Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرہ : نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے شادی شدہ خاتون قتل

    گوجرہ : نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے شادی شدہ خاتون قتل

    گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے شادی شدہ خاتون قتل
    تفصیل کے مطابق گوجرہ میں محلہ عیدگاہ کے قریب رہائش پذیرتحریم منور نے اضافی آبادی چک نمبر364ج ب شہباز عرف صاحب سے شادی کی ہوئی تھی تحریم منور فون کال موصول ہونے پر اپنے گھر سے باہر نکلی اور گھر کے قریب ہی موجود تھی کہ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوارمسلح شخص نے اس پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں تحریم موقع پرہی دم توڑ گئی اور ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی گوجرہ پولیس نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور خاتون کی لاش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کردی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں ،اس وقت تک وجہ قتل سامنے نہ آئی ہے-

  • سیالکوٹ: جامع مسجد کامینار شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے گر گیا

    سیالکوٹ: جامع مسجد کامینار شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے گر گیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر) جامع مسجد کامینار شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے گر گیا
    تفصیل کے مطابق سرکل ڈسکہ کے تھانہ بمبانوالہ کے نواحی علاقہ میترانوالی گاؤں کی سب سے بڑی جامع مسجد میترانوالی کا مینار شدید آندھی اور طوفان کی وجہ سے گر کر شہید ہو گیا، مینار مسجد کے وضو خانہ پر گرا مسجد کا وضو خانہ کو بھی نقصان پہنچا، مسجد کی چھت کو جزوی نقصان پہنچا تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • سیالکوٹ: ڈسکہ مسلم لیگ نون کے سابق  ایم پی اے محمد اشفاق وائیں المعروف بھولی بٹ انتقال کرگے

    سیالکوٹ: ڈسکہ مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے محمد اشفاق وائیں المعروف بھولی بٹ انتقال کرگے

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) ڈسکہ میں مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے محمد اشفاق وائیں المعروف بھولی بٹ انتقال کرگے
    تفصیل کے مطابق ڈسکہ سے مسلم لیگ نون کے راہنما سابق ایم پی اے اور ڈسکہ کی انتہائی قابل عزت و عوامی سیاسی شخصیت محمد اشفاق وائیں المعروف بھولی بٹ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگے
    مرحوم کی نمازِ جنازہ میں مسلم لیگی ایم پی اے چوھدری نوید اشرف، ایم پی اے منشاءاللہ بٹ ،ایم پی اے رانا لیاقت علی، سابقہ ایم پی اے شاہد محمود بٹ اور مسلم لیگی کارکنان سمیت سیاسی سماجی شخصیات علمائے کرام، صحافی برادری، وکلاء برادری، تاجر برادری معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی –

  • موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

    موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر) پنجاب کے تمام اضلاع میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
    تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کی جانب سے فوری عملدرآمد کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے، مراسلہ تمام اضلاع کے چیف ٹریفک آفیسرز اور ٹریفک پولیس آفیسرز کو جاری کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
    مراسلے کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کے لے لازمی ہیلمٹ پہننے کا فیصلہ قیمتی جانوں کے بڑھتے ہوئے واقعات اور روڈ سیفٹی کے باعث کیا گیا۔
    واضح رہے کہ چند سال قبل لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیملٹ کی پابندی کو لازمی قرار دیا تھا۔
    جسٹس علی اکبر قریشی نے شہری کمال حیدر کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کی پابندی سے متعلق درخواست پر سماعت کی تھی۔
    عدالت نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ پہننے کی پابندی کو لازمی قرار دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا۔

  • سیالکوٹ : اگوکی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرپرستی میں کیمیکلز والے زہریلے دودھ اور دہی کی فروخت کاانکشاف

    سیالکوٹ : اگوکی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرپرستی میں کیمیکلز والے زہریلے دودھ اور دہی کی فروخت کاانکشاف

    سیالکوٹ باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) اگوکی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سرپرستی میں کیمیکلز والے ملاوٹی دودھ اور دہی کی فروخت کا سلسلہ سرعام جاری۔ شہری منہ مانگے پیسے دے کر دودھ کی بچائے موت خریدنے پر مجبور۔ سیاسی و سماجی حلقوں کا ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کارروائی کا مطالبہ۔
    رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ تھانہ اگوکی کی حدود میں واقع اگوکی کے گلی محلے اور بازاروں میں جیسے ماڈل ٹاؤن, وزیر آباد روڈ، نزد وسیم الیکٹرانکس، بنک سٹاپ، مین بازار، مسجد سیداں چوک، اڈا ریلوے اسٹیشن, اگوکی موڑ اور گردو نواح میں دودھ فروشوں کی دوکانوں میں دودھ اور دہی کے نام پر شہریوں کی رگوں میں زہر اتارنے کا خطرناک کاروبار سر عام جاری ہے۔ شہری سینیتھک ملک, فارملین، یوریا، سوڈیم کلورائیڈ، نمک. پانی اور دیگر کیمیکلز کی ملاوٹ والا کھلا دودھ خریدنے پر مجبور ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ اس خطرناک کاروبار کو روکنے میں بری ناکام ہو چکی ہیں۔ اس مکروہ دھندے میں ملوث مافیا کے اگے پنجاب فوڈ سیفٹی کی ٹیمیں بے بس دکھائی دیتی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عوام کی نظروں سے اوجھل ہو کر ٹینکرز کے ذریعے گوالے مختلف دوکانوں پر کیمیکلز ملا دودھ اعلیٰ الصبح سپلائی کرتے ہیں۔ دودھ فروش دوکاندار گوالوں سے کیمیکلز ملا دودھ سستے داموں خرید کر 200 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جبکہ شہری منہ مانگے پیسے دے کر موت خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سول سوسائٹی کے حلقوں کے مطابق کیمیکلز اور گندے پانی کی آمیزش والا ملاوٹی دودھ کے سپلائرز اور دوکاندار ملاوٹ شدہ دودھ کو سرعام فروخت کررہے ہیں جن کو ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سیالکوٹ کے افسران بالا کا کوئی خوف و خطرہ نہیں ہے۔ شہریوں نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف, نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور, ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان۔ ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال، ایم این اے رانا شمیم احمد خان اور سابق ایم پی اے رانا عبدالستار احمد خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ نااہل اور فرائض میں غفلت برتنے پر ذمہ دار فوڈاٹھارٹی کے اہلکاروں اور دودھ کی آڑ میں موت بانٹنے والے مافیا، دودھ فروشوں اور گوالوں کے اس مکروہ دھندے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • کوئٹہ :بدترین معاشی بدحالی ، ہڑتالوں سے عوام کی زندگیاں مزید مشکلات کا شکار ہوں گی -پرنس آغا عمر جان

    کوئٹہ :بدترین معاشی بدحالی ، ہڑتالوں سے عوام کی زندگیاں مزید مشکلات کا شکار ہوں گی -پرنس آغا عمر جان

    کوئٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل) بلوچستان بدترین معاشی بدحالی سے دو چار ہے ہڑتالوں سے عوام کی زندگیاں مزید مشکلات کا شکار ہوں گی،عوام کی خیرخواہی کے دعوے دار عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کررہے ہیں
    وڈھ میں جاری تنازعہ خالصتًا قبائلی معاملہ ہے سیاسی مفاد پرستی سے معاملات بگڑ سکتے ہیں۔ یہ کیسا سیاسی مسئلہ ہے جس میں قبائل مورچہ بند ہیں اور کسی بھی لمحہ بڑی خونریزی کی صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔بلوچستان کے قبائلی سربراہان اور عمائدین نے اس مسئلہ کے حل کے لیے نیک نیتی سے اپنا کردار ادا کیا،فریقین کو لچک اور قبائلی روایات کے پیش نظر معاملہ کو حل کرنا چاہئے تاکہ خونریزی سے بچا جاسکے ان خیالات کا اظہار
    پرنس آغا عمر جان احمدزئی کی سربراہی میں ساراوان و جھالاوان کے قبائلی عمائدین کا وفد نوابزادہ شاہ دین خان شاہوانی ،سردار سخی بھائی خان سمالانی، سردار مہراللہ خان قمبرانی ،سردار فخرالزمان رودینی، سردار علی احمدپرکانی، سردار غلام حسین عمرانی، سردار فاضل جتک ،سردار شاہ زمان علیزئی، سردار نصراللہ خان ساسولی ،سردارزدہ شاہ خالد لانگو ،سردارزدہ میر سجاخان قمبرانی ،سردارزدہ میر محمود رودینی ، میر ظاہر بنگلزئی ،میر احمدشاہ سمالانی، سردارزدہ میر شاہحہان گرگناڑی ، ملک غلام مصطفی قمبرانی میر الطاف محمد شہی میر جلیل محمد شہی ملک محمد آصف دہوار سمیت دیگر معتبرین نے وڈھ میں سردار اختر جان مینگل و میر شفیق الرحمان مینگل سے ملاقات کرکے وڈھ مسئلہ میں مصالحتی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی پرنس آغا عمر جان احمدزئی نے دونوں فریقین کو جنگ بندی پر قائل کیا اور کہا کہ دیرینہ مسئلہ کے دیرپا حل کے لیئے قبائل کے سربراہان اور قبائلی روایات کے تحت ہی معاملے کاحل ممکن ہے۔

  • ننکانہ:سویڈن میں ہونے والی قرآن مجید کی بے حرمتی کی پر زور مذمت کرتے ہیں- علامہ اسدمدنی

    ننکانہ:سویڈن میں ہونے والی قرآن مجید کی بے حرمتی کی پر زور مذمت کرتے ہیں- علامہ اسدمدنی

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر ننکانہ صاحب میں ایک پرامن ریلی مذہبی اسکالر علامہ محمد اسد مدنی اور پیر محمد شفیق سیفی کی زیرِ قیادت نکالی گئی جو ماناوالہ پھاٹک سے شروع ہو کر غوثیہ سراجیہ المعروف مسجد انڈا تالاب سے ہوتی ہوئی میلاد چوک گول چکر پر اختتام پزیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے مقررین نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں ہونے والی قرآن مجید کی بے حرمتی کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔قرآن اللہ پاک کی نازل کردہ مقدس کتاب ہے اور اس کی حفاظت کا ذمہ بھی اللہ پاک نے خود لے رکھا ہے سویڈن نے قرآن پاک کی بے حرمتی کر کے اللہ پاک کے عذاب کو دعوت دی ہے قرآن نے چیلنج کر رکھا ہے کہ اس جیسی کوئی ایک آیت ہی لا دو مگر کفر بوکھلا کر ہار چکا ہے چودہ سو سال سے ذیادہ عرصے میں آیت تو نہ لا سکے مگر اس طرح کی گستاخانہ حرکتیں کر کہ اپنی شکست تسلیم کر رہے ہیں حکومت پاکستان ہر طرح کہ محاذ پر آواز اٹھائے تاکہ ان کو لگام دی جا سکے ریلی میں مولانامحمد حمزہ اسدی۔ قاری مولانا محمد امجد ۔ مولانا محمد حذیفہ اسدی۔ محمد بلال ۔ چاند ۔ محمد اسامہ مولانا محمد حسن رضا کے علاوہ عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی

  • میرپورخاص:کپاس کاسرکاری نرخ 8500 روپے نہ ملنے پرسندھ یونائیٹڈ پارٹی کادھرنا دینے کااعلان

    میرپورخاص:کپاس کاسرکاری نرخ 8500 روپے نہ ملنے پرسندھ یونائیٹڈ پارٹی کادھرنا دینے کااعلان

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی ضلع میرپورخاص کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق
    ضلع میرپورخاص میں کپاس کے 8500 روپے فی من سرکاری ریٹ پر عمل درآمد نہ ہوا، آئندہ 48 گھنٹے بعد ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا،انتظامیہ نے کپاس کے اور دھان کے کارخانہ مالکان کے ساتھ ملی بھگت کر کے زمینداروں اور کسانوں کا معاشی قتل عام کیا ہے،ضلع میرپورخاص پچھلے سال سیلاب کی وجہ سے پہلے ہی پسماندہ ہے، کسان قرضوں میں ڈوب رہے ہیں، سندھ حکومت نے کسانوں کو ریلیف دیا ہے، جو سیلاب سے ہونے والے نقصان کا 10 فیصد بھی پورا نہیں کر سکتے،2023 کے کپاس کی کٹائی کے بعد ضلعی انتظامیہ سندھ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 8500 روپے پر عمل درآمد نہیں کر سکی،ضلع میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے جرمانہ اور مقدمہ درج نہیں کیا جو کہ نااہلی کا واضح ثبوت ہے، بعض تعلقہ جات میں جعلی خطوط نکال کر رسمی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں لیکن خطوط کے حکم پر کون عمل نہیں کر رہا، وجہ یہ ہے کہ کاٹن فیکٹری مالکان کا حکومت سے سیاسی اثر و رسوخ اور تعلقات ہیں، جس کے خلاف انتظامیہ کارروائی کے لئے تیار نہیں ہے. انتظامیہ سے گذارش ہے کہ 48 گھنٹے کے اندر کپاس فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

  • میرپورخاص : مسلم لیگ فنکشنل ضلعی صدرمبارک علی مہر کا کھپرو میں تعزیتی دورہ

    میرپورخاص : مسلم لیگ فنکشنل ضلعی صدرمبارک علی مہر کا کھپرو میں تعزیتی دورہ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع میرپورخاص صدر و ضلعی کنوینیئر جی ڈی اے مبارک علی مہر کا کھپرو میں تعزیتی دورہ جہاں حر جماعت کی معزز شخصیت خلیفہ مرحوم بانکو چانھیو کی زوجہ، خلیفہ سرور چانھیو اور عطا محمد چانھیو کی دادی کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی اور علی محمد راجڑ کے انتقال پر ان کے بیٹے جمشید علی راجڑ سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے لئے دعاء مغفرت کی۔
    اس موقع پر ان کے ہمراہ سیٹھ موہن مکی اسحاق درس علی قائمخانی، خان محمد ہنگورجو، نزاکت میرجت، موہن روپانی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

  • میرپورماتھیلو:پریمی ہندو جوڑے نے اسلام قبول کرکے لومیرج کرلی

    میرپورماتھیلو:پریمی ہندو جوڑے نے اسلام قبول کرکے لومیرج کرلی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق لغاری) پریمی ہندو جوڑے نے اسلام قبول کرکے لومیرج کرلی
    تفصیل کے مطابق ڈہرکی کے نواحی گاؤں درگاہ بھرچونڈی شریف میں گنمبٹ کی رہائشی ہندو لڑکی ثوبیہ بھیل اور ہندو لڑکا راجیش بھیل نامی نوجوان حافظ سلیمان گاؤں میں پیر میاں عبدالخالق قادری کے پاس پہنچے اور کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنا مذہب تبدیل کر کے اسلام قبول کر لیا۔اسلام قبول کرنے کے بعد نوجوان راجیش کا نام محمد علی رکھاگیا اور ہندو لڑکی ثوبیہ بھیل کا اسلامی فاظمہ بی بی رکھا گیا،قبول اسلام کے بعدنومسلم جوڑے کا نکاح بھی پڑھا گیا، اس موقع پر اسلام قبول کرنے والی نو مسلم لڑکی فاطمہ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خوشی سے گھر سے نکلی اوریہاں پہنچی ہوں اور درگاہ بھرچونڈی شریف میں اسلام قبول کیا اور نوجوان محمد علی سے شادی کی ہے لیکن میرے اسلام قبول کرنے اور نوجوان محمد علی سے شادی کرنے پر برادری کے بااثر افراد ارشاد عرف شادی، عارف اور بلاول کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس سے ان کی جان کو خطرہ ہے۔ کہ اسے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔