راجن پور (باغی ٹی وی )روجھان میں ریسکیو1122 ایمبولینس حادثہ کاشکار، 2 ریسکیورز شہید
تفصیل کے مطابق روجھان میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کا ایمرجنسی سے واپس آتے ہوئے حادثہ ہوا ہے ،حادثہ مزدا ٹرک اور ایمبولینس کے درمیان ہوا ہے.حادثے میں ریسکیو 1122 کے 2 اہلکار شہید ہو گئے ہیں.حادثہ کوٹ مٹھن کے قریب حسن شاہ چوک کے مقام پر پیش آیا ہے۔حادثہ کا شکار ریسکیو1122 کی ایمبولینس راجن پور سے رحیم یار خان میںشیخ زید ہسپتال مریض چھوڑ کر واپس آرہے تھے
حادثے میں دوشہید ہونے والے ریسکیو اہلکاروں میں یوسف بخاری ولد سید ظفر حسین شاہ کاتعلق جامپور سے جبکہ دوسرے شہید ہونے والے محمد آصف ولد فیض محمد ڈیرہ غازی خان سے ہیں

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

روجھان: ریسکیو1122 ایمبولینس حادثہ کاشکار، 2 ریسکیورز شہید
-

میرپور خاص :سبزی توڑنے سے منع کرنے پر تین افراد نےکلہاڑیوں کے وار کرکے زمیندار کو شدید زخمی کردیا
میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص کے تعلقہء جھڈو زمین سے سبزی توڑنے پر منع کرنے پر تین افراد نےکلہاڑیوں کے وار کرکے زمیندار کو شدید زخمی کردیا نوجوان کو حیدرآباد منتقل کردیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تفصئلات کے مطابق جھڈو کے قریب گاؤں نواب دین جٹ میں تین ملزمان مرتضی جٹ ۔مصطفی جٹ اور امجد جٹ نے نوجوان زمیندار اللہ ڈنو جٹ کو اسکے گھر کے سامنے لاٹھیوں اور کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا زخمی نوجوان کو جھڈو آر ایچ سی لایا گیا جہاں اسے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نازک حالت کے باعث حیدرآباد منتقل کردیا گیا

ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد چوہدری کی خصوصی ہدایت پر ٹاؤن تھانے کے ایس ایچ او اپنی ٹیم اے ایس آئی عباس کے ساتھ دو مختلف کاروائیوں میں محمد سراج شیخ اور عطااللہ بلوچ کو منشیات سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف کیس درج کرلیا-

-

سیالکوٹ: جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کا دس کروڑ مالیت کا اسٹاک برآمد کرکے تلف کردیاگیا
سیالکوٹ باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ان لینڈ ریونیو سیالکوٹ نے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے دس کروڑ مالیت کا اسٹاک برآمد کر لیا
چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کے حکم پر ضبط کئے گئے جعلی اور نان پیڈ سگریٹ تلف کر دئیے گئے
چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کے حکم پر جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر کاروائیاں کرتے ہوئے دس کروڑ مالیت کے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ برآمد کرکے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں دس کروڑ روپے کے محصولات کی چوری پکڑلی۔
چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کے حکم پر ضبط کئے گئے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ تلف کر دئیے گئے جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ تلف کرتے وقت کمشنر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر ثاقب احمد کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر ، ان لینڈ ریونیو محمد فاروق انور ، ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر محمد اسمٰعیل دانش ، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو غفران سید ، اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو میاں عُمر احمد مہتاب اور انکے ہمراہ سینئر آیڈیٹر عدنان واہلہ بھی موجود تھے
اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو میاں عُمر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چھاپوں کے دوران نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ کے دس کروڑ سگریٹس کا اسٹاک برآمد کیے گئے۔ غیر قانونی سگریٹ مہم کے تحت چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کی ٹیم کی جانب سے سیالکوٹ میں مختلف گداموں پر چھاپے مار کر دس کروڑ مالیت کے سگرٹوں کا اسٹاک برامد کر لیا جو غیرقانونی اور جعلی اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹس تھے جنکو ضبط کر کے چیف کمشنر ریجینل ٹیکس آفس سیدہ نورین زہرہ کے حکم پر ضبط کئے گئے جعلی اور نان پیڈ سگرٹوں کو تلف کیا جا رہا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو میاں عُمر احمد کا کہنا تھا کہ سگریٹ مافیا کا گھیرا مزید تنگ کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور جلد ہی مزید بڑی کاروائی کا عندیہ دے دیا۔

-

سیالکوٹ: ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پربس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ایک نوجوان جاں بحق دوسرازخمی
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ پربس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ایک نوجوان جاں بحق دوسرازخمی
تفصیل کے مطابق ڈسکہ گوجرانوالہ روڈ نزد بسم اللہ سی این جی کے قریب بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،حادثہ کے نتیجے میں ایک نوجوان جانبحق اور ایکزخمی۔ عینی شاہدین کے مطابق بس والے نے موٹرسائیکل کو ہٹ کیا ہے
22سالہ عدنان گلوٹیاں خورد شدید زخمی ہونے کہ باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کو ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ دوسرے زخمی کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو پہنچنے سے پہلے ہی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ -

سیالکوٹ:غریب کی مشکلات میں پھر اضافہ ،عام ادویات بھی عوام کی پہنچ سے دور
سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض)پاکستان کے غریب عوام پر میڈیسن بم گرا دیا گیا، مختلف امراض کی ادویات کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ
تفصیل کے مطابق ملک میی دیگر اشیاہ کی طرح عوام کی پہنچ سے ادویات بھی دور کردی گیئں، عوام سسکنے تڑپنے پر مجبور ہوگئے ہیں مہنگائی کی ستائی ہوئی عوام پر حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا،ادویات بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئیں ،پیناڈول کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے کا ہو گیا ،پایوڈین کی بوتل 148 سے بڑھ کر 250روپے کی ہو گئی ،گائنی میں استعمال ہونے والا انجیکشن پوبرجن 1125 سے بڑھ کر 2940 روپے کا ہو گیا کلومیڈ ٹیبلٹ کی قمیت 42 روپے سے بڑھ کر 63 روپے ہو گئی ،اب تو حد یہ ہوگئی ہے کہ عوام سے سر کے درد میں استعمال ہونے والی گولی بھی چھن گئی ہے ، پہلے سے مہنگائی میں پسی غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں. -

ننکانہ : قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے خلاف احتجاجی ریلی
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے خلاف احتجاجی ریلی
تفصیل کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جامع مسجد خضراء المعروف شیخاں والی سے میلاد چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی،شرکاء ریلی نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، ریلی کی قیادت علامہ محب النبی طاہر اورسید سلیمان مصطفیٰ گیلانی ایڈووکیٹ صدر مرکزی میلاد مصطفے کمیٹی نے کی احتجاج ریلی میں معروف عالم دین مولانا اسد مدنی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل سکندر، جنرل سیکرٹری بار رائے رضوان, جی کیو علوی صدر مصطفاٸی تحریک,محمد آصف جمال ناظم انجمن طلباء اسلام ,مرکزی رہنما انجمن طلباء اسلام اشفاق زاٸر قادری , جنرل سیکرٹری ننکانہ صاحب پریس کلب عرفان رشید بھٹی ,مرکزی رہنما میلاد مصطفے کمیٹی پروفیسر عبد الحمید کوکب, سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک پوری دنیا کے لیئے راہ نجات ہے اور اسکی حفاظت کا زمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہوا ہے ہم تمام الہامی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں ایسے واقعات مذاہب میں دوری اور دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں، اقوام متحدہ فوری نوٹس لے کر اس واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائے۔ سید سلیمان مصطفیٰ گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ قرآن پاک ہماری مقدس کتاب ہے اور انسانیت کا سبق دیتی ہے ہم مسلمان اسکی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں حکومت پاکستان فوری طور پر اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے،احتجاج ریلی کے موقع پرپولیس تھانہ سٹی ننکانہ نے سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کیے تھے

-

گوجرخان : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) منگل کے روز گوجرخان چوک میں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان کی اپیل پر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں تاجروں سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی گوجرخان چوک میں احتجاجی ریلی بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہو گئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی قرآن پاک کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی مسلمانان پاکستان اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ گوجرخان کے صدر راجہ محمد جواد سمیت صحافیوں مذہبی سیاسی سماجی تنظیموں وکلاء کے نمائندوں نے اس احتجاجی جلسہ میں بھرپور شرکت کی اور شدید غم وغصے کا اظہار کیا-
-

سرگودہا: سویڈش سفیر کو ملک بدراورسفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں-عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
سرگودہا،باغی ٹی وی (ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار سے)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سرگودہا کے زیر اہتمام مرکزی جامعہ مسجد بلاک نمبر ایک سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو مرکزی جامعہ مسجد بلاک نمبر ایک سے شروع ہوئی اور چوک بلاک نمبر 12 پر اختتام ہوا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سرپرست حضرت مولانا مفتی محمد طاہر مسعود، جمیعت علمائے اسلام ضلع سرگودہا کے امیر حضرت مولانا مفتی محمد شاہد مسعود ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر قاری عبدالوحید ،جنرل سیکرٹری مولانا عبدالرشید ،مولانا ثنا اللہ ایوبی ،حضرت مولانا مفتی محمد جہانگیر حیدر ، انجمن تاجران شہر اور ضلع کے جنرل سیکرٹری محترم جناب نعیم کپور نے کہا کہ قران پاک درس انقلاب ہے جس کی حفاظت کا ذمہ رب ذوالجلال نے بذات خود لیا ہے کروڑوں حفاظ کے سینوں میں موجود ہے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا معجزہ ہے دائمی اخروی کتاب ہے زندگی کا آئین مرتب کرتا ہے جس میں تا قیامت درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی فرما دی گئی ہے جس کی حقیقت کو آج تک جدید سائنس بھی تسلیم کرتی ہے سویڈش میں ماہ مقدس کے ایام کے موقع پر حکومتی سرپرستی میں قران پاک کی بے حرمتی انتہائی ناقابل برداشت عمل ہے حکومت پاکستان فوری طور پر سویڈش سفیر کو ملک بدر کرے، سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں ،ملت اسلامیہ اس سلسلے میں اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کروائے یہود و ہنود مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف ناپاک جسارتوں میں مزموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں جن کے خلاف مسلمانوں کی ملی حمیت غیرت ایمانی سیسہ پلائی دیوار کے طور پر کھڑی ہے قران پاک کی عظمت ناموس حرمت رسالت ماب صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر ہماری کروڑوں جانیں قربان سویڈش حکمرانوں کی مسلم دشمنی عیاں ہو چکی ہے عالمی عدالت انصاف اقوام متحدہ سخت ایکشن لیں
-

ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل کی شاہصدردین میں کھلی کچہری
کوٹ مبارک،باغی ٹی وی (نامہ نگارامداد اللہ تھہیم )ڈی پی او ڈیرہ غازیخان حسن افضل نے آج مورخہ 04/07/2023 شاہصدردین میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،جس میں علاقہ کی کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او ڈی جی خان سجاد حیدر کے وژن کے مطابق کھلی کچہری میں عوام کی شکایات سنیں ،سائلین کے مسائل سننے کے بعد ہر ممکن ہیلپ کرنے اور قانونی چارہ جوئی کرنے کے احکامات جاری کئے
صدر سرکل ڈی ایس پی فیاض الحسن کو عوام کی شکایات دور کرنے اور قانونی کارروائی کرنے کے لئے عوام سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی
ڈی پی او حسن افضل نے عوام سے مخاطب ہوتے ھوئے کہا کہ ہمیں معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے جس میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اسلحہ ایک منفی سوچ کو اجاگر کرتا ہے جس سے بے شمار نقصانات متوقع ہوتے ہیں اپنی آنے والی نسلوں کو اسلحہ کلچر سے دور رکھیں تاکہ امن کا ماحول پیدا ہو اگر کسی کرائم پیشہ عناصر چور ڈکیت کی یا کسی منشیات اور اسلحہ سمگلنگ میں ملوث افراد کی خبر ہو فوراََ مقامی پولیس کو اطلاع دیں آپ کا نام صیغۂ راز میں رکھا جائے گا
صدر سرکل کے ایس ایچ اوز جس میں تھانہ شاہصدردین شاہد عباس، تھانہ کوٹ مبارک ارشد سیال،تھانہ کالا مجتبیٰ خان ماچھی اور تھانہ سخی سرور اختر عباس کو اسلحہ نمائش کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایات کیں ۔

-

سیالکوٹ:سینئر صحافی نصیر احمد گھمن کی زوجہ محترمہ کی وفات،ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سینئر صحافی نصیر احمد گھمن کی زوجہ محترمہ کی وفات،ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی گئی
تفصیل کے مطابق سینئر صحافی نصیر احمد گھمن کی اہلیہ محترمہ جو گزشتہ روز قضائے الہیٰ سے وفات پا گئی تھیں۔ انکی وفات کے بعد ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کے لیے کی ایک محفل جامع مسجد اہل سنت مظفر پور میں منعقد ہوئی ،اس محفل میں قرآن کریم پڑھنے اور تلا و ت ، نعت خوانی کے بعد علمائے کرام نے موت و حیات پر تفصیلی روشنی ڈالی محفل میں خصوصی خطاب علامہ سید ندیم عباس نجفی نے اپنے خطاب میں مرنے کے بعد آخرت کی زندگی پر تفصیلی بیان فرما کر حاظرین محفل کے دلوں کو اسلام اور حقوق العباد سے روشناس کیا، اس موقع پرعلاقہ کے معززین اور عزیرو اقارب سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جن میں صدر سیالکوٹ پروفیشنل پرنٹ میڈیارانا نوید ،چیرمین مجلس عاملہ و سٹی رپورٹر باغی ٹی وی شاہد ریاض ،چیئرمین خرم میر ، سینئر صحافی الحاج نسیم صدیقی نے شر کت کی اور مرحومہ کیلیے مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی-

