میرپورخاص :باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) میونسپل کارپوریشن میرپورخاص میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پہلی بار منتخب ہونیوالے میئر و ڈپٹی میئر نے ڈویژنل انتظامیہ دفتر کے ہال میں اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ اس تاریخ ساز موقع پر میرپورخاص میں حالیہ تشکیل پانے والی میونسپل کارپوریشن کے 90 فیصد کونسل اراکین جن میں پی پی کے منتخب چٸیرمین اور واٸس چٸیرمین، منتخب وارڈز کونسلرز اور مخصوص نشستوں کے اراکین سمیت مقامی قیادت، ذمہ داران، پارٹی کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران تک شریک نہ ہوسکے گذشتہ تقریبات میں بھی یہی طرزِ عمل دیکھنے میں آیا جس کا تسلسل تاحال جاری ہے۔ ماضی میں بھی میونسپل کمیٹی میرپورخاص کے چیئرمین و واٸس چیئرمین کے ساتھ ایسی ہی صورتحال نظر آٸی تھی جس پر میونسپل کونسل بدترین بدنظمی، ذاتی اختلافات، انتشار، بغاوت اور پھر عدم اعتماد پر ختم ہوٸی تھی۔ بہرکیف ان سب باتوں کا نقصان میرپورخاص کے شہریوں کو ہی بھگتنا پڑا۔ توقع کی جارہی تھی اور ہے کہ میونسپل کارپوریشن بننے اور مٸیر ڈپٹی میئر منتخب ہونے کے بعد شہر کی میونسپل حالت میں بہت بہتری آٸے گی، کونسل میں ایک ہی جماعت کی بھاری اکثریت رکھنے والے اراکین بہترین مشاورت اور صلاح سے شہر کی بہتری اور مفاد میں مل جل کر کام کریں گے۔ تاہم اسکی ابتداٸی تقاریب و تصاویر اسکے مکمل برعکس ہیں جبکہ ان تمام تقاریب میں میئر و ڈپٹی میئر تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنے کی گفتگو ہی کرتے نظر آٸے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ آج میئر و ڈپٹی میئر کا حلف اٹھانے والے میونسپل کارپوریشن کی اپنی کونسل سے مکمل مشاورت، بھرپور اعتماد اور اتحاد و یگانگت کے ساتھ شہر کے بہتر مستقبل کے لیے فیصلے کریں گے اور اپنی منتخب کونسل کو ہی مقدم رکھیں گے۔ میرپورخاص کی عوام کے ٹیکس کا پیسہ بہترین میونسپل سروسز فراہمی پر مکمل خرچ کرتے ہوٸے اپنے منصب کے انتخاب کو درست اور تاریخی ثابت کریں گے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

تنگوانی : انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی کار پر فائرنگ ،بیوپاری شدید زخمی
تنگوانی باغی ٹی وی( نامہ نگار منصور بلوچ) انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی کار پر فائرنگ ،بیوپاری شدید زخمی
تفصیل کے مطابق تنگوانی کے قریب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی موٹرکار پر فائرنگ ،کندھ کوٹ کاہندو بپاری شدید زخمی ہسپتال منتقل،انڈس ہائی وے پر سوکڑ اسٹاپ پر ڈاکوؤں نے اسلحہ کی زور پے موٹرکار کو روکنے کی کوشش کی لیکن نہ روکنے کے ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس نتیجے میں کارسوار کندھ کوٹ کاھندو بپاری ستیاپال شدید زخمی ہوگئے جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے -

سرگودھا :پریس کلب کا انتخابی دنگل ،جرنلسٹ اتحادگروپ نے میدان مارلیا
سرگودھا،باغی ٹی وی (ملک شاہنواز جالپ نامہ نگار )سرگودھاپریس کلب کے انتخابی دنگل میں جرنلسٹ اتحادگروپ نے میدان مارلیا۔مہرآصف حنیف صدراورراناساجداقبال جنرل سیکرٹری منتخب،فاونڈرگروپ کو شکست،سینئرنائب صدرکی صرف ایک سیٹ پرکامیابی،صحافی برادری کا ڈھول کی تھاپ پررقص،گھوڑاڈانس اورجشن،صحافیوں اوراہل شہرکی گروپ لیڈرعبدالحنان چوہدری،نومنتخب صدرمہرآصف حنیف، جنرل سیکرٹری راناساجداقبال سمیت پورے پینل کومبارباد۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا پریس کلب کے الیکشن 2023_24 میں جرنلسٹ اتحاد گروپ کے امیدواروں صدر مہر آصف حنیف نے 113 میں سے 74، نائب صدر شیخ عثمان نے 64، جنرل سیکرٹری رانا ساجداقبال نے70، جوائنٹ سیکرٹری ملک سلمان معظم 66، فنانس سیکرٹری ملک امیر افضل اعوان 70، انفارمیشن سیکرٹری راؤ عابد مجید 72 ووٹ لے کر قرار پائے جب کہ مجلس عاملہ کیلئے عبدالحنان چوہدری 74، رانا افضل حنیف 71، سیف خان 63،گلزارعلی سید 65 تصور ملیانہ62، رانا محمد اشرف 58، عبدالصمد شاہین نے 56 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائےعمرفاروق گوندل نے 55 ووٹ حاصل کیے جبکہ فاونڈرگروپ کے ملک کامران نے 58ووٹ حاصل کرکے سینئرنائب کی نشست جیتی۔ پولنگ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک جاری رہی مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سرگودھا پریس کلب کا دورہ کیا اور الیکشن کےشفاف عمل کو سراہاصدرمہرآصف حنیف نے کہا جرنلسٹ اتحاد گروپ کے تمام منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تمام عہدیداران ورکنگ صحافی ہیں جو صحافیوں اور پریس کلب کے مسائل سے آشنا ہیں اور حل کے لیے مل کر کام کریں گے۔


-

قصور : نہر میں نہاتے ہوئے مزید 5 بچے ڈوب گئے،2 کو ریسکیو نے بچالیا
قصور،باغی ٹی وی(ویب نیوز) نہر میں نہاتے ہوئے مزید 5 بچے ڈوب گئے،2 کو ریسکیو نے بچالیا، جن میں سے 3 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ قصورکے گاؤں ججل نہر میں نہاتے ہوئے5 بچے ڈوب گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، اور آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کے مطابق ریسکیو آپریشن میں دوبچوں کو زندہ نکال لیا گیا، جب کہ ڈوبنے والے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں میں دو بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔ -

تنگوانی : مقامی صحافی کی بیٹھک سے چورلاکھوں روپے کابیج لے اُڑے
تنگوانی: باغی ٹی وی (نامہ نگار: منصور بلوچ) تنگوانی کے قریب گاؤں اعتبار بروہی میں نامعلومچوروں نے صحافی کی بیٹھک سے لاکھوں روپے کی مالیت کا بیج لے اڑے
تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں اعتبار بروہی میں کندھ کوٹ انقلابی پریس کلب کے صدرصحافی عبداللہ بروہی کی بیٹھک سے لاکھوں روپے کی مالیت کا چاول کا بیج نامعلوم چور چوری کرکے لے اڑے تاہم پریس کلب تنگوانی کے صحافی اس چوری ہونے والے واقعہ کا سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور ایس ایس پی عرفان علی سموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی کے اوطاق سے چوری کی لاکھوں روپے مالیت کا بیج واپس کروا کر چوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے -

نواب شاہ: تحصیل قاضی احمد کی 3 ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینز نے حلف اٹھا لیا
نواب شاہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار):تحصیل قاضی احمد کی 3 ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمین و وائیس چیئرمین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد کے آفس میں منعقد کی گئی تحصیل قاضی احمد کی تین ٹاؤن کمیٹیوں قاضی احمد دولت پور اور شاہ پور جہانیاں کے چیئرمینوں اور وائیس چیئرمینوں سے اسسٹنٹ کمشنر نے حلف لیا ٹاؤن کمیٹی قاضی احمد سے جام چنگیز انڑ چیئرمین عبدالغفار جتوئی وائیس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دولت پور سے حشمت داد خانزادہ چیئرمین شرجیل عباسی وائیس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی شاہ پور جہانیاں سے چوہدری خالد حسین آرائیں چیئرمین اور موج دریا وائیس چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں تقریب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ریلیوں کی صورتحال میں پہنچے تھے -

اوکاڑہ : پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
تفصیل کے مطابق پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ، احتجاج محکمہ زراعت، پلانٹ پروٹیکشن اور انتظامیہ کے تضحیک آمیز رویہ کے خلاف کیا جا رہا ہے۔ پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن نے آج پورے پنجاب میں شٹر ڈاؤن کی کال دے رکھی تھی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ہراسمنٹ فوری طور پر بند نہ کی گئی تو یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک کی جائے گی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر راؤ فیصل رحمان نے کہا کہ اگر زرعی ادویات سپرے نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کی کوئی نقصان ہوا تو اب اس کی ساری زمین داری محکمہ زراعت پر ہوگی۔
اوکاڑہ مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں کی بھی احتجاج میں شرکت کی -

میہڑ :منشیات کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج اوردھرنا، پولیس کے خلاف نعرے بازی
میہڑ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار منظور علی جوئیہ)منشیات کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج اوردھرنا، پولیس کے خلاف نعرے بازی
تفصیل کے مطابق میہڑ کے نواحی علاقے فریدآباد میں منشیات کی روک تھام کے لئے سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ دھرنا اورپولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی ، سٹی گیٹ فریدآباکے آگے دھرنا دیا گیا مظاہرین نے کہاتھاکہ فریدآباد میں لوٹ مار اور منشیات کا کاروبار پولیس کی سرپرستی میں سرعام چل رہاہے، نشے کے عادی افراد لوٹ مار اور چوریوں میں مصروف ہیں پولیس سرعام منشیات فروشوں سے رشوت لینے میں مصروف ہے جس کے باعث نوجوان نسل تباہی کےدہانے پہنچ گئی ہے.
مظاہرین نے ایس ایس پی دادو اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کیاکہ راشی پولیس آفیسران کےخلاف کارروائی کرکےفریدآباد میں نشے کاکاروباربند کرواکر نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جائے.دوسری صورت میں پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا. -

سیالکوٹ :شارٹ سرکٹ کے باعث کار کو آگ لگ گئی
سیالکوٹ، باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )شارٹ سرکٹ کے باعث کار کو آگ لگ گئی
تفصیل کے مطابق سیالکوٹ میں چوکی لاری اڈہ کے علاقہ کرسچن ٹاون گھر میں کھڑی گاڑی کو سٹارٹ کرتے ہی شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی
ریسکیو1122 نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پایااور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ گھر کے مالک سرخاب کے مطابق 11لاکھ مالیت کا سامان (سوزوکی گاڑی، واشنگ مشین، ڈرائیر وغیرہ ) جل گئے
جبکہ ریسکیو1122 کے فائرفائیٹرز نے بروقت کارروائی کرکے 20 لاکھ مالیت کا سامان اور گھر کو بچا لیا گیا۔ -

ڈی جی خان :پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ کی وباء نے کورونا کوبھی پیچھے چھوڑدیا
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان ) ڈیرہ غازی خان میں غیرقانونی ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ کی وباء اس قدر تیزی سے پھیلی ہے کہ اس نے کررونا جیسی آفت کو بھی مات دے ڈالی، بڑے بڑے طوفان و سونامی بھی اس اسمگلنگ کی آفت کے سامنے بہت چھوٹے دکھائی دے رہے ہیں آئے روز ڈیرہ غازی خان میں ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ کے رحجان میں اضافہ ہو رہا ہے اسمگلنگ ایک غیرقانونی عمل ہے ذرائع کے مطابق اس عمل کے پس پردہ محرکات، اداروں کا کردار اور انکی اہمیت کا اہم کردار ہوتا ہے جو تاحال دکھائی نہیں دے رہا ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں بارڈر ملٹری پولیس، ایف آئی اے اور پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کی مبینہ ملی بھگت سے بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کے بارے میں آئے روز مختلف خبریں دیکھنے کو ملتی ہیں اس کے باوجود اس عمل میں کمی آنے کی بجائے اضافہ ہی دیکھنے میں آ رہا ہے گو کہ پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں کے بڑھنے سے ایرانی پٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ 90 ہزار لیٹر سے زائد ایرانی پٹرول اور ڈیزل جنوبی پنجاب کے مختلف زونز میں جاتا ہے جو غیرقانونی پمپوں و منی پمپوں اور تیل ایجنسیوں پر دھڑلے سے فروخت ہوتا ہے ڈیرہ غازی خان و ملحقہ علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں منی پیٹرول پمپ ایجنسیاں قائم ہیں ان پر پٹرول موٹر سائیکل کے ذریعے سپلائی کیا جاتا ہے اس پیٹرول کی وجہ سے گاڑیوں کے انجن تباہ ہو رہے ہیں مقامی شہریوں نے ڈیرہ غازی خان انتظامیہ سے اپیل کی ہے کے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے کیونکہ کھلے فروخت اور غیرقانونی آبادیوں ذخیرہ سے حادثات رونما ہورہے ہیں-
