سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ہومیوپیتھک طریقہ علاج، فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا
تفصیل کے مطابق منور ہومیو پیتھک کلینک اینڈ اسٹور بڈیانہ تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ میں18 جون 2023 بروز اتوار بی ایم فارماسیوٹیکلز کی جانب سے سید محمود حسین جنرل منیجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ بی ایم فارماسیوٹیکلز کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا جہاں ارد گرد سے آۓ ہوۓ سینکڑوں مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا اور مفت ادویات حاصلِ کیں
ہومیو پیتھک پروفیسر ڈآکٹر سلیم قریشی چیئرمین ایچ پی سی اے پاکستان نے کیمپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی محترم ڈاکٹر امان اللہ بسمل کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی اور بی ایم فارماسیوٹیکلز کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا
ہومیو پیتھک ڈاکٹر منور حسین مغل، ڈاکٹر محسن باجوہ ،ڈاکٹر شبیر حسین ،ڈاکٹر عدنان مالک، ڈاکٹر ارشد چوہدری نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ ہومیو پیتھک لیڈی ڈاکٹر آمنہ اصغر نے ان کی معاونت کی،اس موقع پر بی ایم فارماسیوٹیکلز کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو سرفراز احمد نے مریضوں کو ادویات دینے کے فرائض انجام دئے۔

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سیالکوٹ : ہومیوپیتھک طریقہ علاج، فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا
-

ٹھٹھہ :ریلیف کیمپوں سے لوگوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ غلام فاروق سومرو
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(بلاول سموں)ریلیف کیمپوں سے لوگوں کی واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ غلام فاروق سومرو
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے کہا ہے کہ سمندری طوفان بپر جوئے کے خطرے کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی امدادی کیمپوں سے واپسی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جوکہ آج شام تک مکمل کیا جائۓ گا، اس کے علاوہ تقریباً 16 سے 17 ہزار کے قریب لوگ جو اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کے پاس چلے گئے تھے ان کے لئے بھی ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا جا رہا ہے تاکہ تمام متاثرین کو اپنے گھروں تک باوقار طریقے سے پہنچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ایک ایک فرد اور خاندان کو باوقار طریقے سے اپنے گھروں تک نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیمپوں میں موجود تمام لوگوں کی تفصیلات موجود ہیں، انہیں ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے گا، اگر کسی کا گھر طوفانی ہواؤں سے تباہ ہوا ہے تو خیمے بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر کہا ہے کہ دوسرے فیز میں پاک فوج اور روینیو کی مدد سے ساحلی علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جائے گا

-

میرپورخاص:ڈپٹی مئیر جنید بلند نے شہر کے مُختلف علاقوں کا دورہ کیا
میرپور خاص باغی ٹی وی( نامہ نگار شاہزیب شاہ کی رپوٹ ) ڈپٹی مئیر جنید بلند نے شہر کے مُختلف علاقوں کا دورہ کیا
تفصیل کے مطابق میرپور خاص کے ڈپٹی مئیر جنید بلند نے میرپورخاص کے مُختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں گزشتہ روز ہونے والی بارش کا پانی تاحال موجود تھا ڈپٹی مئیر جنید بلند کی جانب سے عملے کو طلب کر کے فوراً بارش کے پانی کی نکاسی جو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور مُختلف جگہوں سے پانی نکلوایا گیا -

کوئٹہ :کاسی روڈ سبزی گلی میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی
کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیر آکاخیل)کاسی روڈ سبزی گلی میں تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی
تفصیل کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے وسطی ایریا کاسی روڈ میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کریک ڈاؤن تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اے سی سٹی عطا المنعم اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار اور تجاوزات کا خاتمہ کیا اور تجاوزات قائم کرنے والوں کا سامان قبضے میں لے لیا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے سی سٹی عطا المنعم کا کہنا تھا کہ شہر میں تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف مسلسل کارروائی کا سلسلہ جاری ہے دکاندار تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں جبکہ ریڑھی بان معروف سڑکوں کے کنارے کاروبار نہ کریں کیونکہ اس سے نہ صرف ٹریفک میں خلل پڑتا ہے بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف مہم میں عوام خاص طور پر تاجروں کا تعاون ناگزیر ہے کیونکہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے-


-

اوچ شریف : خسرے کی وباء پھوٹ پڑی ،2 بچے جاں بحق،درجنوں مہلک بیماری میں مبتلا
اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوچ موغلہ میں خسرے کی وباء سے دو بچے جاں بحق، درجنوں بچے مہلک بیماری میں مبتلا، اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے فوری طور پر خسرہ سے بچاؤ کیلئے ہیلتھ ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کر دیا،
تفصیل کے مطابق اوچ موغلہ کی بستی احمد شاہ میں حبیب احمد کی دس سالہ بچی نشاء کو تیز بخار کے ساتھ جسم پر خسرہ کے دانے نکل آئے جو گزشتہ روز وفات پا گئی جبکہ اسی بستی میں شبیر احمد کی ڈیڑھ سالہ بیٹی دعا بی بی بھی خسرے میں مبتلا ہو کر جان کی بازی ہارگئی، مکینوں نے بتایا کہ بستی میں تانیہ بی بی، آکاش، محمد فہد، محمد شعیب، محمدزبیر اور فرقان احمد نامی بچوں کے علاوہ دیگر کئی بچے بھی تیزی سے اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں جس سے پورے علاقے میں پریشانی کی فضا ہے اہلیان علاقہ اللہ ڈتہ ،محمد رفیق ،شبیر احمد، محمد کاشف، حبیب احمد، محمد آصف ،مجاہد و دیگر نے ڈپٹی کمشنر بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خسرہ سے بچاؤ کیلئے ہیلتھ ٹیمیں روانہ کی جائیں تاکہ مزید بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے -

سیالکوٹ :حاجی پورہ تھانہ کے ایس ایچ او بڑی کارروائی،منشیات فروخت کرنے والا بڑا ڈیلر گرفتار
سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض )حاجی پورہ تھانہ کہ کرائم فائٹر ایس ایچ او اویس بسراء نے دبنگ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروخت کرنے والا بڑا ڈیلر گرفتار کر لیا،تھانہ کوٹلی لوہاراں کے متعلقہ گاؤں بلانوالہ رات تقریبا 10/11 کے درمیان تھانہ حاجی پورہ کی کامیاب کارروائی
تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے متعلقہ گاؤں بلانوالہ میں عمران عرف منا ٹینا عرصہ دراز سے منشیات سمگل کر رہا تھا جس کو تھانہ کوٹلی لوہاراں کے متعلقہ پولیس کی پشت پناہی حاصل تھی اور منا ٹینا پوری دید دلیری کے ساتھ منشیات کا دھندہ کر رہا تھا اور اس موت کے سوداگر کو ساتھ متعلقہ پولیس کی پشت پناہی حاصل تھی ۔ لیکن ایماندار اور فرض شناس بھی محکمہ پولیس میں پائے جاتے ہیں تو تھانہ حاجی پورہ کے ایس ایچ او اویس بسراء نے تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس اور متعلقہ ڈی ایس پی کو اطلاع دیے بغیر بلانوالہ رات تقریبا 10/11 کے درمیان عمران عرف منا کے ڈیرے پر کارروائی کی اور بھاری مقدار میں چار توڑے منشیات اور ناجائز اسلحہ سمیت 7/8 لاکھ روپے بھی برآمد کر لیے 15 کلو چرس 10 کلو پاؤڈر 10 کلو آئس اور 5 عدد ناجائز پیسٹل اور ایک ناجائز رایفل بھی برآمد کر لیے ایس ایچ او اویس بسراء کو علاقہ بھر کی ماؤں نے دعاؤں سے نوازا اور علاقہ کے معتبر اور معزز افراد کا کہنا تھا کہ تھانہ حاجی پورہ کا ایس ایچ او اویس بسراء کسی فرشتے سے کم نہ ہے جس نے لاکھوں ماؤں کی گود کو اجڑنے سے بچا لیا ۔ -

اوکاڑہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آئی خاتون ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جان بحق
وکاڑہ باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آئی خاتون ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیل کے مطابق 50 سالہ رضیہ بی بی کو بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا۔جبکہ ڈاکٹر موقع پر موجود نہ تھے جس کے باعث چیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ورثاء کا ہسپتال کی ایمر جنسی میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث ہلاکت پر احتجاج۔
ورثاء کیجانب سے واقعہ پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
یاد رہے ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور غیر انسانی سلوک یہاں کا معمول بن چکا ہے اس سے پہلے بھی کئی ایک واقعات ہو چکے ہیں مگر سب جو کا توں ہے -

چنیوٹ: صحافی اور خاتون کے اندھے قتل میں ملوث ڈکیت گینگ کے خطرناک ملزمان گرفتار
چنیوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار( طاہر رشید سیال)چنیوٹ پولیس نے صحافی اور خاتون کے اندھے قتل کی واردات سمیت ڈکیتی راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے بین الاضلاعی خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے ساڑھے تین کروڑ روپے نقدی طلائی زیورات قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چنیوٹ وسیم ریاض خان نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صحافی نواز ماہی اور خاتون کے اندھے قتل سمیت ضلع بھر میں چوری ، ڈکیتی ، راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ملزمان کے مختلف ڈکیت گینگز کے خطرناک 30 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ان ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے تین کروڑ روپے کی نقدی طلائی زیورات قیمتی سامان سمیت دو گاڑیاں 70 موٹر سائیکل بھی برآمد کئے گئے ہیں ڈی پی او وسیم ریاض خان کے مطابق ڈکیت گینگ ملزمان نے تھانہ سٹی ، صدر ، کانڈیوال ، محمد والا سمیت دیگر علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار کی جھمرہ چوک ڈکیتی واردات میں 45 لاکھ روپے چھننے مزاحمت پر پمپ مینجر کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے گینگ کو بھی پکڑ لیا گیا جبکہ شہریوں کی چھینی گئی رقوم ، زیورات گاڑیوں سمیت قیمتی سامان بھی واپس کر دیا گیا ہے ۔ شہری بخشی مقدم خان کا کہنا تھا کہ میرے پمپ مینجر سے چند روز پہلے ڈکیتی واردات میں 45 لاکھ روپے نقدی اور موٹر سائیکل چھینا گیا تھا پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے رقم واپس کی گئی ہے جس پر پولیس کے مشکور ہیں ڈی پی او وسیم ریاض خان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو شاباش دی گئی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے چنیوٹ پولیس کی کارکردگی پر شہری تنظیموں نے پولیس کی شہریوں کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے -

تنگوانی: وڈیرے نے ہم پر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے ،ہمیں انصاف دلا دیجئے،مظلوم کی پریس کلب میں دُوہائی
تنگوانی، باغی ٹی وی (نامہ نگار: منصور بلوچ) وڈیرے نے ہم پر ظلم کے پہاڑ گرا دیئے ،ہمیں انصاف دلا دیجئے،مظلوم کی پریس کلب میں دُوہائی
چھوٹے بچوں کے ہمراہ منیر احمد کھوسہ کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق تنگوانی کے قریب گاؤں رحیم بخش کھوسہ کے رہائشی منیر احمد کھوسہ نے اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ تنگوانی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں کے وڈیرے اپنے ہی بااثر وڈیرے کزن نیاز احمد کھوسہ کی اپنے اوپر ظلم کی کہانی بتاتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ ہم پر اور ہمارے بچوں پر تشدد کرتے ہیں اور وہ ہمیں گاؤں چھوڑنے کے لیے کہتے ہیں میری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ فی الفور اس وڈیرے کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے جائیں اور ہمیں انصاف دلایا جائے، منیر احمد کھوسہ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ بے بس ہو کر آ پ کے پاس آیا ہوں کہ ہماری آواز حکام بالا تک پہنچائیں ،ہم مزید ظلم برداشت نہیں کرسکتے ،خداراہمیں ہونے والے اس ظلم سے نجات دلائی جائے- -

ڈی آئی خان :پولیس کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی و قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمد نوازمغل)ڈی ایس پی سٹی کی ایک اور کامیاب کاروائی،ڈکیتی اور قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،مزید تفتیش شروع
تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے ایک اور کامیابی اپنے نام کرلی،تھانہ کینٹ کی حدود میں چند روز قبل الحافظ بیکری پردوران ڈکیتی اور بے گناہ دکاندار کے قتل پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرﺅف بابر قیصرانی نے ایس ڈی پی او سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے کیس کو ٹریس کرنے اور وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر ایس ڈی پی او حافظ محمد عدنان نے جدید سائنسی آلات کی مدد سے کیس کو ٹریس آئوٹ کرکے وقوعہ میں ملوث ڈکیت اور قتل کے ملزم شارون ولد جمیل مسیح سکنہ مدینہ کالونی کو گرفتار کرکے ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کرلیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار احمد نوازمغل)ڈی ایس پی سٹی کی کامیاب کارروائی،ڈکیتی اور قتل کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار،تھانہ کینٹ کی حدود میں چند روز قبل الحافظ بیکری پردوران ڈکیتی اور بے گناہ دکاندار کو قتل کیا گیا تھا ،مزید تفتیش جاری@BaaghiTV @MumtaazAwan @KP_Police1 pic.twitter.com/6dqUJKXdOX
— QNN WORLD (@QNN_World) June 17, 2023