Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ: ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر )ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6ماہ کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔
    بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہد ایت پرر یجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ضلع سیالکوٹ اور نارووال کے ریسکیو آفیسرز کی گزشتہ 6ماہ (جنوری تا جون)کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نارووال محمد نعیم کے علاوہ سیالکوٹ کے آفیسر ز ریسکیو سیفٹی آفیسر محمد احسان اور سمیع اللہ گوندل،کنٹرول روم انچارج عرفان یعقوب، اسٹیشن انچارج محمد رضا اور ضیا المصطفی، اکاؤ نٹنٹ شاہد اقبال، جبکہ ناروال کے آفیسرز ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عدنان خالد خان، محمدعاصم، کنٹرول روم انچارج امتیاز، ٹرانسپورٹ انچارج سید عمران ناصر، اکاؤ نٹنٹ نور اور اسٹیشن انچارج مقصود احمد نے اپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

    ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا مزید براں انہوں نے آفیسرز کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبہ کے تحت اپنے فرائض ادا کرتے رہیں اپنے دائرہ کار میں آنے والے اسٹیشن،گاڑیوں اور ان کے آلات کی انسپیکشن کرتے رہیں اور خراب ہونے کی صورت میں بروقت مرمت کروائیں تا کہ عوام الناس کی مدد میں تاخیر نہ ہو۔ سٹاف کی فٹنس اور مسائل کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔ ایک صحت مند ریسکیورز ہی بہتر طریقہ سے ڈیوٹی سر انجام دے سکتا ہے۔

  • میرپورخاص :باغی ٹی وی بنا عوام کی آواز،سیوریج سسٹم کی صفائی  کا کام شروع کرادیاگیا

    میرپورخاص :باغی ٹی وی بنا عوام کی آواز،سیوریج سسٹم کی صفائی کا کام شروع کرادیاگیا

    میرپورخاص،باغی ٹی وی(نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) باغی ٹی وی کی نشاندہی پر یوسی چیرمین حاجی محمد علی نے ترجیحی بنیادوں پر گٹر اور نالیوں کی صفائی کا کام شروع کرادیا ہے،گذشتہ روز اہلیان محلہ نے باغی ٹی وی کے نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کو اپنے وارڈ کا وزٹ کرایا، جس کے بعد یوسی چیئرمین حاجی محمد علی نے فورا ایکشن لیتے ہوئے آج اپنا وعدہ پورا کردیا اہل محلہ کا یوسی چیئرمین حاجی محمد علی نے باغی ٹی وی کے نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کا شکریہ ادا کیا،

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی کی جانب سے میرپورخاص شہر میں صفائی کے معاملات پرایک سروے شروع کیا گیا ہے ، آپ بھی اپنے علاقے کے صفائی کے معاملات اطمنان بخش نہیں سمجھتے تو میرپورخاص کے لئے اس نمبر پہ رابطہ کریں ۔03153073154

  • تنگوانی : باغی ٹی وی پر خسرہ  سے بچے کی ہلاکت کی خبر کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ علاقہ میں پہنچ گئی

    تنگوانی : باغی ٹی وی پر خسرہ سے بچے کی ہلاکت کی خبر کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ علاقہ میں پہنچ گئی

    باغی ٹی وی( نامہ نگاہ منصور بلوچ)باغی ٹی وی پر خسرہ سے بچے کی ہلاکت کی خبر کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم متاثرہ علاقہ میں پہنچ گئی
    تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب خسرہ کی وبائی بیماری نے دیہاتی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے خسرہ کے بیماری سے کل ایک بچہ فوت ہو گیا تھا جس کے خبر باغی ٹی وی پر شائع ہونے کے بعد ڈی سی کشمور نے فوری طور پرنوٹس لیااورباغی ٹی وی کے نامہ نگار سے رابطہ کیا جس کے بعد آج متاثرہ گاؤں معصوم شاہ میں ایک ٹیم تشکیل دی جو کہ گاؤں معصوم شاہ میں پہنچ کر ایک میڈیکل کیمپ لگایاگیا

    اس کیمپ میں بڑی تعداد میں بچوں کو ویکسین اورخسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ٹیم کے سربراہ واجد علی بجارانی تحصیل تنگوانی کے انچارج ویکسینٹر نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا ہمارا ساتھ دے تو ہم اپنے کام اچھی طرح سے سر انجام دے سکتے ہیں انہوں نے باغی ٹی وی ٹیم کا شکریہ ادا کیا-
    یہ بھی پڑھیں
    تنگوانی : باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،خسرہ سے متاثرہ گاؤں میں میڈیکل ٹیم بھیجنے کا حکم

    تنگوانی: قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ بچہ خسرہ کے باعث جاں بحق

  • میہڑ : پانی کے  تلاب سے عمر رسیدہ شخص کی نعش برآمد

    میہڑ : پانی کے تلاب سے عمر رسیدہ شخص کی نعش برآمد

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)پانی کے تلاب سے عمر رسیدہ شخص کی نعش برآمد
    تفصیل کے مطابق بی سیکشن تھانے کی حدود میں پانی کے تلاب سے عمر رسیدہ شخص کہ نعش برآمد ہوئی ہے ،جس کی شناخت گاؤں منگوانی کا رہائشی 65 سالہ قربان علی جانوری کہ نام سے ہوئی ہے ،نعش کو ورثاء نے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑمنتقل کردیاہے.

    ڈیرہ اسماعیل خان سے احمدنوازمغل کی رپورٹ کے مطابق ٹانک کے تھانہ ملازئی کے حدود گاؤں کڑی شاہ نور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جانبحق، پولیس کابتانا ہے کہ بیٹا فرید اپنے والد شائستہ خان کے ساتھ بازار آرہا تھا،جنہیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیاہے-

  • تنگوانی : باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،خسرہ سے متاثرہ گاؤں میں میڈیکل ٹیم بھیجنے کا حکم

    تنگوانی : باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،خسرہ سے متاثرہ گاؤں میں میڈیکل ٹیم بھیجنے کا حکم

    تنگوانی ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،خسرہ سے متاثرہ گاؤں میں میڈیکل ٹیم بھیجنے کا حکم
    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز باغی ٹی وی کی خبر پر ڈپٹی کمشنر کشمور کا ایکشن ، تنگوانی کے قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ لڑکا گل بہار ولد محمود بھلکانی خسرہ کے باعث فوت ہو گیاتھا،

    فوت ہونے والے بچے کے علاوہ اس گاؤں میں خسرہ کے بیماری میں ایک درجن سے زیادہ بچے اس موذی بیماری میں مبتلا ہیں،جس پر ڈپٹی کمشنر کشمور کا ایکشن لیتے ہوئے خسرہ سے متاثرہ علاقے میں بچوں کے علاج معالجہ کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ آج ہی گاؤں معصوم شاہ میں پہنچ کر بچوں کا علاج معالجہ کرے گی اور ویکسینیشن بھی کی جائے گی
    یہ بھی پڑھیں
    تنگوانی: قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ بچہ خسرہ کے باعث جاں بحق

  • میرپور خاص :وفاقی محتسب  کےاعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

    میرپور خاص :وفاقی محتسب کےاعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

    میرپور خاص، باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) آصف معراج راجپوت کی جانب سے وفاقی محتسب چوہدری محمد عارف اورچئیرمین حاجی محمد علی کےاعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا عشائیہ کے بعد میر پورخاص کے شہری مسائل پرگفتگو بھی کی اس پرتکلف عشائیہ میں امام بلوچ،فیصل معراج راجپوت، مشیر بیگ،جاوید افضل اعوان باقر خان،ظفر بلوچ بھی موجود تھے۔

  • سرگودھا: قانون کے محافظوں سے قانون شکنی ،محکمہ پولیس کا امیج متاثر کرتی ہے-آر پی او

    سرگودھا: قانون کے محافظوں سے قانون شکنی ،محکمہ پولیس کا امیج متاثر کرتی ہے-آر پی او

    سرگودھا،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک شاہ نواز جالپ سے)سرگودھا: قانون کے محافظوں سے قانون شکنی محکمہ پولیس کے امیج کو متاثر کرتی ہے۔آر پی او شارق کمال صدیقی۔
    تفصیل کے مطابق محکمہ پولیس کی کارکردگی میں بہتری کے لیے سزااور جزا کے عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے۔سزا اور جزا ء کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ان خیالات کا اظہارآر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے دفتر میں اردل روم کا انعقاد کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور پولیس کے مسائل کو حل کرنااورپرُ امن معاشرے کا فروغ اولین ترجیح ہے۔

    اردل روم میں خوشاب، میانوالی اور بھکر ضلع میں ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران و ملازمین کی سہولت کے لئے ان کی اپیلوں کی سماعت بذریعہ ویڈیو لنک ہوئی جبکہ ضلع سرگودھا کے پولیس افسران و اہلکار روبرو پیش ہوئے۔آر پی او نے سرگودھا ریجن کے پولیس افسران کی 64 ا پیلوں کی سماعت کی۔آر پی او نے کہا جیسے بہترین کارکردگی پر پولیس فسران و اہلکاروں کی ستائش کی جاتی ہے ایسے ہی غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کا کڑا احتساب بھی کیا جاتا ہے۔

    فرائض کی بجاآوری میں غفلت،اختیارات کے ناجائز استعمال اور کسی قسم کی قانون شکنی کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کی لگن کے ساتھ اپنے فرائض دیانت داری سے انجام دینے والے پولیس افسران و ملازمین کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔

  • سرگودھا: وائی ڈی اے کے  سالانہ انتحابات حافظ اسامہ بن سعید کو چیئرمین منتخب

    سرگودھا: وائی ڈی اے کے سالانہ انتحابات حافظ اسامہ بن سعید کو چیئرمین منتخب

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک شاہنواز جالپ سے)ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ اسپتال (ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال) سرگودھا میں وائی ڈی اے ڈسٹرکٹ سرگودھا کے سالانہ انتحابات 2023 کے لئے ڈاکٹر حافظ اسامہ بن سعید کو چیئرمین چنا کرلیا گیا جبکہ ڈاکٹر شاہ حسین وسیم کو جنرل سیکرٹری کے لئے منتخب کیا گیا ۔

    ڈاکٹر حافظ اسامہ بن سعید کو چیئرمین وائی ڈی اے سرگودھا منتخب ہونے پر تمام ڈاکٹرز کمیونٹی نے منتخب ہونے والوں کو مبارکباد دی اور مٹھائی بھی تقسیم کی ۔یاد رہے ہیں کہ یہ عہدیداران چھ ماہ کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔

  • سیالکوٹ: تنظیم الااخوان  کا ماہانہ اجتماع  دارالعرفان ڈسکہ میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ: تنظیم الااخوان کا ماہانہ اجتماع دارالعرفان ڈسکہ میں منعقد ہوا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) سلسلہ نقشبندیہ اوییسہ تنظیم الااخوان ضلع سیالکوٹ کا ماہانہ اجتماع دارالعرفان ڈسکہ میں منعقد ہوا۔
    سالکین کی بھر پور شرکت۔ شیخ مکرم حضرت محمد اکرم اعوان رحمہ کے سی ڈی بیان سے سالکین فیض یاب ہوئے۔
    زکر قلبی، مختصر خطاب ڈویژنل صدر مجاز عبدالحمید چھینہ ایڈووکیٹ نےسر انجام دئیے ۔ خطاب میں خصوصی طور پر ساتھیوں کو سالانہ اجتماع کے فضائل و برکات بارے بیان کیا گیا۔دعائے خیر بزرگ ساتھی صوفی اشرف نے کرائی آخر میں سالکین کی لنگر سے تواضع کی گئی۔

  • ڈیرہ غازیخان: بہبود آبادی کا عالمی دن، سیمینار اور واک

    ڈیرہ غازیخان: بہبود آبادی کا عالمی دن، سیمینار اور واک

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (بیوروچیف قیصرعباس جعفری)ملک بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی بہبود آبادی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔محکمہ بہبود آبادی ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت

    مقررین نے بے ہنگم آبادی کے نقصانات اور اسکے کنٹرول بارے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرادریس لغاری، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری،ڈاکٹر عنبر،ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد عمر فاروقی،قاری عبدالغفور سیفی،ڈسٹرکٹ ڈیموگرافر منیب بہار نے سیمینار سے خطاب کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبادی میں اضافہ ہمارے وسائل کو تیزی سے ختم کررہا ہے،بڑھتی آبادی کوکنٹرول کرنا وقت کی ضرورت ہے،ہم ایفکٹیو میئرز کی بدولت بڑھتی انسانی آبادی پر قابو پا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ چھوٹے خاندان سے ہم اپنے بچوں کی ضروریات کو باآسانی پورا کرسکتے ہیں،

    پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ آبادی کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری نے کہاکہ بے ہنگم آبادی ہماری ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ہر باشعور شہری اپنے وسائل کے مطابق اپنی فیملی کو پروان چڑھائے،ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے،بے ہنگم آبادی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو مسائل در مسائل ہمارا مقدر ہونگے،بڑھتی آبادی پر قابو پانے کیلئے ہمیں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا،

    ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد عمر فاروقی نے کہاکہ دینی تعلیمات پر عمل سے ہم اپنے صحتمند معاشرے کو فروغ دے سکتے ہیں،قاری عبدالغفور سیفی نے کہا بے ہنگم آبادی سے بے راہ روی میں اضافہ ہورہا ہے۔

    سیمینار کے اختتام پر آبادی پر کنٹرول کیلئے ضلع کونسل ہال سے ڈی سی آفس تک آگاہی واک کا انعقاد کیاگیا،واک میں پاپولیشن ویلفیئرسٹاف،فیملی ہیلتھ ورکرز،امام وخطیب سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔سیمینار میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ہما مہدی لغاری، انفارمیشن آفیسر چوہدری خالد رسول نے شاندار کارکردگی پر سٹاف میں پرائز بھی تقسیم کئے ۔یاد رہے کہ محکمہ پاپولیشن ویلفیئر ڈی جی خان کے زیر اہتمام عالمی دن کے حوالے سے16جولائی تک دیگر تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائیگا۔