میرپورخاص( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص یو۔سی8 کے چیئرمین حاجی محمد علی چئیرمین سید عارب شاہ بخاری میرشیرمحمد خان تالپور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہم بطور مسلمان سوئیڈن میں قرآن پاک کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔۔ یو۔سی 8 کے چیئرمین حاجی محمدعلی سوئیڈن میں مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا واضح مقصد پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے جس غلیظ ترین کردار نے اس شدید ترین قابل مذمت فعل کا ارتکاب کیا ہے اس نے در حقیقت انسانیت کی مشترکہ اقدار کی توہین کی ہے،انھوں نے اپنے بیان میں مزيد کہا کہ سوئیڈن میں ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک کو سرعام نذرآتش کرنے کے واقعہ سے مسلم امہ میں انتہائی پریشان کن صورتحال ہے ۔۔ ایسی گھٹیا، نفرت انگیز اور گھناؤنی اسلام مخالف حرکتوں سے بین الاقوامی قوانین کی ڈھٹائی سے خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس اسلام مخالف عمل کی مذمت کروں جس کا واضح مقصد پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک پوری انسانیت کے لئے محبت، امن اور حکمت کی کتاب ہے اور جس غلیظ ترین کردار نے اس قابل مذمت فعل کا ارتکاب کیا اس نے در حقیقت انسانیت کی مشترکہ اقدار کی توہین کی ہے ۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میرپورخاص :چیئرمين ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کامختلف یونین کمیٹیوں کا دورہ
میرپورخاص(نامہ نگار باغی ٹی وی سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)چیئرمين ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کامختلف یونین کمیٹیوں کا دورہ
تفصیل کے مطابق میرپورخاص ٹاؤن میونسپل کارپوریشن سید خادم علی شاہ چیئرمين سید شازل علی شاہ کا ٹاؤن سید خادم علی شاہ کے مختلف یونین کمیٹیوں کا دورہ، چیئرمین سید شازل علی شاہ نے عید الضحٰی کے حوالے سے صفائی، آلائشوں کو مین پوائینٹ پر پہنچانے کے انتظامات کا جائزہ لیا ،اس ضمن میں چیئرمين سید شازل علی شاہ نے یونین 2 کریم آباد ریلوے کالونی کا دورہ کیا ،
چیئرمین سید شازل علی شاہ نے یونین کمیٹی 3 کے علاقے چاندنی چوک، سٹیلائٹ ٹاؤن کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ،چیئرمین سید شازل علی شاہ نے یونین کمیٹی 4 فوجی قبرستان، 2 نمبر گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور بارش کے پانی کے نکاس کے لئے فوری متعلقہ افسران/عملے سے رابطہ کیا اور بروقت نکاسی آب کے اقدامات کئے، چیئرمین سید شازل علی شاہ نے یونین کمیٹی 5 بخاری ٹاؤن، ہاشم نگر سمیت دیگر علاقوں کا بھیدورہ کیا.
چیئرمین سید شازل علی شاہ نے متعلقہء محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اور بہتر انداز سے صفائی کا کام مکمل کیا جائے اورمتعلقہ بلدیاتی عملے کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیال رکھا جائے صفائی مشن کے دوران عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ پہنچے ،اس موقع پر چیئرمين سید شازل علی شاہ کے ہمراہ اے بی لغاری، مہران پنہور،گل محمد پنہور، میر عبید اللہ تالپور کونسلر حسن افضال اور دیگر بھی موجود تھے -

میرپور خاص :پروفیسر مشہد یونیورسٹی آغاسید محمد عباس شاہ کی یوسی چیئرمین حاجی محمد علی کے گھر آمد
میرپور خاص، باغی ٹی وی( نامہ نگارسید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)پروفیسر مشہد یونیورسٹی آغاسید محمد عباس شاہ کی یوسی چیئرمین حاجی محمد علی کے گھر آمد
تفصیل کے مطابق خادم حرم امام رؤف ضامن و ثامن علی موسیٰ رضا پروفیسر مشہد یونیورسٹی استاد محترم علماء پاکستان آغا سید محمد عباس شاہ کی چیئرمین حاجی محمد علی کے گھر امد اس موقع پر سیاسی شخصیات صحافی حضرات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے چیئرمین حاجی محمد علی کے گھر میں ملاقات کی۔قبل ازیں آغا سید محمد عباس شاہ کا استقبال چیئرمین حاجی محمد علی نے کیا اور سندھ کا روایتی تحفہ لوئی پیش کیا، واضح رہے یوسی 8 کے چیئرمین حاجی محمد علی اتحاد بین المسلمین کے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کو یکجا کرنےاور فرقہ واریت ومذہبی جنونیت سے بالاتر ہوکر امت کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے کی بھرپور کوشش میں لگے ہوئے ہیں -

سیالکوٹ: ضروری مرمت اور ترقیاتی کام، بجلی کی سپلائی معطل رہے گی،تاریخوں کااعلان کردیاگیا
سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ضروری مرمت اور ترقیاتی کام، بجلی کی سپلائی معطل رہے گی،تاریخوں کااعلان کردیاگیا
تفصیل کے مطابق ایس ڈی او کنسٹرکشن سیالکوٹ کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں 5, 9, 12, 16, 19, 23, 26, 30, جولائی کو گھنہ, بڈیانہ ایکسپریس, لنگریوالی, اوورا، گوپالپور، رسولپور، اسلام آباد، نظام آباد، نیکاپورہ، فیڈرز اور 5, 12, 19, 26, جولائی کو وریو فیڈر اور 12, 19, جولائی کو حبیب پورا، پکی کوٹلی، ایمن آباد روڈ، بھڈال، ہندل، پوراں ہیراں، سرکلرروڈ، رنگپورا، انور خواجہ، فیڈرز اور 10, 13, 17, 20, جولائی کو ملکے کلاں، امتیاز سپر سٹور، مرادپور، مرالہ روڈ، ایبٹ روڈ، ماڈل ٹاؤن، کشمیرروڈ، مسلم ٹاؤن، میانہ پورہ، بٹر، کھوکھر ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، مظفرپور، عدالت گڑھا، روڑس روڈ، فیڈرز اور 4, 7, 11, 14, 18, 21, 25, 28, جولائی کو لدھڑ، آڈھا، کوٹ ماناں، انڈسٹریل3، گھوئینکی فیڈرز اور 18, 25, جولائی کو پیروچک، امام بخاری، تڑگری، فیض الحسن، جامکے چیمہ، بھلووالی، سٹی ہاؤسنگ، عوان سپورٹس, فیڈرز اور 3, 6, 10, 13, 17, 20, 24, 27, 31, جولائی کو چپراڑ، بجوات-1، سیراح، فیڈرز صبح 8:30 بجے سے لیکر دوپہر 2:30 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔ -

لاہور:غازی آباد میں 2 بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے والا سفاک ملزم گرفتار
لاہور ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)26 جون کو لاہور کے علاقے غازی آباد میں نامعلوم شخص نے چھت پر کھیلتی ہوئی کمسن بچیوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، 14سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو ہسپتال منتقل کیا گیا, تاہم دوران علاج دونوں دم توڑ گئیں۔
پولیس نے بچیوں کو آگ لگانے والے سفاک ملزم عتیق کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ملزم عتیق نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ مقتولہ طیبہ کی بہن سے شادی کرنا چاہتا تھا، لڑکی کی والدہ کے انکار پر اس نے طیش میں آکر طبیہ اور اس کے ساتھ کھیلنے والی دوسری بچی مافیا پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی۔
دالخراش واقعہ کا پس منظر
26 جون کو لاہور کے علاقے غازی آباد میں دلخراش واقعہ ییش آیاتھا جہاں سفاک ملزم نے دو بچیوں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور موقع سے فرار ہوگیاتھا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں بچیاں مالک مکان اور کرائے دار کی تھیں جو چھت پر کھیل رہی تھیں، اس دوران نامعلوم شخص نے ان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور حادثے میں زخمی ہونے والی 14 سالہ طیبہ اور7 سالہ مافیہ کو ہسپتال منتقل کیا جو 4 دن بعد دوران علاج دم توڑ گئیں۔ -

لاہور: مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
لاہور،باغی ٹی وی (ویب نیوز) مختلف علاقوں سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے لاری اڈا، اسلام پورہ اور نواب ٹاؤن سے 3 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق لاری اڈا سے 50 سالہ شخص کی لاش سڑک کنارے سے ملی، ٹاؤن ہال چوک پر فٹ پاتھ سے 60 سالہ شخص کی ملی۔
اس کے علاوہ نواب ٹاؤن کے علاقے سے سڑک کنارے سے 55 سالہ شخص کی لاش ملی ہے جبکہ تینوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔کشمور کے نواحی علاقے گہیل پور کے کچے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوش برادری کے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔علاقہ میں گولیاں چلنے اور ہلاکتوں کی وجہ سے خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ مزید نقصان کے خدشے کے پیش نظر پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی،
-

ڈیرہ غازی خان:سویڈش سفیر کوفی الفور ملک بدر کیاجائے،حکومت سے متحدہ امن کمیٹی کا مطالبہ
ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر سے متحدہ امن کمیٹی کے علمائے کرام اور قائدین کی سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصر کی قیادت میں کمشنر آفس میں ملاقات کمشنر نے علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام قیام امن کیلئے انتظامیہ کےشانہ بشانہ عوام میں خدمات سرانجام دیں بین المسالک اور بین المذاہب رابطہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے اتحاد بین المسلمین کاضابطہ اخلاق اہل پاکستان کیلئے مشعل راہ ہے پاکستان کی تمام جماعتوں کی طرف سے پیغام پاکستان اعلامیہ پر علمائے کرام کے دستخط ہیں جسکی وجہ سے یہ پیغام پاکستان اعلامیہ تشدد اور فرقہ واریت کے خاتمے کا ذریعہ ہےاسی طرح علمائے کرام نے کمشنر ڈیرہ کو ایک یادداشت پیش کی "سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کی بھرپور مذمت کی گئی” حکومت سےمطالبہ کیاگیا کہ سویڈش سفیر کوفی الفور ملک بدرکیاجائےآخر میں مولانا قاری جمال عبدالناصر, سلیم الیاس مسیح, مخدوم محمد زاہد قریشی، سید واجدحسین شاہ، قمر علی شمسی، قاری محمد طاہر جلبانی، قاری اللہ وسایا رحیمی ،حکیم شجاع احمد طاہر ،صفدر حسین نقوی، ڈاکٹر حشمت سعید،غلام حیدر خان چنگوانی ،شہزاد خان سہرانی، لطیف سپل ،اکرم خان لودھی مظہر رمضان ،حکیم منان شاکرنے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو عیدالاضحٰی پر صفائی اورآلائشئوں کو بروقت ٹھکانے لگانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اور علمائے کرام خطباء آئمہ مساجد انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ساتھ غیر مشروط تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہیں

-

سیالکوٹ :شادی کی تقریب ، ہوائی فائرنگ،ساؤنڈایکٹ کی خلاف ورزی،3 منچلے گرفتار ، شراب واسلحہ برآمد
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)شادی کی تقریب پر ہلڑبازی ، ہوائی فائرنگ اور ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 منچلے گرفتار بھاری مقدار میں شراب اور اسلحہ برآمد ، مقدمہ درج۔
تھانہ کینٹ کے علاقہ کھڑکانہ میں شادی کی تقریب میں منچلے افراد نے ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، ڈیک سپیکر اور غل غپاڑہ کر کے علاقہ کا سکون غارت کر دیا ۔اطلاع ملنے پر تھانہ کینٹ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو معہ اسلحہ و ڈیک سپیکر اور بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کر کے گرفتار کر لیا ہے ملزمان کے خلاف محتلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ -

سیالکوٹ :پولیس لائنز میں کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کیلئے کورس کا آغاز
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ڈسٹرکٹ پولیس لائنز سیالکوٹ میں کانسٹیبلان کی محکمانہ ترقی کیلیے لوئر کلاس کورس کا آغاز کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولس پنجاب نے محکمہ پولیس میں میرٹ کی بنیاد پر غیر معمولی ترقیوں کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے جس کے تسلسل کو بر قرار رکھنے اور اہل پولیس افسران کی بروقت محکمانہ ترقیوں کو ممکن بنانے کیلیے ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ پولیس لائنزسیالکوٹ میں لوئر کلاس کورس کا آغاز کر دیا گیا ہے.
کورس کے پہلے بیج میں 114 کانسٹیبلان بشمول 9 لیڈی کانسٹیبلان شامل ہیں 4 ماہ دورانیہ پر محیط کورس کے شرکاء کو جسمانی فٹنس کے ساتھ ساتھ اکیڈمک مضامین جن میں پولیس پریکٹیکل ورک، پاکستان پینل کوڈ، ضابطہ فوجداری، قانون شہادت، کریکٹر بلڈنگ و کیپیسٹی بلڈنگ جیسے اہم مضامین پڑھائے جائیں گے جو کورس میں شامل افسران کی استعداد کار کو بڑھانے اور بعد از پرموشن نئی ذمہ داریوں سے بطریق احسن نبرد آزما ہونے میں مدد گار ثابت ہوں گے.
ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ٹریننگ سکول انتظامیہ کو زیرِ تربیت افسران کو دورانِ کورس تمام سہولیات بہم پہنچانے اور معیاری تربیت کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ زیر تربیت ملازمین کو پوری دلجمعی اور محنت سے کورس مکمل کرنے کی تلقین کی ہے. -

پرویز خٹک کو پی ٹی آئی سے نکالنے کا فیصلہ
پشاور،باغی ٹی وی (ویب نیوز) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرنے اور انہیں پارٹی سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف نے سابق منتخب ارکان اسمبلی کو پارٹی چھوڑنے کیلئے اکسانے اورشوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر پرویزخٹک کے خلاف ایکشن لینے کافیصلہ ،تاہم پرویز خٹک نے پارٹی نوٹس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئی سرکاری ملازم تو نہیں جو شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے انہیں شوکاز نوٹس کی کوئی پروا نہیں، 9 مئی کا واقعہ چیئر مین کا چند لوگو ں سے مشاورت کا نتیجہ ہے، عمران خان کو ہمیشہ مثبت سیاست اور مثبت سوچ کا درس دیا مگر ان کی سوچ اور ایجنڈا کچھ اور تھا۔
دوسری طرف ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے 30 سے زائد سابق ارکان اسمبلی نے پرویز خٹک کو اپنی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر وہ جلد ہی اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو پارٹی چھوڑنے کیلئے ورغلانے پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو پارٹی قیادت کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے7 دن میں جواب طلب کیا گیا تھا۔نوٹس کے مطابق جواب تسلی بخش نہ ہونے یا اظہارِ وجوہ کے نوٹس کے مفصل جواب سے گریز پر سخت کارروائی کی بھی تنبیہ کی گئی تھی تاہم 7 دن کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے باوجود پرویز خٹک نے پارٹی کے شوکاز نوٹس کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے، اس سلسلے میں پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وہ کوئی سرکاری ملازم تو نہیں جو شوکاز نوٹس کا جواب دیں گے بلکہ وہ ایسے کسی شوکاز نوٹس کو خاطر میں نہیں لاتے۔
پرویزخٹک کامزید کہنا تھاکہ فوجی اور قومی تنصیبات پر منظم سازش کے تحت حملے ہوئے، قوم نے فوجی تنصیبات پر حملوں کو مسترد کیا ہے ، پارٹی چیئرمین کو ہمیشہ مثبت سوچ اور مثبت سیاست کا درس دیا مگر ان کی سوچ کچھ اور ہی تھی ، پارٹی کے سابق ارکان کیساتھ رابطے جاری ہیں۔
اُدھرتحریک انصاف نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہ کرانے پر سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلامیہ ممکنہ طور پر آج جاری ہوگا۔
