Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تنگوانی :کارو کاری تنازعہ،2 گروپوں میں تصادم 7 افراد زخمی

    تنگوانی :کارو کاری تنازعہ،2 گروپوں میں تصادم 7 افراد زخمی

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب ڈاہانی قبیلے کے دو گروپوں میں کارو کاری کے تنازعہ پر تصادم ہوا ہے جس میںسات افراد زخمی ہوگئے ہیں ،زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ،تنگوانی تھانے کے حدود گاؤں نظام الدین ڈاہانی میں کاروکاری کے تنازعہ پر ڈاہانی قبیلے کے 2 گروپوں میں تصادم ہوا جس میں لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں زخمیوں میں بشير احمد ڈاہانی ،معشوق علی ، جھنڈا، جاويد احمد اور نظير احمد ڈاہانی شامل ہیں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • اوچ شریف :سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پررسول پور میں احتجاجی ریلی

    اوچ شریف :سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پررسول پور میں احتجاجی ریلی

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف رسول پور میں احتجاجی ریلی کا انعقاد
    تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے رسول پور میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام کے خلاف کوئی بھی عمل قابل قبول نہیں ہے ۔ریلی میں شہریوں ، مقامی ، سیاسی ،سماجی اور مذہبی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔مقرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ یورپی ممالک میں اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی کسی بھی شکل میں قابل قبول نہیں ہے ، یہ عالمی امن کو تہہ و بالا کرنے کی بزدلانہ کارروائی ہے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر قرآن مجید سے والہانہ محبت، ناموس رسالت کے تحفظ اور راسموس پالوڈان کی جانب سے قرآن مجید کو جلانے جیسے اقدام کے خلاف جملے درج تھے۔ مظاہرین میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا. اس موقع پر مظاہرین نے زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے پاکستان کی حکومت سے قرآن مجید کی حرمت کی خاطر قائدانہ کردار ادا کرنے اور سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا

  • اوچ شریف :جنسی درندے کی 8 سالہ بچی سے زیادتی،ملزم گرفتار

    اوچ شریف :جنسی درندے کی 8 سالہ بچی سے زیادتی،ملزم گرفتار

    اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوباش نے 8 سالہ بچی کو زبردستی جنتر کے کھیت میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کی چیخ و پکار اور لوگوں کے آنے پر موقع سے فرار، پولیس تھانہ اوچ شریف نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ،ملزم گرفتار،
    تفصیل کے مطابق نواحی موضع کوٹلہ شیخاں کے رہائشی منیر احمد نے پولیس کو درخواست میں بیان کیا کہ اس کی 8 سالہ بیٹی سونیا بی بی کوٹلہ رحمت شاہ کی حدود میں اپنے کھیتوں سے سبزی توڑنے کیلئے گئی جہاں عقیل نامی اوباش نوجوان زبردستی اسے قریبی جنتر کے کھیت میں لے گیا اور اسے زبردستی کرتے ہوئے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا بچی کی چیخ و پکار پر گواہان موقع پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ اوچ شریف نے فوری طور پر بچی کے طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کو کو گرفتار کر لیا، پولیس تھانہ اوچ شریف نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے

  • سیالکوٹ:عوامی خدمت اولین ترجیح،سابق چیئرمین یوسی مظفرپوربارش کے بعد خود میدان میں آگئے

    سیالکوٹ:عوامی خدمت اولین ترجیح،سابق چیئرمین یوسی مظفرپوربارش کے بعد خود میدان میں آگئے

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)عوامی خدمت اولین ترجیح،سابق چیئرمین یوسی مظفرپوربارش کے بعد خود میدان میں آگئے
    تفصیل کے مطابق آج صبح بارش کے بعد کی صورتحال پرسابق چئیرمین یونین کونسل مظفرپور چوہدری نواز بھٹی کا CEO کارپوریشن ملک امجد کے ہمراہ شہابپورہ چوک کا وزٹ چوہدری نواز بھٹی نے CEO کو نالوں کی صفائی اورسڑک کے کنارے پڑے گڑھے اور ٹوٹے ہوئے مین ہول فوری طور پر ٹھیک کروانے کا کہا تاکہ برسات میں کسی قسم کے حادثے سے بچا جا سکے اور شہریوں کو تکالیف سے بھی محفوظ رکھاجاسکے-
    سابق چیئرمین یوسی مظفرپورچوہدری نواز بھٹی نے CEO کے ساتھ دیگر علاقوں کابھی وزٹ کیا اور CEO سے کہا جلد ازجلد سیوریج سسٹم میں جہاں بھی خرابیاں موجود ہیں انہیں دور کیا جائے تاکہ آنے والے برسات کے موسم کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے.

  • سیالکوٹ : پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ سووالہ, دوران ناکہ بندی مشکوک کارکی اے ایس آئی کوٹکر

    سیالکوٹ : پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ سووالہ, دوران ناکہ بندی مشکوک کارکی اے ایس آئی کوٹکر

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ سووالہ پر دوران ناکہ بندی مشکوک کار کو ناکہ بندی روکنے کا اشارہ کیا گیا لیکن مشکوک کار تیز رفتاری کے باعث ناکہ توڑنے میں کامیاب ہوگئی تھی ۔مشکوک کارنے تیز رفتای سے پٹرولینگ پولیس کے ASIکو بھی ہٹ کیا ۔جس سے پٹرولنگ پولیس کے ASIدلشاد کو دائیں کندھے پر شدیدچوٹ آئی۔اندھیرا کا فائدہ اوٹھتے ہوئے دو ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک ملزم گرفتار۔ملزم اشعر علی کے ہمرائی ملزمان آفتاب اور عثمان کے پاس آتشی اسلحہ بھی تھا۔
    ملزم اشعر علی نے دوران تفتش کہا کہ کار غفلت لاپروائی ، تیزرفتاری ہلڑبازی اور ہوئی فائرنگ کرتے ہوئے چلا رہے تھے ۔ملزم اشعر علی سمیت کار کو قبضہ میں لے کر تھانہ اگوکی میں مقدمہ درج کرلیا ۔اور مضروب اہلکار پٹرولنگ پولیس دلشادکو طبی امداد کیلئے علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا گیا اور فرار ہونے والے دو ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • میرپور ساکرومیں 2 بچے پانی میں ڈوب گئے،میہڑ اورسیالکوٹ کی نہروں سے 2 لاشیں برآمد

    میرپور ساکرومیں 2 بچے پانی میں ڈوب گئے،میہڑ اورسیالکوٹ کی نہروں سے 2 لاشیں برآمد

    میرپورساکروسے باغی ٹی وی کے نامہ نگار قادرنواز کلوئی کی رپورٹ کے مطابق گاڑھو کے نواحی گاؤں حاجی عمر خان لاشاری کے دو معصوم بچے 5 سالہ مجید ولد اصغرملاح اور6سالہ بچہ شیدان ولد عباس ملاح واٹر کورس میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے،ڈوبنے والے بچوں کوشیخ زید ہسپتال لایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت تصدیق کی۔
    میہڑ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق میہڑکے قریب اے سیکشن تھانے کی حدود میں دھامراہ نہر سے نامعلوم 48سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،اے سیکشن پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل لے لیا ہے اور شناخت کے لئے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیا ہے.
    سیالکوٹ سے باغی ٹی وی کے سٹی رپورٹر شاہد ریاض کے مطابق تھانہ ائر پورٹ کے علاقہ رندھیر باگڑیاں کے قریب دریائے چناب سے لاش تیرنے کی اطلاع پرریسکیورز نے تقریبا 27سالہ نوجوان کی لاش کو ریسکیو کرنے کہ بعد علاقائی پولیس کے سپرد کر دیا،متعلقہ پولیس نے لاش قبضہ میی لیکر وارثان کی تلاش شروع کردی

  • ٹھٹھہ :پولیس شہریوں کو اغواء ، خفیہ ٹارچر سیلوں میں تشدد، لاکھوں روپے بھتہ وصولی کے بعد رہائی،عوام کااحتجاج

    ٹھٹھہ :پولیس شہریوں کو اغواء ، خفیہ ٹارچر سیلوں میں تشدد، لاکھوں روپے بھتہ وصولی کے بعد رہائی،عوام کااحتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( بلاول سموں کی رپورٹ)پولیس شہریوں کو اغوا کر کے خفیہ ٹارچر سیلوں میں تشدد، لاکھوں روپے بھتہ وصولی کے بعد رہائی،عوام کااحتجاج
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں پولیس کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچ گئیں،تھانہ مکلي اور ٹھٹھہ کے ایس ایچ اوز دن دیہاڑے لوگوں کو اغواء کر کے خفیہ ٹارچر سیلوں میں رکھ کر تشدد کے بعد ان کی آزادی کے لئے سے ورثا سے لاکھوں روپے بھتہ لیتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی،پولیس گردی کا تازہ ترین واقعہ کے بعد شہریوں کا ٹھٹھہ پولیس کے خلاف مکلی بائی پاس پر دھرنا سینئر رٹائرڈ استاد حمزو کڈائی کے گھر پر پولیس کی چڑھائی ان کے دو بیٹے شاہنواز اور علی نواز کڈائی کو گرفتار کرنے کی کوشش اور ایک لاکھ روپے لینے کے اور پولیس تشدد میں شاہنواز کڈائی کے شدید زخمی ہونے کے خلاف متاثرہ شہریوں کا استاد حمزو کڈائی اور ریاض کڈائی کی سرپوستی میں مکلی بائی پاس پر پولیس خلاف دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا گیا اس موقع پر احتجاج کرنے والوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباد اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او ٹھٹھہ اللہ ڈنوں پنہور اور پولیس کے بدمست اہلکار وں کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جاۓ.اور ان کرپٹ ایس ایچ اوز کو فوراََ کو یہاں سے تبدیل کیا جائے اور آزادانہ تحقیقات کرکے ان کے خلاف تادیبی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے-

  • بھارت:دلہن کامہمانوں کو فلائنگ کِس کا اشارہ،دولہا کا شادی سےانکار

    بھارت:دلہن کامہمانوں کو فلائنگ کِس کا اشارہ،دولہا کا شادی سےانکار

    سنبھل (نیٹ نیوز)شادی کی آخری رسومات کے دوران دلہن کی جانب سے تقریب میں آئے مہمانوں کو ’فلائنگ کِس‘ دور سے بوسہ دینے پر دلہا نے غصے میں آکر شادی سے ہی انکار کردیا۔
    ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل میں دلہا نے اس وقت شادی سے انکار کردیا جب ان کی دلہن نے تقریب میں آئے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے دوران دور سے انہیں بوسہ دیے۔
    رپورٹ کے مطابق دلہا اور اس کے خاندان والوں نے دلہن کی والدہ پر بھی الزامات لگائے اور دعویٰ کیا کہ ماں اور بیٹی کی غلیظ حرکتوں کی وجہ سے شادی سے انکار کرنا پڑا۔ دلہا نے دعویٰ کیا کہ ان کی ساس نے بھی نشے کی حالت میں سگریٹ پی کر دھوئیں کو تقریب میں آنے والے مہمانوں کے منہ پر پھینکا۔ دلہے کے اہل خانہ کے مطابق دلہن نے مہمانوں کو دور سے بوسے دیے جب کہ ان کی ماں نے مہمانوں کے چہروں پر سگریٹ کے دھنویں پھونکے۔
    دلہا اور اس کے خاندان کے مطابق دلہن اور اس کی والدہ کی جانب سے کی گئی حرکت کی وجہ سے انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جس وجہ سے انہوں نے شادی سے انکار کیا۔ دوسری جانب دلہن اور اس کی والدہ کا بیان سامنے نہیں آیا۔
    اسی طرح گزشتہ ہفتے بھی اتر پردیش کے اسی ہی ضلع میں دلہن نے اس وقت شادی سے انکار کردیا تھا جب دلہے نے انہیں شادی کی تقریبات میں مہمانوں کے سامنے بوسہ دیا تھا۔ دلہن نے دعویٰ کیا تھا کہ دلہے نے انہیں محبت میں نہیں بلکہ دوستوں کے ساتھ لگائی گئی شرط کے تحت بوسہ دیا، جس وجہ سے انہوں نے شادی سے انکار کیا۔
    دلہن نے دعویٰ کیا تھا کہ دلہے نے دوستوں سے شرط لگائی تھی کہ وہ نئی نویلی دلین کو شادی کے منڈپ میں ہی سب مہمانوں کے سامنے بوسہ دے گا۔ دلہن کا کہنا تھا کہ دلہے کے عمل سے انہیں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، اس لیے انہوں نے شادی سے انکار کیا۔ بھارت میں شادی کی تقریبات کے موقع پر عین وقت میں دلہا یا دلہن کی جانب سے چھوٹی موٹی وجوہات کی بنا پر شادی سے انکار کی خبریں آتی رہتی ہیں۔

  • ملتان :ماں اور 16 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

    ملتان :ماں اور 16 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

    ملتان،باغی ٹی وی (ویب نیوز) :ماں اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی کو قتل کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار
    تفصیل کے مطابق ملتان پولیس کابتانا ہے کہ 2 ماہ قبل ملتان کے تھانہ مخدوم رشید میں ڈکیتی کی واردات کے دوران 16 ماہ کی معصوم بچی رباب اور اس کی ماں ثنا کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے واردات میں شامل 4 ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
    پولیس کے مطابق محمد حسنین عرف پدی گینگ کے سرغنہ سمیت گینگ کے چار اراکین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے آلہ قتل سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال سامان برآمد کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان 24 سے زائد وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ ڈکیتی اور قتل سمیت 24 ورداتیں کرچکے ہیں۔

  • ڈی جی خان :لیو انکیشمنٹ رولز میں ترامیم کے نوٹیفیکیشن کو فی الفور واپس لیاجائے-آل پنجاب ملازمین کامطالبہ

    ڈی جی خان :لیو انکیشمنٹ رولز میں ترامیم کے نوٹیفیکیشن کو فی الفور واپس لیاجائے-آل پنجاب ملازمین کامطالبہ

    ڈی جی خان(باغی ٹی وی )لیو انکیشمنٹ رولز میں ترامیم کے نوٹیفیکیشن کو فی الفور واپس لیاجائے-آل پنجاب ملازمین کااعلامیہ
    تفصیل کے مطابق آل پنجاب گورنمنٹ ملازمین کا پہلا اجلاس گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوا. اجلاس میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ لیو انکیشمنٹ کے رولز میں ترامیم کے نوٹیفیکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے – بجٹ میں وفاق کی طرز پر گریڈ 1-16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35% اور گریڈ 17-22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30% اضافہ رننگ بیسک پر کیا جائے. ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 17.5% اضافہ کیا جائے. ان مطالبات کے حصول کیلئے ایک جامع ایکشن پلان بنایا گیا. اس سلسلے میں 5-7-2023 بروز بدھ ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ کے پرائمری, ایلیمنٹری, سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری( بوائز اور گرلز ) کے سربراہان کی میٹنگ صبح 8بجے گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوگی جس میں دیگر تنظیموں اور سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جارہی ہے. اس میں ایجکٹرز ایسوسی ایشن, پنجاب کمپیوٹر ٹیچرز ایسوسی ایشن, پنجاب انگلش ٹیچرز ایسوسی اور AEOs کو بھی دعوت دی جارہی ہے. یہ ایک مشترکہ مقصد ہے اور سب کو اس میں بھر پور شرکت کرنی چاہئے. 5 جولائی کے ہونے والے اجلاس میں احتجاج کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا. اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ اپنے بنیادی حقوق پر کسی قسم کی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا. پنجاب کے ملازمین کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے. اگر خدا نخواستہ یہ کامیاب ہوا تو باری سب کی آئے گی. کبوتر کے آنکھیں بند کر لینے بلی چلی نہیں جاتی.
    لگے گی آگ تو جلیں گے گھر سب کے
    اس شہر میں صرف اپنا مکان تھوڑی ہے

    اجلاس میں چوہدری مسعوداحمد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ایپکا پاکستان, رحمت اللہ قریشی صدر PTU ڈیرہ غازی خان, عبدالعزیزبلوچ صدر پاس ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ,رحمت اللہ بزدار سینئر نائب صدر پاس ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ, میڈم طاہرہ یاسمین نائب صدر پاس ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ, عطاء اللہ عزیز جنرل سیکرٹری SSA DGK DISTRICT, حبیب اللہ جروار جوائنٹ سیکرٹری پاس ڈیرہ غازی ڈویژن, میڈم انیلہ کنول جوائنٹ سیکرٹری پاس ڈیرہ غازی خان ڈوژن,فیاض بزدار صدر ڈیرہ غازی خان پنشنرز ایسوسی ایشن (DPA ),قاری خورشیداحمد سینئر نائب صدر( DPA ), صابر حسین قلاتی ممبر مجلس عاملہ ( DPA ),عبد العزیز ممبر مجلس عاملہ (DPA ), ہیڈماسٹرز ایسو سی ایشن ڈیرہ غازی خان کی نمائندگی میڈم سعدیہ پروین SHM GGHS Paigah DGk,حافظ عمر فاروق پرنسپل GHSS SHAH Sadar Din DGK اور سبجیکٹ سپیشلسٹس کی نمائندگی غلام شبیر خان SSS GHSS SHAH SADAR DIN DGK اور ہارون حماد SSS GHSS SAKHI SARWAR DGK نے کی.