Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں محرم الحرام کے سلسلے میں آج دو ماتمی جلوس نکالے گئے

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں محرم الحرام کے سلسلے میں آج دو ماتمی جلوس نکالے گئے

    ڈی آئی خان(باغی ٹی وی)9 محرم الحرام کا علم اور ذوالجنا ح کے ماتمی جلوس امام بارگاہ بموں شاہ سے برآمد، جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی کے اقدامات، پولیس ،پاک فوج کے دستے تعینات ہیں ،ڈیرہ شہر میں 9 محرم کا پہلا علم و زوالجناح کا ماتمی امام بارگاہ بموں شاہ سے برامد ہو کر مسجد لاٹ و فقیر پر اختتام پذیر ہوگا۔

    جلوس میں عزادار نوحہ خوانی اور ماتم داری و سینہ کوبی کرتے ہوئے مظلوم کربلا حضرت امام حسین اور ان کے رفقا کا پرسہ دیتے رہےجلوس کے راستے میں آنے والی گلیوں اور راستوں کو مکمل سیل کیا گیا ہیں،جلوس میں آنے اور جانے والوں کی جامع تلاشی لی جاتی رہی،جلوس میں مرد اور خواتین کے لئے علیحدہ علیحدہ انٹری پوائنس بنائے گئے تھے
    مزید جانتے ہیں جلوس میں موجود باغی ٹی وی کے نمائندے احمد نواز مغل سے

  • ڈی آئی خان: ڈیرہ شہر میں خودکش بمبار کے داخلے کا تھریڈ الرٹ جاری

    ڈی آئی خان: ڈیرہ شہر میں خودکش بمبار کے داخلے کا تھریڈ الرٹ جاری

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنوازمغل ) ڈیرہ شہر میں خودکش بمبار کے داخلے کا تھریڈ الرٹ جاری
    ڈیرہ شہر میں خودکش بمبار کے داخلے کا تھریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے ،خودکش بمبار کی تصویر بھی جاری کردی گئی ہے جو موٹرسائيکل پر سوار ہے

    یہ خودکش بمبار کسی جگہ یا حساس مقام کو ٹارگٹ کرسکتا ہے ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت سیکورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں، اور ساتھ میں شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے-

  • اوچ شریف :عوام کولوٹنے کیلئے قبرستانوں کے باہر گلاب کی پتیاں، کھجور کے پتے، دالیں، اگربتیاں فروخت کرنے والوں کے ڈیرے

    اوچ شریف :عوام کولوٹنے کیلئے قبرستانوں کے باہر گلاب کی پتیاں، کھجور کے پتے، دالیں، اگربتیاں فروخت کرنے والوں کے ڈیرے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) محرم الحرام کے مہینے میں قبرستانوں کے باہر گلاب کی پتیاں، کھجور کے پتے، دالیں، اگربتیاں فروخت کرنے والوں نے ڈیرے ڈال لئے، آرائشی اشیاء کی قیمتیں دوگنا وصول کرنی شروع کر دیں، شہر خاموشاں میں شہریوں کی آمدوفت شروع ہوگئی۔شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈالنے اور پختہ تعمیر کرنے میں مصروف،

    اوچ شریف شہر وگردونواح علاقوں میں محرم الحرام کے مہینے میں شہر کے قبرستانوں میں قبروں کی لیپائی اور مرمت کا سلسلہ شہریوں نے شروع کر دیا ہے۔قبرستانوں میں شہریوں کی آمدورفت شروع ہو چکی ہے۔ شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر کھجور کے پتے، دالیں، پھول کی پتیاں ڈالنے کے ساتھ ساتھ اگربتیاں بھی لگا رہے ہیں۔ قبروں پر قرآن خوانی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاہے۔

    دوسری جانب قبرستانوں کے باہر کھجور کے پتے، دالیں، گلاب کی پتیاں اور اگر بتیاں فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے دوگنا قیمتوں پر آرائشی اشیاء فروخت کرنے شروع کر رکھی ہیں جبکہ محرم کے دنوں میں قبرستان کی ’’رونقیں‘‘ بڑھ جاتی ہیں ۔ ان دو دنوں میں ختم شریف پڑھنے والے مولوی حضرات کے بھی نخرے اٹھانے پڑتے ہیں مولوی حضرات ان دنوں خاصے مصروف نظر آتے ہیں

    قبرستانوں کے باہر کھجور کی شاخین فروخت کرنے والے علی نامی شخص نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں بچوں کا پیٹ پالنا کافی مشکل ہو گیا ہے ہم روزی روٹی کمانے کے لیے شہر اوچ شریف کے گردونواح کے علاقوں سے ہم یہ شاخیں توڑ کر لاتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ شاخیں باہر سے خرید کر لے آتے ہیں اور کچھ لوگ جن کے عزواقارب کی قبریں پختہ بنی ہوئی ہیں وہ ببڑی(خوشبودار جھاڑیاں)اور پانی چھڑک کر چلے جاتے ہیں

    قبرستان میں موجود ایک صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال بعد یہاں کا چکر لگتا ہے تو ہمیں بھی اپنی آخرت یاد آجاتی ہے سوچتے ہیں ہمیں بھی ایک روز یہیں آنا ہے دنیاوی زندگی میں لاکھ گم ہو جائیں بڑے بڑے محل بنالیں لیکن آخری آرامگاہ تو ہمیں یہیں میسر آنی ہے لیکن ہمیں موت یاد نہیں آتی

    قبرستانوں میں محرم الحرام کے دونوں پھولوں کی پتیاں فروخت کرنے والے بھی سرگرم ہیں شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ پھولوں کی پتیوں سمیت دیگر اشیاء کے نرخ مقرر کروائے جائیں تاکہ شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیتے وقت اگر بتیاں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر سکیں۔

  • نوری آباد:سری  شہر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال،شدید احتجاج

    نوری آباد:سری شہر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال،شدید احتجاج

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)سری شہر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال،شدید احتجاج
    تفصیل کے مطابق سری شہر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے خلاف شہر کے مکینوں اور دکانداروں نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے شدید احتجاج کیا۔
    احتجاج میں دکانداروں،اور سیاسی سماجی شخصیات کشو مل دادانی، درمن مل دادانی ،سماجی کارکن جمیل خاصخیلی ،جانی خاصخیلی، عبدالمجید خاصخیلی ،دیپو کمار، ٹمن مل اور دیگر نے شرکت کی۔

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دادا بھائی سے لیکر سینکڑوں دیہات کی بجلی گزشتہ دس دنوں سے منقطع ہے۔ ہم بل ادا کرتے ہوئے بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہو رہے ہیں۔ کاروبار تباہ ہو گیا۔

    دوسری جانب گاؤں والوں نے صحافيوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مچھروں کی بہتات نے ہمارا جینا حرام کر دیا جسکی وجہ سے ملیریا اور ڈینگی جیسی بیماریوں نے ہمیں گھیر رکھا ،ہم بہت پریشان ہیں،جان بوجھ کر بجلی کاٹ کر پریشان کیا جا رہا ہے۔

    کون سی خرابی ہے جو دس دن سے صحیح نہیں ہوئی، بجلی کی سپلائی منقطع، شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی، ہم شدید گرمی میں تڑپ رہے ہیں، معصوم بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ ساتھ ہماری زندگی عذاب ہو گئی ہے۔ ، اور مزید کہا کہ ہم واپڈا کے بالاافسران کو درخواست کرتے ہیں کہ ہمیں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

  • سرگودھا:9محرم الحرام 214 جلوس اور 559 مجالس  کے لیے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات

    سرگودھا:9محرم الحرام 214 جلوس اور 559 مجالس کے لیے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات

    سرگودھا، باغی ٹی وی(ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار )9محرم الحرام 214 جلوس اور 559 مجالس کے لیے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکارتعینات۔
    آر پی اوشارق کمال صدیقی نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو 9محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت تمام اضلاع میں سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

    9محرم الحرام کوریجن ہذا میں کل214جلوس نکالے جائیں گئے جن میں سرگودھا سے121خوشاب سے25،میانوالی سے 8 جبکہ بھکر سے 60 جلوس نکالے جائیں گے جن میں کیٹیگڑی A کے 24 جلوس شامل ہیں۔سرگودھاریجن سے 559مجالس جن میں سرگودھا سے245 خوشاب سے 79میانوالی سے79 جبکہ بھکر سے 156مجالس کا انعقاد ہو گا جن میں کیٹیگڑی A کی 24 مجالس شامل ہیں۔

    214جلوس اور 559 مجالس کی سکیورٹی کے لیے چھ ہزار سے زائد پولیس افسران و ملازمان کے علاوہ جلوس مجالس کی انتظامیہ کی طرف سے بھجوائے گئے افراد بطور رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گئے۔ اس موقع پر آر پی او نے تمام ڈی پی اوز کو ضابطہ اخلاق پر مکمل پابندی کروانے کی ہدایات جاری کیں۔ترجمان

  • نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹروے پر مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکراگئی، ایک مسافر جاں بحق 7 زخمی

    نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹروے پر مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکراگئی، ایک مسافر جاں بحق 7 زخمی

    نوری آباد ،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری) نوری آباد کے قریب ایم نائن موٹروے پر مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکراگئی، ایک مسافر جاں بحق 7 زخمی
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایم نائن موٹروے پرنوری آباد کے قریب ایم نائن موٹروے پر مسافر کوچ ڈمپر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ایک مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے ،حادثے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر زخمیوں کو ایمولینس کے ذریعے سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کیا

  • کندھ کوٹ :جانو اندھڑگروپ کے سرغنہ سمیت8 ڈاکو ہلاک

    کندھ کوٹ :جانو اندھڑگروپ کے سرغنہ سمیت8 ڈاکو ہلاک

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)کشمور پولیس کی انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ کارروائی، خوف اور دہشت کی علامت جانے والا اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو اندھڑ، تین ساتھیوں سمیت ہلاک اور ڈاکو شہزادہ دشتی اور بھوری شر زخمی پولیس کا کچے گیہل پور میں مقابلہ ،

    پولیس کی فائرنگ میں 8 بدنام ڈاکو مارے گئے، تین زخمی، فائرنگ میں مارے جانے والے 5 ڈاکوں کی شناخت جانو اندھڑ ،سومر شر،نظرو شر اور مشیرو اندھڑ، شہزادو دستی ہوئے ہے اور 3 کی شناخت کی جا رہی ہے

    ہلاک ڈاکو جانو انڈھڑ نے دوسال قبل ماہی چوک پر نو افراد کو قتل کیا تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز جاری کرکے حکام کو دھمکیاں دیتا تھا۔کچے کے علاقے میں رات گئے پنجاب اورسندھ پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گینگ کی ہلاکت عمل میں آئی۔

    اندھڑ گینگ کے سرغنہ نے اکتوبر 2021 میں رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو شہریوں کو قتل کرنے کا اعتراف سوشل میڈیا پر کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کی تھی۔

    جانو نامی انڈھڑ گینگ کا سرغنہ متعدد سنگین مقدمات میں ملوث اور اشتہاری ملزم ہونے کے علاوہ وزیرخارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بھی دھمکیاں دے چکا تھا۔

    مارے جانے والے ڈاکو جانو انڈر پر زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام سندھ حکومت نے رکھا ہوا تھا تاحال پولیس اور ڈاکووں میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

  • میہڑ : علم تعزیہ اور ذوالجناح کے ساتھ مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی سے برآمد

    میہڑ : علم تعزیہ اور ذوالجناح کے ساتھ مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی سے برآمد

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)میہڑمیں شہدائے کربلا امام حسین علیہ اسلام اور انکی جانثار کی عظیم قربانی کی یادمیں حسینی امام بارگاہ سے ذولجناح اور تازیعوں کے ساتھ ماتمی جلوس برآمد، ماتمی جلوس میں سینکڑوں اعزاداروں نے شرکت کرکی، کربلاکے عظیم شہید امام حسین علیہ سلام کی شہادت کی یادمیں نوحے مرثئے اور سینہ گوبی کی گئی،

    ماتمی جلوس کی سیکیورٹی کا انتظام رینجرز اور پولیس کی جانب سے انتہائی سخت کئےگئے ہیں ،ماتمی جلوس شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے رات دیر سے حسینی امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوا.

  • سرگودھا: فائرنگ کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    سرگودھا: فائرنگ کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار) فائرنگ کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

    مورخہ 25 جولائی 2023 کو تھانہ بھلوال سٹی پولیس کو دو پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کی اطلاع ملی تھی،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے فورا موقع پر پہنچ کر وقوعہ میں ملوث ملزمان طاہر اور ساجد سکنائے چک 5 جنوبی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں

    ڈی پی اوسرگودھا نے ایس ڈی پی او بھلوال کو مقدمہ کی نگرانی اور مقدمہ کو میرٹ پر یکسو کرنے کا حکم دے دیا ،ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی شخص کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان: کاروان امن کے قائدین ،علمائے کرام اور اقلیتی نمائندوں کیساتھ امام بارگاہوں کا دورہ

    ڈیرہ غازی خان: کاروان امن کے قائدین ،علمائے کرام اور اقلیتی نمائندوں کیساتھ امام بارگاہوں کا دورہ

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی) متحدہ امن کمیٹی ڈیرہ غازی خان کیطرف سے کاروان امن کے قائدین علمائے کرام اور اقلیتوں کے نمائندوں کیساتھ تمام امام بارگاہوں کابھر پور دورہ ،شاندار سیکورٹی انتظامات پرآر پی او اور ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اور سیکورٹی اداروں کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

    کمشنرو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور انتظامی افسران کارپوریشن کے ذمہ داران کی شاندار کاوش پر مثالی نظم وضبط تمام امام بارگاہوں پر اوقات کی پابندی سپیکر ایکٹ پر کڑی نگرانی پرہم اطمینان کا اظہار کرتے ہیں، اسی طرح ذاکرین اور مجالس کے منتظمین سے مذہبی قائدین نے ملاقاتیں کیں

    جس پر اہل تشیع کے ذمہ داران کرم حسین زرگر، مجاہد خان کھوسہ،سیدشوکت شاہ نے عہد کیا کہ ہماری مجلسوں میں کسی قسم کی مذہبی دل آزاری اور سب وشتم نہیں ہوگا، اس پر ہم پنجاب حکومت اور ڈویژن وضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں قیام امن کیلئے تمام مکاتب فکر اور مسالک کیطرف سے غیر مشروط تعاون کا اعلان کرتے ہیں

    سفیر امن مولانا قاری جمال عبدالناصر ،مخدوم محمد زاہد قریشی، حکیم شجاع احمد طاہر، سلیم الیاس مسیح ،ملک جلیل اکرم خان لودھی، ڈاکٹر حشمت سعید قاری، محمد اسلم لنڈ نے آخر منتظمین مجالس سے ملاقات کی اور اتحاد بین المسلمین کاضابطہ اخلاق ہم سب کیلئے امن کی ضمانت دیتاہے ،محرم الحرام ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتاہے-