سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر)ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال کی حصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں خرم شہزاد کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن 3 منشیات فروشوں کو دبوچ کر 4 کلو 490 گرام چرس برآمد کر کے 9c کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں میں تعینات ایس ایچ او خرم شہزاد کی تھانہ کوٹلی لوہاراں کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے مختلف علاقوں سے 3 منشیات فروشوں دھر لیے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی منشیات فروش چرس کو عید کے موقع پر بیچنے کے لیے لا رہے تھے اس موقع پر دوران گفتگو میڈیا نمائندگان سے ایس ایچ او نے کہا کہ میرے ھوتے ھوے علاقے میں منشیات فروشوں چوروں ڈکیتوں راہزنوں کے لیے میرےتھانہ میں کوئی جگہ نہیں ہے بمطابق قانون پابند سلاسل کیا جاے گا شہریوں کو ھرصورت قانون کے مطابق تحفظ فراہم کیا جائے گا شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں خرم شہزاد کی کاروائیوں پراطمینان کا اظہار کیا ہے

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سیالکوٹ : پولیس تھانہ کوٹلی لوہاراں کی کارروائی،3 منشیات فروش گرفتار4 کلو سے زائد چرس برآمد
-

میہڑ : زرعی پانی کی قلت کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
میہڑ ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ نامہ نگار) زرعی پانی کی قلت کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
تفصیل کے مطابق سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی جانب سے زرعی پانی کی قلت اور نہروں کی صفائی نا ہونے کے خلاف سکندر سوڈھر کی قیادت میں انڈس ہائی وے بائی پاس پر شامیانے لگاکر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا اور ایریگیشن عملے کے خلاف سخت نعرےبازی کی گئی مظاہرین نے کہاکہ زرعی پانی کی قلت کے باعث لاکھوں ایکڑ زرعی زمین بنجر بن جائیگی اور پہلے ہی سیلاب نے پورے علاقے کو تباہ و برباد کردیا ہے دوسرے جانب زرعی پانی کی قلت کرکے عوام کو بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیلا جارہاہے.
مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ زرعی پانی کی قلت ختم کرکے آبادگاروں اور کسانوں کی بے چینی دور کی جائے.ورنا پرامن احتجاج جاری رہیگا. -

میرپور خاص :انجمن سرفروشان اسلام کے زیراہتمام ماہانہ محفل منعقد ہوئی
میرپور خاص، باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ )انجمن سرفروشان اسلام کے زیراہتمام ماہانہ محفل منعقد ہوئی
تفصیل کے مطابق میرپور خاص میں عالمی روحانی تحریک انجمن سرفروشان اسلام (رجسٹرڈ پاکستان) کے زیراہتمام میرپور خاص میں ماہانہ روح پرور پندرھویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں مرکزی امیر حاجی یونس جمال کی زیرِ صدارت خصوصی مرکزی اجلاس بھی ترتیب دیا گیا ،محفل میں میرپورخاص کے مشہور نعت خواں یاسر قادری، اعجاز قادری اور عدنان قادری اور دیگر نے حمد و نعت اور مناقب اولیاء اللہ کے قصائد پڑھنے کی سعادت حاصل کی اس روح پرور محفل کی نقابت کے فرائض شعلہء بیاں کمپیئر ادریس قادری نے انجام دئیے جبکہ حلقۂ ذکر سینئر ذاکر خیرالدین قادری نے ترتیب دیا بعد از محفل مرکزی اجلاس میں میرپور خاص کے تمام ذمہ داران تمام جونیئر اور سینئر ساتھیوں کے ہمراہ تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ،جس میں تمام علاقائی ذاکرین کی دلچسپی دیکھنے میں آئی، اجلاس میں مرکزی امیر حاجی یونس جمال کے علاوہ نائب مرکزی امیر حاجی یاسین مغل، مرکزی مشیر رابطہ دانش لودھی، صوبائی امیر محمد فیصل قادری، سینئر ذاکر محمد سلیم شیخ امیر میرپورخاص فیاض الرحمن شیخ مشیر مالیات جمشید عالم مشیر نشر و اشاعت محمد علی نو منتخب کردہ نائب امیر سرفراز احمد شیخ و دیگر ذمہ داران اور ذاکرین کی کثیر تعداد شریک ہوئی،اجلاس میں میرپور خاص کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مرکزی امیر حاجی یونس جمال نے سرفراز شیخ کو نائب امیر اور مرزا جمشید عالم کو مشیرِ مالیات مقرر کیا، اس موقع پر مشن میں بڑھ چڑھ کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آخر میں میں حاجی یاسین مغل نے دعا فرمائی بعد از محفل لنگر کا اہتمام کیا گیا -

پسرور:کرنٹ لگنے سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق, بھائی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں
سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)پسرور میں کرنٹ لگنے سے پولیس کانسٹیبل جانبحق, کانسٹیبل کے بھائی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں
.افسوس ناک واقعہ پسرورکے نواحی گاؤں رتہ جھٹول میں گھرکی چھت مرمت کرتے ہوئے پیش آیا ، تھانہ کینٹ سیالکوٹ میں تعنیات کانسٹیبل ذوالفقارعلی اپنے گھرکی چھت مرمت کرتے اوپر سے گزرنے والی تاروں سے چھوگیا،متوفی کابھائی ظفراللہ اسے بچانے آیا تووہ بھی کرنٹ لگنے سے چھت سے نیچے گرنے سے دونوں ٹانگیں تڑوابیٹھا،ا طلاع پرتھانہ قلعہ کالروالہ کی بھاری نفری اورڈی ایس پی پسرورشہبازچیمہ موقع پرپہنچ گے- -

سیالکوٹ: ملکے کلاں سلیم پورہ میں جانوروں کے بھانے کی چھت گر گئی
سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) ملکے کلاں سلیم پورہ واحد چوک میں جانوروں کے بھانے کی چھت گر گئی۔ چھت گاڈر اور ٹی آر سے بنی بنائی گئی تھی ،چھت گرنے کے باعث 5 جانور ملبہ تلے دب گئے،ریسکیو1122 کے مطابق پانچوں جانوروں کو ریسکیو آپریشن کے بعد نکال لیا گیا۔
-

ڈی جی خان :کوٹ چھٹہ میں ڈاکوراج ،شہری لٹنے لگے،پولیس کی آنکھیں بند
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی ( قیصرعباس جعفری سے)پولیس سرکل کوٹ چھٹہ میں گزشتہ 3 ماہ سے ڈاکو راج قائم ہے ،شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں سرکل کے چاروں تھانوں میں سفارشی ایس ایچ او تعنات ہیں۔ کوٹ چھٹہ سرکل میں روزانہ 15 سے زائد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں، سرکل کوٹ چھٹہ ڈکتی ، چوری اور قتل کی وارداتوں میں نمبر ون پر ہے ایس ڈی پی او کی گرفت کمزور ہونے سے سرکل میں 14نوجوان قتل 80سے85موٹر سائیکل چوری ڈکیٹی کے علاوہ نقب زنی دکانوں گھروں کے تالے توڑ کر اور چھتیں پھا ڑ کر پیٹر انجن سولر پلیٹیں مال مویشی، بھیڑ بکریاں کے علاوہ دیگر 250 سے300 کے لگ بھگ چوری اور ڈکیٹی کی وارداتوں میں تقریبا تیں کروڑ مالیت کا شہریوں کا نقصان متاثرین کا آر پی او، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان پولیس سرکل کوٹ چھٹہ میں گزشتہ 3 ماہ سے ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے ۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں کی تعداد میں ڈکتی ، چوری اور قتل کی وارداتیں ہورہی ہیں ضلع بھر میں سرکل کوٹ چھٹہ ایس ڈی پی او یوسف ہارون کی گرفت کمزور ہونے سے وارداتوں میں نمبر ون پر ہے سرکل بھر کے چاروں تھانوں میں اسی عرصے میں تقریبا 14نوجوان قتل 80سے85موٹرسا ئیکلیں چوری اور ڈکیٹی کے علاوہ نقب زنی گھروں اور دوکانوں کے تالے توڑ اور چھتوں کو پھاڑ کر علاوہ پیٹر انجن سولر پلیٹں مال مویشی بھیڑ بکریاں کے علاوہ دیگر 250سے300 چوری اور دکیٹی کی وارداتوں میں تقریبا تین کروڑ سے زائد مالیت کا شہریوں کا نقصان ہو چکا ہے سرکل کوٹ چھٹہ کے چاروں تھانوں کوٹ چھٹہ، چوٹی ، درخواست جمال خان اور جھوک اترا کے ایس ایچ اوز سیاسی سفارشوں پر تعینات ہیں مزکورہ ہونے چوری اور ڈکیٹی کے شبہ میں شریف شہریوں پر الزام لگا کر گرفتار کر کے ریکوری کے نام پر روزنہ لاکھوں روپے لے کر ایس ڈی پی او یوسف ہارون کی ملی بھگت سے کرپشن کی جا رہی ہے۔ متاثرین کو ایک روپے ریکوری نہیں دی جاتی صرف ریکوری کے نام پر صرف اور صرف کرپشن کی جا رہی ہے گزشتہ روز بھی تھانہ کوٹ چھٹہ کے علاقہ خان پور منجوالہ میں اٹامک انرجی کے ملازم مختیار احمدانی سے صبح دن دہاڑے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگے۔ 15 پر کال پر پولیس گھنہ بعد پہنچی موقع دیکھ کر واپس چلی گئی 5 روز قبل تھانہ کوٹ چھٹہ چوکی خانپور کی حدود میں شملہ عرف شمس الدین رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر سامان چوری کر لے جارہے تھے نزدیکی لوگوں کی جاگ ایک ملزم صدام کچھیلہ رنگے ہاتھوں چوری میں لوگوں نے پکڑ کر پولیس خانپور منجوالا کے حوالے کردیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم کے خلاف ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ۔ چوکی انچارج فہیم مدعی کو کہتا ہے چوری کا نامزد مقدمہ میرے اختیار میں نہیں ہے میرے اختیار میں صرف نامعلوم مقدمہ درج کرنا ہے ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ کو ملنے کا مشورہ دے دیا۔ مدعی ڈی ایس پی کوٹ چھٹہ کے دفتر گیا تو ریڈر عمار نے کہااگر آپ نے نامزد مقدمہ کروانا ہے تو ڈی پی او ڈیرہ کو ملو ورنہ اپنا ٹائم برباد نہ کرو ۔ مدعی کو پولیس تھانہ کوٹ چھٹہ اور چوکی پولیس خانپور منج والا کے انچارج فہیم نے فٹبال بنا کررکھ دیا۔ مدعی شملہ عرف شمس الدین 5 روز گزر جانے کے باوجودگھر میں گھس کر چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ملزم صدام کے خلاف چوری کا مقدمہ درج نہیں کرا سکا۔ چوری میں رنگے ہاتھوں پکڑا جانے والا ملزم تاحال بغیر مقدمہ حوالات میں بند ہے۔ متاثرین شملہ عرف شمس الدین، مختیار احمدانی امیر بخش، بلال لشاری ، محمد نوید ودیگر نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، آر پی او، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

ایس ایچ او بی ایم پی کی مبینہ سرپرستی،فورٹ منرو میں عید پر جوئے کا بڑامیچ لگنے کاانکشاف،دعوت نامے ارسال
ڈیرہ غازیخان (سپیشل روپورٹ )عید قربان کی چھٹیوں کے دوران صحت افزا فورٹ منرو میں تھانہ بی ایم پی فورٹ منرو کے انچارج کی ملی بھگت سے بتایا گیا یے جوا کھیلانے والے نامور اڈا مالکان پرویز بلوچ اکبر کھوسہ نادر خان غلام حسین نامی اشخاص و دیگر انکے گروہ کی سرپرستی میں نامور جواریوں میں کروڑوں روپے کا جوئے کا بڑا میج لگنے کا انکشاف جوئے کے اڈا مالکان نے ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے تقریباً 85سے زائد نامور جواریوں کو باقاعدہ عید قربان کی چھٹیوں میں جوا کے میچ میں شامل ہونے کیلئے دعوت نامے ارسال کر دئے زرائع جوا کے اڈا مالکان نے کمانڈنگ بارڈر ملٹری پولیس کے خوف سے کھلے میدان میں جوا کھلانے کی بجائے خفیہ طور پر جوا کھلانے اور جواریوں کی رہائش کیلئے تین یوم کیلئے زرائع کے مطابق ایک مکمل اناڑی ہلز ہوٹل بک کروا لیا اور سود خوروں نے بھی اسی ہوٹل میں کمرے بک کروا لئے چھٹیوں کے دوران جواریوں اور سود خوروں کے علاوہ غیر متعلقہ شخص کو ہوٹل کے اندر نہیں آنے دیا جائے گا زرائع -ہوٹل کی طرف بی ایم پی کے اعلیٰ افسران کی سرکاری گاڑی کو دیکھتے ہی فورا موبائل فون کے ذریعے اطلاع دینے کیلئے دو دیہاڑی دار مقامی بلوچ تعینات کر دئیے اطلاع ملتے ہی جوا بند کر کے جواری اپنے اپنے کمروں میں چھپ کر سیاحوں کا روپ دھار لیں گے چھوٹے جوا کھلانے والے تقریباً ایک درجن کے قریب اڈا مالکان نے سیاحوں کی جیبیں صاف کرنے کیلئے ڈیمس جھیل اناری تریمو اور پارک کے علاوہ دیگر مقامات پر اڈے بنانے کیلئے لنگوٹ کس لئیے شہری حلقوں نے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں عید قربان کی چھٹیوں میں کروڑوں روپے کا کھیلا جانے والا جوا بند اور جوا کے اڈا مالکان کو گرفتار کر کے کمانڈنگ بارڈر ملٹری پولیس ڈیرہ غازیخان سے کارروائی کا پرزور مطالبہ
تفصیل کے مطابق صحت افزا مقام فورٹ منرو میں عید قربان کی چھٹیوں میں بتایا گیا ہے جوا کھلانے والے اڈا مالکان پرویز بلوچ اکبر کھوسہ نادر خان غلام حسین نامی اشخاص و دیگر بتائے گئے ہیں نے بارڈر ملٹری پولیس تھانہ بی ایم پی فورٹ منرو کے انچارج کی مبینہ ملی بھگت سے ڈیرہ غازیخان ڈویژن راجنپور مظفرگڑھ لیہ علاوہ ملتان رحیم یارخاں ودیگر کے زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تقریبا 85سے زائد نامور جواریوں کو باقاعدہ عید قربان کی چھٹیوں میں بہت بڑے کروڑوں روپے کے جوا کے میچ میں شامل ہونے کیلئے دعوت نامے ارسال کر دئیے ہیں اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جوا کے اڈا مالکان نے کمانڈنگ بارڈر ملٹری پولیس کے چھاپے کے خوف سے انچارج بی ایم پی تھانہ فورٹ منرو کی مشاورت سے کھلے میدان میں جوا کھلانے کی بجائے خفیہ طور پر جوا کھلانے کے لیے اور جواریوں کی رہائش کیلئے اناڑی ہلز ہوٹل مکمل بک کروا لیا ہے اور ساتھ ہی سود خور بڑے مگرمچھوں نے بھی اسی ہوٹل میں کمرے بک کروا رکھے ہیں زرائع نے یہ بھی بتایا کہ ہوٹل میں اسی دوران جواریوں سودخوروں اور جوا کے اڈا مالکان کے علاوہ غیر متعلقہ شخص کو ہوٹل کے اندر نہیں آنے دیا جائے گا زرائع نے یہ بھی بتایا کہ جوا کے اڈا مالکان پرویز بلوچ اکبر کھوسہ نادر خان غلام حسین نے خود اور جواریوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہوٹل سے باہر دو مقامی بلوچ دو ہزار روہے دیہاڑی ہر تعینات کر دئیے ہیں جو انہیں بی ایم پی کے اعلیٰ افسران کی سرکاری گاڑی مزکورہ ہوٹل کی طرف اتا دیکھ کر فورا موبائل فون کے ذریعے اطلاع کر دیں گے پھر جواری جوا بند کر کے اپنے اپنے کمروں میں چھپ کر سیاح بن جائیں گے اور یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چھوٹے جوا کھلانے والے تقریباً ایک درجن کے قریب سیاحوں کی جیبیں صاف کرنے کے لیے ڈیمس جھیل اناری تریمو پارک کے علاوہ دیگر رش والے مقامات پر اڈے بنانے کیلئے لنگوٹ کس لئیے ہیں اور یہ چھوٹا سا کپڑا بچھا کر تاشوں اور فرکی کے زریعے جوا کھلا کر سیاحوں کی جیبیں خالی کریں گے عوامی سماجی حلقوں کے علاوہ شہریوں محمد اکرم لودھی ،فدا حسین خان ،عبدالمجید خان،محمد طاہر، محمد اسلم خان ،محمد انیس خان و دیگر نے مبینہ عید قربان کی چھٹیوں کے روز صحت افزا مقام فورٹ منرو میں کروڑوں روپے کا کھیلا جانے والا جوا بند اور جوا کھلانے والے معروف جوا کے اڈا مالکان پرویز بلوج اکبر کھوسہ نادر خان غلام حسین نامی اشخاص ودیگر ان کے گروہ کے اڈا مالکان کو گرفتارکر کے کمانڈنگ آفیسر ملٹری پولیس ڈیرہ غازی خان سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے یاد رہے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں عرصہ تقریباً ڈھیڑ ماہ سے کروڑوں روپے کا جوا کھیلا جا رہا ہے عوامی شکایت اور چند روز قبل اخبارات کی نشاندھی کرنے کے باوجود چمک کے کمال ہر کاروائی نہ ہو سکی جو بارڑر ملٹری پولیس کیلئے سوالیہ نشان ہے -

راولپنڈی : 13 سالہ یتیم لڑکی سے اجتماعی زیادتی
باغی ٹی وی (ویب نیوز)راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ گلستان کالونی میں 13 سالہ یتیم لڑکی کو تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کے بال کاٹ دیے، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔متاثرہ لڑکی کے دادا نے پولیس کو بتایا کہ ان کی 13 سالہ پوتی گھر کا سودا سلف لینے نکلی تو ملزم سلمان نے دیگر دو ملزمان کے ساتھ مل کر اسے اغواء کرلیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے بچی کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس پی پوٹھوار سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کردی۔
ترجمان پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے، نامزد ملزم سلمان متاثرہ لڑکی کا کزن ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ -

شیخوپورہ: بچہ نالے میں گرکر بارش کے تیز پانی کے ساتھ بہہ گیا
شیخوپورہ،باغی ٹی وی (محمد طلال سے)شیخوپورہ بچہ نالے میں گرا اور بارش کے تیز پانی کی وجہ سے بہہ گیا۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے بچے کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ ڈوبنے والے بچے کی شناخت عبدالہادی ولد عبد الرؤف عمر 6 سال سے ہوئی
-

گو جرہ :ڈاکوراج ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکول ٹیچرقتل
گو جرہ نامہ نگار باغی ٹی وی (چوہدری عبدالرحمن جٹ) گوجرہ میں ڈاکوراج قائم ھو گیا پولیس وارداتوں کو کنٹرول کر نے میں ناکام ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکول ٹیچرقتل۔
تفصیلات کے مطابق چک نمبر363ج ب کا رہائشی غوثیہ ہائی سکول گوجرہ کا ٹیچرراشد ولد رشید اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کار پر سوار فیصل آباد سے گوجرہ آرہاتھاکہ تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ چک نمبر 282 ج ب سٹاپ کے قریب پیچھے سے موٹرسائیکل پر آنیوالے مسلح ڈاکوؤں نے کار کو روکنے کی کوشش کی جس کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کےنتیجہ میں راشد شدید ذخمی ہو گیا جبکہ ڈاکوافرارتفری میں فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے شدیدزخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کیاجارہاتھاجو راستہ میں ہی شدیدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،علاوہ ازیں ڈاکوؤں نے پینسرہ روڈ پر ہی کارسوار چک نمبر283 ج ب کے ماجداوراس کے بھائی اوروالدہ سے طلائی زیورات اورپچاس ہزارروپے کی نقدی چھین لی اورڈاکوکامیاب واردات کے بعدفرار ہوگئے اطلاع ملنے پر تھانہ صدرپولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی یاد رہے کہ گوجرہ میں ڈاکوؤں نے ادھم مچا رکھاھے جو آئے روز ڈکیتی کی وارداتیں کر کے آسانی سے فرارہوجاتے ہیں اور پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے عوامی حلقوں نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکرعثمان انور سے وارداتوں کی روک تھام کے سلسلہ میں اقدامات کر نے کامطالبہ کیاہے ۔