری۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے اوپر دس فٹ اونچا ملبہ پڑا ہے اور ہم بیلچے اور کدال سے اس کو صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر یہ ہمارے بس کی بات نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے معذور بیٹے کی ادویات بھی سیلاب کے ملبے تلے دب گئی ہیں اور اب میں اس معزور بیٹے کیلئے ادویات بھی نہیں خرید سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب نے گویا میرا سب کچھ تباہ کردیا۔ انتظامیہ کی جانب سے مجھے ایک خیمہ(ٹینٹ) اور بیس کلو آٹا اور تھوڑا دیگرخوراک کا سامان ملا ہے مگر میرے مکان دوبارہ بنانے کیلئے مجھے ایک پیسہ بھی نہیں ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنی پالیسی کے مطابق دس لاکھ روپے بھی دے تو مہنگائی کے اس دور میں یہ مکان اب پچاس لاکھ میں بھی تعمیر نہیں ہوسکتا۔

    کمال الدین ایک تاجر اور سماجی کارکن ہے ان کا کہنا ہے اس ورکشاپ میں جتنے دکاندار اور مستری متاثر ہوئے ہیں وہ سارا دن سیلاب کا ملبہ ہٹانے میں مصروف رہتے ہیں مگر شام کو جب گھر خالی ہاتھ جاتے ہیں تو ان کے بچے بھی بہت مایوس ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کی اصل وجہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ٹھیکیدار ہے جس نے بونی شندور سڑک کی تعمیر کے وقت بڑے بڑے پتھر اور ٹنوں کے حساب سے سارا ملبہ دریا میں گرایا جس سے دریا کی سطح بلند ہوکر اس تباہ کن سیلاب کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس ٹھیکیدار کے خلا ف 21 ادروں کو درخواستیں دی ہیں اور ابھی ہم نے ایس ایچ او تھانہ چترال کو بھی تحریری درخواست دی ہے کہ اس کے خلاف FIR یعنی مقدمہ درج کیا جائے مگر لگتا ہے کہ اس کے ہاتھ بہت لمبے ہیں ابھی تک اس کے خلاف کسی بھی ادارے نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری خیبر پحتونخواہ سے اپیل کی ہے کہ این ایچ اے کے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر، متعلقہ عملہ اور اس ٹھیکیدار کے خلاف انکوائری کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے کیونکہ ان کی مجرمانہ غلفت کی وجہ سے نہ صرف تباہ کن سیلاب نے لوگوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا بلکہ ماحولیاتی قانون کا بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے آبی حیات کو بھی نقصان پہنچایا۔ ہمارے نمائندے نے متعلقہ تعمیراتی کمپنی، ٹھیکیدار کے پراجیکٹ منیجر کو بار بار کال کرکے ان کا مؤقف جاننے کی کوشش کی مگر اس نے ہر بار فون کو مصروف کرکے بات کرنے سے گریز کیا۔

    سیلاب نے اورغوچ، کوغذی، کاری، اوچوشت، گہتک، دنین، چترال ٹاؤن، آیون اور دیگر علاقوں میں متعدد مکانات، دکانوں او ر زمین کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس وقت لوگوں نے مکئی کا فصل بویا ہے اور ان کو سیراب کرنے والی ندی نالیاں سیلاب میں بہہ چکے ہیں اگر فوری طورپر آبپاشی کی یہ ندیاں بحال نہیں کی گئی تو خدشہ ہے کہ مکئی کی کھڑی فصل تلف ہوکر لوگوں کو ایک اور نقصان کا سامنا کرنا پڑے۔

    تحریک تحفظ چترالی کے صدر نعیم انجم اور ان کے ساتھیوں نے اپنے بساط کے مطابق مختلف متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین کا ہاتھ بٹایا اور ن کے ساتھ ان کے گھروں سے ملبہ ہٹانے میں مدد کی۔ انہوں نے بھی حکومت کی بے حسی پر نہایت مایوسی کا اظہار کیا کہ اورغوچ اور دیگر متاثرہ علاقوں میں ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے نہ کوئی گیا ہے اور ان لوگوں کو کوئی امداد دی گئی ہے۔

    اوچوسٹ نالے سے متاثر ہونے والا معذور شحص غلام یوسف جو شیاقو ٹیک میں رہتا ہے اس نالے سے اس کا مکان مکمل طو رپر تباہ ہوا ہے ان کا کہنا ہے کہ میں معذور ہوں اور خود اپنے تباہ شدہ مکان سے ملبہ بھی نہیں ہٹا سکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے اہل خانہ سمیت کسی رشتہ دار کے گھر میں رہنے پر مجبور ہے مگر وہ کب تک دوسروں پر بوجھ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی تک کہیں کوئی مدد نہیں ملی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پرمیری مالی مد د کی جائے تاکہ اپنے تباہ شدہ مکان کو دوبارہ تعمیر کرسکوں۔

    اعجاز ا حمد خان ویلیج کونسل کوغذی کا کونسلر ہے ان کا کہنا ہے کہ 2015, 2019, 2021 میں بار بار سیلاب آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دو سال قبل جب یہاں سیلاب آیا تھا اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ذمہ دار لوگ اور وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ کے اقلیتی امور پر معاون خصوصی وزیر زادہ کیلاش نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرکے اس علاقے کی حفاظت کیلئے بیس لاکھ روپے کا فنڈ رکھا ٹینڈر بھی ہوئے اور ورک آرڈر بھی جاری ہوا مگر عملی کام ابھی تک نہیں ہوا اور وہ صرف زبانی جمع خرچ تھی ا ن کے اس جھوٹے وعدے اور اعلان کی وجہ سے ہم نے کسی دوسرے سرکاری یا غیر سرکاری ادارے نہیں کیا اور PTI والوں نے بھی فنڈ فراہم نہیں کیا اور کام نہیں ہوا جس کا ہم ابھی تک خمیازہ بھگت رہے ہیں ان متاثرین نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ فوری طور پر مالی طور پر مدد کیا جائے تاکہ یہ اپنے تباہ شدہ مکانوں کو دوبارہ تعمیرکرکے اپنے بچوں کو سرچھپانے کی جگہہ فراہم کرسکیں اور ساتھ ہی آبپاشی اور آبنوشی کی تباہ شدہ پائپ لائن اور ندیاں بھی بحال کی جائیں تاکہ ان کو پانی کی فراہمی بھی یقینی بنایا جاسکے۔

  • دبئی: مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا مجسمہ مادام تساؤ رکھ دیا گیا

    دبئی: مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا مجسمہ مادام تساؤ رکھ دیا گیا

    دبئی،باغی ٹی وی(ملک خرم شہزاد اعوان ) پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا مجسمہ مادام تساؤ دبئی میں منعقدہ ایک سرکاری تقریب کے دوران رکھ دیا گیا، اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری موجود تھے۔ یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، سفارتخانہ اور قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کے سینئر حکام اور کمیونٹی کے ممتاز افراد بھی موجود تھے۔

    جن میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس صدر متحدہ عرب امارات سردار جاوید یعقوب صدر سوشل میڈیا سیل پاکستان پیپلزپارٹی گلف و مڈل ایسٹ ملک خرم شہزاد اعوان جنرل سیکرٹری ملک خادم شاہین بھی موجود تھے۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔جن کی بدولت پاکستان کو یہ اعزاز ملا

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بھی گفتگو کی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کمیونٹی کی پاکستان کے لیے کوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔موم کا مجسمہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو ایک بہترین خراج عقیدت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی میراث مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہونے کے ناطے نوجوان نسل خصوصاً خواتین کو متاثر کرتی رہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم بین الاقوامی فورمز پر امن، استحکام اور اقوام کے درمیان تعاون کی وکالت میں مستقل مزاج اور پرجوش تھے۔

    مرحومہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے مومی مجسمے کی نقاب کشائی مادام تساؤ میں اسی طرح کا لباس تھا جوانہوں نے وزیراعظم پاکستان کے طور پر حلف لینے کے وقت پہنا تھا۔ روایتی تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے 1989 میں ایک نشست سے مجسمہ بنایا گیا تھا۔ یہ مجسمہ مادام تساؤ دبئی کے پہلے زون میں شاہی خاندانوں اور دنیا کے رہنماؤں کے مومی شخصیات کے ساتھ رکھا جائے گا۔

    سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو ایک پاکستانی سیاست دان اور ریاستی خاتون تھیں جنہوں نے 1988 سے 1990 اور پھر 1993 سے 1996 تک پاکستان کی 11ویں اور 13ویں وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ جدید تاریخ میں کسی بھی اسلامی ریاست کی پہلی خاتون رہنما تھیں اور ذوالفقارعلی بھٹو کی بیٹی تھیں۔ اس موقع پر سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا "مادام تساؤ” کا کام ہمیں قابل ذکر افراد کی کامیابیوں اور شراکت کو منانے کی اجازت دیتا ہے جنہوں نے پوری دنیا کی نسلوں کو متاثر کیا۔

    مجھے خوشی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری اب مادام تساؤ دبئی میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شکل دیکھ سکیں گے اور ان کے کارناموں کے بارے میں جان سکیں گے۔ مادام تساؤ دبئی کے جنرل منیجر سناز کولسرود نے کہا کہ "ہمیں فخر ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب میں شرکت کی۔

    ہمیں مادام تساؤ دبئی کی معزز شخصیات کی صف میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو شامل کرنے اور اپنے پاکستانی مہمانوں کے ساتھ ان کی شخصیت کا اشتراک کرنے پر خوشی ہے۔

  • ڈی آئی خان: پولیس کا دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن،انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان: پولیس کا دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن،انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان َباغی ٹی وی (احمدنوازمغل نامہ نگار) تھانہ کلاچی پولیس کا دہشت گردوں کی اطلاع پر آپریشن،دہشت گردوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی دفاعی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
    تھانہ کلاچی پولیس نے پولیس چیک پوسٹ یادگار کے قریب جنگل میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوتے ہی زیر قیادت ایس ڈی پی او کلاچی صغیر عباس گیلانی کے ہمراہ ایس ایچ او کلاچی فہیم ممتاز خان نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا

    سرچ اپریشن کے دوران مسلح دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس کی جانب سے بھی فوری دفاعی فائرنگ کی گئی جس کے بعد دہشت گرد جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ،جبکہ جنگل میں سرچ کے دوران پولیس کو فائرنگ کی تبادلے میں ہلاک ہونیوالے شخص کی لاش ملی ،

    جس کی شناخت محمد رمضان ولد سید غلام قوم کلاسرہ سکنہ محلہ ابراہیم سے ہوئی ۔ہلاک بدنام زمانہ دہشت گرد پولیس کو چوری، ڈکیتی،قتل ،اقدام قتل سمیت14کے قریب مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم تھا۔

  • میہڑ :چائے نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

    میہڑ :چائے نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)چائے نہ بنانے پر شوہر نے بیوی کوقتل کردیا
    تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے بیلائی کلہوڑا میںچائے نہ بنانے پر شوہر نے اپنی بیوی کوقتل کردیا،ملزم پریل کلہوڑو نے اپنی 37سالہ بیوری حسینہ کلہوڑوکو چائے بنانے کاکہا،چائے نہ بناکردینے پر شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کرکہ قتل کردیا.

    پولیس نے لاش کو تحویل لیکرپوسٹ ماٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے
    جبکہ ملزم پریل کلہوڑو جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے ،پولیس نے ملزم کوگرفتار کرنے کیلئے انفارمیشن بیسڈ پر تفتیش کاآغاز کردیا ہے

  • ڈی جی خان:سیکورٹی رسک کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نقصان برداشت نہیں – عبدالسلام ناصر

    ڈی جی خان:سیکورٹی رسک کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نقصان برداشت نہیں – عبدالسلام ناصر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (قیصرعباس جعفری بیوروچیف)سیکورٹی کی رسک کی آڑ میں گڈز ٹرانسپورٹ کا نقصان برداشت نہیں – عبدالسلام ناصر
    ڈی پی او ڈیرہ کے غیر قانونی اقدام کی وجہ سے سخی سرور چیک پوسٹ پر دو دن 8 سو گاڑیاں پھنسی رہیں کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ڈرائیور سخت گرمی میں بھوک پیاس کی زندگی گزارتے رہے صدر گڈز ٹرانسپورٹ کا عدلیہ سے رجوع کرنے کا عندیہ صدر گڈز ایسوسی ایشن عبدالسلام ناصر نے لیگل ایڈوائزر اور سنئیر نائب صدر بلال خان علیانی جنرل سیکرٹری خالد ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس


    عبدالسلام ناصرنے کہا ہے کہ ڈی پی او ڈیرہ نے 9 ویں اور دسویں محرم الحرام کو بغیر کسی اطلاع کے سخی سرور چیک پوسٹ کو بند کر دینا ٹرانسپورٹ کے ساتھ زیادتی ہے ڈرائیور ہمارے سفیر ہوتے ہیں جو ایک ملک سے دوسرے ملک سامان کی ترسیل کا کام کرتے ہیں محرم الحرام کے ایام میں ہوٹلز بند ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بھوک پیاس کی وجہ سے بہت پریشان رہے ہیں کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں کے ٹائر سخت گرمی کی وجہ سے بلاسٹ ہوتے رہے ہیں

    ڈی پی او ڈیرہ کو ٹرانزٹ گاڑیاں روکنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ایران افغانستان سے ہونیوالی تجارت کا سامان لیکر یہی ٹرک ڈرائیور واہگہ باڈر جا کر سامان اتارتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جب ملک میں دہشت گردی کی لہر جاری تھی تو بھی ٹرانسپورٹ کو نہیں روکا گیا تھا انہوں نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ سے اور اسلام آباد میں بیٹھے منسٹر تک ضرور رجوع کریں گے

  • سرگودھا: والد کو قتل کروا کر خود ہی مدعی بنیے والا سفاک بیٹا گرفتار

    سرگودھا: والد کو قتل کروا کر خود ہی مدعی بنیے والا سفاک بیٹا گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار شاہنوازجلپ) والد کو قتل کروا کر خود ہی مدعی بنیے والا سفاک بیٹا گرفتار، تھانہ جھاوریاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قاتل محمد ثاقب کو گرفتار کر لیا۔

    ملزم نے اپنے والد کو قتل کروا کر دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا کر مدعی بن گیا،پولیس نے تفتیش کے روایتی طریقے اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اصل ملزم اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا، آلہ قتل برامد۔

    ڈی پی او سرگودھا نے ڈی ایس پی سرکل شاہ پور کو مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ،ڈی پی او کا کہنا تھاکہ کسی کو بھی شہریوں کے جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں،

  • کندھ کوٹ : وزیرأعلی سندھ مراد علی شاہ  گڈوبیراج پنہچ گئے،سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا

    کندھ کوٹ : وزیرأعلی سندھ مراد علی شاہ گڈوبیراج پنہچ گئے،سیلابی صورتحال کاجائزہ لیا

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )کشمور وزیرأعلی سندھ مراد علی شاھ گڈوبیراج پنہچ گئے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ گڈو بیراج میں سیلابی صورتحال اور حفاظتی بندوں کا دورہ کیا

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو چیف انجنیئر گڈو بیراج میں سیلابی صورتحال اور بندوں کے حوالے سے بریفنگ دی اس موقع پر وزیراعلی سندھ کہنا تھا کہ کشمورکچے میں مارے جانے والے ڈاکوؤں کی اطلاع ہمیں دو دن پہلے سے تھی،ہماری خفیہ ایجنسی،میلٹری بیسس پر سندھ حکومت اور پولیس کی یہ کامیاب کاروائی میں ڈاکو مارے گئے ہیں 5 بچوں سمیت 12 افراد ڈاکوؤں کی اب تک قید میں ہیں جب تک تمام مغویوں کو بازیاب نہیں کرایا جاتا تہ سندھ حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی سیلاب سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں کوئی خطرے کی بات نہیں،

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے بیلا میرپور کی چوکی نمبر 40 کا بھی معائنہ کیا، مراد علی شاہ نے پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
    آئی جی پولیس نے کچے کے علاقے میں آپریشن پر وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں ایک سو ستر پولیس چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں جس میں سے ایک سو تیس چیک پوسٹس پکی بنائی گئی ہیں، جبکہ ایک سو ستر چیک پوسٹس پر ایک ہزار تین سو ساٹھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، رانوتی کے کچے کے اندر سو چیک پوسٹس قائم کی گئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے پاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سادہ پولیس چیک پوسٹس کو پکا کروایا جائے، انھوں نے پولیس کو جدید اسلحہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

    آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یہ بھی بتایا کہ اب تک پانچ ہزار چار سو ایکڑ کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے کلیئر کروادیا گیا ہے، 70 مغوی بازیاب کروائے گئے ہیں اور 52 ڈاکو بھی واصل جہنم کیے گئے جبکہ ڈاکوؤں کے 85 سہولت کار بھی گرفتار کیے گئے۔

  • کندھ کوٹ : عوام نے انڈس ہائی وے گولا موڑ پروزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی گاڑی کو روک کر احتجاج کیا

    کندھ کوٹ : عوام نے انڈس ہائی وے گولا موڑ پروزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی گاڑی کو روک کر احتجاج کیا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) مغوی فرحان سومرو کے ورثاء نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی گاڑی کو کندھ کوٹ انڈس ہائی وے کے گولا موڑ پر روک کر احتجاج کیا،
    تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا ضلع کشمور میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے گڈو بیراج اور ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گڈو بیراج سے واپس کندھ کوٹ کی طرف آ رہے تھے

    کندھ کوٹ انڈس ہائی وے گولہ موڑ کے مقام پر مغوی فرحان علی سومرو کے ورثاء نے وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کے آگے بیٹھ کر احتجاج کیا اور بچے کی بازیابی کا مطالبہ اس موقع ایس ایس پی امجد شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ آپریشن جاری ہے اور جلد مغوی لڑکے کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔ اور دیگر مغویوں کو بھی جلد بازیاب کرایا جائے گا۔

  • گوجرہ  زمین کا تنازعہ، سسرال آیا نوجوان فائرنگ سے ہلاک

    گوجرہ زمین کا تنازعہ، سسرال آیا نوجوان فائرنگ سے ہلاک

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمان جٹ) زمین کا تنازعہ، سسرال آیا نوجوان فائرنگ سے ہلاک
    گوجرہ میں زمین کے تنازعہ پر سسرال آئے نوجوان کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیاگیا۔معلوم ہواہے کہ فیصل آباد کے چک نمبر91ج ب جگت پورہ کے محمد نوید کی شادی تھانہ صدر گوجرہ کے چک نمبر360ج ب بوبک کے محمدادریس کی بیٹی سے ہوئی تھی جو کہ اپنے سسرال آیا ہو اتھاکہ جہاں پرمحمد نویدکامحمد عباس اورمحمد اشفاق سے سسرالی زمین کا تنازعہ تھا کہ اسی رنجش کی بناء پر محمد عباس وغیرہ نے محمد نوید پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدیدخمی ہوگیااور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔

    شدید زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں پرشدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی آفتاب احمد صدیقی تھانہ صدر پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور اس کی نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔