Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کشمور:ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری، تیغانی قبیلے کے 26 افراد پولیس اہلکاروں کے اغواء اور قتل کامقدمہ درج

    کشمور:ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری، تیغانی قبیلے کے 26 افراد پولیس اہلکاروں کے اغواء اور قتل کامقدمہ درج

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) کشمور میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن جاری، تیغانی قبیلے کے 26 افراد پولیس اہلکاروں کے اغواء اور قتل کامقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق کرم پور کے تھانے میں سردار تیغو خان تیغانی،عبدالنغی تیغانی اس کے قبیلے کی 26 افراد کے خلاف پولیس اہلکاروں کو اغواء اور ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے کیFIR درج،

    اغوا ہونے والے ایس ایچ او سمیت پولیس کی3 اہلکار ابھی تک ڈاکوؤں کی پاس یرغمال ہیں، ضلع کشمور میں ڈاکوؤں کا راج ہے جبکہ کئی دنوں سے کشمور پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں تیغانی قبیلے کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئئ ہے جبکہ آپریشن کا اب تک کوئی بھی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ہے

    دوسرے طرف ایس ایس پی عرفان علی سمو کے حکم پر کرم پور تھانے میں سردار تیغو خان تیغانی عبدالغنی اور اس کے خاندان کہ 26 افراد کے خلاف ایس ایچ او گل محمد مہر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کو اغواء اور ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے کی ایف ائی ار درج کی گئی ہے

    پولیس اہلکاروں کو اغواء ہوئے 5 دن گزر گئے ہیں جو ابھی تک ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہیں اور ڈسٹرکٹ کشمور کا امن وامان تباہ ہوچکا ہے آئے روز بڑھتی ہوئی بدامني عروج پر پہنچ گئی ہے-

  • گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی ،اغواء اور قتل کی وارداتیں ،شہریوں کااحتجاج

    گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی ،اغواء اور قتل کی وارداتیں ،شہریوں کااحتجاج

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی ،اغواء اور قتل کی وارداتیں ،شہریوں کااحتجاج
    تفصیل کے مطابق خوشحال ضلع گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی اوراغوا کی وارداتوں نے شہریوں کاسکوں تباہ کر دیا۔ اغواء اورقتل روز کا مرہ کا معمول بن گیا،گذشتہ روز گھوٹکی کی شہباز کالونی سے لغاری برادری کے دو معصوم بچوں 12 سالہ سلمان لغاری اور 9 سالہ کلثوم کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے بچوں کی لاشیں نہرو شاہ قبرستان میں پھینک دیں

    جس پر میرپورماتھیلو میں جروار مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نعرے لگائے۔ میوو گبول، الطاف بزدارنے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی گھوٹکی معصوم بہن بھائی سلمان لغاری اور کلثوم لغاری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ضلع گھوٹکی میں امن و امان بحال کیا جائے کہ گائوں والے اور شہرمیں رہنے والے شہری اپنے بچوں کے ساتھ سکون کی زندگی گذار سکیں۔

  • سرگودھا: پولیس میں محکمانہ ترقی پانے والے آفیسران کو رینک لگانے کی تقریب

    سرگودھا: پولیس میں محکمانہ ترقی پانے والے آفیسران کو رینک لگانے کی تقریب

    سرگودھا ، باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ)پولیس میں محکمانہ ترقی پانے والے آفیسران کو رینک لگانے کی تقریب
    آرپی او شارق کمال صدیقی نے ڈی پی او محمد فیصل کامران کے ہمراہ پولیس افسران کوپرموشن بیج لگائے، پروقار تقریب پولیس لائنز سرگودھا میں منعقد کی گئی ،ریجن کے 89 پولیس افسران کو نئے عہدہ پر ترقی کے بیج لگائے گئے، 51 سب انسپکٹر اور38 اے ایس آئی کوبیج لگائے گئے،

    ترقی پانے والے اہلکاروں کے فیملی ممبران کی بھی شرکت، آر پی اونے کہا کہ پولیس میں ترقی اور ویلفئیر کے لئے مزید اقدامات کیے ترقی پولیس افسران کی محنت اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے، آر پی اونے مزید کہا کہ بروقت ترقی ملنے سے محکمانہ امور کی سرانجام دہی میں مزید بہتری پیدا ہوتی ہے اور پولیس افسران تفتیش میں میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھیں، اپنے اختیارات کے ذریعے غریب اور مظلوم کا ساتھ دیں، آر پی او شارق کمال صدیقی کاکہنا تھا کہ پولیس افسران اپنی نئی ذمہ داریاں بہتر طریقہ سے ادا کر کے محکمہ کا نام روشن کریں

  • دبئی: پاکستان پیپلزپارٹی کو گلف و مڈل ایسٹ میں مزید مضبوط بنائیں گے- میاں منیر ہانس

    دبئی: پاکستان پیپلزپارٹی کو گلف و مڈل ایسٹ میں مزید مضبوط بنائیں گے- میاں منیر ہانس

    دبئی،باغی ٹی وی(ملک خرم شہزاد اعوان ) پاکستان پیپلزپارٹی کو گلف و مڈل ایسٹ میں مزید مضبوط بنائیں گے- میاں منیر ہانس
    تفصیل کے مطابق لال قلعہ ریسٹورنٹ میں میاں منور احمد کی جانب سےظہرانہ دیا گیا ،جس میں سردار معظم جتوئی سابق وزیر مملکت پاکستان ، ملک جہانزیب وارن سابق صوبائی وزیر پنجاب ، میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ ، معروف سیاسی و سماجی رہنماہ سردار اختر گوپانگ ، چوہدری عبد الستار ہانس چیئرمین ہانس متحدہ ورلڈ کونسل ، بریگیڈیر لیاقت ، طارق چوہدری ، دانیال منیر ہانس اور دیگر نے شرکت کی۔

    اس موقع پر پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااور خاص طور پراورسیز پاکستانیز کو درپیش چیلنجز کا اور ان کے حل کے لیے کی گئی کاوشوں کا بھی ذکر کیا گیا۔

    صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس نے گلف و مڈل ایسٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔اور پاکستان پیپلزپارٹی کو گلف و مڈل ایسٹ میں مزید مضبوط بنانے کے عزم کا ارداہ کیا۔
    تمام شرکاء نے میاں منور احمد کا شکریہ ادا کیا۔جنہوں نے انتہائی پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا۔

  • ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے  کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے

    ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اور ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب کی جانب سے دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں قائم کئے گئے ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپس میں انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ریسکیو 1122عملہ عوام الناس کو احساس تحفظ فراہم کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت ہائی الرٹ ہے۔

    دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلع قصور کو ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے لئے ننکانہ صاحب سے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی 4 واٹر ریسکیو ٹیمیں بمعہ کشتیاں اور فلڈ فائیٹنگ سازو سامان کے ساتھ روانہ ہو چکی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ مشکل میں گھرے ہوئے لوگوں کی بروقت مدد کو یقینی بنایا جائے گا اور ریسکیورز پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو شاندار انداز میں سرانجام دیں گے

  • گھوٹکی۔گزشتہ روز لاپتہ کمسن بہن بھائی کی قبرستان سے لاشیں برآمد

    گھوٹکی۔گزشتہ روز لاپتہ کمسن بہن بھائی کی قبرستان سے لاشیں برآمد

    میرپور ماتھیلو، باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں گذشتہ روز لاپتہ کمسن بہن بھائی کی قبرستان سے لاشیں برآمد
    تفصیل کے مطابق گذشتہ روز شہباز کالونی کے رہائشی بہن بھائی 9 سالہ بچی کلثوم اور 11 سالہ سلمان گھر کے باہر سے غائب ہو گئے تھے۔ لاپتہ ہونے والوں 2 معصوم بچوں کی قبرستان سے لاشیں برآمد،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ،ضلع گھوٹکی میں آئے دن معصوم بچوں پر ظلم اغواء برائے تاوان چوری ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں، جیسے ضلع کا کوئی وارث ہی نہیں-

    گذشتہ 2 دن کے اندر تین معصوم بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا ضلع گھوٹکی شہباز کالونی کے دو 2 معصوم بہن بھائی سلمان لغاری اور کلثوم لغاری کو گھر کے باہر سے اغواء کر لیا گیا والدین نے پورا علاقہ چھان مارا مگر بچے نا مل سکے والدین گھوٹکی تھانے پر گئے مگر پولیس نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے والدین کی بات نہ سنی جس سے والدین پریشانی سے نڈھال گھر لوٹ گئے ،ورثاء کی تلاش کے بعد آج ان معصوم بچوں کی لاشیں نہرو شاہ قبرستان سے ملی متعلقہ تھانے کی پولیس کو اطلاع ملنے پر پولیس اور علاقہ مکین قبرستان سے دونوں لاشیوں کو اپنی تحویل میں لےکر ہسپتال منتقل کردیا

    اس غمگین واقعہ پر پورے ضلع گھوٹکی کی عوام سوگ وار شہریوں نے اس غمگین واقعہ کو دیکھ کر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گھوٹکی کا امن بالکل تباہ ہو چکا ہے ہم وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ آئی جی سندھ ڈی ائی جی سکھر سے اپیل کرتے ہیں کہ ضلع گھوٹکی میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائےل

  • پاکستان پوسٹ نے صارفین کی سہولت کے لئے موبائل سروس کا آغاز کر دیا گیا

    پاکستان پوسٹ نے صارفین کی سہولت کے لئے موبائل سروس کا آغاز کر دیا گیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) پاکستان۔پوسٹ کا احسن اقدام صارفین کی سہولت کے لئے موبائل سروس کا آغاز کر دیا گیا شہریوں کو انکے گھروں کی دہلیز پر ڈاک ٹکٹس اور ڈاک لفافوں سمیت دیگر سروسز پہنچائی جائیں گی

    پاکستان پوسٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے پوسٹ مین سٹاف کو سرکاری موٹر سائکلیں بھی فراہم کر دی گئیں اوکاڑہ میں پاکستان پوسٹ نے اپنے صارفین کو خوشخبری سنا دی اب انہیں گرمی اور حبس میں ڈاکخانہ جانے کی ضرورت نہیں پاکستان پوسٹ نے اپنے صارفین کے لئے موبائل سروس کا آغاز کر دیا

    علاقہ کا پوسٹ مین اب گھر کی دہلیز پر ڈاک ٹکٹ اور لفافے پہنچائے گا ڈاک ڈلیوری کی سروسز کو مزیز تیز اور موثر بنانے کے لئے پوسٹ مین سٹاف کو سرکاری موٹر سائیکلیں بھی فراہم کر دی گئیں ہیں ،سرکاری موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے ناصرف ڈاک ڈلیوری کا نظام تیز ہوگا بلکہ پوسٹ مین کی معاشی مشکلات کا بھی ازالہ ہوگا پٹرول کی اخراجات بھی محکمہ برداشت کرے گا

    سینِر پوسٹ ماسٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ شکیل احمد اور پی۔ایم جی پنجاب معظم منصور کے وژن کے مطابق پاکستان پوسٹ کے صارفین کو سہولیات پہنچانا ادارہ کی ترجیح ہے شکائت سیل کا بھی قیام عمل میں لایا جا چکا شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کریں۔گے

  • اوکاڑہ : متوقع سیلابی صورتحال ، تمام ادارے مربوط انداز میں انتظامات کو مکمل کریں- ذیشان حنیف

    اوکاڑہ : متوقع سیلابی صورتحال ، تمام ادارے مربوط انداز میں انتظامات کو مکمل کریں- ذیشان حنیف

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد زیشان حنیف نے کہا کہ ضلع میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے مربوط انداز میں انتظامات کو مکمل کریں تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورت حال سے احسن انداز میں نمٹا جا سکے۔ دریائے ستلج اور دریائے راوی کے بیڈ میں عارضی قیا م گاہوں رہائش پذیر لوگوں کے انخلا کو مکمل کر نے کے لیے متعلقہ افسران فوری اقدامات کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں متوقع سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ دریائے ستلج اور دریائے راوی کے منتخب مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ اور میڈیکل کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت، محکمہ ریونیو پولیس، سول ڈیفینس، ریسکیو1122کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ جبکہ رینجرز اور حساس اداروں کی جانب سے سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پلان تیار کر لیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت دریائے راوی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے۔ جبکہ دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ اور گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریا میں 67ہزار 740کیوسک پانی بہہ رہا ہے۔ جبکہ سلیمان کی ہیڈ ورکس پر پانی 31ہزار 69کیوسک ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد زیشان حنیف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائے ستلج اور دریائے راوی میں نگرانی کا عمل جاری رکھیں اور تمام متعلقہ ادارے اس سلسلہ میں اقدامات کریں۔

  • امریکی کونسل جنرل مسٹر ولیم میکا نیولے نے اوکاڑہ کا دورہ کیا

    امریکی کونسل جنرل مسٹر ولیم میکا نیولے نے اوکاڑہ کا دورہ کیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)امریکہ کے کونسل جنرل مسٹر ولیم میکا نیولے(Mr. William K. Makaneole ) نےاوکاڑہ کا دورہ کیا
    ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے اوکاڑہ پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔ کونسل جنرل مسٹر ولیم میکانیولے کے ہمراہ پولیٹیکل / اکنامک چیف کیتھلی جبلسیکو اکنامک سپیشلسٹ آمنہ انیس کمیونیکیشن سپیشلسٹ ردا راشد بھی موجود تھیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کونسل جنرل کو ضلع اوکاڑہ سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے شعبہ تعلیم، شعبہ صحت، اور سوشل سیکٹر کی بہتری کے لیے کیے گئے اقدامات،زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے۔ ٹرانس جینڈرز اور سپیشل افراد کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔

    ڈاکٹر محمد زیشان حنیف نے ضلع میں مربوط ترقی سوشل سیکٹر میں جدید رجحانات کو متعار ف کروانے۔ ڈسٹرکٹ پبلک سکولز کی نئی عمارتوں او ر میڈیکل کالج کے قیام کے لیے زمین کی الاٹمنٹ اور تعمیر کے لیے اقدامات سے متعلق بتایا۔ انہوں نے ضلع میں محروم معیشت لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے اوکاڑہ ویلفیئر سوسائٹی کے قیام اغراض و مقاصد ٹیچرز ٹریننگ اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس کو متحرک و فعال بنانے کی جانے والی کاوشوں سے متعلق بتایا۔

    ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں متوقع سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ کونسل جنرل مسٹر ولیم میکانیولے ان کی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی سوشل سیکٹر کی ترقی تعلیمی اداروں میں انقلابی تبدیلی اور نیوز ٹریننگ پروگرام ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے مسائل کو حل کر نے اور سپیشل افراد کو معاشرہ کا کارآمد شہری بنانے کے لیے مثالی اقدامات پر ان کاوشوں کو سراہا۔ کونسلر جنرل نے کہا کہ ان کا دورہ اوکاڑہ پنجاب کے لوگوں کے ساتھ زراعت پر مبنی کاروبار کے فروغ ٹوور ازم انڈسٹری کے فروغ کے لیے لوگوں سے اقتصادی معاہدے کا جائزہ لینا۔

    کونسل جنرل مسٹر ولیم میکا نیولے نے کہا کہ پاک امریکہ گرین الائنس ایک اپ فریم ورک ہے۔ جو اقتصادی میدان شعبہ زراعت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور موجودہ مستقبل کے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے توانائی کی ٹرانسفا رمیشن اقتصادی ترقی زراعت توانائی آبی وسائل اور دیگر شعبہ جات میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ کونسلر جنرل نے اپنے وفد کے ہمراہ رینالہ خورد میں سر گنگا رام ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کا بھی معائنہ کیا۔

    کونسل جنرل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ 1960سے کلین انرجی پارٹنر شپ سے منسلک ہیں۔ توانائی کے شعبہ میں ہماری کامیابیاں دونوں ممالک کے لیے قابل فخر ہیں۔ جن کی وجہ سے 4000میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے جس سے 47ملین لوگوں کو بجلی فراہم کی گئی ہے۔گزشتہ دنوں ہونے والے انرجی سکیورٹی ڈائیلاگ کے دوران پاکستان اور امریکہ نے جو طے کیا ہے کہ امریکہ ایڈوانس انرجی آپریشن کے سلسلہ میں 5لاکھ ڈالر کی خطیر رقم سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے لیے فراہم کر ے گا۔

    بعد ازاں کونسل جنرل آف امریکہ نے اپنے وفد کے ہمراہ وساوے والا میں سٹار سکول کا بھی معائنہ کیا 1950سے امریکہ تعلیم کے شعبہ میں فل برائٹ سکالر شپ پروگرام کو آگے بڑھا رہا ہے۔ انہوں نے وساوے والا میں غلہ منڈی کا بھی دورہ کیا اوکاڑہ کے کاشت کاروں او ر کاروباری کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ تجارت کے فروغ سرمایا کاری کاروبار اور خواتین کی اقتصادی ترقی اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

    کونسل جنرل نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر پارٹرشپ کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک گزشتہ 75سالوں سے ایک دوسرے کے شراکت دار ہیں۔ کونسل جنرل نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی اوکاڑہ کی تعمیر و ترقی خصوصاً شعبہ تعلیم زراعت اور ہیلتھ سیکٹر میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور دل کھول کر ان کی تحسین کی۔

  • کوٹ مبارک : ٹرانسفامر جلنے سے ،گذشتہ 4 روز سے جامع مسجد و مدرسہ سمیت کئی محلوں کی بجلی بند

    کوٹ مبارک : ٹرانسفامر جلنے سے ،گذشتہ 4 روز سے جامع مسجد و مدرسہ سمیت کئی محلوں کی بجلی بند

    کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگار امداداللہ تھہیم)ٹرانسفامر جلنے سے ،گذشتہ 4 روز سے جامع مسجد و مدرسہ سمیت کئی محلوں کی بجلی بند
    تفصیل کے مطابق 9جولائی سے جامع مسجد و مدرسہ انوار القرآن و محلہ شمالی کمہار،موچی ،گاذر و لوہار میں بجلی بند ہے 4 روز سے 50 کے وی کا ٹرانسفامر جلنے کی وجہ سے بجلی بند ہے ۔ واپڈا ٹیم بجلی بحال کرنے کیلئے نہ پہنچی ۔

    مدرسہ انوار القرآن میں تقریبا 350/سے زائد بچے و بچیاں قرآن پاک کا درس حاصل کررہے ہیں ۔سخت گرمی ہے ۔ مسجد میں اس سخت گرمی میں تعلیم حاصل کرنا مشکل ترین ہے ۔مدرسہ میں بچوں کو مدرسین کے لیے پینے کا صاف پانی نہیں ہے ۔بچے پیاس سے نڈھال ہیں ۔نماز و وضو کرنے کے لیے پانی تک نہیں ہے ۔ظلم کی انتہا ہے ، خاص کر نمازی اور زیر تعلیم بچے محلے دار شدید پریشان حال ہیں ۔منتخب عوامی نمائندے اور واپڈا کے حکام سے اصلاح و احوال کی اپیل ہے ۔