Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • نوری آباد: کوٹری میں 11 سالہ لڑکے  کی  تشدد زدہ لاش برآمد

    نوری آباد: کوٹری میں 11 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش برآمد

    نوری آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایا پالاری)کوٹری میں 11 سالہ لڑکے کی تشدد شدہ لاش برآمد
    ڈی ایس پی کوٹری کے مطابق سائٹ بستی کے علاقے سے 11 سالہ لڑکے گلزار ببر کی تشدد لاش برآمد ہوئی ہے ،اطلاع کے بعد نعش کو سول ہسپتال کوٹری منتقل کیا گیا،لڑکے کی نعش پر تشدد کی نشانات تھے،

    ڈی ایس پی کوٹری نے مزید کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کی بعد بچے کی موت کا پتا چل سکے گا انہوں نے مزید کہا کہ جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا

  • نوری آباد:ایس ایس پی جامشورو نے ماتمی جلوس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

    نوری آباد:ایس ایس پی جامشورو نے ماتمی جلوس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

    نوري آباد،باغی ٹی وی (نامہ نگار اللہ وسایاپالاری)ایس ایس پی جامشورو نے ماتمی جلوس میں سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا،سیکیورٹی سے متعلق ضروری ہدایات جاری
    ایس ایس پی جامشورو ڈاکٹر فرخ رضا ملک نے 7 محرم الحرام کو جامشورو سینڈوز روڈ کے امام بارگاہ سید احمد شاہ سے نکلنے والے ماتمی جلوس میں سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا سیکیورٹی پلان کے حوالے سے تعینات افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں

    ایس ایس پی جامشورو نے ماتمی جلوس نکلنے سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی پر مامور افسراں سے سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور تعینات افسران اور جوانوں کو سیکیورٹی امور سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں_

    جلوس کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے، ماتمی جلوس مختلف امام بارگاہوں سے ہوتے ہوئے حیدری امام بارگاہ جامشورو پر اختتام پزیر ہوا انکے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جامشورو کاشف قادری ۔ ڈی ایس پی کوٹری اظہر حسین سموں ،ڈی آئی بی انچارج جامشورو پیر جلیل عباسی اور دیگر افسراں بھی تھے-

  • کوئٹہ:ساتویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کلاں سے برآمد

    کوئٹہ:ساتویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کلاں سے برآمد

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان )ساتویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کلاں سے برآمد ہوا ،اس جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر جواد رفیعی نے کی،جلوس روایتی رواستوں پرنس روڈ،آرٹ اسکول رو ڈ،آرچر،لیاقت بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاں کلاں پر اختتام پذیر ہوا-جلوس میں ذوالجناح،الم اور تعزیے شامل تھے ،جلوس مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوا،

    ساتویں محرم کے موقع پر کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات، ساتویں محرم الحرام کا جلوس دن ایک بجے امام بارگاہ کلاں سے برآمد ہوا،
    جلوس کے موقع پر کوئٹہ میں 4 ہزار سے زائد پولیس ایف سی کے اہلکار تعینات کئے گئے،جلوس کے روٹ پر جانیوالی تمام سڑکیں اور گلیاں سیل کر دی گئیں،جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا میکانگی روڈ امام بارگاہ ناصرالعزاء پر اختتام پذیر ہوا-

  • ڈی آئی خان :محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،ایڈیشنل ایس پی کا پروآ سرکل کا دورہ

    ڈی آئی خان :محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،ایڈیشنل ایس پی کا پروآ سرکل کا دورہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمد نواز مغل ) محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ افتخار شاہ نے پروآ سرکل کا دورہ کیا ،ڈی ایس پی پروآ سرکل عالمگیر خان بھی ان کے ہمراہ تھے،ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ نے مختلف امام بارگاہوں ، تھلہ جات اور جلوسوں کے راستوں و سیکورٹی انتظامات کا معائنہ کیا، انہوں نے تھلہ جات کے متولیان سے بھی ملاقات کی ، ایڈیشنل ایس پی افتخار شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ عوام کے تعاون سے محرم الحرام کو پرامن انداز میں اختتام پذیر کرینگے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان کی دیگرخبریں

    ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائی،2 منشیات فروش گرفتار،1010 گرام چرس اور 755گرام آئس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ کینٹ پولیس نے زیر قیادت ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے بدوران ناکہ بندی موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر FB_1706 کو چیکنگ کی غرض سے روکا، موٹر سائیکل پر سوار محمد جمال ولد محمد اقبال قوم خاکی سکنہ بستی درکھانوالی کے قبضہ سے 380 گرام آئس،کلیم اللہ ولد محمد بخش قوم بھٹی سکنہ نزد زکوڑی قبرستان کے قبضہ سے 375 گرام آئس جبکہ موٹرسائیکل کی چیکنگ کرنے پر 1010 گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے

    ڈیرہ اسماعیل خان : تھانہ ڈیرہ ٹائون پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونیوالا موٹرسائیکل، چھینی نقد رقم 32500 روپے،1عدد موبائل فون اور آلہ تخویف برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ ڈیرہ ٹان پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل محمد سلیم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او فہیم عباس ڈھانڈلہ نے ملزم رحمن اللہ کی نشاندہی پر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونیوالا موٹر سائیکل 125/CG نمبرFR-8146 ،چھینی گئی رقم مبلغ 32500 روپے،1عدد ٹچ موبائل اور آلہ تخویف پسٹل 30بور بلا نمبر معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی۔

  • ڈی آئی خان : ساتویں محرم کا علم و زوالجناح کا ماتمی جلوس جامع مسجد لاٹو فقیر (حضرت علی )سے نکالا گیا

    ڈی آئی خان : ساتویں محرم کا علم و زوالجناح کا ماتمی جلوس جامع مسجد لاٹو فقیر (حضرت علی )سے نکالا گیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمد نواز مغل) ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام 2023 کے سلسلے میںساتویں محرم کا علم و زوالجناح کا ماتمی جلوس جامع مسجد لاٹو فقیر (حضرت علی )سے نکالا گیا جو اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنے مقررہ وقت پر امام بارگاہ حیدر شاہ شیرازی پر اختتام پذیر ہوا جبکہ اس کے فورا بعد دوسرا ماتم جلوس امام بارگاہ حیدر شاہ شیرازی ہی سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ وقت پر جامع مسجد لاٹوفقیر حضرت علی پر اختتام پذیر ہوا۔

    جلوس میں عزاء دار نوحہ خوانی اور ماتم داری و سینہ کوبی کرتے ہوئے مظلوم کربلا حضرت امام حسین اور ان کے رفقاء کو پرسہ دیتے رہے۔ جلوس کے راستوں میں سبیل حسین کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ ، سید سجادحسین شاہ شیرازی،سید تجمل حسین شاہ شیرازی ،انجمن متولیان کے صدر سید تنویر حسین شاہ،سید حسین علی کاظمی بھی شریک تھے،

    اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے۔ جلوس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ شیعہ انجمنوں کے رضا کار بھی سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔ دونوں جلوسوں کے اختتام پر ملک بھر بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام میں قیام امن، مظلوم کشمیری و فلسطینیوں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔

  • ڈی آئی خان : زرعی یونیورسٹی  میں ایک روزہ کتاب میلہ منعقد ہوا

    ڈی آئی خان : زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ کتاب میلہ منعقد ہوا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسما عیل خان میں ایک روزہ کتاب میلے کا انعقادکیا گیا جس میں ملک کے مشہور و معروف پبلشرز، پرنٹرز اور بک سیلرزہزاروں کتابوں کے ساتھ شریک ہوئے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر شکیب اللہ نے کتاب میلے کا افتتاح کرنے کے بعد سٹالز کادورہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے گھروں میں ایک کمرہ ،سٹڈی روم و لائبریری یا مسجد کے طور پر مخصوص کرتے ہوئے بچوں میں کتب بینی کا شوق اجاگر کرنے کی راہ ہموار کرنی چاہئے ہمیں کتاب سے محبت کو فروغ دیتے ہوئے اپنے نوجوانوں کی ایسی فصل تیار کرنی ہے جس کا اوڑھنا بچھونا کتب بینی اور کتاب سے گہرے تعلق کے گرد گھومتا ہو،تبھی ہم ایسی نسل پروان چڑھانے کے قابل ہونگے جو تما م شعبہ جات میں اپنے کردار و عمل کی پختگی کی بدولت قائدانہ صلاحیتوں کی حامل ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں سکول کی سطح پر بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی اس طرح کرنا ہوگی کہ اساتذہ صحیح معنوں میں اپنے طلبہ کیلئے تمام حوالوں سے مشعل راہ قرار پائیں۔کتابیں شعور کو پروان چڑھانے کا ذریعہ ہوتی ہیں کتابوں سے ہی معاشرے تبدیل ہوئے اور دنیا نئے امکانات سے روشناس ہوئی۔ان خیالات کااظہار واس چانسلر زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے زرعی یونیورسٹی میں ایک روزہ کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا۔

    اس موقع پر رجسٹرار عبدالباسط خان یونیورسٹی کے اساتذہ، افسران اور طلبا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ کتاب میلہ کا باقاعدہ افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ یورپ میں جب کتابیں عام لوگوں تک پہنچ گئیں تو علمی انقلاب برپا ہوا،نئے سماج تشکیل پائے،نئے قوانین وضع ہوئے اور نئی سیاست اور ریاست چلانے کے نئے معائدے ہوئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کہ کتابیں خواندگی صنف، نسل، قومیت کے فرق کو ختم کرکے مذہبی عدم مساوات کو کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں اور انسان کو ایک ذمہ دار شہری بنانے اور معاشرے کیلئے مفید اور کارآمد کردار عطا کرتی ہیں۔چنانچہ کتاب میلے معاشرے کی ذہنی و مادی ترقی کیلئے ضروری ہیں۔

    رجسٹرار عبدالباسط خان نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ سمیت تما م یونیورسٹی انتظامیہ بہتری ،ترقی اورخوشحالی کیلئے ہمیشہ اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کتابیں ہماری تعلیم اور علم میں اضافہ کرتی ہیں۔ ایسی بہت سی کتابیں ہیں جو نہ صرف ہمیں شعور سے آشنا کرتی ہیں بلکہ ہمارے سوچنے اور سمجھنے کی انداز میں بھی تبدیلی لاتی ہیں جوہمارے خیالات اور سوچنے کے انداز کو نئی جہتیں دینے کے سبب بنتی ہیں۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر احسان علی کا کہنا تھا کہ ہم آج کے پروگرام میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور رجسٹرار عبد الباسط کے انتہائی مشکور ہیں جنہوں نے یونیورسٹی میں پہلی مرتبہ ایک روزہ کتاب میلہ رکھا انہوں نے مزید کہا کہ کتب میلوں میں بہت سی نایاب اور غیر معروف اور نئی کتابیں بھی آتی ہیں۔ کتاب میلے میں ہم مختلف اسٹالز دیکھ سکتے ہیں جن میں مختلف کیٹیگریز کی کتابیں موجود ہوتی ہیں۔ ہر سٹال میں کتابیں شیلف میں ترتیب سے رکھی جاتی ہیں۔

    کتاب میلے کا سب سے پرکشش حصہ یہ ہے کہ کتابیں رعایتی ریٹ میں دستیاب ہوتی ہیں اور لوگ انتظار کی جگہوں پر بیٹھ کر کتابیں خریدنے سے پہلے ان کا مختصر خلاصہ دیکھ سکتے ہیں۔ کتاب میلوں کا دورہ ہمیں کتابیں پڑھنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔

    گومل یونیورسٹی سے آئے ہوئے پروفیسرز ڈینز و دیگر افسران نے کہا کہ ہم وائس پروفیسر چانسلر ڈاکٹرشکیب اللہ، رجسٹرار زرعی یونیورسٹی عبدالباسط خان سمیت تمام یونیورسٹی انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں دعوت دی ، دونوں یونیورسٹیوں کی ترقی کیلے دعاگو ہے زرعی یونیورسٹی کی انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود محنت کی بدولت آج خیبرپختونخواہ نہیں بلکہ پاکستان بھر سے طلبا و طالبات جوک درجوک داخلہ لے رہے ہیں اور زرعی یونیورسٹی کامیابیوں کی جانب گامزن ہے –

  • ڈی آئی خان : محرم الحرام  ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتاہے – عبدالحلیم خان قصوریہ

    ڈی آئی خان : محرم الحرام ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتاہے – عبدالحلیم خان قصوریہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) صوبائی وزیر زراعت ، لائیوسٹاک و فشریز خیبرپختونخواہ حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ مقدس مہینہ ہے، محرم الحرام ہمیں بھائی چارے اور امن کا درس دیتاہے، قیام امن کیلئے ہمیں مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا چاہئے صوبائی حکومت ، سیکورٹی اداروں اور انتظامیہ نے محرم کے حوالے سے تمام ترانتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ڈیرہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں تھلہ جات اور امام بارگاہوں کے دورہ کے موقع پر میڈیا ہومز کے سی ای او محمد ریحان سے کیا ، اس موقع پر پاک فوج کے کرنل محمدعمر ، امن کمیٹیوں کے اراکین ، حاجی فضل الرحمن بلوچ ، شریف چوہان اور چوہدری شاہد راج بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر تھلہ جات اور امام بارگاہوں کے اکابرین نے سیکورٹی اور انتظامی معمولات پر اطمینان کا اظہار کیا،

    صوبائی وزیر زراعت حاجی عبدالحلیم قصوریہ نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی کے تمام تر انتظامات مکمل ہیں انشاء اللہ محرم الحرام کو ہر مکتبہ فکر ، امن کمیٹیوں اور تاجر تنظیموں کے تعاون سے بخیرو خوبی تکمیل تک پہنچائیں گے۔

  • اوچ شریف : بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی،گٹر ابل پڑے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

    اوچ شریف : بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی،گٹر ابل پڑے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف میں بارش رحمت کے بجائے زحمت بن گئی موسلا دھار بارش سے شہر میں جگہ جگہ گٹر ابل پڑے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی
    اوچ شریف شہر میں گزشتہ روز ہونے والی بارش رحمت کے بجائے اوچشریف کے شہریوں کے لیے زحمت بن گئی، گٹر ابل پڑے گٹروں کا پانی گھروں میں داخل شہر کی گلیاں ، سڑکیں گندے جوہڑ تالاب میں تبدیل، بارش سے شہر بھر کی گلیاں ، سڑکیں تالاب بن گئیں سارا شہر جل تھل ہو گیا

    بارش نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا ایک مرتبہ پھر پول کھول دیا جو کہ مبینہ غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے شہر کی ابتر صورتحال کے باعث شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے، اختر کالونی، امیر آباد، اکبر ٹاؤن، ناصر ٹاؤن ،عمر ٹاؤن، محلہ گیلانی سمیت شہر کی اندرون گلیاں تالاب بن گئیں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کررہی ہیں جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

    شہر کی رابطہ سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہے دیگر شہر کی رابطہ شاہراہیں بھی متاثر ہیں ایک طرف بارش اور دوسری طرف سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ مکینوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے شہر کا نکاسی آب ڈرینج سسٹم تباہ حال ہے گندے پانی کی وجہ سے شہر میں تعفن پھیلنے اور مچھروں کی افزائش کا خدشہ ہے شہریوں کا ڈی سی بہاولپور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

  • اوچ شریف :محرم الحرام میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچیں

    اوچ شریف :محرم الحرام میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچیں

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)محرم الحرام میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، دکانداروں کی لوٹ مارجاری، غریب متوسط طبقے کے افراد بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود، پرائس کنٹرول کمیٹی نے چپ سادھ لی، شہریوں کا ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ،

    پرائس کنٹرول کمیٹی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہونے سے غریب اور متوسط طبقہ کے افراد صرف بھاؤ پوچھنے تک ہی محدود ہو کر رہ گئے ہیں، اوچ شریف کی سبزی منڈی میں کم ناپ تول معمول بن چکا ہے،سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈی میں متعدد بااثر گروہ سرگرم عمل ہیں ان میں ملوث کارروباری افراد کے خلاف مارکیٹ کمیٹی کسی قسم کی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے،

    شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت منڈیوں میں اپنے مقرر کردہ نرخوں پر عمل درآمد کروانے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذمہ داران بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے دیہی و شہری علاقوں میں قائم چھوٹے دکانداروں کو وقتاً فوقتاً جرمانے کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ اعلیٰ افسران کو بجھوا دیتے ہیں جو کہ غریب دکانداروں کے ساتھ سراسر زیادتی و ظلم ہے۔ ہونا تو یہ چاہئے کہ ضلعی حکومت نرخوں کو کنٹرول کرنے کے لئے منڈیوں میں چھاپے مارکر بڑے مگر مچھوں اور ناجائزمنافع خوروں کو پکڑے تاکہ منڈیوں میں سبزی و پھل مناسب داموں پر فروخت ہو سکیں

    دکانداروں کو منڈی سے مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخوں پر پھل اور سبزیاں دستیاب ہو ں تاکہ صارفین کو ارزاں نرخوں پر سبزی و پھل کی فراہمی ممکن ہو سکے، آڑھتیوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ طلب و رسد کو مدنظر رکھتے ہوئے سبزی و پھلوں کے نرخ مقرر نہیں کرتی اور ہمیں مجبوری کے تحت اپنے حساب سے سبزی و پھل فروخت کرنے پڑتے ہیں، اگر مارکیٹ کمیٹی کی انتظامیہ اس سلسلہ میں دلچسپی لے تو شہریوں کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔

  • اوچ شریف :نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس گئے،دوران ڈکیتی مُزاحَمَت پر نوجوان قتل

    اوچ شریف :نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس گئے،دوران ڈکیتی مُزاحَمَت پر نوجوان قتل

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار)اوچ شریف تھانہ کی حدود میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مسسل اضافہ ہوگیا شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔نامعلوم ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر دوران ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کر دیا ۔

    اوچ شریف تھانہ کی حدود کے نواحی علاقے بستی لاشاری میں ڈکیتی کے دوران قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جو کہ نامعلوم ڈاکوؤں ڈکیتی اور لوٹ مار کی غرض سے گھر میں داخل ہوئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے والدین کا اکلوتا جوان بیٹا بابر جاں بحق ہوگیا۔

    واقعہ کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے رورل ہیلتھ سنٹر اوچشریف منتقل کر دیا۔نوجوان بابر کے قتل پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور متاثرہ گھر میں صف ماتم بچھ گئی-