Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ہے قولِ خدا قولِ محمد ﷺ فرمان نہ بدلا جائے گا، بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا۔

    ہے قولِ خدا قولِ محمد ﷺ فرمان نہ بدلا جائے گا، بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نہ بدلا جائے گا۔

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف بروز جمعہ پرامن احتجاج مرکزی جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ گھنٹہ گھر چوک سیالکوٹ کینٹ میں ہوا جس کی سرپرستی حضرت علامہ مولانا عالم نبیل نے کی اور کہا کہ قرآن کریم کی بے حرمتی کھلی مذہبی دہشت گردی ہے ہم اسٹاک ہوم سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے مکروہ فعل کی سخت مذمت کرتے ہیں اس عمل نے دنیا بھر میں
    ( 5 . 1 ) بلین سے زیادہ مسلمانوں کے قلب و جگر کو چھلنی کیا ہے اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں ہماری مقدس کتاب کی توہین کرنا کھلی فکری مذہبی دہشت گردی اور نفرت انگیز عمل ہے لہذا ہمارا یہ مطالبہ ہے کے گورنمنٹ آف پاکستان فوری طور پر سویڈن کے ساتھ تعلقات ختم کرے اور سویڈن کے سفیر کو واپس بھیج کر اپنا بھر پور احتجاج ریکارڈ کروائے اور آئندہ ایسے عمل کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے اس موقع پر امت مسلمہ کی بڑی تعداد نے بھی بھرپور شرکت کی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا
    بدلے گا زمانہ لاکھ مگر قرآن نا بدلا جائے گا
    ہے قول محمد قول خدا فرمان نہ بدلا جائے گا

  • میرپورماتھیلو :ڈہرکی میں شہریوں اور مذہبی جماعتوں کاسویڈن کےخلاف احتجاج

    میرپورماتھیلو :ڈہرکی میں شہریوں اور مذہبی جماعتوں کاسویڈن کےخلاف احتجاج

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ڈہرکی میں شہریوں اور مذہبی جماعتوں کاسویڈن کاخلاف احتجاج
    تفصیل کے مطابق سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی کے خلاف مذہبی جماعت کی کال پر ریتی جبکہ ڈہرکی میں شہریوں نے ریلی نکالی
    ریلی میں شہریوں کی کثیر میں تعداد شرکت کی،شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جس پر گستاخی کرنے والے ملعون کے خلاف نعرے درج تھے
    قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ،شرکاء کاکہنا تھاکہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروع ہوئے ہیں
    حکومت پاکستان سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے

  • سیالکوٹ : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسویسی ایشن نے بڑی ریلی نکالی

    سیالکوٹ : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسویسی ایشن نے بڑی ریلی نکالی

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی،مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسویسی ایشن نے بڑی ریلی نکالی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں حرمت قران پاک کے سلسلے میں مووی اینڈ فوٹوگرافرز ایسویسی ایشن سیالکوٹ کے شرکاء نے ایک بڑی ریلی نکالی جو ڈرماں والے چوک میں اجتماعی ریلی کیساتھ شامل ہوئی۔ شرکاء سے شکورمرزا صدر ذیشان ملک نے اپنے جذبات کااظہار کیا ریلی میں چوہدری یونس حاجی اسحاق سیعد چوہدری عارف حسین شیخ اکرم ثاقب بٹ خالد چیچی طیب اصغر بٹ اور سہیل چوہدری نے حرمت قرآن پاک کے خلاف بھرپور مذمت کی۔

  • کوئٹہ:گستاخی کے عمل کو آزادی اظہار رائے کا نام نہیں دیاجاسکتا ہے -سالار خان کاکڑ

    کوئٹہ:گستاخی کے عمل کو آزادی اظہار رائے کا نام نہیں دیاجاسکتا ہے -سالار خان کاکڑ

    کوئٹہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار زبیرخان آکاخیل) گستاخی کے عمل کو آزادی اظہار رائے کا نام نہیں دیاجاسکتا ہے -سالار خان کاکڑ
    تفصیل کے مطابق سویڈن میں قرآن مجید کی بےحرمتی پر پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری سالار خان کاکڑ نے کہا کہ سویڈن میں حکومتی سطح پر قرآن مجید کی بےحرمتی کرکے مسلمانوں کے جزبات کو مجروح کیا ہے، قرآن مجید کے ساتھ جو گستاخی کے عمل کا ارتکاب کیاگیاہے یہ انکی فکری تنگ نظری پر دلالت کرتاہے،سویڈن میں جس گھناؤنے عمل کا ارتکاب کیا گیا ہے یہ پوری دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کے مترادف عمل ہے ، اسلام نے پوری انسانیت کو امن کا پیغام دیا ہے .
    گستاخی کے عمل کو آزادی اظہار رائے کا نام نہیں دیاجاسکتا ہے ، یہ دو تھیوریوں کی کشمکش ہے ، لبرل سمجھتا ہے کہ دنیا میں میرا فکری مورچہ کمزور ہورہاہے تو ایسے اوچھے ہتکنڈوں کا سہارا لیکر مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے ، کیونکہ لبرل کو بخوبی معلوم ہے کہ دنیا میں وہ فکری طور پر ناکام ہوچکے ہیں اس لئے وہ اس جیسے عمل کو کر گزرتے ہیں
    سالار خان نے مزید کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سویڈن سےسفارتی تعلقات کو ختم کرے ،ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر رحیم کاکڑ ۔ غفار خان کاکڑ۔ عالم خان ۔صفیہ کاکڑ سمیع اللہ دمڑ ، لیاقت لہڑی آصف ترین ملک فیصل کلثوم پانئزی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کو اپنے پیاری کتاب قرآن مجید پراپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الحال سویڈن سفیر کو ملک بدر کیا جائے-

  • میرپور خاص :حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے، ورنہ سنی تحریک احتجاج کرے گی -التماس صابر

    میرپور خاص :حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے، ورنہ سنی تحریک احتجاج کرے گی -التماس صابر

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)حکومت سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کرے، مزید حکومت پاکستان سویڈن کے خلاف ایکشن لے ورنہ سنی تحریک ملک گیر ہڑتال اور احتجاج کرے گی-التماس صابر
    تفصیل کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی سرکاری سطح پر بے حرمتی کے خلاف پاکستان سنی تحریک کی جانب سے میرپورخاص میں احتجاجی ریلی نکالی گئی،جسکی قیادت پاکستان سنی تحریک مرکزی رابطہ کمیٹی کے رکن التماس قادری ضلعی صدر فہیم قریشی اور سٹی صدر عمران سراج عطاری نے کی، ریلی کے شرکاء سے التماس صابر نے کہا کہ قرآن کریم مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے جو ہم مسلمان کسی کو کراس نہیں کرنے دینگے، ہم سویڈن حکومت ناپاک عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، ریلی کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سویڈن حکومت کا بائیکاٹ کیا جائےاور اس اہم ترین مسئلے پر اقوام متحدہ میں آواز اٹھائے،ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ لیکر حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے اور سویڈن حکومت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگارہے تھے جبکہ ریلی میں علامہ حافظ محمود قادری ،علامہ حافظ محمد صادق سعیدی، علامہ حافظ غلام حسین نقشبندی ،التماس صابر عمران عطاری کے علاوہ سینکڑوں لوگ شریک تھے-

  • کندھ کوٹ ،تنگوانی:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پراحتجاجی ریلیاں، سویڈن کا پرچم بھی نذر آتش

    کندھ کوٹ ،تنگوانی:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پراحتجاجی ریلیاں، سویڈن کا پرچم بھی نذر آتش

    کندھ کوٹ ،تنگوانی(نامہ نگارمختیاراعوان ،منصور بلوچ )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پراحتجاجی ریلیاں، سویڈن کا پرچم بھی نذر آتش
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں تحریک لبیک، جماعت اسلامی، مجلس وحدت المسلمین، جمعیت علماء پاکستان سمیت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ریلیاں نکال کر احتجاجی مظاہرے کیے گئے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے اورسویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے سویڈن میں آزادی اظہار رائے کی بنیاد پر قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی، جبکہ سویڈن کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا، مظاہروں میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سویڈن کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کر کے سویڈن سے سفارتی تعلقات ختم کیے جائیں اور او آئی سی مغربی ممالک پر دباؤ ڈالے کے آئندہ ایسے نفرت انگیز واقعات رونما نہ ہوں جس سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ قرآن مجید، ناموس رسالت، اور دین اسلام کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔
    تنگوانی شہر میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف سنی رابطہ کونسل کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی ٹاور چوک سے لیکر بس اسٹاپ تک نکالی گئی ہے جبکہ ریلی کی قیادت سنی رابطہ کونسل تعلقہ تنگوانی کے امیر مولانا شہمور بکھرانی،مولانا ذاہد حسین بکھرانی۔
    محمد علی ڈاہانی سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔مقررین نے کہا کہ سویڈن کے ساتھ سفارتی تعلقات فوری ختم کئے جائیں۔ انہوں مزید کہا کہ سویڈن کو بھرپور جواب دیا جائے کہ آئندہ ایسی حرکت کا سوچ بھی نہ سکے-

  • سیالکوٹ :موٹرسائیکل والوں کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں ملے گا،نوٹیفیکیشن جاری

    سیالکوٹ :موٹرسائیکل والوں کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں ملے گا،نوٹیفیکیشن جاری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)موٹرسائیکل والوں کو ہیلمٹ کے بغیر پٹرول نہیں ملے گا،نوٹیفیکیشن جاری
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود عوان کی جانب سے قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کیلۓ انتہائی شاندار اقدام اٹھایا گیا ہے۔
    پیٹرول پمپس پر بغیر ہلمیٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے
    ضلع بھر کے پمپ مالکان کوبغیر ہیلمٹ پٹرول نا دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پابندی کی گئ ہیں۔
    ہلمیٹ کا استعمال نہ کرنے سے روزانہ سینکڑوں افراد حادثات میں زخمی ہوتے ہیں۔
    ڈپٹی کمیشنر عدنان محمود اعوان نے کہا کہ عوامی مفاد کیلئے پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: زرعی یونیورسٹی میں تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان: زرعی یونیورسٹی میں تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمد نواز مغل نامہ نگار)زرعی یونیورسٹی نے داخلوں کا اعلان کردیا امسال بی ایس اور ماسٹر،ایم فل، پروگراموں میں داخلوں سمیت دیگر تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی کاوشوں سے صرف ڈیرہ اسماعیل خان کے شہری ہی نہیں بلکہ نئے شعبہ جات میں داخلوں سے پورا خطہ جس میں ضلع ٹانک،جنوبی وشمالی وزیرستان سمیت بلوچستان کے ضلع شیرانی اور ژوب سمیت پنجاب کے ضلع بھکر اور ڈیرہ غازی خان کے تونسہ شریف سمیت درجنوں علاقوں کے طالبعلم مستفید ہو سکیں گے زرعی یونیورسٹی کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے نہایت ہی کم عرصہ میں تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے اور وائس چانسلرکی شبانہ روز کوششوں سے کم وسائل کے باوجود اپنے مدمقابل یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اس سال جن تعلیمی ڈپلومہ کورسوں کا اعلان کیا گیا ان میں بیچلرز ،ماسٹر ڈپلومہ پروگرام شامل ہیں ،زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان جو گورنمنٹ چارٹرڈ اور ایچ ایس سی کا باقاعدہ منظور شدہ ادار ہے جامعہ علاقہ میں تعلیمی میدان میں بہت تیزی سے کام کررہی ہے زرعی یونیورسٹی میں جدید شعبہ جات میں داخلوں سے یہاں کے علم کے متلاشی جوانوں کو تعلیمی پیاس بجھانے کے لیے اپ کہیں اور نہیں جانا پڑھے گا بلکہ ان کو گھر کی دہلیز پر تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہے وائس چانسلر کی نگرانی میں زرعی یونیورسی ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلوں کے خواہشمند ٹائم ضائع کئے بغیر داخلے کرئیں تاکہ جدید تعلیم کے زیور سے اراستہ ہو سکیں ۔

  • سیالکوٹ:حرمت قرآن و رسولﷺ پر ہم سب مسلمانوں کی جان، مال اور اولاد قربان ہے-حافظ محمد اکبر

    سیالکوٹ:حرمت قرآن و رسولﷺ پر ہم سب مسلمانوں کی جان، مال اور اولاد قربان ہے-حافظ محمد اکبر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )ملک کے دیگر شہروں کی طرح گھوٸینکی میی بھی ایک احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد گھوٸینکی میی نماز جمعہ کے فوری بعد زیر قیادت امام و خطیب اھل سنت حافظ عادل جمال اور خطیب حافظ محمد اکبر نے سینکڑوں نمازیوں و شہریوں کے ہمراہ ریلی سے خطاب کرتے ھوے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن اور رسول اللہ ﷺ کی محبت و عقیدت مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے ۔حرمت قرآن و رسولﷺ پر ہم سب مسلمانوں کی جان مال اولاد قربان ہے ۔ ایک بدبخت نے سویڈن میں قرآن کو جلانے اور بےحرمتی کی جسارت کی ہے جس کی وجہ سے دو ارب مسلمانوں کے دل چھلنی اور شدید غم و غصہ کی کیفیت میں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کے رابطوں کے نتیجے میں سات جولائی جمعہ کو پانچ براعظموں کے مختلف مسلم ممالک مشترکہ طور پر یوم مزمت منانے کے فیصلہ کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مسلم ممالک کے مشترکہ موقف اختیار کریں گے تو ایک مضبوط آواز بنیں گے۔حافظ محمد اکبر نے دوران خطاب کہا کہ حکومت پاکستان سے بھی اس واقعہ پر بھرپور مزمت کرنے اور عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا

  • اوکاڑہ: پنجاب حکومت کو ملازمین کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ٹیچر یونین

    اوکاڑہ: پنجاب حکومت کو ملازمین کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ٹیچر یونین

    اوکاڑ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)پنجاب ٹیچر یونین کا اوکاڑہ میں اجلاس زیر صدارت پرویز اختر مہار جنرل سیکرٹری ٹیچر یونین پنجاب ہوا
    جس میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت کو اساتذہ اور دیگر ملازمین کے حقوق پر شب خون مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پنجاب کے سرکاری و ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیا جائے ۔ پنجاب حکومت انکیشمنٹ اور ایل پی ار میں تبدیلی کی ظالمانہ ترمیم واپس لے ۔جنرل سیکریٹری پنجاب پرویز اختر مہار نے کہا 10 جولائی کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے ملازمین کا ہونے والا احتجاج تاریخی ہوگا ۔یہ احتجاج مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔ اساتذہ اپنے دیگر ملازمین کے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے