کوئٹہ (نامہ نگار کوٸٹہ زبیر خان آکاخیل ) عید کی آمد پر ڈپٹی کمشنرکوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاءالمنیم اسپشل مجسٹریٹ ماریہ شامون نےشہر کے جوائنٹ روڈ۔اور ور دیگر ملحقہ علاقہ میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے خلاف ورزی کے مرتکب معتدہ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اس دوران ان علاقوں میں تجاوزات قائم کرکے سٹرک بند اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے پر متعدد دکانداران کو وارننگ اور سامان ہٹا کر سڑک صاف کردیاگیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاءالمنیم نے دکانداروں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر سامان رکھنے اور تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلے میں خلاف ورزی کی صورت میں آئندہ سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے لہذا تمام دکانداران اپنے سامان اندر رکھیں تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

کوئٹہ :عید کی آمد، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
-

سرگودھا:عید الاضحی، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے،زون بنادئے گئے، گھروں میں شاپنگ بیگز تقسیم
سرگودھا، باغی ٹی وی(ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار )عید الاضحی، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے،زون بنادئے گئے، گھروں میں شاپنگ بیگز تقسیم
تفصیل کے مطابق کمشنر و چیئرمین میونسپل کارپوریشن محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر عید الاضحی پر شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے انتظامی افسران نے بطور زون انچارج کام شروع کر دیا ہے۔ زون 8 ایم سی 9 اور 10 کے زون انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل رانا شاہد عمران نے دونوں یونین کونسلوں کی مختلف آبادیوں میں علاقہ معززین کے ہمراہ گھر گھر جا کر شاپنگ بیگز تقسیم کیے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو شاپنگ بیگز میں ڈال کر مقرر کردہ پوائنٹس پر رکھیں تاکہ عملہ صفائی انہیں احسن طریقے سے اٹھا کر ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کر سکے۔ انہوں کا شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جگہ جگہ آلائشوں کو پھیکنے سے جہاں ماحول تعفن زدہ ہوتا ہے وہاں صفائی آپریشن میں مشکل جبکہ مکینوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنکل رانا شاہد عمران کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر شہر کو صاف ستھرا نہیں بنایا جاسکتا ۔ انتظامیہ نے عید الاضحی پر شہریوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں ۔ تمام افسران اور عملہ صفائی عید کے تینوں ایام میں فیلڈ میں رہیں گے – -

ميرپورماتھيلو :شہید جمہوریہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی
ميرپورماتھيلو باغی ٹی وٕی (نامہ نگار مشتاق علی لغاري)شہید جمہوریہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی-
تفصیل کے مطابق آج پیپلز یوتھ اویئرنس ضلع گھوٹکی اور تعلقه میرپور ماتھیلو کی جانب سے شہید ملکہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ منائی گئی جس میں مہمان خصوصی ضلعی صدر وائس چیئرمین میر بابر خان لنڈتھے،پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی میر بابر خان لنڈ صاحب کو پیپلز یوتھ اویئرنس ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے عہدیداران، وزیر ثقافت سندھ کے تعلقہ اور سٹی کے عہدیداران نے شاباش دی۔آخر میں شہید ملکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
اس موقع پر پیپلز یوتھ اویئرنس ضلع گھوٹکی اظہر حسین چنا، نائب صدر پہلوان موسیٰ منظور احمد جلبانی، غلام نبی کلوڑ کھوکر خان گبول، شفقت میرانی، سپاف کے رہنما صفدر کلوڑ، برکت چنا منظور قادر گوانی عرفان علی سیال تنویر سومرو، عرفان بلوچ، عرفان رفیق احمد لغاری اور دیگر بھی موجود تھے۔ لغاری، شفیع وسیر، آکاش علی لنڈ، مشتاق مگسی، یاسرچنا ندیم گبول اور دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔

-

میہڑ: انڈس ہائی وے پرتیز رفتارمسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک ہلاک وزخمی
میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) انڈس ہائی وے پرتیز رفتارمسافر کوچ کی موٹر سائیکل کو ٹکر،ایک ہلاک وزخمی
تفصیل کے مطابق پولیس کابتاہے کہ انڈس ہائی وے کولاچی موری پر روڈ حادثہ ہوا ہے جس میں ایک تیزرفتار مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکردے ماری جس سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،پولیس جائے حادثہ پربروقت پہنچ گئی اورہلاک شخص کی لاش اور زخمی کوہسپتال منتقل کیا، ہلاک ہونے والےشخص کی شناخت شاہد لغاری رہائشی
قمبر شھداد کوٹ اور زخمی زاہد لغاری کے نام سے ہوئی ہے -

میرپور خاص : پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈپٹی میئر اپنی نگرانی میں صفائی کرانے لگے
میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی میئر میرپورخاص جنید بلند نے گذشتہ 8 سال سے کھپرو اسٹینڈ اولڈ ٹریکٹر پارٹس مارکیٹ کی کچرہ کنڈی صاف کروائی ۔۔ خبر کے مطابق ڈپٹی میئر میرپورخاص جنید بلند کھپرو اسٹینڈ پہ قائم کچرہ کنڈی سے اپنی نگرانی میں کچرہ صاف کروایا اور لوگوں سے پوچھا گیا کہ یہاں سے کچرہ کب سے نہیں اٹھایا گیا تو لوگوں نے بتایا کہ گذشتہ 8 سال سے کچرہ نہیں اٹھایا گیا تھا اس موقع پر لوگوں کے چہروں پہ اطمینان اور خوشی بھی نظر آئی، ایک صحافی کے سوال پر کہ آپ صرف کھپرو اسٹینڈ تک محدود ہیں یا کہیں اور بھی جائینگے تو ڈپٹی میئر میرپورخاص جنید بلند نے سٹیلائٹ ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جانے کا کہا اور ساتھ ہی کہا کہ ہم شہریوں کی بلا امتیاز خدمت کے لئے آئے ہیں سارے شہر کی ہی خدمت کرینگے
-

فاروق آباد :نماز عید الاضحٰی کے اجتماعات کے اوقات کار جاری
شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے)فاروق آباد :نماز عید الاضحٰی کے اجتماعات کے اوقات کار جاری
مرکزی عیدگاہ اوقاف والی میں نماز عید الاضحٰی صبح 6:30 بجے ادا کی جائے گی .،مرکزی عیدگاہ اہل حدیث شرقی ریلوے پھاٹک والی میں نماز عید الاضحٰی صبح 6:00 بجے ادا کی جائے گی .، مرکزی عیدگاہ دیو بند جامعہ مسجد گنبد والی میں نماز عید الاضحٰی صبح 6:00 بجے ادا کی جائے گی. مرکزی جامعہ مسجد و امام بارگاہ حسینہ محلہ امام کوٹ میں نماز عید الاضحٰی صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی .امام بارگاہ حیدریہ شاہ آباد میں عید الضحی صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی ۔جامعہ مسجد خضری محلہ دارالسلام میں نماز عید الاضحٰی صبح 6:15 بجے ادا کی جائے گی. جامعہ مسجد حسینہ غوثیہ میں نماز عید الاضحٰی صبح 7:00 بجے ادا کی جائے گی. جامعہ مسجد صدیقی حیدری میں نماز عید الاضحٰی صبح 8:00 بجے ادا کی جائے گی. جامعہ مسجد شیر ربانی میں نماز عید الاضحٰی صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی جامعہ مسجد خدیجہ الکبری نزد سچا سودا گردوارہ میں نماز عید الاضحٰی صبح 7:00بجے ادا کی جائے گی. جامعہ مسجد غوثیہ لاہور سرگودھا روڈ میں نماز عید الاضحٰی صبح 7:30 بجے ادا کی جائے گی. -

سیالکوٹ :نمازعید الاضحی کے اجتماعات کے اوقات کار جاری
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )نمازعید الاضحی کے اجتماعات کے اوقات کار جاری
05:45بجے گورنمنٹ جناح ایفشنسی گراؤنڈ صدر بازار مولانا محمد یوسف لاہور ی بصورت بارش جامع مسجد محمدی غازی پور 06:30بجےمرکزی جامع مسجد طیبہ روڑس روڈ علامہ پیر سید علی رضا شاہ7:00بجے جامع مسجد حضرت ابوبکر صدیقؓ قاری امین قادری 07:15بجے مرکزی جامع مسجد عرفان بھڑتھ خلیفہ مجاز عیدگاہ شریف پیر ضمیر اختر نقیبی 7:30بجےمرکزی جامع مسجد فیضان نبویﷺ ڈسکہ روڈ خطاب پیر حافظ محمد اشرف نقشبندی، دعا پیر صوفی مظہر حسین نقشبندی،جامع مسجد حنفیہ نقشبندیہ توحید آباد شریف صاحبزادہ پیر سید فرخ شاہ کوہاٹی،جامع مسجد حضرت سید اولاد حسین شاہ سیدانوالی مشرقی پیر سید فیض الحسن نقوی،جامع مسجد رجمنٹ بازار علامہ عطاء المصطفٰی عطاری،جامعہ تاجدار سدرہ شریف چنوں موم پیر سید فدا حسین شاہ زنجانی، جامع مسجد حنفیہ غوثیہ بھڈال علامہ عطاء محمد سعیدی،جامع مسجد گلزار مدینہ حسن وال قاری عارف حسین،جامع مسجد نور مدینہ ماچھی کھوکھر قاری حبیب الرحمن ساقی،جامع مسجد عثمانیہ میانہ پورہ علامہ شکیل احمد ذکی، جامع مسجد تلواڑہ مغلاں صوفی منظور علی نقشبندی،جامع مسجد نظام پورہ حافظ عطاء المصطفیٰ اختر،جامع مسجد جنڈو حافظ اللہ رکھا،جامع مسجد پنڈی منڈلا حافظ شمس الدین قادری،جامع مسجد لنگڑے والی حافظ علی احمد،مرکزی جامع مسجد چپراڑ حافظ غلام مصطفی قادری،جامع مسجد نورمدینہ شفیع دا بھٹہ مولانا شکیل احمد، جامع مسجد کنگرہ جھمرہ حافظ محمد افضل قادری،جامع مسجد مولوی امام دین رائے پور مولانا محمد اشرف،جامع مسجد کندن پور حافظ محمد سلطان سیالوی،جامع مسجد چھانگے ڈاکٹر مولانا شکیل احمد،جامع مسجد کوٹیڑہ مولانا نثار احمد چشتی،جامع مسجد اقصیٰ میموں جوئے ریحان عطاری،جامع مسجد اقبال کوٹلی لوہاراں مشرقی علامہ حسن رضا قادری،جامع مسجدگلزار مدینہ چک کریم قاری عبدالواحد نقشبندی،جامع مسجد حکیماں والی مین بازار کوٹلی لوہاراں مشرقی حافظ انار علی،جامع مسجد فقہیہ اعظم کوٹلی لوہاراں مغربی علامہ محبوب احمد جلالی،جامع مسجد سلطان الوازین کوٹلی لوہاراں مشرقی علامہ ضیاء اللہ شریفی،جامع مسجد کوٹلی لوہاراں چوک والی قاری غلام مرتضیٰ قادری،جامع مسجد شیر پور مولانا محمد اکرم،جامع مسجد کوٹلی آرائیاں شریف سید ندیم حسین شاہ،جامع مسجد امام احمد رضا بریلوی چیلہ حافظ ثاقب عطاری،مرکزی جامع مسجد حکیم خادم علی روڈ علامہ محمد یونس خادمی،مرکزی جامع مسجد حنفیہ رضویہ پھوکلیان بجوات علامہ شبیر احمد عثمانی،جامع مسجد اقبال خان محل روڈ علامہ پروفیسر نصیر القادری،جامع مسجد المہتاب کچا شہاب پورہ پروفیسر شجاعت علی مجاہد،جامع مسجد داتا علی ہجویری مچھرالہ علامہ اشرف صدیقی،جامع مسجد گلزار مدینہ صدھاراں میاں عبدالعزیز ذلفی،جامع مسجد حضرت سیدنا فاروق اعظمؓ چونگ پور علامہ محمد لقمان جلالی،جامع مسجدصوفی صابر والی لاڈو پنڈی اعجاز الحسن میراں،جامع نعمانیہ شہاب پورہ علامہ امتیاز احمد صدیقی،آستانہ عالیہ منڈیر شریف سیداں پیر سید ڈاکٹر مسعود السید گیلانی،جامع مسجد رحمت اللعالمین نیا عدالت گڑھا علامہ حافظ محمد لقمان،جامع مسجد انوار مدینہ اسلام پورہ علامہ خلیل احمد نورانی،مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ چھاؤنی سلہریاں علامہ توقیر الحسن اشرفی القادری،مدرسہ لاثانیہ انوار القرآن اگوکی قاضی محمود نقشبندی،جامع قادریہ جموں روڈ خواجہ الطاف محی الدین قادری،جامع حنفیہ غوثیہ صدر بازار صاحبزادہ پیر سید عارف بہاوالحق شاہ،جامع مسجد رحمت الٰہی علامہ محمد یعقوب نقشبندی،مرکزی جامع مسجد ڈونگا باغ علامہ ڈاکٹر خادم خورشید الازہری،جامع مسجد الکوثر ہسپتال والی وارڈ نمبر 4صدربازار سیالکوٹ کنیٹ حافظ وقار احمد،آستانہ عالیہ ساہو چک شریف علامہ پیر محمد عرفان الٰہی قادری،جامع مسجد حیات پورہ قاری محمد انور رضا قادری،آستانہ عالیہ وینس شریف صاحبزادہ پیر سید ڈاکٹر ضیاء الحسنین چشتی نظامی، 08:00 بجےمرکزی جامع مسجد ماچھی کھوکھر علامہ قاری محمد ریاض صدیقی 08:30بجےجامع دارالعلوم دودروازہ صاحبزادہ حافظ حامد رضا،
ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں عیدالاضحی کے اوقات
مرکزی جامع مسجد گھوٸینیکی 7بجے،جامع مسجد انوار مدینہ حافظ عادل جمال7/30،جامع مسجد فاروق اعظم 7بجے،مدرسہ تدریس القران مدنی جامع مسجد 7،جامع مسجد داریکاں والی 7/30،جامع مسجد محلہ کماراں 8 بجے،جامع مسجد حاجی سلیمان والی بازارٹھٹھیاراں میں 6:00بجے خطیب مفتی عثمان ذکی‘جامع مسجد چیمہ ہسپتال6:30بجے خطیب علامہ عثمان مدنی‘جامع مسجد ابوبکر صدیق کوٹلہ سکھیا 7:00بجے خطیب قاری شاہد محمود‘جامع مسجد نمرہ سوہاوہ6:15بجے خطیب مولانا اعجازاحمدساہی‘مرکزی عید گاہ 7:30بجے خطیب قاری رضوان مدنی‘مرکزی جامع مسجد نور کالج روڈ 7:30بجے خطیب پیر محمداشرف مدنی‘جامع مسجد عزیزیہ نسبت روڈ 6:15بجے خطیب حافظ عبدالغفار‘جامع مسجد عثمان غنی ماڈل ٹاؤن 7:00بجے خطیب قاری احسن رضا‘جامع مسجد انوار لاثانی وزیر آباد روڈ6:45بجے خطیب علا مہ شبیر حسین ایم اے‘جامع مسجد صابری جامکے روڈ 6:45بجے خطیب حافظ اشفاق نقشبندی‘جامع مسجد ابراہیم گلستان کالونی 6:30بجے خطیب علامہ حمد اللہ عربی‘مرکزی دارلعلوم نقشبندیہ کالج روڈ 7:00بجے خطیب علامہ فضل عثمان‘جامع مسجد بلال یونس آباد 7:00بجے خطیب حافظ زبیر‘جامع مسجد بلال شہاب پورہ 7:00بجے‘جامع مسجد نواب دین والی 7:00بجے خطیب حافظ سجاد‘جامع مسجد حقانی 6:45بجے خطیب علامہ زوار‘جامع مسجد سلطانیہ محمودیہ پسرور روڈ 6:45بجے خطیب علامہ فضل حق ضلعی سربراہ تحریک لبیک پاکستان‘جامع مسجد بلال کالج روڈ 7:00بجے خطیب علامہ غلام حسین رضا‘جامع مسجد مجد الف ثانی سبز منڈی7:00بجے خطیب علامہ نظیر صدیقی‘جامع مسجد گلزار حنفیہ پسرور روڈ 6:30بجے خطیب قاری حبیب اللہ‘جامع مسجد بھولا پیر ڈسکہ کلاں 7:00بجے خطیب حافظ غلام حسین‘عیدگاہ فیض رضا ڈسکہ کلاں 7:00بجے خطیب قاری افتخار احمد چشتی‘جامع مسجد عمر ڈسکہ کلاں 7:00بجے خطیب حافظ عنایت اللہ سلطانی‘جامع مسجد غوثیہ سمبڑیال روڈ 6:30بجے خطیب داؤد احمد جماعتی‘جامع مسجد بہار مدینہ ڈسکہ کلاں 7:30بجے خطیب علامہ اکبر علی سیالوی‘جامع مسجد شیر خدا نئی کچہری 7:00بجے خطیب حافظ مدثر‘جامع مسجد وسیمیہ لاری اڈا 6:30بجے خطیب قاری واجد تبسم‘جامع مسجد بلال ماڈل ٹاؤن 7:00بجے خطیب علامہ محمود احمدنقشبندی‘جامع مسجدنمرہ جنڈو روڈ6:45بجے خطیب علامہ آصف خاں‘جامع مسجد ہجویری پل نہر 7:00بجے خطیب قاری عامر القادری‘جامع مسجد گلزار مدینہ گلشن کالونی 7:00بجے خطیب حافظ شکیل قادری‘ جامع مسجد اویس7:00بجے خطیب قاری عمران‘جامع مسجد اختر6:30بجے خطیب قاری حامد رضا‘جامع مسجد سول چوک 6:30بجے خطیب قاری ریاض جماعتی‘جامع مسجد فیض حبیب 7:00بجے خطیب علامہ اللہ دتہ‘جامع مسجد انوار چشتیہ سٹیڈیم روڈ6:15بجے‘جامع مسجد ابو بکر صدیق نسبت روڈ7:00بجے‘جامع مسجد رمضان ٹاؤن 7:00بجے خطیب علامہ فاروق قادری‘جامع مسجد پنج تن پاک 7:00بجے خطیب علامہ صغیراحمد‘جامع مسجد خضری سوہاوہ 7:00بجے خطیب قاری سہیل انجم‘جامع مسجد شاہ جماعت سوہاوہ 7:00بجے خطیب قاری منور حسن نقشبندی‘جامع مسجد فاروقیہ اونچہ مینار 7:00بجے خطیب حافظ مدثر‘جامع مسجد فاطمہ سوہاوہ 7:00بجے خطیب علامہ صابر کیلانی‘جامع مسجد عائشہ6:30بجے خطیب علامہ ریاض مصطفائی‘جامع مسجد رضا 6:45بجے‘جامع مسجد زبیدہ سمبڑیال روڈ6:45بجے خطیب قاری ارشد‘جامع مسجد انوار چشتیہ چونگی نمبرآٹھ 7:00بجے خطیب علامہ یعقوب قادری‘جامع مسجد عنایت 7:00بجے خطیب قاری طاہر کیلانی‘جامع مسجد سردار محلہ شہاب پورہ 7:00بجے خطیب حافظ اسمائیل حقی‘جامع مسجد طیبہ 7:00بجے خطیب قاری عاشق حسین‘جامع مسجد فردوس محلہ مغل پورہ 7:00بجے خطیب حافظ عطاء اللہ‘جامع مسجد اللہ ہو سیالکوٹ بائپاس 6:45بجے خطیب حافظ اخلاق‘جامع مسجد نور جیسروالہ 7:30بجے خطیب قاری قمرالزماں‘جامع مسجد رضا ء حبیب تاجوکی چیمہ 7:00بجے خطیب حافظ شوکت علی‘جامع مسجد حنفیہ مندرالہ 7:15بجے خطیب حافظ شکیل‘جامع مسجد گلوٹیاں 7:30بجے خطیب علامہ رفیق قادری‘جامع مسجد نور للر 7:30بجے خطیب مولانا عبدالستار‘جامع مسجدآدمکے چیمہ 7:00بجے خطیب حافظ مدثررضوی‘عید گاہ جامکے چیمہ 7:00بجے خطیب حافظ ذیشان قادری‘جامع مسجد لعل والی سر کار متیرانوالی7:30بجے خطیب علامہ ارشد روحانی‘جامع مسجد ستراہ 7:00بجے خطیب علامہ ایاز قادر ی‘عید گاہ رنجہائی میں قاری عابد حسین 7:30بجے،عید گاہ دھامونکے درویشکے میں حافظ عاشق حسین 7:30بجے‘جامع مسجد وہاب میں قاری افضل شاکر 7:00 بجے فقہ جعفریہ کے مطابق فقہ جعفریہ کی مساجد ڈسکہ مسجد حیدری گلہ شہیداں والا7:30بجے خطیب سیدمحمدشیرازی‘جامع مسجد مرکزی امام بارگاہ درامام حسین ڈسکہ سٹی 7:00بجے خطیب الحاج سید شہباز حسین نقوی‘امام بارگاہ شاہ نجف پرانا ڈسکہ7:30بجے خطیب مولانا غلام حرمعصومی‘مدرسہ جامع نجف مندرانوالہ 7:30بجے خطیب مولانا سید سبطین حیدر سبزواری‘جامع مسجد جعفر یہ مندرانوالہ 7:30بجے خطیب مولانا رجب علی‘مرکزی امام بارگاہ حسینہ مندرانوالہ 7:30بجے خطیب مولانا بلال گلو‘مسجد و امام بارگاہ جعفریہ نانونکی 7:30بجے خطیب سید جعفر شاہ‘امام بارگاہ حسینہ جامکے چیمہ 8:00بجے خطیب مولانا ملک دبیرعلوی‘جامع مسجد عبداللہ آلو مہار 8:00بجے خطیب مولانا امتیاز حسین قمی‘جامع مسجد و امام بارگاہ بھیڑ 7:30بجے خطیب مولانا مجاہد‘علی مسجد مالومہے 8:00بجے خطیب مولانا سید گلزار حسین شاہ‘امام بارگاہ امام حسن ؑ کوریکی 8:00بجے خطیب مولانا سید شاہد نقوی‘مسجد و امام بارگاہ و قصر ابوطالب ستراہ 7:30بجے خطیب سید اخترحسین کاظمی‘مسجد حیدری سرانوالی 6:30بجے خطیب مولانا رجب علی شنگری‘مسجد شمشیر علی شاہ کوٹلی شمس نمبرون 7:30بجے خطیب سید رخسار شاہ‘علی ؑ مسجد کوٹلی شمس نمبردو 7:30بجے خطیب سید کاظم حسین‘مسجد و امام بارگاہ حسینہ کوٹلی بابا ہیرا 8:00بجے خطیب سید علمدار حسین شاہ‘علی مسجد و امام بارگاہ حسینہ طوطی چک 7:30بجے خطیب سید امتیاز شاہ‘مسجد و امام بارگاہ نیکا کیلہ 7:30بجے‘مسجد وامام بارگاہ میترانوالی 7:30بجے خطیب قربان علی‘مسجد حضرت علی ؑ بمبانوالہ 8:00بجے خطیب سید سجاد حسین نمازعیدالاضحی پڑھائیں گے -

راولپنڈی: 15ماہ قبل اغواء شدہ 3 سالہ بچی بازیاب،اغوا کارمیاں بیوی لاہورسےگرفتار
راولپنڈی،باغی ٹی وی( ویب نیوز )راولپنڈی پولیس کی اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 15ماہ قبل اغواء ہونے والی 3 سالہ بچی بازیاب کرالی ہے اور اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا گیا،
تفصیلات کے مطابق 03سالہ بچی مارچ 2022 میں رتہ امرال کے علاقہ سے اغواء ہوئی تھی،رتہ امرال پولیس نے اغواء کاروں کو لاہور سے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا، رتہ امرال پولیس نے اغواء کار میاں بیوی طاہر اورسحر کو بھی گرفتار کرلیا، بچی اور والدین کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے بعد بچی کو والدین کے حوالے کیا گیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ایچ او رتہ امرال اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ بچی کی بحفاظت بازیابی ایک چیلنج تھا، جسے رتہ امرال پولیس نے بخوبی سرانجام دیا،15ماہ سے اغواء بچی کو والدین کے حوالے کرنا باعث مسرت واطمینان ہے، بچی کے والدین نے سی پی او سید خالد ہمدانی اور راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ -

سیالکوٹ: پولیس کا عید سے قبل شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن،29 گرفتار
سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سیالکوٹ پولیس کا عید سے قبل شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،عید کے موقع پر فروخت کے لیے تیار کی گئی 973لیٹر شراب اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ،29 ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے عید کے موقع پر شراب و منشیات کی فروخت اور زہریلی شراب کی وجہ سے ہونیوالی ہلاکتوں کے تدارک کے لیے ضلع بھر میں شراب و منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئے ہیں اس سلسلہ میں سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ روز سے ضلع بھر میں کارروائیوں کے دوران 29 ملزمان کے قبضہ سے عید کے موقع پر فروخت کے لیے تیار کی گئی 973 لیٹر شراب جس میں بڑی گیلین، شراب کی بوتلیں معہ چالو بھٹی معہ شراب کشیدہ سامان اور 7109 کلو گرام چرس شامل ہے برآمد کر کے گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کارروائی میں شامل تمام پولیس افسران و ملازمان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے ۔
سیالکوٹ پولیس شہر کو شراب و منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔ -

سیالکوٹ :ملکے کلاں سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی صوبہ سندھ سے بازیاب،ملزم گرفتار
سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ملکے کلاں سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی صوبہ سندھ سے بازیاب،ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق تھانہ مراد پور پولیس کی کاروائی،ملکے کلاں سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی صوبہ سندھ سے بازیاب۔ ملزم گرفتار
ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ ملکے کلاں سے سعود طیب کے ہمراہ 15 سالہ معصوم سکینہ نامی لڑکی کو اغوا کر لیا واقعہ کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او مراد پور انسپکٹر میاں عبدالرزاق کو لڑکی بازیاب کروانے کا کہا جس پر پولیس ٹیم نے ساتھی ملزم طیب کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم سعود کی تلاش میں پولیس نے میانوالی۔فیصل آباد۔ملتان اور خانیوال میں چھاپے مارے تاہم چالاک ملزم وہاں سے بھی فرار ہو جاتا جسے پولیس نے نواب شاہ سندھ سے گرفتار کیا اور اسکے قبضہ سے مغویہ معصوم سکینہ کو بازیاب کروا لیا گیا ملزم سے تفتیش جاری ہے ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ مغویہ سے زبردستی زیادتی بھی کرتا رہا