Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گو جرہ : ناجائزتعلق قائم نہ کرنے پر تین بچوں کی ماں قتل

    گو جرہ : ناجائزتعلق قائم نہ کرنے پر تین بچوں کی ماں قتل

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )گوجرہ کے نواحی گائوں چک نمبر 429 ج ب علاقہ تھانہ صدر گوجرہ مسما نجمہ بی بی زوجہ نور زمان بعمر 30/32 سال سکنہ چک نمبر 429 ج ب گوجرہ جو شادی شدہ اور تین بچوں کی ماں تھی اپنے گھر میں سو رہی تھی کہ ملزم محمد باقر ولد محمد سلطان سکنہ تاندلیانوالہ فیصل آباد جو کہ نجمہ بی بی کا رشتہ دار ہے اور ملنے کیلئے ان کے پاس آیا ہوا تھا کہ رات کو نجمہ بی بی کے کمرہ میں گیا اور اسکے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی نجمہ بی بی کے انکار کرنے پر اسکے سر پر پسٹل 30 بور سے فائر مار کر موقع سے فرار ہوگیا اور نجمہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی مقامی پولیس اطلاع پا کر لاش کو قبضہ میں لے کرقانونی کارروائی میں مصروف ہے

  • سیالکوٹ : رامتلائی ،کسٹم حکام نے غیرملکی نان کسٹم پیڈ کپڑے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

    سیالکوٹ : رامتلائی ،کسٹم حکام نے غیرملکی نان کسٹم پیڈ کپڑے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہد ریاض سٹی رپورٹر)سیالکوٹ کسٹم حکام کا چھاپہ، سیالکوٹ رامتلائی میں غیرملکی نان کسٹم کپڑے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، چھ کروڑ مالیت کا نان کسٹم کپڑا کسٹم حکام نے اپنی تحویل میں لے لیا
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ رامتلائی میں کسٹم حکام اے سی حسیب احمد باجوہ کی ٹیم مدثر باجوہ، علی، سردار عامر، انسپکٹرز اور دیگر عملہ نے چھاپا مار کر کروڑوں مالیت کا غیر ملکی نان کسٹم خام کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا..
    علی زیب اور قاری امیر محمد عرصہ دراز سے کروڑوں مالیت کا نان کسٹم کپڑا سمگل کرکے مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کر رہے تھے جن کے خفیہ گوداموں پرکسٹم حکام نے چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کاغیر ملکی کپڑا تحویل میں لے لیا مزید تفتیش جاری ہے

  • میرپور خاص: سٹیلائٹ ٹاؤن يوسی 4 وارڈ 1 بند سیوریج کھول دی گئی

    میرپور خاص: سٹیلائٹ ٹاؤن يوسی 4 وارڈ 1 بند سیوریج کھول دی گئی

    میرپور خاص باغی ٹی وی نامہ نگار ( سید شاہزیب شاہ )سٹیلائٹ ٹاؤن يوسی 4 وارڈ 1 بند سیوریج کھول دی گئی
    تفصیل کے مطابق میرپور خاص کے علاقے سٹیلائٹ ٹاون يوسی 4 وارڈ 1 کی مین شاہراہ ڈاکٹر عبدالصبور والے روڈ پر دو دن سے گٹر لائن بند ہونے کی وجہ سے گٹر اور نالیوں کا گندہ کا پانی مین روڈ کے ساتھ ساتھ پورے محلے میں جمع ہونے کی وجہ سے اہل محلہ اور روڈ سے گذرنے والی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ۔جس کی عوامی شکایت پر يوسی 4 وارڈ 1 کے كونسلر ندیم احمد خان نے يوسی انسپکٹر شبیر احمد کے تعاون سے گٹر لائن اپنی نگرانی میں کھلوا کر اپنے حلقے کی عوام کو اس اذیت سے چھٹکارا دلوایا واضح رہے ندیم خان حال ہی میں حلف اٹھا کے محنت کرنے کے جذبے کے ساتھ دوبارہ سامنے آئے ہیں اس سے قبل وہ ناگذیر وجوہات کی بنا پر خدمت کے جذبے سے کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے تھے ۔۔ اہل محلہ کونسلر ندیم خان کو دوبارہ کام کراتے ہوئے دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا

  • میرپور خاص: ریلوے ملازمین اور پینشنرز کا تنخواہیں اور پینشن نہ ملنے پر سخت احتجاج

    میرپور خاص: ریلوے ملازمین اور پینشنرز کا تنخواہیں اور پینشن نہ ملنے پر سخت احتجاج

    میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ)ریلوے ملازمین اور پینشنرز نے تنخواہ اور پینشن نہ ملنے پر سخت احتجاج کیا ہے
    تفصیل کے مطابق پاکستان ریلوے کے لاکھوں ملازمین ورکرز اور پینشنرز کی تنخواہوں کے تعطل اور عدم ادائیگی پر نمائندہ تنظیم پریم یونین پاکستان کے صدر شیخ محمد انور کی ملک گیر احتجاج کی اپیل پر پریم یونین میرپورخاص کے تحت آج ریلوے پلیٹ فارم پر احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریم یونین میرپورخاص ڈویژن قاضی محمد اختر جنرل سیکریٹری پریم یونین میرپورخاص ڈویژن چوہدری محمد نذیر ، پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی کے صدر حاجی نور الہی مغل، سیکریٹری عرفان قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بروقت نہ ملنے سے ہزاروں ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اور ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے حکومت کی بدترین ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ ریلوے جیسا قومی ادارہ بدحالی کا شکار اور نوبت یہاں تک ہے کہ ادارہ ملازمین کی تنخواہیں تک وقت پر نہیں دے پا رہا ۔ مظاہرین نے مذید کہا کہ ایک جانب خوفناک مہنگائی کا اژدھا ہے تو دوسری طرف تنخواہوں کی عدم

  • کوئٹہ :ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    کوئٹہ :ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن

    کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرآکاخیل) ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے شہر میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 20سے زائد بھکاری حراست میں لیکر سوشل ویلفیئر حکام کے حوالے کردئیے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھکاریوں کیخلاف خصوصی مہم شروع کی جائیگی اور شہر سے بھکاری مافیا کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔کوئٹہ کو بیگرز فری شہر بنانے میں ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا

  • ڈی آئی خان : چشمہ رائٹ بینک کینال کی عدم بحالی پر عوام کا احتجاجی دھرنا

    ڈی آئی خان : چشمہ رائٹ بینک کینال کی عدم بحالی پر عوام کا احتجاجی دھرنا

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنواز) ڈی آئی خان چشمہ رائٹ بینک کینال کی عدم بحالی پر عوام کا احتجاجی دھرنا ماہڑہ کے مقام پر عوام نے انڈس ہائی وے ٹریفک کیلئے بند کر دی ہے احتجاجی دھرنہ میں تحصیل مئیر فخر میاں خیل سابق ایم پی اے فتح اللہ میاں خیل سمیت بڑی تعداد میں عوام شریک ہے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ جب تک سی آر بی سی کینال بحال اور پانی نہیں چھوڑا جاتااس وقت تک احتجاج جاری رہے گا چشمہ رائٹ بینک کینال گذشتہ سال سیلابی ریلوں سے ٹوٹ پھوٹ گئی تھی تب سے علاقہ مکینوں کی زمینوں کو زرعی پانی میسر نہیں ہے گنے اور گندم کی فصلوں سمیت باغات کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے
    گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے سی آر بی سی کینال مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔متاثر ہونے والے زمین داروں سے مسلسل رابطوں کے بعد ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد نے صوبائی حکومت سے فنڈز منظور کراکے ابتدائی کام شروع کر دیا تھا تاہم کام کی سست روی کی وجہ سے مقامی زمینداروں اور عام لوگوں نے تحصیل ناظم پروآ فخر اللہ خان میانخیل کی قیادت میں احتجاج کیا اور پروا کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا۔ دھرنے میں احتجاجی مظاہرین نے سی ار بی سی کینال کی مرمت میں تاخیر پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاج کے باعث دونوں طرف ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں اور گرمی میں مسافروں کا براحال ہو گیا۔ عوامی مشکلات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصور ارشد فورا موقع پر پہنچ گئے اور انھوں نے احتجاج کرنے والے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کی مکمل یقین دہانی پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین کو سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کے لیے حکومتی امدادی چیک کے بارے میں بھی بتایا کہ انتہائی کم مدت میں یہ چیک سیلاب متاثرین کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ہمیں زمینداروں کی مشکلات کا بھی اندازہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ جلد از جلد سی آر بی سی نہر کی مرمت کو یقینی بنایا جائے۔

  • چيئرمين نوابزاده میر انور علی تالپور کی حضرت لعل شہباز قلندرکی درگاہ پرحاضری

    چيئرمين نوابزاده میر انور علی تالپور کی حضرت لعل شہباز قلندرکی درگاہ پرحاضری

    میرپورخاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ ) پاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپورخاص کے چيئرمين نوابزاده میر انور علی تالپور کی سندھ کے معروف بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ پر حاضری دی اور چادر چڑھائی ۔ نوابزاده میر انور علی تالپور شامل قافلہ دوستوں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کئیں ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین ضلع میرپورخاص میر احمد علی تالپور، میئر ميرپورخاص عبدالرؤف غوری، ڈپٹی میئر جنید بلند، نوابزاده مــيــر عطاءاللہ تالپور، نوابزاده میر غزن تالپور، نوابزاده میر آقا تالپور، ضلعی جنرل سیکریٹری میر حسن دھونکائی، سیکریٹری اطلاعات عبدالسلام میمن ،میر حارث تالپور، حاجی اللہ رکھیو دل، رئیس ممتاز خاصخیلی ، اقبال پنهور، عبدالجبار، اقبال پنهور، رمیش کمار مالھی بھی قافلے کے ہمراہ اور دوسرے لوگ بھی موجود تھے ۔

  • میرپورخاص: شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی ہے

    میرپورخاص: شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ منائی گئی ہے

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) میرپور خاص میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ضلع میرپورخاص کی قیادت کی طرف سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب حورین بینکوئیٹ میں منائی گئی ہے جس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری میرحسن دھونکائی انفارمیشن سیکریٹری عبد السلام میمن حاجی حنیف میمن میرپوررخاص کے مئیر عبد الرئوف غوری ڈپٹی میئر جنید بلند میر شیر محمد تالپور میر علی رضا تالپور حاجی محمد علی احسان الحق آرائیں ہیرا لعل میگواڑھ منور خاصخیلی رسول بخش مغل محبوب لغاری امیر جان مری دانش آرائیں سائیں اعظم شاہ محب نھڑی اور پیپلز پارٹی کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

  • تنگوانی : قومی امن کمیٹی کی طرف سے  پاک آرمی، پولیس و دیگر اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت،ریلی نکالی گئی

    تنگوانی : قومی امن کمیٹی کی طرف سے پاک آرمی، پولیس و دیگر اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت،ریلی نکالی گئی

    تنگوانی: باغی ٹی وی (نامہ نگارمنصور بلوچ) قومی امن کمیٹی کی طرف سے پاک آرمی، پولیس و دیگر اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت،ریلی نکالی گئی
    تفصیل کے مطابق قومی امن کمیٹی اے تعلقہ تنگوانی کی طرف سے مادر وطن اور علاقائی امن وامان کے لیے پاک آرمی، پولیس و دیگر اداروں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نادرا چوک سے تنگوانی ویگن اسٹینڈ تک ایک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا
    ریلی کی قیادت ضلع چیئرمین رحمت اللہ چنہ، ضلع جنرل سیکریٹری عبدالستار گولو، ضلع ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداد علی ملک تعلقہ تنگوانی کے چیئرمین محمد سچل شیخ، سٹی اور یوسی عہدے داروں نے کی۔شرکاء نے اپنے وطن کے دفاع کی خاطر جان کے نظرانے پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کی شان میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

  • تنگوانی،میرپورماتھیلو:قبائلی تصادم،تالاب اور ندی میں ڈوبنے سے 6 ہلاکتیں ،درجنوں زخمی

    تنگوانی،میرپورماتھیلو:قبائلی تصادم،تالاب اور ندی میں ڈوبنے سے 6 ہلاکتیں ،درجنوں زخمی

    تنگوانی،میرپورماتھیلو- باغی ٹی وی (نمائندگان) کشمور میں قبائلی تصادم کے نتیجے میں 4 افراد قتل اور 15 سے زیادہ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں پہلی واردات کندھ کوٹ کی سبزی منڈی میں سبزوئی قبیلے کے کے مسلح افرادنے مہر قبیلے کے ایک فرد دلمرادمہر کو قتل کر دیا ،دوسرا واقعہ تنگوانی کے ماہی گائوں اور پولیس تھانہ ڈیرہ سرکی کی حدود میں دو قبیلوں نندوانی اور بنگلانی میں تصادم کی وجہ سے ایک شخص محمد حسن نندوانی قتل ہوا اور 11 گیار افراد شدید زخمی ہوگئے تیسرا واقعہ تنگوانی کے قریب گائوں 27 میل میں جکھرانی قبیلے کہ دو گروپوں میں میں تصادم کے نتائج میں بیلو جکھرانی قتل ہو گیا چوتھا واقع تنگوانی کے قریب پولیس تھانہ شبیر آباد کے حدود میں ہسپتال کے چوکیدار غلام مصطفی نوناری کو قتل کر دیا گیا ایک اور واقعہ میں گائوں کینچی سندرانی میں تین بچوں کی ماں 27 سالہ عورت پانی کے تلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی
    میرپورماتھیلوجروار گائوں میر خان گبول کا رہائشی منصور علی ولد محمد یامین عرف رئیس فقیر مائنر بدھی میںڈوب کرجاں بحق ہوگیا