Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • عام شہری ،بنیادی سہولیات اور احسان میاں کا دکھ

    عام شہری ،بنیادی سہولیات اور احسان میاں کا دکھ

    عام شہری ،بنیادی سہولیات اور احسان میاں کا دکھ
    تحریر : ملک ظفراقبال
    صحت کی سہولیات کی فراہمی ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور ایک صحت مند انسان ہی ایک صحت مند زندگی گزار سکتا ہے ہمارے صحت کے ادارے ، وزراء اور اداروں کے اعلیٰ افسران سیمنار صحت آگاہی مہم اور صحت کے حوالہ سے مختلف واک کا اہتمام کرتے رہتے ہیں تاکہ عوام الناس کو مختلف بیماریوں کے حوالہ سے آگاہی ہو اور بروقت علاج ممکن ہوسکے اور میڈیا پر بڑے دھوم دھام سے تقریریں سنائی جاتی ہیں صحت کے حوالے سے پورا یقین دلاتے ہیں کہ ان کا بنیادی حق ہے اور واقعی اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ ایک صحت مند انسان ہی ایک صحت مند زندگی گزار سکتا ہے مگر وطن عزیز میں بنیادی سہولیات کا فقدان تھا اور اس وقت بھی ہے شاید مستقبل میں کوئی حل نظر آئے مایوس نہیں ہونا چاہیے پاکستان جس سمت میں جا رہا ہے امید ہے کہ آنے والا کل شاہد اچھا ہو صحت کی بنیادی سہولیات کے حوالہ سے داڑھ کے ایک مریض احسان میاں کی زبانی سنیے جو ایک داڑھ درد کے مریض ہیں حقائق سے آگاہ کرتے ہیں کس طرح بنیادی سہولیات مجھ جیسے ایک عام شہری کو میسر ہیں ایک دوست نے واقعہ سنایا ایک مریض لاہور کے ایک سرکاری ہسپتال میں داڑھ کے درد کے حوالے سے دوائی اور چیک کروانے کے لیے سرکاری ہسپتال کا رخ کرتا ہے احسان میاں ایک کاؤنٹر سے پرچی بنواتا ہے اور کمرے میں داخل ہوتا جہاں پر ڈاکٹر صاحب ان کو کسی دوسرے کمرے میں جا نے کے لئے اس پرچی پر کمرہ نمبر 107 لکھ کر بھیج دیتے ہیں ان کا کہنا تھا جب میں وہاں پر گیا تو وہاں پر موجود عملہ نے مجھے ایک اور کمرے کا نمبر بتایا آپ وہاں پر جائیں وہاں پر ڈاکٹر صاحب آپ کو اچھی طرح چیک کریں گے میں اس کمرے کی طرف آیا اس دوران داڑھ میں درد شدت اختیار کر چکاتھا کمرے کے باہر کاؤنٹر والے شخص نے مجھے اشارہ کیا اور میری پرچی پر کچھ لکھا اور مجھے پرچی واپس کردی ۔کچھ دیر تو میں نے انتطار کیا اپنی باری کا۔ مگر جیسے ہی میں نے پرچی پڑھی۔ تو پرچی پر ڈیٹ غلط لکھی ہوئی تھی ۔دوبارہ میں کاؤنٹر والے کے پاس گیا اور ان کو بتایا بھائی آپ نے تاریخ غلط لکھ دی ہے جون کی 20 تاریخ ہے اور اپ نے 22 اگست لکھ دی ہے اس کو درست کریں کاؤنٹر والے دوست نے پہلے تو مجھے غور سے دیکھا اور مسکرایا پھر میرے کندھے پر ہاتھ رکھ کر مجھے کہا احسان میاں آپ کو داڑھ کے درد کی دوائی لینے کے لیے تین ماہ کے بعد آنا ہے میں یہ سن کر ہکا بکا رہ گیا آپ اندازہ کریں کہ داڑھ میں درد ہو رہا ہے اور دوائی چیک اپ کے لیے ٹائم دیا جا رہا ہے وہ بھی تین ماہ کا ۔یہ ہے عام شہری کو ملنے والی بنیادی سہولتوں میں سے ایک سہولت ۔ان وجوہات کی بنیاد پر لوگ دیار غیر کا رخ کرتے ہیں ورنہ آپ اپنے ماں باپ ،بیوی بچے اور اپنا ملک چھوڑ کر کیوں جاتے ۔

  • سیالکوٹ : ڈی پی او نے متعدد  ایس ایچ اوز کے تبادلہ کے احکامات جاری کردئے

    سیالکوٹ : ڈی پی او نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلہ کے احکامات جاری کردئے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ڈی پی او نے متعدد ایس ایچ اوز کے تبادلہ کے احکامات جاری کردئے
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ذیل تبادلہ جات کے احکامات جاری کئے ہیں.سب انسپکٹر محمد حبیب تھانہ حاجی پورہ سے ایس ایچ او تھانہ بڈیانہ، سب انسپکٹر الطاف اسحاق ایس ایچ او تھانہ سبز پیر سے ایس ایچ او تھانہ کینٹ،سب انسپکٹر خرم شہزاد سی آئی اے سٹاف سے ایس ایچ او تھانہ سبز پیر، سب انسپکٹر محمد شہباز تھانہ صدر سیالکوٹ سے ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ، انسپکٹر تنویر کوثر ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ سے پولیس لائنز ، سب انسپکٹر طاہر نقاش تھانہ موترہ سے ایس ایچ او تھانہ ستراہ، سب انسپکٹر فہد منصور ایس ایچ او تھانہ ستراہ سے جنرل ڈیوٹی تھانہ کوٹلی سید امیر، انسپکٹر لیاقت علی ایس ایچ او تھانہ قلعہ کالر والا سے ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور،سب انسپکٹر عابد حسین تھانہ مراد پور سے ایس ایچ او تھانہ قلعہ کلر والا، ایس آئی اویس ارشد سی آئی اے سٹاف سے ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ، سب انسپکٹر جمشید اختر ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ سے جنرل ڈیوٹی تھانہ مراد پور، سب انسپکٹر اعجاز الحق تھانہ سول لائنز سے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی، سب انسپکٹر ناصر یعقوب بٹ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی سے سی آئی اے سٹاف، انسپکٹر عابد فاروق پولیس لائنز سے انچارج ہومی سائیڈ ڈسکہ سرکل، سب انسپکٹر ادریس قریشی انچارج ہومی سائیڈ ڈسکہ سرکل سے ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ،سب انسپکٹر صلاح الدین ایس ایچ او تھانہ بیگووالہ سے جنرل ڈیوٹی تھانہ حاجی پورہ۔ انسپکٹر محمد عماد ایس ایچ او تھانہ بمبانوالہ سے جوڈیشل حوالات سمبڑیال اور انسپکٹر حافظ محمد سعید پولیس لائن سے انچارج سیکیورٹی پی ایس او ڈی پی او سیالکوٹ تعینات کردئے گئے.

  • چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ

    چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ

    پشاور،باغی ٹی وی (ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے چترال سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
    صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو جاری کردہ مراسلے میں لکھا کہ ایمرجنسی اور ریسکیو سروسز کے اہلکاروں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
    جاری کردہ مراسلے کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانس کے لیے ساز و سامان تیار رکھیں۔ حساس علاقوں میں سیاحوں اور مسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے۔پی ڈی ایم اے مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ کسی رکاوٹ کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ ادارے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔
    محکمہ موسمیات نے چترال، کوہستان اپر، اپر دیر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گلیشیر پگھلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

  • پاکستانی سائنسدانوں نےلمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرلی

    پاکستانی سائنسدانوں نےلمبے چاولوں کی نئی قسم پیدا کرلی

    اسلام آباد،باغی ٹی وی (ویب نیوز) پاکستانی سائنسدان سب سے لمبے چاولوں کی نئی قسم سونا سپر باسمتی پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، نئی قسم کے چاول کے دانے کی لمبائی 9.5 ملی میٹر ہے۔
    رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کالا شاہ کاکو کے سائنسدانوں نے یہ کامیابی حاصل کر کے اپنے ہی ادارے کے تیار کردہ رائس ورائٹی PK 2021 کا ریکارڈ توڑ دیا ہے جس کا دانہ 8.26 ملی میٹر لمبا تھا۔چیف سائنسداں سید سلطان علی اور ڈاکٹر مخدوم صابر کے مطابق رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کالا شاہ کاکو کی تیار کردہ چاولوں کی دو اقسام کو PARC میں منعقدہ ورائٹی ایویلیوایشن کمیٹی میں عام کاشت کے لیے تجویز کیا گیا ہے۔
    ڈاکٹر مخدوم صابر کے مطابق چاولوں کی ایک قسم سونا سپر باسمتی ہے جو کہ اب تک کا سب سے لمبا باسمتی اناج ہے جس کی لمبائی 9.5 ملی میٹر ہے جب کہ اسی ادارے کی تیار کردہ دوسری ورائٹی وائٹل سپر باسمتی کہلاتی ہے جو آئرن اور زنک کی زیادہ مقدار کی حامل ملک کی پہلی مضبوط ورائٹی ہے۔
    علاوہ ازیں RRI کالا شاہ کاکو نے موٹے چاولوں کی ملک میں پہلی نئی ہائبرڈ قسم KSK 2023 بھی متعارف کرائی ہے جس کی فی ایکڑ پیداوار 110 من حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاولوں کی یہ ہائبرڈ قسم 109 دن میں تیار ہوجاتی ہے۔

  • ملتان : ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    ملتان : ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    ملتان،باغی ٹی وی (ویب نیوز) ایک ہی گھر سے 3 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
    تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقہ ممتاز آباد میں واقع ایک گھر سے 3 خواتین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت شمشاد انور ، نسرین اختر اور سمعیہ اختر کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لئے نشتر اسپتال منتقل کر دیا، اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ممتاز آباد ڈاک خانے والی گلی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا، اور اب تک کی تفتیش کے مطابق مرنے والوں میں گھر کی سرپرست خاتون شمشاد انور، اس کی ہمشیرہ اور بیٹی شامل ہے۔
    پولیس کی واقعاتی رپورٹ کے مطابق مرنے والی شمشاد انور کی بیٹی عاصمہ بی بی نے پولیس کو بتایا ہے کہ گھر میں اس کی والدہ شمشاد انور، ہمشیرہ سمیعہ اور خالہ نسرین اختر کرایہ کے مکان میں رہتی تھی، وہ دو دن سے وہ اپنی والدہ شمشاد انور سے رابطہ کر رہی تھی لیکن رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔
    عاصمہ بی بی کے مطابق بارہا کوشش کے باوجود رابطہ نہ ہونے پر وہ اپنی ماں کے گھر آئی تو دروازہ بند تھا اور کسی نے نہ کھولا، شور کی آواز سن کر اہل علاقہ جمع ہوگئے اور دیوار پھلانگ کر دروازہ کھولا گیا تو کمرے میں تشدد زدہ لاشیں پڑی تھیں۔

  • دیپالپور : بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق

    دیپالپور : بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق

    دیپالپور(باغی ٹی وی) بے نظیرانکم سپورٹس سینٹر پر بدنظمی، بھگڈرسےخاتون جاں بحق
    دیپالپو میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں بننے والابے نظیرانکمسپورٹس سینٹر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے ایک انسانی زندگی نگل گیا۔
    بی آئی ایس پی کی رقم کی ادائیگی کے دوران سینٹر میں بدنظمی پھیل گئی اور بھگڈر مچنے کی وجہ سے رقم لینے آنے والی ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، خاتون کی شناخت زبیدہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔
    شہریوں نے وزیراعظم شہبازشریف اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دارانتظامیہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ کوئی اور قیمتی جان کا ضائع نہ ہو۔

  • ڈی آئی خان :مندرہ پل پر دو کاروں میں ٹکر، باپ بیٹی جاں بحق

    ڈی آئی خان :مندرہ پل پر دو کاروں میں ٹکر، باپ بیٹی جاں بحق

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی ( نامہ نگاراحمدنوازمغل) مندرہ پل پر دو کاروں میں ٹریفک کا المناک حادثہ ہوا ہے جس میں باپ بیٹی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہے ، ریسکیو 1122نے جاں بحق اور زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر فاروق اور اسکی بیٹی کے نام سے ہوئی ہے،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ باپ بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گے۔ مخالف سمت سے تیز رفتار کار کی ٹکر سے حادثہ پیش آیا، کار ڈرایور موقع سے فرار ہو گیا ،ڈاکٹر فاروق ضلع بھکر سے واپس اپنے گاوں پہاڑ پور فیملی سمیت گھر آرہا تھا۔

  • ڈی آئی خان :میگاپروجیکٹس شاندار افتتاح سے علی امین گنڈاپور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے -اکرم خان ناصر

    ڈی آئی خان :میگاپروجیکٹس شاندار افتتاح سے علی امین گنڈاپور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے -اکرم خان ناصر

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمدنوازمغل) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جےیوآئی محمد اکرم خان ناصر نے ایک بیان میں کہا کے
    جمعیت علماء اسلام کی قیادت کی کوششوں سے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کے لئے میگا پراجیکٹس منظور کرکے لانا اور انکا شاندار افتتاح کرنے کی وجہ سے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے
    ‏اِنہیں 4 کلومیٹر اور 36 کلومیٹر روڈ سے کوئی لینا دینا نہیں آگ اس بات پر لگی ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نہ وزیر ہے نہ ممبر اسمبلی پھر افتتاح کیوں کیاانکو یہ بات یاد رکھنی چاہئے جو کام آپ نے 9 سال صوبائی حکومت کرکے اور 4 سال وفاقی حکومت کرکے نہیں کرسکے وہ کام مولانا برادران نے ایک سال کے قلیل عرصہ میں پورا کر دیکھایا،آپ نے تو ڈیرہ والوں کو 9 سالوں میں گلی ، نالی اور ٹرانسفارمر پر دھوکہ دیا ،اصل کام میگا پراجیکٹس لانا ہوتا اور یہ اپکا کام نہیں ہے مولانا برادران کا کام ہے،ہم آپ کی تکلیف میں مزید اضافہ کریں گےاور ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کا خدمت کا سلسلہ اس جوش و جذبہ کے ساتھ آگے بڑھائیں گے

  • ڈی آئی خان : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، شکایات پربنک الفلاح کے خلاف انکوائری

    ڈی آئی خان : بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ، شکایات پربنک الفلاح کے خلاف انکوائری

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل)وزیر مملکت برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی حالیہ شکایات پر ان ایکشن لیتے ہوئے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں پیمنٹ سنٹرز پر سسٹم کے مسائل پر بنک الفلاح کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے۔بنک الفلاح کی نااہلی ہے کہ لنک کیوں ڈاؤن ہیں اور غریب پیمنٹ کے لیئے مارے پھر رہے ہیں ۔بنک الفلاح کے اعلی حکام سے بات کی ہے سیکریٹری بی آئی ایس پی اس کی تحقیقات کررہے ہیں
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کیوں دو دنوں سے خواتین کو ادائیگی نہیں ہوئی اس کوتاہی میں جو بنک ملوث ہوا اسکے خلاف کارروائی کرینگے ،انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بی آئی ایس پی کی خواتین کے ساتھ کوئی نامناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا،چار سدہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین پر تشدد کے مرتکب اہلکاروں کو فوری معطل کردیا گیا ہے اورآئی جی خیبرپختونخوا نے مبینہ مسئلہ پر پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے

  • ڈی جی خان: یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا

    ڈی جی خان: یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا

    کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )یونان تارکین وطن کی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا
    ڈیرہ غازی خان میں یونان کے ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا سیکٹری پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر انجینئر احمد کمال کی زیر قیادت یونان کے ساحل پر تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی سانحہ پر یوم سوگ منایا گیا اس سلسلے میں ریسکیو 1122 سینٹرل اسٹیشن پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں شہدا کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعائے مغفرت کی گئی یونان کشتی حادثہ میں 298 پاکستانی تارکین وطن شہید ہوئے ہیں جبکہ ٹوٹل اموات600 بتائی جارہی ہے یہ یونسن حادثہ یونان کے ساحل سے 50 کلو میٹر دور سمندر میں پیش آیا اس حادثے سے سب سے زیادہ اموات پاکستانی تارکین وطن کی ہوئی ہیں