Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • قصور: پرائیویٹ ایمبولینس اور کار میں تصادم ،4 افراد شدید زخمی

    قصور: پرائیویٹ ایمبولینس اور کار میں تصادم ،4 افراد شدید زخمی

    قصور ،باغی ٹی وی( نامہ نگار طارق نوید سندھو)پرائیویٹ ایمبولینس اور کار میں تصادم ،4 افراد شدید زخمی
    تفصیل کے مطابق فیروزپور روڈ قصور کے نزدیک پرائیویٹ ایمبولینس اور کار میں تصادم ہوا جس میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ان کو ہسپتال منتقل کر دی گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تین افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
    دوسری طرف فیروزپور روڈ پر ایک طرف کی سڑک کی مرمت کا کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسری طرف سڑک کی مرمت ابھی جاری ہے۔ جس کی وجہ سے دو طرفہ ٹریفک نے ایک طرف کی سڑک کا ہی رخ کیا ہوا ہے دوطرفہ ٹریفک ایک طرف چل رہی ہے فیروزپور روڈ بہت مصروف ترین روڈ ہے جو کہ دو بڑے شہروں کو ملاتا ہے اور اس روڈ پر حد رفتار کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا جس کی وجہ سے بے شمار حادثات روزانہ کا معمول بن چکے ہیں،آج بھی ایسے ہی نقیب آباد فیروزپور روڈ قصور کے نزدیک پرائیویٹ ایمبولینس اور کار میں تصادم ہوا جس میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

  • پنجاب دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

    پنجاب دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

    باغی ٹی وی (ویب نیوز)پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ 8 تا 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
    ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے سے صوبے میں سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا اور انہیں فوری طور پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    اس سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی ملک کے بیشتر حصوں میں آندھی اور تیز بارشوں کے امکان پیشگوئی کی گئی ہے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھاربارش کے باعث ہفتے کے روز تک ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اور موسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
    دوسری جانب لاہور میں موسلا دھار بارشوں نے 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، 10 گھنٹوں گھنٹوں کے دوران 291 ملی میٹر کی بارش ریکارڈ کی گئی۔
    بارش کے نشیبی علاقے، گلیاں اور بازار ڈوب گئے، کئی علاقوں میں پانی گھروں اور پلازوں کے تہہ خانوں میں داخل ہوگیا جبکہ مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔

  • سرگودھا: کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید ،جائیداد ضبط  اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم

    سرگودھا: کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید ،جائیداد ضبط اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم

    سرگودھا،باغی ٹی وی(ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار )سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو جرم ثابت ہونے پر 30 سال قید ،جائیداد ضبط کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانے کا حکم سنادیا، مقدمہ کی سماعت کے بعد مجرم کو سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاؤنٹر ٹیرایزم ڈیپارٹمنٹ نے 27مارچ2023 کو سرگودھا کے قصبہ حیدر آباد ٹاؤن کی گلی نمبر 5 کے رہائشی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے طاہر محمود نامی دہشت گردی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹر، سیفٹی فیوز، پسٹل برآمد کیا تھا جس کا مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحٹ سی ٹی ڈی تھانہ سرگودھا میں درج کیا گیا تھا ۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ندیم طاہر سید نے دہشت گردی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم طاہر محمود کو مجموعی طور پر 30 سال قید ، جائیداد ضبط کرنے اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔مقدمہ کی سماعت کے بعد مجرم کو سخت سکیورٹی میں جیل منتقل کردیا گیا۔

  • سرگودھا: آئی جی پنجاب کا خفیہ دورہ،بڑھتے جرائم،سوالات کا ڈر،میڈیاکوآئی جی سے دور رکھاگیا

    سرگودھا: آئی جی پنجاب کا خفیہ دورہ،بڑھتے جرائم،سوالات کا ڈر،میڈیاکوآئی جی سے دور رکھاگیا

    سرگودھا، باغی ٹی وی (ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار ) آئی جی پنجاب کا خفیہ دورہ،بڑھتے جرائم،سوالات کا ڈر،میڈیاکوآئی جی سے دور رکھاگیا
    تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا آمد پرآر پی او شارق کمال صدیقی نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔آئی جی پنجاب کو پولیس لائن آمد پر سلامی دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس لائن سرگودھا میں پولیس اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پولیس اجلاس میں آر پی او شارق کمال صدیقی،ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران،ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم،ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان،ڈی پی او بھکرمحمد نوید،ایس پی پی ٹی ایس ڈاکٹر انعم فریال افضل،ایس پی پٹرولنگ اختر جوئیہ،ایس پی سپیشل برانچ ملک عثمان،ایس پی سی ٹی ڈی،ریجن ہذا کے سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور پنجاب پولیس کی تمام یونٹوں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کے لیے تاریخی اقدامات کرتے ہوئے دیرینہ مسائل کو حل کیا گیا ہے جس میں محکمانہ ترقی کو اولین ترجیح حاصل ہے۔پنجاب بھر میں 31 ہزار سے زائد ترقیاں دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ شہداء کے ورثاء کے مسائل حل کرتے ہوئے 1980 کیسز نمٹائے گئے ہیں۔پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے جوانوں کی بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں غازی کا درجہ دے کر ضروری علاج معالجہ اور مراعات فراہم کی گئی ہیں۔پولیس افسران و جوانوں کے 2500 سے زائد بچوں کاعلاج معالجہ کروایا گیا ہے۔پولیس میں ترقیوں کا نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔پی ایچ پی سپیشل برانچ اور ٹریننگ سکولز کو اپ گریڈ کیاجا رہا ہے۔آپ کی صحت اور آپ کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے جسکو پورا کر رہے ہیں آپ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بہتر سروس ڈلیوری فراہم کریں اوراُن کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ اچھا پولیس افسر وہ ہے جس کو دیکھ کر عوام الناس کو احسا س تحفظ ہو اورمجرمان خوف محسوس کریں۔ میرٹ اور انصاف کے ساتھ تفتیش کریں سچ کا ساتھ دیں آپ پر رحمتیں نازل ہوں گی۔تمام افسران اپنے جوانوں کی ویلفئیر کا خیال رکھیں۔قبل ازیں آر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کا جوش و خروش اور جذبہ آپ کے عملی اور تاریخی اقدامات کا مرہونِ منت ہے۔میں آئی جی پولیس پنجاب کو یقین دلاتا کہ ہوں کہ سرگودہا ریجن کی پولیس اپنے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے جرائم کی روک تھام اورامن وامان کے قیام میں مصروف عمل ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔اس موقع پر نئے ترقی یاب ہونے والے سب انسپکٹر اور اے ایس آئیز کو رینک لگائے گئے۔تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب جوانوں میں گُھل مل گئے اور اُن کے مسائل سنے اورفوری حل کے لیے احکامات صادر کیے۔
    دوسری طرف سرگودھا پولیس نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے دورہ کوخفیہ رکھااورسرگودھا میں بڑھتے ہوئے جرائم کا خوف اور میڈیا کے سوالات کا سامناکرنے سے بچنے کیلئے میڈیاکوآئی جی سے دور رکھاگیا-

  • سیالکوٹ:لائبریری کتابیں رکھنے یا پڑھنے کی جگہ نہیں بلکہ یہاں باقاعدہ مُستقبل کی نشوونما ہوتی ہے-عمارہ مشتاق

    سیالکوٹ:لائبریری کتابیں رکھنے یا پڑھنے کی جگہ نہیں بلکہ یہاں باقاعدہ مُستقبل کی نشوونما ہوتی ہے-عمارہ مشتاق

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)لائبریری کتابیں رکھنے یا پڑھنے کی جگہ نہیں بلکہ یہاں باقاعدہ مُستقبل کی نشوونما ہوتی ہے-عمارہ مشتاق
    تفصیل کے مطابق لائبریری صرف کتابیں یا کتب بینی کےلیےایک ماحول مہیانہیں کرتی بلکہ یہ معاشرے کا وہ حصہ ہے جہاں باقاعدہ مُستقبل کی نشوونما ہو رہی ہوتی ہے۔ الحمد للّٰہ ! ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی لائیبریری میں فرنیچر کی مرمت، پالش اور پوشش کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے علاؤہ لائیبریری میں کتابوں کے رکھنے کے لیے الماریوں کی قلت تھی وہ بھی تیار کروا لی گئیں ہیں۔ جو کہ اب لائبریری کی زینت بن چکی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار عماراہ مشتاق ایڈووکیٹلائبریری سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے کیا

  • ملک کےکئی حصوں میں تیز ہوائیں، آندھی اور موسلا دھار بارش،مواصلاتی نظام درہم برہم

    ملک کےکئی حصوں میں تیز ہوائیں، آندھی اور موسلا دھار بارش،مواصلاتی نظام درہم برہم

    باغی ٹی وی :محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث آج سے 08 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان، ژوب، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
    گذشتہ روز ہونے والی بارش سے چمن، شیرانی، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد بجلی کے کھمبے گر گئے، درخت اکھڑ گئے جبکہ معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔
    بلوچستان میں 8 جولائی تک سیاحوں کے پکنک پوائنٹس پر جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
    خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارشوں کے دوران درخت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
    گجرانوالا، منڈی بہاء الدین اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی تیز بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔
    بھکر میں بھی تیز طوفانی ہواؤں کے باعث گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔
    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے، سندھ کے کئی شہروں میں موسم گرم رہا جبکہ آج سے مون سون ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی۔

  • سیالکوٹ :یونان کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث،پاسپورٹ آفس کے ملازمین اور20 ایجنٹ گرفتار

    سیالکوٹ :یونان کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث،پاسپورٹ آفس کے ملازمین اور20 ایجنٹ گرفتار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )یونان کشتی حادثہ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث،پاسپورٹ آفس کے ملازمین اور20 ایجنٹ گرفتار
    تفصیل کے مطابق یونان کشتی حادثے کے بعد ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی , ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے پاسپورٹ دفاتر سے 20 ایجنٹوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ریجنل پاسپورٹ آفس کے سکیورٹی سپروائزر شاہد بٹ اور کلرک محمد بوٹا کے خلاف رشوت ستانی کے الزام میں مقدمہ، پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے کار خاص ٹائوٹوں افضل بھٹی ، عدنان دانی ، ایوب ، چاند اور حافظ محبوب کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے مخدوم قیصر بشیرنے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جائے گی اور گروہ میں شامل ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانولہ اور سیالکوٹ کے ملازمین کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا-

  • ڈی جی خان: بی ایم پی کیخلاف تاریخ کی انوکھی پنچایت ،ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایچ او پر 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    ڈی جی خان: بی ایم پی کیخلاف تاریخ کی انوکھی پنچایت ،ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایچ او پر 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی سے) بارڈر ملٹری پولیس کیخلاف تاریخ کی انوکھی پنچایت ،ملزم گرفتار کرنے پر ایس ایچ او پر 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد، 10 لاکھ روپے موقع پر ادا بقایا پچاس لاکھ روپے ماہانہ قسطوں میں ادا کرنے کا پنچایت کا حکم
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقہ تھانہ بواٹہ کی حدود میں واقع پیرو جاڑانی کے ڈیرے پر بارڈر ملٹری پولیس تھانہ کھر کے ایس ایچ او رفیق بجرانی کیخلاف انوکھی پنچایت بلائی گئی جس میں پنچایتی ممبران بجرانی اور جاڑانی قبیلے سے چار چار افراد لیے گئے جنہوں نے ایس ایچ او تھانہ کھر کو پنچایت میں طلب کیا جس پر جاڑانی قبیلہ اور بجرانی قبیلہ کے پنچایتوں نے ایس ایچ او کو صفائی کا موقع دئیے بغیر مجرم ٹھہراتے ہوئے 60 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے حکم دیا بصورت دیگر علاقہ بدری کا فرمان جاری کر دیا ،جس پر ایس ایچ او نے خود کواور اپنی برادری کو بچاتے ہوئے 10 لاکھ روپے جرمانہ موقع پر ادا کر دیا، بقایا رقم قسطوں میں ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ایس ایچ او اور اسکی برادری کی جاں بخشی ہوئی، ذرائع کے مطابق اس پنچایتی فیصلے کی اطلاع پر رسالدار بارڈر ملٹری پولیس سردار وقار عزیز خان قیصرانی نے نوٹس لیکر ایک کانسٹیبل کو لائن طلب کر لیا اور ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے رسالدار نے اس واقع پر شدید غم و غصّے کا اظہار کیا ہے اور سخت کارروائی کا عندیہ دے دیا، یاد رہے کہ دو ہفتے قبل ایس ایچ او تھانہ کھر نے بد نام زمانہ چور گینگ کے سرغنہ شاہد جاڑانی کو کھر بازار سے آفیسران کے حکم پر گرفتار کیا تھا جو کہ بین الصوبائی کوئٹہ روڈ پر وارداتوں میں ملوث تھا اس کی گرفتاری پر چور کے عزیزوں نے ایس ایچ او پر دھاوا بول دیا تھا اور تشدد کیا تھا گرفتار ملزم کو چھڑا کر لے گئے تھے اس دوران ایس ایچ او کی برادری بجرانی اور چور گینگ سرغنہ اور اس کے ساتھیوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے اس واقع پر رسالدار بارڈر ملٹری پولیس سردار وقار عزیز خان قیصرانی سینئر سرکل آفیسر سردار عبداللہ خان لغاری نے موقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول کر لیے تھے جب اس پنچایتی فیصلے سے متعلق ایس ایچ او تھانہ کھر رفیق بجرانی سے فون پر مؤقف لیا تو انہوں نے تسلیم کیا کہ پنچایت نے مجھ پر 60 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جس میں سے 10 لاکھ روپے ادا کر دئیے ہیں بقایا رقم قسطوں میں ادا کرنی ہے اس اہم واقعہ سے متعلق بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ مشتاق احمد ٹوانہ سے انکا موقف لینے کے لیے انکے دفتر گئے تو وہ موجود نہیں تھااوران کا موبائل فون بھی بند تھا-

  • سرگودھا :ڈی پی او  کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ

    سرگودھا :ڈی پی او کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ

    سرگودھا،باغی ٹی وی(ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار )ڈی پی او محمد فیصل کامران کی زیر صدارت محرم الحرام کے سلسلہ میں لائسنسداران کے ساتھ میٹنگ ،دوران میٹنگ لائسنسداران کو حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز سے آگاہ کیا گیا ،لائسنسداران کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی
    ڈی پی او نے کہا کہ ہم سب نے ملکر محرم الحرام میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے،مجالس و جلوس کے اوقات کو محدود رکھا جائے اور منظور شدہ اوقات پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے،منتظمین عزاء داری ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطہ میں رہیں گے تاکہ مجلس و عزاداری کا مناسب انتظام کیاجاسکے،رضاکاران/سکاؤٹس کے ذریعے ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے
    ڈی پی او نے مزید کہا کہ جلوس ومجالس کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر پابندی کو یقینی بنایا جائے
    اشتعال اور نفرت انگیز تقاریر یا تحریری مواد کی اشاعت کے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جلوس کو تنگ اور محصور مقامات پر رکنے نہ دیا جائے ،محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے

  • ڈیرہ اسماعیل خان: آرپی او کا ایکشن تھانہ پروآ بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پرایس ایچ او معطل

    ڈیرہ اسماعیل خان: آرپی او کا ایکشن تھانہ پروآ بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پرایس ایچ او معطل

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی نے تھانہ پروآ کی حدود میں آئے روز بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او پروآ کیڈٹ ظفر عباس کو فوری طور پر معطل کر کے لائن کلوز کردیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی نے تھانہ پروآ کی حدود میں آئے روز بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او پروآ کیڈٹ ظفر عباس کو فوری طور پر معطل کر کے لائن کلوز کردیا۔ ریجنل پولیس آفیسر عبدالغفور آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان و مال کی محافظ ہے، چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں کسی صورت بردارشت نہیں کی جائینگی ۔
    ڈیرہ اسماعیل خان کی مزید خبریں

    گیلانی ٹائون اور ملتان روڈ پر عید کے دوسرے روز ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں سیوریج لائن کی بندش کے باعث نالوں کی صفائی کے نام پر کھودے گئے سیوریج لائن کے مین ہول عوام کیلئے موت کے گڑھے بن گئے ، واسا گڑھے کھود کر غائب ، اہل علاقہ کی اے سی ڈیرہ سے فوری کارروائی کی اپیل

    گائوں قاضی کھوکھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نعمت اللہ ولد محمد سلطان موقع پر جاں بحق ہوگیا، جس کی نماز جنازہ قاضی کھوکھر میں ادا کردی گئی ، نعمت اللہ کا دو سال قبل بھائی بھی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوچکاہے۔

    محرم الحرام 2023کے انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ فرحان احمد کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ، اجلاس میں محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کو بہتر بنانے اور انتظامات کو حتمی شکل دینے بارے فیصلے کئے گئے ،جس میں ایکسین سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگ،ایکسین پیسکو واپڈا آپریشن/رورل، ایکسین پبلک ہیلتھ،سی ای او واسا، ٹی ایم اے ڈیرہ، ڈی ایس پی سٹی سرکل اور متولیاں و اکابرین اہل تشیع نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورت حال کو پیدا کرنا ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی اولین ترجیح ہے۔ تمام ادارے اس مہینے میں اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔ اس موقع پر متولیان نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو مسائل کے فوری حل کے لئے حکم دیا ۔

    تھانہ درابن پولیس نے 2منشیات فروش گرفتارکرکے ان سے 7095گرام چرس برآمدکرلی ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ درابن پولیس نے زیر قیادت ایس ڈی پی او عبدالرشید خان ہمراہ ایس ایچ او عبدالغفار خان نے منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد نور خان ولد بختہ خان قوم شیرانی سکنہ کڑم شیخ میلہ درازندہ کے قبضہ سے 1025گرام چرس برآمد جبکہ منشیات فروش محمد ارسلان ولد فضل الرحمن قوم کھوکھر سکنہ سیدوالی پہاڑپور کے قبضہ سے6070گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کو حسب ضابطہ گرفتار اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے پابند سلاسل کردیا۔

    ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ نذیر الرحمن وزیر کی ہدایت پر فوڈ انسپکٹر محمد جمیل مروت نے عوامی شکایات پر فوری کاورائی کرتے ہوئے مختلف نان بائیوں کی روٹی کے وزن کو چیک کیا ، انہوں نے ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوں اور سرکلر روڈ پر نان بائیوں کی روٹی کو چیک کیا ، جن میں سے 7نانبائیوں کی روٹی کے وزن کو کم پایا گیا جس پر فوڈ انسپکٹر محمد جمیل مروت نے ان نانبائیوں پر دس دس ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کیا ، جبکہ دو نان بائیوں کیخلاف متعلقہ تھانہ میں مقدمات کا اندراج بھی کرایا گیا ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ نذیر الرحمن وزیرنے میڈیا کوبتایا کہ کسی نان بائی کو روٹی سرکاری وزن سے کم پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں دینگے سرکاری طور پر مقررہ وزن کے مطابق روٹی کی دستیابی کو یقینی بنائیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے اور جیل کی ہوا کھانی ہوگی ۔