Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرہ : چک نمبر155 گ ب کی  اضافی آبادی میں سرِعام مرغوں کی لڑائی ،لاکھوں کاجواء

    گوجرہ : چک نمبر155 گ ب کی اضافی آبادی میں سرِعام مرغوں کی لڑائی ،لاکھوں کاجواء

    گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) چک نمبر155 گ ب کی اضافی ابادی میں شرعام مرغوں کی لڑائی پر لاکھوں روپے کا جواء لگایا جانے لگا انتظامیہ بے بس یاد رہے کہ اس سے پہلے چک نمبر 155 کی اضافی آبادی حنیف آباد میں کتوں کی لڑائی پر ایک آدمی کو فائر لگا تھا، انتظامیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آئے روز کبوتروں، کتوں اور کی لڑائی پر جوڑا لگنے سے لڑائی اور فتنے فساد کا سبب بنتا ہے انتظامیہ سے فوری نوٹس کا مطالبہ

  • گوجرہ : ڈی ایس پی سرکل کا عید پر تھانہ سٹی کا وزٹ حوالات میں بند  قیدیوں میں مٹھائی بانٹی

    گوجرہ : ڈی ایس پی سرکل کا عید پر تھانہ سٹی کا وزٹ حوالات میں بند قیدیوں میں مٹھائی بانٹی

    گو جرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )ی ایس پی سرکل آفتاب صدیقی کا عید پر تھانہ سٹی کا وزٹ حوالات میں بند قیدیوں کو مٹھائی تقسیم کی ،ڈی ایس پی سرکل گوجرہ نے عید کے پر تھانہ سٹی کا سرپرائز وزٹ کیا اور حوالات میں بند قیدیوں سے ملاقات کی انکو عید کی مبارک باد دی اور ساتھ ساتھ قیدیوں کو مٹھائی بھی تقسیم کی اس موقع پر انہوں نے قیدیوں سے ان کے مسائل بھی سنے اور قیدیوں سے ان کے جرائم بارے پوچھ کر ان کو سمجھایا یہ نفرت ہمیں آپ سے نہیں نفرت جرم سے ہے آپ لوگ بھی اچھے شہری اور پاکستانی بنیں جرائم کو چھوڑ دیں اور معاشرے میں اچھا مقام بنائیں اور زندگی بسر کریں کہ یہی احکاماتِ الہی ہیں اور قرآن پاک اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات بھی ہمیں اچھائی کا ہی حکم دیتی ہیں اس موقع پر قیدیوں نے ڈی ایس پی کا شکریہ ادا کیا اور جرائم کو چھوڑنے کا بھی وعدہ کیا.

  • گوجرہ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ،عورت گولی لگنے سے شدید زخمی

    گوجرہ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ،عورت گولی لگنے سے شدید زخمی

    گو جرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )گو جرہ علاقہ تھانہ صدر کے نواحی گاؤں چک نمبر 283 ج ب میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت مسرت بی بی کمر میں فائر لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گئی جسے علاج معالجہ کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا خاتون کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا اورپولیس مصروف کارروائی ہے معلوم ہوا ہے کہ دونوں فریق آپس میں قریبی رشتے دار ہیں-

  • سیالکوٹ :عید سے قبل لیڈی چورگینگ بھی متحرک،کامیاب عید اپریشن ،شہری لٹ گئے،پولیس غائب

    سیالکوٹ :عید سے قبل لیڈی چورگینگ بھی متحرک،کامیاب عید اپریشن ،شہری لٹ گئے،پولیس غائب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)عید سے قبل لیڈی چورگینگ بھی متحرک،کامیاب عید اپریشن ،شہری لٹ گئے،پولیس غائب
    تفصیل کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ مسلم بازار میں پانچ خواتین بوتیک کے اندر سے رش کا فائدہ اٹھا کر ہزاروں روپے مالیت کے 17 سوٹ چوری کر کے رفو چکر ہو گئی اسی تھانہ رنگپورہ کے میں بکرا خریدنے جانے والے شہری سے ڈاکوئوں نے رقم چھین لی اور فرار ہو گئے دونوں واقعات کا پولیس کے مطابق تلاش جاری ہے،
    تھانہ ہیڈمرالہ کے علاقہ نہر پٹری کمبھرانوالہ کے قریب رات گئے ڈاکوئوں نے ائیرپورٹ سے آنے والے کیری ڈبہ میں سوار افراد فیصل،اسد،شبیر،احسان، اکبر،سمیع اللہ سے مجموعی طور پر ایک لاکھ کے قریب نقدی چھین لی اسی مقام پر ڈاکوئوں نے ٹریکٹر سوار صغیر اور وقاص سے 30 ہزار روپے نقدی چھین لی اور فرار ہو گئے تھانہ رنگپورہ اور تھانہ ہیڈمرالہ پولیس صرف مصروف تفتیش ہے ۔

  • سیالکوٹ: عید کے موقع پر شراب و منشیات  فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں، 28 گرفتار

    سیالکوٹ: عید کے موقع پر شراب و منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں، 28 گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر) عید کے موقع پر شراب و منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں، 28 گرفتارشراب کی چالو بھٹیاں اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد-
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایت پر سیالکوٹ پولیس نے موت کے سوداگر منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،اس سلسلہ میں ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 1293 لیٹر شراب، کچی شراب کے ڈرم، گیلن اور شراب کی بوتلیں، چالو بھٹیاں معہ شراب کشیدہ سامان اور 10 کلو 840 گرام چرس برآمد کر کے 28 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے عید پر بڑے پیمانے پر شراب و منشیات کی سپلائی کرنا تھی۔
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے منشیات کی لعنت کا جڑ سے خاتمے تک سیالکوٹ پولیس کا کریک ڈاؤن جاری رہے گا.
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کاروائی میں شامل پولیس ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے

  • چترال :اپر چترال لاسپور نوجوان دریائے لاسپور میں گر گیا،ریسکیو اپریشن جاری

    چترال :اپر چترال لاسپور نوجوان دریائے لاسپور میں گر گیا،ریسکیو اپریشن جاری

    چترال،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حمادفاروقی) اپر چترال لاسپور نوجوان دریائے لاسپور میں گر گیا،ریسکیو اپریشن جاری
    تفصیل کے مطابق اپر چترال لاسپور نوجوان دریائے لاسپور میں گر گیا، ریسکیو1122 اپر چترال کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 اپر چترال کی ٹیم دریائے لاسپور میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کر رہے ہیں لیکن تاحال نوجوان کا کوئی سراغ نہ مل سکا، ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان اپر چترال لاسپور سے تعلق رکھنے والے والا نوجوان شہباز خان نا معلوم وجوہات کی بنا پر دریائے لاسپور میں گر گیا کس کی اطلاع ریسکیو1122 کو ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم اپر چترال دریائے لاسپور میں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن کی لیکن تاحال ڈیڈباڈی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا.

  • سیالکوٹ: پولیس کی جانب سے عیدالاضحیٰ  کا سیکیورٹی پلان جاری

    سیالکوٹ: پولیس کی جانب سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان جاری

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )سیالکوٹ پولیس کی جانب سے عیدالاضحی 2023 کا سیکیورٹی پلان جاری
    ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں نماز عید الاضحی کے سلسلہ میں 1807 مساجد اور 02 بڑے اجتماعات پر سیالکوٹ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلع بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ملک دشمن و جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نگاہ رکھنے کے لئے سول پارچات میں ملبوس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
    ضلع بھر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے، 08 ڈی ایس پیز، 31 انسپکٹر، 85 سب انسپکٹر، 165 اسٹنٹ سب انسپکٹر ،130 ہیڈ کانسٹیبل ، 795 کنسٹیبل اور 148 لیڈی سٹاف مساجد، پارکس اور پکٹ ڈیوٹی فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ ایلیٹ فورس کی 05 ٹیمیں اور 27 پولیس موبائلز سیکیورٹی کو موثر بنانے کیلئے اجتماعات کے گردونواح میں گشت پر مامور ہوں گی۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر عوام کی جان و مال کی حفاظت اور مویشی چوری کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں پکٹ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں۔
    ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اس موقع پر کہا ہے کہ عیدالاضحی کی خوشیوں کے موقع پر عوام الناس کو پر امن ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں گے۔
    ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کے لیے ضلع پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس شہر بھرکے بازاروں اور زیادہ رش والے مقامات مارکیٹوں، شاپنگ سنٹرز، کمرشل سنٹرز، کاروباری پوائنٹس، اہم شاہراہوں اور داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس اہلکار الرٹ رہتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ضلعی پولیس کی ڈیوٹی کے علاوہ ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے جنہیں اپنے فرائض انتہائی ذمہ داری سے سرانجام دینے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
    ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ جن مقامات پر نماز عید الاضحی منعقد ہونی ہے وہاں پارکنگ کا نظام 500 گز کے فاصلے پر بنایا جائے، جبکہ منتظمین مساجد نماز عید کیلئے مسجدوں کے داخلی راستے پر چیکنگ و شناخت کے لئے مقامی افراد کو بھی مامور کریں۔
    ڈی پی او سیالکوٹ کا مزید کہنا تھا کہ وہی تنظیمیں اور خیراتی ادارے قربانی کی کھالیں اکھٹی کر سکتی ہیں جن کے پاس ڈی سی آفس کا جاری کردہ سرٹیفکیٹ ہوگا ان کے علاوہ کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے موقع پر ون ویلنگ، غیر نمونہ نمبر پلیٹ، بلا نمبری گاڑیوں، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ لاؤڈ اسپیکر کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    ڈی پی او سیالکوٹ نے عوام الناس کیلئے پیغام دیا کہ اس طرح کے تہواروں پر شر پسند عناصر متحرک ہونے کی کوشش کرتے ہیں اس لیے اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے مشکوک اور شر پسند افراد کے بارے میں فوری اطلاع پکار ریسکیو 15 یا مقامی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

  • میرپورخاص :منظم ڈکیت گینگ گرفتار،ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

    میرپورخاص :منظم ڈکیت گینگ گرفتار،ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

    میرپورخاص،باغی ٹی وی ( سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) میرپورخاص مشہور زمانہ شاہ پمپ ہوٹل کے مالک یوسی وائس چیئرمن ذوالفقار اعوان کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان گرفتار. ایس ایس پی میرپورخاص کی پریس کانفرنس، میرپورخاص پولیس کی پے در پے ایک اور منظم گروہ گرفتار کرلیا گیا ،کچھ روز قبل شاہ پمپ کے مالک ذوالفقار اعوان سے اسلحے کے زور پرکیش چھیننے والے ملزمان گرفتار، چھینا گیا کیش ، جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد
    تفصیلات کے مطابق شاہ پمپ ہوٹل کے مالک ذوالفقار اعوان سے مورخہ 23 جون کو گھر کے باہر سے نامعلوم ملزمان اسلحے کے زور پر کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ایس۔پی میرپورخاص کیپٹن ریٹائرڈ اسد چوہدری نے ڈی ایس پی سٹی منظور لکی کی سربراہی میں ایس آئی عنایت علی زرداری ایس ایچ او مہران تھانہ امین مری پر مبنی خصوصی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے مذکورہ پولیس آفیسران کو خصوصی ہدایت بھی دیں ۔۔ اور اس ٹیم نے جرم میں ملوث مجرم گروہ کو نہ صرف بے نقاب کیا بلکہ جرم میں ملوث انتہائی خطرناک ملزمان جوکہ اسمعیل شاہ کالونی کے رہائشی ہیں احمد خان پٹھان اور عیسی خان پٹھان کو گرفتار کرکے چھینا گیا کیش ، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی،واضح رہے کہ ملزمان اس سے پہلے بھی رقومات چھیننے کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور کئی بار انکے چالان بھی ہو چکے ہیں –

  • میرپورخاص: طوفانی بارش کے بعد ڈپٹی کمشنرکا میئراورڈپٹی میئرکے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

    میرپورخاص: طوفانی بارش کے بعد ڈپٹی کمشنرکا میئراورڈپٹی میئرکے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص میں مون سون کے پہلے مرحلے میں ہونے والی تیز طوفانی بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن، میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے میئر عبدالرؤف غوری ڈپٹی میئر جنید بلند اور چیف میونسپل کمشنر قاضی اسلم کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ. پوسٹ آفس چوک پاک کالونی کھپرو ناکہ چوک سمیت مختلف پانی نکالنے والے ڈسپوزل اسٹیشنوں کا جائزہ لیا اور دو پمپنگ اسٹیشنس بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا. ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے نمائندہ بلدیات سے بات چیت میں کہا کہ آج کی بارش الرٹ میں شامل نہیں تھی ایک شاور تھا مگر بارشیں آگے عید کے دنوں تک جاری رہنے کے الرٹس ہیں.. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نمائندہ باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی نشاندہی پر ضلعی میں کپاس کی خریدادری کے ریٹس میں کٹوتی اور کم ریٹ میں لینے کا نوٹس لے لیا گیا جو بھی آڑتی کانٹے والا یا کاٹن جیننگ فیکٹری سرکاری نرخ 8500 في من سے کم میں خریدے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا. اس موقع پر میئر عبدالرؤف غوری ڈپٹی میئر جنید بلندنے کہا کہ شہر بھر سے بل بورڈز سائن بورڈز ہٹائے جارپے ہیں اور مین سڑکوں پر موجود پانی صبح تک نکلا ہوا نظر آئے گا. انہوں نے کہا کہ ہم میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے سینٹری ورکرز اور انسپکٹرز کے ساتھ کھڑے ہوکر کام کروائینگے

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 135 ارب 35 کروڑ روپے سے 587 منصوبے مکمل ہوں گے-کمشنر

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 135 ارب 35 کروڑ روپے سے 587 منصوبے مکمل ہوں گے-کمشنر

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان)ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 135 ارب 35 کروڑ روپے سے 587 منصوبوں کو مکمل کرایا جائیگا ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکموں کو الرٹ کردیا عید کے بعد افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ کےلئے پابند کردیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں چاروں ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک ،سلمان لودھی،خالد پرویز اور اور ڈاکٹر منصور بلوچ اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے بریفنگ دی۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں عید کے بعد ترقیاتی منصوبوں کو فوکس کیا جائے۔نگران حکومت کے چار ماہ کےلئے دئیے گئے ڈویلپمنٹ بجٹ کو مقررہ معیاد کے اندر خرچ کیا جائے تاہم ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کی سکیموں کو وقت سے قبل مکمل کرایا جائے گا۔کمشنر ڈی جی خان نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے باقاعدہ ٹائم لائنز مقرر کردیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔مقررہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔افسران دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں۔منصوبوں کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی غیر جانبدار ذرائع سے کراس چیکنگ کرائی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں587 منصوبوں کےلئے 135 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 85 نئے اور 414 پرانے منصوبے شامل ہیں۔88 نیو انڈیکشن کےلئے بھی آٹھ ارب 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔