Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان :سویڈن کا دل خراش واقعہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری  مسیحی برادری کے لیے دکھ اور غم و غصے کا باعث بنا

    ڈی جی خان :سویڈن کا دل خراش واقعہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری مسیحی برادری کے لیے دکھ اور غم و غصے کا باعث بنا

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (بیوروچیف قیصرعباس جعفری ) سویڈن کا دل خراش واقعہ نہ صرف امت مسلمہ بلکہ پوری دنیا کے مسیحوں کے لیے دکھ اور غم و غصے کا باعث بنا، ملعون کو سخت سزا دی جائے حکومت سویڈن کےسفیر کو فوری طور پر ملک بدر کرے ان خیالات کا اظہار منتظم اعلی سینٹ اینتھونی یونائٹڈ چرچ سلیم الیاس مسیح نے سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ ڈیرہ غازی خان میں سویڈن کے حوالے سے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر خادم چرچ پیٹر جوزف گول نے کہا کہ امت مسلمہ کے اس دکھ اور افسوس کی گھڑی میں مسیحی برادری ان کے ساتھ ہے، یونس پرویز مسیح سابق ممبرضلع کونسل نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ ملعون شخص کو سرعام پھانسی اور سویڈن پر عالمی پابندیاں عائد کی جائیں، ریلی سے عامر پرویز مسیح بابا شاہد مسیح آصف جان ساور یونس کامران و دیگر نے سویڈن میں واقعہ قران شریف کے حوالے سے سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور آخر میں دنیا بھر میں امن و امان محبت بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی-

  • سیالکوٹ: پولیس نے خاتون سمیت منشیات کے 4 بڑے ڈیلرپکڑلئے،17 کلو گرام چرس،آئس اور ہیروئن برآمد

    سیالکوٹ: پولیس نے خاتون سمیت منشیات کے 4 بڑے ڈیلرپکڑلئے،17 کلو گرام چرس،آئس اور ہیروئن برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض)سیالکوٹ پولیس کی منشیات کے بڑے ڈیلروں کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایک خاتوں سمیت 4 ملزمان کے قبضہ سے 17 کلو گرام کے قریب چرس، آئس اور ہیروئن اور وٹک رقم برآمد کر کے گرفتار کر لیے۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔
    اس سلسلہ میں ایس پی انویسٹی گیشن ضیا ءاللہ کی سربراہی میں ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود اور ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر الطاف اسحق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ضلع میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمہ نادیہ دختر روح دل خان کو لیڈیز پولیس کی مدد سے اور ملزمان 2.گل رفیق ولد اعظم خان 3.واحد ولد گل بہادر 4. رانا ذیشان ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 17 کلو گرام کے قریب منشیات جس میں (چرس 14کلو 550 گرام، آئس 1170گرام، ہیروئن 1100گرام) اور رقم وٹک 7500 روپے برآمد کرلی ہے۔

    ملزم کے پی کے سے منشیات لاکر سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ جن کو گرفتار کر کے ضلع میں منشیات کی سپلائی کی ایک اور چین کو بریک کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمہ کرنے کیلیے چھوٹے موٹے نشئیوں کی بجائے اس مکروہ دھندے میں ملوث بڑی مچھلیوں کو پکڑا جا رہا ہے شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رہے گا.
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

  • گوجرخان :ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق، 2حقیقی بھائی سپردخاک

    گوجرخان :ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق، 2حقیقی بھائی سپردخاک

    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم)ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر جاں بحق، 2حقیقی بھائی سپردخاک
    تفصیل کے مطابق گذشتہ شب چک بیلی خان روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار سگے بھائی جاں بحق ہو گئے محمد علی اور محمد حسین ولد قاضی حفیظ الرحمن ساکن کڑولی گوجرخان کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا دونوں حقیقی بھائی ٹریکٹر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے نماز جنازہ میں ہرطبقہ فکر کے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی-

  • ننکانہ: پیرامیڈکس وہ گمنام ہیروز ہیں جو معاشرے پر مثبت اثر ڈالتے ہیں – ڈاکٹر رضوان نصیر

    ننکانہ: پیرامیڈکس وہ گمنام ہیروز ہیں جو معاشرے پر مثبت اثر ڈالتے ہیں – ڈاکٹر رضوان نصیر

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) تمام پیرامیڈکس وہ گمنام ہیرو ہیں جو معاشرے پر مثبت اثر ڈالتے ہیں – ڈاکٹر رضوان نصیر
    تفصیلات کے مطابقسیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے پیرا میڈکس کی خدمات کے اعتراف میں 2022 میں شروع ہونے والے پیرامیڈکس کے عالمی دن کے موقع پر پیرامیڈیکس کی خدمات کا اعتراف کیا جو کسی بھی ہنگامی صورتحال اور خاص طور پر کرونا جیسی وبائی امراض کے دوران ہنگامی متاثرین کی زندگیاں بچانے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔آج ہم دنیا بھر میں پیرامیڈیکس کے غیر متزلزل عزم، ہمت، اور ہمدردی کوسلام پیش کرتے ہیں اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
    ان خیالات کا اظہارسیکرٹری ایمرجنسی سروسزڈاکٹر رضوان نصیر نے پیرامیڈیکس کے عالمی دن کے موقع پر پیرامیڈکس کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔مزید براں سیکرٹری ایمرجنسی سروسزنے بتایاکہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے اپنے آغاز سے اب تک پنجاب بھر میں مختلف حادثات میں 12.8 ملین سے زائد ایمرجنسی متاثرین کوایمرجنسی سروسز فراہم کیں اور بہت سی قیمتی انسانی جانوں کو بچایا۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پرکرونا وباء کے دوران جب کوئی بھی کرونا کے مریض کے قریب آنے کو تیار نہیں ہوتا تھا ریسکیو 1122 کے ایمرجنسی پیرامیڈیکس نے 23ہزار سے زائدکرونا مریضوں کوایمرجنسی سروسز فراہم کیں اور 4ہزار سے زائدکرونا سے فوت ہونے والے افراد کی باعزت تدفین کا فریضہ بھی سر انجام دیا۔ انہوں نے ریسکیو پیرا میڈیکس کی بے لوث خدمات اور بہادری پر کو خراج تحسین پیش کیاسیکرٹر ی ایمرجنسی سروسز نے کہا کہ پیرامیڈکس کا شعبہ خاص طور پر پاکستان میں نسبتاً نوجوانوں کا پیشہ ہے مگر مختلف شعبہ جات میں پیرامیڈکس کے انتہائی اہم کردار کی وجہ سے بڑے وسیع پیمانے پرتیزی سے ترقی بھی کر رہا ہے اور ہم اس کو 2023 میں جداگانہ انداز میں پیش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسٹر ڈومینک جین لیری کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جنہیں اکثر جدید ایمبولینس سروس کا باپ ماناجاتا ہے۔ ایمبولینس پیرامیڈیکس آئے روزایمرجنسی متاثرین کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں مشکل اور اکثر جان لیوا حالات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ ان کی مہارتوں اور بروقت فیصلہ سازی بے شمار انسانی زندگیوں کو بچانے میں واضح فرق ڈالتی ہیں اور ان کا یہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہےسیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے مزید کہا کہ ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے اور مریضوں کو مستحکم کرنے کی انتھک کوششیں واقعی قابل ستائش ہیں۔اگرچہ وہ ٹریفک حادثات،میڈیکل ایمرجنسیزیا پھر قدرتی آفات جیسی ایمرجنسیز کورسپانڈ کر رہے ہوں پیرامیڈکس ہر ہنگامی صورتحال میں سب سے آگے ہوتے ہیں اور چندہی سیکنڈمیں فیصلہ سازی کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ تربیت اورصلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمتی انسانی جانیں بچاتے ہیں۔ہم ان کی قربانیوں، انکے طویل گھنٹوں پر مشتمل کام اوران کے جذباتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔پیرمیڈکس کی مسلسل دباؤ میں رہنے اور پریشانی میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے کی صلاحیت انکے غیر معمولی کردار اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس اہم دن کے موقع پرسیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے ہر ایک پیرامیڈیک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو اپنے معاشرے کے افرادکی مشکل حالات میں خدمت کرتا ہے۔پیرامیڈکس کی کسی بھی ایمرجنسی میں پری ہاسپٹل کیئرکا عزم اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں قلیدی کردار قابل ستائش ہے۔سکریٹری ایمرجنسی سروسزنے پیرامیڈیکس کے اہل خانہ اور انکے پیاروں کی بھی تعریف کی جو اس عظیم پیشے کی ضرورت کے پیش نظر درپیش چیلنجز کے دوران کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں پیرامیڈیکس کی فہم و فراست، حوصلہ افزائی اور پیشہ ورانہ صلاحیت بیش قیمت ہیں
    ڈاکٹر رضوان نصیر نے اختتامی کلمات میں کہا تمام پیرامیڈکس وہ گمنام ہیرو ہیں جو معاشرے پرمثبت اثر ڈالتے ہیں۔ ان کی بہادری اور ہمدردی ہم سب کو متاثر کرتی ہے۔ آج ہم ان کا احترام کرتے ہیں اورانسانی جانوں کوبچانے کے غیر متزلزل عزم کے مشکور ہیں

  • دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، ہائی الرٹ جاری

    دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی، ہائی الرٹ جاری

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)دریائے چناب میں ہیڈ مَرالہ کے مقام پر پانی کی سطح ایک لاکھ 99 ہزار کیوسک ہو گئی، جس کے تحت دریائے چناب کے اطراف میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق دریائے چناب اور راوی سے منسلک نالہ جات میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ممکنہ سیلاب کے پیش نظر مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔
    واضح رہے کہ بھارت ہر سال پاکستانی دریاؤں میں بغیر اطلاع کے پانی چھوڑ دیتا ہے جس سے مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔
    گزشتہ سال بھارت نے ایک لاکھ 73 ہزار کیوسک پانی چھوڑا تھا۔

  • شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر، چترال کی گلگت کو شکست

    شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر، چترال کی گلگت کو شکست

    چترال ،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی کی رپورٹ)تین روزہ شندور پولو فیسٹیول رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ آخری روز سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کیے، جبکہ فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔

    شندور پولو فیسٹول کے فائنل میچ میں چترال نے زبردست مقابلے کے بعد گلگت بلتستان کو 5 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کور کمانڈر پشاور تھے۔ مہمان خصوصی نے بہترین کارگردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، رنراپ اور جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیئے۔شندور پولو فیسٹول کے فروغ ، سابقہ پولو کھلاڑیوں کی بہبود اور عالمی سطح پر اس فیسٹول کی پذیرائی کے لئے ایک فنڈ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیرستانی، چترالی، خٹک اور کیلاشی رقص پیش کیا۔

    تقریب میں پیرا گلائیڈرز اور پاکستان آرمی ایس ایس جی کمانڈوز نے پیراٹروپنگ کے ذریعہ حاضرین سے خصوصی داد وصول کی۔فیسٹول کے آخری روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاح پولو میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ اعلی سول اور ملٹری حکام، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

  • میہڑ:انڈس ہائی وے پر تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارہلاک

    میہڑ:انڈس ہائی وے پر تیزرفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارہلاک

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)انڈس ہائی وے پر تیزرفتار کار کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارہلاک
    تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وے پر تیزرفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوا ہے ،اس حادثے کے باعث ایک شخص موٹرسائیکل سوار محرم علی کھوسو موقع پر جاں بحق ہوگیا،اطلاع ملتے ہے میہڑ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کار ڈرائیورکو تحویل میں لے لیا ہے اور لاش کو ضروری کارروائی کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیاہے.

  • سرگودھا :نگران وزیراعلیٰ سے25 اضلاع کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورتاجر تنظیموں کے وفد کی ملاقات

    سرگودھا :نگران وزیراعلیٰ سے25 اضلاع کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورتاجر تنظیموں کے وفد کی ملاقات

    سرگودھا،باغی ٹی وی( نامہ نگارملک شاہ نواز جالپ)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پنجاب کے 25 اضلاع کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اورتاجر تنظیموں کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہوئے۔3گھنٹے طویل ملاقات میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کے صدور اور عہدیداران نے مسائل، تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تمام مسائل او رتجاویز کو نوٹ کیا اور قابل عمل تجاویز کے حل کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزارت خزانہ کی معاونت سے ترسیلات زرسے متعلقہ ایشوز کے حل کیلئے خصوصی سیل بنایا جائے گا۔نئی صنعتیں لگانے اورنیا کاروبار شروع کرنے کیلئے این اوسیز کے اجراء کیلئے ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ میں تاجروں او رصنعتکارو ں کیلئے مسائل کے حل کیلئے خصوصی سیل قائم کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2روز میں خصوصی سیل قائم کردیا جائے گا،صنعتکاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔صنعت لگانے کیلئے مختلف محکموں کے این اوسیز کے پرانے نظام کو یکسر بدلیں گے۔ نئی انڈسٹریز کو 30 روز کے اندر ون ونڈو آپریشن کے ذریعے این او سیز دئیے جائیں گے۔ ٹیکسٹائل انڈسٹریز اوراپٹما عہدیداروں نے پنجاب میں کپاس کی ریکارڈ فصل پر نگران وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کار وبار میں آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ تاجر اور صنعتکار برادری کی قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کیاجائے گا۔ صوبائی سطح پر تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے ٹیم کو متحرک کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر کو صنعتکاروں اورتاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ذمہ داری دی ہے۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مشکل وقت اور آزمائشیں گزرنے والی ہیں، پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے۔ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بیرونی ادائیگیوں میں ایک دن کی تاخیر نہیں کی گئی۔ تاجروں اور صنعتکارو ں کوایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا خوش آئنداو رقابل تحسین ہے۔اس موقعہ پر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے صدر ساجد حسین تارڑ نے وزیراعلی کو سرگودھا بھلوال روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے سے آکاہ گیا ۔ ملاقات میں رحیم یار خان اور لاہور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹس کی روڈز کی کشادگی،سرگودھا بھلوال روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے اورفورٹ منرو سٹیل برج کے فیز ون او رفیز تھری کی تکمیل کیلئے اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔غازی یونیورسٹی کی سولر لائزیشن کیلئے 470ملین کے فنڈز جاری ہوں گے۔ڈیرہ غازی خان سے کوئٹہ روڈ اورراجن پورروڈ کی تعمیر ومرمت اور بحالی کی جائے گی۔ساہیوال میں انڈسٹریل سٹیٹ ٹو کے قیام پر غور کیاگیا۔اس موقع پر صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر،منصور قادر، ابراہیم حسن مراد، مشیر وہاب ریاض، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس، سیکرٹری صنعت او رمتعلقہ حکام کے علاوہ اپٹما کے گروپ لیڈر گوہر اعجاز، انوار غنی، فواد مختار، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز،سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز،فلور ملز، رائس ملز، ہارڈ ویئر مرچنٹ ایسوسی ایشن اوردیگر ایسوسی ایشنز کے صدور اور عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • میہڑ :اساتذہ بھرتی، دوہری پالیسی کیخلاف  پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ :اساتذہ بھرتی، دوہری پالیسی کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

    میہڑ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ )آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک حاصل کرنے والے امیدواروں کا اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہری پالیسی کے خلاف میہڑ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 فیصد مارک حاصل کرنے والے امیدواروں کا سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہری پالیسی کے خلاف آصف کھوسو، اشفاق چانڈیو، عمران علی کی قیادت میں گھنٹہ گھر چوک سے میہڑ پریس کلب تک ریلی نکال کر احتجاجی مظاہرہ کیا،رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہری پالیسی کے خلاف دو سال سے سراپا احتجاج ہیں وزیر تعلیم نے اپنے من پسند علاقوں کو ہارڈ ایریا کے نام پر نوازا ہے دھونس دھاندلی یہاں تک کی گئی کہ ملک سے باہر بیٹھے امیدواروں کو بھی آڈر جاری کیے گئے ہیں
    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں میں دوہرا معیار ختم کیا جائے سارے سندھ میں 33 فیصد پاس پالیسی کے تحت نوجوان کو آفر آڈر دیے جائیں-

  • قصور:گورنمنٹ وومن کالج دریا میں تبدیل ،اساتذہ اور طالبات کو ریسکیو ٹیموں نے کشتی کے ذریعہ باہر نکالا

    قصور:گورنمنٹ وومن کالج دریا میں تبدیل ،اساتذہ اور طالبات کو ریسکیو ٹیموں نے کشتی کے ذریعہ باہر نکالا

    قصور( نامہ نگار طارق نوید سندھو )گورنمنٹ وومن کالج دریا میں تبدیل ،اساتذہ اور طالبات کو ریسکیو ٹیموں نے کشتی کے ذریعہ باہر نکالا
    قصور میں ندی نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مون سون کی بارش قصور گورنمنٹ وومن کالج دریا کا منظر پیش کرنے لگا بارش کا پانی کلاس روم، لائبریری تک مختلف کمروں میں بھر گیا جس کی وجہ سے لاکھوں کے نقصان کا خدشہ ہے اس کے علاوہ کالج میں پریکٹیکل کے لئے آۓ ہوۓ پھنسے اسٹاف اور طالبات کو ریسکیو ٹیموں نے کشتی میں بٹھا کر باہر نکالا۔ قصور کی عوام نے مختلف مقامات پر حکومتی نمائندوں کے خلاف اجتجاج کیا