Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص:محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اقدامات انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    میرپورخاص:محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اقدامات انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اقدامات اور جملہء تمام تر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔ ڈویژن بھر میں حفاظتی اقدامات کو فول پروف بنایا جائے گا – ڈی آئی جی
    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص ذوالفقار علی مہر صاحب کی زیر صدارت محرم الحرام میں، فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں رینج کے تینوں اضلاع سے، مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماءِ کرام ، پیس کمیٹی کے ممبران ، امام بارگاہوں کے منتظمین، مجالس و جلوسوں کے پرمٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

    اس موقع پر جناب ڈی آئی جی میرپورخاص نے میٹنگ میں شرکت کرنے والے علمائے کرام ، پیس کمیٹی کے ممبران اور منتظمین جلوس و مجالس سے محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس، اور جلوسوں کی سیکیورٹی و دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    مزید تمام شرکاء سے فرداً فرداً سیکیورٹی انتظامات، ممکنہء خطرات اور مجالس و جلوس کے شیڈول پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ڈی آئی جی میرپورخاص نے تمام شرکاء کو سیکیورٹی کے حوالے سے فول پروف اقدامات کرنے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    ڈی آئی جی میرپورخاص نے مزید کہا کہ، محرم الحرام کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے پلان کو حتمی شکل دی جا چکی ہے ، جلوسوں کی گذرگاہوں پر خصوصی اقدامات کئے جائیں گے، مجالس اور جلوسوں سے قبل امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی (B.D) بم ڈسپوزل سوئیپنگ کی جائے گی، خواتین کی مجالس پر لیڈیز پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا، حفاظتی اقدامات کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر بھی سختی سے عمل کیا جائے گا، ذاکرین کو مجالس میں بیان کرنے کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔

    مزید جملہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کیں کہ، منتظمین اور پرمٹ ہولڈرز سے رابطے میں رہیں اور اطراف کے علاقوں میں بالباس سادہ پولیس اہلکار تعینات کریں، جو مجلس اور جلوس کے اردگرد کے علاقوں میں ایسے شرپسند عناصر پر نظر رکھیں، جو انتشار پھیلا نے کا باعث ہو ۔

  • تنگوانی:کشمور کچے کے ڈاکوؤں سے پولیس کی ڈیل ،ایس ایچ او بازیاب،دوسرے اہلکار بدستور یرغمال

    تنگوانی:کشمور کچے کے ڈاکوؤں سے پولیس کی ڈیل ،ایس ایچ او بازیاب،دوسرے اہلکار بدستور یرغمال

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)کشمور کچے کے ڈاکوؤں سے پولیس کی ڈیل ،ایس ایچ او بازیاب،دوسرے اہلکار بدستور یرغمال
    تفصیل کے مطابق معتبر ذرائع کی مطابق کشمور کے کچے کے ڈاکوؤں اور پولیس میں ڈیل کے تحت ایس ایچ او کشمور گل محمد مھر بازیاب۔بقایا ساتھی بازیاب نہ ہو سکے۔

    مطابق پانچ روز قبل ایس ایچ او گل محمد مہر کو ساتھیوں سمیت کچے کے ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کے رکھا تھا جس کی بازیابی کے لیے کشمور پولیس کے اعلیٰ افسران دن رات سرداروں وڈیروں اور پولیس کے بڑے اہلکاروں کے تحت ڈاکوؤں کے ساتھ بازیابی کیلئے بات چیت چل رہی تھی جس کے نتیجے میں آج ایس ایچ او کشمورگل محمد مہر تو بازیاب ہو گیا لیکن ابھی تک ان کے ساتھیوں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا-

  • قصور:دریائے ستلج کے  سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسی عوام کیلئے موبی لنک کی موبائل سروس بحال

    قصور:دریائے ستلج کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسی عوام کیلئے موبی لنک کی موبائل سروس بحال

    قصور ،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو سے) قصور کے دیہاتی علاقے دھوپ سڑی ، چندہ سنگ، پکھی ونڈ، ماہی والا، سہجرہ اور نگر کے علاقے کو موبائل سروس دینے کیلئے موبی لنک کا ایک ہی ٹاور ہے جو کہ ( دھوپ سڑی گاؤں میں لگا ہوا ہے ) دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب آنے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہےاور دو دن سے جنریٹر کی سپلائی پر چل رہا ہے قریب تھا کہ فیول کی مقدار کم ہونے کی وجہ سے موبائل سروس معطل ہو جاتی اور سیلاب میں پھنسی عوام کا رابطہ ریسکیو کی ٹیم سے منقطع ہو جاتا اور اپنی لا چارگی کی اطلاع نہ دے پاتے۔

    عین اسی وقت موبی لنک کی ٹیم جس میں طارق نوید سندھو ، نور خان ، شہباز احمد اور محمد یعقوب نے ریسکیو کے تعاون سے تلوار پوسٹ سے کشتی لے کر ٹاور کے جنریٹر کیلئے فیول پہنچایا اور دھوپ سڑی گاؤں میں لگے ٹاور کی سروس کو بلا تعطل بحال رکھا۔ جس پر ریسکیو ٹیم اور رینجرز کے افسران نے ٹیکنیکل ٹیم کو شاباش دی۔ موبی لنک کی سروس کو بحال رکھنے کیلئے ہائر مینجمنٹ جس میں واجد طفیل ، احمد سلیط ، ذین اکبر کی خصوصی کاوش شامل ہے۔

  • ننکانہ :ضلع بھر کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے-عمران شاہ

    ننکانہ :ضلع بھر کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے-عمران شاہ

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلع بھر کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے-عمران شاہ
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عمران شاہ نے اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد محکمانہ ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں ڈاکٹر عمران شاہ اس سےقبل شیخوپورہ میں بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے طور پر محکمانہ خدمات سر انجام دے چکے ہیں

    ,ڈاکٹر عمران شاہ نے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ضلع بھر کی عوام کو صحت کے حوالے سے بہتر سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے اور اس وقت ضلع بھر میں 48 بنیادی مرکز صحت ,7 آر ایچ سی ,2 تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور ایک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ضلع بھر کی عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے ,ڈاکٹر عمران شاہ نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ ڈینگی کے حوالے سے دی جانے والی ہدایات پر لازمی عمل کریں تاکہ وہ ایک صحت مند زندگی بسر کر سکیں,انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے حوالے سے بہترین ٹیم ورک ہے اور اس قومی فریضہ کی مہم کو کامیاب بنانأ ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے

  • ننکانہ : ڈاکڑرز کا ہتک آمیز رویہ اور ہراساں کرنے پرنرسز سراپا احتجاج

    ننکانہ : ڈاکڑرز کا ہتک آمیز رویہ اور ہراساں کرنے پرنرسز سراپا احتجاج

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکڑرز کا ہتک امیز رویہ معمول بن گیا,نرسز سراپا احتجاج ,وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں تعینات معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کا ہتک آمیز رویہ معمول بن چکا ہے اور آۓ روز سٹاف نرسز ان کے اس ہتک آمیز رویےکا نشانہ بن رہی ہیں اور گزشتہ روز بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا ہے جس کے خلاف ڈی ایچ کیو ہسپتال میں تعینات سٹاف نرسز نے شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹر ایاز کے خلاف ایم ایس آفس کے باہر اپنے مطالبے اور ہراسمنٹ کیے جانے کے خلاف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ایاز کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی

    ہتک آمیز رویے ,ہراسمنٹ اور بدتمیزی کے خلاف ینگ نرسز ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوۓ ڈاکٹر کو فوری معطل کر کے شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ سٹاف نرسز کی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گۓ تو تمام نرسز کام چھوڑ دیں گی ایک سٹاف نرس کا کہنا تھا کہ جس طرح وومن میڈیکل آفیسر نے اپنے خاوند ڈاکٹر کو بلوا کر سٹاف نرس کو ہراساں کیا ہے اگر اسی طرح ہم لوگ بھی اپنے گھر والوں کو بلوائیں تو مزید مسائل جنم لیں گے ہماری یہاں پر کوئی بھی بات سننے والا نہیں ہے

    ہماری ایڈمنسٹریشن ڈپٹی کمشنر میاں رفیق احسن اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین سے گذارش ہے کہ فوری طور پر آۓ روز ہونے والے ہراسمنٹ کے واقعات کا نوٹس لیں تاکہ کوئی مزید بڑا واقعہ نہ رونما ہو جاۓ-

  • گوجرہ :ای این ٹی سرجن سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی کی بجائے اپنا پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروف

    گوجرہ :ای این ٹی سرجن سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی کی بجائے اپنا پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروف

    گوجرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبد الرحمن جٹ سے) ای این ٹی سرجن سرکاری ہسپتال میں ڈیوٹی کی بجائے اپنا پرائیویٹ کلینک چلانے میں مصروف
    تفصیل کے مطابق سول ہسپتال گوجرہ میں تعینات منہ زور ڈاکٹر سعید نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا سول ہسپتال میں مبینہ سرکاری خزانہ کو چونا لگانے کے ساتھ ساتھ دوران ڈیوٹی سول ہسپتال کے ساتھ دھڑلے سے اپنا پرائیویٹ کلینک چلانے لگاہے

    دور دراز سے آئی عوام سارا دن ذلیل و خوار ہوکر گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہوگئے ،بد قسمتی سے ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر رانا محمد سعید کچھ عرصہ قبل سول ہسپتال گوجرہ میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ لوگ اپنے ناک کان اور گلے کا علاج کروا سکیں مگر موصوف ہسپتال میں حاضری لگا کر اپنے پرائیویٹ ہسپتال جو کہ سول ہسپتال کے بالکل ساتھ پرائیویٹ کلینک میں جا کر بھاری فیس لے کر مریضوں کو چیک کرتے ہیں مریض سول ہسپتال میں دھکے کھاتے ہیں ایم ایس سے شکایت کرنے پر وہ کہتے ہیں کہ وہ میری بات نہیں سنتا

    کسی کا آپریشن کرنا ہو تو پرائیویٹ کرنے کا ہی کہتے ہیں اور جواب ان کا یہ ہوتا ہے کہ سول ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں نہ لائٹ ہے نہ اوزار ہیں اگر کوئی اپنی غربت بیان کرے تو پھر موصوف کا جواب ہوتا ہے کہ دو تین ہزار خرچ کر لو اور البرکت ہسپتال میں آ جاؤ میں صحت کارڈ پر کر دیتا ہوں یعنی دونوں ہاتھوں سے عوام کو چھرا پھیرنے میں مصروف عمل ہیں

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ہسپتال میں سہولیات نہیں ہیں تو ڈاکٹر سامان و دیگر سرجن ایک ہفتے میں دس سے پندرہ آپریشن کیسے کرتے ہیں غریب عوام کاڈپٹی کمنشر ٹوبہ ٹیک سنگ اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ڈی ڈی ایچ او ڈی ایچ او وزیراعلی پنجاب صوبائی وزیر صحت کا اس ڈاکٹر کےخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

  • گوجرہ :پنجاب کے ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال کا چوتھا دن،لیو انکیشمنٹ کاسابقہ طریقہ کار بحالی کامطالبہ

    گوجرہ :پنجاب کے ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال کا چوتھا دن،لیو انکیشمنٹ کاسابقہ طریقہ کار بحالی کامطالبہ

    گو جرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ سے) پنجاب کے ملازمین کی قلم چھوڑہڑتال کا چوتھا دن،لیو انکیشمنٹ کاسابقہ طریقہ کار بحالی کامطالبہ
    گوجرہ میں انجمن پٹواریاں کی مجموعی طور پر قلم چھوڑ ہڑتال چوتھے روز بھی جاری،

    خلیق الزماں پٹواری سرکل سٹی گوجرہ ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن پٹواریان ٹوبہ ٹیک سنگھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرکاری ملازمین اور پینشنرز کے ساتھ ظالمانہ سلوک کی مذمت کرتے ہیں اور لیو انکیشمنٹ کا سابقہ طریقہ کار اور سابقہ شرح بحال کی جائے

    سرکاری ملازمین اور پینشنرز کی تنخواہوں میں وفاق کی طرح اضافہ کیا جائے انجمن پٹواریان کا کہناہے کہ جب تک موجودہ حکومت ہمارے مطالبات پورے نہیں کرے گی انشااللہ نہ صرف قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا بلکہ ہم روڈ پر آکر پرامن احتجاج کا اعلان بھی کرتے ہیں جبکہ آج سارا دن تحصیل آفس گوجرہ مکمل طور پر بند رہا

  • سیالکوٹ :حاجی سرفراز احمد چوہدری سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

    سیالکوٹ :حاجی سرفراز احمد چوہدری سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

    سیالکوٹ (شاہد ریاض سٹی رپورٹر باغی ٹی وی) حاجی سرفراز احمد چوہدری سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
    تفصیل کے مطابق سابق چیئرمین سرجیکل ایسوسی ایشن پاکستان اور پاکستان عوامی تحریک گوجرانولہ ڈویژن کے سینئرنائب صدر حاجی سرفراز احمد چوہدری سے ان کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی

    سینئرنائب صدر ڈویژن گوجرانوالہ سرفراز احمدچوہدری کی کینیڈا سے وطن واپسی پر سابق مرکزی نائب صدر یوتھ ملک امجدمحمود چاند، ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ غلام مصطفےٰگجر، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری کاشف عمر، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن مرزااسدبیگ اور ضلعی ہیڈ سوشل میڈیا MSM محمدعلیم طاہر سمیت دیگر احباب نے ملاقات کی اور انکے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیساتھ مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا اور گہرے دکھ کا اظہار کیا

  • تنگوانی: کشمور میں پنجاب کے رہائشی 3 مزدوروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا

    تنگوانی: کشمور میں پنجاب کے رہائشی 3 مزدوروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) کشمور میں پنجاب کے رہائشی 3 مزدوروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا
    تفصیلات کےمطابق کشمور شہر میں پنجاب کے رہائشی 3 مزدوروں کو ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ہے، 3 مزدور کشمور شہر کے ممتاز کباڑی کے ملازم احمد، علي اصغرعلي اوروقاص بھٹی پنجاب کے علی پور کے رہائشی تھے جو سردارو روڈ پر کباڑی کے نئی گودام سے اغوا ہوئے ہیں ۔

    ممتاز کباڑی نے مزدوروں کے اغواء ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ کشمور پولیس نے نہ تصدیق کی اور نہ ہی تردید کی ہے جبکہ ممتاز کباڑی نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی اس کے 2 ٹریکٹر ایک سردارو روڈ سے دوسرا مزاری گاؤں سے ڈاکو چھین گئے تھے جو ابھی تک واپس نہیں ہوئے اور اب میرے 3 ملازم اغوا کئے گئے ہیں

  • اوکاڑہ :پولیس ناکام ،عوام چوروں کے رحم وکرم پر،عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ :پولیس ناکام ،عوام چوروں کے رحم وکرم پر،عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) پولیس ناکام ،عوام چوروں کے رحم وکرم پر،عدم تحفظ کا شکار
    اوکاڑہ میں مختلف مقامات پر چوری کی وارداتیں تھانہ اے ڈویژن کی حدود گلشن آرائیاں کی رہائشی خاتون معراج بی بی کے رقبہ ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ سے 3 ملزمان وقاص، کاشفاور عبدالزاق لاکھوں روپے مالیت کا بجلی کاٹرانسفارمر اور الیکٹرک موٹر چوری کر کے لے گئے- فیض آباد کے رہائشی محنت کش ظہورالحق کی سائیکل اکبر روڈ سے نا معلوم ملزم چوری کر کے لے گیا-

    منصور اباد کے رہائشی عرفان کی موٹر سائیکل کمپنی پارک کے باہر سے نامعلوم چوری کر کے لے گئے-چک نمبر 43 فور ایل کے رہائشی قربان کی موٹر سائیکل فیصل آباد روڈ سے نا معلوم چوری لے گئے-تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود چک نمبر 55 ٹو ایل کے رہائشی عرفان کا 60 ہزار روپے مالیت کا بکرا نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے-

    تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نا معلوم ملزمان چک نمبر 10ون ار کے رہائشی غلام رسول کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے-چک نمبر 2ون ایل کے رہائشی ارشد کی موٹر سائیکل سبزی منڈی رینالہ سے نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے-تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود موضع کھرل کلاں کے رہائشی مشتاق کی موٹر سائیکل نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے

    تھانہ بصیرپور کی حدود مو ضع رکن پورہ کے رہائشی یوسف ولد احمد دین کے گھر سے نا معلوم ملزمان 2 موٹر سا ئیکلیں چوری کر کے لے گئے ۔56 اے ڈی سے سرفراز رمضان کا موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی پپلی پہاڑ زخیرہ سے دن دیہاڑے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے صرف مقدمات درج کر لئے ہیں لیکن چوروں ڈاکوؤں کو ٹریس کرکے پکڑنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے –
    اوکاڑہ کے شہریوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا