Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سرگودھا: 10محرم یوم ِعاشورہ کے موقع پرسرگودھا ریجن سے427 جلوس اور519 مجالس منعقد ہوں گی

    سرگودھا: 10محرم یوم ِعاشورہ کے موقع پرسرگودھا ریجن سے427 جلوس اور519 مجالس منعقد ہوں گی

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ)10محرم یوم ِ عاشورہ کے موقع پر سرگودھا ریجن سے 427 جلوس اور519 مجالس منعقد ہوں گی۔
    آر پی اوشارق کمال صدیقی نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو 10محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت تمام اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    10محرم الحرام کوسرگودھا ریجن میں کل 427جلوس نکالے جائیں گئے جن میں سرگودھا سے214خوشاب سے77،میانوالی سے 41جبکہ بھکر سے95 جلوس نکالے جائیں گے جن میں کیٹیگڑی A کے 59 جلوس شامل ہیں۔

    سرگودھاریجن سے 519مجالس جن میں سرگودھا سے225 خو شاب سے97 میانوالی سے57 جبکہ بھکر سے 140مجالس کا انعقاد ہو گا جن میں کیٹیگڑی A کی 22 مجالس شامل ہیں۔427جلوس اور519 مجالس کی سکیورٹی کے لیے7252پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ جلوس مجالس کی انتظامیہ کی طرف سے بھجوائے گئے افراد بطور رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گئے۔

    سرگودھامیں یوم عاشورہ 10 محرم الحرام کو ضلع بھر میں 214 جن میں کیٹگری اے 27، کیٹگری بی 32 جبکہ کیٹگری سی 155 جلوس برآمد ہونگے
    ضلع بھر میں 10 محرم الحرام 224 مجالس منعقد کی جارہی ہیں۔ کیٹگری اے 16 ، کیٹگری بی 05 جبکہ کیٹگری سی کی 203 مجالس منعقد ہوں گی ۔

    سرگودھاشہر میں تین جلوس برآمد ہونگےجو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ایک مقام پر اکٹھے ہوں گےاور مرکزی جلوس کی شکل اختیار کر لیں گے
    مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا منزل پر اختتام پذیر ہو گا

  • کندھ کوٹ :اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور مرمت کیلئے شہریوں نے قبرستان کارخ کرلیا

    کندھ کوٹ :اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور مرمت کیلئے شہریوں نے قبرستان کارخ کرلیا

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیااعوان) اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی اور مرمت کیلئے شہریوں نے قبرستان کارخ کرلیا
    محرم الحرام کے مقدس ایام میں دنیا سے رخصت ہو جانے والے اپنے پیاروں اور عزیزو اقارب کی قبروں کو مرمت اور صفائی ستھرائی کرنے کے لیے شہریوں نے قبرستانوں کا رخ کر لیا ہے

    شہری اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی اور ان کی مغفرت کے لیے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کررہے ہیں اور اپنے عزیزواقارب کی قبروں پر اگربتیاں اور پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کررہے ہیں ویسے تو شہری عام دنوں میں بھی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں

    مگر جیسے ہی محرم الحرام کا مقدس مہینہ شروع ہوکر شہدائے کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے انہی شہدائے کربلا امام حسین علیہ السلام اور ان کے شہید ساتھیوں کی نسبت سے شہری اپنے عزیزو اقارب کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں مانگتے ہیں۔

  • ڈی آئی خان : ایک ایسی امام بارگاہ ، جہاں پر ہندو سکھ عیسائی 9 محرم الحرام کا جلوس میں شامل ہوتے ہیں

    ڈی آئی خان : ایک ایسی امام بارگاہ ، جہاں پر ہندو سکھ عیسائی 9 محرم الحرام کا جلوس میں شامل ہوتے ہیں

    ڈیرہ اسماعیل خان (باغی ٹی وی )پاکستان بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس تو نکالے جاتے ہیں مگر ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک ایسی امام بارگاہ بھی ہے جہاں پر ہندو سکھ عیسائی نو محرم الحرام کا جلوس میں شامل ہوتے ہیں صوبے کا حساس ترین ضلع ڈیرا اسماعیل خان میں 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں اور بین الصوبائی روڈز بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں اس حوالے سے مزید جانتے ہیں اس جلوس میں موجود باغی ٹی وی کے نمائندے احمد نواز مغل سے

  • اوکاڑہ :صوبائی وزیر لائیو سٹاک ،ٹرانسپورٹ و معدنیات ابراہیم مراد کا دورہ اوکاڑہ

    اوکاڑہ :صوبائی وزیر لائیو سٹاک ،ٹرانسپورٹ و معدنیات ابراہیم مراد کا دورہ اوکاڑہ

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر ) اوکاڑہ صوبائی وزیر لائیو سٹاک ٹرانسپورٹ و معدنیات ابراہیم مراد کا دورہ اوکاڑہ
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے عشرہ محرم الحرام کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی،
    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ضلع کی تینوں تحصیلوں میں عزاداری کے جلوس کی روٹوں کی صفائی ستھرائی سمیت مجالس کے انعقاد کے موقع پر فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق بھی بتایا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ر منصور امان نے محرم الحرام میں سیکیورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی

    صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، کنٹرول روم میں ڈیوٹی پر متعین عملہ سے معلومات حاصل کیں صوبائی وزیر نے مرکزی کنٹرول روم میں سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی چیک کی صوبائی وزیر نے مرکزی امام بارگاہ کا دورہ کیا اورمرکزی امام بارگاہ میں قائم کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا، مرکزی امام بارگاہ میں قائم میڈیکل کیمپ کے قیام کو خوش ائند قرار قرار دیا دسویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹ کا بھی معائنہ کیا مرکزی جلوس کے روٹ میں جو عارضی تجاوزات رہ گئی ہیں ان کو فوری طور پر ختم کیا جائےنویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر میونسپل کمیٹیاں 24 گھنٹے فیلڈ میں اپنے فرائض سر انجام دیں

    صوبائی وزیر نے کہاکہ بارش ہونے کی صورت میں روٹ میں کھڑے ہونے والے پانی کے نکاس کے لیے تمام مشینری فعال ہونی چاہیے نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر اگر بارش ہو جائے تو بارش کے پانی کے نکاس کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں،عزاداروں کی طبی امداد کے لیے میڈیکل کیمپ مکمل طور پر فعال ہوں ، تمام ادارے نویں دسویں محرم الحرام کے موقع پر مربوط انداز میں اقدامات کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکےضلع بھر میں جلوسوں اور مجالس کی مانیٹرنگ کی جائے

    مرکزی کنٹرول روم کے ساتھ ساتھ تحصیلوں میں قائم کنٹرول رومز 24 گھنٹے فنگشنل ہوں.نویں دسویں محرم الحرام کے مقدس ایام میں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے لیے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا جائے مرکزی جلوس کے روٹ میں حائل بجلی اور ٹیلی فون کی تاروں کو اونچا کیا جائے،محرم الحرام کے دوران یہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم امن و آشتی باہمی، باہمی ہم اہنگی اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں

  • سیالکوٹ : 9 محرم الحرام کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے ،پولیس اور رینجرزکا فلیگ مارچ

    سیالکوٹ : 9 محرم الحرام کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے ،پولیس اور رینجرزکا فلیگ مارچ

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) 9 محرم الحرام کے دوران امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے سیالکوٹ پولیس کا ضلع بھر میں رینجرز کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدائیت پر محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلع بھر میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے ایس پی انویسٹی گیشن ضیاءاللہ کی زیر قیادت پولیس لائنز سے فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا جو ضلع کی مختلف شاہراہوں خواجہ صفدر روڈ، امام بارگاہ کینٹ، گھنٹہ گھر چوک کینٹ، امام بارگاہ مستری عبداللہ، سرکلر روڈ، پل اہک نیکا پورہ، حاجی پورہ، عالم چوک، شہابپورہ، اگوکی اور کشمیر روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائنز اختتام پزیر ہوا،
    فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی ایس پیز سرکلز ،ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے دستوں نے بھر پور شرکت کی۔

    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے محرم الحرام کے سلسلہ میں شہریوں کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ شرپسند اور قانون شکن عناصر کے متعلق فوراً پولیس کو بذریعہ 15اطلاع دیں ۔ امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے سیالکوٹ پولیس پوری طرح متحرک ہے ۔امن وامان کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • میرپورخاص:فنکشنل لیگ کے ضلعی صدر کا جھڈو اور ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ کا تعزیتی دورہ

    میرپورخاص:فنکشنل لیگ کے ضلعی صدر کا جھڈو اور ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ کا تعزیتی دورہ

    میرپورخاصباغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع میرپورخاص صدر و ضلعی کنوینیئر جی ڈی اے مبارک علی مہر کا تعلقہ جھڈو اور ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ کا تعزیتی دورہ۔

    تعزیتی دورے میں جھڈو کے گاؤں سائیں داد علیانی پہنچ کر خلیفہ فقیر محمد علی علیانی کے بھائی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی، بعد ازاں نوکوٹ پہنچ کر فنکشنل لیگ نوکوٹ سٹی کے صدر فقیر محمد اسحاق چانڈیو کی زوجہ کے انتقال پر تعزیت کی اور نوکوٹ کے گاؤں فقیر جاجو چانڈیو پہنچ کر فقیر لکانو چانڈیو کی بیٹی کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے بلند درجات کے لئے دعا کی ۔۔

    اس موقع پر انکے ہمراہ فنکشنل لیگ تعلقہ جھڈو ‌کے صدر فضل میمن، جنرل سیکریٹری فقیر سلیم سیال، ایم ایس ایف ضلعی صدر نقاش مری، ملک احمر رضا، شاہد منگریو، بھی موجود تھے۔

  • گوجرہ : نہری پانی  کے تنازعہ پر حقیقی بھائی نے بھائی کوقتل کردیا

    گوجرہ : نہری پانی کے تنازعہ پر حقیقی بھائی نے بھائی کوقتل کردیا

    گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) تھانہ صدرگوجرہ کے علاقہ میں نہری پانی کے تنازع پر حقیقی بھائی نے بھائی کوقتل کردیاچک نمبر361ج ب کے 47سالہ محمداہوب کااپنے بھائی محمداکرم سے نہری پانی پرجھگڑاہوگیااورمحمداکرم نے ہمشتعل ہوکر اپنے بھائی پرکسی سے حملہ کردیااورکسی کے پے درپے وار کرکے اسے شیدیدزخمی کردیا

    جس کے نتیجہ میں محمد ایوب شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پرہی جاں بحق ہوگیا ،اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد صدیقی پولیس نفری سمیت موقع پرپہنچے اورمقتول کی نعش تحویل میں لے کرتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردی پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے-

  • اوچ شریف: مخدوم سید عامر علی شاہ کی حضرت محبوب سبحانی کے مزار پر حاضری

    اوچ شریف: مخدوم سید عامر علی شاہ کی حضرت محبوب سبحانی کے مزار پر حاضری

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)مخدوم سید عامر علی شاہ کی حضرت محبوب سبحانی کے مزار پر حاضری
    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی کے امیدوار مخدوم سید عامر علی شاہ گیلانی نے مزار حضرت محبوب سبحانی پر حاضری دی

    اور اپنے والد محترم سید اختر علی شاہ گیلانی اور ولی عہد مخدوم سید مختار حسن گیلانی مزار حضرت محبوب سبحانی اور دختر مخدوم الملک مخدوم سید شمس الدین گیلانی سیدہ مشرف شمس شہید کی مزار پر حاضری دی اور عرق گلاب سے غسل دیا اور پھول نچھاور کیے اور انکی مغفرت کے لیے دعا کی

  • اوچ شریف: احمد پورشرقیہ میں بھی محرم الحرام پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے

    اوچ شریف: احمد پورشرقیہ میں بھی محرم الحرام پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) پورے ملک کی طرح احمد پورہشرقیہ میں بھی محرم الحرام پورے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جارہا ہے گذشتہ روز 8 محرم الحرام کو علم کا جلوس برآمد ہوا ہے اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا چوک منیر شہید پر کربلا میں اختتام۔پذیر ہوا،

    محمد زین احمر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مل کر منیر شہید چوک کا وزٹ کیا اسیکورٹی اور روٹوں کو چیک کیا ،جلوسوں کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے

  • اوچ شریف: ڈی پی او بہاول پور مبینہ ڈکیتی کی مزاحمت پر قتل ہونیوالے نوجوان کے گھر پہنچ گئے

    اوچ شریف: ڈی پی او بہاول پور مبینہ ڈکیتی کی مزاحمت پر قتل ہونیوالے نوجوان کے گھر پہنچ گئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے نواحی علاقے مراد والی چکی کے مقام پر بستی لاشاری میں گزشتہ روز مبینہ واردات مزاحمت پر بابر نامی نوجوان کے قتل ہونے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول پور سید محمد عباس سرکل پولیس آفیسر احمد پور شرقیہ فرخ جاوید اور مقامی تھانہ اوچشریف کے انچارج ایس ایچ او مسلم ضیاء و دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

    جہاں پر انہوں نے کرائم سین کا وزٹ کر کے قتل ہونے والے نوجوان کی والدہ کی مدعیت میں 3 نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کرتے ہوئے ایس ڈی پی او احمد پور شرقیہ فرخ جاوید کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دے کر جلد از جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا