Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرخان: مبینہ پولیس مقابلہ ،2گرفتارڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

    گوجرخان: مبینہ پولیس مقابلہ ،2گرفتارڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

    گوجرخان باغی ٹی وی نامہ نگار( شیخ ساجد قیوم ) مبینہ پولیس مقابلہ 2گرفتارڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی
    تھانہ گوجرخان کے علاقہ رتیال کس میں گرفتار ڈاکؤوں کو چھڑوانے کے لئے ملزمان کے 04 ساتھیوں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ پولیس کے مطابق
    ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل حمزہ کو فائر لگے جو بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے الحمدللہ محفوظ رہا، جبکہ دو گرفتار ڈاکو نوید اور فیض زخمی ہوگئے،پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکؤوں کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچے، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے،زخمی ڈاکؤوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے،پولیس پارٹی 03 گرفتار ڈاکؤوں کو ڈکیتی کے مقدمہ میں برآمدگی کے لئے لے گئی تھی،گرفتار ڈاکؤوں نے گذشتہ ماہ ساتھیوں کے ہمراہ تین دکانوں پر ڈکیتی کی تھی-

  • سیالکوٹ:تھانہ کینٹ کےعلاقہ لاری اڈا پر2 موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ ایک  ملازم زخمی

    سیالکوٹ:تھانہ کینٹ کےعلاقہ لاری اڈا پر2 موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ ایک ملازم زخمی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)تھانہ کینٹ کےعلاقہ لاری اڈا پر2 موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ ایک ملازم زخمی
    تفصیل کے مطابق پولیس ترجمان کاکہنا ہے کہ سیالکوٹ تھانہ کینٹ کےعلاقہ لاری اڈا پر دو موٹر سائیکل سواروں کی پولیس پر فائرنگ،جس سے ایک پولیس ملازم زخمی ہوگیاہے ، تھانہ کینٹ پولیس نے لاری اڈا کے قریب ایک ہوٹل کے باہر چیکنگ کر رہی تھی موٹر سائیکل سواروں کو روکنے پر فائرنگ کر دی ، پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کینٹ کے زخمی ہونے والے ملازم کا نام صادق ہے- زخمی ہونے والے پولیس ملازم کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے

  • سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب

    سیالکوٹ : دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر نچلے درجے کا سیلاب
    ‌اس وقت پانی کی آمد 1 لاکھ 22 ہزار 184 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 13 سو 84 کیوسک ہے، مناور توی میں پانی آمد 2364 جبکہ جموں توی 4657 کیوسک ہے، ہیڈ مرالہ بیراج پر 11 لاکھ کیوسک تک پانی کا اخراج ہوسکتا ہے
    اس سے قبل پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کر دیا۔
    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 8 سے 10جولائی کے درمیان دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا تھااورترجمان کا کہناتھاکہ مطابق بھارت کی جانب سے دریائے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے، جس سے سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔
    پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنروں اور متعلقہ صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کر کے فوری انتظامات کی ہدایت کر دی تھی،محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھاربارش کے باعث ہفتے کے روز تک ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور موسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

  • سیالکوٹ : پولیس کی  کارروائی ۔22 لاکھ  روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ، ملزم  گرفتار

    سیالکوٹ : پولیس کی کارروائی ۔22 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پولیس کی کارروائی ۔22 لاکھ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار
    تفصیلات کے مطابق تھانہ مرادپور پولیس نے ڈی پی او محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف گھرا تنگ کرتے ہوئے ایس ایچ او مرادپور انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ محلہ منشیاں بنک سٹاپ مرادپور کے قریب کاروائی کرتے ہوئے شہر میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ملزم ذیشان اختر عرف شانو کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے ساڑھے تین کلو ہیروئن برآمد کر لی۔ ہیروئن کی مالیت 22 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ مرادپور میاں عبدالرزاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش اپنے اور دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے سے دریگ نہیں کرتے جرائم پیشہ افراد ملک میں نوجوان نسل کو خراب کر رہے ہیں ایسے عناصر کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا اور انکے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے گا اور انکو کیفر کردار تک پنچانا ہی ہمارا مشن ہے

  • کشمور: بچے کی بازیابی کیلئے جانے والے ایس ایچ او سمیت 3پولیس اہلکار اغوا

    کشمور: بچے کی بازیابی کیلئے جانے والے ایس ایچ او سمیت 3پولیس اہلکار اغوا

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (ویب نیوز) بچے کی بازیابی کیلئے جانے والے ایس ایچ او سمیت 3پولیس اہلکار اغوا
    تفصیل کے مطابق ڈاکوؤں نے تھانہ کشمور کے ایس ایچ اوکو دو پولیس اہلکاروں سمیت اغوا کر لیاہے ،پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او اغوا کیے گئے ایک بچے کی بازیابی کیلئے کچے کے علاقے میں گئے تھے۔پولیس کے مطابق تھانہ کشمور کے ایس ایچ او گل محمد مہر کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے بچے کی بازیابی کیلئے کچے میں گئے تھے کہ ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گل محمد مہر، پولیس کانسٹیبل نبی داد منگی اور کانسٹیبل بوگیو نندوانی کو بھی اغوا کرلیا۔6 سالہ بچہ فرحان سومرو ایک ماہ قبل کندھ کوٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔مغوی ایس ایچ او گل محمد مہر نے اپنے اغوا ہونے کی اطلاع بھائی کو دی۔
    اہلکاروں کی بازیابی کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے کچے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
    خیال رہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف کچے میں 6ماہ سے ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، ضلع کشمور سے میں 3ماہ کے دوران4 بچوں اور ایک خاتون سمیت 43شہریوں کو اغوا کیا گیاہے۔
    اس حوالے سے ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے پاس بڑے ہتھیار ہیں،کم وسائل کے باوجود پولیس نے کامیاب آپریشن کرکے 58 ڈاکو ہلاک کیے ، ایک مسئلہ سوشل میڈیا کے ذریعے ڈاکوؤں کے جھانسے میں آنا ہے ۔

  • تھرپارکر: مٹھی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 بچے جاں بحق، 8 روز میں تعداد 28 ہوگئی

    تھرپارکر: مٹھی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 بچے جاں بحق، 8 روز میں تعداد 28 ہوگئی

    تھرپارکر،باغی ٹی وی (ویب نیوز) سول ہسپتال مٹھی میں 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے انتقال کر گئے۔
    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 8 دنوں میں 28 بچے انتقال کر چکے ہیں جبکہ رواں سال اب تک 449 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
    محکمہ صحت سندھ نے بھی سول اسپتال مٹھی میں 5 بچوں کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتقال کرنے والوں میں نومولود اور پانچ سال سے کم عمر کے بچے شامل ہیں۔حکام محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کا تعلق تھرپارکر کے دیہی علاقوں سے تھا، انتقال کر جانے والے بچے غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 8 دنوں میں 28 بچے انتقال کر چکے ہیں جبکہ رواں سال اب تک 449 بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سیلاب کے خدشہ کے پیش نظر محکموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اورکمشنر ڈاکٹر ناصر محمود نے اضلاع کے دورے شروع کردئیے ہیں .انہوں نے محکموں کی تیاری ، امدادی مشینری کی دیکھ بھال اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے ساتھ محکموں سے سر ٹیفکیٹ بھی طلب کرلئے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے گزشتہ روز ضلع مظفر گڑھ کے سیلابی علاقوں کا دورہ کیا انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپس،ریسکیو 1122 کی مشینری اور فلڈ بند چیک کئے ڈپٹی کمشنر محمد سلمان لودھی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں اور ایس ای انہار نے بریفنگ دی۔کمشنر ڈی جی خان نے دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی ریلے سے نمٹنے کیلئے محکموں کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیاانہوں نے چناب پارک اور دریا کے کنارے قائم ریلیف کیمپس میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے بہتری کی ہدایات جاری کیں.

  • اوکاڑہ : ریسکیو1122 نے ماہ جون میں 3528ایمرجنسیز ، بروقت ریسپانس ، 3364افراد کو مدد فراہم کی

    اوکاڑہ : ریسکیو1122 نے ماہ جون میں 3528ایمرجنسیز ، بروقت ریسپانس ، 3364افراد کو مدد فراہم کی

    اوکاڑہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ جون میں 3528ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 3364افراد کو مدد فراہم کی۔ 690متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی مدد فراہم کی گئی جبکہ 2674کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال
    ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 22203کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 3528ایمرجنسی کالز ہیں۔ 15407غیر متعلقہ اورمس کالز، 3194 معلوماتی،42رونگ کالزاور 32فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب117کالز فی دن ہے۔3528 ایمرجنسیز میں 880روڈ ٹریفک حادثات، 2138میڈیکل، 36آگ لگنے کے واقعات،108کرائم، 02 ڈوبنے کے اور364متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 941افراد متاثر ہوئے جن میں 12 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ346 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 583متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 36 واقعات ہوئے جن میں 01کمرشل ایریا، 7رہایشی علاقے جبکہ28 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (17)، دیگر(11)،باورچی خانہ (01)، موم بتی (01) اور لاپرواہی (06) بنی۔ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 73Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے شہر بھر میں 616ایمرجنسیز پر ایوریج ریسپانس ٹائم کو برقرار رکھتے ہوئے 629 افراد کو مدد فراہم کی۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 465مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 193مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ272افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

  • لیہ : ممکنہ سیلاب کے پیش نظرجانوروں کی ویکسی نیشن کاعمل جاری

    لیہ : ممکنہ سیلاب کے پیش نظرجانوروں کی ویکسی نیشن کاعمل جاری

    لیہ:(باغی ٹی وی)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدطارق گدارہ نے کہاہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظرجانوروں کی ویکسی نیشن کاعمل جاری ہے تاکہ انہیں مختلف موسمی امراض سے محفوظ بنا کر کسان بھائیوں کے قیمتی جانوروں کی حفاظت یقینی بنائی جاسکے۔ڈاکٹر محمدطارق گدارہ نے بتایاکہ اب تک 6لاکھ 30ہزار گائے بھینسوں کو گل گھوٹو کی ویکسین ،6لاکھ 90ہزار بھیڑبکریوں کو انٹیروٹاکسین کی ویکسین،6لاکھ مرغیوں کو لاسوٹاکی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔انہوں نے مزید بتایاکہ نشیبی علاقوں میں پانچ فلڈکیمپس بھی قائم کردیے گئے ہیں جہاں پرعملہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے مصروف ہیں تاہم اگر کسی جگہ ویکسین ہونے سے رہ گئی ہو تووہاں کے شہری فلڈریلیف سیل کے نمبر0606-920280پررابطہ کرسکتے ہیں ۔

  • لیہ : اشیائے خوردونوش، نئی ریٹ لسٹ کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

    لیہ : اشیائے خوردونوش، نئی ریٹ لسٹ کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا

    لیہ(باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر خالدپرویز کی زیرصدارت پرائس کنٹرول فکسیشن کمیٹی کااجلا س منعقدہوا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز،ڈی او انڈسٹری محمدکاشف نثار،تنویراحمدخان،سید عمران علی شاہ،رانا اعجاز سہیل،ملک مظفر اقبال دھول،محمدعمرشاکر،عبدالمنان،ظہیراحمد،شیخ بلو،واحدبخش باروی،مہرمحمداقبال سمرا،سید الطاف حسین شاہ،مہدی حیات قریشی ودیگر موجود تھے۔اجلاس میں تاجربرادری کی باہمی مشاورت سے اشیاء ضروریہ کے نئے ریٹ مقررہ کردیے گئے ۔اس ضمن میں نئی ریٹ لسٹ کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔نئی ریٹ لسٹ کے مطابق آٹا ریگولرگورنمنٹ پالیسی کے مطابق ،دیگر کے ریٹ فی کلوکے حساب سے چاول سپرکرنل باسمتی کچی290روپے، چاول سپرکرنل باسمتی پکی290روپے ،اری چھ 135،دال چنا موٹی 190،باریک 185،دال مسور موٹی 243،دال ماش غیرملکی موٹی 430،دال مونگ دھلی ہوئی 210،بیسن 210،میدہ 140،چناسیاہ موٹا 195،باریک 185،چناسفید موٹا375،باریک 325،دودھ 110،چھوٹاگوشت 1100،بڑا گوشت 550،دہی 120،سوجی 140روپے جبکہ روٹی سو گرام 15روپے،نان 120گرام 20روپے،چینی ایکس مل تین روپے جبکہ گھی ،کوکنگ آئل اور سرخ مرچ بمطابق کمپنی کے پرنٹ ریٹ پرفروخت ہوں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرخالدپرویز نے کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا بنیادی مقصد شہریوں کوہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے جو ضلعی انتظامیہ اور ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی کی باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے تاجربرادری نئی ریٹ لسٹ پر عمل کریں تاکہ صارفین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکے۔اس موقع پر بتایاگیا کہ ہردوکاندار و ڈیلرنیانرخ نامہ نمایاں جگہ پرآویزاں اور مقررہ نرخوں پر اشیاء خورد نوش فروخت کریں گے جبکہ صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 0606-920016یاپھر 0606-920114پر رابطہ کریں۔