Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اُوچ شریف:محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، مخدوم عشرت جہانیاں

    اُوچ شریف:محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے، مخدوم عشرت جہانیاں

    اُوچ شریف(باغی ٹی وی)اُمیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 رہنماء تحریک لبیک پاکستان دیوان مخدوم سید عشرت جہانیاں بخاری نے اپنی اقامت گاہ سرخپوش حویلی فیض پور شریف میں صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں امن کا درس دیتا ہے یہ مہینہ امت کے تمام طبقات کیلئے امن کا پیغام ہے،

    حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زندگی امت کیلئے مشعل راہ ہے،اسی ماہ کی یکم تاریخ یوم شہادت خلیفہ دوئم امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب ہے،انکے اسلام لانے سے دین کو تقویت ملی ان ہی کی وجہ سے آج مضبوط افواج، پولیس واداروں کا نظام موجود ہے، حضرت عمر اُمت مسلمہ کے حکمرانوں کیلئے بھی مشعل راہ ہیں اور آج بھی حکمران حضرت عمر فاروقؓ کے بتائے ہوئے قانون پر عمل کریں تو دنیاکی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

  • خاندانِ نبوت،صحابہ کرامؓ اسلام کی2روشن آنکھیں ہیں, ان دونوں سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔مولانا ابراہیم

    خاندانِ نبوت،صحابہ کرامؓ اسلام کی2روشن آنکھیں ہیں, ان دونوں سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔مولانا ابراہیم

    اوچ شریف (باغی ٹی وی )خاندانِ نبوت, صحابہ کرامؓ اسلام کی 2 روشن آنکھیں ہیں, ان دونوں سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔مولانا ابراہیم
    تفصیل کے مطابق اُوچ شریف کی روحانی شخصیت مولانا محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ حضرت حسین کی ذات مبارکہ تمام صحابہ کرامؓ کیلئے انتہائی عقیدت و احترام اور محبت و تکریم کا مرکز تھی اپنے مدرسہ خلفائے راشدین میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کے 57 برس مدینہ منورہ میں عام صحابہ کرامؓ اور ان کی اولادوں کے درمیان بسر فرمائے، یہاں کا ہر مسلمان آپ سے محبت کرتا اور آپ کا دل و جان سے جانثار تھا، آپ نے اپنی زندگی کے ان 57 برسوں میں انہی لوگوں کے ساتھ نمازیں ادا کیں، انہی لوگوں کے ساتھ مل کر جہاد و قتال کیا۔ انہی لوگوں کے ساتھ اپنا اٹھنا بیٹھنا رکھا اور احکامِ اسلام کی تعمیل و تکمیل کی۔

    انہوں نے کہا کہ خلیفہ اوّل سیدنا حضرت ابو بکر صدیقؓ، سیدنا حضرت عمر فاروقؓ اور سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین سمیت تمام صحابہ کرامؓ کو بھی حسنین کریمینؓ اور خاندانِ نبوت سے بہت زیادہ عقیدت و محبت اور الفت تھی۔ سیدنا حضرت حسینؓ جب بچپن میں پہلی مرتبہ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق کے سامنے آئے تو آپؓ نے بے اختیار عقیدت و محبت میں فرمایا کہ ”بیٹا علی کا ہے، مشابہ نبی اکرمؐ کے ہے۔سیدنا حضرت ابو بکر صدیقؓ کے دورِ خلافت میں جب حضرت خالد بن ولید کے ہاتھوں ”حیرہ“ علاقہ فتح ہوا تو مالِ غنیمت میں سے ایک نہایت ہی قیمتی چادر حضرت ابو بکر صدیق نے سیدنا حضرت حسین کی خدمت میں بطور ”ہدیہ“ بھیجی، جو حضرت حسین نے بخوشی قبول فرمائی۔

    خلیفہ دوم سیدنا حضرت عمر فاروقؓ نے اپنے دورِ خلافت میں ”بدری صحابہ کرامؓ“ کے وظائف سب سے زیادہ یعنی پانچ ہزار درہم سالانہ مقرر کیے تھے اور حضرت عمر فاروقؓ نے حسنین کریمینؓ کے وظائف بھی بدری صحابہ کرامؓ کے برابر ہی مقرر فرمائے۔ حضرت عمر فاروقؓ اپنے حقیقی بیٹے حضرت ابن عمرؓ سے بھی زیادہ محبت حسن و حسین سے کرتے تھے۔

    مولانا محمد ابراہیم نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ حضرت عمر فاروقؓ کے دورِ خلافت میں یمن سے کچھ پوشاکیں آئیں، حضرت عمر فاروقؓ کو اس میں حضرات حسنین کریمین کے موافق اور شان کے مطابق کوئی پوشاک نہ ملی تو آپؓ نے خصوصی طور پر یمن کے علاقہ کے طرف آدمی بھیج کر مناسب لباس منگوایا، جس کو حضرت حسن اور حضرت حسین نے زیبِ تن کیا تو حضرت عمر فاروقؓ نے دیکھ کر فرمایا! اب میری طبیعت خوش ہوئی ہے۔

    اسی طرح خلیفہ سوم سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین کی حضور کریم کے دونوں نواسوں ؓ اور خاندانِ نبوت سے عقیدت و محبت، آپس میں رشتہ داری اور الفت و تعلق کے بہت زیادہ واقعات تاریخ کے روشن صفحات پر محفوظ ہیں۔ سیدنا حضرت عثمانِ غنی کے دور خلافت میں جب بلوائیوں نے حضرت عثمان غنی کے گھر کا محاصرہ کیا تو جنتی نوجوانوں کے سردار حضرت حسن اور حضرت حسین اپنے والد ماجد سیدنا حضرت علی المرتضیٰ کے حکم سے سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین کے گھر کا پہرہ دے رہے تھے۔ خاندانِ نبوت اور صحابہ کرامؓ اسلام کی دو روشن آنکھیں ہیں اور ان دونوں سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے۔

  • سیالکوٹ: محرم الحرام مجالس،جلوسوں کی سکیورٹی ودیگر تمام انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے-ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ: محرم الحرام مجالس،جلوسوں کی سکیورٹی ودیگر تمام انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے-ڈپٹی کمشنر

    سیالکوٹ:باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس عزا اور جلوسوں میں سکیورٹی ، صفائی سمیت تمام انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ، سیلاب کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، جموں توی ، نالہ ڈیک کے متاثرہ علاقوں میں فوری ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغی ٹی وی کے رپورٹر شاہد ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 0529250011 ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دریائے چناب ، دریائے توی اور تمام برساتی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ ایام میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل مسلسل جاری ہے ، نالہ بھیڈ کی صفائی پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نالہ پلکھو کے بند کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی تھی جسے فوری مرمت کیا گیا اور علاقہ مکین نقصانات سے محفوظ رہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں 22 ریلیف کیمپس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور کسی ہنگامی حالت میں فوری ایکٹو کر دیا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ، سیالکوٹ پرفارمنس کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ ہے، بڑے سٹورز پر ڈی سی کاؤنٹرز پر معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں ۔ تاہم مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیمانڈ اور سپلائی پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں کھدائی کرنے والی کمپنیوں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ گلیوں ، سڑکوں کی مرمت کریں۔

  • ڈی جی خان : ویسٹ مینجمنٹ  نے وڈور روڈ بستی باڈا کو فلتھ ڈپو بنادیا

    ڈی جی خان : ویسٹ مینجمنٹ نے وڈور روڈ بستی باڈا کو فلتھ ڈپو بنادیا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان) وڈور روڈ بستی باڑا ویسٹ مینجمنٹ کے شکنجے میں پھنس گیا ہے ویسٹ منیجمنٹ والوں نے پورے ڈی جی خان کا کوڑا کرکٹ بستی باڑا کے روڈ کے پاس ڈالنا شروع کر دیا ہے یہ امد و رفت والا روڈ ہے اور اس روڈ پر 24 گھنٹے لوگوں کا گزر ہوتا رہتا ہے اس روڈ کے پاس گنجان اباد گاؤں بسے ہوئے ہیں روڈ کے نزدیک گندگی کی وجہ سے یہاں سے گزرنا تو دور سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے

    ذرائع کے مطابق اس گندگی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی بہت حد تک بڑھ گیا ہے ویسٹ منیجمنٹ والے یہاں پر ہسپتال کا ہر طرح کا ویسٹ بھی ڈالتے ہیں ویسٹ مینجمنٹ والے یہاں پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے بعد اس کو اگ لگا کر تلف کرنا بھی گوارا نہیں کرتے

    گند اٹھانے والے لوڈر مزدہ اور ٹرالیوں کے ڈرائیور صاحبان بغیر کورنگ کے کھلے عام روڈ پر گندگی پھیلاتے ہوئے وہاں سے گزرتے ہیں پورے سٹی سے یہ مزدے اور ٹرالیاں گند کو بغیر ڈھانپے شہر کے مختلف علاقوں اور کالونیوں میں سے گزرتے ہوئے بستی باڈا روڈ پر اتے ہیں بغیر کورنگ کے گند اٹھانے کی وجہ سے بہت بار یا ویسٹ روڈ پر ہی گر جاتا ہے جس کی وجہ سے گزرنے والی عوام کو بہت بار مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے

    مقامی شہریوں اور علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ڈیرہ غازی خان میں ناکام ہو چکا ہے ان لوگوں کو شہریوں کی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم شہر کو صاف کرنے کے لیے ائی تھی نہ کہ شہر اور دیہی علاقوں میں بیماریاں پھیلانے کے لیے شہریوں نے ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج جواد الحسن گوندل سے اپیل کی ہے کہ ان معاملات پر سختی سے نظر ثانی کریں تاکہ عام عوام اس گندگی کی وجہ سے کسی موزی مرض کا شکار نہ ہو

  • میہڑ:شہداء کربلاکی یاد میں جوئیہ محلہ سے ماتمی جلوس برآمد

    میہڑ:شہداء کربلاکی یاد میں جوئیہ محلہ سے ماتمی جلوس برآمد

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)شہداء کربلاکی یاد میں جوئیہ محلہ سے ماتمی جلوس برآمد
    تفصیل کے مطابق میہڑمیں جوئیہ محلہ سے شہزادہ قاسم علیہ اسلام کا منہدی کی رسم کا ماتمی جلوس راجاعاشق علی جوئیہ کہ گھر سے برآمد کیا گیا ماتمی جلوس میں سینکڑوں مرد وخواتین اور بچے شامل ہوئے

    ماتمی جلوس میں ہرطرف یاحسین یاحسین کی صدائیں بلند ہماتمی جلوس میں زنجیر زنی بھی کی گئی، مشہور نوحہ خوانوں نے نوحے پڑھے پولیس اور وحدت المسلمین کی جانب سے سکیورٹی کا سخت انتظام کیاگیا-

  • ڈی جی خان :قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے  روڈ پرسپیڈ بریکرسے حادثات معمول بن گئے

    ڈی جی خان :قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے روڈ پرسپیڈ بریکرسے حادثات معمول بن گئے

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی( شاہد خان )ڈی جی خان :قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے روڈ پرسپیڈ بریکرسے حادثات معمول بن گئے
    تفصیل کے مطابق قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سامنے والے روڈ پر بنایا جانے والا روڈ بریکر لوگوں کے لیے وبال جان بن گیا، رات کے وقت ان روڈ بریکر کی وجہ سے بہت سے حادثات رونما ہو چکے ہیں ان روڈ بریکر کے ساتھ کوئی سٹریٹ لائٹ بھی نہیں لگی ہوئی جس کی وجہ سے رات کو یہاں سے گزرنے والے بائیک کار بہت بار حادثات کا شکار ہو چکے ہیں

    ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والوں نے اگر یہاں پر روڈ بریکر بنانا تھا تو سلوپ کنڈیشن میں بناتے اور روڈ بریکر کے ساتھ سٹریٹ لائٹ بھی لگواتے ہیں تاکہ عام عوام حادثات کا شکار نہ ہو لیکن یہ روڈ بریکر بہت بڑے جمپ کی طرح بنے ہوئے ہیں رات کے وقت یہ روڈ بریکر اندھیرا ہونے کی وجہ سے بالکل نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے یہاں پر رات میں گزرنے والی عوام کافی بار حادثات کا شکار ہو چکی ہے لیکن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والوں پر یہ حادثات کوئی اثر انداز نہیں ہوسکے کیونکہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا سٹاف تو دن میں ڈیوٹی کر کے چلا جاتا ہے نقصان تو عام عوام کا ہوتا ہے جو رات کو وہاں سے گزر رہے ہوتے ہیں یا جو بیچارے ایمرجنسی میں کہیں جا رہے ہوتے ہیں وہ بہت بار ان حادثات کا شکار ہو چکے ہیں

    باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان حادثات کا شکار ہونے والے لوگوں اور شہریوں نے ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ سے یہ اپیل کی ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ والے روڈ پر نظرثانی کریں یہاں پر موجود روڈ بریکر کو سلوپ کروائیں اور روڈ کے نزدیک سٹریٹ لائٹ کا انتظام کروائیں تاکہ یہاں سے گزرنے والے شہری ان ناگہانی حادثات سے بچ سکیں-

  • شیخوپورہ: پراپرٹی آفس پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ: پراپرٹی آفس پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    شیخوپورہ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) کوٹ عبدالمالک کے قریب نامعلوم افراد نے پراپرٹی آفس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، جب کہ واقعے میں 3 زخمی ہوئے، ریسکیو کی مدد سے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں ایک نوجوان دم توڑ گیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں سرفراز، مہر علی اور لطیف جب کہ زخمی ہونے والوں میں فیصل وقاص، سعید اور مقصود احمد شامل ہیں۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، تاہم ڈی پی او شیخوپورہ نے علاقہ کی ناکہ بندی کی ہدایت کردی ہے، اور ملزمان کی گرفتاری کے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

  • سیالکوٹ : منہاج القرآن کے زیر اہتمام پیغام امام حسین کانفرنس نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی

    سیالکوٹ : منہاج القرآن کے زیر اہتمام پیغام امام حسین کانفرنس نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام پیغام امام حسین کانفرنس نجی میرج ہال میں منعقد ہوئی.
    جس میں معروف مذہبی اسکالر علامہ حسن فاروقی نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کیا

    علامہ حسن فاروقی نےکہا کہ تحریک منہاج القرآن نے نسبت اہل بیت اطہار کے فروغ میں گرانقدر خدمات انجام دیں ۔حضرت امام حسین علیہ السلام کا سفر کربلا دین مصطفوی کی سر بلندی کے لئے، حق پر صبر و استقامت کے ساتھ اللّٰہ کی رضا کا حصول اور دین متین کی سر بلندی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن احیاۓ اسلام کی عالم گیر تحریک ہے اور پیغام کربلا بھی یہی ہے کہ زوال پزیر معاشرے میں احیاۓ اسلام کے لئے حسینی کردار ادا کیا جاۓ.

    اس موقع پر منہاج القرآن ضلع سیالکوٹ کے صدر حافظ احتشام محمود اور ناظم شہزاد رؤف سمیت دیگر معروف شخصیات کے علاوہ کارکنان و وابستگان اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی

  • 20سال گزرنے کے باوجود سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہداء کے زخم  آج بھی تازہ ہیں – جزیلہ اسلم

    20سال گزرنے کے باوجود سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہداء کے زخم آج بھی تازہ ہیں – جزیلہ اسلم

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم نے کہا ہے کہ 20 سال گزرنے کے باوجود سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہداء کے زخم کل بھی تازہ ہیں، سانحہ ڈسٹرکٹ جیل واقعہ انسانیت سوز اور دلخراش ہے جس کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔زندہ قوموں کی یہ روایت ہے کہ وہ اپنے شہداء کی یاد کو تازہ رکھتے ہیں۔

    25 جولائی 2003ء کو ہونے والے سانحہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کو 20 سال گزرنے کے باوجود ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ان کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کرواتی ہے اصل میں وہ ان کا حق ادا کرتے ہیں ڈسٹرکٹ بار کی اس روایت پر ڈسٹرکٹ جوڈیشری بار کی مقروض ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم نے 25جولائی 2003 کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں شہید ہونے والے ججز آصف ممتاز چیمہ، شاہد منیر رانجھا،صغیر انور،شہر یار بخاری کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تعزیتی ریفرنس سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ گلزار احمد، صدر ڈسٹرکٹ بار مقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر،آصف علی بھلی، سید مجاہد ہاشمی، سید غوث شاہ، شاہد محمود میر، آصف علی باجوہ، اصغر علی بیگ، انجم پرویز نت،جاوید اقبال، میاں ناصر محمود، ناصر محمودنے شہید ہونے والے ججز کے یاد میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ گلزار احمد نے کہا کہ 20 سال گزرنے کے باوجود سانحہ ڈسٹرکٹ جیل کے شہداء کے زخم آج بھی تازہ ہیں دعائیہ تقریب کے آغاز پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹ گلزار احمد، سینئر سول جج عبدالستار بوسال،صدر ڈسٹرکٹ بار مقصود احمد بھٹی، سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجرکے علاوہ ایڈیشنل سیشن اور سول ججز نے شہداء کی یادگار پر پھولوں کے گلدستہ چڑھائے او رخصوصی دعا کی۔

    جنرل سیکرٹری چوہدری احسن اسماعیل گجر نے شہید ہونے والے چار سول ججز صغیر انور، شاہد منیر رانجھا، شہریار بخاری اور عاصف ممتاز چیمہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سانحہ سیالکوٹ جیل کو ملکی تاریخ کا المناک واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈسٹرکٹ جیل سیالکو ٹ المناک اور افسوسناک واقعہ ہے جوقابل مذمت ہے۔

  • تلہ گنگ : قرآن پاک کی بے حرمتی ، مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے- آمنہ الیاس

    تلہ گنگ : قرآن پاک کی بے حرمتی ، مسلم ممالک کے حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے- آمنہ الیاس

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارشوکت علی ملک) سویڈن کے بعد ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی ہونا مسلم ممالک کے مسلمانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے، ایسے واقعات کا سدباب نہ کیا گیا تو عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے،اسلام امن کا مذہب ہے ہم تمام آسمانی کتابوں کا احترام کرتے ہیں،

    ان خیالات کا اظہار ویمن اسلامک مشن انٹرنیشنل کی صدر و عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان قاریہ حافظہ آمنہ الیاس ،نائب صدر زارا ضمیر، عالمی شہرت یافتہ ثناء خوان نیلم شہزادی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا،

    ویمن اسلامک مشن انٹرنیشنل کی راہنماؤں نے کہا کہ مسلم ممالک فی الفور سویڈن اور ڈنمارک سے سفارتی تعلقات ختم کرکے اپنے سفراء کو واپس بلائیںاور ان کے سفراء کو واپس بھیج دے دونوں ممالک کی مصنوعات سے مکمل بائیکاٹ کا سرکاری سطح سے اعلان کیا جائے۔