Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان :ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت پرائس،صفائی،فلڈ انتظامات، کپاس،ریونیو بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان :ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت پرائس،صفائی،فلڈ انتظامات، کپاس،ریونیو بارے جائزہ اجلاس

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (بیوروچیف قیصرعباس جعفری)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت پرائس،صفائی،فلڈ انتظامات، کپاس،ریونیو بارے جائزہ اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،زاہد اقبال،طارق شبیر،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جواد الحسن گوندل،سی او ضلع کونسل آصف قریشی،زبیر خان،اصغر صدیقی،کلیم کوریہ،سلمان شاہ ودیگر نے شرکت کی۔

    ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے سرکاری اراضی پر کریشنگ آکشن،بزنس پلان کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سرکاری اراضی کا بہترین استعمال کرکے حکومتی آمدن میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں،محکمہ جنگلات و معدنیات اپنی اراضیوں کی لیز ایگریمنٹ کی رپورٹ دیں،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بڑے شہروں میں صفائی ہماری اولین ترجیح ہے جس کی مانیٹرنگ کیلئے سیکٹر وائز افسران تعینات کرینگے،

    صفائی مینجمنٹ کیلئے تاجر برادری سے رابطہ کیا جائے، گندگی پھیلانے والے تاجروں کو جرمانوں کیساتھ انکا سامان بھی ضبط کیا جائے، قبرستانوں میں صفائی کیلئے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کپاس کی بہترین پیداوار کیلئے ماہرین سے رابطہ کر کے نئی فصل کے ریٹ اور کھاد ایشوز پر نگاہ رکھی جائے،اسسٹنٹ کمشنر تونسہ فلڈ کے پیش نظر قائم کردہ ریلیف کیمپس کا وزٹ کریں،کارکردگی نہ دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نوٹسز جاری کئے جائیں۔

  • ڈیرہ غازی خان : ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ویسٹ کی محفوظ تلفی، کڑی نگرانی کا فیصلہ

    ڈیرہ غازی خان : ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ویسٹ کی محفوظ تلفی، کڑی نگرانی کا فیصلہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (بیوروچیف قیصرعباس جعفری)ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کے ویسٹ کی محفوظ تلفی کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمیٹی تشکیل دے دی جو ہسپتالوں اور انسینریٹرز کے اچانک معائنہ کے ساتھ متعلقہ معاملات کی جانچ پڑتال کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

    ڈویژنل ہاسپٹلز ویسٹ سپروائزری کمیٹی کے اجلاس میں متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران بھی شریک تھے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈی جی خان ڈویژن کے سرکاری ٹیچنگ،ضلعی و تحصیل صدر ہسپتال اور تمام نجی ہسپتالوں کے فضلہ کی تلفی،ری سائیکلنگ کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں

    انہوں نے کہا کہ سرکاری و نجی ہسپتال ویسٹ کی تلفی اور دیگر معاملات کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ہسپتال کا انفیکشن ویسٹ سب سے زیادہ خطرناک ہے۔ہاسپٹلز ویسٹ کی محفوظ ترسیل و انسینریٹر کو یقینی بنایا جائے۔ہاسپٹلز ویسٹ کی غیر قانونی ہینڈلنگ پر قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

    ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز،سی ای او ہیلتھ ہاسپٹلز ویسٹ کے معاملات کی خود نگرانی کریں۔ہسپتال کے فضلہ کی محفوظ تلفی کے حوالے سے تربیت اور آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں۔ڈی جی خان ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں صفائی کو یقینی بنایا جائے۔

  • اوکاڑہ :ڈاکوؤں ،چوروں کی جنت ،2 کاریں 8 موٹر سائیکلیں اور ایک بیل گاڑی چوری

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈاکوؤں ،چوروں کی جنت ،2 کاریں 8 موٹر سائیکلیں اور ایک بیل گاڑی چوری
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ کے مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی2 کاریں 8 موٹر سائیکلیں اور ایک بیل گاڑی چوری کر لی گیں، پولیس تھانہ اے ڈویثرن سے نا معلوم ملزمان چمن زار کالونی کےرہائشی سرمد ولد مشتاق کی کار، محمد پورہ کے رہائشی اسد ولد اظہر کی موٹر سائیکل،سندھی محلہ کے رہائشی شہزیم ولد سلیم کی موٹر سائیکل ،ماڈل ٹاؤن کے رہائشی اسامہ ولد کلیم کاشف کی موٹر سائیکل،چک نمبر 34 ٹو ایل کے رہائشی نصراللہ کی وینس چوک اوکاڑہ سے نامعلوم موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے،

    تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود چک نمبر 24 جی ڈی کے رہائشی ثاقب ولدشہزادکی موٹر سائیکل اور چک نمںر31 ٹو ایل کے رہائشی علی رضا ولدسلیم کی بیل گاڑی نامعلوم چوری کر کے لے گئے،تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود میں نبیل ولد یونس کی موٹر سائیکل یونیورسٹی اوکاڑا سے چوری ہو گئی، شیر شاہ کالونی رینالہ خورد کے رہائشی مبشر ولد مقبول کی لاکھوں روپے مالیت کی کار شرقی بائی پاس سے نامعلوم چورچوری کر کے لے گئے،تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود محلہ نوری مسجدسے ذوالقرنین ولد منشا کی موٹر سائیکل اور مقصود نامی شہری کی نامعلوم ملزمان مو ٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے-

  • تنگوانی:  قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ بچہ خسرہ کے باعث جاں بحق

    تنگوانی: قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ بچہ خسرہ کے باعث جاں بحق

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ بچا خسرہ کے باعث جاں بحق گھر میں ماتم ۔
    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریبی گاؤں معصوم شاہ میں 5 سالہ لڑکا گل بہار ولد محمود بھلکانی خسرہ کے باعث فوت ہو گیا ہے جس کے گھر میں ماتم چھایا گیا ہے جبکہ وہاں سے معلوم ہوا کہ اس گاؤں میں خسرہ کے بیماری میں ایک درجن سے زیادہ بچے اس موذی بیماری میں مبتلا ہیں ،وبائی صورت اختیارکرتی اس بیماری کی طرف ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ضلعی انتظامیہ نے ابھی تک کوئی توجہ نہیں دی ہے ۔

    بتایا گیا ہے کہ اس بستی کے لوگ غربت کی وجہ سے بچوں کا علاج معالجہ کرانے سے قاصر ہیں اور غریب بچوں کے علاج پرسرکاری ہسپتالوں میں کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے اس بستی کے لوگوں نے ڈی سی کشمور سے استدعا کی ہے کہ جلد خسرہ کے علاج کے لئے ہمارے علاقہ میں ٹیمیں روانہ کریں اور ہمارے بچوں کوموت کے منہ میں جانے سے بچایا جائے۔

  • قصور :بھارت نے دریائے ستلج میں 60ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا،سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

    قصور :بھارت نے دریائے ستلج میں 60ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا،سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ

    قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو) بھارت نے دریائے ستلج میں ساٹھ 60 ہزار کیوسک کا ریلہ چھوڑ دیا ، آنے والے 24 گھنٹوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے ،پانی کا بڑا ریلہ پاکستان میں داخل ہوچکا ہے سیلابی ریلہ آنے سے دریائے ستلج میں درمیانے درجے کا سیلاب آچکا ہے

    ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور تین خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر چکی ہیں جن کے ساتھ ان کے گھر کا ضروری سازو سامان بھی تھا، ایک کار اور دو موٹر سائیکل بھی شامل تھی آئندہ بارہ گھنٹوں میں ستلج سے ملحقہ دس گاؤں اور ہزاروں ایکڑ زرعی رقبے میں پانی داخل ہوجائے گا

    دریائے ستلج سے ملحقہ دس گاؤں حساس قرار دے دئے گئے ہیں جن میں چندہ سنگھ، ماہی والا، فتی والا ، فتوحی والا، چھانٹ، مستے کی ، دھوپ سڑی سمیت دیگر گاؤں متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے مقامی افراد کی نقل مکانی شروع کرادی ہے دریا کے قریب تلوار پوسٹ کے مقام پر عارضی ریلیف کیمپ قائم کردئے گئے ہیں

    مقامی افراد نے اپنے جانور اور زرعی اجناس بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کردئے ہیں اس کے علاوہ مکئی، چاول، سمیت دیگر زرعی اجناس زیر آب آنے کا خدشہ ہے دریائے ستلج کے مقام گنڈا سنگھ والا میں اس وقت 40 ہزار کیوسک کا اخراج ہے جبکہ بارہ گھنٹوں تک یہ اخراج ساٹھ ہزار کیوسک ہوجائے گا-

  • سیالکوٹ:  ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیکٹرز ہائی الرٹ ہیں۔ انجینئر نوید اقبال

    سیالکوٹ: ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیکٹرز ہائی الرٹ ہیں۔ انجینئر نوید اقبال

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاھد ریاض)ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام سیکٹرز کو ہائ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ انجینئر نوید اقبال
    کے مطابق حالیہ مون سون سیزن اور ممکنہ سیلابی صورتحال اور فلڈ الرٹ کے پیش نظر ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے۔
    اس سلسلسے میں تمام سیکٹرز جن میں چپراڑ، ہیڈمرالہ، سیدپور بجوات، تحصیل سمبڑیال میں شہبازپور پل, رندھیر باگھڑیاں، تحصیل پسرور میں نالہ ڈیک اور چھور سمیت تمام سیکٹرز میں سیلابی صورتحال سے نمبرد آزما ہونے والے آلات و کشتیاں بھیج دیں گئیں ہیں۔ ریسکیو ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں جن میں سٹاف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ہمہ وقت موجود ہو گا۔
    ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریجنل ایمرجنسی آفیسر کو مختلف ریسکیو ریلیف کیمپس کا دورہ کروایا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ نے تیاریوں کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام افیسزر و آفیشلز الرٹ رہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔

  • میرپورخاص: یوسی چیئرمین کی کراچی میں انچارج امور آزاد  کشمیر چوہدری ریاض سے ملاقات

    میرپورخاص: یوسی چیئرمین کی کراچی میں انچارج امور آزاد کشمیر چوہدری ریاض سے ملاقات

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین حاجی محمد علی نے کراچی پہنچ کر پاکستان پیپلز پارٹی کے سی ای سی کے ممبر انچارج امور آزاد کشمیر چوہدری ریاض اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سی ای سی ممبر وزیر بلدیات آزاد کشمیر سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کے ساتھ چیئرمین حاجی محمد علی کی کراچی میں اہم ملاقات اس ملاقات میں سیاسی امور پر بات چیت کی گئی اس موقع پر چیئرمین حاجی محمد علی نے سندھ کے تحائف اور سوغات پیش کی ۔

  • واٹس ایپ  ویب ورژن کیلئے اب ’کیو آر کوڈ‘ کی ضرورت نہیں

    واٹس ایپ ویب ورژن کیلئے اب ’کیو آر کوڈ‘ کی ضرورت نہیں

    اگر آپ واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن پر لاگ اِن کرنے کیلئے اب بھی کیو آڑ کوڈ کا استعمال کر رہے ہیں تو جان لیں کہ اب اس کی ضرورت نہیں رہی ہے، کیونکہ میسیجنگ ایپ نے ویب ورژن کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
    واٹس ایپ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں ایک نیا فیچر ”لِنک ود فون نمبر“ متعارف کرایا گیا ہے۔ جس کے ذریعے صارفین واٹس ایپ ویب پر کیو آر کوڈ اسکین کیے بغیر اپنے اکاؤنٹ کو استعمال کر سکیں گے۔
    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں محدود صارفین کیلئے دستیاب ہے جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، مگر مستقبل قریب میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
    فیچر کیسے کام کرتا ہے؟
    اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے پہلے براؤزر پر واٹس ایپ ویب کو اوپن کریں۔ وہاں دائیں جانب کیو آر کوڈ موجود ہوگا جبکہ بائیں جانب نیچے ”لنک ود فون نمبر“ کا آپشن ہوگا۔
    اس آپشن پر کلک کرنے پر آپ سے فون نمبر پوچھا جائے گا۔ فون نمبر کے اندراج پر 8 ہندسوں کا کوڈ لکھا آئے گا جسے واٹس ایپ کی موبائل ایپ پر ”لنکڈ ڈیوائس“ کے آپشن میں جاکر درج کرنا ہوگا۔

  • میرپور ساکرو: پی پی رہنماامیر حسین ہدیو بلوچ کا ٹاؤن کمیٹی عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف وارڈز کا دورہ

    میرپور ساکرو: پی پی رہنماامیر حسین ہدیو بلوچ کا ٹاؤن کمیٹی عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف وارڈز کا دورہ

    میرپور ساکرو،باغی ٹی وی (نامہ نگارقادرنوازکلوئی )پیپلز پارٹی کے رہنما امیر حسین ہدیو بلوچ نے ٹاؤن کمیٹی کے عملے کے ہمراہ شہر کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور شہر کو صاف ستھرا رکھنے سمیت برساتی پانی کی نکاسی کے احکامات جاری کیے، شہر کے ہر محلے سے بارش کے پانی کی نکاسی کی جائے، اس موقع پر انچارج ٹاؤن کمیٹی انور خان کلمتی، شہر کے معززین غلام نبی کنبھار، حاجی عثمان شورو، بشیر کنبھار، سکندر مانگھڑ، جاویدملاح، راجہ شاہ بخاری، سراج شورو، ذوالفقار کنبھار قادر کلوئی اور دیگر بھی موجود تھے۔

  • ننکانہ: پنجاب یونین اف جرنلسٹ کی گورننگ باڈی  اور ممبر شپ تشکیل دے دی گئی

    ننکانہ: پنجاب یونین اف جرنلسٹ کی گورننگ باڈی اور ممبر شپ تشکیل دے دی گئی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)پنجاب یونین اف جرنلسٹ کی گورننگ باڈی اور ممبر شپ تشکیل دے دی گئی
    پنجاب یونین اف جرنلسٹ کی منتخب باڈی کے ممبر سمیع اللہ عثمانی صدر اور راٶ توقیر السلام پنجاب یونین آف جرنلسٹ ضلع ںنکانہ صاحب یونٹ کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے، پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی صوباٸی قیادت کی ننکانہ صاحب آمد پر شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گٸیں اور مہمانوں کو پھولوں کے ہار پہناۓ گۓ.
    تفصیلات کے مطابق آفیسر کلب ننکانہ صاحب میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر زاہد رفیق بھٹی ,جنرل سیکرٹری خاور بیگ , جوائنٹ سیکرٹری حسنین اخلاق اورممبر گورننگ باڈی حسنین ترمذی کا ننکانہ صاحب پریس کلب کی جانب سےشاندار استقبال کیا گیا مقامی صحافیوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ہارے پہناۓ پی یو جے کی صوبائی قیادت کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ,اس موقع پر انتخابی عمل کو مکمل کرتے ہوئے پی یو جے ننکانہ صاحب یونٹ کے لیےسمیع اللہ عثمانی کو صدر,بشارت عرفان چوہدری کو سینئیر نائب صدر,۔ شیخ آصف محمود کو نائب صدر, توقیر راؤ کوجنرل سیکرٹری ، چوہدری حبیب احمد کوجوائنٹ سیکرٹری , رانا کامران صادق کو فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا جبکہ گورننگ باڈی کے لیے رائے شاہنواز بھٹی , ندیم احمد قادری ،سید سلمان مصطفیٰ گیلانی.عرفان رشید بھٹی,قمر عباس اورعلی اسفر چوہدری کو منتخب کیا گیا نو منتخب عہدیداران کوصدر پی یو جے زاہد رفیق بھٹی نے مبارکباد دی اس موقع پر خطاب کرتےہوۓ صوبائی صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہد رفیق بھٹی کا کہنا تھا کہ پی یو جے کی کوشش ہے کہ وہ تمام مراعات اور سہولیات چاہیے وہ ایجوکیشن میں ہوں یا ہیلتھ کے حوالے سے علاقاٸی صحافیوں کو بھی ملنی چاہیے ,انہوں نے کہا پریس کلب صحافیوں کا گھر ہے اور ننکانہ صاحب میں پریس کلب کی تعمیر اور پریس کلب فنگشنل کروانے کے لیے پی یوجے اور پی ایف یو جے اپنی پوری معاونت فراہم کرے گی انہوں نے کہا کہ اگر پریس کلب میں سرگرمیاں شروع ہوں گی تو ہی ہر صحافی کی عزت ہو گی ورنہ انفرادی طور پر صحافی کچھ بھی نہیں ہے , اس حوالے سے پی یو جے اور پی ایف یو جے کی قیادت ننکانہ صاحب پریس کلب کے صحافیوں کے لیے تربیتی ورکشاپس ، حکومت کی جانب سے ملنے والی ہیلتھ انشورنس کا مکمل کوٹہ دینے کا بھی اعلان کیا بعد ازاں صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹس زاہد رفیق بھٹی کے مطالبہ پر مقامی ہاؤ سنگ سوسائٹی میں ںنکانہ صاحب کے صحافیوں کے لیے خصوصی کوٹہ بھی مختص کیا گیا صدر ںنکانہ صاحب پریس کلب آصف اقبال شیخ نے اپنے خطاب میں پی یو جے کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی جانب پہلی بارںنکانہ صاحب کے صحافیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کے علاوہ صحافیوں کے بچوں کے لیے نجی تعلیمی اداروں میں خصوصی رعایت دلوانا قابل تحسین قدم ہے جس پر ںنکانہ صاحب کی تمام صحافی برادری پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی مشکور ہے