Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سوات : انگریز خاتون اور سڑک کے کنارے پھل بیچنے والے پٹھان کے درمیان دلچسپ گفتگو،ویڈیووائرل

    سوات : انگریز خاتون اور سڑک کے کنارے پھل بیچنے والے پٹھان کے درمیان دلچسپ گفتگو،ویڈیووائرل

    سوات ،باغی ٹی وی (نیٹ نیوز) انگریز خاتون اور سڑک کے کنارے پھل بیچنے والے پٹھان کے درمیان دلچسپ گفتگو،ویڈیووائرل
    ایک انگریز خاتون اور سڑک کے کنارے پھل بیچنے والے پٹھان چچا کے درمیان دلچسپ سودے بازی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوات گھومنے آئیں انگریز خاتون ٹوٹی پھوٹی اردو میں پھل خریدنے کی کوشش کررہی ہیں اور سادہ لوح پٹھان چچا بھی اس کے سوالات کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔


    خاتون پھل کے ایک کارٹن کی طرف اشارہ کرکے پوچھتی ہیں کہ یہ کتنا ہے جس کا جواب وہ 7 کلو بتاتے ہیں تاہم خاتون کو لگتا ہے کہ چچا قیمت بتارہے ہیں۔ پٹھان بھائی پھر خاتون کو تعلیم بھی دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ایک کلو یعنی ہزار گرام مگر اب بھی خاتون ہزار کا لفظ سمجھ نہیں پاتیں۔پھر چچا 7 کلو پھل کے کارٹن کی قیمت 500 بتاتے ہیں اور خاتون کو لگتا ہے کہ تمام پھلوں کے کارٹن 500 میں مل رہے ہیں اور اس خوش فہمی کا اندازہ خاتون کے چہرے سے باآسانی کیا جاسکتا ہے۔

  • صحرائے تھر ، بارشیں سانپ نکل آئے،3 دن میں‌25 سے زائد افراد کو سانپوں نے ڈس لیا

    صحرائے تھر ، بارشیں سانپ نکل آئے،3 دن میں‌25 سے زائد افراد کو سانپوں نے ڈس لیا

    چھاچھرو،باغی ٹی وی (ویب نیوز)صحرائے تھر ، بارشیں سے سانپ نکل آئے،3 دن میں‌25 سے زائد افراد کو سانپوں نے ڈس لیا
    تفصیل کے مطابق صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ بلوں سے باہر آگئے، جس کی وجہ سے سانپوں کے ڈسنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ 25 سے زائد افراد سانپوں کے ڈسنے سے زخمی ہوگئے۔ تھر کے علاقے چھاچھرو کے ریگستان میں حالیہ بارشوں کے بعد شدید گرمی سے سانپ نکل بلوں سے باہر نکل آئے۔ سانپوں کے کاٹنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے،3روز کے دوران سانپ کے ڈسنے سے زخمی افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔
    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمی افراد میں متعدد خواتین اور بچے شامل ہیں، اسپتال انتظامیہ کے مطابق سانپوں کے کاٹے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
    رپورٹ کے مطابق دور دراز کے علاقوں میں قائم ڈسپنسریوں میں سانپ کے ڈسنے کے بچاؤ کی ویکسین دستیاب نہیں ہے اور صرف یہ سہولت بڑے اسپتالوں تک محدود ہے۔دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ تحصیل ہسپتالوں میں سانپ کے ڈسنے سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی اپنی جگہ احسن قدم ہے لیکن دور دراز کی ڈسپنسریوں میں ویکسین کی دستیابی کو ممکن بناکر لوگوں کی جانیں بچائی جائیں-

  • 03 سے08 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشیں،فلڈ کاخطرہ

    03 سے08 جولائی کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشیں،فلڈ کاخطرہ

    باغی ٹی وی – محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔03 جولائی(شام/رات) سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔جس کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان
    05سے08 جولائی کےدوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، بنوں، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال اوراوکاڑہ میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
    07 اور 08 جولائی کےدوران سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، مٹھی، چھور، پڈعیدن، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ، میرپور خاص، دادو، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے
    04 سے07 جولائی کےدوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور کے نشیبی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈ نگ کا خدشہ جبکہ مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
    کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیںسیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت۔
    آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ )کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت۔تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

  • گوجرہ :تھانہ سٹی، پولیس کی زیر حراست منشیات فروش ہلاک

    گوجرہ :تھانہ سٹی، پولیس کی زیر حراست منشیات فروش ہلاک

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) بدنا م زما نہ منشیات فروش عمرا ن عرف ما نا گجر پولیس حراست میں ہلا ک ہو گیا۔ معلو م ہوا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ محلہ نیوپلا ٹ گوجرہ بیس لا ئن پر ایک کباڑ کی دکا ن میں کچھ لو گ آ ئس کا نشہ کر نے میں مصروف ہیں جس پر سٹی پو لیس گوجرہ نے چھا پہ مار کر محلہ رحمت ٹا ؤ ن کے بدنا م زمانہ منشیا ت فروش عمرا ن عرف ما نا گجر، چک نمبر 298 ج ب محبوب علی، محلہ نیو پلا ٹ گوجرہ کے بلا ل اشرف او ر گلشن کا لونی کے زاہد اقبا ل کو آ ئس کا نشہ کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور عمرا ن عرف ما نا گجراور زاہد اقبال کے قبضہ سے 30 بور پستو ل بھی برآ مد کرلئے اور انہیں تھا نہ سٹی گوجرہ کی حوالا ت میں بند کردیا آ ئس کا نشہ کر نے کی وجہ سے عمرا ن عرف ما نا گجر کی طبعیت خرا ب ہو گئی اور منہ سے جھا گ نکلنے لگی جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کیا گیا جہا ں پر وہ دم توڑ گیا سٹی پولیس گوجرہ نے عمرا ن عرف مانا گجر اور زاہد اقبال کے خلاف ناجا ئز اسلحہ کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے سٹی پو لیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوا لے کردی عمرا ن عرف ما نا گجر کے وا لد محمد حنیف نے سٹی پو لیس گوجرہ کو تحریری بیا ن میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسکا بیٹا نشہ کا عادی تھا جو انتقا ل کرگیا ہے وہ کسی قسم کی کا رروا ئی نہیں کروانا چا ہتا عمرا ن عرف ما نا گجر بدنا م زما نہ منشیات فروش بیا ن کیا جاتا ہے جسے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقا می قبرستا ن میں سپرد خا ک کردیا گیا ہے۔ پو لیس مصروف کا رروائی ہے۔

  • سیالکوٹ :زکواۃ و صدقات  سرکاری ہسپتالوں  کو دیں تاکہ ان کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے-شیخ ہمایوں ریاض

    سیالکوٹ :زکواۃ و صدقات سرکاری ہسپتالوں کو دیں تاکہ ان کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے-شیخ ہمایوں ریاض

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر) زکواۃ و صدقات سرکاری ہسپتالوں کو دیں تاکہ ان کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے-شیخ ہمایوں ریاض
    تفصیل کے مطابق انسانیت کا درد رکھنے والے معروف بزنس مین جنرل سیکرٹری سیالکوٹ بزنس کمیونٹی گروپ شیخ ہمایوں ریاض نے اپنے ایک پیغام میں تاجر برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی زکواۃ و صدقات سیالکوٹ میں موجود سرکاری ہسپتالوں کو دیں تاکہ ان کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے. 1964کا بنا ہوا ہسپتال، اس کے محدود وسائل اور سیالکوٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی جوکہ اب چالیس لاکھ کے قریب ہے، ان تمام مسائل کا ذمہ دار وہاں کے ڈاکٹرز نہیں بلکہ پنجاب کی تمام سابقہ حکومتیں ہیں جنہوں نے سیالکوٹ کی معاشی حیثیت کے باوجود سیالکوٹ کو ہمیشہ سہولیات کے اعتبار سے نظرانداز کیا۔ ہم سے کوئی بھی شخص ان ہسپتالوں میں جاکر علاج کروانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ یورپ کے جانوروں کے کلینکس، ہسپتال اور ان کا علاج ہمارے ہسپتالوں سے لاکھوں درجے بہتر ہیں۔ ان ہسپتالوں میں انسانوں کا جو حال ہورہا ہے ان ڈاکٹرز پر اپنا غصہ اتارنے کی بجاۓ ان مسائل کے اصل کرداروں اور ذمہ داران کو پہچاننے کی کوشش کریں۔ اس بحث کو ادھر ہی ختم کردیں اور میری ڈاکٹر عبدالستار سے اور ان کی ٹیم سے گزارش ہوگی کہ آپ سیالکوٹ کے تمام سیاستدانوں، ایکسپورٹرز، کاروباری برادری، سیالکوٹ کینٹ کے رہائشیوں، سیالکوٹ چیمبر اور تمام ٹریڈ باڈیز کے عہدیداران اور ممبرز کیلئے خصوصی کمرے تیار کروائیں جہاں یہ سب لوگ اپنا فری علاج کروانے کیلئے تشریف لائیں، کوشش کریں یہ کمرے ایسے جگہ موجود ہوں جہاں ان کی نظر سیالکوٹ کے زیر علاج عام شہریوں پر نظر پڑ سکے شائد ان سب کے دلوں میں اللہ کا خوف آجائے اور وہ سنجیدگی سے اس کی بہتری کا سوچ سکیں۔
    ہم سب صاحب حیثیت لوگ ہیں، اگر ہم سب کے ہوتے ہوئے یہاں انسانیت سسک رہی ہے تو ہماری دولت کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہم سب لوگ پوری ایمانداری سے اگر آج یہ تہیہ کرلیں کہ ہم اپنی تمام زکوٰۃ صرف سیالکوٹ کے سرکاری ہسپتالوں پر خرچ کریں تاکہ ایک عام انسان باعزت طریقے سے اپنا علاج کرواسکے۔
    گورنمنٹ نے کچھ نہیں کرنا اور اس ضد میں ہم عام آدمی کو تکلیف میں مرتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے۔ پہلے ہم سب ان معاملات کو گود لیں، اپنا کردار ادا کریں، اور اگر پھر کوئی ڈاکٹر نہ سنے تو اسے بھی دیکھ لیں گے۔

  • سیالکوٹ : پسرور دو گروپوں میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی

    سیالکوٹ : پسرور دو گروپوں میں فائرنگ،ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی

    سیالکوٹ شاہد ریاض سٹی رپورٹر باغی ٹی وی.پسرور دو گروپوں میں فائرنگ ,ایک شخص جاں بحق دوسرازخمی
    تفصیل کے مطابق حدود تھانہ صدر پسرور میں دو گروپوں میں جھگڑا فائرنگ کے نتیجہ میی ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،
    پسرور تھانہ صدر کی حدود گاؤں بسراء میں لین دین کے تنازع پرفائرنگ سے 27 سالہ حسن ولد عبدالزاق قتل جبکہ فخر ولد ظہیر عمر 17 سال شدید زخمی ہوگیا، ڈیڈ باڈی اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کردیا گیا –

  • سیالکوٹ: اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری بذریعہ انٹرپول بیرون ملک سے گرفتار

    سیالکوٹ: اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری بذریعہ انٹرپول بیرون ملک سے گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری بذریعہ انٹرپول بیرون ملک سے گرفتار
    ملزم رضوان نے چھیچھروالی کے رہائشی عبدالغفور کو قتل کرنے کی نیت سے بذریعہ فائرنگ مضروب کیا تھا جو وقوعہ کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا.
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سب انسپکٹر نصیر احمد نے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کرواکے بذریعہ انٹرپول عمان سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے.
    ڈی پی او نے کہا کہ قانون کی بالادستی اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ملزمان اشتہاریوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ناگزیر ہے اس سسلہ میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑی جائیگی.

  • گوجرہ : گذشتہ روز2 گروپوں فائرنگ کی زد میں آکرشدید زخمی راہگیر خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

    گوجرہ : گذشتہ روز2 گروپوں فائرنگ کی زد میں آکرشدید زخمی راہگیر خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی

    گو جرہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ کی رپورٹ)گذشتہ روز2 گروپوں فائرنگ کی زد میں آکرشدید زخمی راہگیر خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی
    تفصیل کے مطابق مطابق دوگروپوں میں ہونے والی فائر نگ کی زد میں آکرشدیدزخمی ہونے والی راہ گیر خاتون ہسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر283ج ب اضافی آبادی کا مظہراپنی اہلیہ مسرت بی بی کے ہمراہ نہر پٹری ٹاؤن بنگلہ کے قریب سے گزر رہے تھے کہ گاؤں کے ثناء اللہ،محمد اقبال،محمد رمضان،مختار احمد،محمد احسان،سیف اللہ وغیرہ مسلح ہو کر ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑاکر تے ہو ئے فائرنگ کر رہے تھے کہ فائرنگ کی زد میں آکر مسرت بی بی شدید زخمی ہو گئی اور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔ شدیدزخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیاجہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیاگیا جہاں وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گئی۔اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس گوجرہ نے مقتولہ کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور پولیس ملزمان کی تلاش میں ہے۔
    یہ بھی پڑھیں
    گوجرہ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ،عورت گولی لگنے سے شدید زخمی

  • گوجرہ : غیرمسلم ،خود کومسلمان ظاہر کرکے قربانی کرتے پکڑاگیا،مقدمہ درج

    گوجرہ : غیرمسلم ،خود کومسلمان ظاہر کرکے قربانی کرتے پکڑاگیا،مقدمہ درج

    گو جرہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ)غیرمسلم ،خود کومسلمان ظاہر کرکے قربانی کرتے پکڑاگیا،مقدمہ درج
    تفصیل کے مطابق غیر مسلم احمدیہ (قادیانی گروپ) سے تعلق رکھنے والے شخص قربانی کرنے قانون کی زد میں آگیا مقامی پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پابند سلاسل کر دیا، معلوم ہوا ہے کہ چک 433ج۔ب کاکے رہائشی جاوید اقبال ولد طالب اوراسد اعجازاور احمد شراز اقوام جٹ جو کہ احمدیہ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں اپنے گھر میں قربانی کر رہے تھے اطلاع پر مقامی پولیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر ان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پابند سلاسل کر دیا اور موقع سے گوشت اوزار قربانی قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

  • تنگوانی :تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر 3 افراد جاں بحق

    تنگوانی :تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر 3 افراد جاں بحق

    تنگوانی باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)تیز رفتار موٹرسائیکلوں کی آپس میں ٹکر 3 افراد جاں بحق
    تنگوانی کے قریب روڈ حادثہ تین افراد جان بحق دو کی حالت تشویشناک،عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ۔
    تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب تنگوانی لنک روڈ رئیس بھیہ پل میں دو موٹرسائیکلوں کی آ منے سامنے سے ٹکر کے نتیجہ میں تین قادر بخش جاگیرانی،فیاض اور ایک نامعلوم فرد لقمہ اجل بن گیا اورایک کمسن بچہ سمیت خاتون زخمی، سکھر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ جبکہ بتایاجاتا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث آیا ہے-