Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی جی خان:ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ندیم بٹ  کا دورہ ،ریٹیلرز کی تعداد میں اضافہ کی  ہدایت

    ڈی جی خان:ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ندیم بٹ کا دورہ ،ریٹیلرز کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان) ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ندیم بٹ کا دورہ ،ریٹیلرز کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت
    ڈائریکٹر جنرل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ندیم بٹ کا ڈیرہ غازی خان کے سنٹرز کا اچانک دورہ جرنیٹر کرسیوں کی فوری فراہمی اور ریٹیلرز کی تعداد میں اضافہ کی ہدایت ایک لاکھ 86 ہزار خواتین کو رقوم کی فراہمی کے لیے 14 سنٹرز قائم کر رہے ہیں اور آٹے پر سبسڈی کا طریقہ دے دیا جا رہا ہے بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ندیم بٹ نے اج اچانک ڈیرہ غازی خان کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹرز گدائی کمپریہنسو سکول کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا اور وہاں انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈائریکٹر محمد علی محسن بھی موقع پر موجود رہے ندیم بٹ نے مزید کہا ہے کے خواتین کو اس موقع پر سہولیات مہیا کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے اور اس پر کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ریٹیلر کو یہ بھی کہا گیا کہ وہ خواتین کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئے

  • سیالکوٹ:گھوئینکی مین جی ٹی روڈ  نالوں اور بارش کے پانی سے اربوں روپے کی لاگت سے بنا روڈ تباہ

    سیالکوٹ:گھوئینکی مین جی ٹی روڈ نالوں اور بارش کے پانی سے اربوں روپے کی لاگت سے بنا روڈ تباہ

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (شاہدریاض سٹی رپورٹر) گھوئینکی مین جی ٹی روڈ نالوں اور بارش کے پانی سے اربوں روپے کی لاگت سے بنا روڈ تباہ
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ ڈسکہ روڈ گھوئینکی مین اڈہ پر نالوں اور بارشی پانی کھڑا رہنے سے اربوں روپے سے تعمیر چار رویہ سڑک محکمہ ہائی وے کی بے حسی سے تباہ ہوچکاہے، مصروف ترین روڈ کی خستہ حالی پر شہری پریشان ہیں کیونکہ اس روڈ پر تمام اعلی سرکاری افسران سمیت منسٹرز کا بھی گذر ہوتا ہے لیکن کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ،سڑک پر بڑے بڑے کھڈوں سےآے روز حادثات معمول بن چکے ہیں ان حادثات میں کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں اورکئی افراد عمر بھر کیلئے معزوری کا شکار ہوچکے ہیں اورساتھ ہی شہریوں کی قیمتی گاڑیاں بھی تباہی دوچارہیں، گھوئینکی سمیت علاقہ بھر کی سیاسی سماجی رفاحی تنظیموں کے نمائیندوں نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے اس ایک کلومیٹرجوٹوٹ پھوٹ چکاہے اسے ازسرنو تعمیر کرکے علاقہ اور روزانہ اس سڑک سے گزرنے والے ہزاروں کی تعداد میی مسافر گاڑیوں لوگوں کو اس اذیت سے نجات دلائیں-

  • سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس اور لاہور کے ڈاکوؤں کا آمناسامنا،دو طرفہ فائرنگ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس اور لاہور کے ڈاکوؤں کا آمناسامنا،دو طرفہ فائرنگ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)پٹرولنگ پولیس اور لاہور کے ڈاکوؤں کا آمناسامنا،دو طرفہ فائرنگ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
    تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے اڈہ موترہ کے قریب موٹرسائیکل سوار فیملی کے ساتھ واردات کی اور فرار ہو گئے اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تو امام بخاری یونیورسٹی کے قریب جامکے چیمہ پٹرولنگ پولیس سے مڈبھیڑ ہو گئی تو ڈاکوئوں نے پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی اور راہ فرار اختیار کی پٹرولنگ پولیس کے پیچھا کرنے پر ملزمان کھیتوں میں چھپ کر دو مختلف سائیڈوں سے پولیس پر فائرنگ کرنے لگے حفاظت خود اختیاری کے تحت پٹرولنگ پولیس اکا دکا فائر کرتی رہی فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد ایک ڈاکو عمر سفیان سکنہ لاہور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا رابطہ پر ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاہدرہ لاہور کا رہائشی ہے جس کے قبضہ سے فیملی سے چھینی گئی نقدی 13 ہزار اور لیڈیز بیگ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن گوجرانوالہ سے چھینی گئی تھی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ موترہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ اور اپنے ساتھی کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک،تین فرار – پولیس

    اوکاڑہ : مبینہ پولیس مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک،تین فرار – پولیس

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)مبینہ پولیس مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک،تین فرار – پولیس
    تفصیل کے مطابق کوٹ باری کے قریب ڈاکوؤں نے شہریوں کو لوٹنے کے بعد باندھ کر قریبی فصلوں میں جا چھپے،اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کی پولیس موقع پی پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی ،پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین ڈاکو ہلاک ہو گئے ،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائیکل،ناجائز اسلحہ اور لوٹی گئی رقم برآمد ،ڈی پی او منصور امان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے ۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی
    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔

  • سیالکوٹ: جاوید قصوری کا اجتماع سے "پاکستان کا موجودہ بحران اور ہماری ذمہ داریاں” کے موضوع پر خطاب

    سیالکوٹ: جاوید قصوری کا اجتماع سے "پاکستان کا موجودہ بحران اور ہماری ذمہ داریاں” کے موضوع پر خطاب

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)محمد جاوید قصوری کا اجتماع سے "پاکستان کا موجودہ بحران اور ہماری ذمہ داریاں” کے موضوع پر خطاب
    تفصیل کے مطابقامیر جماعت اسلامی پنجاب (وسطی) محمد جاوید قصوری نے مرکز موترہ ضلع سیالکوٹ میں جمعتہ المبارک کے اجتماع سے "پاکستان کا موجودہ بحران اور ہماری ذمہ داریاں” کے موضوع پر خطاب کیا، اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک تھی، بعد ازاں انہوں نے مرکز میں حفظ قرآن مکمل کرنے والے حفاظ کرام کی دستار بندی کی اور انعامات تقسیم کیے، تقریب دستاربندی کے بعد انہوں نے زون کے ارکان و امیدواران کے اجتماع میں شرکت کی، دستک مہم کا جائزہ لیا اور آئندہ کرنے کے کاموں کی رہنمائی کی، اس موقع پر امیر ضلع میاں محمد آصف، نائب امیر ضلع اور موترہ مرکز کے نگران امتیاز احمد بریار، امیدوار قومی اسمبلی ڈاکٹر کاشان احمد حیدر، امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اشرف ڈھلوں، امیر زون عامر صدیق چیمہ اور قیم ضلع ذوالفقار ذکی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

     

  • تنگوانی :گذشتہ روز زمین کے تنازعہ میں زخمی ہونے والا کراچی ہسپتال میں دم توڑ گیا

    تنگوانی :گذشتہ روز زمین کے تنازعہ میں زخمی ہونے والا کراچی ہسپتال میں دم توڑ گیا

    تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار منصور بلوچ)گذشتہ روز قبائلی تنازعہ میں زخمی کراچی ہسپتال میں دم توڑ گیا
    تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نندوانی اور بنگلانی برادری کے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ پر تصادم میں ایک جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے
    یہ بھی پڑھیں
    تنگوانی،میرپورماتھیلو:قبائلی تصادم،تالاب اور ندی میں ڈوبنے سے 6 ہلاکتیں ،درجنوں زخمی
    جنہوں میں سے ایک زخمی کراچی ہسپتال میں ڈاکٹر عبد الحمید بنگلانی جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہوگئی ہے

  • میرپورخاص:کام سے انکار پر مالکان نے گھریلو ملازمہ کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو گولی مار دی

    میرپورخاص:کام سے انکار پر مالکان نے گھریلو ملازمہ کی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو گولی مار دی

    میرپورخاص،باغی ٹی وی نامہ( نگار سید شاہزیب شاہ) ملازمہ کےکام سے انکار پر معصوم بچی نور پری کو گولی ماردی، شدید زخمی بچی کو میرپورخاص سول ہسپتال سے حیدرآباد ریفر کردیا گیا،خبر کے مطابق کائنات نامی خاتون عمران پٹھان اور شعیب کے گھر پر کام کرتی تھی ، کام کرنے سے انکار پر عمران پٹھان اور شعیب نے کائنات نامی ملازمہ خاتون سے اور نورا ملک جو کہ معصوم ننھی پری کا نانا ہے ان دونوں پر تشدد کیا اور اسکے بعد کائنات سے دست درازی کی اور کہا کہ ہمارے ساتھ چلو، کائنات کے انکار پر اسکی معصوم ڈیڑھ سالہ بچی ننھی پری کو گولی مار دی،ننھی نور پری سر میں میں گولی لگنے سے شدید زخمی. واقعہ کی طلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن افتخار باجوہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نورا ملک کے گھر آئے نورا ملک پر فائر مارا جو گولی بچی کو لگی. بچی انتہائی سیریس حالت میں سول ہسپتال منتقل کرنے کے بعد حیدرآباد منتقل کیا گیا ہے. جبکہ نور پری کے ورثاء مجرموں کا کھل کر نام لے رہے ہیں لیکن پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا اور نہ ہی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوئی ٹیم تشکیل دی ہے-

  • تونسہ شریف :تحصیل ہسپتال میں سٹی سکین مشین ایک ماہ سے خراب،مریض پریشان

    تونسہ شریف :تحصیل ہسپتال میں سٹی سکین مشین ایک ماہ سے خراب،مریض پریشان

    تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعمران لنڈ)تحصیل ہیڈ کواٹرہسپتال میں نصب Eastern Medical Technology Services کی سٹی سکین مشین ایک ماہ سے خراب ہے ،عملہ سٹی سکین مشین کے مخصوص پرزے اورپارٹ کی مرمتی کا مریضوں کو ایک ماہ سے جھوٹ بول رہا ہے، سٹی سکین مشین خراب ہو نے سے حادثات کے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ سٹی سکین مشین کو معمولی خرابی ہے ، ٹی ایچ کیو میں سٹی سکین شین کو چلانے والا عملہ آیک ماہ سے مفت کی تنخواہیں اڑا رہا ہے ،سٹی سکین مشین ٹراما سینٹر میں لگائی گئی تھی تاکہ حادثات کے مریضوں کو سکین کرکے فوری طور پر زندگی بچائی جاسکے، سٹی سکین مشین خراب ہو نے کے باعث مریض نشتر ریفر ہونے لگے ہیں جو راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیںتونسہ کی عوام نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور پر نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ڈیرہ غازیخان:کرپشن کنگ بی ایم پی اکاؤنٹنٹ کا بلوچ لیوی پرقبضہ،ملازمین سے بھتہ وصولی معمول بنالیاہے

    ڈیرہ غازیخان:کرپشن کنگ بی ایم پی اکاؤنٹنٹ کا بلوچ لیوی پرقبضہ،ملازمین سے بھتہ وصولی معمول بنالیاہے

    ڈیرہ غازیخان، باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی )کرپشن کنگ بی ایم پی اکاؤنٹنٹ کا بلوچ لیوی پرقبضہ،ملازمین سے بھتہ وصولی معمول بنالیاہے۔ چوہدری مسعود
    تفصیل کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مسعود احمد نے کہا ہے کہ نہایت افسوس کامقام ہے کہ بی ایم پی اور بلوچ لیوی فورس کے اکاؤنٹ پر ایسا شخص قابض ہے جو کرپشن میں لتھڑا ہوا ہے ،اکاؤنٹنٹ آغارضا نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے فیصلے کی بھی دھجیاں اڑادیں جس میں کہا گیا ہے کہ بلوچ لیوی فورس اور بارڈر ملٹری پولیس پنجاب پولیس کا حصہ ہیں ،ہوم ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن No.NP-1/6-9/90مورخہ 18/03/1992 جو کہ لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی جسٹس فخرالنسا نے رٹ پٹیشن نمبر 11761 کے فیصلہ کی روشنی میں بلوچ لیوی اور بی ایم پی کے پے سکیل اپ گریڈ کرنے اور پولیس رولز اور مراعات کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق سروس سٹرکچر ،رولز،ڈیوٹی بھی پنجاب پولیس کے مطابق ہے لیکن کرپٹ اکاؤنٹنٹ نے FDA،رسک الاؤنس ودیگر مراعات کیلئے ملازمین سے 3000روپے فی ملازم ڈیمانڈ کی ،ملازمین نے اس کی ڈیمانڈ پوری نہ کی تو انہیں ملنے والا FDAبند کرادیا ،
    یہ خبر بھی پڑھیں
    ڈی جی خان : بلوچ لیوی اور بی ایم پی ملازمین سرکاری مراعات سے محروم کر دیئے گئے
    چوہدری مسعود نے کہا جو ملازم ،اکاؤنٹنٹ آغارضا کو رشوت نہ دے تو یہ شخص اس ملازم کے ریکارڈ ضرور کہیں نہ کہیں گڑبڑ ضرور کردیتا ہے ،انہوں نے کہا ابھی محکمہ کی طرف سے ملازمین کو اعزازیہ دیاگیا ہے اس اعزازیہ کے چیک پاس کرانے کیلئے بھی اس شخص نے تمام ملازمین سے 500 روپے فی چیک کی ڈیمانڈ کی اور مجھ سے بھی اس نے پانچ سوروپے مانگے ہیں ،میرے انکار پر اس نے مجھ سے تلخ کلامی بھی کی ہے ،چوہدری مسعود نے کہا یہ آدمی ملازمین کو انسان بھی نہیں سمجھتا ان کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور گالم گلوچ اس کامعمول ہے ،ملازمین اس کے رویہ اور کرپشن سے متعلق کئی بار کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمشنرکوشکایات اور اس کی دھونس دھاندلی اور زبردستی سے آگاہ کرچکے ہیں ،چوہدری مسعود نے کہاکہ نہیں معلوم کہ آفیسران کی کیامجبوری ہے جوایک کرپٹ آدمی کے خلاف ایکشن لینے سے ڈرتے ہیں یا یہ تمام آفیسران کوزیادہ کچھ کماکردے رہا ہے اور آفیسران کی آنکھیں بند ہیں ،چوہدری مسعود نے کہااگرآفیسران بالا نے اس کے خلاف ایکشن نہ لیا تو ہمیں مجبوراََ APCAکا پلیٹ فارم استعمال کرنا پڑے گا۔

  • میرپورماتھیلو :جروار شہید جامشوری کے گاؤں صاحب خان لنڈ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ منائی گئی

    میرپورماتھیلو :جروار شہید جامشوری کے گاؤں صاحب خان لنڈ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ منائی گئی

    میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگار مشتاق علی لغاری)جروار شہید جامشوری کے گاؤں صاحب خان لنڈ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70ویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، سالگرہ کا کیک پاکستان پیپلز پارٹی گھوٹکی کے ضلعی صدر میر بابر علی خان لنڈ، عبدالمجید لاکھو، سید نے کاٹا۔ امتیاز شاہ اللہ۔دیو کنبھر ارباب خان لنڈ اظہر علی چنا۔رفیق احمد لغاری۔محمد امین گبول۔ میاں عبدالرشید قادری محمد علی شیخ، منظور قادر، کامریڈ کاکو رام اللہ، وزیر غلام نبی کلور، مشتاق علی لغاری اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر، وائس چیئرمین میر بابر علی خان لنڈ نے کہا کہ پاکستان میں بھٹو خاندان دم توڑ رہا ہے، آج مسلم دنیا کی پہلی وزیراعظم کی سالگرہ ہے۔ خاتون اول جسمانی طور پر بہت دور ہیں لیکن روحانی طور پر وہ ہمارے ساتھ ہیں، جن کے عزم اور منشور کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں۔