Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سیالکوٹ: یونان، کشتی حادثہ کا شکار ہونے والے کاشف بٹ کے والد سے ڈپٹی کمشنرکی ملاقات

    سیالکوٹ: یونان، کشتی حادثہ کا شکار ہونے والے کاشف بٹ کے والد سے ڈپٹی کمشنرکی ملاقات

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) یونان، کشتی حادثہ کا شکار ہونے والے کاشف بٹ کے والد سے ڈپٹی کمشنرکی ملاقات
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے یونان میں کشتی الٹنے کے حادثہ کا شکار ہونے والے کاشف بٹ سکنہ چندھڑ کے والد سے گھر جاکر ملاقات کی ، حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ خاندان سے واقعہ پر دلی دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا-

  • سیالکوٹ : مزدہ ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر،1یک جاں بحق 2خواتین زخمی

    سیالکوٹ : مزدہ ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر،1یک جاں بحق 2خواتین زخمی

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر )مزدہ ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر،ایک جاں بحق 2خواتین زخمی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کجھوری والا سٹاپ مرالہ روڈ پر مزدہ ویگن کی موٹرسائیکل کو ٹکر،اس ٹکر کے نتیجہ میں 2خواتین سمیت تین افراد زخمی ہوئے ،شدید زخمی ہونے والا 50 سالہ خالد ہسپتال پہنچ کرجانبحق ہو گیا ، زخمی ہونے والوں میں دو بیٹیاں 17سالہ وفا اور 16سالہ شجل کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاگیا جن علاج جاری ہے

  • سیالکوٹ : پولیس مقابلہ انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک 4 گرفتار

    سیالکوٹ : پولیس مقابلہ انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک 4 گرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہدریاض) :پولیس مقابلہ انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک 4 گرفتار
    تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں پولیس کی ڈاکوؤں کے ساتھ مڈبھیڑ پولیس کو انتہائی مطلوب ایک ڈاکو ہلاک چارکو گرفتارکرلیا گیا
    ڈسکہ اور سدرہ بدرہ کے علاقہ میں یکے بعد دیگرے دو پٹرول پمپوں پر واردات کی اطلاع پر ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پٹرول پمپ پر واردات کے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلیے شہر بھر میں سخت ناکہ بندی کے احکامات جاری کیے اس دوران ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ڈاکوؤں کا رحمت آباد کے علاقہ میں تھانہ صدر پولیس سے سامنا ہوا تو ڈاکؤں نے آتشیں اسلحہ سے پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی پولیس ٹیم نےدفاعی حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا ڈال کرچار ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عباس عرف نانی ڈان کے نام سے ہوئی ہے جو قتل، ڈکیتی و راہزنی کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے جس کے سر کی قیمت 2 لاکھ روپے مقرر کرنے کے لئے کاروائ بھی کر رکھی ہےڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال، ایس پی انویسٹی گیشن ،ڈی ایس پی صدر، ڈی ایس پی ڈسکہ، ایس ایچ او صدر سیالکوٹ اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے

  • سیالکوٹ :ضلع بھرمیں 203 پولیس افسران کی مختلف عہدوں پر ترقیاں

    سیالکوٹ :ضلع بھرمیں 203 پولیس افسران کی مختلف عہدوں پر ترقیاں

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ضلع سیالکوٹ میں اب تک 203 پولیس افسران کو مختلف عہدوں پر ترقیاں دی گئی ہیں ۔
    سیالکوٹ کے مختلف تھانوں میں تعینات 17 اسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ۔ترقی پانے والوں میں
    تھانہ صدر سیالکوٹ کی اورا چوکی کے انچارج میاں شہباز احمد۔تھانہ صدر سیالکوٹ کے محمد ادریس۔تھانہ حاجی پورہ میں تعینات بلال احمد چیمہ۔محمد حبیب ۔محمد شہباز خان۔عمیر احمد چیمہ۔اصغر خان۔الفت علی۔محمد عتیق۔عابد حسین عابد۔محمد یعقوب۔سرفراز احمد۔شاہد محمود۔غوث میراں۔عامر رئیس۔کاشف علی بٹ محمدجاوید گھمن اور شکیلہ شہزادی شامل ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع سیالکوٹ میں اب تک41 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر ۔65 اسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر ۔66 ہیڈکانسٹیبلز کو اسٹنٹ سب انسپکٹر اور 31 کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقیاں دی ہیں محکمہ پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

  • سیالکوٹ: نارووال پسرور روڈ کینٹ کے قریب 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک ہلاک

    سیالکوٹ: نارووال پسرور روڈ کینٹ کے قریب 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک ہلاک

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( شاہد ریاض سٹی رپورٹر) نارووال پسرور روڈ کینٹ کے قریب 2 موٹرسائیکلوں میں تصادم،ایک ہلاک
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور ک علاقہ نارووال پسرور روڈ کینٹ کے قریب دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم ہوا ہے اس تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی، ساکن تخت پور کے رہائشی محمد توقیر کو تشویش ناک حالت میں ریسکیورز نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے زندہ ہسپتال منتقل کر دیاتاہم وہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا.
    جبکہ دوسرا معمولی زخمی،پولیس تھانہ صدر پولیس نے ضروری کارواٸ کے بعد نعش ورثا کے سپرد کردی

  • نوشہرا:خواجہ سراؤں نے تھانہ کینٹ پر دھاوا بول دیا

    نوشہرا:خواجہ سراؤں نے تھانہ کینٹ پر دھاوا بول دیا

    نوشہرا:خواجہ سراؤں نے تھانہ کینٹ پر دھاوا بول دیا،اوباش نوجوانوں نے خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے کارروائی نہیں کی، خواجہ سراؤں کا مؤقف
    تفصیل کے مطابق نوشہرہ کینٹ میں خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا، اور اندر گھس کر تھانے توڑ پھوڑ کی۔ جب کہ پولیس خواجہ سراؤں کر دیکھ کر خاموش تماشائی بنی رہی۔خواجہ سراؤں نے جمع ہوکر تھانے میں احتجاج شروع کردیا، اور بتایا کہ گزشتہ رات چند اوباش نوجوانوں نے خواجہ سراء پر تشدد کیا، جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے میں جمع کرائی گئی لیکن ایک دن گزر جانے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی۔

  • عثمان بزدار کی نیب میں 12ویں بارطلبی،22 جون کوبلاوا

    عثمان بزدار کی نیب میں 12ویں بارطلبی،22 جون کوبلاوا

    باغی ٹی وی ( ویب نیوز) عثمان بزدار کی نیب میں 12ویں بارطلبی،22 جون کوبلاوا،نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے کیس میں طلب کیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق نیب نے عثمان بزدار کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے ۔عثمان بزدار کو اس سے پہلے گیارہ مرتبہ نیب میں طلب کیا گیا مگر وہ صرف 2 مرتبہ نیب لاہور کے سامنے پیش ہوئے۔ نیب نے اس سے پہلے عثمان بزدار کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، ٹھیکوں میں بے ضابطگی اور تقرر و تبادلوں کے کیس میں طلب کیا ہے۔

  • بیوی کو کچے میں فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار

    بیوی کو کچے میں فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی (ویب نیوز)بیوی کو کچے میں فروخت کرنے والا شوہر ساتھی سمیت گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے حکم پر گرین ٹاؤن انویسٹی پولیس کی کارروائی کی گئی جس کے بعد 2 سال قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کو گھوٹکی سندھ سے بازیاب کروا لیا گیا ۔اغواء اور فروخت میں ملوث ملزمان میں شوہر صائم مسیح اور ساتھی پٹھان خان شامل ہیں ۔ متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج تھا۔
    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر مزدوری کےلیے سندھ ساتھ لے گیا،ادھر فروخت کر دیا۔مغوی مہک بی بی کی والد کے ہمراہ ایس ایس پی انویسٹی ڈاکٹر انوش مسعود سے ملاقات کی اور ڈاکٹر انوش مسعود نے مدعی مقدمہ کو انصاف کی ہر ممکن فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔
    ڈاکٹر انوش مسعود نے خاتون کی بازیابی کےلیے جانے والی ٹیم کو تعریفی اسناد تقسیم کیئے ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

  • ٹھٹھہ :ضلع کونسل، میونسپل وٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری

    ٹھٹھہ :ضلع کونسل، میونسپل وٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تقریب حلف برداری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں) ضلع کونسل، میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے منتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی حلف برداری تقریب ضلع کونسل مکلی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے چیئرمین کے لیے عبدالحمید پنہور، وائس چیئرمین کے لیے ممتاز علی جلبانی، میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چیئرمین کے لیے ادا محمد میمن، وائس چیئرمین کے لیے عبدالعزیز پکھیئڑو میمن جب کہ ٹاؤن کمیٹی مکلی کے چیئرمین کے لیے زین العابدین جیلانی اور وائس چیئرمین کے لیے سید فدا حسین شاہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے حلف لیا جبکہ ٹاؤن کمیٹی گھوڑاباری کے چیئرمین کے لیے محمد رمضان پنہور، وائس چیئرمین ممتاز علی شورو، ٹاؤن کمیٹی گاڑھو کے چیئرمین کے ليے محمد صدیق خاصخیلی اور وائس چیئرمین کے لیے غلام نبی میمن سے ریٹرننگ آفیسر/ اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باڑی سید محمد علی شاہ نے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری، پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، پیر غلام رحمانی جیلانی، غلام قادر پلیجو سمیت ضلع کونسل کے تمام منتخب اراکین پی پی رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری و دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں نے منتخب ہونے والے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تمام نو منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب ٹاؤن کمیٹی گھارو کے چیئرمین کے لیے جام احسان جوکھیو اور وائس چیئرمین کے لیے میر بابو پنہور سے ریٹرننگ آفیسر/ اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو اقبال احمد تنیو نے اسسٹنٹ کمشنر آفس گھارو میں حلف لیا۔

  • اوکاڑہ : ڈاکو منہ زور،پولیس لکیر پیٹنے لگی،شہری عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ : ڈاکو منہ زور،پولیس لکیر پیٹنے لگی،شہری عدم تحفظ کا شکار

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)ڈاکو منہ زور،پولیس لکیر پیٹنے لگی،شہری عدم تحفظ کا شکار
    اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتیوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ،ماڈل تھانہ بی ڈویژن کی حدود جی ٹی روڈ پر مشہور مٹھائی اور بیکری کی شاپ پر ڈکیتی کی واردت ہوئی جسمیں ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر محمد زید کو لوٹ لیا،ڈاکووں دوکان سے تیس ہزار نقدی،بیکری کا سامان اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔اوکاڑہ اور گردونواح میں کوئی ایسا دن نہیں جب ڈکیتی راہ زنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ رکا ہو
    اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار،متاثرہ شہری نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔