Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ :ڈی پی او کا دورہ پسرور،سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہاراورجوانوں کو شاباش دی

    سیالکوٹ :ڈی پی او کا دورہ پسرور،سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہاراورجوانوں کو شاباش دی

    سیالکوٹ باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈی پی او کاپسرور دورہ،سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہاراورجوانوں کو شاباش دی
    ڈی پی او سیالکوٹ پولیس 10 محرم الحرام کے حوالہ سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پسرور پہنچے ڈی ایس پی سرکل تحصیل پسرور پولیس نے ڈی پی او سیالکوٹ کو جلوس کی سکیورٹی کے حوالہ سے بریفنگ دی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پسرور بھی موجود تھے

    ڈی پی او سیالکوٹ پولیس نے خود بھی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور پسرور پولیس کی جانب سے جلوس کی سکیورٹی کے حوالہ سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور شاباش دی

  • ننکانہ: ریسکیو 1122عملہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ ڈٖیوٹی سرانجام دے رہا ہے

    ننکانہ: ریسکیو 1122عملہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ ڈٖیوٹی سرانجام دے رہا ہے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ریسکیو 1122عملہ ضلع بھر میں ہائی الرٹ ڈٖیوٹی سرانجام دے رہا ہے ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار ریسکیورز یومِ عاشورہ پہ میڈیکل کور کیساتھ روٹین کی ایمرجنسی، پیشنٹ ٹرانسفر سروس اور سیلابی علاقہ جات میں بھی بلا تعطل سروسز فراہم کر رہے ہیں

    ضلع بھر میں تمام بڑی مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیو عملہ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہں ضلع بھر کے آخری جلوس کے اختتام تک کوڈ ریڈ ایکٹو رہےگا ،یومِ عاشورہ پر A کیٹگری کی 8 مجالس اور B کیٹگری کی 6 مجالس کو ریسکیو کور فراہم کیا جا رہا ہے10 محرم الحرام کے دوران ایمرجنسی کور پلان مختلف جلوسوں اور مجالس میں تمام ریسکیو افسران و انچارجز نگرانی کر رہے ہیں

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے کہا کہ تنگ گلیوں اور گنجان علاقوں میں فوری ریسپانس کیلئے موٹر بائیک ریسکیو تعینات ہے ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امدادی ہیلپ لائن 1122 ڈائل کریں یوم عاشورہ پر اعزاداروں کو فوری طبی امداد کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

    موبائل سروس کی عدم موجودگی میں(9201074-056) PTCL اور ریسکیو موبائل ایپ سے بھی کال کی جاسکتی ہے ،محمد اکرم پنوار یوم عاشورہ کے موقع پر نکالا گیا مرکزی جلوس حسینی باغ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا اور حسینی باغ میں شام غریباں برپا ہوگی

  • میرپورماتھیلو:جروار شہر میں عزاداری اور ماتمی جلوس امام بارگاہ سے برآمد

    میرپورماتھیلو:جروار شہر میں عزاداری اور ماتمی جلوس امام بارگاہ سے برآمد

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی ( نامہ نگار مشتاق علی لغاری )جروار شہر میں عزاداری اور ماتمی جلوس امام بارگاہ سے برآمد
    تفصیل کے مطابق دوسروں شہروں کی طرح جروار شہر میں بھی عزاداری اور ماتمی جلوس امام بارگاہ سے لے کر جروار کے مین چوک پرماتمی جلوس پہنچا جہاں نیاز اور سبیلیں جگہ جگہ موجود تھیں اور سیکورٹی کے انتظام بھی انتہائی سخت کیے گئے

    مجلس عزا مولوی اختر لنڈ نے پڑھی اور کربلا کا عظیم واقعہ پیش کر کے کربلا کے شہیدوں کو نذرانہ عقیدت پیش کی، پھر ماتمی جلوس خیرشاہ بخاری کی طرف روانہ ہوا، جہاں کافلہ پہچنے کے بعد شام غریباں پڑھی جائے گی

  • کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے مغوی بچے کی ویڈیو جاری کردی

    کندھ کوٹ: ڈاکوؤں نے مغوی بچے کی ویڈیو جاری کردی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان )کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے غوثپور کے رہائشی 12 سالہ لڑکے مقبول میرانی کی برہنہ ویڈیو جاری کردی جس میں وہ پولیس اور برادری سے خود کو آزاد کروانے کی اپیل کررہا ہے۔

    کچے کے علاقے میں اس بچے سمیت 22 افراد ڈاکوؤں نے اغواء کررکھے ہیں ڈاکوؤں کے قبضے میں موجود غوث پور کا رہائشی 12 سالہ مقبول میرانی ایس ایس پی امجد شیخ اور میرانی برادری سے خود کو آزاد کروانے کی اپیل کررہا یے بچے کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کو پیسے دے کر مجھے آزاد کرواؤ۔ بچہ اپنے باپ سے شکوہ کر رہا ہے کہ ، ”ایک مہینے سے میں ڈاکوؤں کے قبضے میں ہوں بڑی مصیبت میں پھنسا ہوا ہوں ، خدا کے لیے کسی بھی طرح پیسے دے کر مجھے آزاد کراؤ“۔

    ڈاکوؤں نے مقبول میرانی کو ایک ماہ قبل غوثپور تھانہ کی حدود سٹی سے اغواء کیا تھا ، ورثاء سے بچے کی بازیابی کے لیے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا جو نہ دینے کی صورت میں ڈاکوو نے بچے کو برہنہ کرکے وڈیو وائرل کردی،

    واضح رہے کہ ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے ٹیم کے ہمراہ پانچ روز کے دوران 10 مغویوں کو بازیاب کرواتے ہوئے 8 خطرناک ڈاکوؤں کو ہلاک بھی کیا ہے ایس ایس پی امجد احمد شیخ نے بچے کی وڈیو دیکھ کر بازیابی کی یقین دہائی کراتےہوئے کہا ہے ک ڈاکوؤں کا یقینی خاتمہ کیا جائے گا۔

  • بھارت: پٹاخوں کی فیکٹری دھماکوں سے تباہ، 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    بھارت: پٹاخوں کی فیکٹری دھماکوں سے تباہ، 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    باغی ٹی وی – بھارتی میڈیا کے مطابق پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں کا واقعہ ریاست تامل ناڈو کے شہر کرشناگیری میں آج صبح کے وقت پیش آیا۔
    میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے اس قدر شدید تھے کہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، دھماکے کے باعث قریبی ہوٹل کی عمارت بھی گرگئی جبکہ مزید 4 عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 12 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آگ بجھانے اور ملبے سے لوگوں کو نکلانے کے لیے فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تعداد کا درست تعین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ خدشہ ہے کہ ابھی مزید کچھ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے دھماکوں کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

  • ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی ہائی الرٹ

    ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی ہائی الرٹ

    باغی ٹی وی – ملک بھر یوم عاشور 10محرم الحرام،ماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی ہائی الرٹ ہے
    میہڑ سےمنِظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق شہداء کربلاء کی یاد میں 10محرم کا ماتمی جلوس حیدری اور مرکزی امام بارگاہ سید بچل شاہ سے برآمد ہوا،ہرطرف یاحسین یاحسین کی صدائیں بلند ،ماتمی جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل، پولیس رینجرز اور اسکاؤٹ وحدت المسلمین کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹر شاہد ریاض کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی او محمد حسن اقبال کی ہدایت پر دس محرم الحرام یوم عاشورہ کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیاہے۔ دس محرم الحرام کو ضلع بھر میں کل 87 جلوس جس میں کیٹگری اے16، کیٹگری بی18 اور کیٹگری سی کے 53 جلوس برآمد ہونگے۔ جبکہ 77مجالس جس میں کیٹگری اے8، کیٹگری بی10 اور کیٹگری سی کی 59مجالس منعقد ہونگی۔

    تمام جلوسوں پر ان کی حساسیت کے پیش نظر ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ پولیس اور دیگر اداروں کے 3000 سے زائد افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے اور دیگر یونٹس سے آنے والی نفری کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے

    تمام جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ کرائی جارہی ہے، جلوس کے داخلی و خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کردیا گیا ہے جلوس میں داخل ہونے والے تمام افراد کی میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے تلاشی لی جائے گی جبکہ جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے لیے بلند عمارتوں پر سنائپرز بھی تعینات کیے گئے ہیں. کیٹگری اے کے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ سٹی ایریا میں جلوس ہائے کی ہوائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔

    سیالکوٹ سے شاہد ریاض کی ایک اور رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 ضلع بھر میں ہائی الرٹ ہے ،ضلع بھر میں عزاداروں کو بروقت ابتدائی طبی امداد کیلئے خصوصی میڈیکل ٹیمیں بنائی گئیں ہیں جو جلوس کے ساتھ ہمہ وقت موجود ہیں ۔
    ضلع بھر میں مجالس اور جلوسوں کے ہمراہ ریسکیورز و ریسکیوحافظین اپنے فرائض سر انجام دینے پر معمور ہیں۔

    تنگ گلی محلوں میں بروقت کاروائی کے لیے ریسکیو موٹر بائیک کا عملہ بھی تعینات ہے، ضلع کی تمام تحصیلوں کی اہم امام بارگاہوں میں ریسکیورز میڈیکل کوریج مہیا کر رہے ہیں۔

    سیالکوٹ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ در بتول اڈہ پسروریاں، کینٹ، مستری عبداللہ اور شاہ سیادں سے نکالے جائیں۔گے۔ 1122 ہیلپ لائن نمبر نہ ملنے کی صورت میں ریسکیو کنٹرول روم نمبر052-9250260 اور 052-9250265 پر ایمرجنسی کال کریں

    نوری آباد سے نامہ نگار اللہ وسایا پالاری کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک کے طرح نوری آباد میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جنہوں نے کربلا کے میدان میں اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ جلوس حیدری امام بارگاہ نوری آباد سے بر آمد ہوا، شہدائے کربلا کو عزاداری کی گئی۔

  • دبئی : نومنتخب صدر پی وائی او، یو اے ای فاروق بانیاں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی

    دبئی : نومنتخب صدر پی وائی او، یو اے ای فاروق بانیاں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی

    دبئی،باغی ٹی وی (ملک خرم شہزاداعوان) پیپلز یوتھ آرگنا ئزیشن (پی وائی او) متحدہ عرب امارات کی جانب سے نو منتخب صدر پی وائی او یو اے ای فاروق بانیاں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس تھے۔

    تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے حافظ نظام الدین نے کیا، نو منتخب صدر پی وائی او فاروق بانیاں کی صدارت میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سےمنعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی میاں منیر ہانس صدر پی پی گلف و مڈل ایسٹ، اسحاق بدر نائب صدر پی پی گلف، ذوالفقارعلی مغل سیکرٹری انفارمیشن پی پی گلف، ملک خرم شہزاد صدر سوشل میڈیا پی پی گلف و مڈل ایسٹ، زاہدہ ملک سیکرٹری جنرل لیڈیز ونگ پی پی پی، نیاز شانگلا سیکرٹری جنرل پی پی دبئی، پہلوان یعقوب سینئر رہنما پی پی کھوئی رٹہ،

    قمران الہٰی سینئر نائب صدر پی وائی او گلف، فضل خان درانی نو منتخب نائب صدر پی وائی او گلف، سردار طاہر انور نائب صدر پی وائی او گلف، خالد تاس میڈیا ایڈوائزر پی وائی او گلف، عابد چیف آرگنائزر، طیب مقصود آغا سیکرٹری انفارمیشن، یاسر بشیر رضا کوآرڈینیٹر، کفیل احمد نائب صدر، فرید انجم میڈیا ایڈوائزر، راشد عزیز صدر پی وائی او (دبئی) رفیق جنید، یوسف شہبازی، و دیگر نے خطاب کیا.

    سٹیج کے فرائض حافظ ارشد محمود الحق سیکرٹری جنرل نے سر انجام دیے-آخر میں تمام مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا۔تمام ممبران  نے فاروق بانیاں کو صدر بننے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا- پروگرام کو شوکت طاہر سینئر رہنما پی وائی او، پہلوان معروف شاد اور شہزاد کسانہ نے آرگنائز کیا-

  • نوری آباد : جلوس حیدری امام بارگاہ سے برآمد ہوا، شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا

    نوری آباد : جلوس حیدری امام بارگاہ سے برآمد ہوا، شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)جلوس حیدری امام بارگاہ سے برآمد ہوا، شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کیا گیا
    پورے ملک کے طرح نوری آباد میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے شہید ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جنہوں نے کربلا کے میدان میں اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

    9 محرم الحرام کے موقع پرمحرم حیدری نے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جلوس حیدری امام بارگاہ نوری آباد سے برآمد ہوا، شہدائے کربلا کو عزاداری کی گئی۔نوری آباد اور کلو کھوہر اور مختلف چوکوں پر سوگواران کے لیے سیبل کے اسٹال لگائےاس موقع پر شاہجہان حیدری ، وقار حیدری ایک بڑے قافلے کے ساتھ شامل تھے

  • حب :ایس پی کی سربراہی میں سوک سینٹر کے سامنے پولیس کے جوانوں کی ریہرسل کرائی گئی

    حب :ایس پی کی سربراہی میں سوک سینٹر کے سامنے پولیس کے جوانوں کی ریہرسل کرائی گئی

    حب ،باغی ٹی وی( نامہ نگارحکیم بلوچ ) آج 9 محرم الحرام کے سلسلے سے ایس پی ضلع حب مراد خان کی سربراہی میں سوک سینٹر ضلع حب کے سامنے پولیس کے جوانوں کو ریہرسل کرائی گئی ۔

    حب ایس پی حب مراد خان نے جوانوں کو rehearsal کراتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے الرٹ رہیں کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کے لیے جوکچھ بھی ہو چاک وچو بند رہیں اور کسی بھی شخص کو بغیر سپاسنگ کارڈ روک کر ضرور چیک کریں،چاہے وہ کوئی بھی ہو ,

    انہوں نے مزید کہاکہ میڈیا کے تمام لوگوں کے ساتھ کوارڈینیٹ کریں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی ایس پی سی ائی اے جمیل احمد باجوائی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے

  • سیالکوٹ:ریسکیو 1122 نے جلوسوں میں میڈیکل کوریج فراہم کی

    سیالکوٹ:ریسکیو 1122 نے جلوسوں میں میڈیکل کوریج فراہم کی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ریسکیو 1122 نے جلوسوں میں میڈیکل کوریج فراہم کی
    پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 سیالکوٹ ریسکیورز و ریسکیو محافظین 9محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے جانے مرکزی جلوسوں میں ڈسرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینِر نوید اقبال کی زید قیادت میڈیکل کوریج فراہم کر رہے ہیں۔

    اس سلسلے میں بھیڑ اور گجرال کے علاقوں میں جلوس نکالے گئے۔ ریسکیورز نے جلوس میں زنجیر زنی کرنے والے 180 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی جبکہ 1شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔