شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے) شرقپور روڈ گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی
گرڈ اسٹیشن میں لگے ٹرانسفارمر میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ بھڑک اٹھی۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو کنٹرول نے فوراً ایمرجنسی گاڑیاں روانہ کیں۔ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے انتہائی جانفشانی سے فائر فائٹنگ کر رہے ہیں اور باقی ٹرانسفارمرز کو بھی آگ کے اثرات سے محفوظ کر رہے ہیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

شیخوپورہ:آسمانی بجلی گرنے سےگرڈ اسٹیشن کو آگ لگ گئی
-

شیخوپورہ : بارش آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق
شیخوپورہ،باغی ٹی وی(محمد طلال سے) شیخوپورہ میں دو مختلف مقامات پر بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا شیخوپورہ کے علاقہ چک شاہ پور میں 37 سالہ محمد عاطف جاں بحق جبکہ محمد شفیق شدید زخمی ہوگیا شیخوپورہ کے ہی نواحی علاقہ منڈیالہ گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے راشد نامی شخص دم توڑ گیا
-

سیالکوٹ: آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 6 افرادجاں بحق 5 شدید جھلس گئے
سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر ) نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت 4افرادجاں بحق 5 شدید جھلس گئے
ظفرووال کے علاقہ موضع پنج پیر میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ 2 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی
ضلع بھر میں اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ،زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال شفٹ کر دیا گیا. -

ڈیرہ غازیخان :سنٹرل جیل میں بے ضابطگیوں پر سپرنٹنڈنٹ جیل کا ایکشن،تحقیقات آغازکردیاگیا
ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان میں بے ضابطگیوں پر سپرنٹنڈنٹ جیل متحرک، نئے تعینات ہونے والے سپرنٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ کا حوالاتیوں کے ملاقات شیڈ پر چھاپہ، بغیر شیڈول کے سزائے موت کا قیدی حوالاتیوں کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے پکڑا گیا، سزائے موت کے قیدی خالدحسین نے پہلے خود کو عمرقید کی قیدی ظاہر کیا مگر ریکارڈ پڑتال سے خالد حسین عمر قید نہیں سزائے موت کا قیدی نکلا اور جھوٹ ثابت ہونے پر دوبارہ پکڑ لیا، سپرنٹنڈنٹ جیل نے اختیارات سے تجاوز کرنے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق سمیت دیگر ملوث ملازمیں کیخلاف اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد افضل کو انکوائری افسر مقرر کر دیا، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد زبیر چیمہ نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 24 جون 2023 کو ملاقات کرنے والے حوالاتیوں کے شیڈ میں جاکر اچانک چھاپہ مارا جہاں پر ایک قیدی وردی میں ملبوس خالد حسین بھی شیڈول سے ہٹ کر ملاقاتیوں میں شامل ہونے پر اس نے دریافت پر بتلایا کہ وہ عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جس کی سپرنٹنڈنٹ جیل نے ریکارڈ کا ملاحظہ کیا تو معلوم ہوا کہ خالد حسین بلاک نمر 6 میں سزائے موت کا قیدی ہے سزائے موت کے قیدی ہفتے میں ایک بار شیڈول کیمطابق بروز سوموار کو ہی ملاقات کر سکتے ہیں لیکن بغیر سپرنٹنڈنٹ کی اجازت اور بغیر شیڈول سزائے موت قیدی ہوتے ہوئے غیر قانونی طور پر حوالاتیوں کے ملاقات کے دوران ہی حوالاتیوں کے ساتھ شیڈ میں موجود ہو کر ملاقات کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل زبیر چیمہ نے ملازمین کے ہمراہ جاکر حوالاتیوں کے ملاقات شیڈ پر موجود دوہرے قتل میں دو بار سزائے موت قیدی خالد حسین ولد الہیٰ بخش کو پکڑا اور خالد حسین سمیت ملاقات کرنے والے افراد سے پوچھ گچھ کرنے پر معلوم ہوا کہ دو بار سزائے موت کے قیدی خالد حسین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اسد طارق نے رشوت کے عوض سپرنٹنڈنٹ جیل کی اجازت کے بغیر جعل سازی کے ذریعے شیڈول سے ہٹ کر ملاقات کیلئے دو بار سزائے موت کے قیدی کو بلوا کر ملاقات کروا رہا تھا جس پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل محمد افضل کو انکوائری افسر مقرر کردیا تاکہ اختیارات سے تجاوز کرنے اور بغیر شیڈول دو بار سزائے موت کے قیدی کی ملاقات کرانے والے ذمہ دار جیل ملازمین اور عہدیداروں کیخلاف بعد تحقیقات تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اسد طارق اور انکے ماتحت مافیا کی طرف سے جیل کے اندر موجود حوالاتیوں اور قیدیوں کو مختلف حربے استعمال کرکے ان سے ناجائز طور پر رشوت وصول کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے سمیت بے ضابطگیوں کے انکشافات پر 6 ملازمین کو ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل سے ملتان اٹیچ کر دیا گیا ساتھ ہی ڈی آئی جی جیل خانہ جات ریجن ڈیرہ غازی خان میاں سالک جمال ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈی جی خان جیل اسد طارق اور ان کے دیگر کارندوں اور کرپشن میں ملوث ملازمین کیخلاف مختلف قسم کی بے ضابطگیوں اور اختیارات سے تجاوز کرنے سمیت کرپشن کرنے پر تحقیقات کررہے ہیں۔
-

تنگوانی : ٹھل روڈ پر ڈاکوؤں کی مسافر کوچ پر فائرنگ ، مسافروں کو لوٹ لیا
تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ)تنگوانی کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا راج برقرار، آئے روز لوٹ مار جاری، ڈاکوؤں نے کوئٹہ سے بہاولپور جانے والے کوچ پر فائرنگ کر کے مسافروں کو لوٹ لیا
تفصیل کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں۔ تنگوانی کے قریب ڈیرا سرکی پولیس تھانہ کے حدود مگسی اسٹاپ کے مقام پر ڈاکوؤٴں نے مسافر کوچ پر فائرنگ کر کے مسافروں مرد، بچوں اورخواتین سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر آسانی سے فرار ہوگئے۔ڈاکوؤں نے مسافر کوچ کو روکنے کے لیے فائرنگ بھی کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مسافروں نے واقعےکےخلاف مگسی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ متاثرہ مسافر کوچ کوئٹہ سے بہاولپور جارہی تھی۔ -

کوئٹہ : اکاخیل قومی اتحاد بلوچستان کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان آکاخیل)کوئٹہ اکاخیل قومی اتحاد بلوچستان کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا
کوئٹہ اکاخیل قومی اتحاد بلوچستان کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس کی صدارت حاجی زرجان اکاخیل ، حاجی احمدزئی اکاخیل اور محمد گل اکاخیل نے کی ۔ اجلاس میں آنے والے عام انتخابات ، ووٹ کے اندراج ، علاقے کے مسائل ، ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ۔ -

میرپورخاص : یونین کونسل 4 کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ) یونین کونسل 4 کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس
تفصیل کے مطابق میرپورخاص کی یونین کونسل 4 کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس آزاد رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی رہاشگاہ پر یونین کونسل 4 کے وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا کی سربراہی میں انعقاد پذیر ہوا جس میں کونسلر سید لیاقت علی شاہ کونسلر کاشف اقبال کونسلر فیصل میؤ راجپوت اور کونسلر محترمہ تسلیم باجی کے علاوہ باغی ٹی وی بامہ نگار میرپورخاص کے بیورو چیف سید شاہزیب شاہ بھی موجود تھے ۔۔ اجلاس میں عید پر آلائشیں اٹھانے کا جامع پروگرام ترتیب دیا گیا ، اجلاس میں موجود ہر ممبر نے اپنی جانب سے عوامی خدمت کو تیز ترین کرنے کے لئے مخلصانہ رائے بھی پیش کی ۔۔ اجلاس میں یو۔سی 4 کے وائس چیئرمین جاوید احمد خان پاپا نے کہا کہ یو۔سی 4 سمیت میرپورخاص بھر میں رکن قومی اسمبلی سید علی نواز شاہ کی جانب سے میرپورخاص کو دئیے گئے ترقیاتی پیکج سی۔سی کنکریٹ اور پیور بلاک کے ذریعے سڑکوں کو تعمیر کرنا ہے انتہائی زور و شور سے جاری ہے ۔۔ جاوید احمد خان پاپا نے مزید کہا کہ موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے ۔۔ اسلئے سید علی نواز شاہ کی جانب سے میرپورخاص کو دئیے گئے ترقیاتی پیکج کو سوشل میڈیا پہ بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے ۔۔ جاوید احمد خان پاپا کا کہنا تھا کہ میرپورخاص کی عوام کا مرکز و محور علی نواز شاہ ہی ہیں اور آنے والا دور علی نواز شاہ کا ہی ہے ۔ -

کویت:دختر مشرق سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا70واں پوم پیدائش منایا گیا
کویت،باغی ٹی وی (ملک خرم شہزاد اعوان )دختر مشرق سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا70واں پوم پیدائش گزشتہ روز پاکستان پیپلز کلب کویت کے نائب صدر منیر احمد بٹ کی رہائش گاہ واقع منطقہ خیطان میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا 70 یوم پیدائش بڑے پر جوش جذبے اور عقیدت سے منایا گیاجس میں کویت بھر سے پیپلز کلب کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، پروگرام کی نظامت وہ نقابت کی ذمہ داری پیپلز کلب سربراہ ایڈوائزری کونسل محمد بشارت لنگڑیال نے خوش اسلوبی انجام دئیے
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک ہوا جس کی سعادت چوہدری محمد بشارت لنگڑیال حاصل کی. نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی سعادت سعید احمد کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے حاصل کی.
پھرموقع کی مناسبت سے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت کے بارے میں تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا جس میں تمام مقررین نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت سیاسی جدوجہد اور خدمات پر سحر انگیز اور تفصیلی روشنی ڈالی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کھبی اپنے اداروں کو نقصان نہیں پہنچایا اور اس چیز پر زور دیا جتنا ہمیں پاکستان پیارا ہے اتنے ہی پیارے ہمارے ادارے ہیں. مقررین میں قائم مقام صدر چوہدری محمد اشرف انجم میاں اشتیاق احمد سیکرٹری جنرل منیر احمد بٹ نائب صدر فیاض وردگ سینئر نائب صدر کلچر ونگ گلف عطاء اللہ خان لودھی صدر بزنس فورم غضنفر عباس رہنما گلگت بلتستان شامل تھے
پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری محمد اشرف انجم قائم مقام صدر پیپلز کلب، منیر احمد بٹ نائب صدر، میاں اشتیاق احمد سیکرٹری جنرل،سعید احمد کھوکھر ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محمد فیاض وردگ سینئر نائب صدر کلچر ونگ گلف،سجاد احمد قادری ایڈیشنل سیکرٹری جنرل
عطاء اللہ خان لودھی صدر بزنس فورم ،محمد یونس شاہد، چاند اقبال؛ امان اللہ خان لودھی؛ راجہ منور اقبال؛ انجینئر شہزاد اشرف؛ چوہدری شوکت وڑائچ محمد ھادی بلتی، غضنفر عباس؛محمد اقبال، وسیم اصغر اور دیگر کارکنوں نے بھرپور شرکت کی.
آخر میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء کی خدمت میں پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا نائب صدر منیر احمد بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور رات گئے پروگرام کا اختتام ہوا. -

دبئی :پاکستان پیپلز پارٹی گلف ومڈل ایسٹ ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی70ویں سالگرہ کا مقامی ہوٹل میں شاندار پروگرام
دبئی،باغی ٹی وی (ملک خرم شہزاد اعوان کی رپورٹ )پاکستان پیپلز پارٹی گلف ومڈل ایسٹ کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سترویں سالگرہ کا دبئی کے مقامی ہوٹل میں شاندار پروگرام۔
پروگرام کے مہمان خصوصی پی پی پی امریکا کے صدر محمد خالد اعوان نے اور صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہانس نے بی بی شہید کی زندگی اور انکی جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد اور پاکستان کو دفاعی ناقابل تسخیر بنانے میں کردار پر گفتگو کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا سیکریڑی انفارمیشن پی پی گلف مڈل ایسٹ ذوالفقار علی مغل نے اسٹیج سیکریڑی کے فرائض سنبھالتے ہوئے کہہ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہم سب جیالوں نے ملکر بی بی شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے ایک شاندار سالگرہ کا پروگرام کا انعقاد کیا ہے ۔ دیگر مقررین جن میں نائب صدر پی پی پی گلف نثار محمود خٹک، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی پی پی گلف ملک اسلم ، فنانس سیکرٹری گلف ارشد بٹ ، نائب صدر پی پی پی متحدہ عرب امارات قیصر آفریدی ، نائب صدر پی وائی او گلف تاج علی ، سینئر نائب صدر پی پی پی دبئی شفیق ارحمان صدیقی ، نیاز خان شانگلہ ، احسان شفیق گوگا، رضوان عبداللہ ، پی پی لیڈیز ونگ یواے ای جنرل سیکریٹری زاہدہ ملک اعوان ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل خواتین ونگ گلف نجمہ احسان ، سینئر نائب صدر پی پی خواتین ونگ گلف گلف عائشہ منیر ہانس ، سینئر نائب صدر پی وائی او گلف سردار کامران الہی ، صدر پی پی پی سوشل میڈیا گلف ملک خرم شہزاد اعوان ، سیکرٹریز پبلک ریلیشن پی پی پی گلف رائے سعید منج ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف عاطف گیلانی ، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پی پی پی گلف طاہر گردیزی ، ڈپٹی سیکرٹری پی پی پی گلف فہیم احمد میتلا، فرہاد کاظمی ، سینئر رہنماہ پی پی پی گلف حامد زمان کائرہ و دیگر شرکاء نے اپنے خیالات ک اظہارکیا ۔
پروگرام کے اختتام پر تمام میڈیا آفیشل کا شکریہ ادا کیا گیا اور پارٹی شہداء اور یونان سمندر میں کشتی الٹنے کی وجہ سے شہید ہونے والوں کے لیے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ -

اوکاڑہ : صنعتی ترقی اور مزدوروں کو سہولیات کی فراہمی تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا رہے ہیں -ڈپٹی کمشنر
اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ صنعتی ترقی اور مزدوروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ضروری ہے کہ آجر اور اجیر کے درمیان تعلقات خوشگوار ہوں ضلعی انتظامیہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، انہیں صحت کی سہولیات کی فراہمی اور ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے صنعتی کارکنوں کے بچوں کی تعلیم کے لئے صنعت کاروں کو نہ صرف متحرک کیا جائے گا بلکہ انتظامیہ اپنے وسائل کو بھی ان کی بہتری کے لئے بروئے کار لائے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چائلڈ لیبر، بانڈڈ لیبر کے قوانین پر عملد ر آمد کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات اور سوشل سیکیورٹی کارڈز کے اجراء کی صورت حال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر نصیر عباس ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی عمران رشید ،ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکیورٹی حسن اصغر ملک ،بھٹہ اونر ز ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر سلمان اظہر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ ضلع میں صنعتی کارکنوں کے سوشل سیکیورٹی کارڈ ترجیحی بنیادوں پر بنانے چاہیے چائلڈ لیبر ، بانڈڈ لیبر کی شکایات پر خلاف ورزی کے مرتکب صنعتی یونٹوں کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں کوئی بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر نہ ہونا چاہیے اور خلاف ورزی کے مرتکب بھٹہ مالکان کے خلاف اقدامات کئے جائیں اس موقع پر بھٹہ اونر ز ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر سلمان اظہر نے بھٹہ اونرز ایسو سی ایشن کی جانب سے سوشل سیکیورٹی کارڈ بنوائے جانے میں حائل مشکلات اور مسائل بتاتے ہوئے کہاکہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی تعلیم اور مزدوروں کے علاج معالجہ کے لئے حکومتی پالیسی اور انتظامیہ کی ہدایات پر سو فیصد عملد رآمد کو یقینی بنایا جائے گا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر نصیر عباس نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع میں بانڈڈ لیبر کی کوئی شکایت نہ ہے چائلڈ لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 2 صنعتی یونٹوں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف ایک کمیٹی بنانے کے بھی احکامات جاری کئے جو بھٹہ مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کے بچوں کی تعلیم ان کو کتابوں اور وردی کی فراہمی کے لئے اقدامات کرے گی ۔