Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرخان : معروف برانڈ شوز سٹور میں آگ لگ گئی لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

    گوجرخان : معروف برانڈ شوز سٹور میں آگ لگ گئی لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ

    گوجرخان باغی ٹی وی ( شیخ ساجد قیوم ) پاکستان کے معروف شوز برانڈ بورجن شوز کے سٹور میں شارٹ سرکٹ کے باعث منگل کی علی الصبح اچانک آگ لگ گئی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورے سٹور میں پھیل گئی تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال جی ٹی روڈ گوجرخان کے بالمقابل شوزسٹور کی دکان میں آگ کے باعث سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا لاکھوں روپے مالیت کے برانڈیڈ جوتے فرنیچر سمیت ھر شے جل کر خاکستر ھوگئی 1122 کی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی سرتوڑ کوشش کی لیکن بےقابو آگ نے سب کچھ جلا کر ڈھیر کردیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعہ کی اطلاع ملنے پر بازار کے تاجر اور شہری بڑی تعداد میں جمع ہو گئے ریسکیو 1122کی ٹیم نے کافی تگ ودو کے بعد آگ پر قابو پا لیا جس کی وجہ سے قریبی دکانیں آگ سے محفوظ رھیں

  • کراچی :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھ بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا

    کراچی :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھ بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز):ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھ بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا
    تفصیل کے مطابق کراچی میں روز بروز بڑھتے اسٹریٹ کرائم سے عوام پریشان ہیں، وارداتوں میں شہری نقدی اور موبائل فون سے محروم ہو رہے ہیں۔
    اورنگی ٹاون ساڑھے گیارہ میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر شہری کو قتل کردیا گیا۔مقتول نسیم سبزی کا بیوپاری تھا، صبح سویرے سبزی لینے نکلا تھا، لیکن گھر کے قریب ملزم نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس نسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول چھ بیٹوں کا باپ تھا۔
    لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب ڈاکوؤں نے لمکا کی دکان لوٹ لی، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے پہلے دکان کے مالک سے ہاتھ ملایا۔ دو ملزمان نے ہیلمٹ اور دو ملزمان نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔ملزمان نے لوٹ مار کے دوران دو موبائل فون اورنقدی رقم لوٹی، ملزمان نے فرارہوتے ہوئے دکان کے باہر ایک اور شخص کو بھی لوٹ لیا۔
    اسی طرح گلشن اقبال وسیم باغ کے قریب گھر کی دہلیز پر شہری لٹ گیا، ملزمان نے شہری سے 70 ہزار روپے بھی چھین لیے، اس واقعے کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان چند سیکنڈ میں شہری سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

  • میرپورخاص :اینٹی منشیات فورس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار

    میرپورخاص :اینٹی منشیات فورس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار

    میرپورخاص، باغی ٹی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)اینٹی منشیات فورس کی کارروائی،3 ملزمان گرفتار
    تفصیل کے مطابق ڈی آئی جی میرپورخاص کی منشیات کے خلاف بنائی گئی ٹیم ڈی ایس پی عطا محمد نظامانی اور سب انسپیکٹر کلیم شیخ نے سٹی اور سیٹلائیٹ ٹاٶن تھانے کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے سفینہ پچاس ہزار کیش مین پوڑی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ٹاٶن تھانے کے موڑ پر کارروائی میں تین پیکٹ سفینہ پچاس ہزار کیش سمیت ایک ملزم کو گرفتار جبکہ جرواری شاخ کیبن پر مین پوڑی سمیت ایک ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا

  • پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج مزید بارشیں ہوگی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج مزید بارشیں ہوگی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر )پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج مزید بارشیں ہوگی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
    تفصیل کے مطابق پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ،پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آج لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی ،حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
    اس کے علاوہ بھکر، لیہ، گجرات، شیخوپورہ، مری، گلیات اور گردو نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔
    پی ڈی ایم اے کی جانب سے ملتان، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں بھی جھکڑ چلنے اور موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام ادارے الرٹ رہیں۔

  • اوکاڑہ ،پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،علاقہ کی ناکہ بندی ،ڈاکوؤں کا تعاقب جاری

    اوکاڑہ ،پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،علاقہ کی ناکہ بندی ،ڈاکوؤں کا تعاقب جاری

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،علاقہ کی ناکہ بندی ،ڈاکوؤں کا تعاقب جاری
    تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ پولیس اور ڈاکوؤں میں ستگھرہ روڈ پر مقابلہ ہوا ، ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اچانک پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوؤ ں نے سیدھی فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈاکوؤں کا تعاقب جاری

  • میرپور خاص : بنکوں کے باہر اسلحہ کے زور پر شہریوں سے رقوم چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

    میرپور خاص : بنکوں کے باہر اسلحہ کے زور پر شہریوں سے رقوم چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

    میرپور خاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میرپورخاص .شہر میں گزشتہ دنوں بنکوں سے پیسے نکال کر جانے والے لوگوں سے اسلحے کے زور پر پیسے چھیننے والے جرائم میں ملوث گروہ کے ارکان گرفتار ، ملزمان بین الضلاعی گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملزمان نے میرپورخاص میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ میرپورخاص انچارج سی آئ اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ہمراہ پولیس ٹیم بڑی کاروائی، ملزمان گرفتار، اسلحہ، اور چھینی گئی اشیاء برآمد..ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن ( ر) اسد علی چوہدری نے اپنے دفتر میں دھواں دار پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں میں میرپورخاص میں ہونے والے جرائم کے واقعات کے تناظر میں انکی ہدایات پر انچارج سی آئ اے عنایت علی زرداری کی سربراہی میں انچارج ڈی آئ سی غلام حسین سدھایو کی تکنیکی معاونت سے میرپورخاص پولیس ٹیم میں شامل آفیسر ، ڈی آئی بی انچارج دانش احمد، ایس ایچ او ٹاؤن، ایس ایچ او سٹلائٹ ٹاؤن اور ایس ایچ او غریب آباد ایس ایچ او محمودآباد نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کرتے ہوئے بین الضلاعی گروہ کے کارندے گرفتار کر لئے, ملزمان نے حالیہ دنوں میں ہونے والے جرائم میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں شکیل ولد امتیاز شیخ، ارسلان ولد ادریس عباسی، کامران ولد عیدو مری، عبدالشکور ولد عبدالرحمن راجڑ شامل ہیں، ملزمان کا 8 لوگوں کا گروپ ہے جس کے دو ملزمان حیدرآباد پولیس نے بھی گرفتار کیے ہیں ۔۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ اس ٹیم نے نہ فقط بلائنڈ ملزمان کا سراغ لگایا، بلکہ اُن ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، مزید جو کرائم میرپورخاص میں ہوۓ ہیں اُن ملزمان کے بھی ہم قریب ہیں جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جائیگا.

  • سیالکوٹ :مراد پور پولیس کی کارروائی ،4 کلو سے زائد چرس اور 50 لیٹرشراب برآمد

    سیالکوٹ :مراد پور پولیس کی کارروائی ،4 کلو سے زائد چرس اور 50 لیٹرشراب برآمد

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)مراد پور پولیس کی کارروائی ،4 کلو سے زائد چرس اور 50 لیٹرشراب برآمد
    ترجمان سیالکوٹ پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران ایس ایچ او مراد پور انسپکٹر میاں عبدالرزاق نے ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے ملزمان علی رضا۔محسن۔عبداللہ کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مجموعی طور پر ساڑھے چار کلو چرس برآمد کی جبکہ ملزمان قمر شہزاد۔بلال۔سلمان اور مظہر عباس کے قبضہ سے پچاس لیٹر شراب برآمد کر کے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے

  • تونسہ :بچوں کی لڑائی ،بڑے نے 5 سالہ معصوم بچے کو گولی مارکرقتل کردیا

    تونسہ :بچوں کی لڑائی ،بڑے نے 5 سالہ معصوم بچے کو گولی مارکرقتل کردیا

    تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ)بچوں کی لڑائی ،بڑے نے 5 سالہ معصوم بچے کو گولی مارکرقتل کردیا
    تفصیل کے مطابق تھانہ صدر تونسہ کی حدود دائرہ دین پناہ پچادھی میں بچوں کی لڑائی پر بچے کو پسٹل مار کر قتل کردیا گیا،محمد جاوید ولد محمد افضل سکھانی نے بچوں کی لڑائی پر طیش میں آکر 5 سالہ معصوم بچے ،محمد ذیشان ولد عبد الرشید نتکانی کو سر پر پسٹل کا فائر مار کر قتل کر دیا
    ریسکیو 1122 تونسہ نے بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلۓ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ منتقل کر دیا،تھانہ صدر پولیس موقع پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے

  • کوئٹہ :مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 13 نانبائی گرفتار ،جیل روانہ

    کوئٹہ :مہنگی روٹی فروخت کرنے پر 13 نانبائی گرفتار ،جیل روانہ

    کوئٹہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار زبیرآکاخیل) اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنعم نے کم وزن اور مہنگے داموں روٹی فروخت کرنے پر 13 نانبائی کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی ہدایت اور عوام کی جانب سے شکایت کی گئی کہ انکے علاقے میں نانبائی 30 سے 60 روپے روٹی فروخت کررہے ہیں جس میں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور وزن بھی پورا نہیں ہے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ا س دوران متعدد نانبائیوں کی روٹی کا وزن انتہائی کم تھا اور نانبائی 30 سے 60 روپے تک روٹی فروخت کررہے تھے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 13 نانبائیوں کو کم وزن اور مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرفتار کرلئے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کم وزن روٹی کی فروخت برداشت نہیں کی جائیگی آنانبائی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دئیے گئے نرخنامہ کی پاسداری کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کیلئے تیار رہے اس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں نظر رکھیں اور گرانفروشی کی شکایت ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ تاکہ آپ کی شکایات پر ان عناصر کخلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے لہذا تمام نانبائی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ نرخ اور وزن کے مطابق روٹی کی فروخت کو یقینی بنائیں

  • گوجرخان : موٹرسائیکل سوار ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق

    گوجرخان : موٹرسائیکل سوار ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق

    گوجرخان باغی ٹی وی (نامہ نگار شیخ ساجد قیوم)موٹرسائیکل سوار ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق
    تفصیل کے مطابق پیر کی شام گوجرخان چوک میں تیز رفتار ڈمپر ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار فرحان مجید ولد عبدالمجید ساکن ڈاک خانہ تبکیاں تھانہ مندرہ جاں بحق ہو گیا ۔موٹر سائیکل سوار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا متوفی کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان پہنچا دی گئی حادثہ کے فوری بعد شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی موٹر وے پولیس موقع سے غائب رہی –