Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • حب :خضدار کی تحصیل وڈھ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی اہم پریس کانفرنس

    حب :خضدار کی تحصیل وڈھ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کی اہم پریس کانفرنس

    حب/لسبیلہ ،باغی ٹی وی (حکیم بلوچ نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میں صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا وڈھ میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس
    صوبائی وزیر داخلہ کے ہمراہ ایم پی اے زابد ریکی ایم پی اے خضدار میر یونس عزیز زہری ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل بلوچ ڈی آئی جی پرویز خان عمرانی ایس ایس پی فہد خان کھوسہ ودیگر آفیسران موجود تھے
    صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ سردار اختر جان مینگل میر شفیق الرحمن مینگل نے ہمیں جو عزت دی ہے ہم ان کے مشکور ہیں۔
    الحمداللہ دونوں فریقین سے ہماری باتیں ہوئیں جس کے بدولت جو جنگ کا خطرہ تھا وہ ٹل گیا، .اس سے قبل علماء کرام اور سردار اسلم بیزنجو سردار نصراللہ خان ساسولی و دیگر نے امن قائم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کئے تھے.
    عوام بے فکر رہیں گشیدہ صورتحال کو ختم کرنے کے لیے مثبت بات چیت ہوئی ہے حالات پر جلد قابو پایالیا جائیگا ۔
    وڈھ کے موجودہ صورتحال کے متعلق صوبائی حکومت کی طرف سے آئی ہوئی وفد علاقے کے پرامن فضا کو بحال کرنے کے لیے بہترین کردار ادا کی۔

  • ننکانہ : بھارت سے تقریباََ 417 سکھ یاتریوں کاجتھہ گورد  وارہ جنم استھان پہنچ گیا

    ننکانہ : بھارت سے تقریباََ 417 سکھ یاتریوں کاجتھہ گورد وارہ جنم استھان پہنچ گیا

    ننکانہ،باغی ٹی وی (احسان اللہ ایاز نامہ نگار) بھارت سے تقریباََ 417 سکھ یاتریوں کاجتھہ گورد وارہ جنم استھان پہنچ گیا
    تفصیل کے مطابق بھارت سے تقریبا 417 سکھ یاتریوں کاجتھہ لیڈر سردار بھوپندر سنگھ کی قیادت میں بہترین اے سی کوچز اور سکیورٹی کے کڑے حصار میں گورد وارہ جنم استھان پہنچ گیا جہاں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس نے شاندار استقبال کیا، پھول نچھاور کیئے اور ہار پہنائے
    بھارتی سکھ یاتری راجہ رنجیت سنگھ کی 184 ویں برسی میں شرکت کے لیئے پاکستان آئے ہیں گوردوارہ جنم استھان پہنچنے پر دیا سنگھ، بلونت سنگھ اور پریم سنگھ گیانی گورد وارہ میں انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی گئی سکھ یاتری اپنے تین روزہ قیام کے دوران اپنی مذہبی عبادات انجام دیں گے اور ننکانہ صاحب میں موجود سات گورد واروں کے علاہ گورد وارہ سچا سودا کی یاترا کے لیئے فاروق آباد بھی جائیں گے ضلعی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی جانب سے لنگر رہائش میڈیکل اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولتیں فراہم کی گئی ہیں

  • راجن پور: کچہ آپریشن گذشتہ 74 روز سے بلا تعطل جاری

    راجن پور: کچہ آپریشن گذشتہ 74 روز سے بلا تعطل جاری

    ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں راجن ہور کچہ آپریشن گزشتہ 74 روز سے بلا تعطل جاری ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی زیر کمانڈ پولیس دستوں کا موضع چک سوری کا گھیرا موضع چک سوری میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے ڈی پی او راجن پورکا کہنا ہے کہ چک سوری میں سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو اور دہشت گرد پناہ گزین ہیں کچے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں اور ڈاکوئوں کا مکمل قلع قمع کریں گے
    آر پی او ڈیرہ غازی خان نے کہا ہے کہ راجن پور کے کچہ میں پولیس مکمل طور پر متحرک ہے اور کچہ کے نو گو ایریا سمجھے جانے والے علاقوں میں حکومت کی رٹ قائم کر دی ہے
    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ خفیہ ٹھکانوں میں چھپے ڈاکوؤں کا صفایا کر کے کچہ کو مکمل پر امن بنائیں گے ۔

  • سیالکوٹ :عیدالاضحیٰ پر صرف رجسٹرڈ مذہبیو فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی

    سیالکوٹ :عیدالاضحیٰ پر صرف رجسٹرڈ مذہبیو فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)عیدالاضحیٰ پر صرف رجسٹرڈ مذہبیو فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی
    تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر صرف رجسٹرڈ مذہبی تنظیموں اور فلاحی اداروں کو قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہوگی، غیر رجسٹرڈ اور کالعدم تنظیموں پر کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواست گذار کو سابقہ اجازت نامہ کی کاپی لف کرنا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے ضلعی امن کمیٹی سیالکوٹ کے ممبران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وائس چیئرمین امن کمیٹی حافظ اصغر علی چیمہ، سی او میونسپل کارپوریشن ملک اعجاز، سی او ایم سی پسرور اسد گیلانی، سی او سی ڈسکہ عبدالحئ ،حافظ غلام محی الدین،حافظ عبدالغفار، مولانا ایوب خان، مفتی کفایت اللہ شاکر، ایوب اوپل، ظفر عباس، مولانا احمد مصدق قاسمی، پیر ظہور واصف، ملک ذاکر اعوان، سید نجم گیلانی، جسکرن سنگھ، پادری شمشاد سمیت دیگر علماء کرام اور عمائدین نے شرکت کی۔
    اے ڈی سی ریونیو محمد اقبال نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر عیدگاہوں، قبرستانوں،مساجد اور امام بارگاہوں پر صفائی کے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز صاحبان تحصل کی سطح پر امن کمیٹی کے اراکین سے شیڈول کے مطابق میٹنگز کریں گے۔

  • میہڑ : نامعلوم مسلحہ افراد کی فائرنگ سے 2افراد قتل

    میہڑ : نامعلوم مسلحہ افراد کی فائرنگ سے 2افراد قتل

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) میہڑ میں تھانہ اے سیکشن کی حدود میں نامعلوم مسلحہ افراد کی فائرنگ سے 2افراد قتل ہوگئےنامعلوم مسلحہ افراد کی فائرنگ سے 2افراد قتل، قتل کا یہ واقعہ وحدت کالونی میں پیش آیاہے تھانہ اے سیکشن پولیس جا ئے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے

  • ڈگری: لوہے کاسریا مزدور کےجسم کے آرپار ہوگیا،تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل

    ڈگری: لوہے کاسریا مزدور کےجسم کے آرپار ہوگیا،تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل

    میرپور خاص باغی ٹی وی (نامہ نگارسید شاہزیب شاہ )میرپور خاص کی تحصیل ڈگری شہر کے ملک محلے میں گھر کی تعمیر کے دوران حادثاتی طور پر پاؤں پھسلنے کی وجہ سے لکڑی کے پھٹے سے گرنے کے باعث لوہے کاسریا نوجوان محمد ملوک کے جسم کے آر پار ہوگیا جسے متعلقہ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دے کر فوری طور پر حیدرآباد منتقل کردیا گیا

  • نواب شاہ: تحصیل قاضی احمد  قومی شاہراہ پرٹرک الٹنے 10 افراد زخمی،لاکھوں کے مویشی ہلاک

    نواب شاہ: تحصیل قاضی احمد قومی شاہراہ پرٹرک الٹنے 10 افراد زخمی،لاکھوں کے مویشی ہلاک

    نواب شاہ،باغی ٹی وی (عنائت بلادی) تحصیل قاضی احمدمیں قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ 10 میںافراد زخمی لاکھوں مالیت کے مویشی ہلاک پولیس کے مطابق رحیم یار خان سے کراچی جانے والا مویشیوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا حادثے کے نتیجے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا زخمیوں میں بلال عبداللہ ثاقب امیر فیض لال بخش اور عابد شامل ہیں حادثے کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے 5 مویشی بھی ہلاک ہوئے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری میں ڈرائیور کو اچانک نیند آنے کے باعث پیش آیا

  • نواب شاہ :بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر جانے والے جیالوں کی وین الٹ گئی،15 زخمی

    نواب شاہ :بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر جانے والے جیالوں کی وین الٹ گئی،15 زخمی

    نواب شاہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعنائت اللہ)کی تحصیل قاضی احمد میں محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر جانے والے جیالوں کی وین تیزرفتاری کے باعث نواب شاہ روڈ چنیسر اسٹاپ پر الٹ گئی پولیس کے مطابق 15 افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو 1122 ایمبولینسوں کے ذریعے پی ایم یو ہسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں سے پاکستان پیپلز پارٹی شہید بینظیر آباد کے جیالے کونسلرز شامل ہیں زخمیوں کی مزید طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

  • اوکاڑہ : ہائی پریشرنوزل سے پیٹ میں ہوا بھردی انتڑیاں پھٹ گئیں

    اوکاڑہ : ہائی پریشرنوزل سے پیٹ میں ہوا بھردی انتڑیاں پھٹ گئیں

    اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ رونماہواہے کہ نجی رائس ملز میں محنت کش محمد عمران کے پیٹ میں ہائی پریشر ائیر نوزل سے ہوا بھر دی محمد عمران نجی رائس ملز میں پلے داری کا کام کرتا تھا نوجوان عمران چاولوں کا توڑا اٹھانے لگا تو ملزم محمد رفیق نے ائیر پریشر نوزل سے مقعد میں ہوا بھر دی پیٹ میں ہوا بھرنے سے انتڑیاں پھٹ گئیں واقعہ کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب متاثرہ نوجوان کے والد کا واقعہ پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • اوکاڑہ : خصوصی افراد کی معذوری کو ان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے -طاہر امین

    اوکاڑہ : خصوصی افراد کی معذوری کو ان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے -طاہر امین

    اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) خصوصی افراد کی معذوری کو ان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے -طاہر امین
    تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو معاشرہ کا کارآمد شہری بنانے کے لئے تمام سرکاری اداروں کو مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنا ہیں خصوصی افراد کی معذوری کو ان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے اور اس کے لئے حکومت نے جو پالیسیاں مرتب کی ہیں ان کے ثمرآت ان تک پہنچیں گے تمام سرکاری محکمے خصوصی افراد کے لئے مختص کوٹہ پر بھرتی کو یقینی بنائین ان خیالات کا اظہار انہوں نے خصوصی افراد کی شکایا ت کے ازالہ کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان ،ڈی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز شاہ ،خصوصی افراد کے نمائندہ محمد ابرار ، چیمبر آف کامرس کے نمائندہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خصوصی افراد کی شکایات کے ازالہ کے لئے سوشل ویلفیئر آفس میں شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے خصوصی افراد کو معلومات فراہم کرنے کے لئے واٹس ایپ گروپ بھی بنایا جا چکا ہے ضلع میں صنعتی یونٹوں میں خصوصی افراد کے لئے ملازمتوں کے لئے تین فیصد کوٹہ ہے جس عملد ر آمدکروایا جا رہا ہے خصوصی افراد کی رجسٹریشن کے لئے 552 درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد ان کے متعلقہ سر ٹیفیکیٹس جاری کرنے کے سلسلہ میں اقدامات کئے جا رہے ہیں خصوصی افراد کے نمائندہ محمد ابرار کی جانب سے ڈیلی ویجز ملازمین کو کم اور بر وقت اجرت ادا نہ کرنے کی شکایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے ہدایت کی کہ خصوصی افراد کا استحصال کرنے والے افراد یا اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔