Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلبہ وطالبات کا  پریس کلب کے باہر احتجاج

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلبہ وطالبات کا پریس کلب کے باہر احتجاج

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف یونیورسٹی آف اوکاڑہ کے طلبہ وطالبات کا پریس کلب اوکاڑہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،احتجاجی مظاہرہ میں اساتذہ طلبہ اور طالبات کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ طلبہ طالبات کی سویڈن حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی ،طلباء وطالبات مظاہرین نے حکومت سے فوری طور پر سویڈن سفارت کار کو ملک بدر کرے مطالبہ کیا ۔
    اس دوران مقررین نے یورپ کی بدمعاشی کے خلاف مسلمان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جانے کا مشورہ بھی دیا ۔ احتجاجی مظاہرہ پر امن طور پر منتشر ہوگیا

  • سیالکوٹ : آواران بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان اویس مصطفی مغل کی نماز جنازہ ادا

    سیالکوٹ : آواران بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان اویس مصطفی مغل کی نماز جنازہ ادا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)آواران بلوچستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان اویس مصطفی مغل کی نماز جنازہ ادا
    تفصیل کے مطابق آواران بارڈر بلوچستان پر شہید ہونے والے پاک فوج کے سپاہی اویس مصطفی مغل کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،سپاہی اویس مصطفی مغل کی نماز جنازہ آبائی علاقہ نئی آبادی بنگلہ سمبڑیال میں ادا کی گئی،سپاہی اویس مصطفی نے آواران بارڈر بلوچستان کے کھوڑو سیکٹر پر دشمنوں سے لڑائی کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا،
    پاک فوج کے چاک و چوبند دستہ نے شہید کے جسد خاکی کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا،وطن میں امن کی خاطر جان قربان کرنے والے سپوت کے نماز جنازہ میں شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

  • ڈسکہ : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور نرسنگ سٹاف کی عقیدتِ قرآن ریلی

    ڈسکہ : پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور نرسنگ سٹاف کی عقیدتِ قرآن ریلی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور نرسنگ سٹاف کی عقیدتِ قرآن ریلی
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ سول ہسپتال میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور نرسنگ سٹاف کی شراکت سے عقیدتِ قرآن ریلی نکالی گئی ،ریلی میں ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ، نرسز اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی،
    ریلی میں سویڈن میں ہونے والی توہینِ قرآن کی بھرپور مذمت کی گئی ، اس موقع پر قرآنِ مجید کی عظمت کو اُجاگر کیا گیا اور گستاخی کرنے والے ملعون کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا

  • میرپورخاص :تحصیل جھڈو میں 12 سالہ لڑکا بدفعلی کے بعد قتل

    میرپورخاص :تحصیل جھڈو میں 12 سالہ لڑکا بدفعلی کے بعد قتل

    میرپورخاص،باغی ٹی وی ( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپور خاص کی تحصیل جھڈو کے علاقے گھگھ موری میں 12 سالہ بچے پرشو ولد پاؤ کولہی کو فصل میں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے ملزمان برہنہ حالت میں چھوڑ کرفرار. بچے کی لاش فصل سے برآمد، جھڈو پولیس نے لاش کو اپنے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کرنے کے لئے رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے.پولیس کاکہنا ہے کہ بچے کو بدفعلی کے بعد قتل کیا گیا-

  • سیالکوٹ :محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس

    سیالکوٹ :محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض) محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ پولیس کے زیرِ انتظام انوار کلب میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ممبران امن کمیٹی،امام بارگاہوں کے لائسنسداران متولیان ، منتظمین، انجمن تاجران کا اجلاس
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان کے ہمراہ انوار کلب میں عشرۂ محرم الحرام کے اجتماعات کے دوران امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے حوالے سے ممبران امن کمیٹی، امام بارگاہوں کے لائسنسداران، متولیان، اسٹیک ہولڈرز اور انجمن تاجران کے اجلاس میں شرکت کی ۔
    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کیا جائے تو بدامنی اور انتشار کو پھیلنے سے روکا جائے۔
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے شرکاء اجلاس کو محرم الحرام ضابطہ اخلاق سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے کہا کہ اسلام نے ہر کسی کو اپنے عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق دیا ہے اس لیے امن کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں سوشل میڈیا پر شر انگیزی پھیلانے والے عناصر پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے، کسی کی دل آزاری نہ کی جائے ورنہ قانون شکن افراد کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں سے متعلق ضابطہ اخلاق اور SOP کی پابندی یقینی بنائے جائے اور اشتعال انگیزی وفرقہ وارانہ گفتگو، تقاریر،لاوڈ سپیکر اورکسی بھی طرح کی قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں امن کمیٹی سے مشاورت کی جائے گی۔اس موقع پر امن کمیٹی نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ انکی طرف سے دی جانے والی تجاویز پرغور کرنے اور عمل درآمد کرنے کے لیے ضروری ہدایات دی گئیں ۔
    اجلاس کے اختتام پر ملکی امن وسلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان: گرمی میں پنشن کے حصول نے  بوڑھے ریٹائرڈ ملازمین کی سانسیں اکھاڑ دیں

    ڈیرہ اسماعیل خان: گرمی میں پنشن کے حصول نے بوڑھے ریٹائرڈ ملازمین کی سانسیں اکھاڑ دیں

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی( احمد نواز مغل نامہ نگار)پنشن کے حصول کے لئے آنے والے ملازمین خوار ہونے لگے ،سخت گرمی اور حبس کے موسم میں گرمی کے تڑکے نے بزرگ پنشنر کی سانسیں اکھاڑ دیں،سیکورٹی گارڈز کا رویہ بھی سخت ،تفصیلات کے مطابق سخت گرمی اور حبس کے موسم میں شہر کے مختلف بینکوں میں پنشن کے حصول کے لئے آنے والے ملازمین سخت پریشان ہیں ،بینکوں کی سیکورٹی گارڈ کا عملہ بھی انتہائی سختی سے پیش آنے لگاہے جبکہ ایس او پیز کی بھی سرعام خلاف ورزی ہونے لگی ہے ، پنشن دینے والے حبیب بینک مین برانچ سمیت دیگر بینکوں کے سامنے اتنا رش ہوتاہے کہ گرمی میں کئی بزرگ بیمار ہوچکے ہیں ،بزرگ پنشنرز نے ڈی پی اوڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ وہ پنشن دینے والے بینکوں کو پابند کریں کہ وہ پنشنرز کے ویٹنگ کے لئے معقول سائے کا انتظام اور پینے کے صاف ٹھنڈے پانی کا اہتمام کریں ،جبکہ بینک کے عملہ اور گارڈز کے رویہ کو بھی درست کروایا جائے
    ڈیرہ اسماعیل خان کی مزید خبریں

    ڈیرہ اسماعیل خان – سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی ملی بھگت ،غیر قانونی طور پر کھلے پیٹرول کی فروخت کا سلسلہ عروج پر ،ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے ذمہ داران کی ملی بھگت سے شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر کھلے پیٹرول کی فروخت کاسلسلہ عروج پر ،شہری علاقوں میں کھلے عام پیٹرول کی فروخت کسی ناقابل تلافی سانحہ کا سبب بن سکتی ہے ،ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے افسران واہلکاروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے دن بدن غیر قانونی پیٹرول کی فروخت میں اضافہ ہونے لگا ،تفصیلات کے مطابق شہر اور مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی طور پر پیٹرول کی فروخت کرنے کا سلسلہ دن بدن عروج پکڑنے لگا ،شہروں میں موجود پیٹرول پمپس کے مالکان نے 5/10 روپے اضافی وصول کرکے مضافاتی علاقوں میں پیٹرول فروخت کرنے کی ایجنسیاں قائم کررکھی ہیں جنہیں مبینہ طورپر سول ڈیفنس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران واہلکاروں کی سرپرستی حاصل ہے ،مضافاتی علاقوں میں قائم غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے مالکان من مانے نرخ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ کم مقدار میں پیٹرول فروخت کرکے سادہ لوح دیہاتیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف عمل ہیں ،شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

    میونسپل کمیٹی ڈیرہ کی نااہلی ،شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات ،گندگی کے ڈھیر مکینوں کیلئے وبال جان بن گئے ،تجارتی و رہائشی علاقوں میں ڈرینج سٹم بھی ناکارہ ،شہری حلقوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق لاک ڈاو¿ن، ایس او پیز ،کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے دوران ڈیرہ میں انتظامیہ کے بلند و بانگ دعوئے کے باوجود صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر نہیں بنائے جا جاسکے۔بلدیہ ڈیرہ اور ضلعی انتظامیہ کی مسلسل نااہلی اور عملے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے شہر کے مختلف رہائشی و کاروباری ودیگر رہائشی و تجارتی مراکز میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہونا شروع ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں نالیوں اورگڑوں کی بھی صفائی نہ ہونے پر ڈرینج کا گندہ پانی علاقہ مکینوں کیلئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے ،شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال کی شکایت کے باوجود شہر اور شہریوں کا کوئی پرسان حال نظر نہیں آرہا ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان – ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ٹماٹر اور گوبھی کی پنیری کی کاشت فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ٹماٹر کیلئے روما ، نگینہ اور یاکٹ کو منظور شدہ اقسام قرار دیاگیا ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار منظور شدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ انہیں اچھی فصل اور بہتر پیداوار مل سکے۔ انہوں نے کہاکہ ٹماٹر کی پہلی فصل کیلئے پنیری کی کاشت 31جولائی تک مکمل کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ سبزیات کو موسم گرماکے دوران 8سی10روز کے وقفہ سے پانی لگانا چاہیے البتہ کمزور زمینوں میں یہ وقفہ 4سی5دن بھی رکھاجاسکتاہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان – تھانہ شہید نواب پولیس کی کاروائیاں،قتل کے مقدمہ کے02ملزمان گرفتار،آلہ قتل برآمد،مطلوب مجرم سمیت03عدالت سےBBAکراکر تھانہ میں پیش، ڈسٹرکٹ پولیس ا?فیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پرتھانہ شہید نواب خان پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پہاڑپورسرکل کاشف ستار ہمراہ ایس ایچ او کیڈٹ خانزادہ نے علاقہ میں بدوران سنیپ چیکنگ قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزمان سیف اللہ ولد ا?یاز خان ،عارف اللہ ولد سیف اللہ اقوام نورخان خیل ساکنان رحمانی خیل کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30بور معہ فٹ میگزین جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ کے ملزمان عطا الرحمن ولد گل زمین ،مطلوب مجرم نجیب اللہ ولد غلام جان اقوام بدنی خیل ساکنان وانڈہ جمال اور شفیع اللہ ولد عنایت اللہ قوم جھنگ خیل سکنہ وانڈہ بڈھ پولیس کے اثرورسوخ پر عدالت سے بی بی اے کراکر تھانہ میں پیش ہوگئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان – تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کامیاب کاروائیاں،07منشیات فروش گرفتار،1075گرام ا?ئس،205گرام ہیرو?ین برا?مد،ڈسٹرکٹ پولیس ا?فیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی کی ہدایت پرتھانہ کینٹ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او سٹی سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے ملزمان عمرفاروق سکنہ راحت گارڈن سے110گرام آئس،اشفاق سکنہ بستی ترین ا?باد سے115گرام ہیروئن،احسان سکنہ محلہ نواز سے145گرام ا?ئس،نوید مسیح سکنہ منڈی ٹاﺅن بھکر سے75گرام ا?ئس،فیصل مسیح سکنہ منڈی ٹاﺅن بھکر سے90گرام ہیرﺅین ،ملزم عزیز اللہ سکنہ نواب کے قبضہ سے370گرام ا?ئس،ملزم جمشید ا?حمد سکنہ نواب کے قبضہ سے375گرام آئس برآمد کرکے تمام ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرلئے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان – شدید بارشوں سے گاﺅں گرہ محبت کا پل پانی میں بہہ گیا ، جس سے گرہ محبت کا دوسرے علاقوں سے زمینی علاقہ منقطع ہوگیا، جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، گومل زام ڈیم نالہ میں 14ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزررہاہے ، جس کی وجہ سے گنڈی عاشق اور کہاوڑ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کی وجہ سے عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں سے گاﺅں گرہ محبت کا پل پانی میں بہہ گیا ، جس سے گرہ محبت کا دوسرے علاقوں سے زمینی علاقہ منقطع ہوگیا، جس سے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، گومل زام ڈیم نالہ میں 14ہزار کیوسک سیلابی ریلہ گزررہاہے ، جس کی وجہ سے گنڈی عاشق اور کہاوڑ میں کسی بھی ناگہانی صورتحال کی وجہ سے عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

    ڈیرہ اسماعیل خان – پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری ریاض ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اس کے چپے چپے کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جانوں کے نذرانے پیش کرکے پاکستان میں امن قائم رکھا ہے انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہم اپنی خدادا صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کے ایام کو خوش اسلوبی سے انجام دیں گے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بسنے والے تمام افراد سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

  • اوکاڑہ :فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. ڈی پی او

    اوکاڑہ :فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. ڈی پی او

    اوکاڑہ باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر ۔فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.ڈی پی او
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں تمام مسالک کے علما ء اکرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں امن وامان کی فضاء میں انتشار پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائیگاتمام مسالک ہمارے لیے قابل احترام ہیں کسی بھی شخص کو مذہبی منافرت،وال چاکنگ اور شرانگیز تقریروں کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی ڈی پی او اوکاڑہ نے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں امن وامان قائم کرنے کے لیے اگر ہمیں آخری حد تک بھی جاناپڑا تو ہم جائیں گے۔علماء کرام کو چاہیے کہ معاشرہ میں بھائی چارہ کی فضاء قائم کرنے کے لیے مسجد کے منبر سے لوگوں کو امن ومحبت کے پیغام دیں تاکہ ایک دوسرے مسلک کے خلاف شرانگیزی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ ضلع کے امن وامان اور مسلکی ہم آہنگی کی مثالیں دوسرے اضلا ع دیتے ہیں شرانگیزتقریریں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔اوکاڑہ کی عوام اور علماء کرام بھی اس بات کو ہرگز برادشت نہیں کریں گے کہ ضلع اوکاڑہ کا امن خراب ہو۔جس پر علماکرام نے کہا ہم انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور ہم کسی بھی ایسے فعل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے ہمارے شہر کا امن خراب ہواور ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم کسی کو بھی ضلع اوکاڑہ کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وفد نے کہاکے ہمیں ڈی پی اواوکاڑہ کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد ہے جس طرح انہوں نے شب وروز محنت کرکے ضلع اوکاڑہ کو امن کا گہوارہ بنایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے گا خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکومت پنجاب کی جانب سے جن مقررین پر پابندی عائد ہے انھیں اوکاڑہ کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی مجالس سے خطاب کی اجازت دی جائے گی۔میٹنگ کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے خصو صی دعا کی گئ۔

  • پنجاب حکومت فی الفور ہسپتالوں میں اطباء اور ہومیو ڈاکٹرزتعینات کرے-حکیم عبدالمنان شاکر قریشی

    پنجاب حکومت فی الفور ہسپتالوں میں اطباء اور ہومیو ڈاکٹرزتعینات کرے-حکیم عبدالمنان شاکر قریشی

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) پنجاب حکومت فی الفور ہسپتالوں میں اطباء اور ہومیو ڈاکٹرزتعینات کرے-حکیم عبدالمنان شاکر قریشی
    تفصیل کے مطابق نیشنل کونسل فار طب کے صدر حکیم محمد احمد سلیمی اور نیشنل کونسل فار ھومیوپیتھی کے صدر ڈاکٹر راؤ غلام مرتضیٰ کی اسلام آباد دفتر نیشنل کونسل فار طب میں ھونے والی اھم ملاقات اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کے مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے پر اتفاق رائے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کے زمہ داران سے اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کو حقوق دلانے کے لئے سیکرٹری ہیلتھ سے مذاکرات کرنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق رائے حکیم عبدالمنان شاکر قریشی چیف آرگنائزر بزم قرشی جنوبی پنجاب و ممبر مرکزی مجلس عاملہ پاکستان طبی کانفرنس اس ملاقات کا خیر مقدم کرتے ھوئے کہا پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ سید محسن نقوی کے اپنے ٹاسک سے آگے بڑھتے ھوئے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کی سیٹوں کو پنجاب کے محکمہ صحت کی یارڈ سٹک سے نکال کر پاکستان بھر کے اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز میں اضطراب پیدا کر دیا ھے انہوں نے کہا پاکستان میں پہلے ھی بیروزگاری اور مہنگائی کا طوفان آچکا ھے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس غیر مقبول اقدام سے تعلیم یافتہ افراد اور مستند اطباء کرام و ھومیوپیتھک ڈاکٹرز میں سخت بے چینی پیدا ھو چکی ھے حکیم عبدالمنان شاکر قریشی نے کہا ھے کہ پنجاب حکومت کو فی الفور اپنے غیر مقبول فیصلے کو واپس لے اور پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اطباء کرام اور ھومیوپیتھک ڈاکٹرز کو تعینات کیا جائے تاکہ غریب عوام کو بنیادی صحت کے مسائل سے چھٹکارا دلانے کے لئے سستا ، فطری طریقہ علاج اور مابعد اثرات سے پاک طریقہ علاج سے مستفید کیا جا سکے

  • ڈی جی خان : 10 جولائی تک دریائے چناب سے ضلع مظفرگڑھ میں فلڈ الرٹ جاری

    ڈی جی خان : 10 جولائی تک دریائے چناب سے ضلع مظفرگڑھ میں فلڈ الرٹ جاری

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (شیزادخان نامہ نگار)محکمہ موسمیات کی طرف سے سات سے 9 جولائی تک ڈی جی خان ڈویژن میں بھی بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جس کے پیش نظر آٹھ سے 10 جولائی تک دریائے چناب سے ضلع مظفر گڑھ میں فلڈ کےلئے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہےکمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔اجلاس میں ڈی جی خان ڈویژن کے دریاؤں اور رود کوہیوں میں ہائی فلڈ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس کے تحت ڈی جی خان ڈویژن میں ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے شگافوں کو بند کرنے اور ضروری کام کی تکمیل کےلئےبھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔کمشنر ڈی جی خان نے متعلقہ محکموں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اورچاروں اضلاع میں اربن فلڈنگ سے بھی نمٹنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ دریاؤں اور رود کوہیوں کے سیلاب سے بروقت نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کئے جائیں۔حساس اور نشیبی علاقوں میں سیلاب سے متعلق بروقت اعلانات ،منادی اور آگاہی مہم چلائی جائے۔تحصیل،ضلع اور ڈویژنل کنٹرول روم پی ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی رابطہ میں رہیں۔ہر دریا اور رود کوہیوں کےلئے منیجمنٹ پلان مرتب کیا جائے۔محکموں کی طرف سے حساس علاقوں کا مشترکہ سروے اور فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں۔کمشنر ڈی جی خان نے کہا کہ فلڈ کیریئر چینلز اور قدرتی راستوں کی بروقت صفائی کرائی جائے۔نشیبی اور حساس علاقوں سے ابادی کا بروقت انخلاء کرایا جائے۔رود کوہیوں کے دروں اور دریاؤں کی صورتحال کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے۔نشیبی اور حساس علاقوں کی آبادی کے بروقت انخلاء کےلئے بروقت تیاریاں مکمل کی جائیں۔فلڈ ریلیف کیمپس کی نشاندہی اور دیگر ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔انسانوں کےلئے ضروری ادویات اور مویشیوں کی ویکسینیشن کےلئے اقدامات کئے جائیں۔

  • سیالکوٹ :کوتوالی پولیس نے ریکارڈ یافتہ چور کو گرفتار کر لیا 7 موٹرسائیکلیں برآمد

    سیالکوٹ :کوتوالی پولیس نے ریکارڈ یافتہ چور کو گرفتار کر لیا 7 موٹرسائیکلیں برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)کوتوالی پولیس نے ریکارڈ یافتہ چور کو گرفتار کر لیا 7 موٹرسائیکلیں برآمد
    کوتوالی پولیس نے موٹرسائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث قمرو نامی ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا سات موٹرسائیکلیں برآمد
    ترجمان سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ ایس ڈی پی او سٹی سرکل طارق محمود ڈھڈی کی زیرنگرانی ایس ایچ او کوتوالی بلال چیمہ نے انفارمیشن ذرائع کو بروئے کار لا کرموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث درجنوں مقدمات میں ملوث پسرور کے رہائشی قمر عرف چاند کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 7عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر لی ملزم قمر عرف چاند نے اسی تھانہ کوتوالی کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کی تھی ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید موٹرسائیکلوں کی برآمدگی کی جائے گی