Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ اسماعیل خان: قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ایپکا کی ہڑتال ، سویڈن  کے خلاف احتجاج

    ڈیرہ اسماعیل خان: قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ایپکا کی ہڑتال ، سویڈن کے خلاف احتجاج

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل نامہ نگار) قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ایپکا کی ہڑتال ، سویڈن کے خلاف احتجاج
    تفصیل کے مطابق قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف ایپکا کے زیر اہتمام ملک بھر کی طر ح خیبر پختونخواہ میں بھی تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال اور سویڈن حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرو ں کا اعلان کیا گیا ہے یہ بات صوبائی صدر ایپکا خیبر پختونخواہ محمد سریر خان نے میڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کے دوران کیں انہوں نے کہا کہ سویڈن حکومت کی ایما پر قرآن مجید و فرقان حمید کی بے حرمتی کی گئی ہے جسکی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے جس کے خلاف پوری امت مسلمہ میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے اور تمام امت مسلمہ میں سویڈن حکومت کے خلاف مظاہرے ہور ہے ہیں ۔ اس تناظر میں حکومت پاکستان کے وزیر اعظم جناب میاں محمد شہباز شریف نے ملک بھر میں 7 جولائی 2023 بروز جمعہ کو ملک گیراحتجاج کا اعلان کیا ہے۔آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) بالخصوص خیبر پختونخواہ کے سرکاری ملازمین میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا )ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو تمام سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے لیے بہتر مراعات کے حصول کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔لہذہ خیبر پختو نخواہ کے صوبائی کابینہ نے 7 جولائی کو خیبر پختو نخواہ کے تمام دفاتر میں قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان اور سویڈن حکومت کے خلاف ضلعی سطح پر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔آل پاکستان کلرکس ایسوی ایشن (ایپکا)اس سلسلے میں خیبر پختو نخواہ کے تمام ملازمین سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ اعلان کردہ تاریخ یعنی 7 جولائی 2023 بروز جمعہ کو قلم چھوڑ ہڑتال اور ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہروں میں شرکت یقینی بنائیں۔

  • ڈی آئی خان: 5 جولائی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

    ڈی آئی خان: 5 جولائی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)5 جولائی کے حوالہ سے وزیر مملکت برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ کہ 5 جولائی یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہا ہے،5 جولائی 1970 کو ایک ڈکٹیٹر نے ملک میں جمہوریت پر شب خون ماراتھا،ضیاء الحق آمر کے جمہوریت پر شب خون نے ملک کو کلاشنکوف ہیروئن کلچر دیا
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جمہوریت کے لیئے پیپلز پارٹی نے لازوال قربانیاں دیں ،ہم جمہوریت کے لیئے پھانسی کا پھندہ چومنے ، کوڑے کھانے اور کال کوٹھڑیوں کی صعوبتیں برداشت کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں،
    فیصل کریم کنڈی کامزید کہنا تھا کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،اس ملک کی بقاء سالمیت کا راز بھٹو ازم کے فلسفہ میں پوشیدہ ہے-

  • میرپورخاص :5 جولائی وہ سیاہ دن ہے جس دن جمہوریت پر وار کیا گیا -شہناز سولنگی

    میرپورخاص :5 جولائی وہ سیاہ دن ہے جس دن جمہوریت پر وار کیا گیا -شہناز سولنگی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی اسلام آباد کی انفارمیشن سیکریٹری شہناز سولنگی نے کہا ہے کہ 5 جولائی وہ سیاہ دن ہے جس دن جمہوریت پر وار کیا گیا اور ایک آئین توڑنے والے ڈکٹیٹر نے آئین بنانے والے کو گرفتار کروایا اور ملک میں مارشل لاء نافذ کردی جس کے بعد آج تک ملک سنبھل نہیں پایا ہے ،ملک کے موجود حالات ہم پر مسلط عمرانی حکومت کی وجہ سے ہے جسکی وجہ سے ملک اور پیچھے چلا گیا، اس عمرانی فتنے سے پیپلزپارٹی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوام سے یہ عذاب دور کیا، اس موقع پر ایک سوال پر شہناز سولنگی نے بتایا کے میرپورخاص میں بجلی، گیس، پانی سمیت دیگر مسائل سمیت صحافیوں کے مسائل کو پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لئے کوشش کرونگی اور بلاول بھٹو ہمیشہ آزاد اور مستحکم صحافت پر یقین رکھتے ہیں انشاءاللہ جلد صحافیوں کے لئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے ۔

  • میرپورخاص :عمرکوٹ روڈ پر ٹرک نے موٹر سائکل سواروں کوروند ڈالا،ایک موقع پر جانبحق

    میرپورخاص :عمرکوٹ روڈ پر ٹرک نے موٹر سائکل سواروں کوروند ڈالا،ایک موقع پر جانبحق

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) عمرکوٹ روڈ پر ٹرک نے موٹر سائکل سواروں کوروند ڈالا،ایک موقع پر جانبحق
    میرپورخاص عمرکوٹ روڈ نزد 78 موری پر ٹرک موٹر سائکل سواروں ہر چھڑ گئی پتھورو کا رہائشی 28 سالا علی حسن ولد حبیب اللہ آریسر موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ ایک نامعلوم شخص اور شدید زخمی ہوا ہے جسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

  • میرپورخاص: میئر و ڈپٹی مئیر کی پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنماء محترمہ فریال ٹالپر سے لاڑکانہ میں ملاقات

    میرپورخاص: میئر و ڈپٹی مئیر کی پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنماء محترمہ فریال ٹالپر سے لاڑکانہ میں ملاقات

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزہب شاہ کی رپورٹ ) میئر عبدالرؤف غوری اور ڈپٹی مئیر جنید بلند کی پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی رہنماء محترمہ فریال ٹالپر سے لاڑکانہ میں ملاقات کی میرپورخاص کے بلدیاتی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا.
    دوسری طرفاب تمام یونین کمیٹیوں کے چیئرمین اور تمام ہی یونین کونسلوں کے چیرمین اپنی یو سی کے مالی معاملات (ڈی ڈی او پاورز )خود استعمال کر سکیں گے جسکا نوٹیفیکیشن سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے ، جبکہ دوسری جانب بلدیہ میرپورخاص میں بدنظمی اور ریکارڈ ضائع کرنے کی پاداش میں تین افسران میونسپل کمشنر قاضی اسلم چیف اکاؤنٹ آفیسر اقبال شاہ اور ایس ای وقار پہوڑ کا صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نےفوری طور پر ٹرانسفر کردیا ہے ، واضح رہے کہ ان تینوں افسران پر بلدیہ میرپورخاص کا ریکارڈ ضائع کرنے کا الزام ہے

  • میرپورخاص: کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

    میرپورخاص: کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کی سربراہی میں کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہوا.اجلاس میں 22 کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کو اگلے رینک میں پروموٹ کرنے کی منظوری دی گئی.اجلاس میں پروموشن کمیٹی کے ممبران آفس سپرنٹنڈنٹ ایس ایس پی آفس عاشق چانگ، پی ڈی ایس پی احمد کریم جیلانی، ڈی ایس پی سٹلائٹ ٹاؤن ملک قاسم، شیٹ کلرک ایس ایس پی آفس حسین بخش مہر سمیت آفس اسٹاف نے شرکت کی. اجلاس میں کمیٹی نے ضلع میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل کی سینیارٹی، اور دوران ڈیوٹی مکمل طرز عمل کی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے بعد کمیٹی کی جانب سے ضلع میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 22 کانسٹیبل کو ترقی دے کر ہیڈ کانسٹیبل بنانے کی منظوری دی گئی۔
    بعدازاں ایس ایس پی میرپورخاص نے ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبل تھانے کی حدود امن و امان کا قیام، عوام کے مسائل کا فوری حل اور اپنے بالا افسران کے احکامات پر فوری عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، ان کا کہنا تھا کہ محکمہء کی جانب سے سونپی جانے والی ذمہ داریوں کے دوران ہائی پروفیشنل اسٹینڈرڈ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے، انکا مزید کہنا تھا کہ، ترقی پانے والے اپنے فرائضِ منصبی کو احسن طریقے سے انجام دیں اور عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں

  • میرپورماتھیلو: نہر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کی تلاش کیلئے پاک نیوی ٹیم سکھر سے مدد طلب

    میرپورماتھیلو: نہر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کی تلاش کیلئے پاک نیوی ٹیم سکھر سے مدد طلب

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)نہر میں ڈوبنے والے بچے کی لاش کی تلاش کیلئے پاک نیوی ٹیم سکھر سے مدد طلب
    تفصیل کے مطابق آج حیات پتافی کے قریب مسو نہر میں ڈوب کر جان بحق ہونے والے بچے کی لاش ڈھونڈنے کے لئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایت پر پاک نیوی ٹیم سکھر سے مدد طلب کرلی گئی،میرپور ماتھیلو کے نواحی گاؤں حیات پتافی کے قریب مسو نہر میں ڈوب کر جاں بحق ہوجانے والے 14 سالہ لڑکے شفیق تھہیم کی لاش ڈھونڈنے کے لئے ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ماتھیلو محمد احمر نے پاک نیوی ریکروٹمنٹ سینٹر سکھر کے انچارج کو خط لکھ کر مدد طلب کرلی ہے. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے افسوسناک واقع پر ورثاء سے افسوس کا اظہار کیا ہے

  • اوکاڑہ:سابق خاتون اول کی انٹی کرپشن میں طلبی،لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا لی

    اوکاڑہ:سابق خاتون اول کی انٹی کرپشن میں طلبی،لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا لی

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر)سابق خاتون اول کی انٹی کرپشن میں طلبی،لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت کروا لی
    تفصیل کے مطابق آج انٹی کرپشن اوکاڑہ نےسابق خاتون اول بشری بی بی کو طلب کیا تھا ،بشریٰ بی بی نے اینٹی کرپشن اوکاڑہ میں پیش ہونے کی بجائے
    لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس امجد رفیق کی عدالت سے عبوری ضمانت منظور کرا لی
    جسٹس امجد رفیق نے اینٹی کرپشن ڈائریکٹر کنور خالد ،ڈپٹی ڈائریکٹر ملک تصور سرکل آفیسر مصطفی کو کل طلب کر لیا ہے،اینٹی کرپشن میں درج مقدمہ میں متعلقہ افسران کو نامزد نہیں کیا گیا .میونسپل کمیٹی دیپالپور کے چیف آفیسر عمران سندھو اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب سمیت دیگر متعلقہ افسران کو مقدمہ میں نامزد نہیں کیا گیا اینٹی کرپشن اوکاڑہ نے بشری بی بی ان کے بھائی مجتبی کو مقدمہ میں نامزد کر رکھا ہے
    سابق خاتون اول بشری بی بی کے بھائی نے عبوری ضمانت نہیں کروائی .ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن اوکاڑہ ملک تصور کاکہنا ہے کہ بشری بی بی کو عبوری ضمانت کے باوجود تفتیش کے لیے پیش ہونا ہو گا ،عدالت کے حکم پر مکمل عمل کریں گے ،اگر بشری بی بی کی کل عبوری ضمانت خارج ہوئی تو انٹی کرپشن ٹیم گرفتار کرے گی ۔عبوری ضمانت میں اگر توسیع ہوئی تو بھی بشری بی بی کو شامل تفتیش ہونا ہو گا-

  • قصور:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی مذہبی دہشت گردی ہے :عابد علی بھٹی

    قصور:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی مذہبی دہشت گردی ہے :عابد علی بھٹی

    قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو سے) عالمی برادری اس مذہبی دہشت گردی کا نوٹس لے اور ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچائے, سماجی رہنماء عابد علی بھٹی نے صحافیوں سےبات کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک پوری دنیا کے لیئے راہ نجات ہے اور اسکی حفاظت کا ذمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہوا ہے ہم تمام الہامی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں ایسے واقعات مذاہب میں دوری اور دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں، اقوام متحدہ فوری نوٹس لے کر اس واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائے۔ عابد علی بھٹی نے کہا کہ قرآن پاک ہماری مقدس کتاب ہے اور انسانیت کا سبق دیتی ہے ہم مسلمان اسکی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں حکومت پاکستان فوری طور پر اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے اسلام دشمن قوتوں کے ایما پر آئے روز مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کرنا کسی صورت برداشت نہیں اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

  • قتل یا خود کشی ؟بارات کےروزغائب والے دولہا کی گولی لگی لاش کھیت سے برآمد

    قتل یا خود کشی ؟بارات کےروزغائب والے دولہا کی گولی لگی لاش کھیت سے برآمد

    کوٹ ادو،باغی ٹی وی (ویب نیوز) قتل یا خود کشی، شادی والا گھر ماتم میں بدل گیا، بارات کے روز پر اسرار طور پر دولہا غائب ہوگیا، تلاش کرنے پر اس کی لاش کھیت سے ملی ۔
    تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی تھانہ سناواں کے علاقہ کھرغربی میں 23 سالہ محمد عثمان کی شادی تھی، اور بارات کے روز صبح 9 بجے دولہا عثمان گھر سے ناشتہ کرنے کے بعد غائب ہو گیا۔اہل خانہ شادی کی تیاری میں مصروف تھے، اور عین بارات کے وقت دولہا کے غائب ہونے پر تمام باراتی پریشان ہوگئے تاہم جب دولہے کو تلاش کیا گیا تو قریبی کھیتوں سے عثمان کی لاش پڑی ہوئی ملی۔
    پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سنانواں کی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سینٹر سنانواں منتقل کر دیا۔
    پولیس کے مطابق عثمان کے سینے میں فائر لگا ہوا تھا، جب کہ ایک پسٹل بھی لاش کے ساتھ پڑا ہوا تھا۔ سب انسپکٹر مہر زاہد کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔