Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تنگوانی ، گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا

    تنگوانی ، گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی اورگردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ہوگیا
    تنگوانی میں بارش کے باعث روڈ راستے تالاب کے شکل مین تبدیل ہو چکی ہیں جبکے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ، تنگوانی کےمختلف سرکاری دفاتروں میں بہی برساتی پانی داخل ہوگیا ہے

    شہر کے گلی محلوں روڈ راستوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں اور کاروباری حضرات کو مشکلات کا سامنا ہے ،جبکہ تیزہواکے ساتھ بارش نے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا،بجلی اور موبائل سروس بند ہوجانے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے،شہریوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد پانی نکالنے کی اپیل کی ہے

  • قصور: سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا

    قصور: سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا

    قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرغنی محمود قصوری) سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا
    سیلاب میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو قصور پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کر دیا،انڈین شہری کو پانی سے نکالا،کھانا کھلایا اور مہمان نوازی کی
    پولیس تحفظ مرکز قصور نے گنڈا سنگھ دریائے ستلج کے قریب سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے انڈین شہری کو ایدھی سنٹر لاہور منتقل کر دیا ہے

    دو روز قبل دریائے ستلج کی بے رحم موجوں کے باعث گونگا بہرہ شخص انڈیا سے پاکستان پہنچ گیا جسے پانی سے نکالا گیا ،پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق گمشدہ گونگا بہرہ آدمی جو کہ اپنا نام و پتہ بتانے سے قاصر تھا انڈین شہری ہے ،جس نے اشاروں سے بتایا کہ وہ ایک انڈین شہری ہے اور سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستان پہنچ گیا ہے

    پولیس تحفظ مرکز کی طرف سے گمشدہ شخص کو کپڑے دیئے گئے اور کھانا کھلایا گیااور بعد ازاں گمشدہ شخص کی مہمان نوازی کے بعد اسے ایدھی سنٹر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد متعلقہ شحض کو انڈین حکام کے حوالے کیا جائے گا-

  • گوجرخان :5 سالہ بچی رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھنسنے سے جاں بحق

    گوجرخان :5 سالہ بچی رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھنسنے سے جاں بحق

    گوجر خان ،باغی ٹی وی نامہ نگار( شیخ ساجد قیوم) کمسن بچی کی جھولوں پر جانے اور والدہ کا دوپٹہ اوڑھے رکھنے کی معصوم خواہش گھر کی دہلیز سے چند قدم دور اسکی موت کا باعث بن گئی،اپنے ہی باپ کے رکشہ کی چین میں دوپٹہ پھنس جانے سے الجھ کرموقع پرجاں بحق،

    بچی جنازہ کے بعد سپرد خاک،علاقہ بھرکی فضاسوگوار،یہ افسوسناک واقعہ ہاؤسنگ سکیم 2 گوجر خان میں پیش آیا جہاں کے رہائشی محنت کش رکشہ ڈرائیور سید فدا حسین شاہ کی انتہائی لاڈلی بچی پانچ سالہ سیدہ زینب فاطمہ نے موت سے ایک دن قبل جھولوں پر جانے کی خواہش کا اظہار کیا،

    والد نے اگلے روزجانے کاوعدہ کیااور حسب وعدہ اگلے ہی روز سر شام گھرپہنچااوراپنی بیوی، دونوں بیٹوں اور تینوں بیٹیوں کو رکشہ میں سوار کر کے نجی فیملی پارک کی طرف روانہ ہوا،گھر سے چند قدم دور بچی نے رکشہ سوار بہن بھائیوں کوشغلاََ آنکھیں بند کرنے کا کہا اور اسی اثنا میں اسکا دوپٹہ رکشہ کی چین میں پھنسااوروہ آناً فاناًالجھ کر رکشہ کی چین میں پھنس کر موقع پر جاں بحق ہو گئی

  • میرپور خاص : 8 محرم الحرام ، غازی عباس علمدار سے منسوب علم اور ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا

    میرپور خاص : 8 محرم الحرام ، غازی عباس علمدار سے منسوب علم اور ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا

    میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص سٹلائٹ ٹاؤن میں 8 محرم الحرام کا نسبت غازی عباس علمدار سے منسوب علم اور ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا، جلوس طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا جب سٹیلائٹ ٹاؤن مین ٹنکی روڈ پہنچا تو پاکستان پیپلز پارٹی یوسی چار کے چیئرمین حاجی فاروق ملک ،کونسلر لیاقت شاہ، کونسلر تسلیم باجی و دیگر نے ماتمی جلوس کا خیر مقدم کیا ۔

    اس موقع پر جلوس کے شرکاء نے شدید بارش کے باوجود جلوس کے راستے اور گذرگاہیں صاف دیکھ کر حاجی فاروق ملک کے کام کی تعریف بھی کی، جلوس کے شرکاء سارے راستے نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے جبکہ جلوس کے شرکاء کو نیاز حسین بھی پیش کی گئی جلوس کی گذرگاہ پر جلوس کے دونوں اطراف دودھ اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا ، جلوس کے ساتھ ریسکیو 1122 کی ایمبولنس محو سفر تھی،

    اس موقع پر کسی بھی شرپسندی کے خدشے کے پیش نظر رینجرز اور پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کا سخت حصار قائم تھا ، رینجرز کے سب انسپکٹر اعجاز اپنی چاق و چوبند ٹیم کے ساتھ اور سندھ پولیس کے ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن امین مری اور ایس ایچ او غازی خان راجڑ اپنی ٹیم کے ساتھ سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے ،جلوس مقررہ اور طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا حیدری امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا –

  • میرپور خاص : ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون ریکارڈ کے مطابق بنائے جائیں- کمشنر

    میرپور خاص : ترقیاتی سکیموں کے پی سی ون ریکارڈ کے مطابق بنائے جائیں- کمشنر

    میرپورخاصباغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر نےکہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں سے متعلق تمام مطلوبہ ضروری ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی سی ون منظوری کیلئے بنائےجائیں تاکہ ترقیاتی سکیمیں وقت پر مکمل ہوسکیں اور عوام کو جلد از جلد ریلیف مل سکے یہ ہدایت انہوں نےاپنے دفتر میں ضلع عمرکوٹ کے سسٹین ایبل گول ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو دی

    انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں کا وقت پر مکمل ہونا ضلع انتظامیہ و حکومت کی بہتر کارکردگی ظاہر کرتی ہے تاکہ عوام کو اس ضمن میں فائدہ پہنچ سکے ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید رحمان لاڑک نے بتایا کہ مذکورہ پروگرام کے تحت ضلع عمرکوٹ کی 42 ترقیاتی اسکیمیں ہیں جنکی لاگت 500 ملین ہے جس کی پی سی ون منظوری کیلئے تیار کی گئی ہے ،اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر 1ڈاکٹر علی نواز بھوت ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ایکسین پروونشل ہائی ویز عمرکوٹ ہریش کمار ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

  • ڈی آئی خان ۔ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں -فیصل کریم کنڈی

    ڈی آئی خان ۔ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں -فیصل کریم کنڈی

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز مغل)۔پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کی میڈیا سے بات چیت۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ ہیں –

    ان کاکہنا تھا کہ آج ملک میں امن ہے ، امید ہے محرم الحرام پُر امن طور پر گزرے گا،یہ امن ہمارے جوانوں کی بیش بہا قربانیوں سے ممکن ہوا،امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جارہا ہے،پارہ چنار میں زمین کے مسئلے کو حل نہ کرنے سے مسائل پیدا ہوئے تھے ۔ ہم اس امن کو آگے لے کر چلیں گے
    فیصل کریم کنڈی نے مختلف امام بارگاہوں پر حاضری دی

  • ڈی آئی خان :ٹانک میں معروف وکیل پر پولیس تشدد ،لہو لہان حالت میں ہسپتال منتقل

    ڈی آئی خان :ٹانک میں معروف وکیل پر پولیس تشدد ،لہو لہان حالت میں ہسپتال منتقل

    ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) ٹانک کے بازار میں سٹی تھانہ کی حدود میں معروف وکیل حیات اللہ برکی پر پولیس کی جانب سے تشدد کیا گیا ہے اور ان کو لہو لہان حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ٹانک منتقل کیا گیا ہے ٹانک کے وہ وکلاء سراپا احتجاج ہیں
    ٹانک میں معروف وکیل حیات اللہ برکی پر پولیس تشددلہو لہان حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال ٹانک منتقل پولیس کی جانب سے وکلاء پر تشدد انتہائی سفاکانہ فعل ہے،وکلا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک میں سراپا احتجاج،

    احتجاج جاری مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے جس پر ضلع بھر میں شہری کھلے عام ڈبل سواری پر سواری کر رہے ہیں مگر وکلاء کے ساتھ یہ رویہ قابل مذمت ہے اور افسوسناک ہے وکلاء کا کہنا ہے کہ حیات اللّٰہ تشویش ناک حالت میں اور ان کو اس طرح بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ ان کے سر پر شدید چھوٹیں آئی ہیں

    وکلاء کا کہنا تھا کہ پولیس موٹر سائیکل پر پابندی کے حوالے سے بالکل سنجیدہ نہیں ہے، وکلاء کا مزید کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پابندی کی آڑ میں ایک معروف وکیل کو گالم گلوچ اور اس کے بعد تشدد ایک افسوسناک فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ، وکلاء برادری جلد ہی لائحہ عمل ترتیب دے گی
    دوسری طرف ایس ایچ او تھانہ سٹی سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن ان سے رابطہ نہ ہو سکا

  • سنئیر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کا وندر میں عالم بلوچ کے شمولیتی پروگرام میں خطاب

    سنئیر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کا وندر میں عالم بلوچ کے شمولیتی پروگرام میں خطاب

    حب،باغی ٹی وی (نامہ نگارحکیم بلوچ ) سنئیر صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی کا وندر میرا پیرمیں سیاسی و سماجی شخصیت عالم بلوچ کے شمولیتی پروگرام میں خطاب.۔
    تفصیلات کے مطابق وندر میں مرحوم حاجی نزر محمد بلوچ ایک نہایتی خلوص اور ہمدرردی رکھنے والا انسان تھا جن کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں عالم بلوچ انہی کے صاحبزادے ہیں 1985 میں اسی جگہ پر عام انتخابات کے حوالے سے پروگرام ہوا تھا آج شمولیتی پروگرام رکھا گیا ہے آج دوبارہ ان کی یاد تازہ ہوگئی آج کے اس شمولیتی پروگرام سے کافی لوگوں جو ہماری سیاسی مخالفت کرتے ہیں کو بے حد تکلیف پہنچی ہوگی

    ہمارے حب ضلع کے چئیرمین سمیت کونسلران اور جو معززین ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے ہیں آج حب سے وندر تک ایک جلوس کی شکل میں ہمیں یہاں لیکر آئے ہیں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں آج جو شمولیت ہوئی ہے سیاسی طور پر ہمیں قوت بخشی ہے ،نئے لوگوں نے اعتماد کیا ہے اسی اعتماد پر میں نو مرتبہ ایم پی اے بنا بہت بڑا حلقہ ہونے سے کافی کوتاہیاں بھی ہوئی، آپ لوگوں کی محبت کی وجہ سے ضلع حب بنا، یہ ضلع ایسے نہیں بنا جبکہ تیرہ مارچ کو وندر میں جو جلسہ ہوا اسی دن ہم نے ضلع حب کی خوشخبری دی اور ضلع بناکر دیکھایا

    کچھ ہی وقت کے بعد عام انتخابات ہونگے اور بہت سارے امیدوار سامنے آئیں گے آپ لوگوں کو ایسا فیصلہ کرنا ہے کہ کوئی آپ کے گھر کی زمینیں بھی چیھین نہ لیں آپ لوگوں نے ہمیشہ ہمیں عزت دی ہے جس کا میں مشکور و ممنون ہوں اور آپ لوگوں کا اس مرتبہ بھی جو فیصلہ ہوگا وہ قابل قبول ہوگا جب تک ہماری زندگی ہے میں آپ لوگوں کی خدمت کرتا رہو گا جب تک جان میں جان ہوگی انتخابات لڑنے کے بغیر آپ کا خادم رہوں گا

    سیٹلمنٹ میں ناانصافیاں ہوئی ہیں سیٹلمنٹ میں ہمارے لوگوں کی چراگاہیں چھینِنے کی کوشش کی جارہی ہے ان زمینوں کے آپ ہی مالک ہیں اور اس کا دفاع ہم سب مل کر کریں گے ۔مہنداری میں پندرہ ہزار ایکڑ سیٹلمنٹ کے نام پر باہر کے لوگوں کو الاٹ کی جارہی ہے جبکہ وہاں ڈیم دس ہزار ایکڑ پانی دے سکتا ہے مگر میں جب تک آپ لوگوں کے درمیان موجود ہوں تب تک ایک ایکڑ بھی فرائم نہیں کیا جائے گا اور ہم آپ کے حق کے لیے جان دے گے ہم ایک سمندر کی مانند ہیں، مخالفین کا ڈٹ کر سامنا کریں گے ہمیں رکنا نہیں ہے ہمیں آگے بڑھنا پڑے گا ہم اپنی جدوجہد جاری رکھے گے

    ہماری جو نوجوان نسل ہے وہ متحرک رہے وہ اپنے جائز حقوق کے لیے سامنے آئے ،معاشرے میں اپنا کردار ادا کرے، میڈیا کا اس معاشرے میں بہت بڑا کردار ہے کیونکہ میڈیا کے بغیر کوئی جلسہ اجتماع ممکن نہیں ہے، یہی میڈیا ہے جو ہماری آواز بنتا ہے

    میں عالم بلوچ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور ان سمیت ان کی برادرری اور دوست واحباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں لسبیلہ عوامی اتحاد کے دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، لسبیلہ عوامی اتحاد پر ہم نے ضلع حب میں کلین سویپ کیا ہے آئندہ بھی اسی طرح یکجحتی کا مظاہرہ کرکے دوبارہ کامیابی حاصل کرکے مخالفین کی نیندیں حرام کریں گے، آپ کی محبت اور شفقت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ہم اور آپ پاکستانی ہیں، پاکستان زندہ باد بلوچستان پائندہ باد

  • اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی

    اوکاڑہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی
    پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی ، فوڈ سیفٹی ٹیم کا شہزار پارک میں واٹر پلانٹ پر چھاپہ، 750 لٹر پانی کی جعلی بوتلیں ضبط، مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج، واٹر پلانٹ بند کردیا گیا-

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
    اوکاڑہ کے علاقے شہزاد پارک میں جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ معروف برانڈز کے نام سے جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کی جارہی تھی۔ غیر معیاری پانی شہر بھر میں سپر سٹورز اور کریانہ سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانی کی بوتلیں اور پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا۔

    اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

  • سیالکوٹ: ٹینریز زون کے حوالے سے اجلاس ، ٹینریز کی زون میں منتقلی میں تاخیر کا سخت نوٹس

    سیالکوٹ: ٹینریز زون کے حوالے سے اجلاس ، ٹینریز کی زون میں منتقلی میں تاخیر کا سخت نوٹس

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ٹینریز زون کے حوالے سے اجلاس , ٹینریز کی زون میں منتقلی میں تاخیر کا سخت نوٹس
    ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان ، ڈائریکٹر ٹی ڈیپ خالد رسول نے صدارت کی، پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد عاطف ، چیئرمین ٹینریز چوہدری ذوالفقار بھی شریک ہوئے ، ٹینریز کی زون میں منتقلی میں تاخیر کا ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے سخت نوٹس لیا-

    انہوں نے کہا کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ،ٹینریز زون ہر لحاظ سے مکمل ہے، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نومبر تک مکمل ہو جائے گا ۔ ابتک بہت کم تعداد میں ٹینریز مالکان نے تعمیرات شروع کی ہیں۔ زون انتظامیہ پلاٹ ہولڈرز کو کنسٹرکشن پلان دے۔

    ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے حکم دیا کہ تاخیر کرنیوالوں کے پلاٹ منسوخ کر دیے جائیں، ماحولیات ڈیپارٹمنٹ شہری علاقوں میں قائم بڑی ٹینریز کے ماحولیاتی سیمپل لے۔جنکے سیمپل فٹ نہ ہوں انکو میونسپل قوانین اور ماحولیات قوانین کے تحت سیل کر دیا جائے